Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فخر زمان نے  شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

    لاہور: آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابر کردیا۔

    پباغی ٹی وی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اوپنر فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دے دیا گیا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہر گیم ہمارے لیے ڈو اور ڈائی والی ہے، پلان کے مطابق بیٹنگ کی، آج میرا لکی دن تھا فخر زمان نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے،فخر کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرا دیا ہے۔

    ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگ میں 11 چھکے لگائے تھےاس کے علاوہ فخر زمان نے آج 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سےکیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے ان سے قبل سابق پاکستانی بلے باز سلیم ملک نے 1987 کے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف 94 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ،2024 زیادہ بدترین سال ثابت ہوگا،تحقیق

  • عالمی درجہ حرارت میں اضافہ،2024 زیادہ بدترین سال ثابت ہوگا،تحقیق

    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ،2024 زیادہ بدترین سال ثابت ہوگا،تحقیق

    عالمی سطح پر گرم موسم کی شدت میں اضافہ توقعات سے زیادہ ہے،2024 زیادہ بدترین سال ثابت ہوگا-

    باغی ٹی وی : ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ رواں دہائی کے دوران ہی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہونے والی ہے جبکہ 2050 تک درجہ حرارت میں اضافہ 2 سینٹی گریڈ کی حد عبور کر سکتا ہے۔

    2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا، اب تک صنعتی عہد کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 1.28 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،خام ایندھن کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں زمین مزید گرم ہونے والی ہے۔

    ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا

    تحقیق کے مطابق ابھی ہم موسمیاتی ایمرجنسی کے ابتدائی مرحلے سے گزر رہے ہیں اور درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ موسمیاتی نظام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس کو ریورس کرنا ضروری ہے، ورنہ سمندری سطح میں اضافہ ساحلی شہروں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

    2023 کے دوران جون سے ستمبر تک مسلسل 4 مہینوں کو انسانی تاریخ کے گرم ترین مہینے قرار دیا گیا یونین کے موسمیاتی ادارے Copernicus Climate Change Service (سی سی سی ایس) کے مطابق ستمبر کے دوران درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا جو دنگ کر دینے والا ہے جولائی اور اگست دونوں مہینوں میں درجہ حرارت صنعتی عہد سے پہلے کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا جنوری سے ستمبر 2023 کے دوران عالمی اوسط درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا ہے۔

    شہاب ثاقب بیچ کر راتوں رات امیرہونے والا شخص

    اسی طرح انسانی تاریخ کے گرم ترین سال قرار دئیے جانے والے 2016 کے مقابلے میں رواں سال کے اولین 9 ماہ کا اوسط درجہ حرارت 0.05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے ساتھ ساتھ ایل نینو کے اثرات بھی نمایاں ہو رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہونے والا ہے سائنسدانوں کو توقع ہے کہ ایل نینو کے اثرات 2023 کے آخر اور اگلے سال زیادہ نمایاں ہوں گے اور 2024 زیادہ بدترین سال ثابت ہوگا۔

    ہماری زمین کے اندر اربوں سال سے ایک سیارے کا کچھ حصہ موجود ہے،تحقیق

  • ڈائنوسار کے معدوم  کی وجہ شہاب ثاقب تھے ؟

    ڈائنوسار کے معدوم کی وجہ شہاب ثاقب تھے ؟

    لندن: ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تقریباً 66 ملین سال پہلے ڈائنوسار کے معدوم ہونے میں زمینی فضا میں طویل عرصے تک دھول کے بادلوں نے زیادہ بڑا کردار ادا کیا ہوگا۔

    باغی ٹی وی: امریکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق نیچر جیو سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے انکشاف کیا ہے کہ شہاب ثاقب ٹکرانے سے زمین کی فضا میں باریک زمینی دھول نے ڈائنوسار کے معدوم ہونے میں زیادہ کردار ادا کیا ہوگا۔

    tتحقیق کے مطابق شہابی پتھر کے اثرات نے نہ صرف فضا میں گندھک پر مبنی گیسوں کا اخراج کیا بلکہ محققین کے مطابق، نتیجے میں اُڑنے والی دھول نے سورج کو بھی مخفی کر دیا تھا جس سے پودوں کی ضیائی تالیف کا عمل بھی کئی سالوں تک رُک گیا اور غذائی قلت پیدا ہوئی۔

    اوچ شریف :شہریوں کا اورماڑہ میں پاک فوج کے 14جوانوں کی شہادت پر اظہارافسوس

    مطالعے کے مرکزی مصنف اور سیاروں کے سائنس دان برک سینیل نے سی این این کو بتایا کہ یہ طویل عرصے سے فرض کیا جا رہا تھا کہ Chicxulub نامی شہاب ثاقب ڈائنوسار کے معدوم ہونے کی وجہ بنا جبکہ اصل میں طویل عرصے تک آسمان کو چھپا دینے والی دھول وجہ رہی ہوگی۔

    ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا

  • کراچی:کچرا کنڈی سے  تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

    کراچی:کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

    کراچی: نارتھ ناظم آباد سے کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین ملے ہیں جو بوتلوں میں بند کرکے پھینکے گئے تھے۔

    باغی ٹی وی: یہ افسوسناک واقعہ شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقعہ پیش آیا، ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہری کی جانب سے ہیلپ لائن پر بچوں کے بوتلوں میں بند جنین کی اطلاع دی گئی، خدارا ایسی حرکتیں نہ کی جائیں ، کوئی بھی نوزائیدہ کو کچرا کنڈی ندی نالوں میں نہ پھینکے۔

    پولیس کے مطابق اطراف کے مقامات سے سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں لاشیں کس نے پھینکی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جائے گا،واقعہ بظاہر اسقاط حمل کا معاملہ لگتا ہے واقعے کا مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا جائے گا۔

    بارش نے میچ دوبارہ روک دیا، پاکستان کی جیت کا امکان

    واضح رہے کہ قبل ازیں روں ماہ جولائی میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گےیہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔

    غلام نبی میمن نے حکم دیا تھا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے، متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

  • ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا

    ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا

    بنگلورو:پاکستان نے ڈی ایل ایس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنگورو میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی جس کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکا، پاکستان کو ڈی ایل ایس قانون کے تحت فاتح قرار دیدیا گیا۔

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رن بنانے کا ہدف ملا تھا تا ہم دوبارہ بارش ہو گئی ہے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا-

    قبل ازیں نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے اور پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیا تھا،ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن آگے ہے، 25.3 اوور پر پاکستان کو ایک وکٹ پر 179 رن کرنا تھے، اگر ایک گھنٹہ مزیدکھیل رکا رہا تو پاکستان میچ جیت جائےگا،پاکستانی وقت کے مطابق7بجکر 10منٹ تک بارش جاری رہی توپاکستان ونر ہوگا

    بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اب بارش رکنے کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رن کا ہدف ملا تھا، اس طرح پاکستان کو 19.3 اوور میں 182 رن مزید بنانا ہیں،اس سے قبل پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے تھے، نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رن آگےتھا۔

    پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری اور عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ایک وکٹ کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی ،فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔

    قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے، اوپنر رچن رویندر نے 108 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن 95 پر آؤٹ ہوئے جب کہ اوپنر ڈیوون کانوے 35، ڈیرل مچیل 29، مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،مچیل سینٹنر 26 اور ٹام لیتم 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    اسلام آباد: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے کا ہو گیا ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2012 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد ملنے کا سلسلہ رک گیا،دو ہفتوں میں مہنگائی میں ہونے والی کمی کے بعد مہنگائی بڑھنے لگی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.71فیصد اضافہ ہوگیا ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر بنیادی اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں تقریباً 30فیصد اضافہ ہوا۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

    گزشتہ ہفتے چودہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور چودہ میں کمی ہوئی،ایک ہفتے میں ٹماٹر 34روپے اضافے کے بعد اوسطا165روے فی کلو ہوگیا،پیاز 25روپے اضافے کے ساتھ 123روپے فی کلو تک پہنچ گیا، زندہ مرغی کی اوسطا قیمت 37روپے اضافے سے 349روپے فی کلو تک پہنچ گئی،چائے، چینی چاول، دودھ،لہسن،آلو،انڈے اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایل پی جی گھریلو سلینڈر 33روپے کمی سے 3125روپے کا ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گھی سات روپے کمی سے 522روپے فی کلو ہوگیا، دال مونگ،دال مسور، دال چنا، ماش، کیلا، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

    پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں،روسی صدر

  • سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  ن لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

    لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کیے جانے کی تصدیق کی، کہا کہ اسحاق ڈار کی تقرری سے پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی اور انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امورکو تیزی سے مکمل کیا جائے گا،اس سے قبل اسحاق ڈار الیکشن ایکٹ 2017 تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں مقابلے کا چیلنج دے دیا۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسوں کے فیصلے سُنا کر الیکشن تک سیاسی میدان میں لایا جائے، پتا چل جائے گا کہ کون کتنا مقبول ہے ایک ملزم جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی لگژری لائف گزار رہا ہے، 8 کمرے، 10 ڈاکٹر، اٹیچڈ باتھ، لگژری فرنیچر اور ایکسرسائز مشینیں فراہم کی گئی ہیں، ملزم کو اتنی سہولتیں دینے کے بعد بھی پوچھا جاتا ہے آپ دیسی چوزا کھائیں گے یا مٹن؟

  • پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں،روسی صدر

    پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں،روسی صدر

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں-

    باغی ٹی وی: روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا کہ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کرآنسو آ جاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو اشتعالروس انگیزی میں اضافہ ہو سکتا ہےجو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا بہت آسان ہےاگر کسی کو غزہ کے واقعات کا احساس نہیں ہوتا تو اس کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ برائی کی جڑ کہاں ہے اور اس برائی نے کیسے جنم لیا۔

    دوسری جانب فرانس غزہ کیلئے عالمی انسانی کانفرنس کی میزبانی کرے گاسفارتی ذرائع کا بتانا ہےکہ فرانس 9 نومبر کو غزہ میں شہری آبادی کے لیے ایک بین الاقوامی انسانی کانفرنس کی میزبانی کرے گافرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی غزہ کیلئے عالمی انسانی کانفرنس کی میزبانی کی تصدیق کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ کانفرنس سربراہان مملکت، حکومت اور وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگی جس میں روس کو چھوڑ کر کلیدی علاقائی اسٹیک ہولڈرز مصر، اردن، خلیجی و عرب ممالک کے ساتھ ساتھ مغربی، یورپی طاقتوں اور جی20 ممبران کو بھی مدعو کیا جائے گا،کانفرنس میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ سمیت بین الاقوامی ادارے اور غزہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں بھی شریک ہوں گی،کانفرنس میں فلسطین کی انتظامیہ بھی شریک ہوگی جب کہ اسرائیل کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

    سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ فرانس کانفرنس کے ذریعے محصور فلسطینیوں کے لیے امداد کو مربوط کرنا چاہتا ہے، کانفرنس میں فلسطین کے لوگوں کیلئے انسانی امداد بھیجنے کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی جب کہ فلسطین کو بجلی، پانی اور ایندھن کی سپلائی کے مسائل بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 826 بچوں اور 2 ہزار 405 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 227 ہوگئی ہے۔

  • عام انتخابات 2024 : پیمرا نےمیڈیا کوریج بارے ہدایات جاری کردیں

    عام انتخابات 2024 : پیمرا نےمیڈیا کوریج بارے ہدایات جاری کردیں

    اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے میڈیا کوریج بارے ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی: پیمرا کے مطابق انتخابات سے متعلق خبروں، تجزیوں، تبصروں اور پروگرامز میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے میڈیا کوریج بارے ہدایات جاری کردیں، انتخابات سے متعلق خبروں، تجزیوں، تبصروں اور پروگرامز میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جس سے انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑے، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں میڈیا کے کردار اور ذمہ داریوں کا ذکر کیا ہے۔

    حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس میں صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات سے متعلق دستاویز پر دستخط کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر بلاتعطل انتخابات ہوں، عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، 8 فروری کو انتخابات کرانے پر کسی فریق کو اعتراض نہیں ہے لہذا وفاقی حکومت 8 فروری 2024 کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

    انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کا چیلنج الیکشن کمیشن کو درپیش ہے،پی ٹی …

  • انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کا چیلنج الیکشن کمیشن کو درپیش ہے،پی ٹی آئی

    انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کا چیلنج الیکشن کمیشن کو درپیش ہے،پی ٹی آئی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کی دستیابی یقینی بنائے –

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا،کور کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں انتخابی عمل کے آغاز پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں ، انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کا چیلنج الیکشن کمیشن کو درپیش ہے ،انتخابی نشان ”بلّے“ کی فوری فراہمی سمیت زیر التوا معاملات پر بلا تاخیر فیصلے کیے جائیں۔

    اعلامیے میں کہا گہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کی دستیابی یقینی بنائے ، اللہ کی رضا سے چیئرمین پی ٹی آئی بطور منتخب وزیراعظم ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔

    عرب مانیٹری فنڈ اور سٹیٹ بینک کے مابین ترسیلات زر میں سہولت کیلئے مفاہمتی یادداشت …

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس میں صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات سے متعلق دستاویز پر دستخط کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

    حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ