Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • دو موٹرسائیکلوں  کے مابین تصادم،دو ہیلتھ ورکرز جاں بحق ا یک زخمی

    دو موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم،دو ہیلتھ ورکرز جاں بحق ا یک زخمی

    راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے مابین شدید تصادم کے نتیجے میں دو ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں خاتون ہیلتھ ورکرزبھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی: پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی دو خواتین اور ایک میل ہیلتھ ورکرز محمد مسکین ، یاسمین اورصالحہ آفتاب موٹر سائیکل پر ویکسین لینے کے لیے جارہے تھے کہ اڈیالہ روڈ پر مخالف سمیت سے ایک موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے سیدھا ان سے آٹکرایا دونوں موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں، جب کہ لیڈی ہیلتھ ورکر یاسمین اختر موقع پر دم توڑ گئی اور محمد مسکین، دو سر ی لیڈی ہیلتھ ورکر صالحہ آفتاب، ایک راہ گیر اور موٹرسائیکل سوار ارسلان شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے اسپتال منتقل کیا جہا ں محمد مسکین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کی مدعیت میں جان لیوا حادثے کا مرتکب ہونے والے موٹرسائیکل سوار ارسلان کے خلاف تیز رفتاری و غفلت سے موٹر سائیکل چلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،کراچی بڑٰی تباہی سے بچ گیا

    قبل ازیں شاہدرہ کے مقام پر سکول بس کھائی میں جا گری، بس میں طلبا سوار تھے جو سیر کے لئے گئے تھے، بس کھائی میں گرنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی جبکہ 20 طلبا زخمی ہو ئے تھے،بدقسمت بس پنجاب کے علاقے شیخوپورہ سے بچوں کا ٹرپ لے کر گئی تھی،حادثے کے بعد مقامی شہری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی،اسلام آباد پولیس کے حکام کے مطابق پنجاب سے سکول کے بچے سیروتفریح کے لئے اسلا م آباد آئے ہوئے تھے-

    میرپورخاص:شہر میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا

  • برطانیہ :پہلی بار خنزیروں میں پھیلے خطرناک وائرس کی انسانوں میں موجودگی کا انکشاف

    برطانیہ :پہلی بار خنزیروں میں پھیلے خطرناک وائرس کی انسانوں میں موجودگی کا انکشاف

    لندن: برطانیہ میں پہلی بار خنزیروں میں پھیلے خطرناک وائرس کی انسانوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے اطلاع دی ہے کہ برطانیہ میں فلو اسٹرین ”H1N2“ کا پہلا انسانی کیس رپورٹ ہوا ہے، جوکہ سوائن فلو کی ایک ذیلی قسم ہے،سوائن فلو کی یہ قسم خنریز میں زیادہ عام ہوتی ہے اور یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں کسی انسان میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔

    برطانوی ایجنسی اس وائرس کی خصوصیات کا تعین کرنے اور اس سے انسانی صحت کو لاحق خطرے کا اندازہ لگانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اس کیس کا پتہ ”UKHSA“ اور رائل کالج آف جنرل پریکٹیشنرز (RCGP) کے ذریعے کی جانے والی معمول کی نیشنل فلو سرویلنس (نگرانی) کے دوران چلا۔

    جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    سانس کی شکایت کے بعد جب ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کیے تو مریض کو وائرس سے متاثرہ پایاایجنسی کے مطابق متاثرہ فرد کو ہلکی سی بیماری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا ہے تاہم، وہ شخص انفیکشن کا شکار کیسے ہوا اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا اور تفتیش جاری ہے۔

    انفلوئنزا A(H1) وائرس دنیا کے بیشتر خطوں میں خنزیروں کی آبادی میں پایا جاتا ہے اور انہیں متاثر کرتا رہتا ہے جب ایک انفلوئنزا وائرس جو عام طور پر خنزیروں میں پھیلتا کرتا ہے کسی شخص میں پایا جاتا ہے تو اسے ’ویرینٹ انفلوئنزا وائرس‘ کہا جاتا ہے۔ H1N1, H1N2 اور H3N2 خنزیروں میں سوائن انفلوئنزا اے وائرس کی بڑی ذیلی قسمیں ہیں اور کبھی کبھار انسانوں کو عام طور پر خنزیر یا آلودہ ماحول سے براہ راست یا بالواسطہ رابطے کے بعد متاثر کرتی ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دفتری اوقات پر عملدرآمد کےلئے نگرانی شروع کردی گئی

    2005 سے عالمی سطح پر انفلوئنزا A(H1N2)v کے کل 50 انسانی کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ابتدائی معلومات کی بنیاد پر، برطانیہ میں پایا جانے والا انفیکشن ایک الگ کلیڈ (1b.1.1) ہے، جو دنیا میں انفلوئنزا A(H1N2) کے حالیہ انسانی کیسز سے مختلف ہے لیکن یہ برطانیہ کے سوائن وائرس سے ملتا جلتا ہے۔

    H1N1 وائرس کی وہ قسم ہے جو 2009 میں وبا کی طرح پھیلی تھی اور اس کے لیے ہی سوائن فلو کی اصطلاح استعمال ہونا شروع ہوئی تھی اب یہ وائرس انسانوں میں سرد موسم میں عام گردش کرتا ہے اور اسے سوائن فلو نہیں کہا جاتا۔

    امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ

  • کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

    کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے محکمہ فائر بریگیڈ نےجاری کی،رپورٹ میں کہا گیا کہ 6 منزلہ شاپنگ سینٹر میں ایمرجنسی انخلا کےراستے موجود نہیں تھے جبکہ شاپنگ مال میں حفاظتی اقدامات نہیں تھے، حادثے کی صورت میں بیک اپ پر بجلی کا نظام موجود نہ تھا۔

    فائر بریگیڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایمرجنسی میں بچاؤ کے راستوں کی نشاندہی کے لیے لائٹس موجود نہیں تھیں آگ لگنے کے حادثے میں عمارت میں موجود 11 افراد لقمہ اجل بنے، 11 افراد آگ لگنے کی وجہ سے نہیں بلکہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے، شاپنگ مال میں 210 دکانیں تھیں، جس میں بیشتر کو بچالیا گیا، 45 دفاتر کے ملازمین مال میں آگ کی وجہ سے پھنسے جنہیں ریسکیو کیا گیا، مال میں ہوا کی آمد و رفت کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے دھواں بھرا، شاپنگ مال میں 8 فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پانے کے لیے کام کیا، آتشزدگی کی اطلا ع فائر بریگیڈ کو صبح 6 بج کر 29 منٹ پر موصول ہوئی۔

    جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    واضح رہے کہ 25 نومبر کو کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے جبکہ 40 سے زائد افراد کو فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں نے ریسکیو کیا نگراں وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

    فیض آباد دھرنا کیس، کمیشن نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا

  • غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری

    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق غیرقانونی غیرملکیوں کو روزگار فراہم نہ کریں اور نہ ہی رہائشی اور ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں، ملازمت فراہم کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کی ہیلپ لائن پرفراہم کریں۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوار کی مدد کرنا یا فنڈنگ ​​فراہم کرنا غیر قانونی ہے، ایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    واضح رہے کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تقریباًاڑھائی لاکھ افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں، علاوہ ازیں افغان حکومت نے پاکستان سے بے دخل پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے قونصل جنرل کی تصدیق کافیصلہ کیا ہے جو ان کی حیثیت کا تعین کرے گا۔

    فیض آباد دھرنا کیس، کمیشن نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا

  • ایلون مسک  کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

    ایلون مسک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

    تل ابیب: ایلون مسک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی:ٹیسلا،اسپیس ایکس اور ایکس کےمالک ایلون مسک نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے، ایلون مسک 27 نومبر کی صبح تل ابیب پہنچےتھےجس کے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کےساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا، دورے کے دوران ایلون مسک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
    https://x.com/jacksonhinklle/status/1729146969397121108?s=20
    ایلون مسک نے یہ دورہ اس وقت کیا ہے جب ان پر ایک ایسی پوسٹ پر ریپلائی کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جسے اسرائیلی حلقوں نے اسرائیل مخالف قرار دیا تھا اس کے بعد مختلف کمپنیوں نے ایکس کے لیے اشتہارات کو بھی روک دیا تھا-

    جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    ایلون مسک کے دورے کے موقع پر اسرائیل کی جانب سے ان کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، اسرائیلی وزیر کمیونیکیشن نے اعلان کیا کہ ایلون مسک نے اسرائیل کی مرضی کے بغیر غزہ کو اسٹار لنک سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    اس سے قبل ایلون مسک نے غزہ میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ بندش پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اسرائیل کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔

    فیض آباد دھرنا کیس، کمیشن نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا

  • جج ہمایوں دلاور  اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والےجج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں تین سال کے لیے بطور اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیاوہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے، جج ہمایوں دلاور کل سے بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد ڈیوٹی پر مامور ہوں گے،جج ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے،اسپیشل جج سینٹرل ٹو کے لیے نیا کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تیار کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس میں اسپیشل جج سینٹرل کی صرف ایک عدالت تھی۔

    خود کو وزیراعلیٰ پنجاب کا رشتے دار کہنے والا گرفتار

    امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ

    میرپورخاص:شہر میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھےجسٹس ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی تھی۔

  • امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ

    امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ

    کراچی: امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 285 روپے 64 پیسے ہےانٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 285 روپے37 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر آج 27 پیسے مہنگا ہوا۔

    دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے ہو گئی جبکہ پاکستا ن اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کا ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس کا تاحال بلند ترین اختتام ہے۔

    انٹربورڈ کے چیئرمین نسیم میمن پر لگےہراسانی الزام کا چھ سال بعد فیصلہ

    100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 59 ہزار 896 پوائنٹس تک کاروبار کیا جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح ہے حصص بازار میں آج 65 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر8 ہزار 648 ارب روپے ہے 100 انڈیکس نومبر میں 7891 پوائنٹس بڑھا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1096 ارب روپے بڑھی ہے۔

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

  • انٹربورڈ کے چیئرمین نسیم میمن پر لگےہراسانی الزام کا چھ سال بعد فیصلہ

    انٹربورڈ کے چیئرمین نسیم میمن پر لگےہراسانی الزام کا چھ سال بعد فیصلہ

    کراچی: انٹربورڈ کے چیئرمین نسیم میمن پر لگےہراسانی الزام کا چھ سال بعد فیصلہ آگیا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن پر خاتون استاد کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، محتسب نے نسیم میمن کو جرمانہ اور عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنا دیا، محتسب اعلی نے تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، نسیم میمن پر خاتون استاد شگفتہ شاہ نے ہراساں کر نے کا الزام عائد کیا تھا-

    خاتون استاد شگفتہ شاہ نے 2017 میں صوبائی محتسب میں شکایت جمع کروائی تھی ، پبلک نیوز نےنسیم میمن کے خاتون ٹیچر کو ہراسان کرنے سے متعلق پہلے بھی خبر نشر کی تھی، نسیم میمن پبلک اسکول حیدرآباد میں پرنسپل تھے اس وقت شکایت درج ہوئی تھی خاتون ٹیچر شگفتہ شاہ نے الزام لگایا تھا کہ نسیم میمن انکو ہراساں کرتے ہیں صوبائی محتسب اعلیٰ کی عدالت میں کیس چل رہا تھا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں پراپرٹی ضبط کرکے رقم وصول کی جائے گی-

    واپڈا کے آٹھ منصوبے مکمل ہونے سے بجلی پیداواری صلاحیت دگنا ہو جائیگی

    عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    سونے کی قیمت میں اضافہ

  • حماس کیجانب سے  اسرائیلی یرغمالیوں کا بہت زیادہ خیال رکھا گیا،اسرائیلی صحافی

    حماس کیجانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کا بہت زیادہ خیال رکھا گیا،اسرائیلی صحافی

    اسرائیلی صحافی نے اعتراف کیا ہے کہ رہائی پانے والے یرغمالیوں نے حماس کے سلوک کو اچھا قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی: غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کے گزشتہ 3 روز کے دوران رہا ہونے والے ان افراد کو عوامی نظروں سے دور رکھا گیا ہے اور انہیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں مگر ایک اسرائیلی صحافی نے ان افراد کے ردعمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں پر کوئی تشدد یا برا سلوک نہیں کیا گیا۔

    مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی چینل 13 کے فوج سے متعلق امور کور کرنے والے صحافی بین ڈیوڈ نے بتایا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کا بہت زیادہ خیال رکھا گیامیں نے رہا ہونے والے افراد سے بات کی اور سب نے ایک ہی کہانی دہرائی، ان لوگوں کا کہنا تھا کہ حماس کے لوگوں نے ہمارا خیال رکھا، کھانا فراہم کیا اور ادویات مہیا کرنے کی کوشش کی’حماس کے اراکین نے یرغمالیوں کو Kibbutzim برادری کی طرح اکٹھے رکھا، لیکچرز کا انتظام کیا اور یوٹیوب دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا یوشیویڈ لفشٹز نے جھوٹ نہیں بولا تھا-

    آرمی چیف سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

    واضح رہے کہ یوشیویڈ لفشٹز نامی خاتون کو حماس نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے معاہدے سے قبل ہی رہا کر دیا تھا رہائی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حماس کے اراکین نے قید کے دوران ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا تھا اور اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ ڈاکٹر ان کا معائنہ کریں ‘حماس کے اراکین مجھ سے نرمی سے بات کرتےتھے اور ادویات فراہم کرکے انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں بروقت ادویات کا استعمال کروں، ڈاکٹر ہر 3 دن میں ایک بار میرا معائنہ کرتا تھا، وہ سب بہت نرم مزاج تھےاور میری تمام خواہشات پوری کرتے تھے، پھر انہوں نے مجھے رہا کر کے حیران کردیا، خاتون کے اس بیان پر انتہا پسند اسرائیلی شہریوں کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    واضح رہے کہ حماس کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 58 افراد کو رہا کرکے اسرائیل کے حوالے کیا گیا ہے،ان میں 39 اسرائیلی شہری، 17 تھائی، ایک فلپائنی اور ایک روسی نژاد اسرائیلی شہری شامل ہیں-

    عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

  • شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج

    شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وائس پریذیڈنٹ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے،ایمپلی فائر ایکٹ،دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا، مقدمہ شکر پڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا،پروگرام سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا-
    pti
    مقدمے کے متن کے مطابق پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں،شیر افضل مروت طلبا کو اشتعال دلاتے رہے، مقدمہ میں شہر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا، مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا-

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    قبل ازیں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ملک پاکستانیوں کا ہے، اور پولیس ہماری ہے، ہماری پولیس کو ہمارے خلاف کرنا بند کریں میں پولیس والوں سے بھی کہتا ہوں، وہ کریں جو درست ہے آئین کے مطابق، آپ کی حلف کے مطابق، آپ چند لوگوں کی خاطر پاکستان کا، اپنے بچوں کا مستقبل خراب نہ ہونے دیں. ہماری سیکیورٹی اور بہتری آپ کا فرائض ہے، اپنے اصل فرائض کو پہچانیں-

    عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم