Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بجلی چوروں  کے خلاف کارروائیاں، 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کر لئے، سیکرٹری پاور ڈویژن

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کر لئے، سیکرٹری پاور ڈویژن

    اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کیے،ایک ماہ میں 13 ہزار 778 بجلی چوروں کو گرفتار کیا، بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا آغاز7ستمبر کو کیا گیا، مہم کو چوری روکنا، بلز ادائیگی بہتر اور بجلی چوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا،چوری روکنے اور بلز ادائیگی کے نتائج 15 اکتوبر کو جزوی طور پر نظر آئیں گے۔
    https://x.com/Rashidlangrial/status/1710655619374723350?s=20

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …

    قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی چوروں سے ریکوری 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مہم میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہےبجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار 152 مقدمات درج ہوئے ہیں ریکوری میں لیسکو 3 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے دس ہزار ایف آئی آرز درج کرائی ہیں جبکہ حیسکو نے دو ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کئے۔

    اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس نے ڈیٹا جاری کر دیا

    سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ پیسکو نے دو ارب 42 کروڑ کی ریکوری کی، سیپکو نے اب تک ایک ارب 63 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، میپکو نے ایک ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری کیخلاف مہم میں پنجاب سے 8900 افراد کو پکڑا گیا، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں صرف 725 افراد کو گرفتارکیا گیا دونوں صوبوں کا بجلی چوری میں شئیر 75 فیصد ہے۔

    گلوکارہ، اداکارہ، شاعرہ و موسیقار ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی

  • اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس نے ڈیٹا جاری کر دیا

    اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس نے ڈیٹا جاری کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دس مہینے میں چوری ڈکیتی اورراہزنی کی 4 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس ڈیٹا سامنے آگیا،جس کے مطابق شہریوں کے ساتھ صحافی، بیورو کریٹس، غیر ملکی اور اعلیٰ حکام سے بھی لوٹ مار کے واقعات ہوئے،جنوری 2023 سے اکتوبر تک راہزنی کی 2256 وارداتیں ہوئیں جبکہ گزشتہ سال راہزنی کی 1756 وارداتیں ہوئی تھیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں دس مہینے میں چالیس ڈکیتیاں، چوری کی 2060 وارداتیں رجسٹرڈ ہوئیں،دس مہینوں میں کروڑوں روپے مالیت کی 641 کاریں اور لاکھوں مالیت کے 3015 موٹر سائیکل چوری ہوئے، جبکہ گزشتہ سال 511 گاڑیاں اور 2654 موٹرسائیکل چوری ہوئے تھے۔

    نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہےترجمان پولیس کے مطابق 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا جبکہ پاکستانی دستاو یزات کے حامل 19 غیر ملکیوں کی تصدیق کےلیے نادرا کی مدد لی گئی ہے تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے، غیر ملکیوں کی سرکاری زمین پر تجاوزات والی آبادیوں میں آگاہی پیغامات نشر کیے جارہے ہیں،علاوہ ازیں رضاکارانہ طور پر آئندہ 48 گھنٹے میں مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …

  • گلوکارہ، اداکارہ، شاعرہ و موسیقار  ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی

    گلوکارہ، اداکارہ، شاعرہ و موسیقار ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی

    وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا
    تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    گلوکارہ، اداکارہ، شاعرہ و موسیقار ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی

    ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی 7 اکتوبر 1914 کو بھدرسا، فیض آباد، ریاست اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئیں وہ ایک ہندوستانی گلوکارہ، فلمی اداکارہ اور موسیقار تھیں بیگم اختر تعلیم میں دلچسپی نہیں تھی وہ صرف 7 سال کی تھیں جب انہوں نے موسیقی سے اپنا تعلق جوڑ دیا انہوں نے موسیقی کی تعلیم لیجنڈ استاد امداد خان سے لینا شروع کی امداد خان سے باقاعدہ تربیت حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد عطا محمد خان سے موسیقی سیکھنا شروع کی انہوں نے خان صاحب کو اپنی بھرپور محنت سے متاثر کیا اور اس طرح انہوں نے ان کی تربیت شروع کر دی۔

    وہ ایک حساس آواز رکھنے کے علاوہ ایک پرکشش شخصیت کی مالک بھی تھیں اس لیے وہ فلموں میں اداکاری کے لیے موزوں امیدوار قرار دے دی گئی تھیں اس دوران گلوکاری اداکاروں کے لیے ایک لازمی چیز تھی 1933 میں نل دمیانتی اور کنگ فار اے ڈے جیسی فلموں میں کام کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا انھوں نے 1942 میں مشہور فلم” روٹی” میں کام کیا۔

    اداکاری کے علاوہ انھوں نے فلم میں چند غزلیں بھی گائیں انہوں نے اپنے کیریئر میں 400 سے زائد غزلیں اور ٹھمری گائے انہوں نے ایک معروف قانون دان بیریسٹر اشتیاق احمد عباسی سے شادی کی اور شادی کے بعد انہوں لیکن کچھ عرصے کے بعد انہوں نے دوبارہ گانا شروع کر دیا اور اپنی زندگی کے آخر تک گاتی رہیں انہوں نے بہت ساری غزلیں بھی لکھیں اور ان میں سے زیادہ تر راگ پر مبنی تھیں لیکن اپنی شاعری سے زیادہ انہوں نے بڑے شعراہ کے کلام گانے کو ترجیح دی ۔

    بیگم اختر ایک حقیقی لیجنڈ گلوکارہ تھیں جنہوں نے مختلف گلوکاروں کو موسیقی کا اپنا علم فراہم کیا وہ لکھنؤ میں مقیم ہو گئیں اور شاگردوں کو قبول کرنے لگیں انہوں نے تربیت کے لیے کبھی بھی داخلے کی رقم یا فیس نہیں لی انہوں نے یہ سب مفت میں کیا ان کا انتقال 30 اکتوبر 1974 کو احمد آباد، گجرات، انڈیا میں ہوا وہ 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ان کی گائی چند مشہور غزلوں کے بول
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
    مومن خاں مومن
    یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
    مرزا غالب
    میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
    شکیل بدایونی
    الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
    میر تقی میر
    لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
    شیخ ابراہیم ذوقؔ
    اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑے
    کیفی اعظمی
    کچھ تو دنیا کی عنایات نے دل توڑ دیا
    سدرشن فاکر
    دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے
    بہزاد لکھنوی
    دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئی
    مرزا غالب
    طبیعت ان دنوں بیگانۂ غم ہوتی جاتی ہے
    جگر مراد آبادی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے عام علاقے زربر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے آپریشن جاری ہے، ملک میں امن خراب کرنے والے دشمنوں کے خلاف پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

    افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے،محمود خان اچکزئی

    لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر ساتھی …

    نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو

  • آٹے،گھی اور مرغی کی قیمتوں میں کمی،انڈے  مزیدمہنگے

    آٹے،گھی اور مرغی کی قیمتوں میں کمی،انڈے مزیدمہنگے

    لاہور: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں کمی کر دی گئی جبکہ ،پنجاب میں آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی جب کہ فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے،اور ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کی کمی کی گئی بی آئی ایس پی رجسٹر صارفین کیلیے قیمت 325 روپے فی کلو کی کر دی گئی،دوسری جانب لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 5 روپے کمی سے 522 روپےجب کہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے 348 روپے فی کلو ہو گئی ہےجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 303روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

    علاوہ ازیں ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرمیں ملک میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈکی گئی جواگست کے مقابلہ میں 14 فیصدکم ہے، اگست میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت2823.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

    لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر ساتھی …

    اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں اسلام آبادمیں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45 روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے، ملتان 2705.00 روپے، بہاولپور 2773. 33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63 روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722 .47 روپے، کوئٹہ 7 2797.33 روپے، اورخضدارمیں 2931.54 روپے ریکارڈکی گئی ۔

    نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو

  • افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے،محمود خان اچکزئی

    افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے،محمود خان اچکزئی

    اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے غیرقانونی مقیم افراد کو ان کے ممالک میں واپس بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے ،جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے ، کسی کے ساتھ زیادتی برادشت نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان بارکونسل نے حکومت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف ایکشن خوش آئند ہے پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ غیرقانونی افغان شہری اور دیگر غیر ملکی افراد کو باعزت طریقے سے ان کے ممالک بھیجا جائے، پوری دنیا نےپاکستان کی افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہا،افغان مہاجرین نے پاکستانی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنایا، افغان اور دیگر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔

    دوسری جانب وکئٹہ میں جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین موجود ہے، کوئی بھی غیر قانونی رہائش اختیار نہیں کرسکتا افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے، زیادتی برادشت نہیں کریں گے، اقوام متحدہ کے قوانین ہیں، پاکستان میں بھی قانون ہے، افغان مہاجرین کو بھی ہم نے آباد کیا ہے، کسی کی جائیداد ضبط نہیں ہونے دیں گے-

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …

    سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا ک پاک افغان سرحد سے غیر قانونی اسمگلنگ ہورہی ہے، سرحدوں میں موجود سکیورٹی اہلکاروں کو سب معلوم ہے کونسی اشیا اسمکلنگ ہورہی ہیں، قانونی اور غیرقانونی رہائش پذیر افراد کے لیے قوانین موجود ہیں بلاجواز رات کو کسی کے گھر میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے-

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمہور یت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے سیاسی رہنماؤں کو سرکاری سطح پر شہید قرار دیا جائےہمارے صوبے میں بلوچ پشتون سندھی اور پنجابی سمیت دیگر اقوام آباد ہیں، پنجابی سندھی اور بلوچ صوبے رکھتے ہیں ہمیں بھی صوبہ دیا جائے۔

    لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر ساتھی …

  • لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر  ساتھی سمیت گرفتار

    لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار

    لاہور : پولیس نے پراپرٹی کے جعلی کاغذات تیار کرکے لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر اور اس کے ساتھی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق سابق انسپکٹر ریاض عباس کو گرین ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا ،سابقہ پولیس انسپکٹر ریاض عباس اشتہاری ہونے کے ساتھ ساتھ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، اغواء اور فراڈ جیسے درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث تھا،ملزم کی بیوی بھی کئی مقدمات میں اشتہاری ہے ملزمان لوگوں کی جائیدادوں کے جعلی کاغذات تیار کرکے ان پر قبضہ کرتے تھے اور پھر پولیس سے سازباز کرکے اپنے اوپر درج مقدمات کو خارج کرواتے تھے اپنے خلاف مدعی مقدمے کو اسلحہ سے ڈرا کر اور فیس بک پر اپنے جعلی پولیس مقابلوں کی ویڈیو دکھا کر خاموش کروا دیتا۔

    چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی سکاٹ لینڈ میں کامیابی

    قبل ازیں رواں ماہ اگست میں سی آئی اے نے تھانے میں رکھی موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے اے وی ایل ایس اہلکاروں میں سے ایک کو گرفتار کیا تھا ، ملزمان نے تھانے سے رکھی موٹرسائیکلیں وئرہاؤس میں جمع کروانے کی بجائے کباڑئیے کو بیچ دیتے تھے،ملزمان فی موٹر سائیکل 7 ہزار روپے میں کباڑیے کو بیچتے تھےسی آئی اے نے لاہور کے تھانے میں رکھی موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے اہلکار کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے ملزم کا نام طیب ہے اہلکار طیب دیگر ماتحت افسران اور اہلکاروں کے ساتھ مل کر فی موٹر سائیکل 7 ہزار میں فروخت کرتا تھا۔

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …

  • نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی  تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو

    نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو

    جیکب آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کچھ دنوں بعد میاں نواز شریف واپس آرہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ سارا بوجھ شریف خاندان اٹھائے-

    باغی ٹی وی: جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو پکے گھر ملیں گے، سیلاب متاثرین کے لیے اپنی زمین اور اپنا مکان پروگرام شروع کیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ پورا کررہے ہیں موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا، انفرا اسٹرکچر اور زراعت میں سرمایہ کاری کریں گے، سیلاب سے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی متاثر ہوا سندھ کے علاوہ دیگر علاقوں کے لیے بھی منصوبے لائیں گے، دیگر صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔
    https://x.com/MediaCellPPP/status/1710621485440635237?s=20

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپیلزپارٹی ہر وقت الیکشن کیلیے تیار ہے، پاکستان کے عوام کو جلد موقع ملے گا وہ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں جمہوریت پسند سیاست دان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد الیکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، عوام کو ووٹ کے حق استعمال کرنے کا موقع دیا جائے پیٹرول اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ اب ہم بھی برداشت نہیں کرسکتے، مہنگائی پاکستان کے عوام کیلیے سب سے بڑا مسئلہ ہے ، الیکشن کرائیں، کوئی بھی جیتے، منتخب نمائندے عوام کی خدمت کریں، منتخب نمائندوں کو عوام کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے، یہ منتخب حکومت ہوتی تو یہ مشکلات نہیں ہوں گی، سندھ میں ترقیاتی کام ضد کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

    متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی

    بلاول بھٹو نے کہا کہ خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر خوشی ہوئی،سیاست دانوں کو عوام میں ہونا چاہیئے، ن لیگ کے جو وزیر ہمارے ساتھ تھے معلوم نہیں کہاں غائب ہوگئے، کچھ دنوں بعد میاں نواز شریف واپس آرہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ سارا بوجھ شریف خاندان اٹھائے، اُن کے وزیروں کو اب محنت کرنا ہوگی، ن لیگ کے سابق وزرا کو میدان میں آکر وال چاکنگ کرنی چاہیے مگر نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی وہ تیاری نظر نہیں آرہی جبکہ پیپلزپارٹی خوش ہے کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنا الیکشن لڑیں گے پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی نہیں ہوں گے، میرا اپنا نظریہ، منشور اور جماعت ہے، ضروری ہے کہ پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں  انہوں نے کہا کہ الیکشن نہ ہوئے تو ہم سب ذمہ دار ہوں گے، میرا نہیں خیال کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن نہ ہونے سے متعلق بیان دیا ہے۔

    چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی سکاٹ لینڈ میں کامیابی

  • ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل  چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    سوات: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر امجدعلی خان سمیت 8 رہنماؤں کو گرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو بینکوٹ کارنرمیٹنگ کے دوران پولیس نےگرفتار کیاجن میں پولیس نے تحصیل چیئرمین کاشف علی، یوسی چیئرمین افتخارخان سمیت دیگر شامل ہیں،اس سے قبل بھی ڈاکٹر امجدعلی کو کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے گرفتاررہنماؤں کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    دوسری جانب متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں حافظ آباد سے بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے،پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3 سابق ایم پی ایز اور ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں سابق ایم پی اے انصار بھٹی ، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ تحریک انصاف کےسابق ٹکٹ ہولڈرعون انتصار بھٹی نے بھی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی اور اس موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا دوسری جانب اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پیپلزپار ٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا-

    چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی سکاٹ لینڈ میں کامیابی

    وفاقی ادارالحکومت میں سرچ آپریشن،ملکی و غیر ملکی افراد جاں بحق

    عمرا ن خان توشہ خانہ کیس :فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ  دی

    متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی

    حافظ آباد اور آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، متعددرہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں حافظ آباد سے بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے،پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3 سابق ایم پی ایز اور ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں سابق ایم پی اے انصار بھٹی ، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ تحریک انصاف کےسابق ٹکٹ ہولڈرعون انتصار بھٹی نے بھی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی اور اس موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پیپلزپار ٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور فیصل ممتاز راٹھور سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھےانہوں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خوش مدید کہا اور کہا کہ اس سے آزاد کشمیر میں پی پی مضبوط ہو گی۔

    چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی سکاٹ لینڈ میں کامیابی

    وفاقی ادارالحکومت میں سرچ آپریشن،ملکی و غیر ملکی افراد جاں بحق

    عمرا ن خان توشہ خانہ کیس :فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر