Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہماری پالیسی واضح ہے، ہم آزاد اور شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں,امریکا

    ہماری پالیسی واضح ہے، ہم آزاد اور شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں,امریکا

    واشگنٹن: امریکا نے کہا ہےکہ وہ پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتا۔

    امریکی محکمہ خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے اور ہم یہ لاکھ بار بتاچکے ہیں,مجھے نہیں پتا کہ کتنی بار ہم پاکستان میں اس تبدیلی کو لے کر بات کرچکے ہیں۔

    پاکستان میں الیکشن سے متعلق سوال پر ترجمان میتھیو ملر کاکہنا تھا کہ پاکستان الیکشن کے دوراہے پر ہے اور ہم اس معاملے میں کوئی پوزیشن نہیں لیتے ہماری پالیسی واضح ہے، ہم آزاد اور شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں، اس معاملے میں ایک طرفہ یا کسی دوسرے کو پوزیشن نہیں دیتے ہم بارہا یہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ہے، ہم متعدد مسائل پر اکٹھے کام کرتے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔

    دوسری جانب امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اقدام ناکام ہو گیاریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تاہم ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے 298 اراکین نے اقدام کے خلاف جبکہ 132 اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا کانگرس ممبران شیلا جیکسن اور باربرا لی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیے خطے میں استحکام، انتہا پسندی سے نمٹنے اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی امداد ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا مالی سال 2024 میں پاکستان کے لیے 135 ملین ڈالر مختص کیے گئے تھے جو معاشی معاونت، انسداد منشیات، فوجی تعلیم و تربیت، انسداد دہشتگردی اور صحت کے پروگرام پر خرچ کیے جائیں گے افغان جنگ میں بہت سے پاکستانی فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، ہمارا تعاون ہماری مشترکہ جمہوری اقدارمیں جڑا ہے، دوطرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں کئی دہائیوں سے پاک امریکا کثیرالجہتی اور متنوع تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک نے دفاع، انسداد دہشتگردی، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت میں تعاون کو فروغ دیا، توانائی، آب و ہوا، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون نے فروغ پایا۔

  • دنیا کا قدیم ترین لکڑی کا ڈھانچہ دریافت

    دنیا کا قدیم ترین لکڑی کا ڈھانچہ دریافت

    لوساکا: افریقی ملک زمبیا میں کالامبو آبشار کے قریب ایک تاریخی مقام پر ماہرین آثارِ قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریافت کیاہے-

    باغی ٹی وی: ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈھانچہ ایک ایسے درخت کی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے جس کا پھل اُس زمانے میں کافی بڑا ہوتا تھا جبکہ یہ ڈھانچہ ایک ایسی حالت میں دریافت ہوا ہے کہ اس کے آس پاس مٹی کی ایک موٹی تہہ موجود تھی جس سے یہ بات واضح ہے کہ لکڑی کے اس ڈھانچے کو بہترین حالت میں محفوظ بھی رکھا گیا۔

    محققین کے مطابق لکڑی کا یہ ڈھانچہ دلدل والی زمین پر ایک اونچی گزرگاہ کے طور پر تیار کیا گیا تھا جبکہ یہ دنیا کے دو سب سے شاندار قدرتی عجائبات یعنی 235 میٹر اونچی ایک آبشار اور 300 میٹر گہرےدرے سے صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر ملا ہے یہ چوپی ڈھانچہ سائنسی اصطلاح میں ‘ہومو سیپیئن’ کہلانے والی موجود نوع انسانی کے آغاز سے پہلے کے دور کی معلوم ہوتی ہے۔

    برطانیہ:دنیا کا پہلا حجابی مجسمہ تیار

    ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ قدیم دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وقت کے انسان بھی کافی سوجھ بوجھ کے مالک تھے اور اُنہوں نے اپنی عقل کا استعمال کرتے ہوئے یہ مضبوط لکڑی کا ڈھانچہ بنایا تھا جو آج تک صحیح سلامت دریا میں موجود تھا۔

    جناح ہاؤس کیس: 28 ملزمان کے اشتہار جاری

  • برطانیہ:دنیا کا پہلا حجابی مجسمہ تیار

    برطانیہ:دنیا کا پہلا حجابی مجسمہ تیار

    لندن: برطانیہ میں حجاب پہننے والی خواتین کو سراہنے کیلئے دنیا کا پہلا حجابی مجسمہ تیار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: "بی بی سی” کے مطابق یہ مجسمہ برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے سمتھ وِک میں رکھا جائے گا جس کی باقاعدہ نقاب کشائی اگلے ماہ کی جائے گی یہ حجابی مجسمہ دنیا کا پہلا مجسمہ ہے جس کے ذریعے حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو سراہا گیا ہے،خیال کیا جاتا ہے کہ یہ روایتی مسلم سر ڈھانپنے والی عورت کا پہلا مجسمہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ اسٹیل سے بنایا گیا ہے جسے آرٹسٹ لیوک پیری نے ڈیزائن کیا، مجسمہ 5 میٹر(16 فٹ) لمبا اور ایک ٹن وزنی ہے، اس آرٹ کے نمونے کو ‘اسٹرینتھ آف حجاب’ یعنی حجاب کی طاقت کا نام دیا گیا ہے جب کہ اس مجسمے پر ایک جملہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ یہ عورت کا حق ہے کہ وہ جو بھی پہننے کا انتخاب کرتی ہے اسے پیار اور عزت دی جائے-

    بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

    مجسمہ بنانے و الے آرٹسٹ لیوک پیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کی طاقت’ ایک ایسا مجسمہ ہے جو ان خواتین کی نمائندگی کرتا ہے جو اسلامی عقیدے کے مطابق حجاب پہنتی ہیں اور یہ اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ یہ ہماری کمیونٹی کا ایک کم نمائندگی والا لیکن اہم حصہ ہے یہ مجسمہ مسلم خواتین کے ساتھ مل کر بنایا ہے لیوک نے اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجسمہ تنازع کا باعث بھی بن سکتا لیکن برطانیہ میں رہنے والے لوگوں کی نمائندگی کرنا بھی ضروری ہے۔

    نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

  • جناح ہاؤس کیس: 28 ملزمان کے اشتہار جاری

    جناح ہاؤس کیس: 28 ملزمان کے اشتہار جاری

    لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: عدالت نے ملزم اعجاز اسلم، مطیع اللہ، سدرہ گیلانی سمیت 28 ملزمان کے اشتہار جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی ہےانسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی اس دوران تفتیشی افسران نے کہا کہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرے کیونکہ ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

  • پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی چلتی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہےحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرتےہوئے پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسےمزید مہنگاکر دیا تھا،پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد 331 روپے 38 پیسے ہوگیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے،چینی نائب صدر

    بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

    بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

  • شیخ رشید کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    شیخ رشید کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بیچ نے شیخ رشید احمد کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور اسٹاف ممبر شیخ عمران کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور آر پی راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    سی پی او راولپنڈی کا عدالت میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سےہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو، لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسےمسترد کرتے ہیں، لہٰذا آر پی او خرم علی 26 ستمبرکومکمل تفصیل کے ساتھ خود پیش ہوں۔

    سلمان خان گھر کے باہر صرف چند سیکنڈز کے لئے آکر کیوں چلے جاتے ہیں؟‌

    چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے،چینی نائب صدر

    ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

  • ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا انضمام الحق نے بتایا کہ قومی اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے،فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان) ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، حارث رؤف، افتخار احمد
    شاہین آفریدی، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل ،سلمان آغا، اسامہ میرشامل ہیں جبکہ ورلڈکپ کے لیے تین کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے جن میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کہاں ہوگا؟

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، بڑے ایونٹ میں تجربہ کار بولر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے ہمارے پاس فاسٹ بولرز میں کافی انجریز ہیں، بڑے میچز میں کوشش کی ہے کہ بولر ایسے ہوں جن کے پاس تجربہ ہوں جنہوں نے میچز کھیل رکھے ہوں، بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادہ پریشر ہوتا ہے اس لیے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی اجلاس: ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہےپاکستان ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارپ میچز کھیلے گی۔

  • چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے،چینی نائب صدر

    چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے،چینی نائب صدر

    نیویارک: چینی نائب صدر ہان زہینگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    باغی ٹی وی: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی نائب صدر جناب ہان زہینگ نے نیو یارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی جس میں سی پیک اور دو طرفہ اقتصادی و مالی تعاون سمیت دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا انوار الحق کا کڑ نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی حمایت کو سراہا۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ چین نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کی سخت مخالفت کرکے اصولی مو قف اپنایا اور چین کے اس اقدام نے بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کی،اس موقع پرچینی نائب صدر ہان زہینگ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

    نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

    https://x.com/PakPMO/status/1704917206826352870?s=20
    ہان زہینگ نے کہا کہ چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے اور چین پاکستان کے بنیادی مفادات کے تحفظ اور پاکستان کے عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سی پیک کی مرکزیت پر اتفاق کیا اور اس کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا نگراں وزیراعظم نے چینی نائب صدر ہان زہینگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

    نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

  • کیپٹن( ر)صفدرکی بریت کی درخواستیں منظور، تحریری فیصلہ جاری

    کیپٹن( ر)صفدرکی بریت کی درخواستیں منظور، تحریری فیصلہ جاری

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن( ر)صفدر کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالتی فیصلے کے مطابق 12 ستمبر 2019 کو کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا آئین شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے، بولنے اور تقریر کرنے کی آزادی آئین میں اول درجے پر ہے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کیپٹن صفدر ریٹائرڈ پر 2021 میں فرد جرم عائد ہوئی جس کے بعد پراسکیوشن کے گواہوں کو طلب کیا گیا تاہم آج کی تاریخ تک کوئی گواہ پیش نہیں ہوا اگرگواہ پیش نہ ہو رہےہوں توکسی ملزم کا لامحدود وقت کےلئےٹرائل نہییں کیا جاسکتا، پراسکیوشن نے آڈیو کے شواہد جمع کرائے نہ فرانزک کرایا۔

    نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ایسے ٹرائل میں ملزم کو سزا کا کوئی امکان نہیں بلکہ عدالتی وقت کا ضیاع ہوگا، لہذٰا کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کی درخواست کو منظور کیا جاتا ہے، ملزم ضمانت پر ہے لہٰذا ضمانتی مچلکے منسوخ کر کے فائل داخل دفتر کی جاتی ہے۔

    بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

    واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 2019 اور 2020 میں مقدمات درج کیے گئے تھےتھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جمعرات کو سماعت پر کیپٹن( ر) صفدر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی تھی۔عدالت کے روبرو بریت کی درخواست میں کیپٹن( ر) محمد صفدر نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو فرائض انجام دہی سے روکنے کا جھوٹا الزام ہے-

    مقدمہ میں کیپٹن ( ر) صفدر، جہانزیب اعوان سمیت 10 سے 12 نامعلوم ملزموں کا ذکر ہے، نامعلوم ملزموں میں سے کسی کو بھی ٹرائل میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ کسی پولیس اہلکار کی وردی پھٹنے کا ذکر بھی صفحہ مثل پر موجود نہیں جبکہ کار سرکار میں مداخلت کی وڈیو کی کوئی فرانزک رپورٹ پیش نہیں کی گئی،اسی طرح فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ رپورٹ بھی صفحہ مثل پر موجود نہیں، کیپٹن( ر) محمد صفدر کے وکیل نے استدعا کی کہ کیپٹن( ر) صفدر کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔

    ہردیپ سنگھ نجر قتل،بھارت پر الزامات پرامریکا اور کنیڈا کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں

  • بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

    بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ آڈیولیک کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس بابرستارنے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی بشریٰ بی بی کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت لطیف کھوسہ نے نوٹس معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مرکزی کیس اسی عدالت میں پہلے سےزیرسماعت ہےجس کی سماعت 30 اکتوبرکیلئےمقررہے، کیس زیرالتواء ہونے کےباوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی نوٹس جاری کردیا ایف آئی اے وائس میچنگ کرنا چاہتی ہے۔

    جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس چیز کے ساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتی ہے؟لطیف کھوسہ نے بتایاکہ نوٹس میں ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرنے کا کہا ہے عدالت نے ایف آئی اے طلبی کانوٹس معطل کرتے ہوئے آئندہ ہفتے فریقین کودلائل کلیئے طلب کرلیا ۔

    بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

    واضح رہے کہ قبل ازیں آڈیو لیکس کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کے تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں