Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بڑے واٹس ایپ گروپس کے لئے نیا فیچر متعارف

    بڑے واٹس ایپ گروپس کے لئے نیا فیچر متعارف

    میٹا کی زیر ملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا وائس چیٹ فیچر متعارف کرایا ہے،یہ فیچر کمپنی نے بڑے واٹس ایپ گروپس کے لئے متعارف کرایا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ آنے والے ہفتوں میں ایک نیا وائس چیٹ فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، اگرچہ یہ فیچر ابتدائی طور پر بیٹا میں دیکھا گیا تھا، لیکن اب واٹس ایپ نے اس کے اجراء کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر گروپ کالز کو صارفین کے لیے زیادہ بہتر بنا دے گا،اس فیچر کے تحت 33 یا اس سے زائد افراد پر مشمل واٹس ایپ گروپس میں وائس چیٹ کی جاسکے گی اور کال کرنے پر کسی فرد کے فون میں رنگ ٹون بھی نہیں بجے گی بلکہ گروپ میں ایک چیٹ ببل نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ وائس چیٹ کا حصہ بن سکیں گے۔

    وائس چیٹ کے دوران گروپ کے ایسے افراد کو ٹیکسٹ میسج بھی بھیج سکیں گے جو کال کا حصہ نہیں ب

    واٹس ایپ میں سیکرٹ کوڈ نامی ایک نیا فیچر متعارف

    نیں گے اس فیچر کے تحت گروپ چیٹ پر ایک نیا وائس ویو فارم آئیکون بنا نظر آئے گا اس آئیکون پر کلک کرنے پر وائس چیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائے گی جس کے لیے ایک مخصوص انٹرفیس مختص کیا جائے گا،اگر وائس چیٹ میں کوئی فرد شامل نہیں ہوتا تو اس کا سیشن خودکار طور پر 60 منٹ بعد ختم ہو جائے گا،یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور کمپنی کے مطابق وائس چیٹ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا، اس فیچر کے تحت کسی گروپ میں 128 افراد کسی کال کا حصہ بن سکتے ہیں،یہ فیچر موبائل ایپ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق صرف پرائمری ڈیوائس پر ہی دستیاب ہوگا،چھوٹے گروپوں کے لیے واٹس ایپ کے موجودہ گروپ وائس کال فیچر کی دستیابی کے پیش نظر، 33 سے کم صارفین والے گروپس کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔

    ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

  • ایلون مسک کی کمپنی کا تیارکردہ راکٹ رواں ہفتے پہلی بار خلا میں جائے گا

    ایلون مسک کی کمپنی کا تیارکردہ راکٹ رواں ہفتے پہلی بار خلا میں جائے گا

    ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا تیار کردہ انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور خلائی راکٹ ایک بار پھر زمین کے مدار کی جانب پرواز کرے گا۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے تیار کردہ اسٹار شپ راکٹ کی 17 نومبر کو رواں سال کے دوران اولین پرواز کے لیے یہ دوسری کوشش ہوگی اس سے قبل 20 اپریل کو اسٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا،جس کے بعد امریکی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اسپیس ایکس کو اسٹار شپ کے مزید تجربات سے روک دیا تھا۔

    تاہم اب ایلون مسک نے بتایا کہ اسٹار شپ کو 17 نومبر کو لانچ کیا جائے گا زمین کی مدار کی جانب سے بھیجی جانے والی آزمائشی پرواز کے دوران اسٹار شپ کے بوسٹر کو لانچ کے 3 منٹ بعد الگ ہوکر خلیج میکسیکو میں گرنا ہوگا اس کے بعد یہ راکٹ سطح سے 150 میل کی بلندی پر زمین کے گرد خلا میں چکر لگا کر ریاست ہوائی کے ساحل پر اترے گا اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو اسٹار شپ کا یہ سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا۔

    غیر ملکی کوچز کی تبدیلی کا امکان،بابراعظم کی کپتانی بھی خطرے میں

    اسٹار شپ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور آزمائشی پرواز میں کوئی انسان موجود نہیں ہوگا اسٹار شپ کو بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا اور یہ بنیادی طور پر 2 حصوں پر مشتمل ہے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہے جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے،امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی اسپیس ایکس سے اربوں ڈالرز کے معاہدے کیے ہیں تاکہ اسٹار شپ کے ذریعے انسانوں کو ایک بار پھر چاند کی سطح پر پہنچایا جاسکے۔

    عبدالرزاق کوایشوریا رائے کے بارے میں ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا

  • غیر ملکی کوچز کی تبدیلی کا امکان،بابراعظم کی کپتانی بھی خطرے میں

    غیر ملکی کوچز کی تبدیلی کا امکان،بابراعظم کی کپتانی بھی خطرے میں

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی کوچز اسٹاف کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ بابراعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر پی سی بی ہیڈ کوارٹر جائیں گے، مکی آرتھر سمیت کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک کی چھٹی کا امکان ہے،پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کی جگہ ملکی کوچز رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور اسی سلسلے میں سابق کپتانوں سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے-

    ذکا اشرف نے سابق کپتان یونس خان، محمد حفیظ اور سہیل تنویر کو ملاقاتوں کے لئے قذافی اسٹیڈیم بلایا، اہم بیٹھک میں قومی کرکٹ ٹیم کو مستقبل میں بہتر کرنے کے لئے تجاویز دی جائیں گی،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقات کے بعد قومی کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔

    کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    قومی کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر دبئی سے واپسی کے بعد ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے اور اس موقع پر وہ کرکٹ ٹیم اور کپتان کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے جس ے بعد قومی ٹیم کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے،جبکہ 17 نومبر کو ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے اور بھارت روانگی سے قبل ذکا اشرف ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کی کارکردگی پر بات چیت ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقی بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    عبدالرزاق کوایشوریا رائے کے بارے میں ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا

  • عبدالرزاق کوایشوریا رائے کے بارے میں ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا

    عبدالرزاق کوایشوریا رائے کے بارے میں ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں اپنے حالیہ ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب نیتیں ہی صاف نہیں تو نتیجہ کیسے اچھا آسکتا ہے،ایک ڈشکشن کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں بات کرتا ہوں نیت کی، انھوں نے اپنے وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ ہمارا جو کپتان یونس خان ہے اس کی نیت بہت اچھی ہے اس چیز نے مجھے اعتماد دیا اگر ان کی نیت اچھی ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ میں پاکستان کے لیے کچھ کروں تو مجھ میں بھی ہمت آئی اور اللہ کا شکر ہے کہ میں نے بھی وہاں پر ڈلیور کیا-

    کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    عبدالرزاق کی جانب سے سابق کپتان یونس خان کو سراہنے کیلئے اُن کی ’نیت‘ بتاتے ہوئے ایشوریہ کی مثال دی گئی جسے اسٹیج پر بیٹھے ساتھیوں نے بے حد سراہا، عمر گل، شاہد آفریدی اور دیگر نے تالیاں بجائیں وائرل ویڈیو کلپ میں عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ آگرآپ کی سوچ یہ ہے کہ ایشوریہ رائے سے شادی کرنے سے اچھا اور نیک بچہ پیدا ہوگا تو ایسا کبھی نہیں ہوگا،کرکٹر نے یہ مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہاں بڑی باتیں چل رہی ہیں پاکستان ٹیم کی اور پلیئرز کی، تو بات یہ ہے کہ ہماری نیت ہے ہی نہیں کہ کسی چیز کو پالش کیا جائے، پلیئرز کو بہتر کیا جائے،عبدالرزاق نے کرکٹ بورڈ کے اندر نیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سفارش کی کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے مستقل لگن برقرار رکھے۔

    لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں سرفہرست

    ان کے اس بیان سے انٹرنیٹ صارفین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہ سابق کرکٹرکی جانب سے ایسے الفاظ کے استعمال کو ’شرمناک‘ قرار دے رہے ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے ایسی منطق کو سراہنے والے شاہد آفریدی،یوس خان سمیت کھلاڑیوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
    https://x.com/san_x_m/status/1724314899441217984?s=20
    https://x.com/i_am_Aawez/status/1724360665522151653?s=20
    https://x.com/imbaghelrajesh/status/1724360683058561299?s=20

  • ملک بھر میں سونے  اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 ہوگئی ہے اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گئی ہے،جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 1965 ڈالر ہو گئی ہے-

    کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید گر گئی منگل کو کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 288 روپے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا،جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 285 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 809 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا نوٹیفیکیشن معطل

  • کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر کپل دیو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوچکا ہے اور ٹیم واپس پاکستان پہنچ گئی ہے،ون ڈے ورلڈکپ میں بری طرح ناکامی کے بعد پاکستانی کرکٹرز سمیت کپتان بابر اعظم پر سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے-

    تاہم اب بابراعظم کی حمایت میں کپل دیو سامنے آئے ہیں جنہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘ٹیم کی موجودہ کارکر دگی کی وجہ سے لوگ بابراعظم کو طعنے دے رہے ہیں، ان پر تنقید کررہے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ یہ وہی کھلاڑی ہے جس نے 6 ماہ قبل پاکستان کو پہلے نمبر پر پہنچایا تھا ،لوگ بابر کو آج دیکھ رہے ہیں کیونکہ آج اس کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن وہ کل بھول گئے جب وہ پرفارم کرتا رہا ہے۔

    ویرات نے ورلڈ کپ کیر ئیر کی پہلی وکٹ حاصل کی

    کپل دیو نے کہا کہ جب کوئی زیرو بناتا ہے یعنی جب کسی کھلاڑی پر تنقید کی جارہی ہوتی ہے اور اس کے بعد عوام کے خیالات کا پوچھا جائے تو 99 فیصد لوگ کہیں گے کہ اس کھلاڑی کو ڈراپ کردو’،شائقین کو حالیہ پرفارمنس کو مدنظر رکھنے کی عادت ہے، میں اس پر یقین نہیں رکھتا، کوئی عام کھلاڑی اپنے پہلے میچ میں اگر سنچری بناتا ہے تو اسے سپر اسٹار قرار دیا جاتا ہےکسی کھلاڑی کو اس کی موجودہ کارکر دگی کی بنا پر نہیں جانچیں، یہ دیکھیں کہ وہ کھیلتا کیسے ہے، اس میں کتنا جوشم جنون اور ٹیلنٹ ہے، کھلاڑی پہلی گیند پر بھی آؤٹ ہوسکتا ہے، دنیا میں کوئی بیٹر ایسا نہیں جو پہلی گیند پر آؤٹ نہ ہوسکے-

    پورے نظام کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے،رمیز راجا

  • لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں سرفہرست

    لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں سرفہرست

    لاہور: آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے ایک بار پھر دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

    باغی ٹی وی:شہر کی فضاؤں پر گردوغبار، دھوئیں اور آلودگی کا راج برقرار ہے، اسکولوں، کالجوں اور دفاتر میں نگراں پنجاب حکومت کی چار روزہ چھٹیوں کی پالیسی بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی، لاہور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ہے، عامر ٹاؤن میں اے کیو آئی 444، مال روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 394 رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر عدالت عالیہ نے ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا حکم دیا ہے۔ ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز کو بند کر دیا گیا جبکہ عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،اسموگ اور آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی آپریشن تیز کر دیا گیا ہے،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں سے دھواں چھوڑنے والی 37 گاڑیاں کو پکڑ لیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان

  • پیپلز پارٹی  کا خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز  کرنے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان

    پشاور: پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی –

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے، اور چیئرمین بلاول بھٹو 16 نومبر سے جلسوں کا آغاز کریں گے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو خیبر پختونخوا کے ضلع ہزارہ، ملاکنڈ، پشاور، مردان اور لکی مروت کا دورہ کریں گےخیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی اہم شخصیات نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ پختونخوا میں الیکشن مہم کا آغاز ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں لکی مروت کی نشست پی پی پی کو ملنے کے امکان پیدا ہو گئے ہیں ۔

    قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہبازشریف کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ان کی آج بہت سے اہم سیاسی قائدین سے ملاقات ہوگی،مریم نوازاور دیگر پارٹی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد نوازشریف پہلی بار بلوچستان جارہے ہیں، وہ صوبے کے اہم سیاسی قائدین سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اور قائدن ن لیگ پارٹی کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، ن لیگ بلوچستان کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی سیاسی شخصیات ن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

    سینیٹ اجلاس، ارکان کا فوجی عدالتوں کے حق میں منظور قرارداد واپس لینے کا مطالبہ

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق صوبائی وزراء میں سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان طور اتماخیل، محمد خان لہڑی، عبدالکریم نوشیروانی، نواب چنگیز مری، نور محمد دمڑ، عبدالغفور لہڑی، سردار مسعود لونی، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، مجیب الرحمان محمد حسنی سمیت دیگر سابق وزراء شامل ہیں جبکہ سحر گل خلجی سمیت سینیئر سیاست دان اراکین اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

  • سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

    سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

    لاہور:مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری –

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی شہبازشریف سے مختلف شخصیات نے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے شہبازشریف سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    قبل ازیں شہباز شریف سے سابق ایم این ایز بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ذولفقار بھنڈر نے ملاقات کی، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے، گوجرانولہ کی علاقائی سیاست اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی-

    علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی راہنمائوں نے ملاقاتیں کیں خواجہ آصف، عثمان ابراہیم،ذوالفقار بھنڈر، عطااللہ تارڑ، عالم داد لالیکا، حنیف عباسی، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری اور خالد جاوید وڑائچ نے پارٹی صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں-

    قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ

    ملاقاتوں میں آئیندہ عام انتخابات اور حلقوں میں جاری تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی شہباز شریف نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی کہا کہ آپ کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ انتخابات میں فتح عوام اور مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، ان شاءاللہ،مسلم لیگ (ن) قوم کی امنگوں، آرزوؤں اور امیدوں کا محور ہےعوام کو پہلے مایوس کیا نہ اب کریں گے، انشاء اللہ-

    گزشتہ روز سردار چنوں خان لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اور آج سابق سٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

    اس موقع پر ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کو معمار وطن جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں، ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے جدوجہد کریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد تیز ہوگی مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔

    فرحت شہزادی کا عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

  • قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ

    قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور:پی ٹی آئی کو پانچ اضلاع میں جلسے، ریلیاں اور کارنر میٹنگز کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے کچھ ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی-

    نباغی ٹی وی : جسٹس علی باقر نجفی نے زبیر کسانہ کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

    درخواست گزار زبیر کسانہ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور نارووال کے ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں دیں، لیکن کسی ڈپٹی کمشنرز نے درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں منظور کرنے کی ہدایت جاری کرے۔

    سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پھر گرفتار

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کی تاریخ آنے کے بعد قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، ڈپٹی کمشنرز مکمل ضابطہ اخلاق بنا کر درخواستوں پر فیصلہ کریں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے،عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی –

    فرحت شہزادی کا عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس