Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ورلڈ کپ:  دہلی میں بدترین فضائی آلودگی سے ٹیموں کو  شدید دشواری کا سامنا

    ورلڈ کپ: دہلی میں بدترین فضائی آلودگی سے ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران دہلی میں بدترین فضائی آلودگی سے ٹیموں کو دشواری کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی: فضائی آلودگی میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اسموگ کی وجہ سے ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا ہےسری لنکا نے ہفتے کو ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے ٹیم ڈاکٹر نے کھلاڑیوں کو شدید آلودگی کی وجہ سے ٹریننگ سے روکا جبکہ بنگلا دیشی اسکواڈ نے ماسک کے ساتھ ٹریننگ کی، بنگلا دیش نے جمعہ کو اپنا ٹریننگ سیشن منسوخ کیا تھا۔

    6 نومبر کو دلی میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ہے اور اس سے قبل آئی سی سی نے دلی میں فضائی آلود گی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مل کر ماہرین کی اس حوالے سے رائے لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔

    سپریم کورٹ: انتخابات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز میں بھی دہلی میں آلودگی میں بہتری کا امکان نہیں ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کا بڑھنا میچ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے جبکہ انتظامیہ کھلاڑیوں کو ڈگ آوٹ کی بجائے ڈریسنگ روم میں بٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے نئی دلی میں اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں میں چھڑکاؤ کرنے کا بھی پلان بنایا گیا ہے جبکہ دہلی میں جمعرات کو ائیر ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی تھی۔

    ذکا اشرف کو 3 ماہ کی توسیع مل گئی

  • فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا

    فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا

    فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا
    سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا

    نام فصیح الدین اور تخلص عدیم تھا۔ 01 اگست 1946ء کو فیروزپور(ہندستان) میں پیدا ہوئے فیصل آباد میں نشوونما ہوئی 1970ء میں لاہور آگئے ان کا کلام ادبی جریدوں میں باقاعدگی سے چھپنے لگا اس دوران انھوں نے ریڈیو اورٹی وی کے لیے گیت لکھے بعدازاں وہ راول پنڈی منتقل ہوگئے 2001ء میں اپنے عزیز اورممتاز شاعر افتخار نسیم کے پاس امریکا چلے گئے وہ طویل عرصے سے عارضۂ قلب میں مبتلا تھے ان کا بائی پاس آپریشن ہوچکا تھا وہ 05 نومبر 2001ء کو شکاگو میں انتقال کرگئے اور وہیں سپردخاک کردیے گئے ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’’ترکش‘، ’مکالمہ‘، ’چہرہ تمھارا یاد رہتا ہے‘، ’فاصلے ایسے بھی ہوں گے‘، ’بہت نزدیک آتے جارہے ہو‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)، محمد شمس الحق،صفحہ:384

    اشعار
    ۔۔۔۔۔۔
    فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا
    سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا

    کیوں پرکھتے ہو سوالوں سے جوابوں کو عدیمؔ
    ہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے

    اک کھلونا ٹوٹ جائے گا نیا مل جائے گا
    میں نہیں تو کوئی تجھ کو دوسرا مل جائے گا

    بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپ
    اڑا دیئے ہیں پرندے شجر پہ بیٹھے ہوئے

    ماہ اچھا ہے بہت ہی نہ یہ سال اچھا ہے
    پھر بھی ہر ایک سے کہتا ہوں کہ حال اچھا ہے

    یاد کر کے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیمؔ
    بھول جانے کے سوا اب کوئی بھی چارا نہ تھا

    کٹی ہوئی ہے زمیں کوہ سے سمندر تک
    ملا ہے گھاؤ یہ دریا کو راستہ دے کر

    پرندہ جانب دانہ ہمیشہ اڑ کے آتا ہے
    پرندے کی طرف اڑ کر کبھی دانہ نہیں آتا

    ہم بہر حال دل و جاں سے تمہارے ہوتے
    تم بھی اک آدھ گھڑی کاش ہمارے ہوتے

    ہوا ہے جو سدا اس کو نصیبوں کا لکھا سمجھا
    عدیمؔ اپنے کیے پر مجھ کو پچھتانا نہیں آتا

    میں دریا ہوں مگر بہتا ہوں میں کہسار کی جانب
    مجھے دنیا کی پستی میں اتر جانا نہیں آتا

    وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سو
    میں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا

    بکتا تو نہیں ہوں نہ مرے دام بہت ہیں
    رستے میں پڑا ہوں کہ اٹھا کوئی آ کر

    شور سا ایک ہر اک سمت بپا لگتا ہے
    وہ خموشی ہے کہ لمحہ بھی صدا لگتا ہے

    جو مہ و سال گزارے ہیں بچھڑ کر ہم نے
    وہ مہ و سال اگر ساتھ گزارے ہوتے

    صدائیں ایک سی یکسانیت میں ڈوب جاتی ہیں
    ذرا سا مختلف جس نے پکارا یاد رہتا ہے

    وہ جو ترک ربط کا عہد تھا کہیں ٹوٹنے تو نہیں لگا
    ترے دل کے درد کو دیکھ کر مرے دل میں درد ہے کس لئے

    مرے ہم راہ گرچہ دور تک لوگوں کی رونق ہے
    مگر جیسے کوئی کم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

  • اردو ادب میں ترقی پسند تحریک کے بانی سید سجاد ظہیر

    اردو ادب میں ترقی پسند تحریک کے بانی سید سجاد ظہیر

    جب وہ اٹھتے ہیں مٹانے خم میخانے کا نام
    شورش مئے سے چمک جاتا ہے پیمانے کا نام

    اردو ادب میں ترقی پسند تحریک کے بانی، ممتاز ادیب، دانش ور ، شاعر اور سیاسی رہنما سید سجاد ظہیر 5 نومبر 1905 میں ریاست اودھ کے چیف جسٹس سر وزیر خان کے گھر میں پیدا ہوئے ان کا تعلق لکھنؤ کے ایک ذی علم گھرانے سے تھا 1936ء میں انہوں نے لندن میں انجمن ترقی پسند مصنّفین کی بنیاد رکھی جو بہت جلد اردو کی مقبول ترین ادبی تحریک بن گئی۔

    قیام پاکستان کے بعد پاکستان چلے آئے جہاں وہ کچھ عرصے راولپنڈی سازش کیس کے سلسلہ میں پابند سلاسل بھی رہےاس مقدمے سے رہائی کے بعد جولائی 1955ء میں وہ بھارت واپس چلے گئے جہاں بھارت کے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے ان سے بھارت میں سکونت اختیار کرنے کی درخواست کی چنانچہ ایسا ہی ہوا اور سید سجاد ظہیر دوبارہ بھارت کے شہری بن گئے۔

    سید سجاد ظہیر نے 13 ستمبر 1973ء کو سوویت یونین کے شہر الماتے قازقستان میں وفات پائی جہاں وہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ان کی تصانیف میں لندن کی ایک رات، روشنائی اور پگھلا نیلم خصوصاً قابل ذکر ہیں ، سجاد ظہیر ایک شاعر بھی تھے لیکن ان کی دوسری کتابیں اتنی اہم ہوگئیں کہ ان کا نام شاعر کی حیثیت سے لیا نہیں جاتا۔ انہوں نے پہلی غزل 1952ء میں سنٹرل جیل حیدرآباد میں تخلیق کئے گئے، جو ’’شاہراہ‘‘ کے ستمبر 1955ء کے شمارے میں شائع ہوئے، بہر حال چند اشعار دیکھئے:۔

    جب وہ اٹھتے ہیں مٹانے خم کا میخانے کا نام
    شورش مئے سے چمک جاتا ہے پیمانے کا نام

    تجھے کیا بتائیں ہمدم اسے پوچھ مت دوبارہ
    کسی اور کا نہیں تھا وہ قصور تھا ہمارا
    وہ قتیل رقص و رم تھی وہ شہید زیروبم تھی
    میری موج مضطرب کو نہ ملا مگر کنارا

  • کراچی:5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    کراچی:5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    کراچی کے پانچ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی: کراچی کے 5 اضلاع ملیر، کیماڑی، شرقی، جنوبی اور وسطی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 42 کو انتہائی حساس جبکہ 79 کو حساس قرار دیا گیا ہےضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں چیئرمین کی نشست کیلئے بنائے گئے 17 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ باقی کو حساس قرار دیا گیا ہے،ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 2 لاکھ 6 ہزار 686 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    ملیر کی یوسی 7 ٹی ایم گڈاپ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 6 امیدوار مدمقابل ہیں، چیئرمین کیلئے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ اور وائس چیئرمین کیلئے محمد سلیم میمن پیپلز پارٹی کے امیداور ہیں جبکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر سے چیئرمین کیلئے 7 امیدوار میدان میں ہیں، یوسی 13 کلفٹن میں چیئرمین کی نشست کیلئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نورالسلام اور ٹی ایل پی کے سکندر آگر بھی میدان میں ہوں گے۔

    ضلع کیماڑی یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور سے چیئرمین کی نشست پر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، اس نشست کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار سیف اللہ ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد حسن اور تحریک انصاف کے محمد زاہد بھی چیئرمین کی نشست کیلئے امیدوار ہیں۔

    ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 6 پر وائس چیئرمین کیلئے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہے جبکہ ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 12 میں وائس چیئرمین کیلئے 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔

    سکھر ڈویژن میں 12 خالی نشستوں میں 6 پر پولنگ ہوگی، 6امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،گھوٹکی میں ایک نشست پر پی پی امیداوربلامقابلہ منتخب ہوئے صرف یوسی ون کےجنرل وارڈ ایک پرپولنگ ہوگی۔

    بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات بارش کی پیشگوئی

    ضلع خیرپور میں 2 میونپسل کمیٹیوں سمیت جنرل کونسلرز کی 4 نشستوں پرمقابلہ ہوگا۔ جیکب آباد میں یونین کونسل 31 پر پی پی کے علی محمد بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

    ضلع کاؤنسل لاڑکانہ کی یونین کونسل ایک میں آزاد امیدوار کی دست برداری پر پیپلزپارٹی کے امیدوار خادم حسین بوسن بلامقابلہ منتخب ہوگئے، میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یارکے وارڈ نمبر ایک پر پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔

    ضلع بے نظیر آباد کی یوسی غلام حیدر میں پیپلز پارٹی کے اعجاز بروہی ،یوسی ابولحسن کی جنرل نشست پر مومن مری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ ٹاون کمیٹی دوڑمیں جنرل نشست پرپولنگ ہوگی۔

    ضلع نوشہروفیروز کی تمام 4 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدواربلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ یوسی سومرچنڑپر شوکت علی کلہوڑو، یوسی دلی پوٹا میں غلام مصطفی سولنگی، یوسی صالح سہتو کی نششتوں پرحسین بخش سہتو اورسجاد حسین بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

    سپریم کورٹ: انتخابات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

  • اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں،پی ٹی آئی ترجمان

    اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں،پی ٹی آئی ترجمان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ انہیں اسد قیصر نے خود پرویز خٹک کے کردار سے متعلق بتایا تھا اسد قیصر نے پرویز خٹک کے ایک حریف کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا تھا اس لیے اسد قیصر کی معلومات کے مطابق پرویز خٹک کا ان کی گرفتاری میں کردار ہے۔

    یاد رہے کہ اسد قیصر کو دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے،پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیااسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھاآج اسلام آباد پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی، انہیں جوڈیشل کر دیا جائےانہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائےجس پر عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    اڈیالہ جیل میں پرویز الہی کی فیملی سے ملاقات

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    اسرائیلی فوج کا رات کی تاریکی میں غزہ پر حملہ،51 فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی

  • اسرائیلی فوج کا رات کی تاریکی میں غزہ پر حملہ،51 فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی

    اسرائیلی فوج کا رات کی تاریکی میں غزہ پر حملہ،51 فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں المغازی کیمپ پر رات کی تاریکی میں بڑا فضائی حملہ کردیا، حملے میں 51فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پانچویں ہفتے میں داخل ہو گئے،حملے کے بعد دھماکے بھی سنے گئے، المیغاذی کیمپ پر حملے میں 51 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا میں بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی افواج کی جانب سے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اقوام متحدہ کے الفخورا اسکول پر بھی بمباری کی گئی تھی۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور ایندھن کی قلت سے غزہ کے 16 اسپتالوں اور 32 طبی مراکز میں کام رک چکا ہے۔

    جنگ بندی کی امریکی کوششیں ناکام،بلنکن کو شرمندگی کا سامنا

    حماس نے بھی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے، اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم نے تل ابیب کے آسمان پر کئی راکٹوں کو نشانہ بنایاحماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے الشطی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کی ویڈیو جاری کردی، فوٹیج میں اسرائیل ٹینک کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے القسام بریگیڈز کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، حماس کے مواصلاتی مرکز، بنکرز اور سرنگوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فورس حماس کے چیف يحیٰ السینوار کو تلاش کرکے ختم کر دے گی، اسرائیلی حملوں میں حماس کے 12 کمانڈرز مارے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز نےغزہ شہر کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفہ حاصل کرنے پر پیش رفت ہوئی ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حملوں میں وقفے کے لیے اسرائیل سے بات چیت جاری ہے امریکی صدر نے جنگ میں وقفے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں، جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے عرب رہنماؤں کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا جنگ بندی سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملے گا۔

    اسرائیل کی حمایت میں امریکی وزیر خارجہ کی گفتگو کے دوران جنگ بند کرو کے …

    خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 900 بچوں اور 2 ہزار 509 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہو گئی ہے جبکہ 6 ہزار 360 بچوں اور 4 ہزار 891 خواتین سمیت زخمیوں کی تعداد 24 ہزار 158 سے تجاوز کر چکی ہےاب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 36 صحافی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں دوسری جانب 150 سے زائد میڈیکل اسٹاف جاں بحق اور 28 ایمبولینس تباہ ہو چکی ہیں جبکہ 50 سے زائد کو نقصان پہنچ چکا ہےاسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے اب تک اسپتالوں اور صحت مراکز پر 82 حملے کیے گئے ہیں،غزہ میں 16 اسپتال مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں اور 32 طبی مراکز کا کام رک چکا ہے۔

    عرب میڈیا کی جانب سے اسرائیلی اعداد شمار کی بنیاد پر شائع ایک تخمینے کے مطابق غزہ میں ہر گھنٹے میں نصف تعداد میں بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہو رہےہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں ہر گھنٹے زخمیوں کی تعداد 35افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، ہر گھنٹے غزہ پر گرائے جانے والے بموں کی تعداد 42 ہے اور ہر گھنٹے 12 عمارتیں تباہ ہو رہی ہیں۔

    حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ

  • زمین پر قدیم ترین پانی دریافت

    زمین پر قدیم ترین پانی دریافت

    ایک سائنسدان نے زمین پر دریافت ہونے والا اب تک کا سب سے پرانا پانی دریافت کرلیا۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق پروفیسر باربرا شیر ووڈ لولر 2016 میں کینیڈین کان کا مطالعہ کرنے والے ماہرین ارضیات کی ایک ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں جب انہوں نے یہ حیرت انگیز پانی دریافت کیا تھا کہ زمینی سطح سے تقریبا تین کلومیٹر نیچے بہنے والا پانی 1.5 ارب سے 2.6 ارب سال پرانا تھا، جس سے یہ دنیا میں پایا جانے والا سب سے پرانا پانی بنا ہے۔

    اس ضمن میں پروفیسر شیر ووڈ لولر کا کہنا تھا کہ جب لوگ اس پانی کے بارے میں سوچتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ یہ چٹان کے اندر موجود کم مقدار میں پانی ہوگا لیکن ایسا ہرگز نہیں اس قدیم پانی کا ذائقہ کڑوا اور سمندری پانی کے مقابلے انتہائی نمکین بھی تھا، البتہ بوڑھا اور اربوں سال پرانا پانی نمکین ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں۔

  • سپریم کورٹ:  انتخابات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

    سپریم کورٹ: انتخابات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےانتخابات کیس کا حکم نامہ تحریر کیا، حکم نامہ کے مطابق آگاہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا، صدر اور الیکشن کمیشن سمیت سب کو وہی کرنا چاہیے جو آئین کی منشا ہے، کوئی ادارہ دوسرے کی آئینی حدود میں مداخلت کرے تو نتائج سنگین ہوں گے، صدر اور الیکشن کمیشن کا تنازع غیر ضروری طور پر سپریم کورٹ لایا گیا۔

    تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت نے صدر اور الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت نہیں کی، پورا ملک انتخابات کی تاریخ کیلئے تشویش میں مبتلا تھا انتخابات کی مقررہ تاریخ 8 فروری پر تمام فریقین متفق ہیں، آئین اور قانون میں عدالت کا الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا اختیار نہیں، صدر نے آرٹیکل 186 کے تحت عدالت سے رجوع نہیں کیا، صدر کے خط اور الیکشن کمیشن کے موقف سے عدالت مشکل میں آگئی، آئین پر عمل کرنا کوئی آپشن نہیں بلکہ ذمہ داری ہے، آج سے پندرہ سال پہلے تین نومبر کو آئین پر شب خون مارا گیا تھا۔

    فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کو خدشہ تھا شاید انتخابات ہوں گے ہی نہیں، آئین کے تحت سپریم کورٹ ایسا اختیار استعمال نہیں کر سکتی جو اسے حاصل نہ ہو، عدالت ن ے صدر اور الیکشن کمیشن کو تاریخ کے تعین میں سہولت کاری کی، آئینی عہدہ جتنا بڑا ہوگا ذمہ داری بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی، آئین پر عمل کرنا ہر شہری کا بنیادی فرض ہے آئین پاکستان کو پچاس سال ہوچکےہیں، صدر، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئین کے تحت کیے گئے حلف کے پابند ہیں، کسی آئینی ادارے یا عہدیدار کے پاس آئین سے آشنا نہ ہونے کا کوئی عذر نہیں، آئین پر شب خون مارنے کے ہمیشہ دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں، تاریخ سے سیکھنا ہوگا کہ اس کے عوام اور ملکی جغرافیائی حدود پر منفی اثرات پڑے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عدالتیں غیر ضروری طور پر ایسے تنازعات کا حصہ نہ بنیں کہ ان پر وقت ضائع کریں، ماضی قریب میں انہی صدر مملکت نے اسمبلی اس وقت تحلیل کی جب وزیراعظم عدم اعتماد کا سامنا کر رہے تھے، آئین واضح ہے کہ عدم اعتماد کی صورت میں اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی، اسمبلی تحلیل سے تنازع سپریم کورٹ آیا اور عدالت کو اس کا فیصلہ کرنا پڑا۔

    اوکاڑہ: بااثر افراد کا حاملہ خاتون پر تشدد،بچہ پیٹ میں جاں بحق،پولیس کا رروائی کرنےسے …

    فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس مظہر عالم نے قرار دیا کہ غیر آئینی اقدامات پر آٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے، جسٹس مظہر عالم نے آرٹیکل چھ کے اطلاق کا معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑا تھا، ہر آئینی ادارہ آئین پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے، عوام کا حق ہے کہ انتخابات ہوں اور عدالت کو الیکشن یقینی بنانے کا اعزاز حاصل ہوا ایڈووکیٹ جنرلز کے مطابق کسی صوبائی حکومت کو انتخابات کی تاریخ پر اعتراض نہیں، سپریم کورٹ میڈیا آرٹیکل 19 کے تحت میڈیا کے رول کا اعتراف کرتی ہے، غلط معلومات دینا جھوٹا بیانیہ بنانا جمہوریت کو نیچا دکھانا ہے، بعض اس آزادی کو عوام کو غلط معلومات دینا اور جھوٹا بیانیہ بنانے کا لائسنس سمجھتے ہیں، غلط معلومات دینا جھوٹا بیانیہ بنانا جمہوریت کو نیچا دکھانا ہے، پیمرا کا قانون ایسے مندرجات سے روکتا ہے اور جمہوریت کے فروغ کیلئے فیئر اظہار کی اجازت دیتا ہے، سپریم کورٹ میڈیا میں ان صحافیوں کو سراہتی ہے جو دیانتداری سے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری پوری کرتے ہیں، عدالت نے 90 دن میں انتخابات کیلئے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔

    بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات بارش کی پیشگوئی

  • بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات بارش کی پیشگوئی

    بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ شمالی اور مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، کل بروز اتوار کے روز وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کےاوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، جوہرآباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غا زی خان اورگردونواح میں دھند اور سموگ چھا ئے رہنے کا امکان ہے-

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    دوسری جانب گزشتہ روز لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر پر ہےلاہور میں 447 پارلٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے اور بھارتی دارالحکومت دہلی 403 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، لاہورمیں اسموگ بڑھنے کی وجہ بھی بھارت کی ماحولیاتی جارحیت ہے۔

    میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر بہادر فوج کو …

    علاوہ ازیں پنجاب میں اسموگ کی وجہ سےمعمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماری کے67 ہزار 708کیسز رپورٹ ہوئےطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچنا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں، دمہ اور سانس کی دوسری بیماریوں میں مبتلا لوگ کم سے کم باہر نکلیں اور احتیاط کریں۔

    فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

  • اڈیالہ جیل میں پرویز الہی کی فیملی سے ملاقات

    اڈیالہ جیل میں پرویز الہی کی فیملی سے ملاقات

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہی سے ان کی فیملی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں راسخ الہٰی، قیصرہ الہٰی اور بسما نوید شامل تھے چوہدری پرویز الہٰی کی اہل خانہ سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 45 منٹ تک جاری رہی صدر پی ٹی آئی اور فیملی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خاندانی امور کے ساتھ سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات میں زیر سماعت مقدمات اور ان کے دفاع پر بھی بات چیت کی گئی۔

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں …

    دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیااسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھاآج اسلام آباد پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی، انہیں جوڈیشل کر دیا جائےانہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائےجس پر عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا