Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ  کا شیڈول جاری،پاکستان کا کیس شامل نہیں

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری،پاکستان کا کیس شامل نہیں

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبرتک کا شیڈول جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کیلئے اجلاس 7 دسمبر کوبلانےکا امکان ظاہرکیا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طےپایاتھا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدےکے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانےکا امکان ہے جبکہ دسمبر کے آخری عشرےمیں کرسمس تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔

    9مئی لندن پلان کا حصہّ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا،سابق چئیرمین پی ٹی‌آئی

    قبل ازیں عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا تھا کہ پاکستان کےساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں،امریکی جریدے بلوم برگ کو دئیے گئے انٹرویو میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہاتھا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، پاکستان کا اہم مسئلہ ٹیکس کا ہے، ملک میں جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جسے ہم نے 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

    جوڈیشل کونسل میں شکایات:جسٹس مظاہر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع …

  • گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کےتحفظ کو خطرہ

    گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کےتحفظ کو خطرہ

    ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کردیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے ایک ارب 60 کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کا تحفظ خطرے میں آ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اے ڈی بی کی منیجنگ ڈائریکٹرجنرل ووچونگ امز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوکش اورہمالیہ ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، ہمارے نئے اقدامات سے بھوٹان اور نیپال نئی اطلاعات تک رسائی حاصل کرسکیں گے، اس آگاہی سے یہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مؤثر سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ’گلیشیئروں کے پگھلنے اور سطح سمندر میں اضافے کا عمل ہزاروں سال تک جاری رہے گا جو 2022 میں دوبارہ ریکارڈ سطح پر جا پہنچا تھا ڈبلیو ایم او کا مزید کہنا ہے کہ ”بحر منجمد جنوبی میں برف کی تہہ میں تاریخی کمی آئی اور یورپ میں بعض گلیشیئروں کا پگھلنا واقعتاً غیرمتوقع تھا گرین لینڈ اور انٹارکٹکا میں گلیشیئروں اور برفانی تہہ کے پگھلنے کے علاوہ گرمی کے سبب سمندری حجم بڑھنے سے بھی سطح سمندر میں اضافہ ہوا جس سے ساحلی علاقوں اور بعض صورتوں میں پورے ممالک کے وجود کو خطرات لاحق ہیں۔

    رپورٹ میں شدید موسمی حالات کے بہت سے سماجی۔معاشی اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا تھا جس نے دنیا بھر میں غیرمحفوظ ترین لوگوں کی زندگیوں کو غارت کر دیا ہے۔ مشرقی افریقہ میں مسلسل پانچ سالہ خشک سالی اور مسلح تنازعات جیسے دیگر عوامل کے سبب خطے بھر میں 20 ملین لوگ تباہ کن غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

    گزشتہ برس جولائی اور اگست کے دوران پاکستان میں آنے والے بہت بڑے سیلاب میں 1,700 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے جبکہ اس آفت نے مجموعی طور پر 33 ملین لوگوں کو متاثر کیا۔ ڈبلیو ایم او نے واضح کیا ہے کہ اس سیلاب سے مجموعی طو رپر 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا اور اکتوبر 2022 تک 8 ملین لوگ اندرون ملک بے گھر ہو چکے تھے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سال بھر خطرناک موسمی حالات نے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کے علاوہ پہلے ہی بے گھری کی زندگی گزارنے والے 95 ملین لوگوں میں سے بڑی تعداد کے لیے حالات بدترین بنا دئیے-

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ‘ارتھ ڈے’ پر اپنے پیغام میں خبردار کیا تھا کہ ”حیاتیاتی تنوع کا خاتمہ ہو رہا ہے اور دس لاکھ انواع معدومیت کے دھانے پر ہیں۔ انہوں ںے دنیا سے کہا کہ ”فطرت کے خلاف یہ مسلسل اور غیرمعقول جنگ” بند کی جائے۔= ان کا کہنا تھا کہ ”ہمارے پاس موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے ذرائع، علم اور طریقہ ہائے کار موجود ہیں۔”

    انتونیو گوئتریس نے گزشتہ مہینے اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں پر مشتمل ایک مشاورتی پینل کا اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد 2027 تک تمام ممالک کو شدید موسمی واقعات سے بروقت آگاہی کے نظام کے ذریعے تحفظ دینے کی غرض سے ایک عالمگیر اقدام کی رفتار تیز کرنا تھا۔

    اس موقع پر ابتداً 30 ایسے ممالک میں ایک تیزرفتار مربوط اقدام کا اعلان کیا گیا جو شدید موسم کے مقابل خاص طور پر غیرمحفوظ ہیں۔ ان میں چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک اور کم ترین ترقی یافتہ ملک شامل ہیں۔

  • یاسمین راشد  جیل سے الیکشن لڑیں گی، سیکرٹری لیگل افئیر  کو ذمہ داری سونپ دی

    یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی، سیکرٹری لیگل افئیر کو ذمہ داری سونپ دی

    لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی-

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی، آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افئیر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں انہوں نے کہا کہ جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

    رانا مدثر کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے اپنے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کی، مقدمات کاریکارڈ کاغذات نامزدگی میں جمع کرانے کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہےتمام ٹیکس ریٹرنز اور متعلقہ دستاویز اکٹھی کی جا رہی ہیں اور انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی حاصل کیے جائیں گے یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، ضمانت نہ ہونے پر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی۔

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

    واضح رہے کہ ،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نےچیئرمین کا انتخاب کیا،بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھےان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کے مطابق عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں، حلیم عادل شیخ سندھ پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،جبکہ منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئے ہیں-

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر کا بھی اعلان

  • بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ   گرکر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پیلاٹس پی سی 7 ایم کے ٹو دوران پرواز تباہ ہوگیا طیارے میں سوار دو نوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: انڈین ائیر فورس کی جانب سے آفیشل ایکس پینڈل پر بتایا گیا ہے کہ دونوں پائلٹ تلنگانہ کے حیدرآباد میں ائر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی پرواز مکمل کر رہے تھے دونوں پائلٹ ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والوں میں ایک انسٹرکٹر اور دوسرا کیڈٹ تھا تاہم کسی بھی شہری جان یا املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے فضائیہ نے طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا ہے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری شروع کی جائے گی۔
    https://x.com/IAF_MCC/status/1731547732182258089?s=20
    واضح رہے کہ پیلاٹس پی سی -7 ٹربو ٹرینر ایم کے 2 ایک ٹینڈم سیٹ تربیتی طیارہ ہے، جسے سوئٹزرلینڈ میں پیلاٹس ایئرکرافٹ کمپنی نے تیارکیا ہے 2008 سے اب تک پی سی 7 ٹربو ٹرینر کے ساتھ 5 فضائی حادثے ہو چکے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، بھارتی فضائیہ نے فضائیہ نے پیلاٹس ساختہ 78 تربیتی طیارے خریدے تھے ، لیکن اب اس نے 38 طیاروں کا آرڈر منسوخ کردیا ہے اور ان کی جگہ مقامی طور پر تیار کردہ ایچ اے ایل -ایچ ٹی ٹی 40 ٹرینر طیارے بنائے ہیں۔

  • 9مئی لندن پلان کا حصہّ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا،سابق چئیرمین پی ٹی‌آئی

    9مئی لندن پلان کا حصہّ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا،سابق چئیرمین پی ٹی‌آئی

    راولپنڈی: سابق وزیر اعظم اور سابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جان دینے کو تیار ہوں،9مئی لندن پلان کا حصہّ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا-

    باغی ٹی وی: سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی کمرہ عدالت میں موجود میڈیا سے سوالات و جوابات دیئے ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے کسی نے مزاکرات کئے ،سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مزاکرات کئے ،اس سوال پر کہ حالات بتاتے ہیں آپ کو طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑے گا ؟ جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جان دینے کو تیار ہوں،9مئی لندن پلان کا حصہّ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا-

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اڑتالیس گھنٹوں میں دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیا، یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں ان کو کون اندر لے کر گیا-

    عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی …

    شاہ محمود قریشی سے صحافی نے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی صاحب بیرسٹر گوہر کو چیرمین بنایا گیا ،جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں خان کیساتھ کل بھی تھا اور آج بھی ہوں آئندہ بھی رہوں گا ،چیرمین کی موجودگی میں بتانا چاہتا ہوں کہ جو خان سے اور قانون کی حکمرانی سے محبت کرتے ہیں نظریاتی ہیں وہ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں-

    سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابقہ خاوند کے زریعے کرایا ہے جھوٹا الزام لگایا ہے انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں ، قسم اٹھانے کیلیے تیار ہوں اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہؤا، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے ، لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا-

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی …

    عمران خان نے کہا کہ میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، مجیب الرحمٰن کیخلاف انہوں نے کیا کیا پر اس نے 162 سیٹیں جیتیں تھیں، حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں ۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کو آپ نے دیکھا تھا کہ اس کو کسی عہدے کی ضرورت نہیں تھی ،اس وقت میں بھی اس اسٹیج پر پہنچ چکا ہوں مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ،خان اور پی ٹی آئی کے لوگوں کے دلوں میں بس چکا ہوں ۔

    سابق چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 6.17 کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں ،لوگ کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ انہوں نے کیا کیا ہے ۔

    ایک اور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

  • جوڈیشل کونسل میں شکایات:جسٹس مظاہر نے  رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    جوڈیشل کونسل میں شکایات:جسٹس مظاہر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

    باغی ٹی وی: جسٹس مظاہرنقوی نے جواب کی کاپی سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی کوبھی بھجوادی جس میں کہا گیا ہےکہ میں نے2 آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائرکر رکھی ہیں، میری درخواستوں پر تاحال نمبر نہیں لگایا گیا، آئینی درخواستوں کوجلد مقررکرنے کے لیے متفرق درخواست بھی دائرکی لیکن مقدمہ نہیں لگا،آئینی درخواستیں مقررنہ ہونا پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف ورزی ہےیہ آئینی درخواستیں 3 رکنی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں اور اور میری دونوں آئینی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے

    ایک اور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    جسٹس مظاہر نے جواب میں کہا کہ اسسٹنٹ رجسٹرارنے پوچھا میں اپنی درخواست کی پیروی چاہتاہوں یا نہیں؟ رجسٹرارکو اختیار نہیں کہ آئینی درخواست کے قابل سماعت ہونےکا فیصلہ کرے، قانون کےمطابق ججزکی 3 رکنی کمیٹی ہی درخواست کا جائزہ لے سکتی ہے، میرے وکیل نےکبھی نہیں کہا تھا کہ الزامات واضح ہونےکے بعد قانونی اعتراض نہیں کریں گے، میری سپریم کورٹ تعیناتی کی مخالفت والےاعتراض پرچیف جسٹس نے وضاحت کی تھی، چیف جسٹس کی وضاحت کے بعد صرف اس اعتراض سے دستبرداری اختیارکی تھی اور اعتراض واپس یہ سمجھ کرلیا تھاکہ جوڈیشل کونسل غلطی تسلیم کرتے ہوئے شوکاز واپس لےگی۔

    ‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی،شہباز شریف

    جسٹس مظاہر نے جواب میں استدعا کی ہےکہ 20 نومبرکو دائرپہلی آئینی درخواست کی بھرپورپیروی کروں گا، میرے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لیا جائے جب کہ جسٹس مظاہرنے رجسٹرار نوٹس کے جواب کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی بھی استدعا کی ہے۔

    واضح رہےکہ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کے معاملے پر کونسل کی جانب سے جاری شوکاز نوٹسز کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کررکھا ہے-

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی …

  • نیب کی کوشش یہی ہے کہ لوگوں سےکوئی زیادتی نہ ہو، چئیرمین نیب

    نیب کی کوشش یہی ہے کہ لوگوں سےکوئی زیادتی نہ ہو، چئیرمین نیب

    لاہور: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد نے کہا ہے کہ ہر 10 میں سے 7 افراد ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثر ہیں۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نذیر احمد کا کہنا تھا ہر 10 میں سے 7 لوگ کسی نہ کسی ہاؤسنگ اسکیم کے فراڈ کا شکار ہیں، نیب کی کوشش یہی ہے کہ لوگوں سےکوئی زیادتی نہ ہو، عوام کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثرہ افراد کو لوٹی ہوئی رقوم واپس کررہے ہیں، کوشش ہے کم سے کم وقت میں ان کی دادرسی ہو متاثرین کی دادرسی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، نیب پیشہ ورانہ ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ سے بچانے کے لیے نئی پالیسی لارہے ہیں، آج تک ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈر اور خریدارکے درمیان دوطرفہ ٹرانزیکشن ہوتی تھی، ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈرز اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن میں ریگولیٹر مسنگ تھا۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کی نئی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈر شامل ہوں گے، اب بلڈر اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن دو طرفہ نہیں تین طرفہ ہوگی، پہلے دن سے ہی بلڈر اور خریدارکے ساتھ ریگولیٹربھی ہرٹرانزیکشن کاحصہ ہوگا، تمام ٹرانزیکشن بینکنگ چینل سے ہوگی، بذریعہ کیش ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

    عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی …

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سائلین کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایت کا ازالہ کیا جا رہا ہے، نیب کی وجہ سے اداروں میں خوف و ہراس پیدا نہیں ہوگا عوام میں منظم آگاہی مہم شروع کرنے کا مقصد بھی یہی ہے، آگاہی مہم کا حصہ بننے والے نوجوان نیب کے ایمبیسیڈر بنیں گے نیب کے بارے میں سست روی کا تاثر کسی حد تک صحیح ہے، نیب کو خوف اور ہراسگی کا تاثر دور کرنا چاہیے، ہمیں چور کوپکڑنا ہے پورے محلے کو تنگ نہیں کرنا۔

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی …

    انہوں نے کہا کہ فراڈ کا لفظ ہٹا کر متاثرہ کیا ہے، کوشش کر رہے ہیں ملزم کو ملزم کہنے کے بجائے رسپانڈنٹ کہا جائے، نیب آپ کا محافظ اور معاون ہے، ہم نیب کو پروفیشنل ادارہ بنائیں گے کوئی فرد واحد یا ادارہ ملک کو کرپشن سے آزاد نہیں کرا سکتا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،کاروباری حضرات کو نیب تنگ نہیں کرے گا، بلکہ ادارہ اروباری حضرات کی مختلف معاملات میں رہنمائی کرے گا۔

    ایک اور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

  • الیکشن کمیشن کے نوٹس کی پاور، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کے نوٹس کی پاور، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دو دن میں مختص انتخابی فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : فنڈز کی ریلیز نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری وزارت خزانہ امداداللہ بوسال الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے لیے پہنچے،سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔

    سیکرٹری وزارت خزانہ کا کہنا تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

    گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کےتحفظ کو خطرہ

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے فنڈز ریلیز نہ کرنے پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا ہے، راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے الیکشن کمیشن کو مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔

    ذرائع کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے رقم کی فراہمی سے متعلق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کے فیصلہ کیا ہے، رقم فراہمی سے متعلق وزیراعظم کو آج تفصیلی خط بھی لکھا جا رہا ہے۔

    بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

    واضح رہے کہ اُس وقت کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 10 جون کو پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ حکومت اور کابینہ کی حد تک عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی لہذا الیکشن وقت پرہونے چاہئیں حکومت نے الیکشن میں تاخیرسے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ، ہم نے بجٹ میں الیکشن کمیشن کیلئےالیکشن کے پیسے رکھ دیے ہیں۔

    اس کے علاوہ گزشتہ ماہ چیف الیکشن کمشن سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز اور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

    نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

  • نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

    نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

    کراچی: نیوز کاسٹرعروسہ خان نے معروف پاکستانی اینکراورمیزبان اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: کچھ عرصہ قبل اقرارالحسن اورعروسہ خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل تھیں تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی، اس حوالے سے عروسہ خان کی اقرار الحسن کے اہلخانہ کے ہمراہ کھینچی گئی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی،تاہم اب اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا،



    صارفین کے تجسس کو اب عروسہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کے سیشن میں دور کردیا ہے،لائیو سیشن میں عروسہ خان کے ایک مداح نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری شادی ہوچکی ہے۔



    ایک صارف نے عروسہ سے سوال کرتے ہوئے اقرارالحسن یا پہلاج میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا، جس پر عروسہ خان نے جواب دیا کہ ’دونوں‘، جس پر کچھ صارفین نے عروسہ خان کوشادی پر مبارکباد دی تو کچھ صارفین نے اس جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ 2006 ء میں اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی قرۃ العین اقرار سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے اقرار الحسن نے 2012 میں فرح اقرار سے دوسری شادی کی تھی، تاہم اقرارالحسن نے اس شادی کی تصدیق 5 سال بعد کی تھی، قرۃ العین اقرار نے اپنے شوہر کی پہلی شادی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں فرح نے اقرار کی ممکنہ تیسری شادی قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

  • عمران خان کی  آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا

    عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا

    اسلام آباد: سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کردی۔

    باغی ٹی وی: سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراضات کیخلاف اپیل پرجلدسماعت کی استدعا کرتے ہوئے درخواست دائر کی، عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو آئینی درخواست میں چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کرواپس کر دی تھی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکر چکے ہیں، جس پر جلد سماعت کی جائے گی-

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جاری ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کر رہے ہیں، سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کے دوران آج دونوں ملزمان کو کیس کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی سابق چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان و دیگر کمرہ عدالت میں موجود ہیں، اس کے علاوہ خصوصی عدالت کی جانب سے میڈیا کے چھ نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق 9 زخمی

    اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن