Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنا ملکی مفاد میں نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

    افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنا ملکی مفاد میں نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا کبھی اٹوٹ انگ نہیں رہا، ضرورت پڑی تو جنگ بھارت کے گھر تک لے جائیں گے-

    باغی ٹی وی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین سے تعاون کیا، پریس کانفرنس کا مقصد فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا احاطہ کرنا ہے، پریس کانفرنس کا مقصد دہشت گردی کےخلاف فوج کے اقدامات کا احاطہ کرنا ہے۔

    ستیہ پال ملک کی طرف سے پلوامہ پر بیان، بھارت میں ہنگامہ خیزی میں اضافہ، …

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جو دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں ان میں ملوث دہشت گردوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کرکے گرفتار کیا گیا 2023 میں دہشت گردی کے واقعات میں 137 افراد شہید اور 117 زخمی ہوئے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے، دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،پُوری قوم اِن بہادر سپوتوں اور اِن کے لواحقین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں ملک کی امن و سلامتی پر قربان کر دی۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد کا تعلق افغانستان کے علاقے قندھار سے تھا ،کچھ علاقوں میں دہشتگردوں کی تنظیمیں سرگرم عمل ہیں اریاد اللہ کو ٹی ٹی پی سے احکامات موصول ہوئے تھے اراید اللہ نے 30 لاکھ روپے میں گاڑی خریدی جس پر دہشتگرد کے پی او پر حملے کیلئے پہنچے کراچی پولیس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشتگرد مارے گئے کراچی پولیس آفس پر حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کا تعلق لکی مروت دوسرے کا وزیرستان سے تھا-

    آرمی چیف چار روزہ دورے پر چین میں ہیں. آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے جھوٹے بیانیہ کو علماء میڈیا کی مدد سے روکا گیادہشت گرد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات خراب کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پیاور بلوچستان کی دہشتگرد تنظیموں کا بیرونی تعلق ثابت ہوچکا ہے، افغانستان سے امریکی انخلا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تببدیلیوں کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں نسبتاً اضافہ ہوا ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 98 فیصد مکمل ہوچکا ہے، پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 85 فیصد مکمل ہوچکا ہے، مغربی بارڈر پر 3 ہزار 141 کلو میٹر پر باڑ لگائی جارہی ہے کشمیر بھارت کا کبھی اٹوٹ انگ نہیں رہا، ضرورت پڑی تو جنگ بھارت کے گھر تک لے جائیں گے، 20 سال سے افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے-

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فواجِ پاکستان،قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیز کی کارروائیوں، عزم اوردہشتگردی کو ختم کرنے کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے،درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اگر پاکستان کا موازنہ دیگر ممالک سے کیا جائے تو جس طرح پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی اور لڑ رہے ہیں، اُس کو نہ صرف دُنیا نےتسلیم کیا ہے بلکہ اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی دہشتگردی کے خلاف ہماری کامیاب جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔انشااللہ اس وقت بھی ترکیے اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد جاری ہے-

    عمران خان تیزی سے پاکستان کو انتشار کی طرف دھکیل رہا. بلوم برگ

    میجرجنرل احمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے سیاسی استعمال سے انتشار پھیلتا ہے، سیاستدان فوج کی غیرسیاسی ہونے کی سوچ کو تقویت دیں، پاکستان کی فوج قومی فوج ہے، تمام سیاست دان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں فوج کسی خاص سوچ، رویے اور نظریے کی طرف راغب نہیں، بھارتی سیاست میں پاکستان کو اہمیت دی جاتی ہے، بھارت مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام لگاتا ہے، فالس فلیگ آپریشن کی باتیں اسی مقاصد کے لئے ہیں، بھارت ہمیشہ الزام تراشیاں کرتا رہے گا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی تاریخی اہمیت ہے، دونوں ملکوں کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں، آرمی چیف کے دورہ چین میں تمام پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔

    شیخ رشید نےوزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ لینےکیلئےصدر مملکت کو خط لکھ دیا

    میجرجنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا، خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کے پی پولیس کی استعداد کار میں بہتری لارہے ہیں افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنا ملکی مفاد میں نہیں، افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنے سے انتشار پھیلے گا، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکیں، سوشل میڈیا پر آئے روز پروپیگینڈا کیا جاتا ہے، الیکشن کے لئے فوج کی فراہمی سے متعلق وزارت دفاع الیکشن کمیشن اور عدالت کو آگاہ کرچکی ہے، جعلی میڈیا اکاؤنٹس پر فضول پروپیگینڈا کیا جاتا ہے، فوج میں انصاف اور احتساب کا مضبوط نظام موجود ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے سابق افسران کے کورٹ مارشل سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ آپ صرف آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر فوکس کریں، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق سوال وزارت خارجہ سے کیا جائے۔

    آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،وزیر قانون

    میجرجنرل احمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ دہشت گردی کے خلاف 70 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہورہے ہیں، بھارت نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود سرحدی خلاف ورزی کی، بھارت نے رواں سال 56 بار چھوٹی سطح پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں، قیاس آرائی پر مبنی 22، فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 3، سیز فائر خلاف ورزی کے 6 چھوٹے اور فضائی حدود کی ٹیکٹیکل خلاف ورزی کے 25 واقعات شامل ہیں ہم بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے 6 جاسوسی ڈرون گرائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا جاری ہے، پاکستان کی جانب سے کئی بار اقوام متحدہ مبصرین کو ایل او سی پر لے جایا گیا، پاکستان او آئی سی کے سکرٹری جنرل کو بھی ایل او سی کا دورہ کرا چکا ہے، دوسری جانب بھارت نے کسی بھی غیر ملکی مبصرین یا میڈیا کو ایل او سی پر جانے کی اجازت نہیں دی۔

    خواتین سے بدسلوکی کے الزامات،سی این این کا اینکر برطرف

    ان کا مزید کہنا تھا کہ معشیت کی بہتری کیلئے فوج کے اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے اس کےلئے فوج نے ہر وسم کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے افواج پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے کوئی نوگو ایریا نہیں-

  • شیخ رشید نےوزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ لینےکیلئےصدر مملکت کو خط لکھ دیا

    شیخ رشید نےوزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ لینےکیلئےصدر مملکت کو خط لکھ دیا

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ لینے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنےوکیل اظہر صدیق کی توسط سےوزیراعظم کو اعتماد کےووٹ لینے کے لئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں انتخابات کے لئے فنڈز منظور نہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھو چکے۔

    آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم اور ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا،شیخ رشید

    خط کے متن کے مطابق الیکشن کرانا حکومت کی آئینی ذمہ درای ہے، قومی اسمبلی میں فنڈز منظور نہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم پاکستان کی ایوان میں اکثریت نہیں رہی خط میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس کریں۔

    آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،وزیر قانون

    قبل ازیں اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاتھا کہ آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا حکومت عدلیہ کو دھمکیاں دینے کے بجائے آئین و قانون کا احترام کرے ورنہ یہ آئین اور قانون کے شکنجے میں پہلے ہی خود آچکے ہیں، الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہتر ہے، مولانا فضل الرحمان وہاں لے جا کر مارے گا جہاں کوئی نہیں بچائے گا۔

    خواتین سے بدسلوکی کے الزامات،سی این این کا اینکر برطرف

  • آنکھ سے دل دکھائی دیتا ہے، کوئی دھوکہ میں کھا نہیں سکتی

    آنکھ سے دل دکھائی دیتا ہے، کوئی دھوکہ میں کھا نہیں سکتی

    مجھ سے اونچا ہونے کو وہ
    پنجوں کے بل کھڑا ہوا ہے

    25 اپریل 2017
    فرزانہ ناز کا یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ایک نئی ابھرتی ہوئی معصوم صورت شاعرہ فرزانہ ناز صاحبہ آج سے ٹھیک 6 برس قبل آج ہی کی تاریخ 25 اپریل 2017 کو ایک افسوسناک حادثہ کے نتیجے میں جانبحق ہو گئی تھیں ۔ نیشنل بک فائونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام 22 اپریل تا 24 اپریل 2017 کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہونے والے 3 روزہ آٹھویں قومی کتب میلہ میں 24 اپریل کی شام فرزانہ ناز تقریب کے مہمان خصوصی کو اپنی شاعری کی کتاب پیش کرنے کے بعد واپسی پر اسٹیج سے سیڑھیاں اترتی ہوئی گر گئیں جس کے نتیجے میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور ریڑھ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔

    تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال، عرفان صدیقی ، عطاء الحق قاسمی اور ڈاکٹر انعام الحق جاوید بھی موجود تھے جن کی ہدایت پر فرزانہ ناز کو فوری طور پر شفاء انٹر نیشنل ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا ڈاکٹروں سخت محنت اور کوشش کے باوجود فرزانہ ناز جانبر نہ ہو سکیں اور 25 اپریل کی صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سےجا ملیں اس تقریب میں حسب معمول ان کے دو کمسن بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی اور ان کے خاوند اسماعیل بشیر بھی موجود تھے ۔

    فرزانہ ناز جنوری 1991 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئی تھیں انہوں نےمیٹرک بھلوال گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سےعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈ اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے اردو کیا تھا ۔ انہوں نے ایک ادبی تنظیم ” کسب کمال” کی جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے ادبی سرگرمیاں شروع کر رکھی تھیں ۔ وہ زیادہ تر مشاعروں کی نظامت کی ذمے داریاں سنبھال لیتی تھیں ۔

    مشاعروں میں ان کے شوہر ان کے دونوں کمسن بچے ہمراہ ہوتے تھے ۔ حادثے کے روز بھی وہ ان کے ساتھ ہی تھے ۔ فرزانہ ناز کا پہلا شعری مجموعہ ” ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے ” ان کی موت سے چند روز قبل شائع ہوا تھا ۔ 3 مئی 2017 کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ان کی شاعری کی کتاب کی رونمائی کے لیے تاریخ طے کر دی گئی تھی مگر افسوس کہ وہ اس سے قبل ہی دنیا سے ” ہجرت ” کر گئیں ۔ ان کی حادثاتی موت کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی ادبی فضا سوگوار ہو گئی تھی اور ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے تاہم ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ میں کوئی بھی حکومتی نمائندہ شریک نہیں ہوا تھا۔

    فرزانہ ناز صاحبہ کی شاعری سے انتخاب

    ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے
    پاوں میں کتنے اور سفر ہیں

    کب سے ضد پہ اڑا ہوا ہے
    ایسے بھی کوئی بڑا ہوا ہے

    مجھ سے اونچا ہونے کو وہ
    پنجوں کے بل کھڑا ہوا ہے

    تماشہ گر ہمیشہ پس دیوار ہوتا ہے
    کہانی خود نہیں بنتی کہانی کار ہوتا ہے

    مری حیرانیوں پہ مسکرا کے مجھ سے ہے کہتا
    یہ دنیا ہے یہاں سب کچھ مری سرکار ہوتا ہے

    الجھے رستوں پہ جا نہیں سکتی
    تیری باتوں میں آ نہیں سکتی

    آنکھ سے دل دکھائی دیتا ہے
    کوئی دھوکہ میں کھا نہیں سکتی

  • آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،وزیر قانون

    آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،وزیر قانون

    لاہور: آج سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں از خود نوٹس کے فیصلے سے متعلق گفتگو کی جارہی ہے آڈیو لیک پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ملک احمد خان نے ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالت نہیں لے جانا چاہیئے، عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہیئے آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں آج کل ٹیکنالوجی اور ہیکنگ کا زمانہ ہےآج ایک سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا کے جدید دور میں حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

    خواجہ طارق رحیم کےساتھ مبینہ آڈیو لیک پر ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آ گیا

    انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ عدالت اور پارلیمنٹ سامنے آجائےکچھ لوگ سیاسی معاملات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، ماضی کے متنازعہ فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا، پارلیمان کو آئین نے کلی اختیار دے رکھا ہے ملکی میں پہلی بار قانون جاری کرنے سے پہلے اس پر عمل روک دیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے، سپریم کورٹ کو اس آڈیو کا نوٹس لینا چاہیئے، آڈیو میں ایک ججمنٹ کا حوالہ دیا گیا ہے آج جاری ہونے والی آڈیو لیک سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں، واضح ہورہا ہے کہ پارلیمانی کارروائی کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا تھا کہ آئین میں ترمیم سپریم کورٹ کا اختیار نہیں سپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح ہے، آئین کی ترمیم نہیں، سپریم کورٹ کی آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح نیا آئین لکھنے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا تھاکہ سپریم کورٹ نے آئین کی شق 63 اے کی جو تشریح کی ہے وہ آئین سے متصادم ہے، تمام آئینی ماہرین کی یہی رائے ہے لہٰذا سپریم کورٹ کی آئین سے متصادم تشریح کو کالعدم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اس ضمن میں جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

    آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم اور ملک کی خارجہ پالیسی …

  • خواتین سے  بدسلوکی کے الزامات،سی این این کا اینکر برطرف

    خواتین سے بدسلوکی کے الزامات،سی این این کا اینکر برطرف

    خواتین سے بدسلوکی کے الزامات کے بعد سی این این نے اپنے معروف اینکر ڈان لیمن کو برطرف کر دیا-

    باغی ٹی وی : سی این این کے ڈان لیمن نے اعلان کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں دوبارہ شروع ہونے والےمارننگ شو میں آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی 17 سال بعد ”برطرف“ کردیا گیا ہےخواتین سے بدسلوکی کے الزامات کے بعد سی این این سے برطرف کیے جانے والے اینکر ڈان لیمن نے نیٹ ورک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سی این این نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مارننگ شو کے شریک میزبان ڈان لیمن سے علیحدگی اختیارکرلی ہے۔

    فاکس نیوزنےاپنے مقبول ترین ٹاپ ریٹیڈ میزبان”ٹککرکارلسن” کو نوکری سے فارغ کر دیا

    57 سالہ لیمن پیر کو معمول کے مطابق اپنے پروگرام میں نظرآئے اور اسی روز ان کی برطرفی کی خبر سامنے آگئی لیمن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سی این این میں 17 سال کام کرنے کے بعد میں نے سوچا تھا انتظامیہ میں سے کسی میں تو اتنی شائستگی ہوگی کہ مجھے براہ راست بتائیں، کسی بھی وقت مجھے کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ میں نیٹ ورک میں وہ کام جاری نہیں رکھ سکوں گا جسے میں نے پسند کیا۔

    نیٹ ورک نے برطرفی کی وجہ کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا۔ تاہم پیر کی سہ پہر ایک دوسرے بیان میں لیمن کی وضاحت کو ’غلط‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انھیں انتظامیہ سے ملاقات کا موقع دیا گیا ۔

    سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

    یہ برطرفی ایک اور بڑے ٹی وی میزبان کی رخصت کے بعد سامنے آئی ہے، ڈان لیمن کے اعلان سے چند لمحے قبل فاکس نیوز نے اعلان کیا تھا کہ وہ پرائم ٹائم میزبان ٹکر کارلسن سے علیحدگی اختیارکررہے ہیں۔

    طویل عرصے سے نیٹ ورک کا حصہ رہنے والے لیمن سی این این کےمارننگ پروگرام کے شریک میزبان تھے تاہم رواں سال کے اوائل میں اقوام متحدہ کی سابق سفیر اور جنوبی کیرولائنا کی گورنر نکی ہیلی سے متعلق تبصرے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوران پروازامریکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے کے باعث آگ لگ گئی

    لیمن نے فروری میں کہا تھا کہ نکی ہیلی ’اپنےعروج ’ پرنہیں تھیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کسی خاتون کو 20، 30 اور شاید 40 سال کی عمر میں اس کے عروج پر سمجھا جاتا ہے ڈان لیمن نے اپنی شریک خواتین میزبانوں پوپی ہارلو اور کیٹلان کولنز کے اعتراضات کے جواب میں مزید کہا تھا کہ میں صرف حقائق بیان کررہا ہوں کہہ رہا ہوں –

    سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لیمن کو ”ٹیلی ویژن پر سب سے بیوقوف آدمی“ قرار دیا۔ تاہم انہوں نے فاکس نیوز نے ٹکر کارلسن کی برطرفی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں …

  • کھٹمنڈو سے دبئی جانے والی پرواز سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا

    کھٹمنڈو سے دبئی جانے والی پرواز سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا

    متحدہ عرب امارات: فلائی دبئی کی پرواز کھٹمنڈو سے ٹیک آف کے دوران پرندوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے دبئی جانے کیلئے پرواز بھری تھی۔


    فلائی دبئی کی پرواز کھٹمنڈو سے ٹیک آف کے دوران پرندوں کے ٹکراگئی تاہم کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہی اور مقامی وقت کے مطابق 11 بجے پہنچنے والی فلائٹ 3 گھنٹے کی تاخیر سے دبئی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گئی۔

    دبئی: 253پاکستانیوں سمیت 319 گداگر گرفتار


    ایئر لائن نے بتایا کہ بوئنگ 737-800، رجسٹریشن A6-FED پرفارم کرنے والی پرواز FZ-576 کھٹمنڈو (نیپال) سے دبئی سے ٹیک اف کر رہی تھی کہ پرندے سے ٹکرا گئی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد عملے نے دبئی کے لیے پرواز جاری رکھی –


    ایوی ایشن حکام کے مطابق پائلٹ نے بہت مہارت اور حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت دبئی لینڈ کرایا طیارے کا مکمل معائنہ کیا جارہا ہے جب کہ طیارے میں سوار مسافر اور جہاز کا عملہ بھی محفوظ رہا۔

    ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ معمول کے مطابق دبئی میں اترا اور مزید معائنہ کیا جائے گا-

    دوران پروازامریکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے کے باعث آگ لگ گئی


    ائیر لائن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہمارے تجربہ کار فلائٹ عملے نے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کیا اور اس بات کا تعین کرنے کے بعد کہ انجن نارمل آپریٹنگ پیرامیٹرز کے اندر تھا آگے کا سفر جاری رکھا۔ ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے مسافروں کے سفر کے شیڈول میں ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

    نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا

  • دہی پر کی گئی نئی تحقیق میں دہی کے مزید حیران کن فوائد سامنے آ گئے

    دہی پر کی گئی نئی تحقیق میں دہی کے مزید حیران کن فوائد سامنے آ گئے

    ماہرین کی جانب سے دہی پر کی گئی حال میں نئی تحقیق میں حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ صحت کیلئے مفید بیکٹیریا سے بھرپور غذائیں کھانے سے بلڈ پریشر, شوگر کی سطح کو کم کرنے، سوزش کم کرنے اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

    ماہرین نے ذیابیطس پھیلنے کی اہم وجہ دریافت کر لی

    تحقیق میں ماہرین نے پایا کہ خمیر شدہ کھانوں جیسے دہی اور دیگر غذاؤں میں موجود صحت بخش بیکٹیریا یا فنگس معدے کیلئے مفید ہے۔ مثال کے طور پر بیکٹیریا کی قسم جیسے Lactobacillus acidophilus انسولین کی حساسیت کو بہتر بنا سکتی ہیں اور Bifidobacterium bifidum ذہنی تناؤ سے پیدا ہونے والی معدے کی علامات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    زندہ جرثوموں کے صحت سے متعلق فوائد کی وجہ سے انٹرنیشنل سائنٹیفک ایسوسی ایشن فار پروبائیوٹکس اینڈ پری بائیوٹکس (ISAPP) کے محققین نے اس حوالے سے بحث بھی کی کہ فائبر سے بھرپور کھانوں کی طرح ہی صحت بخش بیکٹیریا سے بھرپور غذاؤں کا روزانہ استعمال ہونا چاہیے۔

    لاعلاج سمجھے جانیوالے مرض ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات ممکن

    دہی کیلشیم سے بھرپور ، پروٹین اور پروبائیوٹک سے لیس دودھ سے بننے والی ایک بہترین غذا ہے۔دہی وہ غذا ہے جس کا استعمال سردی، گرمی ہر موسم میں کیا جاتا ہے ۔دہی کا استعمال انسانی صحت پر نہایت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے-

    دہی کا استعمال انسان میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی اپنا کردار اداکرتا ہے،جیسا کہ ہم جانتے ہیں انسان میں قوت مدافعت جتنی زیادہ ہوگی وہ اتنا ہی کم بیماریوں کا شکار ہوگا۔قوت مدافعت کی زیادتی انسان کو تمام قسم کی اندرونی اور بیرونی بیماریوں سے بچاکر رکھتی ہے۔

    انزائٹی کا حیرت انگیز علاج دریافت

    دہی کو جلد یا بالوں پر لگایا جائے تو اس سے نہایت حیرت انگیز نتائج اخذ کئے جاسکتے ہیں۔دہی کو چہرے پر لگانے سے جلد تروتازہ ہوجاتی ہے اور ڈیڈ سیلز کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔ چہرے پر دہی کا مساج کرنے سے یہ وائٹننگ بلیچ کا کام کرتا ہے اور جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے جبکہ بالوں میں لگانے سے خشکی کاخاتمہ بھی کرتا ہے۔

    دہی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لئے ایک معاون غذا ہے اس میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی نمایاں مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔دہی کا مستقل استعمال انسان کو دیگر مضر امراض سے بھی بچاتا ہے۔

    نیند کی کمی دوسروں کی مدد کرنے کے رجحان کو کم کرسکتی ہے،تحقیق

  • خواجہ طارق رحیم کےساتھ مبینہ آڈیو لیک پر ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آ گیا

    خواجہ طارق رحیم کےساتھ مبینہ آڈیو لیک پر ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آ گیا

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کےساتھ سامنے آنے والی مبینہ آڈیو لیک کو ’پرائیویسی میں داخل اندازی‘ قراردیا-

    باغی ٹی وی: آڈیو لیک ہونے کے بعد نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پرائیویسی میں دخل اندازی کررہے ہیں، ثابت کریں کہ یہ میری گفتگو ہے یہ آڈیو کسی جگہ استعمال نہیں ہوسکتی ، اس کی تشہیر کرنے والے بھی مجرم ہیں تاہم انہوں نے واضح طور پرتردید نہیں کی یہ آڈیو ان کی نہیں ہے۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو وائرل ہے جس میں وہ پی ٹی آئی وکیل کی توہین عدالت کی درخواست پررہنمائی کررہے ہیں ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو میں کہنا ہے کہ ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا، 7 ممبرججمنٹ ہے، اس پر خواجہ طارق نے سوال کیا کہ کتنی جی؟سابق چیف جسٹس نے بتایا جی یہ اپنا سوموٹو ہے نمبر 4/2010 reported ہے سر یہ 7member judgement 2012 supreme court ,page#553 پرخواجہ طارق نےجواب میں کہا کہ اچھا جی،میں دیکھ لوں گا۔

    اس پر ثاقب نثار نے کہا کہ آپکا جو بھی وکیل ہے اس سے کہیں ذرا یہ دیکھ لے، اس میں ہے کہ بھئی ۔چلو خیرجب آپ پڑھو گے تو خود پتا لگ جائے گا خواجہ طارق کہتے ہیں کہ میں پڑھ لوں گا، میں نے وہ 7ممبر بینچ والی ججمنٹ بھی دیکھ لی ہے، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایکٹ نہیں بنتا، اسے اگر آپ غور سے پڑھیں تو کلاز تھری میں ہے۔

    فاکس نیوزنےاپنے مقبول ترین ٹاپ ریٹیڈ میزبان”ٹککرکارلسن” کو نوکری سے فارغ کر دیا

    خواجہ طارق نے مزید کہا کہ اس میں انہوں نے راستہ بھی دیا ہوا ہے اس پر سابق چیف جسٹس نے کہا کہ جی سرمیں نے دیکھا ہے، وہی تو ہمارے پاس وے آؤٹ ہے، ورنہ تو کیس ہی نہیں بنتا“، اس پر خواجہ طارق نے کہا کہ جی بالکل ٹھیک ہے میں یہ بھی دیکھ لوں گا۔

    جسٹس (ر) ثاقب نثارنے کہا کہ، ”دوسرا خواجہ صاحب اگرآپ کا کوئی بندہ تیا ہو، تو منیراحمد خان والا بھی استعمال کرلو، توہین عدالت ک کلیئر کیس ہے خواجہ طارق نے جواب میں کہا کہ وہ بھی ہو رہا ہے۔

    سابق چیف جسٹس نے کہا کہ کل جو کچھ ہواآزاد جموں و کشمیرمیں اس کے بعد تو کوئی ۔۔۔۔“، جواب میں خواجہ طارق نے کہا ہم صرف 3 ممب بینچ کے حکم کا انتظارکررہے ہیں، مزید گھنٹہ آدھا گھنٹہ لگ سکتا ہے اور اس کے بعد ہم توہین عدالت کیس فائل کررہے ہیں ثاقب نثار کہتے ہیں، “ چلو ٹھیک ہے، شکریہ سر شکریہ-

    افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کردی،سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑٰی کو …

  • منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا

    منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا

    منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان دینے والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا جس کیلئے باقاعدہ طور پر میئرجیکب فرے نے اذان دینے سے متعلق آرڈیننس پر دستخط بھی کیے، اس سے قبل سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پرپابندی تھی۔

    منیاپولس میں کم از کم 1990 کی دہائی سے مشرقی افریقی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے، اور مساجد اب عام ہیں۔ کونسل کے 13 ارکان میں سے تین کی شناخت مسلم ہے اس فیصلے نے کمیونٹی کی کوئی منظم مخالفت نہیں کی۔

    تین سال پہلے، شہر کے حکام نے دار الحجرہ مسجد کے ساتھ مل کر رمضان کے دوران روزانہ پانچ بار باہراذان نشر کرنے کی اجازت دینے کے لیے کام کیا۔ نماز فجر کے وقت، ظہر کے وقت، عصر، مغرب، عشاء کے وقت پڑھی جاتی ہے مینیسوٹا میں، گرمیوں میں صبح 5:30 بجے سے پہلے طلوع ہوتی ہے، جب کہ سورج کے وقت غروب آفتاب رات 9 بجے کے بعد ہوتا ہے۔

    اس قرارداد کو کمیونٹی کے متعدد عقائد کے لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی، بشمول عیسائی اور یہودی رہنما جنہوں نے حالیہ عوامی سماعت میں اوقات کار بڑھانے کے حق میں بات کی۔

    اس کوشش کو عوامی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جو ایک ایسے ملک میں قابل ذکر ہے جہاں مساجد کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کو بعض اوقات اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف بیان بازی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

  • فاکس نیوزنےاپنے مقبول ترین  ٹاپ ریٹیڈ میزبان”ٹککرکارلسن” کو نوکری سے فارغ کر دیا

    فاکس نیوزنےاپنے مقبول ترین ٹاپ ریٹیڈ میزبان”ٹککرکارلسن” کو نوکری سے فارغ کر دیا

    امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے اپنے مقبول ترین مگر انتہائی متنازعہ میزبان ٹککرکارلسن اور ان کے سینیئر ایگزیکٹو پروڈیوسر جسٹن ویلز کو فوری طورپر فارغ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: فاکس نیوز کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اور کارلسن نے ’علیحدگی‘ پر اتفاق کیا ہے۔ دو پیراگراف کے مختصر بیان میں اس اچانک فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

    کارلسن کا نام ڈومینین ووٹنگ سسٹم کیس میں بھی آیا تھا جبکہ میزبان پران کی سابقہ پروڈیوسر نے جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگایا تھا 53 سالہ کارلسن کا آخری ٹی وی پروگرام جمعہ 21 اپریل کو ہوا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق میزبان کے شوکو نسل پرست اورامیگرینٹ مخالف تصورکیا جاتا تھا۔

    لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کارلسن کی برطرفی کا فیصلہ’اوپر’ سے آیا ہے، جن میں فاکس کے چیئرمین روپرٹ مرڈوک اور ان کے بیٹے لاچلن بھی شامل ہیں۔

    کارلسن کو ایک انتہائی بااثرشخصیت سمجھا جاتا ہے، ان کے شوزاکثر کنزرویٹوز اورریپبلکن پارٹی کے لیے ایجنڈا طے کرتے ہیں۔ کارلسن کے پروگرام میں امیگریشن، جرائم، نسل، جنس اور جنسیت جیسے معاملات اٹھائے جاتے ہیں وہ فاکس نیوز کے ٹاپ ریٹیڈ میزبان تھے۔

    اگرچہ کارلسن اکثرڈونلڈ ٹرمپ سے عوامی طور پراتفاق کرتے تھے جن کی سیاست نے حالیہ برسوں میں ریپبلکن پارٹی کو تبدیل کردیا ہے ، لیکن وہ کبھی کبھار سابق صدرکے سیاسی خیالات سے اختلاف بھی کرتے دکھائی دیتے تھے۔

    کارلسن کے فاکس نیوز سے جانے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل فاکس نیوز نے 2020 کے صدارتی انتخابات کی کیبل نیٹ ورک کی کوریج پر ووٹنگ مشین کمپنی ڈومینین کی جانب سے ہتک عزت کا مقدمہ نمٹا دیا تھا۔

    مقدمے میں ڈومینین کا موقف تھا کہ فاکس نیوز کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف دھاندلی کے جھوٹے دعوے سے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے۔اس کیس نے ٹیکسٹ پیغامات سے متعلق انکشافات کو جنم دیا جو کارلسن کے نجی خیالات کو ظاہرکرتے تھے۔

    ڈومینین کے وکیلوں نے عدالتی دستاویزات میں حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کارلسن کے شو کا کچھ حصہ ہتک آمیز تھا۔ کارلسن کا ٹرمپ کے ساتھ تازہ ترین انٹرویو دو ہفتے قبل سامنے آیا تھا۔ ڈومینین کیس میں انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ میزبان نے نجی طور پرسابق صدر کے بارے میں کہا تھا کہ ، ’میں ان سے شدید نفرت کرتا ہوں‘۔

    ٹکرکالسن کے فاکس نیوزسے جانے لے اعلان کے بعد نیویارک میں مرڈوک کے زیر کنٹرول کمپنی فوکس کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ڈومینین کی جانب سے دائر ہتک عزت کا مقدمہ نمٹانے کے لیے 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (63 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ) ادا کرے گی۔