Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ،2 سول ملازمین اور ایک سپاہی شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ،2 سول ملازمین اور ایک سپاہی شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سول ملازمین اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں دہشت گردوں نے ایک نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بے گناہ سول ملازمین شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نجی کمپنی علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کر رہی ہے، شہید ملازمین میں محمد فیصل اور آصف کامران شامل ہیں جن کا تعلق کرک سے تھا، ڈی آئی خان میں سپاہی شاہین شاہ بھی دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہنگو کے رہائشی سپاہی شاہین شاہ پروجیکٹ کی سکیورٹی پر مامور تھے۔

    شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 جوان شہید

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت قدرت شاہ عرف ابو بکر کے نام سے ہوئی،مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    کراچی:بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد

  • سندھ میں گیس کے ذخائر دریافت

    سندھ میں گیس کے ذخائر دریافت

    ڈہرکی: پیٹرولیم کی مقامی کمپنی کے ڈہرکی میں قائم کنوئیں غازیج ٹو سے بھی گیس دریافت ہوگئی-

    باغی ٹی وی: صوبہ سندھ میں ایک اور کنوئیں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، گزشتہ ماہ سندھ میں غازیج ون کنویں سے ون 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی تھی، ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کیلئے1016میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا،تاہم اب کنوئیں غازیج ٹو سے بھی گیس دریافت ہوئی ہے-

    اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل)نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ کمپنی نے صوبہ سندھ کے علاقے ڈہرکی میں گیس کی پیداوار کے لیے ایکسٹینڈڈ ویل ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے ماڑی پٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی، غازیج ٹو سے سوئی ناردرن کو یومیہ آٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے، نئی گیس کی فراہمی سے توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، نئی گیس شامل ہونے سے موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا۔

    کراچی:بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد

    ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

    محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نگراں وزیراعظم

  • کراچی:بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد

    کراچی:بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد

    کراچی: پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی سکھن پولیس نے کی اور بدنام منشیات اسمگلر گروہ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا ملزمان میں محمد رفیق بروہی ولد فضل محمد اور خالد حسین عباسی ولد نورحسین شامل ہیں، ملزمان کو ریڑھی گوٹھ کے علاقےآئی سی ای کے قریب جیٹی سے گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 745 گرام آئس برآمد کی گئی جسکی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    ایس ایچ او سکھن زبیر نواز کے مطابق ملزمان نے ابتدائی طور پر انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق منشیات اسمگلرز کے بین الصوبائی گروہ سے ہے، ملزمان بلوچستان سے بائی روڈ آئس اور دیگر منشیات ریڑھی گوٹھ لائے تھے اور بعد ازاں لانچ کے ذریعے سمندری راستے مذکورہ آئس ضلع ٹھٹھہ، کیٹی بندر لے جانا چاہتے تھے مذکوره گروه کے دیگر ساتھی منشیات افغانستان سے چمن باڈر کے راستے پاکستان لاتے تھے جو بلوچستان اور بعد ازاں سندھ سمیت دیگر صوبوں میں سیلائی کی جاتی ہے۔

    ملک ریاض کا بحریہ ٹاون کے دیوالیہ ہونے سے متعلق خبروں پر ردعمل

    قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے،پی ٹی آئی

    محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نگراں وزیراعظم

  • ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

    ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

    نیو یارک: ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اسٹوڈیو اے 24 نے 52 سالہ ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے حقوق حاصل کیے ہیں،اے 24 حقیقی زندگی کی کہانیوں پر فلم بنانے کے لیے معروف ہے، جس نے ’ایکس ماچائنا‘ اور ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ون‘ جیسی پُراثر فلمیں بنائی ہیں۔

    اس فلم کے ڈائریکٹرڈیرن آرونوفسکی ہوں گے، جو اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں یہ فلم 12 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی والٹر اساکسون کی تحریر کی گئی ایلون مسک کی سوانح حیات پر مبنی ہوگی۔

    جو مرد مرغی کا گوشت کھاتے ہیں ان کی ذہنی حالت بدل جاتی ہے،کویتی فنکارہ …

    اس کتاب کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور انہیں اپنے والد کے سلوک کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہوا،ایلون مسک کی زندگی پر بننے والی فلم ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے تو یہ واضح نہیں کہ اس کا اسکرین پلے کون تحریر کرے گا ابھی فلم کی کاسٹ کے بارے میں بھی ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

    قبل ازیں والٹر اساکسون کی اسٹیو جابز پر تحریر کی گئی سوانح حیات پر بھی 2015 میں ایک فلم بنائی گئی تھی-

    برطانیہ: احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر غزہ کےالشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام …

  • محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نگراں وزیراعظم

    محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایف بی آرکی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر،، مشیراحد چیمہ،چیئرمین ایف بی آر،وفاقی سیکرٹری خزانہ اوردیگر متعلقہ افسران نےشرکت کی،اجلاس میں نگراں وزیراعظم کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفینگ دی گئی جبکہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

    شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 جوان شہید

    اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے اسمگلنگ کے کنٹرول کے لیے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہوگا۔

    نگراں وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے جس میں تمام متعلقہ اداروں کی تجاویز بھی شامل کی جائیں۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا …

  • اردو اور بلوچی کے ممتاز شاعر اور ادیب عطاء شاد

    اردو اور بلوچی کے ممتاز شاعر اور ادیب عطاء شاد

    سنگساری میں تو وہ ہاتھ بھی اٹھا تھا عطا
    جس نے معصوم کہا جس نے گنہگار کیا

    عطا شاد

    اردو اور بلوچی کے ممتاز شاعر اور ادیب عطاء شاد 13 نومبر 1939ء کو سنگانی سرکیچ، مکران میں پیدا ہوئے ، عطا شاد کا اصل نام محمد اسحاق ہے – 1962ء میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد وہ پہلے ریڈیو پاکستان سے اور پھر 1969ء میں بلوچستان کے محکمہ تعلقات عامہ سے بطور افسر اطلاعات وابستہ ہوئے ۔ 1973ء میں وہ بلوچستان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے اور ترقی کرتے کرتے سیکریٹری کے عہدے تک پہنچے۔ ان کی اردو شعری مجموعوں میں سنگاب اور برفاگ، بلوچی شعری مجموعوں میں شپ سہارا ندیم، روچ گر اور گچین اور تحقیقی کتب میں اردو بلوچی لغت، بلوچی لوک گیت اور بلوچی نامہ شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارۂ امتیاز عطا کیا ۔ 13 فروری 1997ء کو عطا شاد کوئٹہ میں وفات پاگئے۔

    عطاء شاد کے چند منتخب اشعار اور غزلیں ملاحظہ ہوں

    دل وہ صحرا ہے جہاں حسرت سایہ بھی نہیں
    دل وہ دنیا ہے جہاں رنگ ہے رعنائی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔**۔۔۔۔۔۔۔۔
    درد کی دھوپ میں صحرا کی طرح ساتھ رہے
    شام آئی تو لپٹ کر ہمیں دیوار کیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔**۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ کیا طلب تھی ترے جسم کے اجالے کی
    میں بجھ گیا تو مرا خانۂ خراب سجا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔**۔۔۔۔۔۔۔۔
    دلوں کے درد جگا خواہشوں کے خواب سجا
    بلا کشان نظر کے لیے سراب سجا

    غزلیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔**۔۔۔۔۔۔۔۔
    بڑا کٹھن ہے راستہ جو آ سکو تو ساتھ دو
    یہ زندگی کا فاصلہ مٹا سکو تو ساتھ دو

    بڑے فریب کھاؤ گے بڑے ستم اٹھاؤ گے
    یہ عمر بھر کا ساتھ ہے نبھا سکو تو ساتھ دو

    جو تم کہو یہ دل تو کیا میں جان بھی فدا کروں
    جو میں کہوں بس اک نظر لٹا سکو تو ساتھ دو

    میں اک غریب بے نوا میں اک فقیر بے صدا
    مری نظر کی التجا جو پا سکو تو ساتھ دو

    ہزار امتحان یہاں ہزار آزمائشیں
    ہزار دکھ ہزار غم اٹھا سکو تو ساتھ دو

    یہ زندگی یہاں خوشی غموں کا ساتھ ساتھ ہے
    رلا سکو تو ساتھ دو ہنسا سکو تو ساتھ دو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔**۔۔۔۔۔۔۔۔
    پارساؤں نے بڑے ظرف کا اظہار کیا
    ہم سے پی اور ہمیں رسوا سر بازار کیا

    درد کی دھوپ میں صحرا کی طرح ساتھ رہے
    شام آئی تو لپٹ کر ہمیں دیوار کیا

    رات پھولوں کی نمائش میں وہ خوش جسم سے لوگ
    آپ تو خواب ہوئے اور ہمیں بیدار کیا

    کچھ وہ آنکھوں کو لگے سنگ پہ سبزے کی طرح
    کچھ سرابوں نے ہمیں تشنۂ دیدار کیا

    تم تو ریشم تھے چٹانوں کی نگہ داری میں
    کس ہوا نے تمہیں پا بستۂ یلغار کیا

    ہم برے کیا تھے کہ اک صدق کو سمجھے تھے سپر
    وہ بھی اچھے تھے کہ بس یار کہا وار کیا

    سنگساری میں تو وہ ہاتھ بھی اٹھا تھا عطاؔ
    جس نے معصوم کہا جس نے گنہ گار کیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔**۔۔۔۔۔۔۔۔
    بڑا کٹھن ہے راستہ جو آ سکو تو ساتھ دو
    یہ زندگی کا فاصلہ مٹا سکو تو ساتھ دو

    بڑے فریب کھاؤ گے بڑے ستم اٹھاؤ گے
    یہ عمر بھر کا ساتھ ہے نبھا سکو تو ساتھ دو

    جو تم کہو یہ دل تو کیا میں جان بھی فدا کروں
    جو میں کہوں بس اک نظر لٹا سکو تو ساتھ دو

    میں اک غریب بے نوا میں اک فقیر بے صدا
    مری نظر کی التجا جو پا سکو تو ساتھ دو

    ہزار امتحان یہاں ہزار آزمائشیں
    ہزار دکھ ہزار غم اٹھا سکو تو ساتھ دو

    یہ زندگی یہاں خوشی غموں کا ساتھ ساتھ ہے
    رلا سکو تو ساتھ دو ہنسا سکو تو ساتھ دو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    Copied

  • اردو کے ممتاز ادیب، شاعر، صحافی ، ناول نگار  اور مترجم انور سن رائے

    اردو کے ممتاز ادیب، شاعر، صحافی ، ناول نگار اور مترجم انور سن رائے

    انور سن رائے

    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کے ممتاز ادیب، شاعر، صحافی ، ناول نگار اور مترجم انور سن رائے 13 نومبر 1950 میں جنوبی پنجاب کے شہر خیر پور ٹامیوالی میں پیدا ہوئے۔ ان کی وجہ شہرت دو ناول، چیخ اور ذلتوں کے اسیر ، ہیں ۔ ان کا ناول ” چیخ” 1987 میں جبکہ "ذلتوں کےاسیر” 1997 میں شائع ہوا۔ ذلتوں کے اسیر میں انہوں نے سارہ شگفتہ کو اہم کردار کے طور پر شامل کیا ہے۔ انور سن رائے 1963 میں کراچی آئے اور یہاں سے صحافتی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ روزنامہ قومی اخبار اور روزنامہ پبلک سمیت چار اخبارات کے مدیر رہ چکے ہیں ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف افسانہ نگار اور شاعرہ عذرا عباس انہوں نے شادی کی عذرا انور سے عمر کے لحاظ سے 2سال بڑی ہیں ۔ یہ دونوں میاں بیوی ترقی پسند ادیب اور شاعر ہیں اور بلا کے سگریٹ نوش ہیں ایک دوسرے کا احترام ایسا کہ کافی عرصے تک یہ دونوں ایک دوسرے سے چھپ کر سگریٹ پیتے رہے، انور سن رائے مشہور شاعر محمود درویش اور اودیس علی احمد سعید کی شاعری کا اردو میں ترجمہ کر چکے ہیں ۔ انور سن رائے ایک عرصے سے بی بی سی اردو سروس سے وابستہ ہیں ۔ ” کچھ محبت کچھ بے بسی” کے عنوان سے ان کا ایک شعری مجموعہ شائع ہو چکا ہے۔

    نظم
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاگلوں کی مدح میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاگلوں سے نہیں
    بہت ڈر لگتا ہے، مجھے
    نارمل اور ذہین لوگوں سے
    کچھ بھی کر سکتے ہیں
    وہ
    اپنی محبوبیت میں
    قہر اور فتنے سے بھری
    خود پسندی میں
    کچھ بھی سوچ سکتے ہیں
    کچھ بھی چاہ سکتے ہیں
    منصوبے بنانا
    اور سازشیں کرنا مشکل نہیں ہوتا
    ان کے لیے
    یقین رہتا ہے انہیں
    کچھ بھی کر سکتی ہے ذہانت
    اگر مشکل کوئی وار کرے گی
    تو ڈھال بن جائے گی ذہانت
    نارمل
    بہت متأثر ہوتے ہیں ان سے
    ان جیسا ہونا چاہتے ہیں
    انہی کا ساتھ دیتے ہیں
    کسی بھی عورت کے بارے میں
    کچھ بھی سوچ سکتے ہیں
    ذہین اور نارمل
    منطق سے چلتے ہیں اور حساب سے
    عشق نہیں کر سکتے اسی لیے
    یہ بات تو ثابت نہیں
    کہ عشق
    پہلے محبوب کے دل میں پیدا ہوتا ہے
    عورتیں یہ سب سمجھتی ہیں
    مردوں سے کہیں زیادہ
    احمق ترین لگنے والی عورت بھی
    ان معاملوں میں
    کہیں آگے ہوتی ہے کسی بھی مرد سے
    پھر بھی
    پھنس ہی جاتی ہیں بے چاری
    پھنستی چلی جاتی ہے
    پاگلوں کو قبول نہیں کرتیں وہ
    حالانکہ وہی جانتی ہیں سب سے زیادہ
    عشق تو کام ہے صرف پاگلوں کا
    ناچ سکتے ہیں پاگل
    ان کے خیال میں
    یاد کر سکتے ہیں انہیں
    پھولوں کو دیکھ کر
    سن سکتے ہیں ہوا سے ان کی باتیں
    جو ان کی طرف سے نہ بھی آئی ہو
    درختوں کو چلتا ہوا دیکھ سکتے ہیں
    ان کے ساتھ
    بھری دوپہروں میں
    دھوپ پر حیران ہو سکتے ہیں
    ان کے مقابل کھڑا کر سکتے ہیں
    دھوپ اور سائے کو پاگل
    اور شاعری بن سکتی ہیں
    ان کے بارے میں
    صرف پاگلوں کی باتیں

    انور سن رائے

  • پاکستان  کے ممتاز سیاستدان ، ادیب اور شاعر نوابزادہ نصراللہ خان

    پاکستان کے ممتاز سیاستدان ، ادیب اور شاعر نوابزادہ نصراللہ خان

    کتنے بے درد ہیں صر صر کو صبا کہتے ہیں
    کیسے ظالم ہیں کہ ظلمت کو ضیاء کہتے ہیں

    نوابزادہ نصراللہ خان

    پاکستان کے ممتاز سیاستدان ، ادیب اور شاعر نوابزادہ نصراللہ خان 13 نومبر 1916کو مظفر گڑھ پنجاب کے ایک نواحی گاؤں خان گڑھ میں ایک پٹھان سردار نواب سیف اللہ خان کے گھر میں پیدا ہوئے ، 1933ء میں انہوں نے عملی سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کاآغاز مجلس احرار سے کیا،قیام پاکستان کے بعد وہ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور 1950ء میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعدازاں انہوں نے حسین شہید سہروردی کے ساتھ عوامی لیگ کی بنیاد رکھی اور پھرپاکستان جمہوری پارٹی کے نام سے اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بھی قائم کی۔ 1964ء میں انہوں نے کمبائنڈ اپوزیشن پارٹیز کے نام سے ایک اتحاد قائم کیا اور اس برس منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کو اپنا امیدوار نامزد کیا۔ نوابزادہ نصراللہ خان نے مختلف ادوار میں مختلف سیاسی اتحادوں کے قیام میں فعال حصہ لیا جن میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ، جمہوری مجلس عمل، یو ڈی ایف، پاکستان قومی اتحاد، ایم آر ڈی، آل پارٹیز کانفرنس، این ڈی اے اور اے آر ڈی کے نام سرفہرست تھے۔ انہیں ’’بابائے جمہوریت‘‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا۔ وہ محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں کشمیر کمیٹی کے چیئر مین کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔ وہ شائستہ گفتگو اور نرم لہجے کے مالک تھے ۔ انہوں نے اردو میں شاعری بھی کی ” ناصر” تخلص استعمال کرتے تھے ۔ 27 ستمبر 2003 میں اسلام آباد واقع اپنی رہائش گاہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ انہیں اپنے آبائی گاؤں خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

    غزل ۔ ۔ نوابزادہ نصر اللہ خان ناصر

    کتنے بے درد ہیں صَرصَر کو صبا کہتے ہیں
    کیسے ظالم ہیں کہ ظلمت کو ضیا کہتے ہیں

    جبر کو میرے گناہوں کی سزا کہتے ہیں
    میری مجبوری کو تسلیم و رضا کہتے ہیں

    غم نہیں گر لبِ اظہار پر پابندی ہے
    خامشی کو بھی تو اِک طرزِ نوا کہتے ہیں

    کُشتگانِ ستم و جور کو بھی دیکھ تو لیں
    اہلِ دانش جو جفاؤں کو وفا کہتے ہیں

    کل بھی حق بات جو کہنی تھی سرِ دار کہی
    آج بھی پیشِ بتاں نامِ خدا کہتے ہیں

    یوں تو محفل سے تری اُٹھ گئے سب دل والے
    ایک دیوانہ تھا وہ بھی نہ رہا کہتے ہیں

    یہ مسیحائی بھی کیا خوب مسیحائی ہے
    چارہ گر موت کو تکمیلِ شِفا کہتے ہیں

    بزمِ زنداں میں ہوا شورِ سلاسل برپا
    دہر والے اسے پائل کی صدا کہتے ہیں

    آندھیاں میرے نشیمن کو اڑانے اٹھیں
    میرے گھر آئے گا طوفانِ بلا کہتے ہیں

    اُن کے ہاتھوں پہ اگر خون کے چھینٹے دیکھیں
    مصلحت کیش اسے رنگِ حنا کہتے ہیں

    میری فریاد کو اِس عہد ہوس میں ناصر
    ایک مجذوب کی بے وقت صدا کہتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • ملک ریاض کا بحریہ ٹاون کے دیوالیہ ہونے سے  متعلق خبروں پر ردعمل

    ملک ریاض کا بحریہ ٹاون کے دیوالیہ ہونے سے متعلق خبروں پر ردعمل

    کراچی: پاکستان کے پراپرٹ ٹائیکون ملک ریاض نے بحریہ ٹاون کے دیوالیہ ہونے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سینئر صحافی جاوید چودھری نے ملک ریاض سے ہونے والی گفتگو کو شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے دیوالیہ ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں 1996 سے مختلف ادارے اور لوگ میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں لیکن اللہ بہت بڑا ہےاللہ ہمیشہ ہمیں آگے لے کر گیا ہے اور اس کی حفاظت بھی اللہ کرے گا بحریہ ٹاون محفوظ ہے اور دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے۔ جو اس کی مخالفت کر رہے ہیں اللہ انہیں شکست دے گا ہمارا خون جان بحریہ ٹاون کے لیے ہے یہ پاکستان کو تبدیل کر دے گا۔
    https://x.com/CivilSupermacy/status/1723272716055396697?s=20
    اس حوالے سے جاوید چودھری نے کہا ملک ریاض پر پہلے بھی بہت مسائل ہیں اور وہ ہمیشہ کی طرح اس مسئلے سے بھی نکل جائیں گے۔

    قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے،پی ٹی آئی

    https://x.com/CivilSupermacy/status/1723688883874140597?s=20
    https://x.com/Wabbasi007/status/1723327676176646347?s=20
    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی کے سب سے بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹ بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے اور یہاں تک دعوے کیے جا رہے ہیں کہ پروجیکٹ کے مالک ملک ریاض کچھ دنوں میں بحریہ ٹاؤن کو دیوالیہ قرار دے دیں گے،یہ تمام معاملہ گزشتہ مہینے شروع ہوا جب کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے بحریہ ٹاؤن میں جائیداد کی خرید و فروخت اور اشتہاری مہم روکنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

    سیوریج کنکشن منقطع کرنے آئے واسا کے ملازمین کو بااثر شہری کی قتل …

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق میسرز بحریہ ٹاؤن کی فروخت اور اشتہاری مہم کا این او سی کینسل کر دیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک سیل اینڈ ایڈورٹائیزمینٹ نے بحریہ ٹاؤن پروجیکٹ کے این او سی کی منسوخی کا لیٹر جاری کر دیا ہےمیسرز بحریہ ٹاؤن نے سکروٹنی کی مد میں واجبات ادا نہیں کیے، بحریہ ٹاؤن کو متعدد شو کاز نوٹس جاری کرنے کے باوجود ایس بی سی اے کو ادائیگی نہیں کی گئی شو کاز نوٹس کا جواب نہ آنے اور سکروٹنی فیس کی مد میں واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن کا این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے-

    قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی ،111 ایپس بلیک لسٹ

    ایس بی سی اے نے مبینہ طور پر بحریہ ٹاؤن کے چیک باؤنس ہونے پر ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا،ایف آئی آر نمبر 681/ 23 میں ایس بی سی اے کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور علی ملک ریاض کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہےایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ایس بی سی اے کو اپنے نمائندوں کے ذریعے سے پانچ پوسٹ ڈیٹڈ چیک دیے گئے تھے جن میں سے تین چیک باؤنس ہوئے ہیں۔

    ایس بی سی اے نے تمام ضروری دستاویزات کے ہمراہ پولیس سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔

    شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 جوان شہید

  • قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے،پی ٹی آئی

    قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے،پی ٹی آئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن فی الفور ”بلّے“ کے انتخابی نشان کا بنیادی حق دے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے 8 فروری کا تعین کرچکا ہے، آلودگیوں اور آلائشوں سے پاک انتخابات بنیادی آئینی و جمہوری تقاضہ ہیں،پی ٹی آئی اور کارکنان کے خلاف ظلم و انتقام جاری ہے، ووٹ کی حرمت پامال کی گئی تو مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا، سپریم کورٹ پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی کارروائی کا از خود نوٹس لے، سپریم کورٹ تمام جماعتوں کے لیے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے۔

    جامشورو :ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارروائی 14 غیر ملکی گرفتار

    اعلامیے میں کہا گیا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، انتخابات پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، الیکشن کمیشن فی الفور بلّے کے انتخابی نشان کا بنیادی حق دے۔

    قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی ،111 ایپس بلیک لسٹ