Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی سی سی ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان کا بیان سامنے آ گیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان کا بیان سامنے آ گیا

    بھارتی شہراحمد آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلامیچ کھیلاجارہا ہے تاہم میگا ایونٹ کے آغازسے قبل ہی دہشتگردی کے خطرات منڈلانے لگے دھمکی آمیز کالز کے بعد سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنو کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے احمد آباد میں ہونے والے میچز کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں پاک بھارت ٹاکرا بھی 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہی ہوگا احمد آباد میں خالصتان کے علیحدگی پسند گرپتونت سنگھ پنو کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے متعلق دھمکیوں کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے-

    احمد آباد پولیس کی سائبر کرائم برانچ نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ متعدد افراد کو غیر ملکی نمبر سے بھیجے گئے پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی پیغام کے ذریعے کالعدم تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے سربراہ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ پنو کو بھارت یکم جولائی 2020 کو ’دہشتگرد‘ قرار دے چکا ہے، احمد آباد میں ورلڈ کپ میچوں کیخلاف دھمکیوں پر مشتمل آڈیو کال +44 کے کنٹری کوڈ کے ساتھ کی گئی تھی جو برطانیہ کا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھمکیاں مبینہ طور پر جون میں کینیڈا میں خالصتان کے علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے جواب میں بھیجی گئی تھیں۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان کا بیان سامنے آ …

    ایک پولیس افسر نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ یہ کالز ’پنو کی آواز‘ میں ریکارڈ کی گئی ہیں نجار کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ’خالصتان کےجھنڈے کے ساتھ احمد آباد پر حملہ‘ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جو حال ہی میں ہندوستان اور کینیڈا کے مابین سفارتی فلیش پوائنٹ کے طور پر ابھرا ہے۔

    پنو کے خلاف آئی پی سی، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت سازش اور نفرت پھیلانے کےالزامات سےمتعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہےان فون کالز کو احمد آباد میں مقیم مختلف قانونی ، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے کچھ پروفیشنلز نے وصول کیا تھا۔

    اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (سائبر کرائم) جتیندر ایم یادو نے پنو کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں سال مارچ میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران بھی اسی طرح کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیز نے شرکت کی تھی-

    نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    دوسری جانب پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے سے ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں، بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔

    پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار انڈیا کو شکست دےگا،پیشنگوئی

  • نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحتیاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے-

    نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 41 رنز پر گری ڈیوڈ ملان 14 رنز پر کیوی گیند باز ہینری کی چوتھی بال پر وکٹ گنوا بیٹھے،ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز ہیں-

    نیوزی لینڈ کی طرف سے پلیئنگ الیون میں کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوائے، ول یونگ، رچن روندرا، ڈیری مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری، جیمز نیشم اور میٹ ہینری ٹیم کا حصہ ہیں۔

    دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ کی طرف سے کپتان جوس بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید، مارک ووڈ اور لائم لوونگسٹن پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے میچ بھارت کے 10 شہروں میں شیڈول ہیں، جن میں شمال میں دھرم شالا سے لے کر جنوب میں بنگلورو اور چنئی تک شامل ہیں –

    کرکٹ مصنف، تجزیہ کار اور کمنٹیٹر سی وینکتیش نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان وارم اپ میچ کے دوران حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے سیٹوں کی خراب حالت دکھاتی تصاویر شیئر کیں جن میں پلاسٹک کی فیروزی نشستوں کو گندگی اور پرندوں کے فضلے سے اٹا دیکھا جاسکتا ہے۔
    https://x.com/C4CRICVENKATESH/status/1709124411045912876?s=20
    وینکتیش نے لکھا کہ اُپل سٹیڈیم میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، تھوڑی سی ظاہری چمک دمک کے علاوہ شائقین کے آرام کا مکمل خیال نہیں رکھا گیا،بھارتی کرکٹ مصنف، تجزیہ کار اور کمنٹیٹر کی جانب سے اسٹیڈیم کی ایسی حالت زار دکھائے جانے پرصارفین نے شدید تنقید کی-

    ایک صارف نے ایکس پر کہا کہ اُپل اسٹیڈیم(نریندر مودی اسٹیڈیم) حیدرآباد کی یہ حالت ہے، امیر ترین بورڈ ورلڈ کپ ایونٹ میں ملک کی عوام کو یہ سہولت پیشکش کررہا ہے۔ کیا راجر بنی اور جے شاہ ان نشستوں پر بیٹھیں گے؟ بی سی سی آئی کیلئے یہ شرم کا مقام ہے‘۔

  • ایران: اخلاقی پولیس کےحجاب نہ پہننے پرمبینہ تشدد سے لڑکی کوما میں چلی گئی

    ایران: اخلاقی پولیس کےحجاب نہ پہننے پرمبینہ تشدد سے لڑکی کوما میں چلی گئی

    ایران میں اخلاقی پولیس کے حجاب نہ پہننے پرمبینہ تشدد سے ایک لڑکی کوما میں چلی گئی-

    باغی ٹی وی:چند روز قبل ایک 16 سالہ ایرانی طالبہ زیر زمین ٹرین میں بے ہوش ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا تھا جہاں وہ کومہ کی حالت میں زیر علاج ہے مذکورہ واقعے کے حوالے سے کُرد حقوق انسانی گروپ ہینگاو نے کہا کہ ارمیتا گاروند نامی لڑکی کو حجاب پہننے سے انکار کرنے پر اخلاقی پولیس کی خاتون افسران نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ وہ کم بلڈ پریشر کی وجہ سے بے ہوش ہو گئیں تھی۔
    https://x.com/Hengaw_English/status/1709191327366119632?s=20
    ہینگاؤ نے کہا کہ ارمیتا گاروند کو اتوار کے روز تہران کے شہداء انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے زخمی ہوگئیں تاہم ان کا تہران کے فجر اسپتال میں انتہائی سخت سیکیورٹی میں علاج کیا جا رہا ہے۔

    خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے اعداد و شمار جاری

    https://x.com/Hengaw_English/status/1709192865966862647?s=20
    کُُرد حقوق انسانی گروپ ہینگاؤنے کہا کہ متاثر ہ لڑکی سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، حتی کہ اس کے اہل خانہ کو بھی نہیں، جبکہ لڑکی کا تعلق کرد آبادی والے شہر کرمان شاہ سے ہے لیکن وہ تہران میں رہائش پذیر تھی۔

    ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

  • پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

    پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

    آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ،آزاد کشمیر ہائی کورٹ نےبلدیاتی کونسلرز کی درخواستوں پر تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن غیر قانونی قرار دے دی ہے-

    باغی ٹی وی: آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کونسلز کو نوٹسزجاری کیے تھے، جس کے خلاف کونسلر نے آزادکشمیر ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کیں،درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سیاسی جماعتیں کونسلرز کو نوٹسز جاری نہیں کر سکتیں۔

    آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی کونسلرز کو جاری تمام نوٹسز منسوخ کر دیئے، جب کہ پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن آئین کے بغیر رجسٹریشن نہیں دے سکتا آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو عبوری رجسٹریشن دی تھی، جب کہ عبوری رجسٹریشن کا آئین میں تصور موجود نہیں۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

    خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے اعداد و شمار جاری

    ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

  • عمران خان کے جیل میں تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری

    عمران خان کے جیل میں تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے جیل میں تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے شوہرکی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ، ان کو جس سیل میں رکھا گیا وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جاسکتی ہےہماری تاریخ رہی ہے جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کرسکتی ہے تو اس پرمیں آرڈرکردوں گا۔

    بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی 71 ویں سالگرہ

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ نے شوہر کی سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت قانون کے سیکرٹریز، آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا-

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں خوراک کے ذریعے زہر دیا جاسکتا ہے اس لیے خدشہ ہے میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جائے،میرے شوہرکو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات نہیں دی جارہیں جس کے وہ حقدار ہیں، شوہرکے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور 14کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکسرسائز کی سہولت فراہم کی جائے، انہیں گھر کے کھانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، جیسا ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

    درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کویقینی بنانےکے اقدامات کیے جائیں، ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعےخالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ملاوٹ زدہ خوراک شوہرکی زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے چیئرمین پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں اور ملزم جرم ثابت ہونے تک بے قصوریام عصوم تصور ہوتا ہے لہٰذا جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے۔

  • چینی کی قیمت مقرر   کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا گیا

    چینی کی قیمت مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا گیا

    لاہور ہائی کورٹ نے شوگر ملز کی درخواستیں منظور کرلیں-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا، جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے شوگر ملز کی درخواستوں کو منظور کرلیا فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے ۔

    لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نے چینی کی حد تک 1977ء کا پرائس کنٹرول ایکٹ صوبائی سطح پر کالعدم قرار دے دیا۔

    ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی …

    قبل ازیں چینی کی قیمت میں اضافے پر خفیہ رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کی گئی تھی جس کے مطابق قیمت میں اضافے کی وجہ لاہور ہائی کورٹ کا حکم امتناع ہے، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انور حسین نے 4 مئی کو چینی پر حکم امتناع جاری کیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چینی پر حکم امتناع نے قیمت میں اضافے کی راہ ہموار کر دی ہے، قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے، بھتہ خوروں کے ساتھ مل کر شوگر ملز اور سٹہ بازوں کے ذریعے بھاری ناجائز منافع کمایا جا رہا ہے۔

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی 71 ویں سالگرہ

  • بی جے پی کی اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی،ٹکٹوں کے ساتھ چائے اور لنچ کے فری واؤچرز

    بی جے پی کی اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی،ٹکٹوں کے ساتھ چائے اور لنچ کے فری واؤچرز

    احمد آباد: حکمران جماعت بی جے پی نے سٹی وارڈ لیول پر اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی بنالی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ مفت دیکھنے کے لیے احمد آباد بھر سے اندازاً 30 سے 40 ہزار خواتین کے لیے اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آج سے بھارت میں آغاز ہونے جارہا ہے اور پہلے میچ میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوں گےورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹس سولڈ آؤٹ ہونے یا نہ ہونے پر بھارتی میڈیا نے کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت بے جے پی نے سٹی وارڈ لیول پر اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی بنالی ہے، بی جے پی کا سٹی وارڈ لیول کا نیٹ ورک ٹکٹوں کے ساتھ چائے اور لنچ کے فری واؤچرز بھی دے رہے ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی …

    مقامی بی جے پی رہنما ک بی جے پی کے نائب صدر للت وادھوان کے مطابق 30 سے 40 ہزار خواتین ورلڈکپ کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے تیار ہیں، گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے ویمن ریزرویشن بل سے متاثر ہو کر خواتین کو اسٹیڈیم لانے کا فیصلہ کیاٹکٹس تقسیم کردیے گئے ہیں، رضاکاروں کو نام بھیجنے کا کہا ہے، ٹکٹیں ٹاپ سے حاصل کی گئی ہیں، خواتین اسٹیڈیم خود پہنچیں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کو اسٹیڈیم لانے کے حوالے سے مقامی سطح پر واٹس ایپ گروپ میں پیغامات شروع کیے گئے ہیں، احمد آباد کے اسٹیڈیم میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، افتتاحی میچ سولڈ آؤٹ نہیں ہےگجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر کے مطابق فیسٹیول کا موڈپیدا کرنے کے لیے اسکولوں کے بچوں کو بھی بلایا گیا ہے اور منفرد چیز خواتین تماشائیوں کا ہونا ہے۔

    ورلڈکپ افتتاحی میچ؛ دوپہر 1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا

    دوسری جانب گجرات سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی لیول پر ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی، اگر خواتین اسٹیڈیم آتی ہیں تو اچھی بات ہے ۔

  • ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی

    ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی

    اسلام آباد:سینئر صحافی عبد الماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ یہ پہلا ورلڈکپ ہو گا جس میں پریس گیلری میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے جیو کے پروگرام میں پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو بھارت کے ویزے ملنے میں مشکلات سے متعلق سوال پر عبد الماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ شاید تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،کل ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کھیلے گا لیکن اس میچ میں بھی کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا، رمیز راجا موجود ہوں گے لیکن وہ بحیثیت کمنٹیٹر موجود ہوں گے کچھ لوگ جو آئی سی سی سے وابستہ ہیں لیکن پاکستانی ہیں انہیں بھی ویزے جاری نہیں کیے گئے، برطانوی صحافتی اداروں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو بھی ویزے نہیں مل رہے اور گزشتہ روز بی بی سی سے وابستہ ایک پاکستانی صحافی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اسے بھی بھارت کا ویزہ نہیں مل رہا اور لگ ایسا رہا ہے کہ 14 تاریخ کو پاک بھارت میچ تک پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ ملیں۔

    ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

    انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں کچھ بنگلا دیشی صحافی ویزوں کے معاملے پر بول رہے تھے لیکن وہ بھی پہنچ گئے ہیں اور جنوبی افریقی صحافی کہہ رہے ہیں کہ ہم سے ایک انڈر ٹیکنگ لی گئی ہے آپ صرف کرکٹ تک محدود رہیں گے، اگر کرکٹ کے علاوہ کوئی اور چیز کور کی تو آپ کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا لیکن پاکستانیوں کے لیے تو بھارت کی ٹریٹمنٹ بالکل ہی حیران کن ہے۔

    ان کا کہنا تھا میرے پاس تو آئی سی سی نے جو لیٹر آیا ہے وہ تو آئی سی سی نے بھیجا ہے جو بی سی سی آئی کے میڈیا منیجر نے اسلام آباد ہائی کمشنر کو بھیجا ہے لیکن چونکہ کورئیر کمپنیاں ہماری درخواستیں لینے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں، اس حوالے سے جب آئی سی سی سے پوچھا جاتا ہے تو جواب آتا ہے کہ بات کر رہے ہیں ایک دو دن میں معاملہ حل ہو جائے گا، آج 16 ہواں روز ہو گیا آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا آپ ویزے کے لیے اپلائی کریں لیکن اپلائی کہاں کریں کوئی ہماری درخواست لینے کو ہی تیار نہیں ہے، ابھی تک پاکستانیوں کے لیے پالیسی آنا باقی ہے۔

    لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

  • اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی 71 ویں سالگرہ

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی 71 ویں سالگرہ

    اڈیالہ جیل میں قیدسابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی آج 71 ویں سالگرہ ہے-

    باغی ٹی وی:عمران خان نیازی 05 اکتوبر 1952 کولاہورمیں اکرام اللہ خان نیازی کے گھر پیدا ہوئے، وہ 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کیجانب سے سابق کپتان کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کریئر کے حوالے سے مختصر پوسٹ کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق کپتان نے 88 ٹیسٹ میچز میں آل راونڈ کار کردگی دکھاتے ہوئے 3 ہزار 807 رنز بنائے اور اس کے ساتھ 362 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1709784202068267183?s=20

    لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے کریئر کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے 175 ایک روزہ میچز میں 3 ہزار 709 رنز بنارکھے ہیں جب کہ 182 وکٹیں بھی حاصل کیں، جب کہ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے وہ کپتان بھی تھے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1709780818162483489?s=20
    دوسری جانب تحریک انصاف کے آفیشل اکاونٹ پر بھی وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ کی پوسٹیں کی جارہی ہیں، جن میں ایک پوسٹ گزشتہ برس کی ہے، جب چیئرمین پی ٹی آئی لاہور زمان پارک میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا-
    https://x.com/PTIofficial/status/1709798690745979015?s=20

    ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

    لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 86 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گر گئیں اور برینٹ خام تیل 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گیا، 18 ستمبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل پر تھاڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہو کر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے،تیل قیمت میں کمی کا رحجان جاری رہا تو پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوجائے گی۔