Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    لاہور: 16 دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہےپیٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لٹرکی سطح پر ہے حکومت پٹیرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی،اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔

    نگران وزیراعلی پنجاب سے عراقی سفیر کی ملاقات

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی مستقبل میں قیمت گرنے اور 250 سے 260 پر آنے پیشگوئی کر دی ہے ملک بوستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سےرقم جلد مل جائے گی جس کی وجہ سےڈالر کی قیمت مزید کمی سے 250 یا 260 تک آسکتی ہے،ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ بینکوں اور مارکیٹ پلیئر ز کو اچھا نہیں لگا تاہم عرب امارات سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اقدامات معیشت کیلئےمثبت ہیں۔

    پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو …

    یاد رہے کہ انٹربینک اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ایک ہفتہ کے دوران قیمت میں 1 روپے 9 پیسے کی کمی ہوئی ہے –

  • لیجنڈری بھارتی اداکارہ  85 برس کی عمر میں  انتقال کر گئیں

    لیجنڈری بھارتی اداکارہ 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

    ممبئی: کناڈا انڈسٹری کی لیجنڈری بھارتی اداکارہ لیلا وتھی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی :لیلا وتھیبھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کافی عرصے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور انہیں شدید تکلیف پر بنگلور کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم علاج کے دوارن چل بسیں،اداکارہ کے انتقال پر مختلف شوبز شخصیات سمیت بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    لیلا وتھی نے اپنے شوبز کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں نصف سے زائد کناڈا زبان میں تھیں ساٹھ کی دہائی میں وہ کناڈا فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار بن کر سامنے آئی تھیں۔

    بھارتی ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے اداکار انتقال کر گئے

    قبل ازیں رواں ماہ بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس انتقال کر گئے ہیں ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیش سے متعلق 3 دسمبر کو بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، لیکن بعدازاں دیانند شیٹی نے یہ خبریں جھوٹی قرار دی تھیں۔

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے

    دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں ‘دیا’ کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی، دیانند شیٹی نے بتایا کہ دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا، اسی وجہ سے ان کا علاج جاری تھا اور گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے،پیر کی رات ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

  • نگران وزیراعلی پنجاب سے عراقی سفیر کی ملاقات

    نگران وزیراعلی پنجاب سے عراقی سفیر کی ملاقات

    لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطانے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی: ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اورمذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر اعلی نے عراق کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت،محبت اوراخلاص کے رشتے ہیں، مذہبی سیاحت کے فروغ کا بہت پوٹینشل ہے۔

    وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے، لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلییٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے،سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز دو ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔

    حبا چوہدری کے دیور فیصل چوہدری پر الزامات کی بوچھاڑ

    محسن نقوی نے کہا کہ ایسے سنٹرز راولپنڈی، ملتان، گوجرانولہ اور دیگر بڑے شہروں میں ایک ماہ میں فعال ہوں گے عراق اورپنجاب کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،عراقی سفیر نے وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور پنجاب میں موجود سرما یہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

  • پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے  ،محسن نقوی

    پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے ،محسن نقوی

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت اور یوریا کی دستیابی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، زراعت، آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنر لاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی، صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اور تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے وزیراعلیٰ نے کمشنرز کو ایپ پر متعلقہ اضلاع میں کھاد کی نقل وحمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام ترانتظامی اقدامات اٹھانےکا بھی فیصلہ کیا گیا محسن نقوی نےکہا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں اور ڈیلرز سےبھی رابطہ کیاجائےگا، کمپنیوں اور ڈیلرز کا اجلاس طلب کرلیا، کہا کہ ہم کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، یوریا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

    دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 60 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی بوائی کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے، ہدف سے زیادہ 6 لاکھ ایکڑ اراضی پر مزید کاشت بھی ہوگی، پنجاب بھر میں گندم کی پیداوار 30 سے 34 من فی ایکڑ متوقع ہے، بروقت بوائی اور ڈی اے پی کے استعمال میں 52 فیصد اضافے سے بہتر پیداوار متوقع ہے جبکہ پنجاب میں تصدیق شدہ بیج کے استعمال میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    حبا چوہدری کے دیور فیصل چوہدری پر الزامات کی بوچھاڑ

  • جلاؤ گھیراؤ کیس:  دس ملزمان اشتہاری قرار

    جلاؤ گھیراؤ کیس: دس ملزمان اشتہاری قرار

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں دس ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی:لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہےملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر، اسلم اقبال، مسرت چیمہ جمشید چیمہ،غلام عباس سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    ملزمان کے خلاف ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

    جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،ترجمان ڈریپ

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

  • سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

    سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بینچز کی تشکیل کے لیے قائم 3 رکنی ججز کمیٹی کے 7 دسمبر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل دے دئیے گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چھٹیوں کے دوران کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے چھٹیوں کے دوران 18 سے 22 دسمبر تک اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی میں ایک ایک بینچ کام کرے گا، اسلام آباد میں جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات سنے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ ہوں گے چھٹیوں کے دوران 26 سے 29 دسمبر تک اسلام آباد میں کوئی بینچ دستیاب نہیں ہوگا، 26 سے 29 دسمبر تک پشاور اور کراچی رجسٹری میں ایک ایک بینچ مقدمات سنے گا۔

  • حبا چوہدری کے  دیور فیصل چوہدری پر الزامات کی بوچھاڑ

    حبا چوہدری کے دیور فیصل چوہدری پر الزامات کی بوچھاڑ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنے دیور فیصل چوہدری پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں حبا فواد نے الزام عائد کیا کہ فیصل چوہدری کے کہنے پر ان کی ملاقات فواد چوہدری سے نہیں کرائی جارہی، آج فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا، کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کروائی گئی یہ سب وکیل فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا، آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کی طرف سے کیا جا رہا ہے-

    لاہور کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز

    https://x.com/HibaFawadPk/status/1733387200035741767?s=20
    https://x.com/HibaFawadPk/status/1733449538801705117?s=20
    سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کہ فیصل چوہدری ایسا کیوں کر رہے ہیں اپنی بھابھی اور بھتیجیوں کے ساتھ ؟؟؟ جس پر حبا نے لکھا کہ ان سے پوچھیں جو بھابی اور بھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں-

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی عدالت نے فواد چوہدری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا، فیصل چوہدری، فواد چوہدری کے بھائی ہیں اور ان کے مقدمات میں وکالت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

    جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،ترجمان ڈریپ

  • عمران خان جھوٹے شخص ہیں وعدہ کر کے مُکر  گئے،پرویز خٹک

    عمران خان جھوٹے شخص ہیں وعدہ کر کے مُکر گئے،پرویز خٹک

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش ضرور کی لیکن غیر معینہ مدت کی توسیع کی بات درست نہیں۔

    باغی ٹی وی:نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے وزارت داخلہ کا وعدہ کرکے مکرگئے، وہ جھوٹے شخص ہیں، صدر پاکستان بننےکی بھی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور پانی سر سے اونچا ہوچکا تھا، جنرل باجوہ کو غیرمعینہ مدت تک کی توسیع کی پیشکش کی بات درست نہیں،نوشہرہ سے اپنے رشتے داروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کےسوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیٹ جیت سکتا ہےاس کو ٹکٹ دیں گےچاہے وہ ان کےگھر سے ہو۔

    دوسری جانب پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی منشور تیار ہوچکا ہے جلد ہی اعلان کریں گے صوبے کے کئی اضلاع میں جا چکا ہوں، تمام سیاسی قائدین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے ، کئی قائدین سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اضلاع کی سطح پر انتخابی اتحاد کریں گے۔

    پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن کی وجہ سے مصروف تھے،نوشہرہ سے پرویز خٹک کا صفایا کرنا اتنا آسان نہیں ، خواب دیکھنے والے جاگ جائے ہماری محنت اور جدوجہد ہے جو کوئی ختم نہیں کرسکتاپی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کہ نوشہرہ کی تمام نشستیں جیت کر دکھائیں پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، اگلا جلسہ صوابی میں کریں گے‘الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی۔

  • جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،ترجمان ڈریپ

    جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،ترجمان ڈریپ

    اسلام آباد: ڈریپ نے سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیوں کو گلیسرین اور سوربیٹول ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہناتھا کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں،غیر معیاری سیرپ مالدیپ، نجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیاڈریپ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کاسیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔

    دوسری جانب ڈریپ نے سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیوں کو گلیسرین اور سوربیٹول ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے، ترجمان ڈریپ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلیسرین اور سوربیٹول کھانسی اور الرجی کا شربت بنانے میں استعمال کی جاتی ہے، سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیاں گلیسرین ٹیسٹ کرکے استعمال کریں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

    ڈالر کی قیمت کتنی کم ہو نے کا امکان ہے؟

    لاہور کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز

    ٹھٹھہ:جئے سندھ محاذ نے NGO سے تمام سرکاری ہسپتال واپس لینے کیلئے تحریک چلانے …

  • لاہور کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز

    لاہور کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز

    لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کی 79سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا،شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغازکردیا گیا ہے،نگران وزیراعلی ٰ پنجاب نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت کی،محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ٹریفک میں روانی کیلئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائےسڑک کنارے غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ دسمبرمیں موسم اور بارشوں کےحوالے سےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ دسمبرمیں بارشوں کےایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی کچھ عرصےسےدسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں،صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا، ملک میں خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔