Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا، فردوس عاشق اعوان

    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اسٹیٹ سیکریٹ کے غلط استعمال کا الزام لگادیا۔

    باغی ٹی وی: سائفر کیس کا چالان جمع کرائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکریٹ کا غلط استعمال کیا،جہاں کی اینٹ وہیں پر ٹھیک‘ ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کا چالان جمع کرانے کا خلاصہ ہے، عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان کاعمران خان کو اناڑی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سائفر نما رائفل اناڑی نے اپنے آپ پر ہی چلالی ہے، اب اس رائفل کے دیے گئے زخموں سے خون رسنا شروع ہو چکا ہے،قومی راز قومی وقار اور تشخص کے حامل ہوتے ہیں، ان کو افشا کرنا سنگین جرم ہے، چئیرمین پی ٹی آئی اینڈ کمپنی سے یہ سنگین گناہ سرزد ہوا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کورٹ معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف

    واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے، چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار دیئے گئے،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کر دی،اسد عمر ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ،اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے-

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ، شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ سی ڈی منسلک ہے-

    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے

    ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کےساتھ عدالت میں جمع کرا دی ،سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابقہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی بھی ایف آئی اے کےگواہوں میں شامل ہیں،سائفر وزا ر ت خارجہ سے لیکر وزیراعظم تک پہنچنے تک تمام چین گواہوں میں شامل ہیں-

  • ایل پی جی مزید مہنگی,گھریلو سلنڈر  کی قیمت میں  246روپے 15پیسے اضافہ

    ایل پی جی مزید مہنگی,گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246روپے 15پیسے اضافہ

    حکومت نے سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی مزید مہنگی کردی، یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔

    باغی ٹی وی: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں 20 روپے 86 پیسے کا اضافہ کیا گیا ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 246.15 روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 3079 روپے ہوگئی،ستمبر میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833 روپے مقرر تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک

    یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے،عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے

    اس سے قبل بعض وفاقی وزرا کی جانب سے بھی آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا گیا تھا۔

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف

  • مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

    کوئٹہ: اتحاد اہلسنت نے مستونگ خود کش حملے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔

    باغی ٹی وی: اتحاد اہلسنت بلوچستاں کے رہںما پیر خالد سلطان قادری کا قادری کا دیگر رہنماؤں حبیب اللہ چشتی، مختیار حبیبی، سید شجاع شاہ، مفتی صدیق قادری اور علامہ شہزاد رضا کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ سازش ہے، جس کے ذریعے ہمیں دیوار سے لگایا جارہا یے، فوری طور پر سانحہ مستونگ کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، واقعے کے بعد چند اہلکاروں کی معطلی کافی نہیں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں 70 افراد شہید ہوئے، ایک گھر سے 3 جنازے اٹھے، شہید ڈی ایس پی دینی جذبے سے جلوس میں آئے تھے، ہمارے جلوسوں کو ناقص سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی،اتحاد اہلسنت نے واقعے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی ترجمان سول اسپتال کوئٹہ نے بتایا کہ مستونگ خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی ہےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ کے مطابق 52 اموات نواب غوث بخش میموریل اسپتال میں ریکارڈ کی گئیں،6 اموات سول اسپتال میں ریکارڈ ہوئی اور ایک جاں بحق شخص کی لاش بی ایم سی کمپلیکس میں موجود ہے،مستونگ خودکش حملے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 66 ہے، جن میں سے 52 کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا، ان زخمیوں میں سے 25 زخمی اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک

  • کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

    کراچی : افغانستان سے بحرین کے پارسل سے کراچی میں ساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن پکڑی گئی، پارسل افغانستان سے بحرین بھیجا جارہا تھا، پارسل مزار شریف سے بحرین روانہ کیا گیا تھایہ انکشاف بھی ہوا کہ پارسل وصول نہ کرنے پر قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کارٹن سے 30 کروڑ روپے مالیت کی آئس منشیات برآمد کرلی،کراچی ائیرپورٹ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے کلیکٹر شفیق احمد لاٹکی کے مطابق ان کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر لاوارث میں منشیات کا سراغ لگایا۔

    انہوں نے بتایا کہ فروٹ باسکٹس پر مشتمل پارسل افغانستان کے شہر مزار شریف سے رفیع نامی شہری نے بحرین کے گلباز خان کے نام روانہ کیا تھا، غالباً پکڑے جانے کے ڈر سے بحرین میں متعلقہ شخص نے پارسل وصول نہیں کیا۔

    فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے کے ڈر سے پارسل وصول نہیں کیا گیا، بحرینی حکام نے پارسل کھولے بغیر کراچی بھیج دیا،کراچی ائیرپورٹ پر شک کی بنا پر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ کے عملے نے پارسل کی چیکنگ کی تو عملے نے دوران چیکنگ پارسل میں اعلیٰ کوالٹی کی 14 کلو 500 گرام کرسٹل آئس کا سراغ لگایا۔

    پارسل کھولنے پر کارٹن سے 30 کروڑ روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل آئس برآمد ہوئی جس پر کسٹمز پریونٹیو افسر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے تحت مزید کارروائی جاری ہے۔

    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز

  • سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات میں کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی،ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔
    https://x.com/sindhinfodepart/status/1708138294859427854?s=20
    دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس، دیگر ایجنسیاں اور انٹیلی جنس ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

    دوسری جانب قمبر شہداد کوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی سولہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرکے تین رائس ملز سیل کر دیں اسسٹنٹ کمشنر قمبر اور مختیار کار رفیق ناریجو نے نجی گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 16 ہزار بوریاں برآمد کیں اور ذخیرہ اندوزی پر تین نجی رائس ملز کو سیل کردیاسیل کی گئیں رائس ملوں میں ایوب رائس ملز، سبحان رائس ملز اور امام رضا رائس ملز شامل ہیں۔

  • ن لیگ کا  انتقامی سیاست  اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ

    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے لندن میں ہونے والے اجلاسوں میں آئندہ دنوں میں پارٹی بیانیہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں شہباز شریف اور اسحٰق ڈار نے لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے اور وہ دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گےنوازشریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے جبکہ لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی-

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف

    ذرائع کے مطابق میٹنگزمیں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیاموجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مفاہمت بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی، مسلم لیگ (ن) کی پہلی ترجیح پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنا ہوگا، پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےکا امکان ہےذرائع کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا،عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے ذرائع کا کہنا ہےکہ دبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

  • کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے  ایف آئی اے امیگریشن کے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیئے

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف آئی اے امیگریشن کے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیئے

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دئیے، جس کے باعث امیگریشن سسٹم بند ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوہوں نے ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کی تاروں کو کتر ڈالا چوہوں کے کیبل کترنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کئی گھنٹے بند رہا، 8 پروازوں کے مسافروں کا امیگریشن ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہوسکا-

    ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق گزشتہ رات 5 پروازوں کی ایمیگریشن مینوئل طریقے سے کی گئی، فی الحال اپنی انٹرنیٹ ڈیوائسز کے ذریعے ایمیگریشن سسٹم چلا رہے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل کی مرمت نہیں ہوئی۔

    فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل سے فالٹ دور نہ کیا جاسکا، ایف آئی اے کو مسافروں کی امیگریشن میں پریشانی کا سامنا ہے، ایف آئی اے نے سی اے اے سے فوری طور پر کیبل فالٹ دور کرنے کی درخواست کردی۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کیبل فالٹ کے باعث امیگریشن میں تاخیر ہوئی اور متعدد پروازیں دیر سے روانہ ہوئیں، کسی بھی ای سی ایل یا اسٹاپ لسٹ والے مسافر کو چھوڑا نہیں گیا، کیبل فوری بحال نہیں ہوئے تو انٹرنیٹ ڈیوائس کے ذریعے امیگریشن سسٹم چلانا مشکل ہو جائے گا، انٹرنیٹ ڈیوائسز زیادہ دیر تک امیگریشن سسٹم کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتی۔

    نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر امیگریشن سسٹم کی بندش سے ای سی ایل، اسٹاپ اور دیگر لسٹ میں شامل مبینہ نام بھی چیک نہ ہوسکے جب کہ مسافروں سے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی فوٹو کاپیاں لے کر انہیں سفر کی اجازت دی گئی سسٹم کی بندش کے باعث ائیر پورٹ لاؤنج میں موجود فوٹو اسٹیٹ مشینوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں جس وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کی روانگی میں 30 منٹ سے 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے منیجر عرفان خان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر انٹرنیٹ کیبل چوہوں نے نہیں کاٹے، کیبل فالٹ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کل رات 2 بجے انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ آیا، فالٹ دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہےِ، کیبل فالٹ کہاں آیا ہے، سی اے اے کی ٹیمیں جانچ کر رہی ہیں۔

    معروف ہندوستانی گلوکارہ اور کمپوزر روپندر ہانڈا

  • فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    30 ستمبر – یومِ مولانا رومی (فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر)

    30 ستمبر کو ایران میں مولانا محمد جلال الدین بلخی المعروف مولانا رومی کا دن منایا جاتا ہے۔ مولانا رومی کی ولادت 30 ستمبر 1207ء کو بلخ (افغانستان) میں ہوئی مولانا رومی اپنے دور کے اکابر علما میں سے تھے۔ آپ فقہ اور مذہب کے بہت بڑے عالم تھے۔ لیکن آپ کی شہرت بطور ایک صوفی شاعر کے ہوئی۔ مولانا کی شہرت سن کر سلجوقی سلطان نے انہیں اپنے پاس بلوایا، مولانا نے درخواست قبول کی اور قونیہ چلے گئے۔ وہ تقریباً 30 سال تک تعلیم و تربیت میں مشغول رہے اور بعد میں وہیں ان کی ملاقات اپنے پیر و مرشد شمس تبریزی سے ہوئی۔ جلال الدین رومی نے 3500 غزلیں 2000 رباعیات اور رزمیہ نظمیں لکھی ہیں۔

    مثنوی، فیہ ما فیہ اور دیوان شمس تبریز ان کی معروف کتب ہے ہیں۔ آپ دنیا بھر میں اپنی لازوال تصنیف مثنوی کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ ان کی وفات 17 دسمبر 1273ء کو 66 سال کی عمر میں قونیہ (ترکی) میں ہوئی اور ان کا مزار بھی وہیں ہے-

    شاعری: مولانا رومی
    آواز: استاد نصرت فتح علی خان + ہمایون شجریان (ایرانی گلوکار)

  • نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے،شہباز شریف

    نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے،شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پارٹی قائد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف کو آگاہ کیا شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔
    https://x.com/pmln_org/status/1708111316441817412?s=20
    اس موقع پر سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا اور عوام کو ریلیف دلانا یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ایجنڈا ہے، ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہےنوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا ہے، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے-

    شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

  • معروف  ہندوستانی گلوکارہ اور کمپوزر  روپندر ہانڈا

    معروف ہندوستانی گلوکارہ اور کمپوزر روپندر ہانڈا

    روپندر ہانڈا گلوکارہ اور کمپوزر

    روپندر ہانڈا 30 ستمبر 1985 کو ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے شہر سرسا میں پیدا ہوئیں ۔ وہ ایک ہندوستانی گلوکارہ اور کمپوزر ہیں جو پنجابی سنیما میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔

    روپندر ہانڈا راتوں رات کامیاب اور مشہور نہیں ہوئیں بلکہ گرو بخشی رام کی اس پرعزم پیروکار نے مشق کی درستگی کے ذریعے اپنی روحانی آواز کی بنیاد رکھی ہے، اور ایک مکمل طریقہ کار موسیقی کی تربیت اور گرومنگ میں صحیح ہڑتال ہے۔ اس نے چندی گڑھ سے موسیقی میں ماسٹر کی ڈگری اور پٹیالہ سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

    روپندر نے اس وقت گانے کی طرف قدم بڑھایا جب وہ تیسری جماعت میں تھی۔ اس نے لائیو سامعین کے سامنے پرفارم کیا۔ چونکہ وہ واضح تھیں کہ وہ موسیقی میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں، اس لیے اس نے جدت پسندی کی بجائے اپنی طاقتوں پر دن رات محنت کی۔ اس نے بالآخر 2006 میں موسیقی میں اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا، جب اس نے مشہور MH1 چینل پر ‘آواز پنجاب کی’ کا مائشٹھیت ٹائٹل جیتنے کے بعد نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ہندوستان میں طوفان برپا کردیا۔

    T-Series نے اس سے معاہدہ کیا اور 2006 میں میرا ہیاں کے نام سے اپنا پہلا البم ریلیز کیا۔ تین سال بعد اس کا اگلا البم فلکاریاں ریلیز ہوا اور وہ اپنے کامیاب البمز کے بعد پنجابی گلوکاروں میں سے ایک بن گئیں روپندر ہانڈا کے دو اور البم بعد میں ریلیز ہوئے۔ انہوں نے ایک کنسرٹ میں لائیو پرفارم کیا ہے جہاں مہمان خصوصی کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام تھے۔ وہ پنجاب کی سب سے قیمتی ملکیت میں سے ایک ہے اور ان کی کامیابیاں بھی کم نہیں ہیں۔ اپنے موسیقی کے سفر کے دوران روپندر کو اس کے اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک قومی سطح کے مقابلوں تک مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ اسے پنجاب کی سیاست کے بڑے گنوں بی بی پرنیت کور اور سکھبیر سنگھ بادل کے ہاتھوں سے علاقائی اعزازات ملے ہیں-