Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد ریکوری

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد ریکوری

    سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد وصولیاں کر لی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نےاپنے بیان میں بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 10 ہزار افراد کو گرفتار جبکہ بجلی چوری کی 23 ہزار 152 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے ریکوری میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) 3 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ سرفہرست ہے،اور اس نے دس ہزار ایف آئی آرز درج کرائی ہیں۔

    حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)نے دو ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کئے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے دو ارب 42 کروڑ کی ریکوری کی،سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو)نے اب تک ایک ارب 63 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) نے ایک ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی بجلی چوری کیخلاف مہم میں پنجاب سے 8900 افراد کو پکڑا گیاسندھ اور خیبرپختونخواہ میں صرف 725 افراد کو گرفتارکیا گیا دونوں صوبوں کا بجلی چوری میں شئیر 75 فیصد ہے۔

    خاتون ڈاکٹر پر چھری سے حملہ

    سرگودھا : رات کے وقت کروڑوں روپے مالیتی’9’ایکڑ

    سرگودھا : مرکزی مسلم لیگ کا مقامی ہوٹل میں

  • مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط زر کاخدشہ

    مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط زر کاخدشہ

    نئی دہلی: بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال بھارت میں مون سون بارشیں 2018 کے بعد کی بارشوں میں سب سے کم تھیں جس سے زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں تقریباً نصف کھیتوں میں آبپاشی کی سہولت نہیں ہے، جس کی وجہ سے مون سون کی بارشیں زرعی پیداوار کے لیے اور بھی اہم ہیں بحرالکاہل کا پانی گرم ہونے کے عمل کو ”ال نینو“ کہا جاتا ہے جو عام طور پر برصغیر پاک و ہند میں خشک سالی کا باعث بنتا ہےہندوستان کی 3 ٹریلین ڈالرز کی معیشت کے لیے اہم مون سون ملک کی فصلوں کو پانی دینے اور آبی ذخائر کو بھرنے میں 70 فیصد سے زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔

    انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) نے ایک بیان میں کہا کہ جون سے ستمبر تک ملک بھر میں بارش اس کی طویل مدتی اوسط کا 94 فیصد تھی، جو 2018 کے بعد سب سے کم ہےآئی ایم ڈی نے ایل نینو کے محدود اثرات کو مانتے ہوئے اس سیزن کے لیے 4 فیصد بارش کی کمی کا اندازہ لگایا تھا اگست پچھلی مرتبہ کے مقابلے 36 فیصد زیادہ خشک رہا، لیکن ستمبر میں دوبارہ بارشیں بحال ہوئیں اور ملک میں معمول سے 13 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔

    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل

    مون سون بارشوں کی بے ترتیب تقسیم دنیا کے سب سے بڑے چاول کے برآمد کنندہ ہندوستان کو چاول کی ترسیل کو محدود کرنے، پیاز کی برآمدات پر 40 فیصد ڈیوٹی لگانے،دالوں کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دینے اورممکنہ طور پر نئی دہلی کیجانب سے چینی کی برآمدات پر پابندی لگانے کا باعث بنی ہے-

    موسم گرما میں بارشوں کی کمی چینی، دالیں، چاول اور سبزیوں جیسی اہم چیزوں کو مزید مہنگی کر سکتی ہے اور مجموعی طور پر خوراک کی افراط زر کو بڑھا سکتی ہے کم پیداوار بھی چاول، گندم اور چینی کے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے پروڈیوسر بھارت کو اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے درمیان ان اشیاء کی برآمدات پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک میں اکتوبر سے دسمبر تک معمول کی بارشیں متوقع ہیں اکتوبر کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

  • مستونگ دھماکا:نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا شہدا کے لواحقین  اور زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان

    مستونگ دھماکا:نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان

    کوئٹہ: نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس میں لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے، شدید زخمی کو5 لاکھ اور معمولی زخمی کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا کہا کہ وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں تاکہ پیکج کو بڑھایا جا سکے۔

    باغی ٹی وی: کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ سے دہشتگردوں کو فائدہ ہوتا ہے، جس کی روک تھام کیلئےاقدامات کیےجائیں گے، ایرانی تیل کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے گا بیرونی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے، دہشت گردی کے پڑوسی ملک سے تانے بانے ملتے ہیں، پہلے بھی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے رہے ہیں، دشمن منظم انداز میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے مگر وہ کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان کےعوام بالخصوص بلوچستان کے باسی دہشت گردوں کیخلاف کھڑے ہیں، تمام ریاستی طاقت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے، ہم ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مستونگ میں 56 افراد شہید ہوئے، سانحے پر ہر پاکستانی نے دکھ کا اظہار کیا، ہم شہداء کے لواحقین کی جتنی ممکن ہوگی مدد کریں گے، جلسے جلوس ہر شہری کا حق ہے، ہمارا کام سیکیورٹی دینا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس وژن کا اظہار کیا کہ سانحہ مستونگ کا بدلہ لیا جائےگا، دہشت گردی کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے اور دہشت گردوں کو ان کے بلوں سے نکالیں گے۔

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشتگردوں کا صفایا ضرور ممکن بنایا جائے گا، یہاں کسی کو پر امن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صوبے کا مستقبل روشن و خوشحال دیکھ رہا ہوں، مستونگ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا تہیہ کیا ہے، پاکستان کے عوام اور فورسز کے تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    مودی سرکار کی پھیلائی گئی ہندو قوم پرستی وبائی حیثیت اختیار کر گئی،امریکی اورکینیڈین یونیورسٹیاں میدان جنگ بن گئیں

    دوسری جانب لوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعے کے روز ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60 تک جاپہنچی12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں افسوسناک سانحے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 55 سے 60 تک جاپہنچی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ کے 18 زخمی سی ایم ایچ اور سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں، خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی سانحہ مستونگ کے پیشِ نظر آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

    پاکستانی روپے نےدنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

  • کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل

    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل

    کیرالہ: سبزی بیچنے کیلئے 44 لاکھ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی اوڈی گاڑی میں آنے والے کسان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کسان کے پاس لگژی اوڈی اے 4 ہے جس کی قیمت 44 لاکھ بھارتی روپے ہے کسان اپنی مہنگی ترین گاڑی میں بازار آتا ہے اور پھر اپنی سبزیاں بیچ کر واپس اسی گاڑی میں روانہ ہو جاتا ہے،اس حوالے سے کسان نے اپنی یہ ویڈیو سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے-

    کسان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے کھیت سے پالک توڑتے دیکھا جا سکتا ہے، اور پھر کسان کو سفید رنگ کی اوڈی اے4 میں بیٹھ کر اسے ایک روڈ کنارے کپڑا بچھا کر پالک فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے،کسان نے پالک کو کھیت سے توڑ کر ایک ٹرک میں رکھا اور پھر اسی ٹرک سے سبزی نکال کر فروخت کے لیے سڑک کنارے رکھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ کسان کو سراہا جا رہا ہے-

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی

    محمد بن سلمان نے مرسڈیز کا تحفہ دے کر بچے کی

    ترک دارالحکومت میں دہشتگرد حملے کی کوشش

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم ہو گئی ہے،پیٹرول سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، یکم اکتوبر سے 3.33 درہم میں دستیاب ہو گا ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان میں نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کی گئی ہے،فی لیٹر 8 روپے کم ہونے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی 11 روپے لیٹر کم کردی گی جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    محمد بن سلمان نے مرسڈیز کا تحفہ دے کر بچے کی

    دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہ پیٹرول پر 60 روپے اور ڈیزل پر 50روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی اس کے علاوہ اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز منافع میں فی لیٹر 88 پیسے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

    طیاروں کی خرابی:پی آئی اے کا سعودی عرب فلائٹ آپریشن متاثر

  • کثیر ملکی اسپیشل فورسزکی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

    کثیر ملکی اسپیشل فورسزکی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکی اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کے درمیان ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز ایکسرسائز ایٹرنل بھائی چارے II کا انعقاد کیا گیا دو ہفتے طویل مشق Eternal Brotherhood-II کا آغاز 17 ستمبر 2023 کو بروتھا میں ہوا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کثیر ملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا، ان مشقوں میں قزاقستان، قطر، ترکیہ اور آذربائیجان کی فورسز شریک ہوئیں 2 ہفتے پر محیط خصوصی مشقوں کا آغاز17ستمبر کو بروتھا میں ہوا تھا، اور ان میں مہمان خصوصی کمانڈر الیون کور تھے، جب کہ ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جی اوسی اسپیشل سروسز گروپ بھی موجود تھے،مشق کرنے والے دستوں کے علاوہ دوست ممالک کے افسران نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا –

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا اور اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ روزگار کے تصورات کو فروغ دینے میں مدد ملی اور اس کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا-

  • نگران حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات پر عوام تک مکمل ریلیف نہیں پہنچایا

    نگران حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات پر عوام تک مکمل ریلیف نہیں پہنچایا

    اسلام آباد: نگران حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی ،پیٹرولیم مصنوعات پر عوام تک مکمل ریلیف نہیں پہنچایا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن 88 پیسے فی لیٹر مزید بڑھا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی ہےپیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنوں اور ڈیلرز کے مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا ہے جس میں سے تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کے لئے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جب کہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

    محمد بن سلمان نے مرسڈیز کا تحفہ دے کر بچے کی

    دوسری جانب شہریوں نے گزشتہ روز نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قراردے دیا نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے عوام نا خوش دکھائی دے رہی ہےعوام نے پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 روپے اضافے کے بعد 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

    میانوالی: پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں

  • طیاروں کی خرابی:پی آئی اے کا سعودی عرب فلائٹ آپریشن متاثر

    طیاروں کی خرابی:پی آئی اے کا سعودی عرب فلائٹ آپریشن متاثر

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیاروں کی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا، پی آئی اے کے بوئنگ777 کے 5 طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، جسے صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا جہاز نہ ہونے کی وجہ سے پرواز روانہ نہیں ہوئی، جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پرواز کی شام 4 بجکر45 منٹ پر روانگی متوقع ہےجبکہ جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پروز پی کے 742 پانچ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    ادھراسلام آباد سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے301 تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہوئی، جبکہ پرواز کی روانگی میں تاخیر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا۔

    زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم بنانے کا اعلان

    محمد بن سلمان نے مرسڈیز کا تحفہ دے کر بچے کی

    ترک دارالحکومت میں دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،2 افراد زخمی

  • محمد بن سلمان نے مرسڈیز کا تحفہ دے کر بچے کی خواہش پوری کر دی،ویڈیو وائرل

    محمد بن سلمان نے مرسڈیز کا تحفہ دے کر بچے کی خواہش پوری کر دی،ویڈیو وائرل

    ریاض: سعودی شہزادے اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز کا تحفہ دے کر بچے کی خواہش پوری کر دی،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق بچے نے سعودی شہزادے سے ملتے ہی معصومیت بھرے انداز میں ان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مہنگی گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، محمد بن سلمان نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا۔

    میڈیا کے مطابق خواہش کے اگلے ہی روز بچے کے گھر مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس کے علاوہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی جا رہی ہے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بچے کو خوش نصیب سمجھا جارہا ہے جبکہ سعودی شہزادے کی بچے کی خواہشں پوری کرنے پر تعریفیں کی جارہی ہیں۔

    امریکا میں امونیا گیس سے بھرے ٹرک کو حادثہ،2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

    بھارتی حکومت کا عدم تعاون، افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

    زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم بنانے کا اعلان

  • میانوالی: پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

    میانوالی: پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

    میانوالی میں پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت زبیر نواز اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا زبیر نواز کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا جو لکی مروت کے ٹی ٹی پی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا، زبیر نواز پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا،دوسرے ہلاک دہشتگرد کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، محمد خان کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا،دونوں دہشتگردوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے ہوئی۔

    کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے2 ڈاکو ہلاک 4 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، چیک پوسٹ کی چھت پر موجود اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے چیک پوسٹ پر دواطراف سے حملہ کیاگیا تھا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے،جبکہ ایک جوان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلۓ اہم اقدامات

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔