Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فی الحال یوکرین نیٹو میمبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو حتمی شکل دینے سے قبل روس، یوکرین جنگ کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کو اپنے خصوصی انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ امریکی حکام تعلقات میں معمول کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں ہم ابھی سعودی، اسرائیل تعلقات کے معاہدے سے بہت دور ہیں تاہم ہمیں بات کرنے کیلئے بہت کچھ ملا ہے، سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اسرائیل سے کوئی زیادہ مسئلہ ہے۔

    یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے، اس عمل کی تکمیل کیلئے یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ ضروری ہے جس کے بعد اس کی اتحاد میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔

    سعودیہ کا فرانس سے توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق

    انہوں نے کہا کہ نیٹو ممبرشپ ہونے تک امریکا اور نیٹو اتحادی، روس کے خلاف جنگ کے خاتمے کیلئے یوکرینی افواج کو درکار دفاعی مدد اور اسلحہ فراہم کرتے رہیں گے،انہوں نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو بتادیا دیا ہے کہ اسرائیل کے معاملے کی طرح امریکا یوکرین کو دفاعی امداد اور اسلحے کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے روس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کو پہلی مرتبہ کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا امریکی صدر کو اپنے اس فیصلے پر اپنی پارٹی سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ضروری ہے کیونکہ یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہو رہا ہے-

    طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنے کا آغاز کردیا

  • صادق آباد میں ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،3 اہلکار زخمی

    صادق آباد میں ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،3 اہلکار زخمی

    صادق آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تھانہ بھونگ کی حدود میں پولیس وین پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تینوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل الطاف، لطیف اور کانسٹیبل عدیل شامل ہیں۔

    دوسری جانب گھوٹکی میں انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ. نوٹیفیکشن جاری

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں سندرانی اور ساوند برادری کے افراد شامل ہیں، سندرانی برادری کے مسلح ملزمان نے ساوند برادری کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور موقع سے فرار ہو گئے واقعے میں مرنے والوں کی شناخت غوث بخش، علی اصغر اور 10 سالہ بچی بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے-

    گوجرانوالہ:علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

  • عمران خان آج 11 مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

    عمران خان آج 11 مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج اسلام آباد میں درج 11 مقدمات میں اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں 3 مقدمات اور سیشن عدالتوں میں 8 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم 8 کیسز کی کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کیلئے کمشنر آفس سے رجوع کرے گی،چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروایا۔

    ریڈیو پاکستان لاہور میں سینما بنانے کا اعلان

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کےجوابات دیئے،وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی عمران خان سے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

    فواد چوھری کی اہلیہ حبا فواد اور شہباز گل آمنے سامنے

    دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سمیت 9 مئی کے تمام ماسٹر مائنڈز کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیانوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ بہت دیر ہوچکی، جلد سے جلد چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نومئی کے تمام ماسٹر مائنڈز اور آلہ کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جب تک 9 مئی کے واقعات میں ملوث ان لوگوں کو سزا نہیں ملے گی ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

    شارک تیراک کو چھوتی ہوئی نیچے سے گزر گئی

  • چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش

    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش

    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں پانچ رکنی تفتیش کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف آج 13 مقدمات میں شامل تفتیش ہیں چیئرمین تحریک انصاف تھانہ کھنہ کے دو اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دو مقدمات میں شامل تفتیش ہیں تھانہ بہارہ کہو، سیکرٹریٹ، مارگلہ، رمنا، ترنول، کراچی کمپنی اور کوہسار میں درج مقدمات میں بھی شامل تفتیش ہیں-

    چیئرمین تحریک انصاف سے پولیس کی جے آئی ٹی تفتیش کررہی ہے چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس جی الیون میں پیش ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی جے آئی ٹی میں پیشی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جے ائی ٹی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی انسپکٹر اور تفتشی افسر شامل اور حساس اداروں کے دو افسران بھی شامل ہیں۔

    9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند گرفتار

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کے خلاف تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے اور اس مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔

    کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،مزید بارش کی پیشگوئی

  • آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب

    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے۔

    باغی ٹی وی : ریڈیو پاکستان کے مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا۔ 4 سال ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے۔ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں نے ریڈیوپاکستان پر 3 روز حملہ کیا۔ سکیورٹی گارڈز کو حملے میں لاٹھیوں سے مارا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے، اس کا مقصد ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو نہ کہ پیٹرول بم۔ آئندہ وقت پاکستان کو جوڑنے کا وقت ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ ایک گروہ کی سرگرمی پاکستان کی ترجمانی نہ کرے-

    عمران خان آرمی چیف کیخلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں،وزیراعظم

    انہوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں جو بھی ملوث ہوگا قانون سازی کے تحت روک تھام کریں گے۔ وزیراعظم جلد ہی اس سلسلے میں اہم اعلان کریں گے۔ چہرے کسی سے چھپے نہیں، جنہوں نے امپورٹڈ حکومت کے نعرے لگائے، وہ امریکا کے گھٹنوں میں بیٹھ گئے۔ آرمی چیف کے قتل سے متعلق سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتی ہوں، ایسی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر سے نمٹا جائے جو آرمی چیف کے خلاف مہم میں شامل ہیں۔

    لندن: پی ٹی آئی کا حامی پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار

    اپنے ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی چیئرمین سے کہا ہوگا کہ 2022 کے مارچ کی طرح انتشاراورفساد پھیلا کر ملکی معیشت کو تباہ نہ کرنا آئندہ عام انتخابات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔اگلے وزیراعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانی عوام کا ہوگا۔

    قازقستان کی ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد …

    خیال رہے کہ ایک روز قبل آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی تھی، آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی بھی شریک تھے جبکہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔

    ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد میں ہوٹلزکی قیمتیں آسمان کو چھونے …

  • یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا

    یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا

    یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : گجرات کے نواحی علاقے کالیکی کا رہائشی 28 سال کا عثمان محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تھا، عثمان کے مطابق وہ اپنے چار دوستوں کے ساتھ اٹلی جانا چاہتا تھاکشتی میں 700 افراد سوار تھے جن میں 350 پاکستانی تھے،کشتی میں سوار ہونے سے قبل ان سے لائف جیکٹس کے لیے رقم وصول کی گئی تھی، 6 روز سمندر میں کشتی چلتی رہی کوئی کنارہ دیکھا نہ کوئی جزیرہ ایک کارگو جہاز نے رک کر پانی اور خوراک سے مدد دی-

    عثمان نے بتایا کہ حادثے سے قبل ایک ہیلی کاپٹر بھی آیا اور وہ تصاویر لینے کے بعد چلا گیا،ہیلی کاپٹر آنے کے بعد وہ پرامید ہوگئےکہ اب انہیں ریسکیو کرلیا جائے گا، عثمارسی ڈال کر کشتی کو کھینچا گیا تو بیلنس بگڑ گیا اور کشتی ڈوب گئی، رسی ڈال کر کھینچنے والے دور کھڑے رہے اور وہ پانی میں غوطے کھاتے رہے-

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے سیف ہاؤسز میں اب بھی 20,000 کے قریب پاکستانی موجود ہیں، جنہیں کشتی کے ذریعے اٹلی بھیجے جانے کا انتظار ہے ان کے تین دوست بھی ان سیف ہاؤسز میں موجود تھے جبکہ ایک اور پولیس کانسٹیبل بھی اس سانحے میں جان کی بازی ہار گیا تھا اسمگلر نے پاکستان چھوڑنے کے 10 دن کے اندر ہمیں منزل تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے رقم وصول کرنے کے باوجود وعدے کبھی پورے نہیں کیے-
    https://twitter.com/FIA_Agency/status/1677960873183420416?s=20
    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے،ایف آئی اے نے مرکزی ملزم آصف سنیارے کے بھائی محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے بٹورے۔

    ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم سلیم حوالہ ہنڈی کے ذریعے اپنے بھائی آصف کو پیسے بھجواتا تھا، جو کہ اس وقت لیبیا میں موجود ہے آصف سنیارے نے لیبیا میں متعدد سیف ہاؤسز بنائے ہوئے ہیں۔

  • طالبان نے افغانستان سے  تیل نکالنے کا آغاز کردیا

    طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنے کا آغاز کردیا

    افغانستان کے صوبہ سر پل میں واقع قشقری کنویں سے آزمائشی طور پر تیل نکالنے کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس علاقے سے روزانہ 150,000 ڈالر مالیت کا 200 ٹن تیل حاصل کیا جا سکے گا-

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کومائنز اور پیٹرولیم کے وزیر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ اس صوبے کا تیل ملک کے اہم اقتصادی وسائل میں سے ایک ہے اس تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک میں دیگر منصوبوں کے نفاذ کے لیے استعمال کرنا امارت اسلامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے مستقبل قریب میں صوبے میں قشقری تیل کے کنوؤں سے روزانہ 100 ٹن تیل نکالا جائے گا، ان کانوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا-

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا،پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو الرٹ …

    باختر نیوز ایجنسی کے مطابق سرپل اور فاریاب صوبوں میں قشقری، بازار کامی اور زمردسائی کے نام سے تیل کی تین فیلڈز ہیں، جن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس علاقے میں مستحکم ذخائر کی مقدار کا تخمینہ 87 ملین بیرل ہے طالبان کی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان کی کانوں میں خاص طور پر چین سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے ایک اندازے کے مطابق افغانستان 1 ٹریلین ڈالر سے زائد کے غیر استعمال شدہ وسائل پر بیٹھا ہے، جس نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

    رنج و الم کی کوئی حقیقت نہ پوچھیے، کتنی ہے میرے درد کی عظمت نہ …

    واضح رہے کہ سرپل کی قشقری آئل فیلڈ میں دس کنویں ہیں جن میں سے پانچ فعال ہیں اور ”افغان چائنا“ کمپنی نے قشقری فیلڈ میں بارہ اور اگ دریا میں مزید دو کنوؤں کی کھدائی شروع کر دی ہے، جس کا تعلق سرپل کا مرکز ہے 2021 میں کابل کے اقتدار پر واپسی کے بعد، طالبان نے گزشتہ سال ایک چینی کمپنی کے ساتھ سر پل سے تیل نکالنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    جنوری میں، افغان طالبان کی عبوری حکومت نے ایک چینی فرم کے ساتھ 25 سالہ معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے کہ وہ دریائے آمو کے طاس سے تیل نکالے اور شمال میں تیل کے ذخائر کو ترقی دے سکے معاہدے کے مطابق چینی کمپنی پہلے سال میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جو تین سالوں میں 540 ملین ڈالر تک بڑھ جائے گی۔

    عمران خان آرمی چیف کیخلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں،وزیراعظم

  • پاکستان کی لیجنڈ اور نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کا یوم وفات

    پاکستان کی لیجنڈ اور نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کا یوم وفات

    ذہین طاہرہ پاکستان کی لیجنڈ اور نامور اداکارہ اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معتبر اور مستند نام تھیں۔

    ذہین طاہرہ پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک تجربہ کار اور اولین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے فلم کے لیے بھی کام کیا، اداکاری کے علاوہ ذہین طاہرہ پروڈیوسر اور ہدایتکار بھی تھیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور اسٹیج کے لیے بھی کام کیا ذہین طاہرہ 1949ء میں بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں، مرحومہ 45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں، 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کی۔

    ذہین طاہرہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں انتہائی منجھی ہوئی اور اولین اداکارہ تسلیم کی جاتی تھیں۔ انہوں نے ساٹھ، ستر اور اسی کی دہائیوں میں پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز سے بے شمار ڈراموں میں انتہائی جاندار کردار ادا کیے۔ذہین طاہرہ نے سات سو ڈراما سیریز میں مرکزی اور اہم کردار ادا کیے۔

    گوگل کی جانب سے کیلینڈر ایپلی کیشن میں انتہائی اہم فیچر شامل

    انہوں نے چند ایک ٹیلی ویژن سیریز کی ہدایتکاری بھی کی۔ آخری سالوں میں انہوں نے زیادہ تر نجی ٹیلی ویژن چینلوں کے ساتھ کام کیا۔ انہوں پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے شوکت صدیقی کے لکھے ہوئے ریکارڈ توڑ ڈرامے خدا کی بستی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی بے مثال فنکارہ ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینیئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی تھیں۔

    ذہین طاہرہ سیکڑوں ڈراموں میں جلوہ افروز ہو چکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے ’عروسہ‘، ’دستک‘، ’دیس پریس‘، ’کالی آنکھیں‘، ’کہانیاں‘، ’وقت کا آسمان‘، ’ماسی اور ملکہ‘، ’راستے دل کے‘، ’کیسی ہیں دوریاں‘، ’شمع‘، ’دل دیا دہلیز‘، ’چاندنی راتیں‘، ’آئینہ‘، ’تجھ پے قربان‘ سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

    ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد میں ہوٹلزکی قیمتیں آسمان کو چھونے …

    حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013ء میں انہیں تمغائے امتیاز سے بھی نوازا تھا۔ ہم ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی 2013ء میں ملا تھا۔

    ہمارے بچپن کی یادوں سے لے کر اب تک ہر ڈرامے کی جان یہ فنکارہ بے پناہ صلاحیتوں کی حامل تھیں۔ ذہین طاہرہ کا تعلق کراچی سے تھا۔ ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکار تھیں جو شروع سے ہی ٹی وی اسکرینوں پر چھائی ہوئی تھیں۔

    انہوں نے تقریبا سات سو سے زائد ڈراموں میں فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع بھی ملا۔

    اداکارہ ذہین طاہرہ عارضہ قلب کے باعث کافی عرصے سے شدید علیل تھیں۔ پھر اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہوئیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ 9 جولائی 2019ء کو ذہین طاہرہ کی طبیعت رات گئے انتہائی خراب ہوئی جو سنبھل ہی نہ سکی اور وہ انتقال کر گئیں۔ ان کی تدفین کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی۔

    مشینی و جدید کاشتکاری اور موسمیاتی سمارٹ فارمنگ کے طریقوں پرمبنی گرین پاکستان انیشیٹیو کا …

  • موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا پیغام، لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر کردی

    موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا پیغام، لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر کردی

    موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ میچز کی شئیر کی گئی ویڈیو میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ لاہور پولیس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہیلمٹ زندگی بچاتا ہے-

    لاہور ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ویڈیو میں مختلف کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باؤلر کی طرف سے گیند کرائے جانے پر بلے باز کے ہیلمٹ پر بال لگتی ہے جس سے اس کا سر محفوظ رہتا ہے۔


    ویڈیو میں قومی کرکٹر محمد عرفان کی باؤلنگ کے کلپس بھی شیئر کیے گئے جس میں محمد عرفان کی گیند زمبابوے کے بلے باز کے ہیلمٹ پر جاکر لگتی ہے۔ گیند ہیلمٹ پر لگنے سے بلے باز گِرجاتا ہے اور ہیلمٹ دور جاکر گرتا ہے۔

    گوگل کی جانب سے کیلینڈر ایپلی کیشن میں انتہائی اہم فیچر شامل

    لاہور پولیس کی اس ویڈیو پر صارفین کی طرف سے بھی دلچسپ رد عمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لاہور پولیس کا بہت زبردست آئیڈیا ہے’، ایک اور صارف نے لکھا کہ آگاہی پھیلانے کیلئے یہ بہترین مارکیٹنگ کا طریقہ ہےایک صارف نے لکھا کہ اگر شعیب اختر بال کرا رہے ہوں تو شاید ہیلمٹ کام نہ آئے-

    دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم، چالان کرنا مقصود نہیں، شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے-

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا،پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو الرٹ …

    سی ٹی او مستنصر فیروز نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا کہا کہ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، ہیلمٹ بازو پر لٹکانے اور ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان جاری، شہر بھر میں 190 ناکے قائم ،بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-

  • گوگل کی جانب سے کیلینڈر ایپلی کیشن میں انتہائی اہم فیچر شامل

    گوگل کی جانب سے کیلینڈر ایپلی کیشن میں انتہائی اہم فیچر شامل

    گوگل کیلنڈر اینڈرائیڈ کے لیے بہترین کیلنڈر ایپس میں سے ایک ہے،سرچ انجن گوگل خاموشی سے کیلینڈر ایپلی کیشن میں ایک بڑی تبدیلی کرنے جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کیلنڈر ایپ میں کمپنی کی جانب سے انتہائی اہم فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔ جس کے مطابق صارفین گوگل کیلینڈر میں شیئر کا بٹن بھی استعمال کرسکیں گے گوگل کیلینڈر ایونٹس میں شیئر بٹن کا مطلب ہے کہ ایونٹ کے منتظمین بڑی تعداد میں لوگوں کو انفرادی طور ای میل کیے بغیر ہی مدعو کرسکیں گے۔


    رواں سال مارچ میں، خبر سامنے آئی تھی کہ گوگل کیلنڈر ایونٹس کے لیے ایک نیا شیئر بٹن تیار کر رہا ہے، لیکن اس وقت یہ کام نہیں کر رہا تھا یہ فیچر مارچ کے مہینے میں نامکمل شکل میں متعارف کرایا گیا تھا۔ لیکن ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں اس کو مکمل شکل میں دیکھا جا سکتا ہے،کیلینڈر ایپ پر صارفین جب بھی کوئی ایونٹ سیٹ کریں گے، وہاں ایونٹ کے نام اور تاریخ کے نیچے ایک شیئر بٹن دِکھائی دے گا۔

    خاکروب کی معمولی غلطی سے امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق ضائع

    اس بٹن کو دبانے وہ معیاری اینڈرائیڈ شیئر شیٹ کھل جاتی ہے جو آپ کو کسی بھی دوسری فائلوں،جیسےکہ تصاویر اور دستاویزات کا اشترا ک کرتے وقت نظر آتی ہے۔ یہاں اس ایونٹ کو ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ڈِسکورڈ جیسی متعدد ایپ میں شیئر کر سکتے ہیں جن افراد کو دعوت نامے موصول ہوئے ہوں گے وہ لنک پر ہاں، ناں یا شاید کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی دستیابی کے متعلق بتا سکیں گےتاہم کمپنی کی جانب سے اس فیچر کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    ھریڈز پراکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی کیا قیمت ادا کرنی ہوگی؟

    یہ طریقہ فوری واقعات اور مدعو کرنے والوں کی ایک طویل فہرست کے ساتھ تقریبات کے لیے زیادہ آسان ہے۔ امکان ہے کہ آپ پہلے ہی ٹیلیگرام گروپ، واٹس ایپ کمیونٹی، یا ڈسکارڈ سرور میں مذکورہ مدعو افراد کے ساتھ تفصیلات پر تبادلہ خیال کر رہے ہوں۔ لہذا، آپ اس جگہ پر ایونٹ کا لنک آسانی سے شیئر کر سکتے ہیں۔ لنک کا ہر وصول کنندہ تین پیش سیٹ بٹنوں کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو اپنی دستیابی بتائے گا ہاں، نہیں، اور شاید،جبکہ بٹنوں کے ساتھ آن اسکرین تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ ایونٹ کا اصل کیلنڈر لنک ان کے ای میل آئی ڈیز پر بھیج دیا جائے گا۔

    میکڈونلڈز نےبھارت میں اپنےکھانے کی تیاری میں ٹماٹرکا استعمال بند کردیا