Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چار کروڑ سے زائد مالیت کے  ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

    چار کروڑ سے زائد مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

    حب میں کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی: کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا ڈیزل سے بھرے دونوں ٹینکرز تحویل میں لے لیے گئے، کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے جانے والے ڈیزل کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ ڈیزل جعلی رسیدوں کی آڑ میں کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔

    دوسری جانب لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارروائی کے نتیجے میں مسافر کے پیٹ سے 53 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں کارروائیوں کے نتیجے میں کئی کلو منشیات برآمد کی گئی جبکہ 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،کارروائیاں خانیوال، قصور، سیالکوٹ اور پسنی میں کی گئیں خانیوال موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 45 کلو 600 گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد ہوئیں قصور میں رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ملزمان سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ …

    اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 50 آئس اور 50 چرس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ غزر تاؤس بالا بازار کے قریب مقامی رہائشی سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئیں، ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مسافر بس سے 40 کلو آئس برآمد کی گئیں پسنی کے علاقے پدراک کے قریب بھی اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 25 کلو چرس پکڑی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور  شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں کیس کی سماعت جج ابوالحسنات نے کی ،دوران سماعت سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کردیے-

    جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیاجاتاہے، سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرے-

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ ..

    دوسری جانب پی ٹی آئی وکیل خالدیوسف کی جانب سے دائر سائفرکیس کے نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ،عدالتی عمل نے کہا کہ سائفرکیس کے نقول کی کاپیاں فراہم کرنے کے لیے ایک دن درکار ہوگا، عدالتی عملے نے وکیل خالدیوسف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چالان کے نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی-

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  • نوازشریف  کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    لاہور: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی۔

    باغی ٹی وی: شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے 21 اکتوبرکو نوازشریف کی ابوظہبی سے لاہورروانگی کے لیے اتحاد ائرویزکی پرواز 243 کی بکنگ کروالی گئی ہے نوازشریف کی بکنگ اتحاد ائر ویزکی بزنس کلاس میں کروائی گئی، یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرلینڈ کرے گی پاکستان آمد پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےکا امکان ہے نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا،عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گےدبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیشگوئی

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ ..

  • پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم

    پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی حراست کے خلاف دائر درخو است پرسماعت کی آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے آر پی او سے سوال کیا کہ شیخ رشید اور ا ن کے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں، آپ لکھ کے عدالت کو دیں گے یا شیخ رشید کو پیش کریں گے؟ عدالت کے پوچھنے پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا،اس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔

    جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردارعبدالرازق کےکہنے پرمزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آرکا حکم دےگی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • فیض آباد دھرنا کیس کا حکمنامہ جاری

    فیض آباد دھرنا کیس کا حکمنامہ جاری

    اسلام آباد: ‏سپریم کورٹ کی جانب سے فیض آباد دھرنا کیس کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: حکمنامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع اپنی نظرثانی درخواست پر مزید کاروائی نہیں چاہتی،آئی بی، پیمرا، پی ٹی آئی نے بھی متفرق درخواست کے ذریعے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی، درخواست گزار شیخ رشید نے نیا وکیل کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی، درخواست گزار اعجاز الحق نے فیصلے کے پیراگراف نمبر چار پر اعتراض اٹھایا-

    حکمنامے میں کہا گیا کہ دوران سماعت کیس سے متعلق چار سوالات اٹھائے گئے، دوران سماعت یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ طویل وقت گزرنے کے باوجود نظرثانی درخواستیں کیس کیوں سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں، نظرثانی درخواستیں واپس لینے کے لیے ایک ساتھ متعدد متفرق درخواستیں کیوں دائر کی گئیں،کیا آئینی و قانونی اداروں کا نظرثانی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ آزادانہ ہے، کیا فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد ہو گیا؟

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ …

    حکمنامے میں کہا گیا کہ کچھ درخواست گزاروں کی عدم حاضری پر انہیں ایک اور موقع دیا جاتا ہے، عدالت نے مشاہدہ کیا کہ کچھ لوگوں نے عوامی سطح پر کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ کیا ہوا، ان لوگوں کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس میں عدالت نے ان کا نکتہ نظر کو مدنظر نہیں رکھا، فیض آباد دھرنا فیصلے کے پیراگراف 17 کے تحت یہ مؤقف عدالت کے لیے حیران کن ہے، عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس فیصلے میں کہا تھا کہ کوئی بھی متاثرہ فریق آگے بڑھ کر تحریری طور پر اپنا مؤقف پیش کر سکتا ہے-

    حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ عدالت ایک اور موقع دیتی ہے کوئی بھی شخص حقائق منظر عام پر لانا چاہے تو اپنا بیان حلفی عدالت میں پیش کرے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیض آباد دھرنا ایک محدود وقت کے لیے اس کے دائرہ اختیار کو وسیع نہیں کیا جانا چاہیے، کوئی بھی فریق یا کوئی اور شخص اپنا جواب جمع کروانا چاہے تو 27 اکتوبر تک جمع کروا دے، کیس کی ائندہ سماعت یکم نومبر کو ہوگی-

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  • عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ‏اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ لائیو سٹریمنگ ہو گی ضرور ہو گی،ہم نے یہ معاملہ فُل کورٹ کے سامنے رکھا ہے-

    باغی ٹی وی: ضمانت کی درخواست پر اِن کیمرہ سماعت کی ایف آئی اے کی درخواست پر بھی سماعت جاری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کر رہے ہیں،چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا آپ نے ایف آئی اے کی اِن کیمرہ سماعت کی درخواست دیکھ لی ہے،وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں عدالت کے سامنے کچھ گزارشات رکھنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پراسیکیوشن نے درخواست دی ہے پہلے انہیں دلائل دینے دیں، ٹرائل کا معاملہ الگ ہے، کیا ضمانت کی سماعت بھی اِن کیمرہ ہو سکتی ہے؟

    چیف جسٹس نے وکلاء سے مکالم مجھے اس حوالے سے تو نہیں معلوم، آپ بھی دیکھ لیجئے گا، پراسکیوٹر نے کہا کہ درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران کچھ اہم دستاویزات اور بیانات عدالت کے روبرو رکھنے ہیں ، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ کچھ ملکوں کے بیانات بھی ریکارڈ پر لانے ہیں ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ کارروائی پبلک ہوگی تو کچھ ممالک کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ،

    شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ سائفر ایک سیکرٹ دستاویزات ہے، اس دستاویز کو ڈی کوڈ کون کرے گا؟ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سائفر سے متعلق کوئی کوڈ آف کنڈکٹ یا ایس او پی ہے تو بتا دیں ، میں نے آج تک ان کیمرہ کی درخواست منظور نہیں کی لیکن آپ دلائل دیں سائفر کا کوڈ آف کنڈکٹ بتادیں ، معمول کے مطابق ہم بھی باہر بھجواتے ہوں گے ،جو یہاں سفارتکار ہیں وہ بھی سائفر بھجواتے ہونگے اس دستاویز کو ڈی کوڈ کون کرے گا؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سائفر کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق آگاہ کیاسائفر سے متعلق کوڈ آف کنڈکٹ عدالت میں پڑھا جارہا ہے-

    منور دگل ایڈووکیٹ نے کہا کی کوڈڈ پیغام ہر ملک کا الگ ہے،شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ سائفر ایک خفیہ دستاویزات ہے جسے ہر صورت خفیہ رکھا جاتا ہے،سائفر وزارت خارجہ آتا ہے، عدالت نے کہا کہ سائفر کا اصل گھر وزارت خارجہ ہے، سائفر آتے کیسے ہیں؟-

    پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ای میل یا فیکس کے زریعے کوڈڈ فارم میں آتا ہے،سائفر کو ڈی کوڈ کیا جاتا ہے، بیرون ممالک پاکستان کے سفارت خانوں سے کوڈڈ سائفر بھیجے جاتے ہیں، دفتر خارجہ میں سائفر کو ڈی کوڈ کیا جاتا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کہ کیا یہ تمام کوڈز یونیورسل ہوتے ہیں؟

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو سائفر کاپی بھیجی جاتی ہے، سائفر نے تمام جگہوں سے ہو کر واپس دفتر خارجہ آنا ہوتا ہے، دفتر خارجہ میں پہنچنے پر ڈی کوڈ کئے گئے سائفر کو ختم کر دیا جاتا ہے، صرف اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود رہتا ہے-

    سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کہا گیا کہ ہم ایک درخواست دینا چاہتے ہیں، ہم نے کہا تھا جس کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنا ضروری ہے نکال دیں ، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سلمان صفدر نے ان کیمرہ سماعت کی درخواست پر دلائل کا آغاز کردیا کہا کہ
    گزشتہ سماعت پر کہا گیا کہ ہم ایک درخواست دینا چاہتے ہیں، ہم نے کہا تھا جس کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنا ضروری ہے نکال دیں ، چیئرمین پی ٹی آئی پر سائفر کو پبلک کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا، پراسیکیوشن کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست ہی اُس سے متضاد ہے، ایف آئی اے کی درخواست ہے کہ سماعت اِن کیمرہ کریں کیونکہ کچھ پبلک نہ ہو اگر سائفر پہلے پبلک ہو چکا تو پراسیکیوشن اب کس چیز کو پبلک نہیں ہونے دینا چاہتی-

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں نے 9 سالوں میں کسی کیس کی اِن کیمرہ سماعت کی نہیں، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر سائفر کو پبلک کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا، پراسیکیوشن کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست ہی اُس سے متضاد ہے، آج سرکاری وکلا نے مجھے بہت زبردست گراؤنڈ دیا ہے ، بسرکاری وکلا کہہ رہے ہیں کہ پبلک کو کچھ پتہ نہ چلے ، ایف آئی اے کی درخواست ہے کہ سماعت اِن کیمرہ کریں کیونکہ کچھ پبلک نہ ہو، اگر سائفر پہلے پبلک ہو چکا تو پراسیکیوشن اب کس چیز کو پبلک نہیں ہونے دینا چاہتی-

    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے تو سارے لوگ آج تیار ہوکر آئے تھے کہ آج عدالتی کارروائی براہ راست دیکھائی جائے گی، یہاں سرکاری وکلا کہہ رہے ہیں کہ سماعت کو ان کیمرہ کردیں،عوام کو کچھ پتہ نہ چلے –

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کورٹ کی کارروائی براہ راست بھی ہوگی،ابھی اس پر کمیٹی کام کررہی ہے ،

    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے تو سارے لوگ آج تیار ہوکر آئے تھے کہ آج عدالتی کارروائی براہ راست دیکھائی جائے گی، یہاں سرکاری وکلا کہہ رہے ہیں کہ سماعت کو ان کیمرہ کردیں،عوام کو کچھ پتہ نہ چلے –

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کورٹ کی کارروائی براہ راست بھی ہوگی،ابھی اس پر کمیٹی کام کررہی ہے ،چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا عندیہ دیدیا-

    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن درخواست ضمانت پر اِن کیمرہ سماعت کی استدعا کر رہی ہے، ہم تو آج تیار ہو کر آئے تھے کہ سماعت کی لائیو سٹریمنگ ہو گی، چیف جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس دیئے کہ لائیو سٹریمنگ ہو گی ضرور ہو گی،ہم نے یہ معاملہ فُل کورٹ کے سامنے رکھا ہے-

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ سماعت اِن کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ میں،کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی تاریخ دینگے،، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ استدعا ہے کہ آئندہ سماعت ایک دو دن میں ہی رکھ لی جائے،چیف جسٹس نے کہا کہ آفس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دے گا-

  • 90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: ملک بھرمیں 90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی اس درخواست میں صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق 90 روزمیں الیکشن کروانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 90 روز میں انتخابات کروانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا-

    درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان,الیکشن کمیشن کو بھی 90 روز میں الیکشن کروانے کیلئے خطوط لکھے گئے لیکن فلحال آئینی مدت کے دوران الیکشن کروانے کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کروانے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،14 ارب 33 کروڑ 30

    مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط …

    عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 90 روز میں الیکشن کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے-

  • 84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیشگوئی

    84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیشگوئی

    سولرسسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق 84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلہ آسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زیرِزمین چمن فالٹ لائن میں تیزلرزش ریکارڈ کی گئی ہے، قوی امکان ہے کہ اس علاقے میں اگلے دو روزمیں کوئی زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 6 یا اُس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے سطح سمندرکے قریب فضا میں برقی چارج کا اتارچڑھاؤ ریکارڈ کے جانے کے باعث نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں (بشمول بلوچستان) میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ نقشے میں واضح کیے جانے والے یہ علاقے بطور ایک اندازہ بتائے گئے ہیں اور زلزلہ آنے کے درست مقامات کے تعین کا کوئی حتمی طریقہ نہیں ہے زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے چمن فالٹ لائن کوممکنہ زلزلے کا انتہائی طاقتور ریجن قراردیا ہے۔

    فیصل آباد میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ

    واضح رہے کہ چمن فالٹ لائن جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فالٹ لائن ہے جو پاکستان کے صوبہ بلوچستاب میں واقع ہے، اس فالٹ لائن میں پاکستان کے علاوہ افغانستان کے علاقے بھی شامل ہیں900 کلو میٹر طویل اس فالٹ لائن پر31 مئی 1935 میں کوئٹہ میں انتہائی ہولناک زلزلہ آیا تھا، جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اس فالٹ لائن میں افغانستان اور پاکستان کے علاقے آتے ہیں۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک

  • فیصل آباد میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

    فیصل آباد میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

    فیصل آباد میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

    باغی ٹی وی: آگ لگنے سے متاثرہ گرڈ اسٹیشن کے 11 فیڈرز اور اس سے منسلک 132 کے وی کے 11 گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور 60 فیڈرز بند ہوگئے جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئےآتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے بعد 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پالیا جب کہ فیسکو کی جانب سے 132 کے وی کے 11 گرڈ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی۔

    فیسکو حکام نے کہا کہ صرف آگ سے متاثرہ 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کے 11 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے، ٹرانسفارمرز اور پینلز کی مرمت کے بعد متاثرہ گرڈ اسٹیشن کے 11 فیڈرز پر بجلی بحال کردی جائے گی۔

    مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط

    سرگودھا : رات کے وقت کروڑوں روپے مالیتی’9’ایکڑ

    میکسیکو ؛ ٹرک حادثہ کئی افراد جاں بحق

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق سوموارکے روز بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اس دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گامنگل کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال، دیر اور سوات میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ، پسنی 41، کراچی، مٹھی ، شہید بینظر آباد اور تربت میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    سرگودھا : مرکزی مسلم لیگ کا مقامی ہوٹل میں

    سرگودھا : رات کے وقت کروڑوں روپے مالیتی’9’ایکڑ

    مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط …