Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات  شروع

    ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

    کینیڈین حکام نے بحراوقیانوس میں سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع کر دیں-

    باغی ٹی وی : کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (ٹی ایس بی) نے کہا کہ وہ آبدوز ٹائٹن سے متعلق تمام امورکی ’’سیفٹی انویسٹی گیشن‘‘ شروع کررہا ہے کیونکہ اس کا سطحی معاون جہاز، پولر پرنس، کینیڈا کا جہاز تھا ٹی ایس بی کی ایک ٹیم جائے حادثہ سے تقریباً 400 میل شمال میں معلومات اکٹھی کرنے اور انٹرویو لینے کے لیے روانہ کی گئی۔

    واضح رہےکہ جمعرات کو کینیڈین جہاز کےتعینات کردہ روبوٹک ڈائیونگ گاڑی نےآبدوز ٹائٹن کےملبےکا پتا لگایا تھاجس میں دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے سیاحتی آبدوز کے امور دیکھنے والی کمپنی اوشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی کمپنی کے شریک بانی گلیرینو سہولن نے 2009 میں کہا تھا کہ اسٹاکٹن رش سمندر کی گہرائیوں کو تلاش کرنے کے خطرات سے “بڑی حد تک آگاہ” تھا۔

    روس:ویگنر گروپ نے اپنے جنگجوؤں کوواپس بُلالیا

    کمپنی اوشین گیٹ کی جانب سے ٹائٹن کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب ہمیں یقین ہے کہ ہم ہمارے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اوران کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ او ر پال ہنری نار جیولیٹ کو کھو چکے ہیں، یہ تمام لوگ سچے ایکسپلورر تھے جنہوں نے مہم جوئی کا ایک الگ جذبہ دکھایا۔ اس المناک وقت میں ہمارے دل ان پانچوں روحوں اور ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ ہمیں جانی نقصان کا غم ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن میں شامل ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملنے والا ملبہ آبدوز کے لینڈنگ فریم اور پچھلے کور پر مشتمل ہے، ملبہ ملنا نشاندہی کرتا ہے کہ آبدوز دھماکے سے تباہ ہوئی-

    آبدوز ٹائٹن کے سفر کی رعایتی پیشکش ٹھکرا کر بچ جانے والا جے بلوم

  • اسٹیٹ بینک کا عیدلاضحیٰ کی چھٹیوں میں  بینکس  کھولنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا عیدلاضحیٰ کی چھٹیوں میں بینکس کھولنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے لیے عید تعطیلات میں بینک کھولنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک نے 27، 28، اور 30 جون 2023 کو وصول شدہ ٹیکسوں کی کلیئرنگ کی غرض سے تمام بینکس کے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل 27 جون 2023 کو تمام بینک اور ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک اسی روز کلیئرنگ کے لیے کھلے رہیں گے جبکہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں بدھ 28جون 2023 کو اسی روز کی کلیئرنگ کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    نیشنل بینک کی کسٹم ہاؤس برانچ جمعہ 30 جون 2023 کو صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک کھلی رہے گی تاکہ 3 جولائی 2023 کو صبح 9 بجے (برائے مورخہ30 جون 2023) ہونے والی خصوصی کلیئرنگ کی جا سکے مالی سال 23-2022 کی کلوزنگ کے لیے، جو 3 جولائی 2023 کو منعقد ہوگی، اسٹیٹ بینک کی بنیادی بینکاری اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکنزم (پرزم) 30 جون 2023 کی موثر تاریخ کو کام کرے گا۔
    Pr-24-Jun-2023
    اِسی طرح بینک اور میسرز نفٹ اپنے سسٹمز میں 30 جون 2023 کو یومِ کار شمار کریں گے تاکہ 30جون 2023ء کی تاریخ کے لیے 3 جولائی 2023 کو ہونے والی خصوصی کلیئرنگ کے تصفیے میں مدد مل سکے۔

    سائبر حملہ،اسٹیٹ بینک نے نفٹ سے جواب طلب کر لیا

    واضح رہے کہ نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) پر سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک نے نیفٹ سے جواب طلب کر لیا ہے کہ مستقبل میں ایسے سائبر حملوں کو روکنے کے لیے نفٹ کیا اقدامات کر رہا ہے نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم میں کیا کمزوریاں تھیں اس پر جواب طلب کیا گیا ہے اسٹیٹ بینک کی ٹیم نیفٹ کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔

    ملک بھر میں نفٹ سسٹم پر سائبر حملے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہےنفٹ سسٹم مکمل بحال نہ ہونے کے سبب بینکوں میں چیکس کی کلیئرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے سسٹم مکمل بحال نہ ہونے سے ہمارے پاس کام کا دباوٴ بڑھ گیا ہے آن لائن چیک کلیئیرنس نہ ہونے کی وجہ سے مینیول طریقے سے کلئیرنس میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    سلمان خان کو انتہائی درد ناک دھوکے ملے،اب انہیں گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،ماہر علم …

  • شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ

    شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ

    شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری کلمہ ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہوسکی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    دوسری جانب چین کی جانب سے وارننگ دینے والے سب سے بڑے سسٹم کی تعمیر مکمل کرلی گئی، اب زلزلہ آنے سے پہلے ایک منٹ کے بجائے کچھ سیکنڈز میں شہریوں کو معلومات فراہم کردی جائیں گی زلزلے کا ابتدائی وارننگ نیٹ ورک 15 ہزار سے زائد مانیٹرنگ اسٹیشنز، 3 قومی مراکز، 31 صوبائی مراکز اور 173 پریفیکچرل اور میونسپل اطلاعاتی مراکز کَوَر کر رہا ہے۔

    راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پولیس اہلکار کی تضحیک،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    چائنا ارتھ کوئیک ایڈمنسٹریشن (سی ای اے) کے سربراہ من یرین کے مطابق اس سسٹم کا مقصد شہریوں کو آنے والے زلزلوں کے بارے میں سیکنڈوں میں الٹی گنتی کے ساتھ مطلع کرنا ہے۔ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو زلزلے کے آنے کے ایک منٹ کے اندر اندر اس کی شدت کے حوالے سے مطلع کردیا جائے گا زلزلے سے کچھ سیکنڈز قبل مطلع کیےجانے کا مرکزی تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہےاس نظام کا ابتدائی ٹرائل جنوب مغربی چین کے سیچوان اور یونان صوبوں، شمالی چین کی بیجنگ اور تیانجن میونسپلٹیز اور صوبہ ہیبی اور مشرقی چین کے صوبے فوجیان میں کیا جائے گا۔

    سائبر حملہ،اسٹیٹ بینک نے نفٹ سے جواب طلب کر لیا

    اس نظام کے ذریعے زلزے سے پہلے مطلع کیے جانے والا وارننگ نیٹ ورک، ہنگامی نشریات، موبائل فون، ٹی وی اور خصوصی ٹرمینلز جیسے مختلف چینلز سے معلومات جاری کرے گا۔

  • راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پولیس اہلکار کی تضحیک،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پولیس اہلکار کی تضحیک،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی طرف سے پولیس اہلکار کی تضحیک کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : باخ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو کارروائی کی ہدایت کردی الیکشن کمیشن نے کہا کہ راجہ جاوید اشرف کے خلاف پنجاب حکومت نے فوری کارروائی نہیں کی تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مداخلت کرے گا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے گوجر خان میں چوکی انچارج سب انسپکٹر کی تذلیل کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی راجہ جاوید اشرف نے گوجر خان میں ایک جلسے کے دوران چوکی انچارج کو اسٹیج پر بلا کر وہاں موجود لوگوں کی طرف رخ کرنے کا کہا۔

    عید الاضحیٰ پرمسافر ٹرینوں کےکرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان

    راجہ جاوید اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوکی انچارج کو میں نے یہاں لگایا ہے، چوکی انچارج کو کہا ہے کہ اگر جھوٹا پرچہ دیا تو یہ سارے اسٹار اتر جائیں گے،خطاب کے آخر میں راجہ جاوید اشرف نے چوکی انچارج کو جانے کا کہا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پنجاب پولیس سے معافی بھی مانگ لی گئی تھی۔

    میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج

    راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، جس پر پنجاب پولیس خاص طور پر متعلقہ افسران سے معذرت طلب کرتا ہوں سیاسی تقاریر میں جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں، شہداء کی زمین گوجر خان کے رہنے والے وردی کا احترام کرتے ہیں،چوکی انچار ج اور ایس ایچ او گوجر خان میرے بھائی ہیں۔

    پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    دوسری جانب اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سب انسپکٹر صفدر کو 2 روز قبل معطل کر دیا گیا ہے افسران کو مطلع کیے بغیر جلسے میں شرکت پر اہل کار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے محکمے کے وقار کو مجروح کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

    ایمن اور منال نے کر دیا حیران مداحوں اور اپنے شوہروں کو لیکن کیسے ؟

  • سائبر حملہ،اسٹیٹ بینک نے نفٹ سے جواب طلب کر لیا

    سائبر حملہ،اسٹیٹ بینک نے نفٹ سے جواب طلب کر لیا

    نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) پر سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک نے نیفٹ سے جواب طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی: ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مستقبل میں ایسے سائبر حملوں کو روکنے کے لیے نفٹ کیا اقدامات کر رہا ہے نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم میں کیا کمزوریاں تھیں اس پر جواب طلب کیا گیا ہے اسٹیٹ بینک کی ٹیم نیفٹ کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔

    ملک بھر میں نفٹ سسٹم پر سائبر حملے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے، نیفٹ سسٹم مکمل بحال نہ ہونے کے سبب بینکوں میں چیکس کی کلیئرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے سسٹم مکمل بحال نہ ہونے سے ہمارے پاس کام کا دباوٴ بڑھ گیا ہے آن لائن چیک کلیئیرنس نہ ہونے کی وجہ سے مینیول طریقے سے کلئیرنس میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    حملے میں کتنے صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا ہے تاہم نفٹ حکام جواب دینے سے گریزاں ہیں –

    واضح رہے کہ نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز ‘نِفٹ’ کے مطابق 16 جون بروز جمعہ کو ‘نفٹ’ کے سسٹمز کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی حفاظتی اقدامات کے ذریعے فوری طور پر صورتحال پر قابو پالیا گیا جس سے ڈیٹا اور سسٹمز کسی بڑے نقصان سے بچ گئے-

    پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    نِفٹ نے بتایا تھا کہ ہماری ٹیمیں اس حملے کی نوعیت اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو سمجھنے کیلئے سائبر حملے کی کوشش کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ سروسز مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سسٹمز محفوظ رہیں “ہم نے سائبر حملے کی کوشش سے منسلک کسی بھی خطرے کو کم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہمارے ڈیٹا، سسٹمز، کلائنٹس اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔”-

    ‘نِفٹ’ کے مطابق 19 جون 2023 بروز پیر کو کلیئرنگ سروسز کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے تاہم سسٹم تاحام بحال نہیں ہو سکا ہے-

    خیال رہے کہ ‘نِفٹ’ پاکستان کے 43 بینکوں کا چیک کلیئرنگ ہاؤس ہے جہاں ‘امیج بیسڈ کلیئرنگ سروسز’ کے ذریعے سالانہ 46 کھرب روپے کی انٹر بینک چیک ادائیگیاں کلیئر کی جاتی ہیں۔

    سلمان خان کو انتہائی درد ناک دھوکے ملے،اب انہیں گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،ماہر علم …

  • پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےدہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب نصب دس سے گیارہ کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا پولیس حکام کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب پریشر کوکر میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقہ سرچنگ کیا اور بم کو ناکارہ بنا دیا دیسی ساختہ بم دس سے گیارہ کلو وزنی تھا۔

    پشاور میں ایک اور سکھ تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

    دوسری جانب پشاور شہر اقلیت برادری کے لئےغیر محفوظ جگہ بنتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور تاجر جسکا تعلق سکھ برادری سے ہے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا،پولیس کے مطابق جمعہ کو حملے میں زخمی ہونے والے سکھ دکاندار اس وقت زیر علاج ہیں آ ج کا واقعہ شہر میں یکہ توت کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر جس کی شناخت من موہن سنگھ کے نام سے ہوئی کو نشانہ بنایا گیا، سکھ تاجر رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ یکہ توت کے علاقے گلددہ میں اس پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے فوری بعد سکھ تاجر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کر دی۔

    پشاور کوہاٹ روڈ گیس لیکج دھماکہ،3 بچے جانبحق والدین زخمی

    قبل ازیں سکھ برداری پر ایک حملہ گزشتہ روز ہوا تھا پشاور پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رشید گڑھی میں سکھ پنساری کو نشانہ بنایا جو فائرنگ سے زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی سکھ تاجر کی شناخت ترلوک سنگھ نے نام سے کی ہے جو زیر علاج ہیں۔ پولیس حکام دونوں واقعات کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دے رہے جس کا مقصد سکھ برداری کو نشانہ بنا کر بدامنی اور بے چینی پھیلانا ہے-

    پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

  • سلمان خان کو انتہائی درد ناک دھوکے ملے،اب انہیں گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،ماہر علم نجوم

    سلمان خان کو انتہائی درد ناک دھوکے ملے،اب انہیں گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،ماہر علم نجوم

    اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر بگ باس 2 کی امیدوار ماہر علم نجوم نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو محبت میں دھوکے ملے ہیں، اب انہیں ایک گھریلو خاتون کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی :ماہر علم نجوم اور شو کی امیدوار ببیکا دھوروی نے ساتھی امیدوار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔ ببیکا کے چہرہ پڑھنے کے سیشن کے نتیجے میں ابھیشیک ملہان اور جیا شنکر کے ساتھ کچھ گرما گرم اختلافات پیدا ہوئے۔ منیشا رانی اور بیبیکا نے ابھیشیک کو تسلی دینے کی کوشش کے درمیان توازن قائم کیا۔

    منیشا رانی نے ایک گفتگو میں ببیکا دھووے سے سوال کیا کہ کیا کبھی سلمان خان کو محبت میں دھوکے ملے تو؟ ببیکا نے جلدی سے کہا، "بھیانکر والا (خوفناک)۔” انہوں نے مزید بتایا کہ سلمان خان ابھی تک غیر شادی شدہ کیوں ہیں اور اس کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں کہ وہ کس قسم کی عورت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا، کہ سلمان بہت پرجوش ہیں اور ان کے پاس شاندار کاروباری مہارت ہے۔

    فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے میں اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی صائمہ نور

    عائزہ خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

    ببیکا نے کہا، یہ کہتے ہوئے چلی گئی کہ سلمان خان کو اب حد سے زیادہ بلند نظر کے بجائےاُنھے ایک گھریلو لڑکی چاہیئے، وہ ایک گھریلو عورت چاہتا ہے وہ باہر سے سخت نظر آتے ہیں لیکن اندر سے نرم انسان ہیں سلمان کو ایسی خاتون کی ضرورت ہے جو ایک گھر بنانے والی ہو، جو والدین کی خدمت کرے، انہیں سمجھے اور جب وہ گھر آئیں تو انہیں پیار کا احساس دلائے –

    میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

  • عام انتخابات:پیپلز پارٹی نےٹکٹ کے امیدواروں کیلئے بورڈ قائم کر دیا

    عام انتخابات:پیپلز پارٹی نےٹکٹ کے امیدواروں کیلئے بورڈ قائم کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے حتمی فیصلے کے لیے بورڈ قائم کر دیا۔

    باغی ٹی وی: سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بحاری کا کہنا ہے کہ پی پی نے ضعلی تنظیموں پر مشتمل بورڈ قائم کیا ہے، بورڈ میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، فیڈرل کونسل اور صوبائی کونسل کے ممبران شامل ہیں بورڈ میں ضلعی تنظیم، پیپلز یوتھ اور پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن (پی ایس ایف) کے ضلعی صدور بھی شامل ہیں، بورڈ میں خواتین ونگ، اقلیتی ونگ اور لیبر ونگ کے ضلعی صدور کو بھی رکھا گیا ہے ضلعی بورڈ 15 دن کے اندر قومی اور صوبائی نشستوں کی سفارشات ارسال کرے گا، ضلعی بورڈ اپنی سفارشات پارٹی سیکرٹریٹ کو بھجوائے گا۔

    عید الاضحیٰ پرمسافر ٹرینوں کےکرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں راولپنڈی، اٹک، سیالکوٹ، خوشاب، جہلم اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی ملاقات کی-


    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ہم نے پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو ہمیں دن رات محنت کرنی ہے،اور یہی وجہ ہے کہ ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ہمارے جو فنڈز سیلاب کی تعمیر نو کے بجٹ میں شامل ہوئی ہیں مستقبل پر مبنی جو پیغام ہے اس کا 15 جوالئی تک اعلان ہو جائے گا میرے خیال میں پورے ملک اس کا نہ صرف ہمارا فائدہ ہے معاشی فائدہ ہے مگر ساکھ کی حد تک بھی بہت ضروری تھا اور ہم بہت شکرگزار ہیں کہ یہ ہو چکا ہے مگر ہماری جو سوچ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جو سوچ ہے کہ آگے جاکر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ ہو یاس کو ہمیں اس کے اردگرد تشریق نو کرنا پڑے گا تاکہ اہم پاکستان کو ایک سبز انقلاب کے لئے تیار کریں چاہے وہ گرین انرجی ہو چاہے وہ گرین انفراسٹرکچر ہو چاہے وہ گرین ایگریکلچر ہو تاکہ ہم نہ صرفموسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے چ سکیں اپنے لووں کو تیار کر سکیں-

    دبئی :پاکستان پیپلز پارٹی گلف ومڈل ایسٹ ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی70ویں سالگرہ کا …

    ڈی جی خان:ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ندیم بٹ کا دورہ ،ریٹیلرز …

  • عید الاضحیٰ پرمسافر ٹرینوں کےکرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان

    عید الاضحیٰ پرمسافر ٹرینوں کےکرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عید کی اسپیشل ٹرینوں پر کرائے میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا 29 جون اور یکم جولائی کو جانے والی مسافروں ٹرینوں پر فیصلے کا اطلاق ہو گا، مسافروں کو دو سے زیادہ بار رعایتیں حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


    خیال رہے کہ رواں سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی،26 جون کو کوئٹہ سے روانگی، صبح دس بجے 27 جون کو کراچی سے روانگی، رات ساڑھے آٹھ بجے اوعر3 جولائی کو لاہور سے روانگی، صبح گیارہ بجے ہوگی-

    پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یکم ذی الحج 19 جون بروز پیر کو ہو گا جبکہ یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی اب پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کل اجلاس طلب کر لیا گیا ہےجس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیاگیاہےعید الاضحیٰ کا چانددیکھنےکےلیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    روس میں مسلح بغاوت پر امریکا، قطر اور ایران کا ردعمل

    وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوں گے جبکہ ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    شانگلہ میں امیرمقام کے قافلے پر فائرنگ

  • پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پری مون سون کی بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے25سے 30جون تک پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے گرمی کی موجودہ لہرمیں کمی ہو گی آج سے 30 جون تک اسلام آباد،راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے مری، گلیات کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے،جنوبی پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں 26 سے 29 جون تک پری مون سون بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں اور اس کے علاوہ 25 جون سے ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہےاس موسمی نظام کےزیراثر 24 جون کی رات سے 30 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    روس میں مسلح بغاوت پر امریکا، قطر اور ایران کا ردعمل

    محکمہ موسمیات نے کہاکہ ان علاقوں کےعلاوہ میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ،نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔


    اس سسٹم کے زیر اثر 26 جون کی رات سے 29 جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگر، پاکپتن، اوکاڑہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی توقع ہے اس موسمیاتی نظام کے زیر اثر سکھر اور جیکب آباد میں 27 اور 28 جون کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس سسٹم کے زیر اثر گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کا امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارشوں کی صورت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،اس کےعلاوہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ بھی ہے موسلادھار بارش اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں 26 اور 27 جون کو اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

    شانگلہ میں امیرمقام کے قافلے پر فائرنگ

    شیری رحمان نے کہا کہ ہے متعلقہ محکموں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے،سیاحوں کو احتیاط برتنےکا مشورہ دیاگیا ہے،مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہےاورڈی جی خان اورشمال مشرقی بلوچستان کےملحقہ علاقوں کےپہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کا بھی امکان ہے۔

    مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ پیش گوئی کی مدت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سےبچنے کے لیے محتاط رہیں اس میں کسانوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی معاملات ترتیب دیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ آندھی، جھکٹر، گرج چمک اور شدید بارشوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچرجیسےبجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آندھی اور تیز بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

    پاکستان کو ٹیکس ریونیو میں اضافے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار