Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بینچز کی تشکیل پر جسٹس اعجاز الاحسن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

    بینچز کی تشکیل پر جسٹس اعجاز الاحسن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: بینچز کی تشکیل پر جسٹس اعجاز الاحسن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خط میں جسٹس اعجاز الاحسن نے سویلینز کے فوجی عدالتوں کے ٹرائل کیلئے تشکیل بینچ پر اعتراض کیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے جسٹس مظاہراکبر نقوی کی درخواست کیلئے تشکیل بینچ پر بھی اعتراض کیا،خط میں لکھا گیا ہے کہ 7دسمبر کو 4 بجے چیف جسٹس پاکستان کے آفس میں اجلاس ہوا اجلاس کا ایجنڈامجھے متعدد مرتبہ رابطوں کے بعد دیا گیا ،فوجی عدالتوں کے ٹرائل کے مقد مے میں مجھے بتایا گیا 7 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے گا پسند نہ پسند کے تاثر سے بچنے کیلئے میرا موقف تھا تمام سینئرز کو بینچ میں شامل کیا جائے، چیف جسٹس نے میری تجویز کو ججز کی آمادگی کے ساتھ مشروط کردیا۔

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    خط میں لکھا گیا کہ اسی اصول پر جلد سماعت کی درخواستوں پر بھی اتفاق کیا گیا،کمیٹی کی جانب سے 2مقدمات کی منظوری نہیں دی گئی تھی ان 2 خصوصی بینچز کی تشکیل کو کمیٹی میں رکھا جاتا تو میں اپنی رائے دیتا ،کمیٹی اجلاس میں 7رکنی بینچ پر اتفاق کی بجائے6رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا سینئر ججز کے بینچ میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے میں مکمل اندھیرے میں ہوں ۔3رکنی خصوصی بینچ کی تشکیل میں بھی سینیارٹی کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

    گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

    خط میں لکھا کہ عدالتی وقار اور شفافیت کے مد نظر سینارٹی کے اصول کو مد نظر رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ متعلقہ ججز کا موقف لینے کے بعد کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا جائے گا،2مرتبہ کالز کرنے کے بعد بتایا گیا کہ فائل چیف جسٹس کے چیمبر میں منظوری کیلئے گئی ہےانتظار کرنے کے باجود 6:30 پرکال کرنے پر بتایا گیا کہ رجسٹرار صاحبہ جا چکی ہیں، چوتھی اور پانچویں کمیٹی اجلاس کے منٹس نہ تو بھجوائے گئے نہ دستخط لئے گئے،ان منٹس کو بغیر میری منظوری سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا۔

    نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

  • گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا مسرور خان نے گیس ٹیرف بڑھانے کے معاملے کی سماعت کی ،سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں دوبارہ 131 فیصد اضافہ مانگ لیا، چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف سن لیا ہے، اگلی سماعت پشاور میں ہو گی جس کے بعد سفارشات حکومت کو بھجوا دیں گے،مسرور خان نے مزید کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا حتمی اعلان حکومت کرتی ہے، لیکن ہمارے نزدیک صارفین کا مفاد اولین ترجیح ہے، گیس دنیا بھر میں مہنگی ہے، یہاں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، صارفین کو اب گیس کی بچت کی طرف جانا ہو گا، میں نے بھی اپنے گھر کا گیس بل بچت سے کنٹرول کیا ہے،ہمارے پاس ذخائر کم پڑ گئے ہیں، باہر سے مہنگی گیس منگوانی پڑتی ہے، درآمد کردہ آر ایل این جی کئی گنا مہنگی ہے جس کا بوجھ صارف پر پڑتا ہے۔

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    دوسری جانب ترجمان اوگرا کی جانب سے ایس این جی پی ایل کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، جس کے بعد اوگرا اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرکی رائے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا-

    ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر پر غور کے بعد جاری کیا جائے گا، ایس این جی پی ایل کی رواں مالی سال کے لیے قیمتوں پر نظرثانی کی درخواست کی گئی، مالی سال 2023-24 کے لیے آمدنی کی ضرورت میں 179,160 ملین کی کمی کا تخمینہ لگایا، تخمینے میں ایل پی جی ایئر مکس پراجیکٹ کی مد میں 697 ملین روپے بھی شامل ہیں۔

    پی ایس ایل 9 کا عارضی شیڈول سامنے آگیا

    ترجمان کے مطابق یکم جولائی سے لاگواوسط مقررہ قیمت میں 506.35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنا بھی شامل ہے، گیس کی قیمت میں صارفین کو منتقل کردہ آر ایل این جی مالیکیولز کی لاگت بھی شامل ہے، گزشتہ برسوں کے شارٹ فال کی مدمیں 427,830 ملین روپے بھی شامل کیے، یکم جولائی 2023 سے کل اوسط تجویز کردہ 2,961.98 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا مطالبہ کیا گیا درخواست میں سروس کی لاگت کا تخمینہ 72,160 ملین روپےلگایا گیا ہے، سروس کی لاگت کا تخمینہ 293.07 فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے اوگرا نے تمام سٹیک ہولڈرز کو سماعت کا موقع فراہم کرنے کے لیے عوامی سماعت کی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

  • گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

    گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

    بلوچستان: گوادر کے علاقے کنتانی ہور میں واقع پیٹرول کے ڈیپو میں آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے تین ڈپوز کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے دو افراد جھلس کر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے آگ لگنے سے تین تیل بردار گاڑیاں بھی جل گئیں۔

    گزشتہ سال دسمبر میں بھی جیوانی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والی اسپیڈ بوٹس اور آئل ڈپو کو خاکستر کردیا تھا آگ نے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا آتشزدگی کے باعث متعدد ڈپو تباہ ہوگئے جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے سمندر کنارے موجود متعدد کشتیاں بھی جل کر کوئلہ بن گئی تھیں کنتانی ہور ایران سرحد سے متصل تیل کی خرید فروخت کا مصروف ترین کاروباری مرکز ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل بلوچستان سمیت پاکستان سپلائی کیا جاتا ہے۔

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں،نادرا

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

  • نگران وزیراعظم نے  نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

    نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت داخلہ میں نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام نے وزیراعظم کو نئے ویزا نظام کے بارے میں آگاہ کیا،وزیراعظم نے وزارت داخلہ کی طرف سے نئے ویزا نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

    وزیراعظم نے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا بھی افتتاح کیا، وزیر داخلہ نے اس موقع پر بتایا کہ نادرا کے تعاون سے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    دوسری جانب حکومت پنجاب کیجانب سے پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کےساتھ ساتھ پولیس سٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس کی سہولت بھی ہوگی،اس ھوالے سے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ لانچ کر دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایپ لانچنگ پر آئی جی اور پی آئی ٹی بی حکام کی کوششوں کی تعریف کی۔

    گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں،نادرا

    آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق لرنر و ریگولر ڈرائیو نگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نئے آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہےہیں،نئے سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے،اوور لوڈ کی وجہ سے لائسنس اجراء سسٹم میں تعطل و خرابی کرنے کے خدشات کو دور کر دیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی  قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3 پیسوں تک مہنگا ہوکر 283 روپے90 پیسوں کی سطح پربند ہوا ہے،واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا ہے،100 انڈیکس 211 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 12 پر آگیا جو گزشتہ کاروباری روز 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا، 171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہو گیا ہے دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سید شہزاد شاہ نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا،سید شہزاد شاہ نے کہا ہے کہ وہ خیر پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے، واضح رہے کہ سید شہزاد شاہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کے بیٹے اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی کے بھتیجے ہیں۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نےپاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر حلقے سے تقریباً 8 کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں،ہر حلقے سے ایک ہی امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا جیسے امیدوار فائنل ہونگے ان کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی لوگ ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں وہ بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں، این اے 110 سے مولانا آصف پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ بابر سیال پی پی 125 سے اور نیلم سیال نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس سیال ، پی پی 128 سے خالد محمود سرگانہ اور پی پی 127 سےشیخ محمد یونس ن لیگ کاحصہ بن گئے ہیں، این اے 189 سے ریاض خان مزاری اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔

  • گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں،نادرا

    گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں،نادرا

    اسلام آباد: گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اب کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں۔

    باغی ٹی وی: نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری نادرا سینٹر جاکر گمشدہ شناختی کارڈ کی جگہ نیا بنواسکتے ہیں،شہری اپنے تحفظ کے پیش نظر پولیس رپورٹ ضرور بنوائیں،شہریو ں کی سہولت یقینی بنانے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایب دستیاب ہے۔

    دوسری جانب حکومت پنجاب کیجانب سے پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کےساتھ ساتھ پولیس سٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس کی سہولت بھی ہوگی،اس ھوالے سے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ لانچ کر دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایپ لانچنگ پر آئی جی اور پی آئی ٹی بی حکام کی کوششوں کی تعریف کی۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق لرنر و ریگولر ڈرائیو نگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نئے آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہےہیں،نئے سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے،اوور لوڈ کی وجہ سے لائسنس اجراء سسٹم میں تعطل و خرابی کرنے کے خدشات کو دور کر دیا گیا ہے۔

  • تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

    تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

    پاکستان معروف اور سینئیر صحافی عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے، میں نے اس ملک کے کوئی راز تو نہیں چرائے ہوئے، میں کوئی دشمن ملک کے ساتھ تو نہیں ملا ہوا-

    باغی ٹی وی: اپنی رہائی کے بعد ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کیلئے دئیے گئے پہلے انٹرویو میں عمران ریاض نے کہا کہ جب آپ کو پہلے دن میں ملا تو زندہ لاش کی طرح ہی تھا، اس سے بھی گئی گزری حالت میری رہی ہےحراست کے دوران یہ چیز مجھے زیادہ محسوس ہو رہی تھی کہ یار میں کوئی اس ملک کا غدار تو نہیں ہوں، میں نے اس ملک کے کوئی راز تو نہیں چرائے ہوئے، میں کوئی دشمن ملک کے ساتھ تو نہیں ملا ہوا، یا میں کوئی ایسی بات تو نہیں کر رہا جو میرے ملک اور اس کے نظریات کے خلاف ہے میں جو بات کر رہا تھا وہ اختلافِ رائے میں آسکتی ہے اور وہ بات کوئی بھی کسی سے بھی کر سکتا ہے،دورانِ حراست موت کی افواہوں پر عمران ریاض نے کہا کہ وہ آپشن آسان تھا، میرے سے پوچھے کہ اس دوران کیا آسان تھا تو وہ آسان تھا-

    القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

    کس کی یاد سب سے زیادہ آئی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یاد تو اللہ کی آئی سب سے زیادہ، لیکن اتنا لمبا عرصہ ہو تو دنیاوی رشتوں میں پھر ’باریاں لگتی ہیں‘۔ کبھی ماں کی یاد آتی ہے کبھی باپ کی یاد آتی ہے، میں اپنے والد کو جانتا ہوں مجھے پتا تھا کہ جب تک وہ مجھے ڈھونڈ نہیں لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے اور جن لوگوں نے بھی میرے لیے آواز اٹھائی میں ان سب کا شکر گزار رہوں گا، رانا ثناء اللہ جب بہت مشکل وقت میں تھا تو میں نے ان کیلئے آواز اٹھائی تھی، مجھے امید تھی کہ رانا ثناء اللہ کچھ نہ بھی کرسکے تو کم سے کم کیچڑ نہیں اچھالیں گے، لیکن میری ٹیم نے بتایا کہ اُس نے آپ کے بارے میں ناصرف لاعلمی رکھی بلکہ آپ کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ بنا رانا ثناء اللہ نے کچھ دن پہلے ان کی ٹیم سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ سیاسی بیانات تھے تو ان پر برا نہ منایا جائے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں کمزور تھا میرے بس میں کچھ نہیں تھا۔

    واپڈا نے دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا


    انہوں نے میزبان سے سوال کیا کہ مجھے آپ بتائیں آج پاکستان کا میڈیا جو خبر چلاتا ہے وہ کیا میڈیا ہی بناتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسنگ پرسنز (لاپتا افراد) کے بارے میں یہ سوچ بنائی گئی ہے کہ ان میں بہت سے دہشتگرد ہوتے ہیں جنہیں قانونی کمیوں کی وجہ سے غائب کرنا پڑتا ہے،وہ سوچ جو پھیلائی گئی تھی مجھے اس پر اب افسوس ہے، کہ میں نے کبھی زندگی میں یہ سوچا بھی کہ کوئی اگر کبھی غائب ہوا تو وہ ریاست کے مفاد میں ہوسکتا ہے، میں معافی مانگ لیتا ہوں اس کے اوپر ان سارے لوگوں سے جن کا دل دکھا ہو، کسی کو بھی غائب کرنا کبھی بھی جسٹیفائیڈ نہیں ہے میں لوئر کورٹس کی انصاف پسندی پر حیران ہوں، میری سوچ کبھی بھی یہ نہیں تھی‘ لوئر کورٹ کے ججز سزائے موت کے کیسز میں ایک ایک دو دو دن میں فیصلہ کر رہے ہیں حیران کن طور پر مجھے اس سے بڑا حوصلہ ملا۔

    انس سرور کو برطانوی سیاست میں اہم عہدہ مل گیا

    انہوں نے کہا کہ حوصلہ تو ٹھیک ہے، صحت بھی ٹھیک ہے، بولنے کے معاملات ایک دو دن سے بہتر ہوئے ہیں، اس میں سب سے زیادہ مدد قرآن مجید نے کی ہے، باقی زندگی میں اس کتاب کے فائدے ہی گنتا رہوں تو وہ ختم نہیں ہوسکتے، میں نے پہلی دفعہ محسوس کیا کہ یہ کتاب تو باتیں کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران ریاض خان کا یہ انٹرویو ان کے وکیل میاں اشفاق نے ایک پاڈ کاسٹ میں کیا جو میاں اشفاق کے بقول ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی پاڈ کاسٹ ہے۔

  • کراچی:  پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر  چور سرکاری پستول لے اڑا

    کراچی: پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر چور سرکاری پستول لے اڑا

    کراچی: صدر میں پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر چور سرکاری پستول اور نقدی لے اڑا ۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی شاہد خٹک صدر کے علاقے میں سندھ ہائی کورٹ کے قریب قائم مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے رکے تھے جب وہ واپس آئے تو ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ملا، گاڑی کے اندر جب انہوں نے دیکھا تو ان کا سرکار ی نائن ایم ایم پستول اور کچھ نقدی بھی غائب تھی، واقعے سے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو آگاہ کیا گیا ، آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز سے بھی مسلح افراد نے موبائل سے چھین لیا تھا،وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں اور آج ڈی جی کسٹمز سے بھی مسلح افراد نے موبائل سے چھین لیا ، اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں ڈی جی کسٹمز چہل قدمی کیلیے نکلے تو موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکو قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے۔

    مسلح افراد نے ڈی جی کسٹمز سے بھی موبائل چھین لیا

    واقعے کا مقدمہ ڈی جی کسٹم کے ملازم کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ جی 11/3 میں سڑک کنارے گاڑی کھڑی کر کے کھڑا تھا اور ڈی جی کسٹم چہل قدمی کیلیے چلے گئے تھے اسی دوران اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے صاحب کا قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے،مدعی نے استدعا کی تھی کہ پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے موبائل فون برآمد کروائے۔

    القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

  • القسام بریگیڈز  نے  اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

    القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نےکہا ہےکہ اسرائیل طاقت سے اپنا کوئی یرغمالی رہا نہیں کراسکتا،فوجی طاقت سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرایا جا سکتا۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جنگی کابینہ مذاکرات کیے بغیر اپنے یرغمالیوں کو رہا نہیں کراسکتی، اسرائیلی یرغمالی کی ہلاکت طاقت کے زور پر رہا کرانےکی کوشش کا نتیجہ ہے،گزشتہ 10 روز میں غزہ میں ہمارے لوگوں نے 180 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے، جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کا بڑا جانی نقصان ہوا ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہےگی انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے لوگوں کی حمایت اور جنگ بندی کے لیے احتجاج جاری رکھیں۔

    دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں حملہ آور ہونے والی اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں القسام کے جنگجوؤں کو اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں مسلسل عالمی قوانین اور اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج عام شہریوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنارہی ہے تاہم اسرائیلی فوج کو القسام بریگیڈز کی جانب سے سخت مزاحمت کا بھی سامنا ہے۔
    https://x.com/TurkiyeUrdu_/status/1733402995662934453?s=20
    القسام کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے 44 ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا گیا، ان حملوں میں 40 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
    https://x.com/TurkiyeUrdu_/status/1733455377730023462?s=20
    واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے حماس کے خلاف جاری جنگ میں اب تک 420 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 ہزار سے زائد معذور ہوچکے ہیں، اسرائیلی محکمہ دفاع نے 2 ہزار سے زیادہ فوجیوں کے معذور ہونےکی تصدیق کی ہے، مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 58 فیصد سے زائد شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت خراب ہے۔
    https://x.com/TurkiyeUrdu_/status/1733526427751051384?s=20
    اسرائیلی وزارت دفاع کی سربراہ نے اخبار کو بتایا کہ ہمیں اس سے قبل اس طرح کی صورت حال کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا، زخمی فوجیوں کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں شدید زخم آئے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کے ہاتھ اور پاؤں کاٹنے پڑے ہیں12 فیصد زخمی ایسے ہیں جنہیں شدید اندرونی زخم آئے ہیں اور ان کے اعضا شدید متاثر ہوئے ہیں 7 فیصد فوجی شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور ہمیں اندازہ ہےکہ ایسے فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔