Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ذکا اشرف  کو 3 ماہ کی توسیع مل گئی

    ذکا اشرف کو 3 ماہ کی توسیع مل گئی

    اسلام باد: ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری منیجمنٹ کمیٹی کی مدت بڑھانے کی منظوری دی، سمری میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود ہونے کا خصوصی حوالہ دیا گیا ہے سمری کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امور نمٹائےگی،تاہم منیجمنٹ کمیٹی کو کسی تعیناتی کا اختیار نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ ذکا اشرف کی 4 ماہ کی مدت آج ختم ہوگئی ہے، قبل ازیں جمعہ کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مستقبل سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے سمری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو موصول ہوئی تھی،سمری میں کہا گیا تھا کہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سےآگاہ کریں۔

  • سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر چھاپہ

    سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر چھاپہ

    پشاور: اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے تیمور سلیم جھگڑا کے اسلام آباد والے گھر پر چھاپہ مارا،تیمور سلیم جھگڑا گھر پر موجود نہیں تھے گرفتار نہیں ہو سکے-

    قبل ازیں رواں سال 3 جون کو بھی پشاور میں تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کے چمکنی میں واقع آبائی گھر پر گزشتہ شب پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھےپولیس کا کہنا تھا کہ تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہےپی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس روایات سے ہٹ کر کام کر رہی ہے-

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا تھااسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا،اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

    میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر بہادر فوج کو …

    دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے بھی اسد قیصر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہےڈی جی اینٹی کرپشن کے پی نے ہیڈ آف ہم انویسٹی گیشن ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کو مبینہ کرپشن کیس میں حراست میں لیا،اسدقیصر کو تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا گیا ہے،ایف آئی آر محکمہ اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 406 پی پی سی سمیت تین دفعات شامل ہیں۔

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں الیکٹرو میگرافی مشین کی سی پی یو غائب کی گئی ہے، اسپتال کے لیے ناقص فرنیچر کی خریداری کی بھی اطلاع ملی تھی۔معاملہ کی تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار پائے گئے اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں …

  • سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیشگوئی

    سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیشگوئی

    بنگلورو: سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 9 نومبر جمعرات کے روز بنگلور میں کھیلا جائے گا جہاں 70 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےبھارتی صحافی کے مطابق بنگلور میں چار روز تک لگاتار بارشیں جس کی وجہ سے گراونڈ کی آؤٹ فیلڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے دونوں ٹیموں کے مابین میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان کو فائدہ ہو گا، اگر قومی ٹیم انگلینڈ کو آخری میچ میں شکست دے دیتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

    بھارت میں جاری ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا گروپ سٹیج اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں موجود تقریباً تمام ٹیمیں آدھے سے زیادہ میچز کھیل چکی ہیں آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ناقابل شکست بھارت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر براجمان جنوبی افریقہ بھی ایک میچ جیتنے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے بقیہ میچز میں اب بھی جان مارنا پڑے گی۔

    فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میچ والے دن 38 فیصد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے موسم کا حال بتانے والی ویب سائٹ ایکو ویدر کے مطابق 9 نومبر کو ڈیڑھ گھنٹہ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ شام تک بارش کے امکانات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کو کوالیفائی کرنے کیلئے اپنے بقیہ 2 میچز جیتنے کے بعد کسی معجزے کا انتظار کرنا ہوگا نیوزی لینڈ اور سری لنکا میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں پاکستان کو سنہری موقع مل جائے گا۔

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

  • سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق سانحہ نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں گوجرانوالہ پولیس کی راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ایک گھنٹے تفتیش کی،پولیس نے سانحہ 9 مئی میں شاہ محمود قریشی کے کردار پر سوالات پوچھے، جیل ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کا بیان قلمبند کیا ہےپولیس آمد کے موقع پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

    13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    اس سے قبل شاہ محمود قریشی پنجاب کی تین اضلاع کی پولیس کو شامل تفتیش ہونے سے انکار کرچکے ہیں، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پولیس سے تفتیش میں تعاون سے انکار کرتے ہوئے اپنے وکلا کی موجودگی میں سوالات کا جواب دینے کا کہا تھا، راولپنڈی ،فیصل آباد اور قصور پولیس کی ٹیمیں تفتیش کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئیں تھیں ۔

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں …

  • میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر  بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،خالد مسعود سندھو

    میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،خالد مسعود سندھو

    لاہور : مرکزی مسلم لیگ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے القدس خواتین مارچ آج لاہور میں ہوگا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک میں پیدا ہونے والی حالیہ دہشتگردی کی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح مقابلہ کیا ہے دہشتگردی کے اس ناسور کیخلاف پاکستان آرمی کے سب سے زیادہ افسران اور جوانوں نے قربانیاں پیش کی ہیں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں …

    پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک میں نفرت کی دیواریں کھڑی کرنے والوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک میں اپنی موئثر آواز بلند کرتی رہے گی خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری اور کھلی دہشتگردی کیخلاف آج مال روڈ پر القدس خواتین مارچ میں اپنی ماؤں بیٹیوں اور بہنوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں گھروں سے نکلے اور اپنے فلسطینی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک موئثر آواز بنیں۔

    عام انتخابات 2024 : پیمرا نےمیڈیا کوریج بارے ہدایات جاری کردیں

  • پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی،آصف زرداری

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی،آصف زرداری

    نواب شاہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر اسے سنبھالا ہے۔

    باغی ٹی وی: نواب شاہ میں آصف علی زرداری نے عہدیداران، کارکنان اور معززین سے ملاقات کر کے عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز لیں،پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، پیپلز پارٹی عوام کے فیصلےعوام کا اختیار کےفارمولےپر یقین رکھتی ہےجب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہےتو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کیلئے کام کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس میں صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات سے متعلق دستاویز پر دستخط کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر بلاتعطل انتخابات ہوں، عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، 8 فروری کو انتخابات کرانے پر کسی فریق کو اعتراض نہیں ہے لہذا وفاقی حکومت 8 فروری 2024 کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

    اوکاڑہ: بااثر افراد کا حاملہ خاتون پر تشدد،بچہ پیٹ میں جاں بحق،پولیس کا رروائی کرنےسے …

  • 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے پھول نگر میں 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے پھول نگر میں پندرہ روز قبل 13 سالہ بچے علی حسن کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جس کے کیس میں پیشرفت کے حوالے سے ڈی ایس پی عرفان بٹ نے پریس کانفرنس کی اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ ملزم نے دوران زیادتی بچے کی اپنے موبائل سے ویڈیو بنائی تھی،ملزم سےبرآمد ہونےوالے موبائل کو فرانزک کروا کے ڈیلیٹ شدہ ویڈیو اور نازیبا تصاویر حاصل کرلیں ملزم کی شناخت عبداللہ کےنام سےہوئی جو نواحی گاؤں خان کے موڑ کا رہائشی اور دینہ ناتھ اڈے پر قائم بیکری میں ملازمت کرتا تھا ملزم عبداللہ نے تیرہ سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    اوکاڑہ: بااثر افراد کا حاملہ خاتون پر تشدد،بچہ پیٹ میں جاں بحق،پولیس کا رروائی کرنےسے …

    دوسری جانب نارتھ ناظم آباد سے کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین ملے ہیں جو بوتلوں میں بند کرکے پھینکے گئے تھے،یہ افسوسناک واقعہ شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقعہ پیش آیا، ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہری کی جانب سے ہیلپ لائن پر بچوں کے بوتلوں میں بند جنین کی اطلاع دی گئی، خدارا ایسی حرکتیں نہ کی جائیں ، کوئی بھی نوزائیدہ کو کچرا کنڈی ندی نالوں میں نہ پھینکے،اطراف کے مقامات سے سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں لاشیں کس نے پھینکی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جائے گا،واقعہ بظاہر اسقاط حمل کا معاملہ لگتا ہے واقعے کا مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا جائے گا۔

    کراچی:مین ہول سے اسلحے سے بھرا بورا برآمد

  • اوکاڑہ: بااثر افراد کا حاملہ خاتون پر تشدد،بچہ پیٹ میں جاں بحق،پولیس کا رروائی کرنےسے گریزاں

    اوکاڑہ: بااثر افراد کا حاملہ خاتون پر تشدد،بچہ پیٹ میں جاں بحق،پولیس کا رروائی کرنےسے گریزاں

    اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں بااثر افراد کے حاملہ خاتون پر وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں نومولود پیٹ میں ہی جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شمال مشرق میں واقع ضلع اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں با اثر افراد نے 7 ماہ کی حاملہ خاتون پر وحشیانہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوگئی،خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن تجویز کیا تاکہ نومولود کی جان بچائی جاسکے مگر ایسا ممکن نہ ہوا کیونکہ تشدد کے باعث نومولود ماں کے پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔

    متاثرہ خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثر افراد کے حکم پر آر ایچ سی میں تعینات لیڈی ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ دینے سے انکار کردیا جب کہ مقامی پولیس تھانہ صدر رینالہ نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی،متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب سے واقعے پر نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

    دوسری جانب 15 دن میں نشے کے عادی 3 افراد کو پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس ابتک قاتلوں کی تلاش میں ناکام ہے پولیس کے مطابق قتل کیے گئے دو افراد کو گولی ماری گئی جبکہ ایک شخص کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتارا گیاتینوں پراسرار قتل اکتوبر میں ہوئے 8 اکتوبر کو شریف آباد میں عرفان نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا 20 اکتوبر کو جمیشد کوارٹر میں بھی لاہوتی نامی شخص کو گولی ماری گئی اور دو روز بعد 22 اکتوبر کو جوہر آباد میں روبن کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا قتل ہونے والے تینوں افراد نشے کے عادی تھے قتل کے تینوں واقعات پراسرار ہیں قتل کی وجہ بھی سامنے نہیں آئی۔

    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ،2024 زیادہ بدترین سال ثابت ہوگا،تحقیق

  • کراچی:مین ہول سے اسلحے سے بھرا بورا برآمد

    کراچی:مین ہول سے اسلحے سے بھرا بورا برآمد

    کراچی میں ڈاکس تھانے کی حدود میں مین ہول سے اسلحے سے بھرا بورا برآمد ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ پرانا اسلحہ پی ٹی سی ایل کے مین ہول میں چھپایا گیا تھا، اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پی ٹی سی ایل کے ملازم نے دی، اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ اسلحے میں ایک کلاشنکوف، 3 ایس ایم جی رائفل اور ایک رپیٹر شامل ہے جبکہ پستول اور مختلف اقسام کی 400 سے زائد گولیاں اور میگزین بھی برآمد ہوئے اسلحہ طویل مدت پہلے چھپایا گیا تھا، جو زنگ آلود اور خستہ حال ہےتھانہ ڈاکس میں واقعےکا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔

    فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

    دوسری جانب لاہورمیں پولیس یونیفارم پہن کر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے ملزمان سے تاوان کی بھاری رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیاڈی آئی جی سی آئی اے ملک لیاقت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے 4 خطرناک ملزمان میں انتصار، سجاول، مطلوب اور عثمان شامل ہیں۔

    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ،2024 زیادہ بدترین سال ثابت ہوگا،تحقیق

    ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش بتایا کہ شہری عثمان کو اغوا کر کے بھاری تاوان وصول کیا جبکہ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شبیر کو اغوا کر کے تاوان حاصل کرنا چاہتے تھے ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ پولیس کا یونیفارم استعمال کر کے وارداتیں کرتے رہے 6 ماہ قبل نارتھ کینٹ سے اغواء کیے گئے ڈاکٹرعمیر کو بازیاب کروایا گیا ملزمان سے تاوان کی بھاری رقم، اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا گروہ کا سرغنہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    کراچی:کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

  • فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

    فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

    بنگلورو: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کیلئے450رنزبنانے چاہئیں تھے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ کا پہلا ہاف شاندار رہا، راچن نے خوبصورتی سے بلے بازی کی ،اگر آپ کو ایک یا دو وکٹیں ملتیں اور آپ بائیں اور دائیں امتزاج کے لحاظ سے اس میں سے شارٹ سائیڈ نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو چیزیں تیزی سے بدل سکتی تھیں لیکن ہم آج ایسا نہیں کر سکے اور پاکستان نے اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کیلئے450رنزبنانے چاہئیں تھے ، فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے ،اگلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ فخر زمان نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے،جس کے باعث پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بارش سے متاثرہ میچ میں 21 رنز سے شکست دی ہے۔

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

    جس کے بعد عالمی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گیا پاکستان نے 8 میچز کھیلنے کے بعد 8 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، قومی ٹیم کو چار میچوں میں فتح جب کہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے قومی ٹیم کا رن ریٹ 0.04 ہے، نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر کھڑا ہے۔

    کراچی:کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد