Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح

    ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح

    انقرہ: ترکیہ نے روس کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی :ترک خبررساں ایجنسی انادولو کے مطابق جمعرات کو ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پہلی بارایکیو پاور پلانٹ کو جوہری ایندھن کی ترسیل کی تقریب سے اپنے ورچوئل خطاب کے دوران کہا کہ ترکی 60 سال کی تاخیر کےبعد دنیا میں جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے، اکویو پاور پلانٹ کو ہوا اور سمندر کے ذریعے جوہری ایندھن کی ترسیل کے ساتھ اس پلانٹ نے اب ایک جوہری پلانٹ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا


    ایکیو جوہری پلانٹ ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 4,800 میگاواٹ اور چار ری ایکٹرز تک متوقع ہے، جوہری پلانٹ اس سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

    ترک صدر طیب نے کہا کہ بہت سے اہم منصوبوں کی طرح اکویو کو فنانسنگ ماڈل کے ساتھ لاگو کیا گیا جو ہمارے قومی بجٹ پر بوجھ نہیں ہے اور روس کے ساتھ ہماری سب سے بڑی مشترکہ سرمایہ کاری ہےیہ منصوبہ ترکیہ کی قدرتی گیس کی درآمدات کو سالانہ 1.5 ارب ڈالر تک کم کرنے میں کردار ادا کرے گا اور قومی آمدنی میں اضافے کا بھی باعث بنے گا۔

    عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    واضح رہے کہ اکویو جوہری پلانٹ کے لیے ترکی اور روس کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے پر مئی 2010 میں دستخط کیے گئے تھے اور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب 3 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی جس کے بعد پہلے یونٹ پر تعمیر شروع ہوئی۔

  • عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی :صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی ،درخواست میں کے پی حکومت، سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فریق بنایا گیا ہے۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایمل ولی خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں کی آبادکاری میں عمران خان نے سہولت کاری کی، فیض حمید کی معاونت سے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کی گئی، عمران خان نے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کرنے کا اعتراف میڈیا پر کئی بار کیا۔

    اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ملک میں دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

  • کراس بارڈر ادائیگیوں میں  چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی یوآن نے پہلی مرتبہ امریکی ڈالرکوپیچھے چھوڑ دیا ،چین کی گزشتہ ماہ کراس بارڈر ادائیگیاں امریکہ سے دو فیصد کی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کی بنیاد پر چین کی مارچ میں کراس بارڈر ادائیگیوں کی شرح 48.4 فیصد اور امریکی ڈالر میں چین کی کراس بارڈر ادائیگیوں کی شرح 46.7 فیصد رہی مارچ میں چین کی کراس بارڈر ادائیگیوں کا حجم ریکارڈ 54.99 ارب یوآن رہا جو ایک ماہ قبل 434.5 بلین ڈالر تھا عالمی تجارت میں چین کی کرنسی یوآن کا استعمال کم ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    یوآن مارچ میں چین میں سرحد پار لین دین کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی بن گئی،جس نےپہلی بار ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہےکہ بیجنگ کی جانب سے یوآن کے استعمال کو بین الاقوامی بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

    دسمبر 2022 کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک

  • اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نعٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن کے مطابق بینک دولت پاکستان حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق پیر یکم مئی 2023 کو "یومِ مزدور” کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے یکم مئی 2023 بروز پیرکو اسٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے یوم مزدور پر تمام نجی بینکوں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

    پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

    سندھ حکومت نے یکم مئی کوعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا دنیا بھر کے دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یکم مئی کو مزدوروں کا دن منایا جائے گا، اس حوالے سے سندھ حکومت نے عام تعطلیل کا اعلان کیا ہے، اور اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    دسمبر 2022 کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی یوم مزدورپرسندھ کے سرکاری اور تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی، اور یوم مزدور کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے، جنہوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے لیے نتیجہ خیز جدوجہد کی۔

    سندھ: اشتہاری مفرور خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت بڑھا دی گئی

  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سیریز کا پہلا ون ڈے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے-

    پاکستان، نیوزی لینڈ ،ون ڈے میچز کی سیریز ،نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ڈیرل مچل نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول ینگ نے بھی 86 رنز اسکور کیے ٹام لیتھم 20، چیڈ باؤز 18، مارک چیپ مین 15 اور روندرا رچن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہینری نکلس 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔

    ویرات کوہلی پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد

    نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 124 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا امام الحق 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی 49 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود ایک جبکہ آغا سلمان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    قبل ازیں ٹاس کے بعد کی جانے والی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی ، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب کپتان نیوزی لینڈ ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کرلیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 500 ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم ہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں مکمل کیں۔

    شارجہ اورسڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سےسچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز

    پاکستان نے اب تک سری لنکا کیخلاف 92، بھارت کیخلاف 73، ویسٹ انڈیز کیخلاف 63 ون ڈے جیتے، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کیخلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی، پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلا اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 میچز جیتے ہیں۔

    پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں۔

  • دسمبر 2022 کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک

    دسمبر 2022 کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک

    اسلام اباد: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2022 کے بعد دوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 20 اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہے۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری


    اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 3 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 46 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 91 لاکھ ڈالربڑھ کر 5 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے۔

    شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 93 روپے تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ ہواگزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر283 روپے 39 پیسے کا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 290 روپے 50 پیسے ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے سے انکار

    جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 150 روپے بڑھی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہے 10 گرام سونے کی قدر 129 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 586 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر اضافے سے 2001 ڈالر ہے-

    سندھ: اشتہاری مفرور خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت بڑھا دی گئی

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم

    حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کمیٹی روم نمبر 3 میں ہو رہےہیں جس میں تحریک انصاف کیجانب سےشاہ محمود قریشی ،فواد چودھری اور بیرسٹرعلی ظفر شامل ہیں جب کہ حکومتی وفد میں اسحاق ڈار،اعظم نذیرتارڑ،سعدرفیق، یوسف رضاگیلانی ،نویدقمر اور کشورزہرا شامل ہیں۔


    ایم کیو ایم کا وفد بھی مذاکرات کیلئے کمیٹی روم نمبر 3 میں موجود ہے ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی وفد نے عمران خان کا مؤقف پی ڈی ایم اتحاد کے اراکین کو پہنچادیا، پی ٹی آئی وفد نےانتخابات کے طریقہ کار اور پارٹی مؤقف کو پی ڈی ایم اتحاد کے سامنے رکھا۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخ دینے پر زور دیا کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جولائی تک قومی اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں،عمران خان الیکشن کی تاریخ کوجولائی میں اسمبلی تحلیل کے ساتھ طے کرنا چاہتے ہیں-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نےمذاکرات سے پہلے فون پراپنی ٹیم کو آگاہ کیا،جولائی کے بعداسمبلی کی تحلیل پی ٹی آئی کو قبول نہیں ہوگی-

    مذاکرات میں تحریک انصاف کی جانب سے تین شرائط پیش کی گئیں:

    1. مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسملیاں تحلیل کی جائیں-

    2. مئی 14 سے آگے تاریخ کے لیئے. آئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کے لیئے تحریک انصاف کے استعفی واپس لینے ہوں گے۔

    3.جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کرائیں جائیں-

    مذاکراتی کمیٹی کے رکن یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بات چیت چل رہی ہے، حل سیاستدانوں نے نکالنا ہے پی ٹی آئی کل اپنے مطالبات حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے گی، آج بہت اچھے ماحول میں بات ہوئی اور امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی بھی ڈیمانڈ نہیں کی گئی، پی ٹی آئی کے مطالبات پر اپنی اپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے اور پھر مشاورت کے بعد اپنا فیصلہ کریں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹی و آر پر بات ہوئی جس کے لیے کل پھر دوبارہ بیٹھیں گے۔ اصولی فیصلہ ہے آئین کے اندر رہ کر معاملے کو ہینڈل کرنا ہے، ہم ریاست اور عوام کے مفاد کو مدنظر رکھنا ہے، دونوں کمیٹیاں اپنی قیادت کو بات چیت سے آگاہ کرنے کے بعد کل دوپہر تین بجے دوبارہ بیٹھیں گی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کی پہلی نشست دو گھنٹے بعد ختم ہوگئی، سیاسی جماعتیں سیاسی مسئلوں کو حل بات چیت سے نکالتی ہیں، ہم جس جذبے سے بیٹھے ہیں وہ حل نکالنا ہے، مذاکرات کو تاخیری حربےکےطور پر استعمال نہیں ہونے دینا، ہم نے اپنا نقطہ نظر پیش کردیا اگلی نشست کل ہوگی ہمارا جذبہ ان مزاکرات کے زریعے حل نکالنے کا ہے، ہم سمجھتے ہیں ہم جو بھی حل تجویز کریں گے وہ آئین کے مطابق ہوگا، ہم آئین کے ماورا کوئی کام نہیں کریں گے، تحریک انصاف پاکستان کی عوام کی فلاح کو ترجیح دینا چاہتے ہیں-

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مذاکرات میں ہونے والی بات چیت کے حوالے سے ہماری عمران خان سے مشاورت ہوئی جبکہ حکومتی کمیٹی نے بھی اپنے قائدین سے مشاورت کرنی ہےہم نے حکومتی کمیٹی پر واضح کیا ہے کہ آپ ایک سفارش لے کر آئیں اگر وہ آئین کے مطابق ہو تو ہم ضرور بات کریں گے۔

    گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےمذاکرات کیلئےتین رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھاجبکہ آج قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیرا عظم شہباز شریف نے واضح کر دیا ہے کہ بات چیت کا ون پوائنٹ ایجنڈا یعنی پورے ملک میں ایک دن اور شفاف انتخابات ہوگا۔

    دوسری جانب بجمعیت العلمائے اسلام (ف) نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی فورم پرمذاکرات نہیں کیے جائیں گے جے یو آئی (ف) نے منعقدہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرت کرنے والی کسی بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی (ف) نے منعقدہ اجلاس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو تسلیم نہیں کرتے ہیں نہ باہر اور نہ پارلیمان کے اندر، اس لیے پی ٹی آئی سے کہیں پر بھی مذاکرات نہیں ہوں گے،جے یو آئی (ف) نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ اور آئین پاکستان کے دفاع میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

  • شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    کراچی:شالیمار ٹرین کی جانب سے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق شالیمار ایکسپریس نے کراچی سے لاہور تک کے مسافروں کے لئےکرائے میں 20 فیصد کی غیر معمولی کمی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد کی موت

    ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 15 مئی تک شالیمار ایکسپریس میں سفر کرنے والے افراد کیلئے کرائے میں 20 فیصد رعایت ہوگی، جب کہ 16 سے 31 مئی تک سفر کرنے والوں کو کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔


    ترجمان ریلوے کے مطابق کرائے میں کمی کا اطلاق تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر ہو گا، اور رعایت کا اطلاق ایڈوانس اور کرنٹ بکنگ پر بھی ہو گا، جب کہ پہلے سے ریزرو کرائی گئی ٹکٹس پر رعایتی کرایہ ریفنڈ کیا جائے گا۔

    مولانا فضل الرحمان کا پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے سے انکار

  • سندھ: اشتہاری مفرور خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت بڑھا دی گئی

    سندھ: اشتہاری مفرور خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت بڑھا دی گئی

    کراچی: سندھ کابینہ نے اشتہاری مفرور خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ روپے مقررکرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں وزرا، مشیر، معاونین خاص اور افسران نے شرکت کی کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا-

    راجن پور: کچہ آپریشن پندرھویں دن میں داخل، پولیس کی بلا تعطل کارروائیاں جاری

    اجلاس میں صوبے بھر کے ٹول پلازہ پر خفیہ کیمرا لگانے اور خریدنےاجلاس میں سال 2022 اور 2023 کی ترقیاتی بجٹ کو رویو کرنے کی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انڈسٹریز قوانین 1986 میں ترامیم کی منظوری اور اینگرو کمپنی کو 6 ہزار 761 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی منظوری زمین ٹھٹہ میں الاٹ کرنے پرجہاں پر ینگرو کمپنی 4 سو میگاواٹ ہائبرڈ سولر توانائی پروجیکٹ شروع کرے گی کے فیصلے پر غور کیا گیا-

    باپ اپنے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر لے گیا

    علاوہ ازیں اجلاس میں صوبائی کابینہ نے اشتہاری مفرور خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت بڑھادی۔ قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور دوران ڈکیتی ریپ کےملزمان خطرناک قرار دیئے گئےخطرناک جرم کیلئےسر کی قیمت پانچ لاکھ روپےمقرر کردی گئی جبکہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کی بھی قیمت پانچ لاکھ مقرر ہوگئی۔

    زمین موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کے باعث "نامعلوم مقام” پر پہنچ گئی ہے،سائنسدانوں کا انتباہ جاری

    اجلاس میں ملزمان کے زیادہ سے زیادہ سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایسے ملزمان جن کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہے، ایسے ملزمان کی تعداد پہلے ہی زیادہ ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے سے انکار

    مولانا فضل الرحمان کا پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے سے انکار

    اسلام آباد:چئیرمین جمیعت علما اسلام اور حکمراں اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں اور کس بنیاد پر کریں، اپنے اصول کے تحت سینیٹ کمیٹی کا حصہ نہیں بن رہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ 14مئی کو پنجاب میں الیکشن کیلئے تھا، عدالت کا فیصلہ ناقابل عمل ہے، اس کا ادراک انہیں خود کرلینا چاہیے،یہ ہماری پارٹی کی سوچ ہےسپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کیلئے مجبور کررہی تھی، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں،کس بنیاد پر کریں، ہم اپنے اصول کے تحت سینیٹ کمیٹی کا حصہ نہیں بن رہے۔

    نواز کو نکالا گیا،مجھے بھی نکالنا چاہتے ہیں تو میں بھی تیار ہوں،وزیراعظم

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کیلئے مشاورتی عمل سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو مجبور کر رہی تھی کہ بات چیت کریں ساری سیاسی جماعتوں کی جانب سےایک شخص کوراضی کرنے پر اعتراض ہے سپریم کورٹ 90 دن میں کیوں پھنس گئی ہےپاکستان میں انتخابات ہمیشہ ایک دن ہوتے رہے ہیں وزیراعظم سے کہا ہے کہ سینیٹ کمیٹی کا مذاکرات کا نتیجہ آنے تک اپنی رائے محفوظ رکھیں گے-

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیڈریش اور آئین کو بچانا ہے، آج سپریم کورٹ کے رویہ کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے، ہم پنجاب الیکشن اور فنڈنگ سے متعلق عدالتی فیصلہ ناقابل قبول نہیں قرار دے رہے بلکہ اسے ناقابل عمل کہہ رہے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

    انہون نے کہا کہ اگر بنیادی ڈھانچے کا ایک بھی ستون گرتا ہے تو عمارت گر جاتی ہے، ہماری نظر وفاق پاکستان پر ہے، عدالت نے ایک طرف مذاکرات کا کہا اور ساتھ ہی کہہ رہی ہے ہمارا فیصلہ اپنی جگہ موجود ہے، سپریم کورٹ پہلے اپنا ہتھوڑا ہٹائے۔

    ملک میں جاری ڈیجیٹیل مردم شماری سے متعلق کہا کہ مردم شماری کےعمل پراعتماد کیا جارہا ہے، اندرون سندھ، کوئٹہ، فاٹا میں مردم شماری پراعتماد کیا گیا، مجموعی طور پر 5 سال میں ہماری آبادی کم ہوگئی مردم شماری کے مسئلے کا ہماری جماعت نے نوٹس لیا ہے، مردم شماری کے طریقہ کار ، مردم شماری کی کمپین پر عدم اعتماد کیا جارہا ہے۔

    ہم تو فقیر لوگ ہیں ،ہم کو جس طرف چلاتے ہیں چل پڑتے ہیں،آصف زرداری

    سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمان کی کمیٹی نے سفارشات مکمل کرلی ہیں، پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پرکیوں قانون سازی نہیں ہوئی؟ قانون سازی ہونی چاہیے، 2018 میں بہت بڑی دھاندلی ہوئی، ذمےداران کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔