Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بغیر اجازت بھنویں کیوں بنوائیں،شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

    بغیر اجازت بھنویں کیوں بنوائیں،شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

    کانپور: شوہر نے بیوی کو بغیر اجازت بھنویں بنوانے پر طلاق دے دی۔

    باغی ٹی وی : یہ حیرت انگیز واقعہ بھارت میں پیش آیا،بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور سے ہے، غیر معمولی واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب خاتون نے اپنی طلاق کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا خاتون گل سائبہ کی شادی محمد سالم سے گزشتہ سال کے آغاز میں ہوئی تھی خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر رواں سال اگست میں سعودی عرب چلا گیا تھا جس کے بعد ان کے سسرال والوں نے انہیں جہیز کیلئے ہرا سا ں کرناشروع کردیا دوسری جانب اس کے شوہر پرانےخیالات کے ہیں اور وہ اس کےفیشن کرنےپر اکثر اعتراض کرتے رہتے تھے۔

    اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں،ترجمان حماس

    خاتون نے بتایا کہ کچھ روز قبل وہ اپنے شوہر سے ویڈیو کال پر بات کررہی تھیں کہ ان کے شوہر نے بغیر اجازت بھنویں بنانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ بغیر پوچھے کیوں بنوائی ہیں؟ اب میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں اس کے بعد شو ہر نے ویڈیو کال پر ہی تین بار طلاق دے دی۔

    پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر شوہر سمیت ساس اور مزید 5 سسرالیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروالی گئی ہے۔

    راولپنڈی:مسافر وین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک خاتون ہلاک ایک زخمی

  • فواد چوہدری دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد: عدالت نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کو چہرے پر کپڑا اور ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگا کر ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی جج عباس شاہ کی عدالت میں پہنچایا گیا عدالت میں فواد چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے میرے وکلا سے ملنے دیا جائے، جس پر جج نے فواد چوہدری کو وکلا سے ملنے کی اجازت دے دی،فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کمرہ عدالت میں اعتراض اٹھایا کہ فواد کے چہرے پر کپڑا کیوں ڈالا گیا؟دوران سماعت پولیس نے عدالت سے فواد چوہدری کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

    اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں،ترجمان حماس

    فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ مدعی کو میں نے کبھی نہیں دیکھا، ہمارے جو حالات ہیں وہ آپ کے اور ہمارے سامنے ہیں، سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، توہین نہیں ہونی چاہیےجہاں ریمانڈ لیا جا رہا ہے وہاں باتھ روم نہیں ہے، مجھے باتھ روم کی سہولت دی جائے اور بچوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ فواد چوہدری کو فیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور ان کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے۔

    راولپنڈی:مسافر وین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک خاتون ہلاک ایک زخمی

    واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے جس میں درخواست گزار نے فواد چوہدری پر 50 لاکھ روپے لے کر نوکری دلوانے کا مقدمہ درج کروایا ہےمدعی مقدمہ نے کہا فواد چوہدری سے پیسوں کے تقاضے پر تلخی ہوئی جس پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

  • اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں،ترجمان حماس

    اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں،ترجمان حماس

    فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے جانے والے 60 قیدی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے لاپتہ ہو گئے ہیں، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 60 لاپتا اسرائیلی یرغمالیوں میں سے 23 کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری اور جارحیت کی وجہ سے وہ کبھی بھی یرغمالیوں کی لاشوں تک نہیں پہنچ سکیں گے ایسا لگتا ہے کہ قابض اسرائیل کی غزہ کے خلاف مسلسل جارحیت کی وجہ سے ہم ان تک کبھی نہیں پہنچ سکیں گے۔

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

    گزشتہ روز 2 امریکی حکام نے بتایا تھا کہ ان کا ملک یرغمال بنائے گئے افراد کی تلاش میں غزہ کی فضا میں مسلسل ڈرونز طیاروں کے ذریعے ان کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے، واضح رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے 239 شہریوں کو یرغمال بنایا تھا جن میں سے چار شہریوں کو رہا کیا جاچکا ہے جبکہ حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ چند روز میں مزید غیر ملکی یرغمالیوں کو انسانی ہمدردی کی بنا پر رہا کر دے گا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سےاب تک ڈھائی ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اسرائیلی فوج نے 2 نومبر کو غزہ میں زمینی کارروائی شروع کی تھی اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ پٹی میں براہ راست لڑائی جاری ہے، رات گئے اسرائیلی حملے میں حماس کے فوجی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی فوج کا رات کی تاریکی میں غزہ پر حملہ،51 فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی

    بیان میں ایک بار پھر شمالی غزہ میں موجود فلسطینی شہریوں کو جنوب میں منتقل نہ ہونے پر نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ کے رہائشیوں کو جنوب کی طرف جانے کے لیے مختصر وقت دیں گے صلاح الدین اسٹریٹ پر مقامی وقت کے مطابق 5 نومبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹریفک کی اجازت ہوگی، تاکہ عام شہری جنوبی غزہ میں جاسکیں۔

    اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق شمالی غزہ میں 3 لاکھ بے گھر افراد موجود ہیں جن کو وہاں مشکل حالات کا سامنا ہے بیشتر افراد کو ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں جبکہ دیگر کے خیال میں جنوب کی جانب سفر کرنا محفوظ نہیں کیونکہ اسرائیلی فوج پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 4 نومبر کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک اس کے 29 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

    جنگ بندی کی امریکی کوششیں ناکام،بلنکن کو شرمندگی کا سامنا

  • ورلڈ کپ:بھارت کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ:بھارت کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کولکتہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 37 واں میں میچ بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں آج بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے،ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈکپ کے دوران بہترین کرکٹ کھیلی ہے اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری طرف پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے،ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تبریز شمسی کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے-

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ

    کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، ، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

    بھارت کا اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

  • راولپنڈی:مسافر وین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک خاتون ہلاک ایک زخمی

    راولپنڈی:مسافر وین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک خاتون ہلاک ایک زخمی

    سوات: کبل خٹک آباد میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی: سوات کے علاقے کبل خٹک آباد میں گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو کبل اسپتال منتقل کردیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مسافر گاڑی کبل سے مینگورہ جارہی تھی کہ کبل خٹک آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

    دوسری جا نب راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے دولتالہ کے قریب خاتون کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسری خاتون کو زخمی کر دیا گیاپولیس کے مطابق مسماتہ قرہۃ العین مسافر وین میں سوار تھی کے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ نورین بی بی نامی خاتون بھی فائرنگ سے زخمی ہوئی،پولیس نے مقتولہ اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہےمقتولہ مسماتہ قرتہ العین نے اپنے ماموں زاد کے خلاف تھانے میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی دے رکھی تھی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔

    ملک بھر کی جیلوں سے 496 غیر ملکی قیدی ڈی پورٹ

  • خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

    خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

    پشاور: خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع، الیکشن ڈیوٹی دینے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ خواتین اساتذہ کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے،جبکہ نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ کسی سے اتحاد کیے بغیر صوبہ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی –

    باغی ٹی وی: خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے اور الیکشن کے اسٹاف کے لیے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات عنقریب منعقد کئے جائے گے، شہر کے چاروں ٹاؤنز کی اساتذہ کا لسٹ تیار ہے، اساتذہ کی فہرست میں آئی بی این اور ای میل ایڈریس شامل نہیں ہیں مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ متعلقہ ایجوکیشن افسران لسٹ کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات شامل کردیں، تصدیق شدہ فہرست محکمہ تعلیم کے دفتر کو دو دن میں ارسال کریں۔

    فواد کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں رکھا ہے؟،حبا فواد

    دوسری جانب نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ کسی سے اتحاد کیے بغیر صوبہ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیشکش کی جارہی ہے لیکن پی ٹی آئی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کا ارادہ نہیں رکھتی-

    ملک بھر کی جیلوں سے 496 غیر ملکی قیدی ڈی پورٹ

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور صوبے میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی صوبے میں واحد مضبوط پارٹی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں عوام سے منہ چھپا رہی ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

  • فواد کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں رکھا ہے؟،حبا فواد

    فواد کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں رکھا ہے؟،حبا فواد

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ بھی تک فواد کا ہم سے رابطہ نہیں ہوا –

    باغی ٹی وی: حبا فواد کا کہنا ہے کہ فواد کو ابھی تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ کوئی مقدمہ یا ایف آئی آر منظر عام پر آئی ہے ، میں مسلسل اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہی ہوں لیکن مجھے فواد کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں رکھا ہے؟ ۔

    دریں اثناء فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس نے فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا، پولیس بھی فواد چوہدری سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی میں تھانہ آبپارہ اور کوہسار گیا لیکن فواد چودھری وہاں موجود نہیں، فواد چودھری اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، فواد چودھری کے خلاف کوئی کیس ہے تو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

    فواد چودھری بھی گرفتار

    فیصل چودھری نے کہا کہ فواد چودھری سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، ان کے ساتھ جو بھی سلوک کرنا ہے، قانون کے مطابق کیا جائے۔ فواد چودھری سے خاندان اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

    واضح رہے کہ فواد چودھری پر نو مئی واقعات سمیت کئی مقدمات درج ہیں، فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کا کیس بھی چل رہا ہے،فواد چودھری تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیںَ،فواد چودھری کو رواں برس دس مئی کو بھی گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا تھا-

    ملک بھر کی جیلوں سے 496 غیر ملکی قیدی ڈی پورٹ

  • ملک بھر  کی جیلوں سے 496 غیر ملکی قیدی  ڈی پورٹ

    ملک بھر کی جیلوں سے 496 غیر ملکی قیدی ڈی پورٹ

    اسلام آباد: حکومت کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن اپنے ملک واپس گئے ، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ، ڈی پورٹ ہونے والوں میں قیدی بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: محکمہ داخلہ کے مطابق ملک کے مختلف جیلوں سے کُل 496 غیر ملکی قیدیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کی جیلوں سے 144 ، پنجاب سے 271 ، اسلام آباد سے اب تک 81 قیدیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے،جبکہ 4 نومبر تک طورخم کے راستے ایک لاکھ 67 ہزارغیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانی اپنے وطن واپس لوٹ گئے خیبر پختونخوا بھر میں غیرقانونی افغانیوں کے انخلاء کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں سے تمام عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ

    دوسری جانب کراچی کے اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طالب علموں کا ڈیٹا جمع کرلیا گیا،دستاویزات کے مطابق 55 افغان طالب علم ضلع جنوبی کے مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں، ضلع کورنگی میں 24، ضلع سینٹرل میں 15، ضلع ویسٹ 14، ملیر 7، کیماڑی 4 اور ضلع ایسٹ میں 2 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

    ورلڈ کپ: دہلی میں بدترین فضائی آلودگی سے ٹیموں کو شدید دشواری کا …

    ڈائریکٹر اسکولز سندھ کا کہنا ہےکہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات دیے گئے تھے، ان طلبہ کے والدین کی شہریت اور بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ افغانستان کا ہےسرکار ی اسکولوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کی یہ فہرست سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

    اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں،پی ٹی آئی ترجمان

  • اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

    اسرائیل میں ہزاروں افراد اپنے ہی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی عوام کی جانب سے7 اکتوبر کے حملے اور یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر شدید تنقید کی جارہی ہے، اس کے علاوہ اسرائیل کے جنگی رد عمل پر احتجاج بھی جاری ہے مقبو ضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکی شہر نیو یارک میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کرکے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے واشنگٹن میں بھی ہزاروں افراد کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا احتجاج میں مظاہرین نے فلسطین کو آزاد کرو اور اسرائیل دہشتگرد ریاست کے نعرے لگائے اور احتجاج کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے گرد سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

    اسرائیلی فوج کا رات کی تاریکی میں غزہ پر حملہ،51 فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی

    ادھربرطانیہ میں بھی سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لندن کے پکاڈلی سرکس پر دھرنا دیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا،دھرنا دینے پر لندن پولیس کی جانب سے 29 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیااس کے علاوہ پیرس میں بھی ہزاروں افراد نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مارچ کیا گیا جبکہ برلن مظاہرے میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ناروے، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ایران، قطر اور عراق میں بھی مظاہرے کیے گئے جبکہ مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں چلی اور وینیزیلامیں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

    جنگ بندی کی امریکی کوششیں ناکام،بلنکن کو شرمندگی کا سامنا

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 900 بچوں اور 2 ہزار 509 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہو گئی ہے جب کہ 6 ہزار 360 بچوں اور 4 ہزار 891 خواتین سمیت زخمیوں کی تعداد 24 ہزار 158 سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کی قطر میں  حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان حماس کے رہنماوں سے اہم ملاقاتوں کے لیے قطر پہنچ گئے،جہاں ان کی فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ گزشتہ روز قطر پہنچے جہاں ان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے،حماس رہنما خالد مشعل نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کےسفیرکاکردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے،جمعیت علمائے اسلام کے امیر قطر کے بعد ترکیہ کا دورہ کریں گے مولانا فضل الرحمان ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکےمولانا فضل الرحمان غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے حملے کی زد میں آنے والے فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ ہو گئے نجی خبررساں ادارے "جنگ” کے مطابق مولانا فضل الرحمان کسی بھی مسلم ملک کے پہلے مذہبی سیاسی رہنما ہیں جو جنگی علاقے کے سفر پر گئے ہیں مولانا فضل الرحمان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا گیا کیونکہ وہ تباہ حال لوگوں تک خاموشی سے پہنچ کر ان کی مدد کرنا چاہتے تھے، وہ اپنے ساتھ خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع کے مطابق کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی سے خطاب کے بعد جسے طوفان الاقصیٰ مارچ اور سندھ امن کانفرنس کا نام دیا گیا تھا، مولانا اس منزل کی جانب روانہ ہوگئے جہاں سے وہ مظلوم لوگوں تک پہنچیں گے۔

    ذکا اشرف کو 3 ماہ کی توسیع مل گئی

    رپورٹ کے مطابق جب جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان غزہ کی طرف سفر کر رہے ہیں لیکن انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

    سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر چھاپہ