Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج

    جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج

    لاہور :9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شیر پاؤ پل پر سڑک بلاک کے اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکلاء دلائل کے لیے پیش نہیں ہو رہے تھے، یاسمین راشد تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں نامزد ہیںجبکہ ان کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت خارج ہو چکی ہے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو ڈسچارج کیا گیا تھا پراسیکیوشن نے انہیں ڈسچارج کرنے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

    شہباز گل کو گرفتار کرنے کا حکم

    دوسری جانب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 15 نئے ملزمان کی درخواست ضمانت پر حتمی دلائل طلب کرلیے نسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے 15 نئی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    توشہ خانہ ریفرنس کیس ،عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج

    عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کا جناح ہاؤس حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آئین پاکستان اس کی اجازت دیتا ہے، ملزمان احتجاج میں شامل تھے مگر جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی شواہد موجود ہیں ملزمان میں سید نبیل رضا، لیاقت علی، انیلہ منیر، محمد علی خان، واصف اللہ میر اور صدف بی بی سمیت 15 دیگر شامل ہیں۔

    17 ملٹری کورٹس کام کر رہیں،102 شرپسندوں کا ٹرائل ہو رہا،ڈی جی آئی ایس پی …

    عدالت نے ملزمان کے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔

  • ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل

    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل

    کراچی: ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ڈاؤیونیورسٹی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی پہلی بار 250-2021 کیٹیگری میں شامل ہوئی ہے، دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا رینکنگ میں یونیورسٹی کی 201 ویں پوزیشن قابل فخر ہے،عمدہ طبی تعلیم میں ہمارا عزم مسلمہ ہے، ڈاؤ یونیورسٹی سندھ کی واحد یونیورسٹی ہے جو ورلڈرینکنگ میں شامل ہوئی ہے۔

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پاکستان میں پبلک سیکٹر کی قدیم یونیورسٹیوں میں سے ایک یونیوسٹی ہے۔ یہ کراچی ، سندھ ، پاکستان کے شہری میٹروپولیٹن علاقہ میں واقع ہے ڈاؤ میڈیکل کالج اور ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج یونیورسٹی میں دوسرکردہ ہیلتھ سائنسز انڈر گریجویٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر مشتمل ہیں۔ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کا ایک بہت مضبوط شعبہ بھی ہے جو ڈاؤ یونیورسٹی میں مختلف بنیادی طبی علوم اور کلینیکل سائنسز کے پروگراموں پر نظر رکھتا ہے۔

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے …

    غلام محمود ڈوگر کیجانب سے لینڈ مافیا کی سرپرستی کا انکشاف،اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

    اس یونیورسٹی کو ڈاؤ میڈیکل کالج کے طور پر 1945 میں قائم کیا گیا ، یہ اقتصادیات کے بائیو میڈیکل ، صحت اور طبی تحقیقی پروگراموں کی تعلیم دینے کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہ پاکستان میں اعلی تعلیم کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے ، اور 2010 ، 2011 ، 2012 ، 2013 اور 2014 میں ایچ ای سی کے تحت اعلی میڈیکل اسکولوں میں شامل ہے۔اس یونیورسٹی کا نام اس کے بانی سر ہیو ڈاؤ کے نام پر رکھا گیا ، جس نے 1945 میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ یہ ادارہ میڈیکل سائنس سے متعلق تقریبا تمام تعلیمی مضامین میں انڈرگریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ پروگرام پیش کرتا ہے۔

    یوم عرفہ کا روزہ کس دن رکھا جائے؟

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ منظور

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے قیام کے لئے عشرت العباد (سابق گورنر سندھ ) جو بذات خود ڈاؤ یونیورسٹی کے ایک سابقہ گریجویٹ تھے، نے ذاتی طور پر اہم اقدامات اٹھائے تھے۔

  • تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے

    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے

    اسلام آباد: تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے بھی آگے نکل گئے۔

    باغی ٹی وی: وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے گلگلت بلتستان، آزادکشمیر اور اسلام آباد میں تعلیمی سروے کیا گیا۔ یہ سروے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے اسکولوں میں کیا گیا۔

    سروے کے نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے طلبا، اسلام آباد اور جموں و کشمیر کی نسبتاً ریاضی میں زیادہ بہتر ہیں۔ اسی طرح انگریزی میں گلگلت بلتستان کے طلباء اسلام آباد سے پیچھے اور آزاد جموں و کشمیر سے بہتر رہے،گلگت بلتستان کے اساتذہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں آگے ہیں، گلگت بلتستان میں 100 فیصد اساتذہ کو سمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے۔

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے …

    گوگل پر دستیاب معلومات کے مطابق گلگت بلتستان ایک ایسا علاقہ ہے جس کا 1948 میں پاکستان سے الحاق کیا گیا تھا۔ اس وقت اس خطے میں کوئی تعلیمی نظام نہیں تھا۔ آہستہ آہستہ گلگت بلتستان کے کچھ مزید عزائم کے طالب علم بہتر تعلیم کی تلاش میں مختلف شہروں (جیسے کراچی اور لاہور ) کی طرف چلے گئے۔ ان میں سے کچھ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے گھر واپس آگئے، اور اپنے بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا، اس طرح لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ خواندہ ہونا کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے علاقے میں اسکولوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا، لیکن ان کے مطالبے کو نظرانداز کردیا گیا کیونکہ اس خطے کا سینیٹ یا قومی اسمبلی (پاکستان) میں کوئی نمائندہ نہیں تھا۔ کئی سالوں کے بعد گلگت بلتستان میں سکول کھلے اور یوں اس کا تعلیمی نظام وجود میں آیا۔

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    ابتدامیں صرف پرائمری اور مڈل اسکول دستیاب تھے۔ آہستہ آہستہ ان مڈل اسکولوں کو ہائی اسکولوں میں ترقی دے دی گئی۔ 1970 کی دہائی میں طلباء کو یونیورسٹی جانے کے لیے دیگر شہروں کی طرف جانا پڑتا تھا۔ تعلیم میں انقلاب اس وقت شروع ہوا جب جابر بن حیان ٹرسٹ کے اقدام کے تحت پرائیویٹ اسکول بننے لگے۔ پھر یکایک کئی پرائیویٹ سکولز سامنے آنے لگے۔ ایک خبر کے مطابق گلگت بلتستان میں مجموعی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کا 90 فیصد حصہ نجی شعبہ کا ہے۔ آغا خان فاؤنڈیشن بھی دوسری این جی او تھی جس نے اس علاقے میں تعلیم کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔

    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور

    پچھلی دہائی کے دوران پہلے اعلیٰ تعلیمی ادارے بنائے گئے۔ پہلی یونیورسٹی قراقرم یونیورسٹی کی بنیاد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور ریٹائرڈ فوجی جرنیل پرویز مشرف کے دور میں رکھی گئی تھی۔ یہ یونیورسٹی 2002 میں پرویز مشرف کے حکم پر وفاقی حکومت کے ایک چارٹر کے ذریعے قائم کی گئی تھی۔ اس یونیورسٹی کا ایک اور کیمپس اسکردو حسین آباد میں 2010 میں قائم کیا گیا تھا، حالانکہ موجودہ حالات میں اسے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

    آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

  • یوم عرفہ کا روزہ کس دن رکھا جائے؟

    یوم عرفہ کا روزہ کس دن رکھا جائے؟

    یوم عرفہ کا روزہ کس دن رکھا جائے

    ازقلم غنی محمود قصوری

    جیسے سال کے بارہ مہینوں میں سے چار مہینے، محرم ، رجب، ذی العقدہ ، ذی الحجہ بڑے احترام و عظمت والے مہینے ہیں ایسے یوم عرفہ کا دن بھی بہت فضیلت والا ہے 9 ذی الحجہ کو یوم عرفہ کہتے ہیں غیر حاجی حضرات کے لئے اس دن روزے کی بہت فضیلت ہے جبکہ دوران حج میدان عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکھنا ضروری نہیں ہے جبکہ اسی دن دوسری جگہوں میں روزہ رکھنا کار ثواب ہے اور پھر عید کے دن روزہ رکھنا ممنوع ہے-

    عرفہ کے روزہ کی فضیلت حدیث رسول میں اس طرح بیان ہےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اللہ تعالیٰ یوم عرفہ سے زیادہ کسی دن بندوں کو دوزخ سے آزاد نہیں کرتا ،اللہ (اپنے بندوں سے) قریب ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے اپنے بندوں پر فخر کرتا ہے اور فرماتا ہے، یہ بندے کس ارادے سے آئے ہیں، (صحیح مسلم)

    جب کہ دوسری حدیث میں ایسے فضیلیت بیان ہے کہ مجھے اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے کہ وہ یوم عرفہ کا روزہ رکھنے کی صورت میں گزشتہ سال اور اگلے سال کے گناہ بخش دے گا (ابوداؤد 2425) یعنی اس دن کے روزے کی یہ فضیلت ہے کہ ایک سال گزشتہ اور ایک سال آنے والے کے گناہ اللہ رب العزت معاف فرما دیتا ہے –

    اب سوال یہ ہے کہ 9 ذی الحجہ کا روزہ کس دن رکھا جائے؟جیسا کہ سعودیہ عربیہ میں جس دن 9 ذی الحجہ ہو گا اس دن پاکستان میں 8 ذی الحجہ ہو گا اور جب پاکستان میں 9 ذی الحجہ ہو گا اس دن سعودیہ عربیہ میں 10 ذی الحجہ ہو گا سو سب سے پہلے ہم اس حدیث کا جائزہ لیتے ہیں-

    صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ، فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ

    چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند کو دیکھ کر روزوں کا اختتام کرو اور اگر تم پر چاند مخفی ہو جائے تو پھر تم شعبان کے 30 دن پورے کر لو ( صحیح البخاری کتاب الصوم) یعنی کہ جیسے ماہ رمضان میں اپنی سلطنت میں چاند دیکھ کر روزہ رکھا جاتا ہے اور عید بھی چاند کے حساب سے ہی منائی جاتی ہے بلکل ویسے ہی یوم عرفہ کا روزہ بھی رکھا جائے گا-

    جیسا کہ صحیح مسلم کتاب الصیام کی ایک اور حدیث اس طریقے کو پختہ کرتی ہے جس میں ہے کہ ملک شام میں لوگوں نے روزہ رکھا اور مدینہ منورہ کے لوگوں نے اس کے اگلے دن روزہ رکھنا شروع کیا سو یوم عرفہ کا روزہ اپنی سلطنت میں قمری تاریخ کے حساب سے رکھا جانا چائیے

    نیز یوم عرفہ کے روزہ کا معاملہ علماء کرام کے درمیان اجتہادی معاملہ ہے سو اس معاملے میں کوئی حتمی حکم نہیں لگایا جا سکتا جسے اختلاف مطالعہ پر اعتبار و اطمینان ہو وہ اپنے ملک کی تقویم کے حساب سے 9 ذی الحجہ کو یوم عرفہ کا روزہ رکھیں اور جو موجودہ تیز ترین ذرائع ابلاغ کا اعتبار کرتے ہوئے اختلاف مطالع کو معتبر نہیں مانتے وہ حجاج کو میدان عرفات میں دیکھ کر روزہ رکھ لے ایک اور بات وضع کرتا چلو کہ اگر آپ اپنی سلطنت کو چھوڑ کر سعودیہ عربیہ کے حساب سے روزہ رکھتے ہیں تو جان لیجئے آپ کی سلطنت اور سعودیہ عربیہ کی سلطنت میں وقت سحر اور وقت افطار کا بہت فرق ہے-

    سو سب سے بہتر تو یہی ہے کہ اپنی سلطنت کے حساب سے روزہ رکھا جائے واللہ تعالیٰ علم سبحانہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس عظیم دن کا عظیم روزہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-

    اس سے اگلے دن عیدالاضحی کا دن ہے جب مسلمان حکم الہی و محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت سنت ابراہیمی پہ عمل کرتے ہوئے جانور قربان کرتے ہیں سو گوشت کا مزہ لینے کی خاطر اور خوشی منانے کی خاطر عید کے دن کا روزہ ممنوع قرار دیا گیا ہے-

  • سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا

    ممبئی: اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر بگ باس 2 کے میزبان سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی ک ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ کے دوران، سلمان نے ازدواجی مسائل کے بارے میں بات کرنے اور دوسرے مقابلہ کرنے والوں کو اپنا ‘ورژن’ بتانے پر تنقید کی انہوں نے نجی زندگی کا ذکر بگ باس کے گھر میں کرنے سے روک دیا –

    انہوں نے کہا کہ عالیہ براہ کرم غور سے سنیں، ہمیں آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس شو میں آکر آپ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں گی آپ اس کے بارے میں اندر سے بہت کچھ بول چکی ہیں اور گھر کے باہر آپ نے سب کو پکڑ لیا اور اپنا ورژن شیئر کیا جیسا کہ سب نے سُنا تومیں آپ پر واضح کردوں کہ ایسا نہیں ہو رہا ہے –

    سلمان خان کو انتہائی درد ناک دھوکے ملے،اب انہیں گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،ماہر علم …

    سلمان خان نے عالیہ کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر، ساس، بہو اور تمام رشتہ داروں کے متعلق آپ کی ذاتی باتیں، یہ سب اِدھر اس گھر میں دوبارہ نہیں ہونی چاہیئں اس موقع پر بگ باس کے پروگرام میں عالیہ نے بیبیکا دھروے کے ساتھ جھگڑا کیا اور درخواست کی کہ مجھے یہاں سے نکال دیں کیونکہ وہ اس طرح کے ‘تشدد’ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

    معاشرے میں‌کیسے تبدیلی لائی جا سکتی ہے یمنہ زیدی نے بتا دیا

    عالیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ہی خوش مزاج رہی ہوں لیکن زندگی کا اپنا اسکرپٹ تھا۔ ایک عورت کے طور پر، میں ایک اداکار، ایک کاروباری اور پروڈیوسر رہی ہوں لیکن میری شناخت ہمیشہ سے ایک اسٹار بیوی کی رہی ہے، جب آپ کے رشتے میں عزت نہیں ہوتی ہے تو وہ رشتہ کمزور ہوجاتا ہے میں جانتی ہوں کہ میں نے پچھلے 19 سال کن مشکلات میں گزارے ہیں میں اپنی شادی شدہ زندگی میں جو بھی پریشانیاں انہیں ختم کرنا چاہتی ہوں میرے دو پیارے بچے خدا کی نعمت ہیں اسی وقت جب آپ کو یہ احساس ہو کہ کوئی آپ کی بات نہیں سن رہا ہے، کہیں آپ کو اپنی آواز سنانے کی ضرورت ہے۔ آج مجھے اپنا وجود، اپنی شناخت واپس چاہیے یہی وجہ ہے کہ میں بگ باس میں موجود ہے۔

    فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے میں اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی صائمہ نور

    واضح رہے کہ اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے۔

  • قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور

    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متعدد بلز کی طرح ضمنی ایجنڈے کے طورپرالیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا قبل ازیں یہ بل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہےانتخابات کی تاریخ کااعلان الیکشن کرے گا اور اس میں ردوبدل کرسکے گا، الیکشن کی تاریخ کے لیے صدر مملکت سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا حکومت نے الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا بل میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی گئی الیکشن اصلاحات بل 2017ء میں ترمیم کی گئی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ء منظور کر لیا گیا۔

    قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ منظور

    الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کی سزا 5 سال ہو گیا الیکشن ایکٹ 2023ء سینیٹ نے چند روز قبل ہی منظور کیا تھا بل کی منظوری سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف جہانگیر ترین دیگر کے لیے اہلیت کی راہ ہموار ہو گئی-

    غلام محمود ڈوگر کیجانب سے لینڈ مافیا کی سرپرستی کا انکشاف،اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

  • مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے مزید 6 منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے نمائندوں کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضری کے معاملے پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر پارٹی سے نکالا گیا، تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لئے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا-

    گزشتہ روز پی ٹی آئی نے 11 منتخب بلدیاتی نمائندوں کی بنیادی رکنیت ختم کی تھی۔ پی ٹی آئی اب تک مجموعی طور پر 17 منتخب بلدیاتی نمائندوں کو میئر کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے پر پارٹی سے نکال چکی ہے۔

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    حلیم عادل شیخ نے 11 بلدیاتی اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے جمع کروائےگئے جوابات اطمینان بخش نہیں ہیں، تمام جوابات ایک جیسے اور اسٹیریو ٹائپ ہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں مومن آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد کبیر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

    پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھےجبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کرنے والی پی ٹی آئی کے 34 اراکین پولنگ کے دوران غیر حاضر رہے تھے۔

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

  • قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023  کا وفاقی بجٹ منظور

    قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ منظور

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا گیا ،قومی اسمبلی نے فنانس بل 24-2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی بجٹ کا کل تخمینہ 14 ہزار 480 ارب روپے ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ ساڑھے 900 ارب روپے ہوگا،جبکہ حکومت کی جانب سے بہت سی ترامیم بھی کی گئی ہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے سےبڑھاکر 60 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف معاہدے کی ایک اور شرط پوری ہوگئی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ بجٹ میں 215 ارب سے زائد کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 ارب سے بڑھا کر 9 ہزا 415 ارب کردیا گیا پنشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب کردی گئی ہےآئندہ مالی سال کے منظور شدہ بجٹ کے مطابق این ایف سی کے تحت 5 ہزار 276 ارب روپے کے بجائے 5 ہزار 390 ارب روپے ملیں گے۔

    غلام محمود ڈوگر کیجانب سے لینڈ مافیا کی سرپرستی کا انکشاف،اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

    فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 459 ارب روپے کے بجائے 466 ارب روپے کردی گئی ہے پراپرٹی کی خرید اور فروخت پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کرنے کا امکان ہے، پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سےحکومت کو 45 ارب کے اضافی ٹیکس وصول ہوں گے کھاد پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا بھی امکان ہے، کھاد پر فیڈرل ایکساٸز ڈیوٹی بڑھانے سے 35 ارب اضافی وصول ہوں گے انکم ٹیکس میں سالانہ 24 لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس 2.5 فیصد اضافہ کیا ہے پرانی ٹیکنالوجی والے پنکھوں اور پرانے بلب پریکم جنوری 2024 سے اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کی ترمیم منظور کی گئی ہے، یہ ترمیم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کی اب پرانی ٹیکنالوجی والے پنکھوں پر یکم جنوری 2024 سے 2 ہزار روپے فی پنکھا ٹیکس عائدہوگا، پرانے بلب پر یکم جنوری 2024 سے 20 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

    آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

    فیصل آباد سے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار

    استور کے جنگل میں آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا،ہزاروں درخت جل گئے

  • آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

    آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

    ملتان: تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کے سامنے پیش کیا گیا بجٹ کچھ اور ہے اور منظور کرایا جانے والا بجٹ کچھ اور ہو گا۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 215 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں، قوم پہلے ہی مہنگائی میں پس چکی ہے فنانس بل کو ریوائز کیا جا رہا ہے، جو پہلے ٹیکس لگے ہیں وہ موجود ہیں اور ان میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہےآئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے، قوم کے سامنے پیش کیا گیا بجٹ کچھ اور ہے اور منظور کرایا جانے والا بجٹ کچھ اور ہو گا۔

    استور کے جنگل میں آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا،ہزاروں درخت جل گئے

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعتیں تقریباً 40 فیصد بند ہو چکی ہیں اورمزید بند ہو رہی ہیں،انڈسٹریز اس وقت بحران کی کیفیت میں ہیں اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پروڈکشن متاثر ہو رہی ہے ٹیکسٹائل اور زراعت کا برا حال ہے، ملک کی معیشت سکڑ رہی ہے اور حکمران جو بات کر رہے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں، زرعی شعبہ بھی بحران کا شکار ہے، کھاد مہنگی ہوتی جا رہی ہے،اس پر 5 فیصد ڈیوٹی لگادی گئی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ نے امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کے اعلامیے پر تبصرہ نہیں کیا، امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے اعلامیے میں کشمیریوں کی پامالی کا ذکر تک نہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر کوئی تبصرہ ہی نہیں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس پر سب خاموش ہیں-

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

  • غلام محمود ڈوگر کیجانب سے لینڈ مافیا کی سرپرستی کا انکشاف،اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

    غلام محمود ڈوگر کیجانب سے لینڈ مافیا کی سرپرستی کا انکشاف،اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

    لاہور کے سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی جانب لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔

    باغی ٹی وی: غلام محمود ڈوگر کے ڈی ایچ اے میں قمیتی اراضی ہتھیانے کیلے ریکارڈ میں ردو بدل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ریونیو اسٹاف کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر 23 اپریل 2023 کو ریٹائر ہوگئے تھے۔ انہیں کریئر کے آخر میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں مبینہ سیاسی کردار نے متنازع بنائے رکھاغلام محمود ڈوگر عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے۔

    انسانی اسمگلنگ میں ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسرملوث ہوتے ہیں،وزیر دفاع

    5 نومبر کو وفاقی حکومت نے گورنر ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دھاوا بولنے کے بعد اُس وقت کے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا تھا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی وفاق کیجانب سے معطلی کے باوجود غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا تھا جبکہ انہوں نے اپنی معطلی لاہور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کی تھی اور عدالتی احکامات حاصل کرکے پوسٹنگ نہیں چھوڑی تاہم بعد میں یہ معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا تھا جس کے بعد عدالت عظمیٰ نےغلام محمود ڈوگرکو واپس عہدے پر بحال کیا تھا۔

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

    اس وقت کی پنجاب حکومت نے بھی غلام محمود کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار کیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے سی سی پی او کو ایک وارننگ لیٹر بھی جاری کیا تھا غلام محمود ڈوگر کو وفاقی وزرا پر مقدمہ درج کرنے پر بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر بھی وہ میڈیا کی زینت بنے رہے۔

    استور کے جنگل میں آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا،ہزاروں درخت جل گئے