Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خواجہ آصف  کم سن ملازمہ پر تشدد کرنے والی جج کی اہلیہ کو ضمانت ملنے پرنالاں

    خواجہ آصف کم سن ملازمہ پر تشدد کرنے والی جج کی اہلیہ کو ضمانت ملنے پرنالاں

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والی رضوانہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ کو ضمانت ملنے کے عدالتی فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ اور سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔


    خواجہ آصف نے ٹویٹرپر عدلیہ پر تنقید کی اور بظاہر ان کا اشارہ رضوانہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ کو ضمانت دیے جانے کے بارے میں تھا وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عدلیہ کے فیصلے ایسے حالات بنا رہے ہیں کہ بچی کے والدین ان حالات کے جبر سے مجبور ہو کر ظلم کے آگے ہتھیار ڈال دیں یہاں ہر ایک کی برادری ہے جو اپنے ظالم کی بھی پناہ گاہ بن جاتی ہے،غریب کی کوئی برادری نہیں جو اسے پناہ دے، ریاست بھی صاحب وسائل کی پناہ گاہ ہے۔

    فلم ”باربی“ کوپنجاب سینسر بورڈ کی جانب سے نمائش کی اجازت مل گئی

    واضح رہے کہ منگل کو رضوانہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کیا عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سومیہ نے کبھی رضوانہ کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا، عدالت ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے درخواست گزار پڑھی لکھی ہیں اور سول جج کی اہلیہ ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے ان کے یہاں کام کرتی تھی لیکن اس کے علاوہ ایف آئی آر میں جو کچھ درج ہے وہ جھوٹ ہے رضوانہ کی عمر 17 برس ہے اور سومیہ نے ہمیشہ اس کے ساتھ نرمی سے کام لیا اور رضوانہ سے اسی طرح کا برتاؤ کیا جو وہ اپنے 7 سے 12 برس کے تین بچوں کے ساتھ کرتی تھیں۔

    ترکیہ میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پرفائرنگ،عملے کی خاتون شدید زخمی

    واضح رہے کہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والی رضوانہ نو روز سے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے گزشتہ روز رضوانہ کے علاج کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رضوانہ کو خون لگایا جائے گا ، پینٹاگلوبیلنٹ نامی انجکشن بھی رضوانہ کو لگے گا۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا تھا کہ رضوانہ کے جسم میں خون کی شرح 9 فیصد ہے، خون کی بوتل لگائی جائے گی رضوانہ کے کمر کے زخم میں پیپ بھر گئی تھی، جسے فوری صاف کر دیا ہے، رضوانہ کو خصوصی ہوا والے بیڈ پر لٹایا گیا ہے پینٹا گلو بیلنٹ والا انجکشن بھی شروع کیا جائے گارضوانہ کا وزن لگ بھگ 30 کلو کے قریب ہے، وزن کی مناسبت سے انجکشن کی خوراک لگائی جائے گی۔

    بلوچستان میں بارشوں کے باعث 332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج الفرید ظفر نے بتایا کہ انجکشن 5 لاکھ مالیت کا ہے ، یہ سرکاری طور پر مفت لگائے جائیں گے، انجکشن سے جسم میں انفیکشن ختم ہونے میں مدد ملے گی نگراں وزیر صحت نے انجکشن لگانے کی ہدایت دی ہے، بچی کو وینٹی لیٹر کی فی الوقت ضرورت نہیں لیکن وینٹی لیٹر تیار رکھا گیا ہے۔

  • فلم ”باربی“ کوپنجاب سینسر بورڈ کی جانب سے نمائش کی اجازت مل گئی

    فلم ”باربی“ کوپنجاب سینسر بورڈ کی جانب سے نمائش کی اجازت مل گئی

    ہالی ووڈ کی نئی فلم ”باربی“ کوپنجاب سینسر بورڈ کی جانب سے نمائش کی اجازت مل گئی-

    باغی ٹی وی: ہالی ووڈ کی نئی فلم ”باربی“ کو ریلیز کے دس روز کے بعد پنجاب سینسر بورڈ کی جانب سے کچھ مناظر کی کاٹ چھانٹ کے بعد لیئر قرار دے کر سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت مل گئی۔ فلم میں قابل اعتراض مواد کی بنا پر پنجاب میں فلم کی نمائش روکی گئی تھی سنسر بورڈ پنجاب نے 20 جولائی کو فلم باربی کی نمائش کی اجازت دی تھی، ڈسٹری بیوٹر نے سنیما انتظامیہ کو آگاہ بھی کردیا تھا لیکن پھر اگلے ہی روز فلم کی نمائش روک دی گئی تھی۔

    1 جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی فلم ”باربی“ پاکستان میں تنازعے کا شکار بنی ہوئی تھی جس کو آخر کار پنجاب سینسر بورڈ نے اب کلیئر قرار دے دیا ہے،فلم کی نمائش کی اجازت دینے کا فیصلہ فُل سنسر بورڈ ریویو کے بعد کیا گیا ہے۔

    کنگنا نے نام لئے بغیر کس کو ویمنائزر کہہ دیا ؟

    نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر فلم ”باربی“ کی اسکریننگ کے لئے فلم سینسر بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں فلم کا ریو کر کے قابل اعتراض مواد نکالنے کے بعد ریلیز کا فیصلہ کیا گیا ہے فلم کی نمائش مؤخر ہونے کی وجہ فلم میں ”ہم جنس پرستی سے متعلق موا د“ تھا جس کو اب سینسر کرکے عوام کےلئے فلم کی نمائش کی اجازت دی دی گئی ہے اس فلم پر ویتنام میں بھی پابندی عائد کی گئی تھی، فلم میں ایک نقشے میں بحیرہ جنوبی چین کے علاقے کو چین کا حصہ دکھانے پر اعتراض کیا گیا تھا۔

    افتخار ٹھاکر کی نٹرنیشنل پنجابی فلم ” منڈا ساؤتھ ہال دا ” کو سنسر سرٹیفیکیٹ …

    وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قابل اعتراض مواد کے باعث فلم باربی کو سنسر بورڈ کے فل ریویو کیلئے بھیجا گیا تھا فل سنسر بورڈ ریویو سیشن میں چیئرمین توقیر ناصر سمیت تمام ممبران نے شرکت کی، فل ریویو بورڈ نے قابل اعتراض حصے سنسر کر کے فلم باربی کو نمائش کے لیے کلیئر کیا۔

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

  • ترکیہ میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پرفائرنگ،عملے کی خاتون شدید زخمی

    ترکیہ میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پرفائرنگ،عملے کی خاتون شدید زخمی

    ازمیر: ترکیہ کے شہر ازمیر میں واقع سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پرفائرنگ سے وہاں کام کرنے والی ترک خاتون شدید زخمی ہوگئیں-

    باغی ٹی وی: "روئٹرز” کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے فائرنگ کرنے والا شخص ذہنی مریض بتایا جا رہا ہےمقامی گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ ایک ”ذہنی طور پر معذور“ شخص نے منگل کو 9 بج کر 45 منٹ پر کیا،ترک حکام نے حملہ آور کو بندوق کے ساتھ حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    دوسری جانب سویڈن کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر فائرنگ کے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا سویڈن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سویڈش قونصل جنرل بدھ کو ازمیر جائیں گے تاکہ اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکیں وزارت نے کہا کہ وہ استنبول میں قونصلیٹ جنرل اور ترکی میں اس کے عملے کے ساتھ قریبی بات چیت کر رہی ہے قونصلیٹ جنرل ازمیر میں اعزازی قونصلیٹ اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے سفارتی خدمات کو درپیش خطرے یا حفاظتی اقدامات کے بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گے، کیونکہ اس سے ان اقدامات کے مقصد کے خلاف خطرہ ہے۔

    امریکا کا باجوڑ حملےکی شدید مذمت

    سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے رپورٹ کیا کہ حملہ سویڈن کے اعزازی قونصل خانے کے باہر ہوا۔ اس نے مزید کہا کہ زخمی خاتون، کی حالت تشویشناک تھی خاتون سفارتی مشن میں سیکرٹری کے طور پر کام کر رہی تھی ترک نشریاتی ادارے ”ہیبر ترک“ نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ ویزا درخواست کے عمل سے متعلق تنازعہ سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔ واقعے کے پیچھے کسی سیاسی مقصد کا فوری طور پر کوئی اشارہ نہیں ملا۔

    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی

  • وزیر اعظم  شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

    وزیر اعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔

    وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے کراچی میں فیصل بیس پر لینڈ کیا۔ شہباز شریف پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ نائب صدر ترکیہ کیوڈک یلماز بھی کراچی شپ یارڈ میں تقریب میں شریک ہوں گے۔ ترکیہ کے نیب صدر کیوڈکٹ یلماز پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں، شہباز شریف آج شام کو واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔

    پاکستان میں تیار ہونے والے دوسرے ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کو آج لانچ کیا جائے گا وزیراعظم سے کراچی میں ترک نائب صدر کی ملاقات بھی ہوگی پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں جبکہ شہباز شریف کراچی قیام کے دوران تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے-

    ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    دوسری جانب ترکیہ کے نائب صدر پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ترکیہ کے نائب صدر کیوڈک یلماز (Cavdet Yalmaz) پاکستان کے 2 روزہ دورے پر پہنچے ہیں-

    بلوچستان میں بارشوں کے باعث 332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

  • امریکا کا باجوڑ حملےکی شدید مذمت

    امریکا کا باجوڑ حملےکی شدید مذمت

    امریکا نے باجوڑ حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے تمام پر امن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہیں انہوں نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ایک سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم بنانے کے لیے پاکستان سے رابطے جاری رکھیں گے ہم نے طالبان پر واضح کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال نہ ہو۔

    زخمی کارکن مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر خوشی سے نہال

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئےایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکے میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ باجوڑ حادثے میں جے یو آئی کے 60 کارکن شہید جبکہ 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں اور باجوڑ دھماکہ افسوسناک ہے، یہ حالات کا ایک جبر ہے اور تاریخ کا سیاہ واقعہ ہے، جبکہ آزمائشیں قوموں پر آتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے باوجود کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کو اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، آزمائش کی گھڑی میں قوم کا شکر گزار ہوں۔

    بلوچستان میں بارشوں کے باعث 332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا،ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکیوں کو دھوکا دینے اور انسانی حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری حملہ کیس میں شامل تفتیش کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے کا الزام ہے اس سے قبل کیپٹل ہل حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے سرغنہ کو 18 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز پر بغاوت کی سازش اور سیکیورٹی اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ کی الزامات تھے۔

    آن لائن نیوز ایکٹ؛ میٹا نے کینیڈین صارفین کی خبروں تک رسائی ختم کردی

    فرد جرم عائد ہونے سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ آج مجھ پرجعلی فردجرم عائد کریں گے،جعلی فردجرم 2024 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت ہے،تاہم فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گےٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کیلئے اکسایا گیا تھا،صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کیلئے کیپیٹل ہل پر چڑھائی کی گئی۔

    کالے جادو ٹونے کیلئے مقتولہ خاتون کا سر قبر سے چوری

    واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نےکیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور سکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہوگئے تھے کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے تھے،کیپیٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا کہ جب کیپیٹل ہل میں موجود کانگریس کی عمارت میں مشترکہ اجلاس ہو رہا تھا اور کانگریس کو نومبر 2020 میں انتخابات جیتنے والے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی صدارتی فتح کی توثیق کرنی تھی تاہم ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا خیال تھا کہ انتخابات میں ان کی فتح کو شکست میں تبدیل کیا گیا ہے۔

    جنوب مشرقی ایشیاء میں سالن بنانے کا طریقہ تقریباً 2000 سال پُرانا ہے،محققین

  • بلوچستان میں بارشوں کے باعث  332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

    بلوچستان میں بارشوں کے باعث 332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

    بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونےوالےنقصانات کے حوالےسے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں 2 بچوں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے بعد بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں3، ژوب اور نصیر آباد میں 2،2 افراد ہلاک ہوئے ، آواران ، قلعہ سیف اللہ ،خضدار ، ڈیرہ بگٹی ، پشین ،کیچ اور جھل مگسی میں بارشوں کے باعث ایک ایک ہلاکت ہوئی ۔بارشوں سے صوبے میں 14افراد زخمی بھی ہوئے، بارشوں سے صوبے میں 332 مکانات مکمل اور 334جزوی طور پر تباہ ہوئے جبکہ صوبے میں 8 کلو میٹر روڈ بہہ گیا جبکہ 320 سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا۔

    اوچ شریف : جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں سے کپاس کی فصل پر سبز تیلہ …

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں ترجمان صوبائی ڈیزائنر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں پنجاب کےدریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے، تربیلا، چشمہ اورکالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ جسڑ، شاہدرہ، بلوکی، دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ دریائےستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور اسلام کے مقام پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے 4 سے6 اگست کے دوران دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    اوچ شریف : کروڑوں روپے مالیت کے سیوریج لائن، ٹف ٹائل منصوبوں میں بھاری کرپشن …

  • سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی

    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی

    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی اجازت دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع وابلاغ کے مطابق سویڈش پولیس نے آج پارلیمنٹ کے باہر ایک احتجاج کے لیے ملعون سلوان نجیم کو اجازت نامہ جاری کر دیا جس میں وہ اپنے شریک جرم کے ساتھ قرآن پاک کو ایک بار پھر نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    نام نہاد احتجاج اور آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر قرآن کو نذر آتش کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے والے ملعون سلوان نجیم نے مقامی اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ وہ سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس کتاب پر پابندی عائد کروانا چاہتا ہے اورجب تک قرآن پر پابندی نہیں لگ جاتی میں کتاب کو احتجاجاً جلاتا رہوں گا۔

    سویڈن اور ڈنمارک کا مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور

    ملعون نے سویڈن کے درالحکومت اسٹاک ہوم میں مرکزی مسجد کے باہر اور پھر چند دنوں بعد عراقی سفارت خانے کے باہر عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کے ہمراہ قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی اے ایف پی نے پولیس سے قرآن پاک کے اوراق جلانے کے اجازت نامے کے اور اس کے لیے منتظمین کی جانب دی گئی تحریری درخواست کی کاپی دینے کی درخواست کی لیکن پولیس نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

    خیال رہے کہ سویڈش پولیس نے پہلے اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ صرف عوامی اجتماعات کے لیے اجازت دیتے ہیں نہ کہ اس میں مقدس کتاب کو آگ لگانے کی۔

    سویڈن اور ڈنمارک نے قرآن پاک کو جلانے کے واقعات پر مسلم دنیا کے احتجاج، دباؤ اور سیکیورٹی خدشات کے باعث آزادیٔ اظہارِ رائے کے قانون کو سخت کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ تاحال نہ کیا جا سکا دونوں ممالک کے حکام نے گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ اظہار رائے کے حق کے نام پر کسی دوسرے ملک، قوم، ثقافت اور مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

    کالے جادو ٹونے کیلئے مقتولہ خاتون کا سر قبر سے چوری

    ڈینش وزارت خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں ہونے والا احتجاج انتہائی شکل اختیار کرسکتا ہے اس لیے حکومت ایسا قانونی راستہ تلاش کر رہی ہے جس سے نہ آزادی اظہار متاثر ہو اور نہ ہی دوسرے ملکوں یا ثقافتوں کی بے عزتی ہوسوئڈش وزیراعظم کے مطابق معاملے کے حل کے لیے وہ ڈینش وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔

    وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا ایک غیر مناسب عمل ہے، جو چند افراد کی جانب سے کیا گیا، ان کا یہ عمل ڈنمارک کے اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا جس پرہمارا معاشرہ قائم ہے مذکورہ حالات کے پیش نظر ڈنمارک کی حکومت اس میں مداخلت کے امکان کو تلاش کرے گی، جس سے دوسرے ممالک کی ثقافتوں اور مذاہب کی توہین کی جا رہی ہو۔

    ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جو بھی اقدام اٹھایا ہے وہ یقیناً آئینی طور پر تحفظ یافتہ آزادی اظہار کے فریم ورک کے اندر اور اس انداز میں کیا جانا چاہیے کہ اس حقیقت کو تبدیل نہ کیا جائے کہ ڈنمارک میں کھلی اظہار رائے کی آزادی ہےقرآن کی بے حرمتی کے بعد ڈنمارک اور سوئیڈن خبروں کی سُرخیوں میں رہے۔ دونوں ممالک ہ قرآن کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں لیکن آزادی اظہار کے تحفظ کے قوانین کے تحت اس عمل کو نہیں روک سکتے۔

    جنوب مشرقی ایشیاء میں سالن بنانے کا طریقہ تقریباً 2000 سال پُرانا ہے،محققین

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پیر کے روز سویڈن اور ڈنمارک کے قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کے واقعات پر ردعمل پر’مایوسی‘ کا اظہار کیا جدہ میں قائم 57 رکن ممالک پرمشتمل تنظیم نے اس معاملے پر ایک غیر معمولی ورچوئل اجلاس منعقد کیا ہے۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے افتتاحی سیشن سےخطاب میں دونوں نارڈک ممالک سےقرآن مجید کی بے حرمتی کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں سویڈن اور ڈنمارک کی جانب سے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

    انھوں نےکہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آزادیِ اظہار کا دعویٰ کرنے والے متعلقہ حکام بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ایسی کارروائیوں کو دُہرانے کے کی اجازت دے رہے ہیں جن سے مذاہب کے احترام میں کمی واقع ہوتی ہےجس وقت حسین طہٰ یہ تقریر کررہے تھے، اسٹاک ہوم میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کی ایک اور تازہ واقعہ میں بے حرمتی کی گئی ہے اور دو افراد نے قرآن مجید کے نسخے کو آگ لگا دی۔

    باپ کی قید میں لوہے کی زنجیروں سے جکڑی جوان بیٹی کو پولیس نے آزاد …

  • کالے جادو ٹونے کیلئے مقتولہ خاتون کا سر قبر سے چوری

    کالے جادو ٹونے کیلئے مقتولہ خاتون کا سر قبر سے چوری

    برازیل میں قبر سے ایک مقتولہ خاتون کا سر جادو ٹونے کیلئے چوری کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی: "نیویارک پوسٹ” کے مطابق 31 سالہ سبرینا تاویرس ڈی المیڈا کو اگست 2022 میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، لیکن رواں برس مارچ میں ان کی قبر اور لاش کی بے حرمتی کی گئی جس کے بعد ریو ڈی جنیرو اسٹیٹ میں واقع قبرستان کے ایک منتظم نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا جس نے تحقیقات کا آغاز کیا، اور اب اس معاملے کو منظرعام پر لایا گیا ہے۔

    کرائم ایکسپرٹ فابیو باربوسا ٹیکسیرا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم نے پایا کنکریٹ کا چبوترا اور قبر کے اندر لکڑی کے تابوت کا ڈھکن ٹوٹا ہوا تھا اور لاش کا سر نکال لیا گیا تھا ٹیکسیرا کا خیال ہے کہ سر کی اس چوری کا المیڈا کے قتل سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی وجہ سے ملزم کالا جادو کرنے والا معلوم ہوتا ہے لاش کے سر کی جگہ ایک مٹی کا پیالہ تھا جس کے اندر جلا ہوا مواد تھا۔

    بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک

    پولیس لاش کا سر چوری کرنے والے کی تلاش میں ہے لیکن المیڈا کے وحشیانہ قتل میں پہلے ہی ایک مرکزی ملزم کا نام سامنے آچکا ہے گزشتہ اگست میں المیڈا اور ان کی والدہ فاطمہ ڈی ایزیوڈو تاویرس کو سوتے ہوئے ان کے گھر میں گھسنے والے ایک نے گولی مار دی تھی المیڈا کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی لیکن ان کی ماں اس حملے میں بچنے میں کامیاب ہو گئیں اس کے فوراً بعد، پولیس نے المیڈا کے سابق بہنوئی، میٹیوس ڈا سلوا اوسوریو فریرا کو مشتبہ کے طور پر نامزد کیا۔

    امریکا سعودی عرب میں یوکرین امن اجلاس میں شرکت کرے گا،محکمہ خارجہ

    المیڈا نے ملزم کے بھائی ایک پولیس افسر سے شادی کی تھی، جسے 2016 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کی موت کے بعد، المیڈا اپنے گھر کی واحد وارث بن گئی، جس کی وجہ سے فریرا کو بہت غصہ تھا فریرا نے اپنے بھائی کے گھر کی ملکیت حاصل کرنے کی کوشش میں ایک قانونی جنگ کا آغاز کیا، لیکن یہ جنگ ہار گئے۔

    استغاثہ کا کہنا ہے کہ فریرا نے المیڈا کو جائیداد دینے کے عدالتی فیصلے کو کبھی قبول نہیں کیا اور اس کے بعد اسے دھمکیاں دینا شروع کر دیں فریرا کو المیڈا کے قتل کے چار ماہ بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، 20 جولائی کو عدالت نے ثبوت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے ملزم کو حراست سے رہا کر دیا۔

    قطر میں افغان طالبان کی دو سال بعد امریکی حکام سے ملاقات

  • یوم آزادی پرچالیس کروڑ کا جھنڈا ،لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    یوم آزادی پرچالیس کروڑ کا جھنڈا ،لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    یوم آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک لاہور میں چالیس کروڑ کا جھنڈا لگانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نگراں حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر 400 ملین کا جھنڈا لگانے کی منظوری دی ہے ملک کی معاشی صورتحال بدترین ہے، سیلاب متاثرین کی ابھی تک مکمل بحالی نہیں ہوئی 400 ملین کا جھنڈا لگانا شاہ خرچی ہےعدالت پنجاب حکومت کو ایسے اقدامات کرنےسے روکے عدالت نے شہری کی بات سننے کے بعد پنجاب حکومت سے 4 اگست کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ودیگر افسران کو نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ودیگر افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کی گئی-

    سیاسی لبادہ اوڑھنے والے ملک دشمنوں کی نشاندہی کی جائے، رانا تنویر

    درخواست شیراز الطاف کی وساطت سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی ، درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،درخواست میں کہا گیا کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر استعمال کیا جائے، معاشی طور پر ملک کی حالت نازک ہے ، معیشت مستحکم ہونے کے بعد ایسی مراعات دی جائے نگران حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے، نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے-

    ایشیا کپ : شیڈول کےاعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ …