Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود  پر12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    اسلام آباد: راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کی ، سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کے دوران آج دونوں ملزمان کو کیس کے چالان کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان و دیگر کمرہ عدالت میں موجود ہیں، اس کے علاوہاس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

    دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی،پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    گزشتہ سماعت کے عدالتی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کی جائیں گی، پبلک اور میڈیا عدالتی کارروائی کے دوران موجود تھا، سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا اور پبلک کی موجودگی میں کافی وقت دیا گیا۔

    دوسری جانب سائفر کیس میں صحافیوں کے لئے کیس کی سماعت دوبارہ ہونے کا دعوی کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بات کرنے کا بھی کہا گیا۔

  • ایک اور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    ایک اور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سابق صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کو اشتہاری قراردے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: شانگلہ کی مقامی عدالت نے شوکت یوسفزئی کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کی گئی ہیں،اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد شانگلہ پولیس شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے،ان کے آبائی گاؤں بشام سمیت پشاور کی رہائش گاہ سمیت کئی جگہوں پر بھی چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی کے باعث شوکت یوسفزئی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی، ان کے خلاف21 نومبرکو دفعہ 109کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا شوکت یوسفزئی کیخلاف درج ایف آئی آر میں188۔186۔147۔109۔506 اور149 کی مزید دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

    24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

    کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق 9 زخمی

  • ‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی،شہباز شریف

    ‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی،شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر چارٹر آف اکنامی کی تجویز پیش کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتا ہے، چارٹر آف اکانامی کی تجویز بطور قائد حزب اختلاف دی جس پر آج پوری قوم متفق ہوچکی ہے‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں، ہم روزگار مہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ خسارا کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ‎نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، اگر انتخابات میں کامیابی ملی تو معاشی منشور پر عمل کریں گے، ‎کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے، ‎برآمدات میں اضافہ کرکے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے، البتہ تاریخ گواہ ہے عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ (ن) دلاتی ہے مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ‎انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ‎‎الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ہنرمند جب کہ اسٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔

    بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

    https://x.com/Marriyum_A/status/1731528903033049342?s=20
    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج دوسرا اجلاس ہوگا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہوگا ،پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا پارلیمانی بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارشات پر غور کرے گا ارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی کے لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ میں ہو گا پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 2 دسمبر کو ہوا تھا-

    شمالی غزہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بھی بمباری

  • عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کے دوسرے شوہر  کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟

    عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کے دوسرے شوہر کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟

    لاہور: معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی : کرن اشفاق کی شادی کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے اتوار کی شام خود تصدیق کردی اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی متعدد تصاویر جاری کیں نکاح کی یہ تقریب گزشتہ روز لاہور میں حمزہ علی چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد کی گی جس میں قریبی رشتے دار سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔

    دلہا اور دلہن نے اس تقریب کے لیے سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا، کرن اشفاق نے سفید رنگ کا چوڑی دار پاجامہ اور کرتا پہنا،سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتقریب سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، کرن کے شوہر حمزہ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسی تقریب کی ایک اسٹوری شیئر کی جس پر انہوں نے ‘الحمداللہ’ لکھا۔
    kiran ishfaq

    عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

    واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، جس کا باضابطہ اعلان کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

    جبکہ کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر ہیں، پیشے کے لحاظ سے وہ ایک کارپوریٹ وکیل ہیں،حمزہ علی چوہدری سابق پاکستانی کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

    24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

  • بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

    بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید کررہے ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے نواز شریف نے پہلے بھی ناممکن کو ممکن کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے جو کیا بھٹو کے دور میں کیا، ہم کسی کو سیاسی طور پر نشانہ نہیں بنا رہے لیکن نواز شریف نے تمام پارٹیوں کو اختلافات کے باوجود ایک میز پر بٹھایا انٹراپارٹی الیکشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی وفادار ساتھی یادنہیں آیا، الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کو کوئی نہیں مانے گا۔

    دوسری جانب پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دیتے وقت سیاسی جماعتوں کو پلِ صراط اور اصولوں کی بھول بھلیوں سے گزرنا پڑتا ہےدانیال عزیز کو شوکاز نوٹس اور شاہد خاقان عباسی کی تنقید نظر انداز کرنے سے متعلق سوال پر خرم دستگیر نے کہا کہ شاہد خاقان کی تنقید عمومی تھی اور اس سے پارٹی میں جمہوری کلچر کی عکاسی ہوتی ہے تاہم دانیال عزیز نے دو افراد کا نام لے کر ذاتی تنقید کی جس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ اپنی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں سے بھی دور ہیں ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے ملک آئین کے مطابق چلےگا، نواز شریف عوام کو بتائیں ان کی کیا سوچ ہے؟ کسی غیر آئینی معاملےکا حصہ بنیں گے تو خرابی پیدا ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا موجودہ بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کی تکلیف میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، میری کسی سےکوئی ناراضگی نہیں، میں ایک سیاسی سوچ کی بات کر رہا ہوں، جو سوچ میری جماعت نے اپنائی ہے اس سے اتفاق نہیں کر سکتا، میری جماعت کی اقتدار کی سوچ ہے لیکن ہمیں اقتدار کو علیحدہ رکھنا ہو گا اب اقتدار برائے اقتدار والی سیاست نہیں چلےگی، آج تھوڑی سوچ بدلنی پڑے گی، الیکشن اس لیے نہیں لڑ رہا کہ الیکشن کے بعد ممکنہ خرابی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    دوسری جانب دانیال عزیز نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں کیونکہ وہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ تھے اگر سب کو پتہ تھا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے تو پھر ہم نے ایسا بنانیہ کیوں نہیں بنایا کہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ مہنگائی کی اصل وجہ کیا ہے۔

  • کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق 9 زخمی

    کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق 9 زخمی

    کراچی: کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک اور وین کے درمیان ٹصادم دھند کے باعث ہوا جب کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور 9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں بس پر حملہ، دیامر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،چلاس میں 2 دسمبر کی شب مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے کمشنر دیامرکے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) نے بتایا کہ دیامر کے ایس ایچ او عظمت شاہ نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس نے دیامر بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور شاہراہ قراقرم پر ٹریفک آج معطل رہے گی۔

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،ماں بیٹا حادثے میں جانبحق

    یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے،یوسف رضا گیلانی

  • شمالی غزہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بھی بمباری

    شمالی غزہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بھی بمباری

    قاہرہ: عارضی جنگ بندی کے خاتمے اور غزہ پر دوبارہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد 871 دوہری شہریت کے حامل شہری رفح کراسنگ کے رستے مصر پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: مصری حکام نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کے روز مصر پہنچنے والے دوہری شہریت کے حامل شہریوں میں 17 امریکی اور 130 ترک شہریت کے حامل افراد شامل ہیں مصر پہنچنے والے دوہری شہریت کے حامل افراد میں مصر، جنوبی افریقا، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا اور ڈنمارک کے شہری بھی شامل ہیں،ہفتہ اور اتوار کے روز رفح کراسنگ کے ذریعے 13 فلسطینی زخمی بھی مصر پہنچے ہیں۔

    فلسطینی ہلال احمر کے مطابق رفح کراسنگ سے اتوار کو امدادی سامان کے 100 ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوئے، 21 اکتوبر سے 30 نومبر تک امدادی سامان لے کر 2 ہزار 538 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔

    دوسری جانب شمالی غزہ میں 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی جان لینے کے بعد اسرائیل نے زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھادی، اسرائیلی آرمی چیف نے جنوبی غزہ میں شدت سے حملوں کی تصدیق کی اور اسرائیل نے ان حملوں میں فضائیہ کی مدد لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
    https://x.com/AJA_Palestine/status/1731489045723623758?s=20
    فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے سمیت جینن، سلواد، جفنا، جلازوم، قلقلیا اور ہبرون میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں لڑائی کے دوران اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

    دوسری جانب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے سے اردن کا شہری جاں بحق ہوگیا جس کی تصدیق اردن کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

    اردن کی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں اردن کا ایک شہری جاں بحق اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اس کے کومہ میں ہونے کی تصدیق کی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی علی الصبح جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں شدید بمباری اور شیلنگ کی ہے جس میں فوری طور پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    خیال رہے کہ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شروع کیے گئے جارحانہ حملوں میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں،،کمال عدوان اسپتال کے دروازے پر بمباری سے 4 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ اسپتال کے گھیراؤ کی کوشش کی گئی۔

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے اسرائیل کی غزہ اور دیگر قابض علاقوں پر بدترین بمباری جاری ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت نے ہزاروں بچوں کا بچپن چھین لیا ہے، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے کہیں بچے والدین تو کہیں والدین بچوں سے بچھڑ گئے ہیں غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد ملبے سے ریسکیو کیے گئے زخمی بھائی بہن کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں زخمی بہن بار بار اپنے زخمی بھائی سے اپنے خاندان کی خیریت کے بارے میں پوچھ رہی ہے لیکن بھائی کے پاس زخمی بہن کے سوالات کا کوئی جواب نہیں ہے۔

    اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے یو این او سی ایچ اے کے مطابق جنوبی غزہ میں بڑے پیمانے پر انفیکشنز کا پھیلاؤ ہورہا ہے جس میں ایک سے دوسرے کو لگنے والے انفیکشنز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ڈائیریا اور جِلد کے انفیکشنز کے بھی متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اسرائیلی ایجنسی شن بیت نے قطر، ترکیہ اور لبنان میں بھی حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہےاس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے حماس کی شاتی بٹالین کے کمانڈر حیثم خواجری کو فضائی حملے میں قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہےمزاحمت کاروں سے جھڑپیں تاحال جاری ہیں، رفاح سٹی میں گھروں پر بمباری ہورہی ہے جس میں شہادتوں کا خدشہ ہے، جب کہ اب بھی کئی افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا جو پی ایس ایکس کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

    جبکہ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور100 انڈیکس آج کے پہلے سیشن کے آغاز میں ہی انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 499 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جو کہ جمعے کے روز 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی، ملکی تبادلہ منڈیوں میں 71 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 284 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔

    چلاس میں بس پر حملہ،ایف آئی آر درج،6 مشتبہ افراد گرفتار

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    سرگودھا : غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا …

  • چلاس میں بس پر حملہ،ایف آئی آر درج،6 مشتبہ افراد گرفتار

    چلاس میں بس پر حملہ،ایف آئی آر درج،6 مشتبہ افراد گرفتار

    گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں بس پر حملہ، دیامر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : چلاس میں 2 دسمبر کی شب مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے کمشنر دیامرکے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) نے بتایا کہ دیامر کے ایس ایچ او عظمت شاہ نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس نے دیامر بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور شاہراہ قراقرم پر ٹریفک آج معطل رہے گی۔

    واضح رہےکہ دیامر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر چلاس شہر کے تھانہ کے۔کے ایچ کی حدود شاہراہ قراقرم ہوڈر کے مقام پر ضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے۔ ٹو کی بس نمبر ”BLN 4647“ پر 2 دسمبر کو نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے تھے، نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بس سامنے سے آنے والے سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے باعث بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،ماں بیٹا حادثے میں جانبحق

    یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے،یوسف رضا گیلانی

  • سسرال میں  4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    امریکی ریاست نیویارک کے علاقے کوئنز بورو میں ایک گھر میں چاقو کے وار سے دو بچوں سمیت چار افراد قتل اور تین زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق مشتبہ شخص نے پولیس پر بھی حملہ کیا جس سے2 اہلکار زخمی ہوئے، پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا نیو یارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ کوئنز فار راک وے کے علاقے میں ایک لڑکی نے اس واقعے کی اطلاع دینے کے لیے فون کیا اور کہا کہ ’اس کا کزن اس کے اہل خانہ کو قتل کر رہا ہے۔‘

    نیو یارک پولیس کے مطابق 38 سالہ مشتبہ شخص نے موقع پر پہنچنے والے دو پولیس اہلکاروں پر بھی چاقو سے حملہ کیا اس کے بعد ایک افسر نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا ، ملزم کو گھریلو تشدد کے الزام میں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، حملے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتولین میں 12 سالہ لڑکا، 11 سالہ لڑکی، 44 سالہ خاتون اور 30 ​​سال کا ایک مرد شامل ہے۔

    جمائما گولڈ سمتھ کس کے ساتھ ہے؟

    آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے جبکہ نئی دہلی پہلے نمبر پر

    بلوچستان، موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی