Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان ترکیے کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے،وزیراعظم

    پاکستان ترکیے کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی اور ترکیے انجینئرز کیلئے 20 کروڑ روپے کے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین اور ورکرز کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کراچی شپ یارڈ پر ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف ،ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی۔ پی این ایس طارق کو تعمیر کے بعد سمندر میں اتارا گیا پی این ایس طارق ملجم (MILGEM) کلاس کارویٹ جنگی جہازان چار بحری جہازوں میں سےایک ہےجو ترکیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے تحت ترکیہ اور پاکستانی انجنئرز مل کر بنا رہے ہیں.


    کراچی میں پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ بیڑے میں پی این ایس طارق کی شمولیت پر خوشی ہے۔ پی این ایس طارق کی پاک بحریہ بیڑے میں شمولیت سے سمندری دفاع مضبوط ہوگی۔

    چین میں بچوں کو اسمارٹ فونز کے سخت قوانین کے نفاذ کا فیصلہ

    وزیراعظم نے ترکیے کے نائب صدر جودت یلماز کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان ترکیے کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے پاکستان اور ترکیے کے درمیان منفرد باہمی، برادرانہ اور بہترین تعلقات ہیں۔ سیلاب کے دوران ترکیے کے عوام نے پاکستانیوں کی مدد کی۔ ہم مشکل حالات میں ترکیے کی مدد اور تعاون کو نہیں بھول سکتے۔ پاکستان میں جب زلزلہ آیا تو ترکیے نے فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا۔

    آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار رینکنگ جاری،بابراعظم کون سے نمبر پر؟

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے کبھی بھی مشکل میں تعاون کی فراہمی سے دریغ نہیں کیا پاکستان ترکیے کے ساتھ تعاون، بھائی چارے اور محبت کا سفر جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ سی پیک منصوبوں سے خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے سی پیک پاکستان اور چین کا بہترین منصوبہ ہے، ہم نے قریبی دوست ترکیے کو بھی دعوت دی، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے۔

    منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  • چین میں بچوں کو اسمارٹ فونز کے سخت قوانین کے نفاذ کا فیصلہ

    چین میں بچوں کو اسمارٹ فونز پر بہت زیادہ وقت گزارنے سے روکنے کے لیے سخت قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: چین کی سائبرسیکیوریٹی ایڈمنسٹریشن ("CAC”) اور چھ دیگر ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سروسز ("جنریٹو AI اقدامات” یا "قواعد”) کی انتظامیہ کے لیے عبوری اقدامات کا اعلان کیا،جو تخلیقی مصنوعی ذہانت کی ترقی اور فراہمی کو منظم کریں گے۔ "جنریٹو AI”) چین میں گھریلو عوام کے لیے خدمات۔ نئے قواعد 15 اگست 2023 سے لاگو ہوں گے-

    سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کی جانب سے نئے ضوابط کی جاری تفصیلات کا مقصد بچوں کو موبائل فون کی لت سے بچانا ہے اداے کی جانب سے ویب سائٹ پر ان ضوابط کا مسودہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق بچوں کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک موبائل ڈیوائسز پر انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی 16 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹوں تک موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    جولائی 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ

    اس سے قبل 2021 میں بھی چینی حکومت نے بچوں کے لیے آن لائن گیمز کا دورانیہ محدود کیا تھااس وقت گیمنگ پلیٹ فارمز کو کہا گیا تھا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو پورے ہفتے میں صرف 3 گھنٹے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت ہوگی اب نئے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں قوانین کے نفاذ کی ذمہ دار ہوں گی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ خلاف ورزی پر کیا سزا دی جا سکتی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    ادارے کی جانب سے کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے لوریوں پر مبنی مواد تیار کیا جائے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تعلیمی خبروں اور تفریح پر مبنی مواد کو ترجیح دی جائے بچوں کے تحفظ کے لیے گزشتہ برسوں میں کافی اقدامات کیے گئے اور اب ہم ان کی عمر کے لیے موزوں مواد سے بھرپور انٹرنیٹ ماڈل تیار کر رہے ہیں انٹرنیٹ استعمال کرنے کا دورانیہ مختصر کرنے سے بچوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    امریکا کا باجوڑ حملےکی شدید مذمت

  • آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار رینکنگ جاری،بابراعظم کون سے نمبر پر؟

    آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار رینکنگ جاری،بابراعظم کون سے نمبر پر؟

    لاہور : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہے انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےآسٹریلیا کے آسٹیو اسمتھ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے-

    مارنوس لابوشین تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللہ شفیق 21 ویں نمبر پر براجمان ہیں ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے-

    ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس جمعرات …

    ساؤتھ افریقہ کےکگیسوربادا دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دو درجے ترقی کے بعد چوتھے پر چلے گئے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی رینکنگ میں دو درجے تنزلی پانچویں نمبر پر آگئے شاہین آفریدی کی رینکنگ میں تین درجے بہتری چھٹے نمبر پر آگئے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چار درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے میچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے-

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو از سر نو ترتیب دیا جائے گاذرائع کے مطابق ٹرافی کا پاکستان میں 31 جولائی سے 4 اگست ٹور شیڈولڈ تھا لیکن اب بھارت جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کے ٹور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنے تینوں گروپ میچز جیت …

    پی سی بی کی بھارت جانے کی اجازت کی درخواست حکومت کے پاس ہونے کی وجہ سے ٹور تعطل کا شکار ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ٹور کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کر دیا ہے اب پاکستان کے علاوہ آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی ٹور مکمل کرے گی۔

    چند روز میں ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے کی اجازت کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی آئی سی سی کو نئی تاریخیں تجویز کرے گا، بھارت کے ٹور کے لیے ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے اس لیے بورڈ ورلڈکپ کے سلسلے میں بھارت جانے کے لیے حکومتی اجازت کا منتظر ہے۔

    پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست قبول

  • منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر 3 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کرلی ہے لاہور ائیرپورٹ سے تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 346کے ذریعے بنکاک جا رہے تھے۔ ملزمان کے پیٹ سے 46 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔


    دوسری کارروائی کے دوران ایک مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ بھکر کا رہائشی ملزم قطر ائیر کی پرواز کیوآر 621 کے ذریعے دوحا کے لیے روانہ ہو رہا تھا تیسری کارروائی میں قطر جانے والے لاہور کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 675 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ مسافر قطر ائیرکی پرواز کیوآر 620 کے ذریعے دوحا جا رہا تھا۔

    ڈی جی خان :گدائی غربی پل جبوجہ مانکہ روڈ لوہار والا ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات …

    گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے منشیات سمگل کرنے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشرقی پنجاب کے ضلع ترن تارن میں بارڈر کے قریب ایک ڈرون قبضے میں لیا ہے، جس کے ساتھ مبینہ طور پر 3کلوگرام ہیروئن بندھی ہوئی تھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہیروئن پاکستان سے مشرقی پنجاب میں سمگل کی جا رہی تھی۔ ڈرون انٹرسیپٹ ہونے پر بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشترکہ طور پر کھیتوں میں اس کی تلاش شروع کی اور کھیم کرن نامی گاﺅں کے قریب کھیتوں سے یہ ڈرون برآمد کر لیا۔

    سیالکوٹ :دودھ دہی مہنگا فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10گرفتار

  • باجوڑ خود کش دھماکا: حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی

    باجوڑ خود کش دھماکا: حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی

    پشاور: باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے میں خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کا کہنا ہے خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے جلسے میں کرسی پر بیٹھا رہا، جس نے بارودی مواد کمر سے باندھ رکھا تھا، تصویر میں حملہ آورکو بارودی مواد پر ہاتھ رکھے دیکھا جا سکتا ہے، حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے سکیورٹی وجوہات اور کیس کی تفتیش کی وجہ سے تصویر جاری نہیں کی جا رہی۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئےایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکے میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

    باجوڑ؛ جے یو آئی کنونشن دھماکہ میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی

    دھماکے میں جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ جب کہ تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکٹری مولانا حميد الله بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اسٹیج کے قریب ہوا اور مولانا ضیاء اللہ جان اسٹیج پر موجود تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ مولانا ضیاء اللہ جان پر اس سے قبل بھی حملہ ہوچکا تھا، وہ کالعدم داعش کی ہٹ لسٹ میں تھے۔ جے یو آئی کے مطابق اس سے قبل دہشت گرد جے یو آئی کے 22 رہنماؤں کو نشانہ بنا چکے ہیں جن میں مفتی سلطان محمد، قاری الیاس، مفتی شفیع اللہ، مولانا شفیع اللہ اور قاری عبدالسلام شامل ہیں۔

    9 مئی واقعات:فوجی حراست میں 102 افراد کی فہرست سامنے آگئی

  • 9 مئی واقعات:فوجی حراست میں  102  افراد کی فہرست سامنے آگئی

    9 مئی واقعات:فوجی حراست میں 102 افراد کی فہرست سامنے آگئی

    فوجی حراست میں 102 ایسے افراد کی فہرست سامنے آ گئی ہے جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اکرام بھی کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے فوجی حراست میں ہیں، اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 102 ملزمان میں جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 7 افراد اور کور کمانڈرہاؤس لاہورپرحملے میں ملوث27 افراد بھی شامل ہيں 10 افراد بنوں گیریژن، 5 افراد ملتان، 10 افراد گوجرانوالہ ،5 میانوالی گیر یژ ن، 14 ایف سی قلعے اور 3 افراد بلوچ رجمنٹ سینٹر پر حملوں میں ملوث ہونے کے باعث فوجی حراست میں ہیں۔

    تمام افسران مل کر کام کریں ،ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے …

    9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کردیا

  • جولائی 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ

    جولائی 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ

    ایران میں گرمی کی غیر معمولی شدت کے باعث 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایران کے شمالی علاقے ان دنوں غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےایرانی حکام کا کہنا ہےکہ گرمی کی شدت کےباعث ملک بھر میں بدھ اورجمعرات کوعام تعطیل ہوگی، بینک، اسکولز اورحکومتی دفاتر سب بند ہوں گے رواں ہفتے ایرانی شہراہوازمیں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جا پہنچا تھا، تہران میں بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے معمر اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دیکھنےمیں آرہےہیں، یورپ، امریکا اور ایشیا میں ہیٹ ویوز، کینیڈا اور یونان میں جنگلات کی آگ جبکہ فلوریڈا میں سمندری پانی کےریکارڈ درجہ حرارت جیسےواقعات سامنے آئے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ عالمی سمندری سطح کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے سے منسلک قرار دیا جا رہا ہے۔

    جولائی 2023 کو ماہرین نے اسے انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا تھا اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا تھا کہ جولائی ممکنہ طور پر 19 ویں صدی سے اب تک ریکارڈ ہونے والا گرم ترین مہینہ ثابت ہو سکتا ہےاسی طرح اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں ایسا عہد شروع ہو رہا ہے جس میں ہماری زمین شدید گرمی کے باعث ابلنے جیسے تجربے کا سامنا کرے گی، شمالی نصف کرے میں بڑھتا درجہ حرارت دہشت زدہ کر دینے والا ہے’گلوبل وارمنگ کا عہد ختم ہورہا ہے اور گلوبل بوائلنگ کا عہد شروع ہو رہا ہے-

    ڈبلیو ایم او کی جانب سے جولائی کے اولین 3 ہفتوں کو موسمیاتی ریکارڈ کے گرم ترین 3 ہفتے قرار دیا گیا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ مہینہ سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا دنیا کے مختلف حصوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں، یورپ، امریکا اور ایشیا میں ہیٹ ویوز، کینیڈا اور یونان میں جنگلات کی آگ جبکہ فلوریڈا میں سمندری پانی کے ریکارڈ درجہ حرارت جیسے واقعات سامنے آئے در جہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ عالمی سمندری سطح کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے سے منسلک قرار دیا جا رہا ہے۔

    ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل پروفیسر Petteri Taalas نے بتایا تھا کہ اس طرح کی موسمیاتی شدت نے کروڑوں افراد کو متاثر کیا جو کہ بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلیوں کی ایک تلخ حقیقت ہے اور اس سے مستقبل کی پیشگوئی ہوتی ہے گزشتہ دنوں سائنسدانوں کے ایک تجزیے میں بتایا گیا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں ہیٹ ویوز کی ریکارڈ شدت موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔

    پروفیسر Petteri Taalas نے بتایا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کی اس سے زیادہ ضرورت پہلے کبھی نہیں تھی، موسمیاتی اقدامات اب لازمی ہو گئے ہیں دوسری جانب یورپ کے موسمیاتی ادارے Copernicus Climate Change Service کی جانب سے بتایا گیا کہ درجہ حرارت میں حالیہ ریکارڈ اضافہ عالمی درجہ حرارت میں ڈرامائی اضافے کے رجحان کا حصہ ہے۔

    ادارے کے مطابق زہریلی گیسوں کا اخراج درجہ حرارت میں اضافےکی بنیادی وجہ ہےڈبلیو ایم او نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ 1850 کی دہائی کے بعد سے (جب سے موسمیاتی ریکارڈ مرتب ہونا شروع ہوا) زمین کو اس طرح کے موسم کا کبھی سامنا نہیں ہوا ڈبلیو ایم او کے موسمیاتی سروسز کے سربراہ پروفیسر کرسٹوفر ہیوٹ نے بتایا تھا کہ ہم ایک نامعلوم مقام پر پہنچ چکے ہیں اور یہ ہمارے سیارے کے لیے فکر مند کر دینے والی خبر ہے ہیٹ ویوز کے ساتھ ساتھ بحر الکاہل میں ایل نینو نامی موسمیاتی رجحان کے آغاز کا اثر بھی پوری دنیا میں محسوس کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس کے مقابلے میں لانینا کے دوران بحر الکاہل کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے متعدد سائنسدانوں کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ اس سال یا 2024 میں صنعتی عہد سے پہلے کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا منفی سنگ میل عبور ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا سائنسدانوں کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ہیٹ ویوز زیادہ جان لیوا ثابت ہوں گی جو پہلے ہی ہزاروں ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہیں، 2022 میں صرف یورپ میں ہی 61 ہزار سے زائد ہلاکتیں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ہوئیں۔

  • سپریم کورٹ، توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ، توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ، توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں توشہ خانہ کیس زیر سماعت ہے لیکن تحریک انصاف چیئرمین نے یہ مقدمہ رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس فوری ریلیف نہ مل سکا –

    سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے الیکشن کمیشن حکام چار اگست کو طلب کر لیا-

    عدالتوں سے اسٹے واپس لیں، ایک ہفتے میں فیصلہ سنا دیں گے،الیکشن کمیشن

    رواں ماہ اسلام آباد کی ایک ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 12 جولائی کو کیس کی سماعت کا دن مقرر کیا تھا-

    واضح رہے کہ 4اگست 2022 کو مسلم لیگ ن کے رہنما محسن نواز رانجھا نے حکمران الائنس پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قانونی ماہرین کے دستخطوں کے ساتھ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ تخائف کی تفصیلات شیئر نہ کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کے پاس آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کردیا

    اس کے بعد 21 اکتوبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں آرٹیکل 63(1)(p) کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ انہوں نے توشہ خانہ سے خریداری اور تحائف کی فروخت کی غلط اور جھوٹی دستاویزات جمع کروائی ہیں ریفرنس میں سرکاری تخائف کو بیرون ملک بیچنے کا الزام بھی لگایا گیا اور تمام دستاویزی ثبوت بھی ریفرنس کے ہمراہ جمع کروائے گئے تھے جبکہ عمران خان اور کی قانونی ٹیم کا موقف رہا ہے کہ یہ کیس بدنیتی پر مبنی ہے۔

    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط

  • عمران خان سے گھڑی خریدنے والےعمر فاروق عدالت میں پیشی کیلئے تیار

    عمران خان سے گھڑی خریدنے والےعمر فاروق عدالت میں پیشی کیلئے تیار

    سابق وزیراعظم عمران خان سے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی خریدنے والےعمر فاروق عدالت میں پیشی کے لیے تیار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق نے کہا کہ اس کیس میں گواہی کے لیے انہیں عدالت نے طلب کیا تو وہ پیش ہوں گے،اس وقت کے مشیر شہزاد اکبر نے رابطہ کیا اور فرح گوگی یہ گھڑی لے کر ان کے پاس آئيں، جب تصدیق کے لیے متعلقہ برانڈ کے شو روم سے رابطہ کیا تو وہاں سے پتا چلا کہ یہ اصلی گھڑی ہے جو سعودی فرمانروا نے آرڈر پر بنوائی تھی۔

    واضح رہے کہ عمر فاروق ظہور نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے دبئی میں ایک لین دین کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کی قیمتی گراف گھڑی، (وہ مشہور گھڑی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی) فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی۔

    ترکیہ میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پرفائرنگ،عملے کی خاتون شدید زخمی

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ قیمتی گھڑی فخر کے ساتھ خریدی تھی کیوں کہ یہ دنیا کا واحد ٹکڑا ہے جس پر ہمارے مقدس خانہ کعبہ کی تصویر ہے، بطور پاکستانی یہ گھڑی میرے لیے کسی کوہ نور کے ہیرے کی طرح قیمتی اور منفرد تھی اور جب مجھے یہ پتہ چلا یہ گھڑی فروخت کیلئے دستیاب ہے تو میں کسی صورت اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتا تھا کیوں کہ جس طرح بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دبئی کی مارکیٹس میں اس گھڑی کی مارکیٹنگ کی گئی تھی اس کے لیے مجھے خدشہ تھا کہ یہ گھڑی غلط ہاتھوں میں بھی جا سکتی ہے-

    عمر فاروق ظہور نے کہا تھا کہ میں نے یہ گھڑی اس کے وقار اور انفرادیت کی وجہ سے خریدی، یہ ایک محدود ایڈیشن ہے اور یہ گھڑی دنیا کا واحد ٹکڑا ہے جس میں ہمارے مقدس خانہ کعبہ کی تصویر موجود ہے، میں اپنے پاس اس گھڑی کی موجودگی کے باعث خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی سمجھتا ہوں کیوں کہ اس میں ایک روحانی عنصر ہے-

    شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ میں نے گھڑی کو پوری قوم کی قیمتی ملکیت بنانے کا تصور کیا لیکن ایسا نہیں ہو سکا،جب میں نے دبئی مال میں گراف شاپ پر گھڑی دیکھی اور اس کی صداقت کا جائزہ لیا تو میں سوچ میں پڑ گیا کہ ایک پاکستانی وزیر اعظم یا پھر کوئی حکومت ایسا قیمتی تحفہ کیوں فروخت کرتا چاہتی ہے؟ ایسی گھڑی جس کی قیمت کے ساتھ انتہائی مذہبی اور جذباتی قدر بھی جڑی ہو جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو وہ بالاخر اتنا قیمتی ٹکڑا کیسے چھوڑ سکتے ہیں ایک عام پاکستانی اور سعودی عرب کے لیے بطور اظہار تشکر اگر مجھے موقع ملا تو میں یہ گھڑی اس کے حقیقی مالک کو واپس کرنا چاہوں گا تاکہ یہ تنازع ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے،’میں ساری عمر اس مقدس گھڑی کا مالک ہونے پر فخر محسوس کروں گا لیکن اگر اسے واپس کرنے سے یہ تنازع ختم ہو جاتا ہے اورپاک سعودیہ تعلقات میں مدد ملتی ہے تو مجھے اس میں کوئی حرج نہیں۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عراق پہنچ گئے

  • کیسا پیارا شخص تھا اور میں خواب میں رکھ کر بھول گئی

    کیسا پیارا شخص تھا اور میں خواب میں رکھ کر بھول گئی

    تو سیدھے راستے سے مل سکے تو مل مجھ سے
    میں باپ بھائی کی پگڑی نہیں اچھالوں گی

    ثمینہ ثاقب 2 اگست 1994 کو خانپورہ کٹورہ میں پیدا ہوئیں-

    کیسا پیارا شخص تھا اور میں خواب میں رکھ کر بھول گئی
    جیسے کاغذ کی کشتی گرداب میں رکھ کر بھول گئی

    روشن روشن موتی جیسا صاف سجیلا پانی تھا
    جانے کون تھی چاند کو جو تالاب میں رکھ کر بھول گئی

    جب بھی اس پہ کھلنا چاہا گال حیا سے لال ہوئے
    اس کو پانے کی خواہش آداب میں رکھ کر بھول گئی

    سوچ کے دھاگے سے بن کر کچھ سپنے پھینکے کاغذ پر
    کیا کرنا اس خواب کا جو اعصاب میں رکھ کر بھول گئی

    صبح سویرے ماں نے پکارا بھاگی بھاگی گھر پہنچی
    اک جوتا تھا پیر میں دوجا خواب میں رکھ کر بھول گئی

    بہہ گیا ہوگا پانی میں اب جھیل میں اس کو ڈھونڈوں گی
    اک چہرہ جو اشکوں کے سیلاب میں رکھ کر بھول گئی

    اس سے ملنے جانا تھا میں پل کے رستے مل آئی
    کچا سوہنی تیرا گھڑا میں چناب میں رکھ کر بھول گئی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ اس لئے بھی نہیں چھوڑتا تھا ہاتھ میرا
    اسے بھی اپنے عزادار سے محبت تھی

    شریعت گر اجازت دے ، اداسی
    تجھے عید پر قربان کر دوں

    ادھڑے ہوئے ہیں خواب مرمت کروں گی میں
    سیکھا ہے میں نے یہ بھی ہنر ماں کے ہاتھ سے

    سمے جیسے گزرتا ہی نہیں ہے
    کوئی دل سے اترتا ہی نہیں ہے

    گزشتہ دور کی لیلی سے مختلف ہوں میں
    کہ میں نے عشق کمایا ہے گھر بسایا ہے

    ثمینہ ثاقب