Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ‏کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والےکی ترجمان بن گئیں،مریم اورنگزیب

    ‏کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والےکی ترجمان بن گئیں،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ “جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا عوام کےذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پرجھوٹ نہ بولواسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے. مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    ان کا کہناتھاکہ بےشرم تم نے باجوہ کےکہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدارکی خاطرپنجاب اورخیبر پختونخواہ کےعوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی، ان کی منتخب اسمبلیاں تحلیل کردیں، تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے زوردیا کہ چیف جسٹس نے اگر آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کےخوف بچوں اوربیگمات کےمشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ دیا تو یہ اب ہم ہونے نہیں دیں گے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے۔

    شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کے ٹکٹ کیوں نہیں دیئے،عمران …

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‏کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والے(عمران خان) کی ترجمان بن گئیں آئین اور عدل جب فارن ایجنٹ، داماد ،بیگمات، بچوں، ساس کےمشورےکی نذرہوجائے تو ملک کوعمران جیسےفتنے،چور،جھوٹے،مہنگائی اوربے روزگا ر ی بھگتنا پڑتی ہے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔

    پاکستان کو2022 میں کتنا فنڈ دیا گیا؟ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

  • شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کے ٹکٹ کیوں نہیں دیئے،عمران خان نے وجہ بتا دی

    شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کے ٹکٹ کیوں نہیں دیئے،عمران خان نے وجہ بتا دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کا ٹکٹ نہ دینے پر کہا کہ یہ تینوں وفاق میں میرے اہم وزرا تھے، تینوں نے پنجاب میں چلے جانا تو ملک کون چلائے گا۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چودھری کی ناراضگی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خواہشات پر ملک نہیں چلتے، میں لیڈر ہوں، میرے لیے وفاقی حکومت اہم ہے۔اگر میرے اہم وزرا ہی پنجاب میں چلے گئے تو یہ ملک کیسے چلے گا۔

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    پنجاب کے وزیراعلیٰ کون ہوں گے؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس پر میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پنجاب میں میرا گزشتہ تجربہ اچھا نہیں رہا، تین لوگوں نے خود کو پہلے سے ہی وزیراعلیٰ سمجھنا شروع کر دیا –

    انہوں نےکہا کہ ان تینوں نے آپس میں میچ ڈال لیا، دو نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا کیونکہ وہ پہلے سے ہی شروع ہو گئے کہ ہم نے وزیراعلیٰ بننا ہے اور وہ اپنے لوگوں کو نوازنا شروع ہو گئےاس وجہ سے میں نےعثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنایاجو کسی گروپ کا نہیں تھا شاہ محمود، فواد اور حماد تینوں میں بہت صلاحیتیں ہیں وزیراعلیٰ بننے کی مگر مجھے ان کی وفاق میں ضرورت ہے۔

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا ساری غلطیوں کو سیکھ کر اب پنجاب کیلئے ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جو اس کو اوپر لے کر جائے گامیں نے ہر کسی پر بھروسہ اور اعتماد کرکے بھارتی قیمت ادا کی ہے،دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اعتماد نہیں کرسکتا،اگر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں تو جولائی میں سب الیکشن ایک ساتھ ہوسکتے ہیں۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

  • دوران پروازامریکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے کے باعث آگ لگ گئی

    دوران پروازامریکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے کے باعث آگ لگ گئی

    دوران پرواز امریکی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیر لائن کے بوئنگ طیارے 737 نے کولمبس انٹرنیشنل ائیر پورٹ اوہائیو سے اڑان بھری اور کچھ ہی دیر میں طیارے نے واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا، انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے نے جب واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا تو اس میں آگ لگی ہوئی تھی اور دھواں بھی نکل رہا تھا۔

    نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا


    انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ آگ طیارے سے پرندہ ٹکرنے کی وجہ سے لگی ہے جس کے باعث جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، اس دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام لوگ محفوظ رہےسوشل میڈیا پر طیارے میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو جہاز میں سوار ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

    سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری


    انتظامیہ کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد اور جہاز کے عملے کے حوالے سے معلومات نہیں بتائی گئی طیارے کی مرمت کے بعد اسے دوبارہ اڑان کے لیے تیار کردیا جائےگا۔
    https://twitter.com/aviationbrk/status/1650232686873571328?s=20
    https://twitter.com/aviationbrk/status/1650232796600737794?s=20

    سی ای او گوگل کی سالانہ آمدنی میں حیران کن حد تک اضافہ

  • پاکستان کو2022 میں کتنا فنڈ دیا گیا؟ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

    پاکستان کو2022 میں کتنا فنڈ دیا گیا؟ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق بینک نے ایشیا میں 31.8ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ماہرین کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسدکا توازن خراب ہوا جس سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا-

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ اس نے اپنے پارٹنرز کے ساتھ پاکستان کو5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 میں پاکستان کو 2 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے جاری کئے-

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا اور معیشت کو 30 ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا، پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا،مزید کہا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16ارب ڈالر کے وعدے ہوئے،جن میں سے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیےگئے۔

    انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کس مہینے ہو گی؟شاہد آفریدی نےبتا دیا

  • چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو پر سوشل میڈٰیا پر میمز کا طوفان

    چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو پر سوشل میڈٰیا پر میمز کا طوفان

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور چٹکلوں کا طوفان آگیا۔

    باغی ٹی وی : "Mother in Law” اور” ساس کا کرش” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا کسی نے کہاکوئی رول آف لاء نہیں، بس مدر ان لاء، کسی نےکہا ساس ہماری ریڈ لائن ہے، تو کوئی بولا ‘جب Mother in Law ہی بن جائے Law’۔

    چیف جسٹس کی ساس اور پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی عطا بندیال کو میسجز پہنچانے،جج منیب اختر کو واٹس ایپ پیغام بھیجنے سے متعلق گفتگو لیک


    ایک صارف نے شاعری لکھ ڈالی” میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں کہ تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے ” بعد ازاں اس شعر میں ترمیم کرتے ہوئے مزاحیہ انزاد اپنایا کہا کہ میں کس کے ہاتھ پہ اپنا عدل تلاش کروں کہ اُس کی ساس نے پہنے ہوئے ہیں دستانے-


    صارف نے مزید کہا کہ چیف جسٹس صاحب کی ساس صاحبہ کی آڈیو لیکس انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ کیسے بندیال صاحب کی فیملی سیاسی مقدمات پر اثر انداز ہو رہی ہے یہ نظام عدل کی شفافیت اور چیف جسٹس کی کریڈیبلیٹی پر سوالیہ نشان ہے


    ایک صارف نے کہا کہ وفاق پنکی چلاتی رہی صوبہ گوگی چلاتی رہی ہائیکورٹ داماد چلاتارہا اب سپریم کورٹ ساس چلا رہی ہے یہ پاکستان ہے یا سٹارپلس کا ڈرامہ-

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا


    ایک صارف نے لکھا کہ اے عطاء لاھوتی ھے اس ساس سے موت اچھی جس ساس سے آتی ھو انصاف میں کوتاھی-
    https://twitter.com/SaifUrr61978840/status/1650430552498110464
    صارفین نے چیف جسٹس ست استعفے کا بھی مطالبہ کیا ایک صارف نے لکھا کہ موجودہ آڈیو لیک کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہئیے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ ساس نے میدان مار لیا-


    ایک صارف نے لکھا کہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہوتی ہے یہ تو علم هے لیکن ساس کے پاؤں تلے سپریم کورٹ ہوتی ہے یہ پہلی بار دیکھا اور سنا-

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری


    ایک صارف نے ٹرک کے پیچھے لکھے فقرے کو موقع کے حساب سے نیا رنگ دے دیا اور کہا کہ ‘یہ سب میری ساس کی دعا ہے-

    ایک صارف نے نےعید پر سسرال کا چکر لازمی لگانےکا مشورے دے ڈالا اور لکھاکہ ‘سسرال ایک کلومیٹر دور’۔ْ
    https://twitter.com/Stranger_sayss/status/1650430002855559173


    https://twitter.com/IqrarKazmi12/status/1650433771219619841

    نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا

  • پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق اپنے چیئرمین عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئےعمران خان اعتراف کیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مشورے پر توڑیں عمران خان نے کہا تھا کہ میری صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں جنرل باجوہ نے مجھےکہا کہ اگر آپ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومت گرادیں، جس پر ہم نے اپنی حکومت گرادی لیکن یہ لوگ رونے دھونے والے بچوں کی طرح وکٹیں اٹھا کر ہی بھاگ گئے۔

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی لیکن اب میں نے سبق سیکھ لیا ہے ہماری حکومت گرائی گئی تو پتہ چلا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہم سے جھوٹ بولتا رہا، مڈل ایسٹ کے رہنما نے ایک برس قبل آگاہ کردیا تھا کہ باجوہ تمہارے خلاف ہے۔

    پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا ساری غلطیوں کو سیکھ کر اب پنجاب کیلئے ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جو اس کو اوپر لے کر جائے گامیں نے ہر کسی پر بھروسہ اور اعتماد کرکے بھارتی قیمت ادا کی ہے،دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اعتماد نہیں کرسکتا،اگر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں تو جولائی میں سب الیکشن ایک ساتھ ہوسکتے ہیں۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

    تاہم اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق اپنے چیئرمین عمران خان کے بیان کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہےاورعمران خان کے انٹرویو میں ان کے اپنے الفاظ رپورٹ کرنے کو بھی جھوٹ قرار دے دیا ہے۔


    پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نجی خبررساں ادارے جیو نیوز کی خبرکا اسکرین شاٹ شیئر کیا اسکرین شاٹ کے ساتھ کہا گیا ہے کہ لفافیز لوگوں کو ایک بار پھر گمراہ کر رہے ہیں پی ٹی آئی چیئرمین نے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ڈی ایم کے تمام ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا۔ بالکل وہ نہیں جو کچھ میڈیا والوں کی طرف سے پیش کیا جا رہا ہے-

    انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کس مہینے ہو گی؟شاہد آفریدی نےبتا دیا

  • چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    فیصل آباد: رہنما (ن) لیگ طلال چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ، اس نے غریب کی روٹی بھی نہیں چھوڑی جبکہ میاں نوازشریف کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا اورعمران خان کولانے کیلئے مخصوص قسم کے فیصلے سنائے گئےملک کو آئین کےمطابق چلایا جائے۔

    پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    طلال چوہدری نے کہا کہ ایک مرتبہ پھرعمران خان کی سہولت کاری کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے ایسا ماحول اب نہیں بن سکے گا-پارلیمنٹ کھڑی ہے پارلیمنٹ جان گئی ہے سیاسی قیادت اب اپنا حق جا ن گئی ہے اور اپنا حق لینا جانتی ہے اب ایسا نہیں ہوھا اب 2017 یا 18کا کھیل نہیں کھیلا جا سکے گا پاکستان میں انتخاب ہو گا مگر وہ انتخاب جو پاکستان کی ضرورت ہے وہ انتخاب نہیں جو عمران خآن کی خواہش ہے وہ انتخاب نہیں جس میں صرف عمران خان کو جتایا جائے وہ انتخاب ہو گا جس میں لوگ ووٹ سے جیتیں-

    سعودی عرب نے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی،اسحاق ڈار

    طلال چوہدری نے کہا کہ آڈیولیکس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں یہ آڈیو بھی ہماری مؤقف کی تائید کررہی ہےنئے قانون کے تحت قائم بینچز کے فیصلے مانے جائیں گے نئے قانون کے تحت بینچ نہ بنا تو فیصلہ قبول نہیں کریں گے فیصلے آئین نہیں، ایک شخص کی مرضی سے ہو رہے ہیں چیف جسٹس کومستعفی ہوجانا چاہئے، نااہلوں کواہل قرار دینے کے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں …

  • نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا

    نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا

    نائیجیریا: نائیجیریا کے باشندے بولاجی فتائی نے ردی کی ٹوکری سے اپنا ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ تیار کر لیا-

    باغی ٹی وی : بولاجی فتائی نے اگرچہ کبھی ہوائی سفر نہیں کیا لیکن جہاز سازی کے شوق کے تحت انہوں نے فاضل اشیا اور کچرے سے اڑنے والے طیارے کا ماڈل بنایا ہے جو ریموٹ کنٹرول سے اڑتا ہے یک حالیہ ابر آلود دن میں، سنگل پروپیلر ہوائی جہاز نے فٹ بال کے ایک ریتلے میدان کے اوپر کراس ہواؤں کا مقابلہ کیا –

    بولاجی نے ری سائیکل ہونے والے پیکنگ فون کو کاٹ کر اس سے ہوائی جہاز کا ڈھانچہ اور پر بنائے۔ یہ فوم اس نے کوڑے کے ڈھیر سے اٹھائے تھے۔ اس طرح ایک میٹر بازو والے طیارے کا بیرونی ڈھانچہ تو بن گیا۔ اس کے بعد بولاجی نے ایک دکان سے ریڈیو ریموٹ کنٹرول اور موٹرسمیت پنکھڑیاں خریدیں انہوں نے ایک ٹیپ کی مدد سے پورے جہاز کی دم ، بازو اور دیگر حصوں کو جوڑا۔

    آخرکار وہ دن آگیا جب بولاجی نے اپنا ماڈل طیارہ کامیابی سے اڑایا اور لوگوں نے اسے داد بھی دی۔ اب بولاجی کو ایک ادارے نے انٹرنشپ دی ہے تاکہ وہ اپنے شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے ایئروناٹیکل انجینیئر بننے کا اپنا خواب پورا کرسکیں۔


    21 سالہ نوجوان نے کہا کہ "میں نے یہ اس وقت شروع کیا جب میں سات سال کا تھا جب بھی میں کسی ہوائی جہاز کو اڑتے ہوئے دیکھتا ہوں، تو اس سے مجھے بہت زیادہ خوشی ملتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارا ملک ایک کم ترقی پذیر ملک ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ میں ان لوگوں کا حصہ بنوں گا جو میری ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ملک کو ترقی دیں گے۔

  • شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑدی-

    باغی ٹی وی: گزشتہ سال نومبر سےثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کےدرمیان علیحدگی کی افواہیں گرم ہیں خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بابر اعظم نے عید الفطر اپنے پرانے محلےمیں منائی

    نجی خبررساں ادارے کے اسپورٹس شو اسکور میں میزبان یحییٰ حسینی نے کرکٹ کے علاوہ شعیب ملک کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی سوال کیے جن کے جواب میں شعیب نے واضح کیا کہ ثانیہ اور ان کے درمیان اختلافات نہیں ہیں۔

    شعیب کا کہنا تھا کہ صرف ان کے اور اہلیہ کے نہیں بلکہ دنیا بھرمیں جوڑوں کے تعلقات میں اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے اورشاید ہی کوئی ایساشادی شدہ جوڑا ہو جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوئے ہوں۔

    ثانیہ سے اختلافات اورعلیحدگی کے حوالے سے سوال پر شعیب نے مبہم انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، مصروفیات کی وجہ سے وہ ایک ساتھ نہیں،عید کے موقع پر میں اور ثانیہ ساتھ ہوتے تو اچھا ہ وتا لیکن ثانیہ کا تعلق دوسرے ملک سے ہے تو ان کی وہاں بھی مصروفیات ہوتی ہیں، اسی لیے ایسا ہرسال ممکن نہیں ہوپاتا کہ وہ دونوں عید کے موقع پرایک ساتھ ہوں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ علگی یا طلاق کی خبروں کی حقیقت کیا ہے۔

    انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کس مہینے ہو گی؟شاہد آفریدی نےبتا دیا

    شعیب ملک نے کہا کہ لیکن ہمیشہ کی طرح دونوں کے درمیان پیار اور محبت موجود ہے،اس موقع پر پاکستانی کرکٹر نے اہلیہ کے لیے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں ثانیہ کو عید مبارک بولوں گا،میں انہیں مسِ ضرور کرتا ہوں، عید کے دن ہم اپنے سب سے قریبی لوگوں کو ہی یاد کرتے ہیں بیٹے اذہان سے دن میں 2 بار ویڈیو کال پر بات ہوجاتی ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب مین شعیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بہت بڑا پرستارہوں حتیٰ کہ میری فیملی بھی ان کی پرستار ہے لیکن اگر بات ووٹ دینے کی ہو تو میں عمران بھائی کو ووٹ دوں گاعمران خان اور مریم نواز کے ٹی وی پر ایک ساتھ انٹرویو نشرہونے کی صورت میں بھی شعیب نے کہا کہ وہ عمران بھائی کا ہی انٹرویو دیکھیں گے۔

    سعودی عرب نے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی،اسحاق ڈار

    واضح رہےکہ شعیب ملک اور ثانیہ کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے کشیدہ تعلقات اورطلاق کی افواہیں زیرگردش ہیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کافی عرصے سے ساتھ دکھائی نہیں دے رہے،اس دوران ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ اکیلے ہی عمرہ پر گئیں جبکہ انہوں نے کئی تقریبات میں شوہر شعیب ملک کے بغیر ہی شرکت کی جس کے بعد مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات کشیدہ ہیں تاہم دونوں کی ہی جانب سے اس حوالے سے کھل کر تصدیق یاتردید نہیں کی گئی

    یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے۔

    کوشش کریں سندھ کےہرگھر میں سولرسسٹم لگوایا جائے،آصف زرداری کی وزیر توانائی کو تاکید

  • انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کس مہینے ہو گی؟شاہد آفریدی نےبتا دیا

    انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کس مہینے ہو گی؟شاہد آفریدی نےبتا دیا

    کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں اپنی بیٹی انشا آفریدی اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی آنے والی شادی کی تقریبات کے بارے میں انتہائی منتظر تفصیلات شیئر کیں۔

    باغی ٹی وی : شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا حال ہی میں نکاح ہوا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح ان کی رخصتی کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اب شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی کے مہینے کے بارے انکشاف کیا ہے-

    بابر اعظم نے عید الفطر اپنے پرانے محلےمیں منائی

    حال ہی میں ایک نجی چینل کو دیئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا آفریدی اورفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شادی کے مہینے کا اعلان کیا –

    شاہین اور انشا کی شادی کے بارے میں پوچھے جانے پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ اُن کی اپنی شادی بھی کم عمری میں ہوئی تھی اور اپنی بیٹی اور داماد کے لیے بھی اُنہوں نے یہی فیصلہ کیا ہے اس کے بعد انہوں نے شاہین سے پوچھا کہ کیا انہیں ان کی شادی کی تقریبات کا مہینہ بتانا چاہیے، جس پر شاہین نے اثبات میں سر ہلایا۔

    آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی

    جس کے بعد شاہد آفریدی نے بتایا کہ انشا اور شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا –

    قبل ازیں ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے کہنے پر ہی شاہد آفریدی کے گھر ان کی بیٹی انشا کیلئے رشتہ بھیجا گیا تھا۔