Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • انگلینڈ کےفاسٹ بولر اسٹیون فن بھی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے

    انگلینڈ کےفاسٹ بولر اسٹیون فن بھی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے

    انگلش کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر اسٹیورٹ براٹ کے بعد 100 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر اسٹیون فن نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : نیوز ایجنسی کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے سینئیر فاسٹ بولر 34 سالہ اسٹیون فن گھٹنے کی انجری کے باعث2023 کے سیزن میں زیادہ ایکشن میں نہیں دکھائی دیئے تاہم پیر کو انہوں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔

    اسٹیون فن نے اپنی کاؤنٹی سسیکس کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ میں گزشتہ 12 مہینوں سے اپنے جسم کے ساتھ جنگ ​​لڑ رہا ہوں تاہم اب میں نے شکست تسلیم کر لی ہے، میں ناقابل یقین حد تک خوش قسمت ہوں کہ میں نے اتنی کرکٹ کھیلی،کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اپنی صلاحیتوں سے کرکٹ کو کچھ واپس دے سکوں۔

    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    اسٹیون فن نے 2010 میں بنگلادیش کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 36 ٹیسٹ ، 69 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اسٹیون فن نے ٹیسٹ میں 125، ون ڈے میں 102 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 570 فرسٹ کلاس وکٹیں بھی ان کے نام ہیں، اس کے علاوہ وہ 3 بار ایشیز جیتنے والی انگلینڈ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیا ،بین اسٹوکس نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس رکھنے کیلئے گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوکس ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں بین اسٹوکس مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں، وہ ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انگلینڈکے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ بھی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

  • خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو،سینئیر صحافی طالبان کے دفتر پہنچ گئیں

    خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو،سینئیر صحافی طالبان کے دفتر پہنچ گئیں

    کابل: بچیوں کے اسکول کھلوانے کیلئے سینیئر افغان صحافی اور سماجی کارکن محبوبہ سراج طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے دفتر پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں عرب نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے افغان طالبان کے محلات اور پالیسی پر پہلی خصوصی دستاویزی فلم جاری کیجس میں خواتین کے حقوق کی رہنما اور صحافی محبوبہ سراج نے بھی ملاقات کی، جنہوں نے ان سے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کی اپیل کی،دستاویزی فلم کی مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں محبوبہ سراج کو ذبیح اللہ سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہےمختصر کلپ دستاویزی فلم کا حصہ ہے-

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان سے ملاقات کے دوران محبوبہ سراج نے کہا کہ خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو، افغانستان ایک ایسی نسل کا متحمل نہیں ہوسکتا جو اسکول ہی نہ گئی ہو طاقت سے اقتدار حاصل تو کیا جا سکتا ہے مگر اسے برقرار نہیں رکھا جا سکتا، جب تک طالبان حکومت یہ مسئلہ حل نہیں کرتی دنیا ان کے خلاف ہی رہے گی۔


    اس موقع پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے محبوبہ سراج کے تحفظات افغان حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اگر اسکول کی لڑکیاں حکومت کے خلاف جائیں گی تو یہ معاشرے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے وہ صرف ترجمان ہیں، معاملے کو عمائدین تک پہنچادیں گے۔

    افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    واضح رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا،طالبان نے دسمبر 2022 میں خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی جس سے عالمی سطح پر غم و غصہ پیدا ہوا تھا اگست 2021 میں اقتدارسنبھالنے کے بعد چھٹی جماعت کےبعد سےلڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا،طالبان کے عبوری حکومت سنبھالنے کے بعد سے اففانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کی تعلیم ، خواتین کے پارک، جم، یونیورسٹیوں میں جانے سمیت غیر سرکاری گروپوں اور اقوام متحدہ کے اداروں میں ملازمتوں پر پابندیاں عائد ہیں-

    موسمیاتی تبدیلیاں،ماہرین نے یو اے ای کو انتباہ جاری کر دیا

  • موسمیاتی تبدیلیاں،ماہرین نے یو اے ای کو انتباہ جاری کر دیا

    موسمیاتی تبدیلیاں،ماہرین نے یو اے ای کو انتباہ جاری کر دیا

    ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کیلئے انتباہ جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) نے مئی میں ایک خبردار کیا تھا کہ اگلے پانچ سال میں عالمی درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان ہے، جس کی وجہ گرین ہاؤس گیسوں میں اضافہ اور ایل نینو رجحان کی متوقع واپسی ہے مشرقی بحرالکاہل میں سطح آب کے غیر معمولی درجہ حرارت گرین ہاؤس گیسیں گلیشیئرز کے پگھلنے اور سمندر کی سطح میں اضافے کے ساتھ گرم سمندروں کا باعث بھی بن رہی ہیں جس سے موسم مزید شدید ہو جائے گا اور متحدہ عرب امارات ان سے متاثر ہو گا-

    بھارت نے دریائے ستلج میں ہزاروں کیوسک پانی چھوڑ دیا

    متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کے تحت بارش میں اضافے کے پروگرام کے حصے کے طور پر کام کرنے والے یوسف وہبی کے مطابق شدید گرمی اور شدید بارشوں سے روز مرہ کی زندگی سب سےزیادہ متاثر ہوگی یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے مطابق جولائی کو تاریخ کا گرم ترین مہینہ قراردیا گیا ہے جبکہ ناسا کے ایک سائنس دان کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ممکنہ طور پر’’ہزاروں نہیں تو سیکڑوں سال میں دنیا کا گرم ترین مہینہ‘‘ ہوگا۔

    بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

    متحدہ عرب امارات میں گذشتہ سال جولائی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ڈاکٹروں نے رواں سال جولائی میں خبردار کیا تھا کہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد سے تجاوز کرنے کے بعد لُو لگنے سے متعلق بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،5 ڈاکو ہلاک ،2 فرار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،5 ڈاکو ہلاک ،2 فرار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11 میں ڈاکو گھر میں لوٹ مار کے لیے داخل ہوئے تھے تاہم پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے مبینہ ڈاکو گھر کی گرل کاٹ کر اندر داخل ہوئے تھے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی،پولیس کے مطابق 15 پر ڈکیتی کی کال موصول ہوئی تو پولیس متاثرہ گھر پہنچی اور مقابلہ کیا۔ جس میں ڈاکو مارے گئے۔

    دوسری جانب دادو میں جعلی ایس ایس پی بننے والا نوجوان پکڑا گیا،نوجوان لڑکے جہانگیر نے سرکاری واکی ٹاکی سے مختلف پیغامات جاری کرکے پولیس کو دھوکہ دے دیا جھلو تھانہ کے ہیڈ محرر کے بیٹے نے نقلی ایس ایس پی بن کر ضلع پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ایس ایس پی عبدالخالق پیرزادو نے معاملے کا فوری نوٹس لے لیا-

    دادو: ہیڈ محرر سمیت نقلی ایس ایس پی گرفتار

    دونوں باپ بیٹے کے خلاف جھلو تھانہ کے ایس ایچ او رحمت اللہ میمن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے،بیٹے جہانگیر پر 419 پی پی سی کے تحت دفعات شامل جبکہ ہیڈ محرر سکندر گوپانگ پر 114 پی پی سی اور 155 C پولیس آرڈر کے تحت دفعات درج کی گئی ہیں۔

    ترجمان ضلع پولیس کے مطابق ہیڈ محرر سکندر گوپانگ اور اسکے بیٹے جہانگیر نے سرکاری واکی ٹاکی کا غلط استعمال کرکے ایس پی کا نام استعمال کیا، دونوں باپ بیٹے نے سرکاری واکی ٹاکی کے ذریعہ ایس ایس پی کا نام استعمال کرکے فیک پیغامات جاری کئے۔

    بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

  • افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    کابل پر طالبان قبضے کے 2 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے-

    باغی ٹی وی: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کیے، مگر پورے نہیں کیے ، طالبان کو وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں،جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے-

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ 2 برس میں تقریباً 34 ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے جبکہ اگست 2021 سے اب تک 1.9 بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کیے افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    یاد رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا،طالبان نے دسمبر 2022 میں خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی جس سے عالمی سطح پر غم و غصہ پیدا ہوا تھا اگست 2021 میں اقتدارسنبھالنے کے بعد چھٹی جماعت کےبعد سےلڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا،طالبان کے عبوری حکومت سنبھالنے کے بعد سے اففانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کی تعلیم پرپابندی عائد کی گئی۔

    امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی …

    دوسری جانب حال ہی میں افغان محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، تاہم اس بات کی منظوری طالبان کی اعلٰی قیادت دے گی،افغان وزیرتعلیم ندا محمد ندیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں مخلوط تعلیم پرپابندی لازمی تھی کیونکہ کچھ مضامین پڑھائے جانے سے اسلام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے،یہ پابندی طالبان سپریم کمانڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی طرف سے لگائی گئی تھی،یہ عارضی ہے ، مخلوط تعلیم، نصاب اور ڈریس کوڈ کا مسئلہ حل ہو جائے گا تو یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی جائیں گی ہیبت اللہ اخوندزادہ کی طرف سے جنوبی شہر قندھار سے جاری کردہ پابندی اگلے نوٹس تک برقرار ہے۔

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

  • شادی سے متعلق خبروں پربابر اعظم کےمینجر کا بیان

    شادی سے متعلق خبروں پربابر اعظم کےمینجر کا بیان

    لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی سے متعلق خبروں پر ان کے منیجر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کپتان کے منیجر نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے درحقیقت یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بھی ایک ’خبر‘ ہے برائے مہربانی غیر تصدیق شدہ خبروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں،جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے منیجر کے اس بیان کی توثیق کی ہے-


    واضح رہے کہ خبریں تھیں کہ بابر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو رہی ہے، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی کردی جائے بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ انکی مکمل توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بعد شادی کا ارادہ نہیں رکھتےبابراعظم کے فینز کو اپنے ہیرو کو دولہا کے روپ میں دیکھنے کی خواہش سے بخوبی واقف اور ان کی بے تابی کا اندازہ ہے لیکن اس کے لیے انہیں کم از کم ایک سال انتظار کرنا پڑے گا بابراعظم کی شادی کی تاریخ تو ابھی طے نہیں ہوئی لیکن ایک بات ضرور کنفرم ہے کہ بابر ورلڈکپ کے فوری بعد دلہا نہیں بننے جارہے۔

    بابراعظم کی شادی کب تک؟

  • چین میں چینی مٹی سے بنے ​​پانی کے پائپوں کا ایک قدیم ترین نیٹ ورک دریافت

    چین میں چینی مٹی سے بنے ​​پانی کے پائپوں کا ایک قدیم ترین نیٹ ورک دریافت

    یو سی ایل کے محققین کی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم سیرامک ​​پانی کے پائپوں کا ایک نظام، جو چین میں اب تک کا سب سے قدیم دریافت کیاگیا ہے،یہ ظاہرکرتا ہے کہ نیو لیتھک لوگ کسی مرکزی ریاستی اتھارٹی کی ضرورت کےبغیرانجینئرنگ کے پیچیدہ کارناموں کے قابل تھے-

    باغی ٹی وی:یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے چین میں ایک قدیم بستی میں چینی مٹی (ceramic) سے بنے ​​پانی کے پائپوں اور نکاسی آب کے گڑھوں کا ایک پیچیدہ نیٹ ورک دریافت کیا ہے یہ دریافت neolithic زمانے سے تعلق رکھتی ہے اور حیرت کا ثبوت دیتی ہے کہ اس وقت کے لوگ کسی مرکزی ریاستی اتھارٹی کی ضرورت کے بغیر انجینئرنگ کے اہم کارنامے انجام دینے کے قابل تھے۔

    نیچر واٹر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں، آثار قدیمہ کی ٹیم نے چینی دیواروں والی پنگلیانگٹائی کے مقام پر سیرامک ​​پانی کے پائپوں اور نکاسی آب کے گڑھوں کے نیٹ ورک کی وضاحت کی ہے جو 4,000 سال پرانا زمانہ ہے جسے لانگشن دور کہا جاتا ہے۔ نیٹ ورک نکاسی آب کے نظام کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے کمیونٹی کے درمیان تعاون کو ظاہر کرتا ہے، حالانکہ مرکزی طاقت یا اتھارٹی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    ایکس کے مقابلے میں لائی جانیوالی ایپ تھریڈز کے استعمال میں 79 فیصد کمی

    انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی،یو سی ایل کے ڈاکٹر ییجی ژوانگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس سیرامک ​​پانی کے پائپ نیٹ ورک کی دریافت قابل ذکر ہے کیونکہ پنگلیانگٹائی کے لوگ پتھر کے زمانے کے اوزاروں کے ساتھ پانی کے انتظام کے اس جدید نظام کو بنانے اور برقرار رکھنے کے قابل تھے اور اس نظام کو کمیونٹی کی وسیع منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی ایک اہم سطح کی ضرورت ہوگی۔

    سیرامک ​​کے پانی کے قدیم پائپ چین میں اب تک دریافت ہونے والا سب سے قدیم مکمل نکاسی کا نظام سمجھا جاتا ہے۔ انفرادی حصوں کو آپس میں جوڑ کر بنائے گئے پانی کے پائپ سڑکوں اور دیواروں میں موجود تھے جو بارش کے پانی کو ہٹانے کا کام بھی کرتے تھے جو کہ نیو لیتھک سائٹ پر مرکزی منصوبہ بندی کی اعلیٰ سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔

    عراق میں بنفشی رنگ کا جھنڈا کیوں لہرایا گیا؟

  • میکسیکومیں گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد

    میکسیکومیں گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد

    میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں ایک گھر کے فریزر سے 13 لاشیں ملی ہیں جس پر پولیس نے 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کا پیچھا کیا جو ایک عمارت میں چھپا ہوا تھا، عمارت میں تین مغوی بھی تھےپولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیامغویوں کو بھی فریزر میں لاشوں کےہمراہ چھپایا گیا تھا تینوں مغویوں کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا گیا تھا ویراکروز کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ ملوث افراد کی تعداد اور ان کی شناخت کا تعین کرنے کے لیے فیلڈ اور لیبارٹری ٹیسٹ جاری ہیں-

    پولیس کے مطابق تلاشی لینے پر فریزر سے 13 لاشوں کی باقیات بھی ملیں جنھیں فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے اس عمارت میں مزید لاشیں بھی چھپائی گئی ہیں پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ یہ ڈرگ ڈیلرز کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ ہے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر 5 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا لاشوں کی شناخت کے بعد ہی معمہ حل ہوسکے گا۔

    سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

    واضح رہے کہ ویرا کروز میکسیکو کے خلیجی ساحل کے ساتھ ایک تیل سے مالا مال ریاست ہے جو طویل عرصے سے انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کا مرکز رہی ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران ویراکروز میں 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئےلاطینی امریکی ملک میکسیکو میں منشیات فروشوں کے خلاف متنازع فوجی کارروائی 2006 سے جاری ہے جس میں اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

  • واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے فیچر کا فیصلہ

    واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے فیچر کا فیصلہ

    میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کے نئے فیچر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر سامنے آیا ہے اب واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی پسند کے مطابق اسٹیکرز تیار کر سکیں گے،اس کے لیے صارفین تحریری وضاحت کریں گے اور واٹس ایپ کا سسٹم اس کے مطابق اسٹیکرز تیار کرے گا۔

    واٹس ایپ صارف کے تجربے کو بڑھانے کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کے لیے اپنی ایپلیکیشن کو بہتر بنا رہا ہےاینڈرائیڈ 2.23.17.8 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا انسٹال کر کے صارفین کو ایک ہی ڈیوائس پر متعدد اکاؤنٹس شامل کرنے کی سہولت فراہم کرنے والے فیچر کو جاری کرنے کے بعد، واٹس ایپ اب پیغام رسانی کے تجربے کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔

    سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

    screen shot
    جیسا کہ مذکورہ بالا اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، اسٹیکر ٹیب کے اندر کی بورڈ کھولتے وقت ایک نیا بٹن "تخلیق” دستیاب ہوسکتا ہے۔ اس اختیار کو منتخب کرتے وقت، صارف کو اسٹیکر بنانے کے لیے استعمال ہونے والی تفصیل درج کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ واٹس ایپ پہلے درج کردہ تفصیل سے تیار کردہ اے آئی اسٹیکرز کا ایک سیٹ پیش کرے گا، اور صارف یہ بتا سکتا ہے کہ گفتگو میں کون سا اسٹیکر شیئر کرنا ہے۔

    اے آئی اسٹیکرز میٹا کی طرف سے پیش کردہ ایک محفوظ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے جاتے ہیں،یہ فیچر مختلف اے آئی ماڈلز جیسے مڈ جرنی یا ڈیل ای سے ملتا جلتا نظر آتا ہے جس میں تحریر لکھ کر تصاویر تیار کی جاتی ہیں آپ ہمیشہ اے آئی کے ذریعہ تیار کردہ اسٹیکرز پر کنٹرول رکھ سکتے ہیں جیسے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی اسٹیکر نامناسب یا نقصان دہ ہے،تو آپ میٹا کو اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ فیچر اختیاری ہے اور وہ AI اسٹیکرز آسانی سے پہچانے جا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وصول کنندہ سمجھ سکتا ہے کہ میٹا سے AI ٹیکنالوجی کے ذریعہ اسٹیکر کب تیار کیا گیا ہے۔

    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    رپورٹ کے مطابق ہماری رائے میں، یہ خصوصیت صارف کے تجربے میں کچھ فوائد لاتی ہے۔ AI اسٹیکرز بنانے کے لیے تفصیل درج کر کے، صارفین ایسے اسٹیکرز بنا سکتے ہیں جو انتہائی ذاتی نوعیت کے ہوں اور ان کی دلچسپیوں، تجربات یا بات چیت سے متعلق ہوں۔ ہمارا خیال ہے کہ ذاتی نوعیت کی یہ سطح پیغام رسانی کے مجموعی تجربے کو بڑھا سکتی ہے اور بات چیت کو یقینی طور پر مزید دل چسپ بنا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، صارفین کو جدید ڈیزائن کی مہارت یا بیرونی ٹولز تک رسائی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ان شرائط سے متعلق اسٹیکرز کی نسل کو متحرک کرنے کے لیے صرف ایک تفصیل درج کر سکتے ہیں۔

    یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے کونسا اے آئی ماڈل استعمال کیا جائے گا،بظاہر واٹس ایپ کے اس فیچر کے ذریعے صارفین ایسی پرسنلائزڈ تصاویر تیار کر سکیں گے جن کو دوستوں یا گروپس میں اسٹیکر کے طور پر شیئر کیا جا سکے گا،رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اے آئی سے تیار کردہ ان اسٹیکرز کے بارے میں یہ جاننا آسان ہوگا کہ انہیں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہےاس سے عندیہ متا ہے کہ ان اسٹیکرز میں واٹر مارک یا کوئی اشارہ موجود ہوگا تاکہ صارفین کو معلوم ہوسکے کہ انہیں اے آئی ماڈل سے تیار کیا گیا ہے یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تو تمام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

  • سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

    سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

    اسٹاک ہوم: سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق چند ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ یہ واقعہ پیش آیا کہ عراق سے تعلق رکھنے 2 ملعون افراد 37 سالہ سلوان مومیکا اور 48 سالہ سلوان نجم نے نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سوئیڈش شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا 37 سالہ سلوان مومیکا اور 48 سالہ سلوان نجم نے قرآن مجید کو نذر آتش کیا، جو کہ سویڈن کے آزادی اظہار رائے کے قوانین کے تحت جائز ہے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھے جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔

    دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہجوم کے درمیان فائر فائٹر والے ملبوسات پہنے گروپ نے ’نفرت ختم کرو‘ کے نعرے لگائے۔

    تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے گلو کاراسدعباس انتقال کر گئے

    سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا چند ہفتوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع ملعون شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

    جن لوگوں کو قرآن جلانے کی اجازت دی جاتی ہے انہیں ایک گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے، جس کے بعد پولیس انہیں منتشر کرتی ہے اور لوگوں کو بے حرمتی کی گئی مقدس کتاب کی باقیات کو جمع کرنے کی اجازت دیتی ہے اس موقع پر مومیکا اور نجم نے قرآن مجید کے متعدد صفحات چھاپے تھے جن میں عربی میں متن کے ساتھ ساتھ سویڈش میں ترجمہ بھی تھا جو پورے چوک میں پھیل گیا۔
    sweden
    اس جوڑے کے پولیس کی حفاظت کے تحت علاقے سے نکلنے کے بعد، کئی آدمی چوک کے اس پار پہنچ گئے، اور زمین سے اور شاہی محل کی طرف جانے والی دیواروں سے صفحات اٹھائے۔

    امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

    اس سال سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جس سے مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں سے ان واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،جلانے سے سویڈن کے لیے سفارتی بحران پیدا ہو گیا ہے اور کئی ممالک میں مظاہرے ہوئے ہیں جن میں سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے-