Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگر بری

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگر بری

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت عدالت نے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر کو بری کردیا سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور ہوئی کمرہ عدالت میں سلیمان شہباز اور دیگر ملزمان سمیت تفتیشی آفیسر ایڈیشنل ڈایکٹر شاہد حسن بھی موجود تھے-

    عدالت نے 27 سوالات سے متعلق جوابات طلب کر رکھے تھے جنہیں آج جمع کروا دیا گیا دوران سماعت جج نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تعریف کیا ہے؟ پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ اس میں بد نیتی کسی کی بھی نہیں ہے-

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

    جج بخت فخر بہزاد نے استفسارکیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی؟ وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی ،سربراہی ڈاکٹر رضوان نےکی تھی،جج نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے پوری تفتیش میں کسی ایک گواہ کا بیان لکھا ہے؟ اس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر خاموش ہوگئے۔

    عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے ریکارڈ سے متعلق استفسار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کون سا آفیسر ریکارڈ فراہم کرتا رہا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ شہزاد اکبر ڈائریکٹر کی سطح پرملاقات کے لیے آتے تھےعدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب جو بندہ مر گیا ہے آپ اس پر سب کچھ ڈال رہے ہیں-

    عدالت نے سوال کیا کہ جو انکوائری اور انویسٹی گیشن میں اپناموقف تبدیل کرتے رہے ان کے خلاف کیا کارروائی کی؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ہم نے کوئی کارروائی نہیں کی عدالت نے کہا کہ کیا ایف آئی اے کے7 والیم میں کوئی ثبوت ہے؟ مجھے سیدھا سیدھا بتائیں کہانیاں نہ کریں، میں نے سب پڑھ لیا ہے، میں سب ایف آئی اے والوں کو ابھی جیل بھیج دوں گا یہ بات یاد رکھیں، مجھے جواب چاہیےکہ چالان کے ساتھ جرم کا کیا ثبوت تھا؟

    عمران خان سے ملاقات میں آئی ایم ایف وفد کا طنز

    سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ میں نے کہا بھی تھا یہ کیس نہیں بنتا پھر بھی بنایا گیا۔ عدالت نے کیا کہ یہی بتائیں نا کہ کس کے دباؤ پر کیس بنایا گیاپراسکیوٹر نے کہا کہ براہ راست شواہد موجود نہیں، جو اکاؤنٹ اوپن ہوئے اس فارم کی روشنی میں سلیمان شہباز ملزم قرار دیے گئے۔

    عدالت نے استفسار ک کیا کہ کیا آپ کو اس کیس کی تحقیقات کا اختیار تھا؟ سابق افسر ایف آئی اےکا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت یہ انکوائری کی گئیعدالت نے پوچھا کہ کیا کسی ادارے نے آپ کو ترسیلات سے متعلق کوئی شکایت کی؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایف آئی اےکے پاس اختیارات ہیں کہ وہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کر سکتا ہے سابق افسر ایف آئی اےکا کہنا تھا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی روشنی میں ہم نے یہ کارروائی کی۔

    رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،شہزاد اکبر

    معزز جج نے پوچھا کہ کیا کتنی شوگر ملز اس میں ملوث تھیں؟ اس پر سابق افسر ایف آئی اے نےکہا کہ پاکستان کی ساری شوگر ملز کے خلاف انکوائری کی گئی، جہانگیرترین، خسرو فیملی اور شریف فیملی کی شوگر ملز کے خلاف سابق وفاقی حکومت نے کارروائی کا کہا تھا۔

    عدالت نے سوال کیا کہ خسرو فیملی اور جہانگیر ترین کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ سابق افسر ایف آئی اےکا کہنا تھا کہ میں ان کیسز کا تفتیشی نہیں تھا اس لیے نہیں بتاسکتا جج نے سوال کیا کہ آپ نے کس بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیا تھا؟ سابق افسر ایف آئی اےکا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے استغاثہ دائرکرنے کی سفارش کی، کم تنخواہ کے لوگ تھے اسی بنیاد پر مقدمہ درج ہوا تھا بعد ازاں عدالت نے سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دیا-

    چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ کیس 7 سال تک چلتا رہا، اللہ کا شکر ہےکہ حقائق عوام کے سامنے آگئے، آج اللہ کے فضل سے ہم بھی سرخرو ہو گئے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان کے خلاف درج تین مقدمات کی سماعت ہوئی، جسٹس ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی چیئرمین پی ٹی آئی بائیومیٹرک کرانے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔

    اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیسز کی سماعت کے دوران کہا کہ عمران خان کو پہلے یہاں بلا لیں، بادشاہوں والی بات ہے، انہیں پتہ نہیں کیس کال ہوگیا ہے؟ رجسٹرار کو فون کریں، انہیں کہیں پہلے یہاں بھیجیں جس پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ آج عدالت کے سامنے تین مقدمات زیرِ سماعت ہیں، عمران خان کل تینوں کیسز میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں لاہور مقدمات میں تفتیشی افسران نے بہت تعاون کیا ہے، ان سارے کیسز میں مدعی، گواہ اور تفتیشی پولیس ہے، اس صورتحال میں انصاف ہمیں عدالت نے دینا ہے۔

    رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،شہزاد اکبر

    جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کے زیر تفتیش ہونے کی تفصیلات بتائی جائیں جس پر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کےخلاف ٹائر جلانے پر مقدمات درج ہوئے، دہشتگردی ایکٹ کے تحت تینوں مقدمات کی کل تفتیش مکمل ہوگئی پراسیکیوشن کو ہر کیس میں گرفتاری مطلوب ہے۔

    جج نے کہا کہ ہم یہاں انصاف صرف ضمانت کی حد تک کرنے کیلئے بیٹھے ہیں، انصاف یہ ہے کہ اگر ایک بندہ بے گناہ ہے تو بے گناہ کریں، انصاف یہ ہے کہ اگر گناہ گار ہے تو گناہ گار کریں، میں بالکل برداشت نہیں کروں گا، شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، میں یہ روایتی کارروائی نہیں ہونے دوں گا، میں اعتدال سے کہہ رہا ہوں، بغیر ڈرے، شفاف لہجے میں کہہ رہا ہوں بلی کے گلے میں گھنٹی کون ڈالے گا؟ ہم نے اس ملک کو بچانا ہے، انصاف پر مبنی تفتیش کریں، میں بہت کلیئر بندہ ہوں، اس پر میں سمجھوتہ نہیں کروں گا، تفتیش میں کوئی بے انصافی ہوئی تو نہیں چھوڑوں گا، میں قانون کے مطابق پولیس کے خلاف کارروائی کروں گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

    وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ 19 جولائی کی تاریخ دی جائےعدالت نے کہا کہ آپ کے پاس جو مواد ہیں ان کو فراہم کریں بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کردی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 11 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج سماعت ہورہی ہے 9 مئی واقعات و دیگر 8 مقدمات کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوگی سیشن کورٹ ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے-

    بھارت نے پانی چھوڑ دیا،درجنوں دیہات زیرآب

  • چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کے کیسز کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی جس میں تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2،2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی،تھانہ کراچی کمپنی،کوہسار، رمنا اورسیکرٹریٹ میں درج ایک ایک مقدمےکی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

    اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں جس سلسلے میں عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گےاس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 کیسز انسداد ِدہشتگردی عدالت میں بھی مقرر ہیں۔

    عمران خان آج 11 مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کےجوابات دیئے،وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی عمران خان سے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

    بھارت: طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا، پل، گاڑیاں اور گھر بہا لے …

  • بھارت: طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا، پل، گاڑیاں اور گھر بہا لے گیا،ریڈ الرٹ جاری

    بھارت: طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا، پل، گاڑیاں اور گھر بہا لے گیا،ریڈ الرٹ جاری

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا اور پل، گاڑیاں، گھر اور دیگر اشیاء اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

    باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی شمالی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے باعث گزشتہ دو روز کے دوران کم از کم 12 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں جب کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے نئی دلی، ہماچل پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔


    ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارش، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوئے، ریاستی انتظامیہ نے ہماچل پردیش کے 7 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔


    اتوار کو دیر رات کی جانے والی کارروائی میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے چھ لوگوں کو بچایا جو منڈی ضلع کے ناگوین گاؤں کے قریب دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔


    دریں اثنا، ہماچل پردیش میں اتوار کو طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بارشوں سے ہونے والی تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجے میں مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔


    ریاست کے ایمرجنسی اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ہماچل پردیش کے 12 میں سے 10 اضلاع میں 204 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کے 14 بڑے واقعات اور 13 مقامات پر سیلابی کیفیت رپورٹ ہوئی جبکہ ریاست میں 700 سڑکوں کو بند کر دیا گیا۔


    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ریاست ہماچل پردیش میں مختلف پلوں کو نقصان پہنچا اور دریائے بیاس کے قریب آبادیوں میں بھی پانی داخل ہو گیا مقامی حکام نے ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسکولوں اور کالجوں کو اگلے دو دنوں کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے راوی، بیاس، ستلج، سواں اور چناب سمیت خطے کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے۔

    دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات نے انتہائی بارشوں کے لیے ایک نیا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 10 سے 12 اضلاع میں 204 ملی میٹر سے زیادہ بارش متوقع ہے ریاستی حکومت نے احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے ریاست سے منسلک تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کو 10 جولائی سے 11 جولائی تک دو دن کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

  • رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،شہزاد اکبر

    رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،شہزاد اکبر

    لندن: سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہےکہ مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : نجی اخبارجنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے اور وہ تباہی کے ذمہ دار ہیں، ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے-

    شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا،کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں مجھے رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

    بھارت نے پانی چھوڑ دیا،درجنوں دیہات زیرآب

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں شہزاد اکبر عمران خان کے مشیر برائے احتساب تھے جب کہ انہیں ایسٹ ریکوری یونٹ کا سربراہ بھی بنایا گیا تھا تاہم حکومت کے آخری دنوں میں عمران خان نے شہزاد اکبر کو ذمہ داریوں سے ہٹادیا تھا۔

    تحریک انصاف کے دور حکومت میں معاون خصوصی مقرر ہونے سے قبل شہزاد اکبر قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مختلف عدالتوں میں دائر کی جانے والی درخواستوں کی پیروی کرتے تھےانہوں نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں نیب میں بطور معاون بھی کام کیا تھا۔

    اسٹاک ہوم میں مقامی مسجد کےسامنے ہزاروں افرادکا قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھاکر احتجاج

  • بھارت نے پانی چھوڑ دیا،درجنوں دیہات زیرآب

    بھارت نے پانی چھوڑ دیا،درجنوں دیہات زیرآب

    لاہور: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں واضح اضافے کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ آج نارووال پہنچے گا، بھارت نے گزشتہ روز ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا،جس سے شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں جلالہ میں 70ہزارکیوسک کاریلا داخل ہو گیا-

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق چک جیندھڑ اورچن مان سنگھ کے کھیتوں میں پانی داخل ہو گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ شکر گڑھ کے علاقے میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے اب تک 301 افراد کو پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے، پانچ خواتین سمیت 60 افراد کو چک جیندھڑ شکرگڑھ سے ریسکیو کیا گیا،دھاریوال سے 51 افراد کو بحفاظت دریا کے دوسرے کنارے سے ریسکیوکر لیا گیا۔

    دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، ہائی الرٹ جاری

    چندیاں والی میں 4 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جھن مان سنگھ اور پیر کنڈیالہ سے 186 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، ریسکیوکئے گئے افراد میں 202 مرد، 99 خواتین شامل ہیں۔

    دوسری جانب ہیڈ تریموں سے چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے،جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مَرالہ کے مقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 99 ہزار کیوسک ہو گئی، جس کے تحت دریائے چناب کے اطراف میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ دریائے چناب کے قریب 20 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں،ڈپٹی کمشنرجھنگ کا کہنا تھا کہ 18 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے شکر گڑھ نالہ بین میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے،پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق بہہ رہا ہے،دریاؤں، برجز،ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی جا رہی ہے پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور صوبائی کنٹرول روم سے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

    صادق آباد میں ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،3 اہلکار زخمی

    واضح رہے کہ بھارت ہر سال پاکستانی دریاؤں میں بغیر اطلاع کے پانی چھوڑ دیتا ہے جس سے مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے گزشتہ سال بھارت نے ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔ چھوڑے گئے پانی کا تقریباً ایک تہائی یعنی 60,000 کیوسک جسر تک پہنچا تھا۔ جس کی وجہ سے سیلاب کی نچلی سطح (دریائے راوی پر گیجنگ پوائنٹ) پر بنی تھی۔

    دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے پاکستان میں 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کے مزید اثرات کی پیش گوئی کی ہے سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں لاہور، نارووال، سیالکوٹ میں ہوگی۔ جبکہ دیگر صوبوں کو بھی موسلادھار سے درمیانی بارش کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے مربوط تیاری اور فعال ردعمل جانیں بچاتا ہے، لہٰذا متاثرہ علاقوں میں تمام رسپانس ٹیموں، عوامی اور این جی اوز دونوں کو چوکس اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    شیری رحمان کے شئیر کردہ ڈیٹا کے مطابق شمالی اور شمال مشرقی پنجاب اور لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں شدید گرج چمک کے ساتھ تیز بارش امکان ہے۔ جبکہ دریائے چناب، راوی، ستلج اور اس سے منسلک نالوں بھمبر، ایک، دیگ، بین، پلکھو اور بسنتر میں درمیانے درجے کا سیلاب ہوسکتا ہے میونسپل علاقوں میں اربن فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    کراچی، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین، شہید بینظیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے اور بھاری درجے کی بارش کی پیشگوئی ہے۔

    شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں سبّی، ژوب، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، خضدار، بارکھان، لورالائی، قلات، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارشکا امکان ہے جبکہ کے پی کے علاقوں بنوں، ڈی آئی خان، سوات، بالاکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    اسٹاک ہوم میں مقامی مسجد کےسامنے ہزاروں افرادکا قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھاکر احتجاج

  • اسٹاک ہوم میں مقامی مسجد کےسامنے ہزاروں افرادکا قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھاکر احتجاج

    اسٹاک ہوم میں مقامی مسجد کےسامنے ہزاروں افرادکا قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھاکر احتجاج

    اسٹاک ہوم کے مرکز میں واقع مقامی مسجد کے سامنے ہزاروں افراد نے قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھاکر احتجاج کیا۔

    باغی ٹی وی : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا، مظاہرین اسٹاک ہوم کے مرکز میں واقع مقامی مسجد کے سامنے جمع ہوئے اور ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی، جو قرآن کی بے حرمتی کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔

    دوسری جنب قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر یمن کے حوثیوں نے سویڈن سے درآمدات پر پابندی عائد کر دی حوثی وزیر تجارت نے کہا کہ درآمدات پر پابندی کا فیصلہ سویڈن میں قران کی بے حرمتی کے بعد کیا گیا سویڈش اشیا کی درآمدات محدود ہیں تاہم یہ فیصلہ علامتی اہمیت رکھتا ہے۔

    فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    یمنی میڈیا نے حوثی وزیر تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد سویڈش تجارت پر پابندی لگائی ہے۔

    علاوہ ازیں سرائے عالمگیر میں سویڈن کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور شہریوں نے جی ٹی روڈ پر بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کیقرآن خوانی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ سویڈن کا سفارتی بائیکاٹ کیا جائے۔

    سعودیہ کا فرانس سے توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق

    واضح رہے کہ سویڈن میں قران کی بے حرمتی کا دلخراش واقعہ 28 جون کو عید الاضحیٰ کے روز ہوا تھا، واقعے کے خلاف پاکستان سمیت کئی ملکوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے یورپی یونین نے بھی اپنے ردِ عمل میں سویڈن واقعے کو جارحانہ اور اشتعال انگیزی کا واضح عمل قرار دیا جبکہ کیتھولک عیسائیوں کے سب سے بڑے پیشوا پوپ فرانسس نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنے کا آغاز کردیا

  • فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فی الحال یوکرین نیٹو میمبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو حتمی شکل دینے سے قبل روس، یوکرین جنگ کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کو اپنے خصوصی انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ امریکی حکام تعلقات میں معمول کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں ہم ابھی سعودی، اسرائیل تعلقات کے معاہدے سے بہت دور ہیں تاہم ہمیں بات کرنے کیلئے بہت کچھ ملا ہے، سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اسرائیل سے کوئی زیادہ مسئلہ ہے۔

    یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے، اس عمل کی تکمیل کیلئے یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ ضروری ہے جس کے بعد اس کی اتحاد میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔

    سعودیہ کا فرانس سے توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق

    انہوں نے کہا کہ نیٹو ممبرشپ ہونے تک امریکا اور نیٹو اتحادی، روس کے خلاف جنگ کے خاتمے کیلئے یوکرینی افواج کو درکار دفاعی مدد اور اسلحہ فراہم کرتے رہیں گے،انہوں نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو بتادیا دیا ہے کہ اسرائیل کے معاملے کی طرح امریکا یوکرین کو دفاعی امداد اور اسلحے کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے روس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کو پہلی مرتبہ کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا امریکی صدر کو اپنے اس فیصلے پر اپنی پارٹی سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ضروری ہے کیونکہ یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہو رہا ہے-

    طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنے کا آغاز کردیا

  • صادق آباد میں ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،3 اہلکار زخمی

    صادق آباد میں ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،3 اہلکار زخمی

    صادق آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تھانہ بھونگ کی حدود میں پولیس وین پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تینوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل الطاف، لطیف اور کانسٹیبل عدیل شامل ہیں۔

    دوسری جانب گھوٹکی میں انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ. نوٹیفیکشن جاری

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں سندرانی اور ساوند برادری کے افراد شامل ہیں، سندرانی برادری کے مسلح ملزمان نے ساوند برادری کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور موقع سے فرار ہو گئے واقعے میں مرنے والوں کی شناخت غوث بخش، علی اصغر اور 10 سالہ بچی بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے-

    گوجرانوالہ:علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

  • عمران خان آج 11 مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

    عمران خان آج 11 مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج اسلام آباد میں درج 11 مقدمات میں اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں 3 مقدمات اور سیشن عدالتوں میں 8 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم 8 کیسز کی کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کیلئے کمشنر آفس سے رجوع کرے گی،چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروایا۔

    ریڈیو پاکستان لاہور میں سینما بنانے کا اعلان

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کےجوابات دیئے،وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی عمران خان سے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

    فواد چوھری کی اہلیہ حبا فواد اور شہباز گل آمنے سامنے

    دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سمیت 9 مئی کے تمام ماسٹر مائنڈز کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیانوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ بہت دیر ہوچکی، جلد سے جلد چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نومئی کے تمام ماسٹر مائنڈز اور آلہ کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جب تک 9 مئی کے واقعات میں ملوث ان لوگوں کو سزا نہیں ملے گی ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

    شارک تیراک کو چھوتی ہوئی نیچے سے گزر گئی