Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی ڈرامہ سیریل  سی آئی ڈی کے اداکار انتقال کر گئے

    بھارتی ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے اداکار انتقال کر گئے

    ممبئی: بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس پیر کی رات انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیش سے متعلق 3 دسمبر کو بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، لیکن بعدازاں دیانند شیٹی نے یہ خبریں جھوٹی قرار دی تھیں۔

    دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں ‘دیا’ کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی، دیانند شیٹی نے بتایا کہ دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا، اسی وجہ سے ان کا علاج جاری تھا اور گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے،پیر کی رات ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

    9 مئی واقعات:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت …

    واضح رہے کہ 57 سالہ دنیش فیڈنس سی آئی ڈی میں ‘فریڈرکس’ کا کردار ادا کیا، دنیش نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی،سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے، اس کے علاوہ دنیش کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔

    نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

  • سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی ،پٹیشنر خالد محمود ایڈوکیٹ اور سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہو جانا چاہیے، قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہو گیا، کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے، اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے ہیں اس کے ساتھ چلا لیں۔

    9 مئی واقعات:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت …

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے ہیں وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے، درخواست گزار خالد محمود نے کہا کہ آپ آرڈر میں لکھ دیں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، پارٹی کا کوئی عہدہ رکھ نہیں سکتے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    انٹرا پارٹی انتخابات:چئیرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین انتخاب سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا-

  • 9 مئی واقعات:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت  ملتوی

    9 مئی واقعات:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد: 9 مئی واقعات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ کے دو جبکہ تھانہ بہارہ کہو میں ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر ہے ہائی کورٹ نے اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات میں درخواست ضمانت دائر ہے-

    کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع …

  • انٹرا پارٹی انتخابات:چئیرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

    انٹرا پارٹی انتخابات:چئیرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلد ہی الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے والا ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔

    واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ،تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نےنئے چیئرمین کا انتخاب کیا تھا، بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے-

    چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کے مطابق عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں، حلیم عادل شیخ سندھ پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،جبکہ منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئے ہیں

    چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا ، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا ،

    دوسری جانب تحریک انصاف کورکمیٹی نے قومی انتخابات کے لیے فنڈز کے عدم اجرا پر اظہار تشویش کیا ہے،تحریک انصاف نے نگران حکومت سے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری فنڈز جاری کرنےکا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

  • کینیا  کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی  تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف کی موت پر کینیا کے ٹی وی نے انویسٹی گیشن رپورٹ شائع کردی۔

    باغی ٹی وی: کینیا کے این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے کینیا منتقل ہونے والے صحافی ارشد کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، ان کا قتل منصوبہ بندی سے کیا گیا، ارشد شریف کے قتل نے نیروبی اور اسلام آباد دونوں کو ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے دیکھنے پر مجبور کیا نہ تو کینیا اور نہ ہی پاکستان کیجانب سے اس قتل کی گتھی سلجھانے کیلئے کوئی عزم ظاہر کیا گیا،پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل ایک بدصورت سفارتی داغ چھوڑ گیا ہےاور ارشد شریف کےاہلخانہ نہ ختم ہونےوالےغم میں ڈوب گئے ہیں اور ناقابل یقین جوابات کی تلاش میں ہیں۔

    امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    اسپیشل پروجیکٹس اینڈ انویسٹی گیشن کے رپورٹر برائن اوبویا نے اپنی طویل تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا ارشد شریف کو اس کار میں قتل کیا گیا تھا جس میں ان کی لاش ملی تھی ، یا انھیں کہیں اور قتل کیا گیا تھا ، اور لاش کار میں رکھی گئی تھی،برائن نے رپورٹ میں ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی تصاویر بھی شامل کیں اور بتایا کہ اگر قتل گاڑی میں ہی ہوا ہےتو کسی قسم کی بیلسٹک گولی استعمال ہوئی جو گاڑی کے پچھلےحصے اور سیٹوں سے گزر کر ارشد شریف کو کمر میں لگی اور ان کے سینے سے پار ہوگئی۔

    فضائی آلودگی میں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر …

    https://x.com/ItsBrianObuya/status/1731712634477498775?s=20
    واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں کینیا سے خبر آئی تھی کہ پاکستان چھوڑ کر جانے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف نیروبی میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں-

    اکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ،نئی تاریخ رقم

  • فضائی آلودگی  میں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آ گیا

    فضائی آلودگی میں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آ گیا

    لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی ریکارڈ ،دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آ گیا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں صبح 8 بجے سے پہلے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 164 ریکارڈ کی گئی ہے،کراچی میں بھی فضائی آلودگی میں کمی دیکھی گئی ہے اور اب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر آگیا ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت وسطی پنجاب میں اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

    بار بار دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10 لاکھ جرمانے کی ہدایت

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ باربار آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10لاکھ جرمانہ کرنےکی ہدایت کی تھی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حکم جاری کیا تھا،علاوہ ازیں عدالت نے حکم دیا کہ پانی ضائع کرنے والےگھریلو صارفین کے لیے 10 ہزار روپےجرمانہ عائد کیاجائے اور پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے-

    امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    دوسری جانب سعودی عرب نے اپنےشہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی ہے،سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں متعدی امراض اور طبی سہولیات کے معیار کے پیش نظر اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بیما ریوں میں ڈینگی، ہیضہ ،پولیو، یلو فیور، خسرہ ، منکی پاکس، ملیریا، کووڈ 19بھی شامل ہیں۔

    امریکی سفیر کیوبا کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

  • امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے ،کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سےجنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹرعافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی، ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے۔

    امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے عافیہ کی حالت بیان کرنےکیلئے الفاظ نہیں،عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں،ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسر ے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حال رہی ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔

    ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن عافیہ سے ملاقات

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ،نئی تاریخ رقم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ،نئی تاریخ رقم

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل تاریخ رقم کر رہا ہے، آج انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اور 100 انڈیکس 212 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا،آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہو کر 62 ہزار 431 پر آ گیا ہے

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی 27 پیسے کمی ہوگئی، اور انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 284.25 روپے ہوگئی،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 53 پیسے کا تھا۔

    اسرائیل کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری،50 فلسطینی شہید

    سعودیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز …

    پشاور میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

  • امریکی سفیر  کیوبا کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    امریکی سفیر کیوبا کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    امریکا کے سابق سفارت کار مینوئل روچا Manuel Rocha پر کیوبا کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مینوئل روچا بولیویا میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں، انہیں جمعہ کو فلوریڈا سے گرفتار کیا گیا تھا ،73 برس کے روچا پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی عشروں تک کیوبا کو انٹیلی جنس جمع کرنے میں مدد دی ۔

    واضح رہے کہ 25 برس تک سفارتکاری کے دوران مینوئل روچا نے زیادہ تر وقت لاطینی امریکا کے ممالک میں گزارا تھا، مینوئل روچا نے 1999 سے 2002 تک بولیویا میں امریکی سفیر کے طور پر بھی کام کیا اور 25 سال تک متعدد حکومتی عہدوں بشمول قومی سلامتی کونسل میں بھی خدمات انجام دیں،بولیویا کے علاوہ انہوں نے ارجنٹائن، میکسیکو اور ڈومینیکن ریپبلک میں بھی سفارتکاری کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

    پشاور میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

    رپورٹ کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا مینوئل روچا کے پاس کیس کا دفاع کرنے کے لیے کوئی وکیل موجود ہے یا نہیں۔

    سعودیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز …

  • عدت میں نکاح:بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے ملازم کا بیان قلمبند

    عدت میں نکاح:بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے ملازم کا بیان قلمبند

    چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے خلاف کیس میں خاور مانیکا کے گھریلو ملازم نے اپنا بیان قلمبند کرادیا۔
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے اپنا بیان قلمبند کرادیا، جس کے بعد عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لئے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    خاورمانیکا کے پرانے ملازموں میں سے ایک محمد لطیف ولد سید محمد چوہان نے عدالت میں بیا ن دیتے ہوئے کہا کہ میں خاور فرید مانیکا کے ساتھ گزشتہ 35 سال سے گھریلو ملازم ہوں، میں چونکہ ان کا پرانا ملازم ہوں اس لیے ان کا مجھ سے کسی قسم کا پردہ نہیں ہے ان کے بچے بھی میرے ہاتھوں میں پلے ہیں اور میں ان کے گھر کے فرد کی طرح ہوں، مانیکا صاحب کے پیر غنی، پاکپتن شریف، لاہور اور اسلام آباد بنی گالہ میں گھر ہیں، اسلام آباد والا گھر مکان نمبر 3، گلی نمبر 2، بنی گالہ میں واقع ہے، یہ مکان 2002/2003 میں مکمل ہوا تھا، میاں صاحب کی فیملی لاہور بھی رہتی تھی اور بنی گالہ اسلام آباد میں بھی رہتی تھی، مستغیث خاو مانیکا صاحب کسٹم میں ملازم تھے اور مختلف جگہوں پر ان کی پوسٹنگ ، تبادلے ہوتے رہتے تھے۔ مگر ان کی فیملی لاہور یا اسلام آباد میں رہتی تھی، عمران خان الزام علیہ نمبر 1 نے میاں صاحب کے بنی گالہ گھر 2015 میں آنا جانا شروع کیا۔ 2015 میں الزام علیہ نمبر 1 کبھی کبھار بنی گلہ مستغیث کے گھر آتے تھے۔ عمران خان صاحب کا 2016/2017 میں میاں صاحب کے گھر آنا جانا زیادہ ہوگیا۔ عمران خان صاحب کے ساتھ کبھی ایک آدھ بی بی ہوتی تھی کبھی ایک آدھ صاحب جو کہ کلین شیو تھے وہ آتے جاتے تھے کبھی ڈرائیور کے ساتھ آتے تھے زیادہ تر اکیلے آتے تھے اور کئی مرتبہ ڈرائیور چھوڑ کر چلا جاتا تھا اور زیادہ تر وہ رات کو آتے تھے۔

    خاور مانیکا کے ملازم نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب ہمیشہ خاور مانیکا صاحب کی غیر موجودگی میں ان کے گھر آتے تھے۔ کئی مرتبہ میاں صاحب نے جب آپاں بشریٰ بی بی الزام علیہ نمبر 2 سے جب بات کرنی ہوتی تو ان کے یعنی آپاں بشریٰ بی بی کے فون پر کال کرتے جب ان کا فون بند ہوتا تو میرے نمبر پر کال کرتے اور میں ان کی یعنی مانیکا صاحب کی آپاں بشریٰ سے بات کرواتا اور اسی دوران جب میں اندر جاتا اس سلسلے میں جب میں گھر کے اندر گیا تو دیکھا عمران خان صاحب اور آپاں بشریٰ ڈرائینگ روم میں نہیں تھے بلکہ اپنے کمرے میں تھے اور جب میں کمرے کے اندر بات کروانے کے لیے گیا تو دیکھا الزام علیہ نمبر 1 و 2 آپس میں بدکاری کررہے تھے اور میں نے ان کو تین چار دفعہ بدکاری کرتے ہوئے دیکھا جب پہلی مرتبہ بدکاری کرتے دیکھا تو میری پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور میں اس بابت میاں خاور مانیکا صاحب کو اطلاع بھی دیتا رہا،ا ن واقعات کے بعد میاں صاحب کی اور بشریٰ بی بی کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوگئیں اور 2017 کے آخر میں میاں صاحب نے آپاں بشریٰ کو طلاق دے دی، میں نے کئی دفعہ عمران خان صاحب کو میاں صاحب کے فون آنے پر اور ان کے کہنے پر ان کو گھر سے بھی نکالا.میں نے کئی دفعہ عمران خان صاحب کو بشریٰ بی بی کے ساتھ ڈرائینگ روم میں نازیبا حرکتیں کرتے بھی دیکھا تھا۔ جب میں میاں صاحب کی بات کروانے آپا بشریٰ بی بی کے پاس اندر جاتا تو کئی مرتبہ مجھے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ اگر میاں صاحب نہ ہوتے تو شاید مجھے آپاں بشریٰ نوکری سے بھی نکال دیتی.

    واضح رہےکہ گزشتہ روز میڈٰیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہر طرح کی قسم اٹھانے کو تیار ہوں کہ نکاح سے پہلے نہ کبھی بشریٰ بی بی سے ملا نہ کبھی انہیں دیکھا،عون چوہدری نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کی جانب سے یہ کہنا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہیں دیکھنے کا دعویٰ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، سابق چیئرمین بشریٰ بی بی سے ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے-

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی قرآن پر حلف دے دیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کیلئے لے کر جاتا رہا۔عون چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکا ح سے پہلے درجنوں بار ملے بھی اور دیکھا بھی تھا۔