Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی محکمہ موسمیات نےکچ اورسوراشٹرا کیلئےاورنج الرٹ جاری کردیا

    بھارتی محکمہ موسمیات نےکچ اورسوراشٹرا کیلئےاورنج الرٹ جاری کردیا

    بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائے پر جوائے 14جون تک ممکنہ طورپر شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھےگا-

    باغی ٹی وی :بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سوراشٹر اورکچ کو عبورکرتاہوا15 جون کی دوپہربھارتی ریاست کے علاقےمنڈوی اورکراچی کےدرمیان پہنچے گا، بائےپرجوائےکے زیر اثر ہواؤں کی رفتار 125سے135کلومیٹر فی گھنٹہ ہونےکا امکان ہے، بائےپرجوائے کے زیراثرہواؤں کی رفتار 150کلومیٹرفی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

    وومن پولیس اسٹیشن سے بھاگنے والی ملزمہ گرفتار

    بھارتی میڈیا کےمطابق محکمہ موسمیات نےکچ اورسوراشٹرا کے لیے اورنج الرٹ جاری کردیاہے جبکہ ممبئی میں طوفان کےزیر اثر ہواؤں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کرکے رن ویز بند کردیئے گئے ہیں اور شہر میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں بھی طوفان بائے پرجوائےکے سبب تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں لہریں بلند ہیں جب کہ بائپر جوائے کے زیر اثر گجرات کے اضلاع میں 13 سے 15 جون تک شدید بارشیں متوقع ہیں گجرات کے اضلاع میں13 سے 15جون تک 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    کوئی ہراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے،عدالت

  • پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

    پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

    عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتائی ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی فلکیاتی ادارے نے ذی الحج 1444 ہجری کے چاند سے متعلق تحقیقات کیں جس کے بعد تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے ایسے ملکوں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اس بنا پر ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو ہوگی اور عید الاضحی بدھ 28 جون کو ہوگی-

    پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی


    پاکستان میں 18 جون کو 28 ذو القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

    سعودی عرب:سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کےمجرموں کو سزائے موت

    عالمی فلکیاتی مرکز نے کہا کہ اسلامی دنیا کے متعدد ملکوں میں ماہ ذو الحج کے چاند دیکھنے کی اتوار 18 جون کو کوشش کی جائے گی 18 جون کو اسلامی دنیا کے وسط اور مغرب میں دوربین کے ذریعہ چاند کا دیکھنا مشکل سے ہی ممکن ہے۔

    اسلامی دنیا کے مشرقی ملکوں میں 18 جون بروز اتوار کو ہلال کا دیدار ہونا کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے۔ اس لیے توقع کی جاسکتی ہے کہ ان ملکوں میں عید الاضحی 29 جون کو ہوگی۔

    لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کی درخواست،پولیس رپورٹ عدالت پیش

  • بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری،ہزاروں افراد کا انخلا جاری

    بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری،ہزاروں افراد کا انخلا جاری

    کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا ہےکہ شہر میں تیز بارشیں ہوئیں تو سسٹم فعال ہیں، انڈرپاسز کو صاف کیا جارہا ہے اور پمپنگ مشینیں بھی موجود ہیں-

    باغی ٹی وی: ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ طوفان کے پیشر نظر شہر سے بل بورڈز ہٹائے جارہے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی شہر میں بل بورڈز لگانے سے منع کیا ہے،شہر میں تیز بارشیں ہوئیں تو سسٹم فعال ہیں،17 ایسے علاقوں میں مشینیں پہنچادی ہیں جہاں بارش کے بعد پریشانی ہوتی ہےبلدیہ عظمیٰ، فائر بریگیڈ اور میونسپل ڈیپارٹمنٹ الرٹ ہیں، کوئی بھی ایسی چیز ہوگی تو بہت احسن طریقے سے نمٹیں گے۔

    پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی

    انہوں نے کہا کہ سائیکلون ایجنسی سینٹر قائم کردیئے ہیں ساحل سمندر پردفعہ 144 کا نفاذ ہے لیکن ہمارے لوگ طوفان کی ہائٹ تک ناپنا چاہتے ہیں، ہم آج تمام جگہوں پر بینرز لگارہے ہیں، لوگوں کو میڈیا کے ذریعےآگاہی دے رہے ہیں، کراچی میں طوفان کا سلم چانس ہے لیکن یہ بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، شہری بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں، ہم نے درختوں کی بھی ٹریمنگ کردی ہے، فی الحال کسی عام تعطیل کا کوئی پلان نہیں۔

    9 مئی: جی ایچ کیو کا مونو گرام توڑنے والے شرپسند کی شناخت

    دوسری جانب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے،گورنرسندھ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اداروں میں ہنگامی حالات نافذ کریں ضلعی سطح پر مربوط اور موئثر اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں شہر بھر میں رین ایمرجنسی سینٹرزفعال کئے جائیں ۔

    گورنرسندھ نے ہدایت کی کہ ریلیف سینٹرز اور ہنگامی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں وفاقی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متحرک رہیں اسپتالوں میں ہنگامی حالات کے تحت کام یقینی بنائے جائیں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگاہی فراہم کریں ۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب سے 600کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 580 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے سبب سمندر میں ہوا کی رفتار 180سے 220 کلو میٹرفی گھنٹہ کے درمیان ہے-

    جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا،وزیر مملکت مصدق …

    14 جون تک سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھےگا اور 15 جون کی دوپہرکوطوفان جنوب مشرقی سندھ اوربھارتی گجرات کو عبورکرے گا، 15 جون کی صبح تک سمندری طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے، سسٹم کے مرکز کےگرد لہریں 35 سے 40 فٹ تک بلند ہورہی ہیں جب کہ طوفان سے کیٹی بندر پر لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں اندرون سندھ 400 ملی میٹر تک بارش متوقع ہیں-

    اے ٹی سی نے عامر محمود کیانی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    سمندری طوفان بائے پر جوائے کے کیٹی بندر سے ٹکرانے کے امکانات کے پیش نظر ساحل کےقریبی دیہات خالی کروانےکا سلسلہ اور ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے،کمشنر حیدرآباد کے مطابق بدین کے زیرو پوائنٹ کے گاؤں سے لوگوں کا انخلا کیا گیا ہے ۔ شاہ بندر، جاتی اور کیٹی بندر کے سمندر کے نزدیک دیہات سے 50 ہزار لوگوں کا انخلا ہو گا ۔ شاہ بندر کے جزیروں سے رات 2 ہزار افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔

    طوفان کے پیش نظر وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں جبکہ تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمشنر مکران اور کمشنر قلات سمندری طوفان کے چیلنج سے نمٹنے کے اقدامات کی خود نگرانی کریں، قانون نافذ کرنے والےاداروں، سول انتظامیہ اورتمام متعلقہ اداروں میں مربوط کوارڈینیشن قائم کی جائےماہی گیر سمندر کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں ان سے صورتحال پر مشاورت کی جائے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے اپنی ٹیم، مشنری اور امدادی سامان کے ساتھ گوادر میں موجود ہیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے اس کے مطابق لائحہ عمل مرتب کیا جائے، سمندری طوفان میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کی تیاری مکمل رکھی جائے۔

  • پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی

    پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی

    راولپنڈی: پٹرولنگ پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق سب انسپکر اویس کی سربراہی میں پولیس ٹیم تھانہ رتہ امرال کے علاقے ہزارہ کالونی راولپنڈی میں گشت پر تھی کہ دو افراد میں سے ایک شخص پولیس کو دیکھ کر مشکوک انداز میں فرار ہوا جس کوپکڑ کر پولیس موبائل میں منتقل کیا تو نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

    انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیں۔

    لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کی درخواست،پولیس رپورٹ عدالت پیش

    آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی عیادت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے آر پی او سید خرم علی نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں،آر پی او نے زخمی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام بھی دیا. تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں گزشتہ رات گشت پر مامور سب انسپکٹر اویس، کانسٹیبل محمد وقاص اور عاطف ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، آر پی او سید خرم علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے دوران اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے والے افسران وجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، عوام کی جان ومال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی اولین فریضہ ہے جس کے لیے راولپنڈی ریجن پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،

  • سعودی عرب:سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کےمجرموں کو سزائے موت

    سعودی عرب:سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کےمجرموں کو سزائے موت

    ریاض: سعودی عرب میں سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد لاش جلانے کے مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی اہلکار کو قتل کرکےلاش نذر آتش کرنے والے 3 دہشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا۔

    امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

    وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری عبدالملک بن فہد بن عبدالرحمن البعادی، محمد بن خالد بن سعود العصیمی اور محمد بن عبدالر حمن بن طویرش الطویرش نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے، دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے لیے ایک گروہ قائم کیا تھا۔

    وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ عبدالملک البعادی نے ڈیوٹی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار پر حملے، اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی تھی محمد العثیمی نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی جب کہ محمد الطویرش نے سیکیورٹی اہلکار کی لاش اور سیکیورٹی گشتی فورس کی گاڑی میں آگ لگائی تھی۔

    چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار …

    وزارت داخلہ بیان میں کہا کہ تینوں کو فوجداری کی خصوصی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی فوجداری کی خصوصی اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ تینوں دہشت گردوں نے ایک دہشت گرد تنظیم کے قائد کےہاتھوں بیعت کی ہوئی تھی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

    4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

  • 9 مئی: جی ایچ کیو کا مونو گرام توڑنے والے شرپسند کی شناخت

    9 مئی: جی ایچ کیو کا مونو گرام توڑنے والے شرپسند کی شناخت

    9 مئی کے جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: حملہ آور شرپسند کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی ہے، جو راولپنڈی کا رہائشی ہے شر پسند دانش وحید لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا اور خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کا مونوگرام توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہوا تھا۔

    اے ٹی سی نے عامر محمود کیانی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    شر پسند نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید پتھراؤ بھی کیا تھا دانش وحید پیٹرول بم پھینکنے میں بھی صفِ اوّل میں رہا تھا شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں۔

    جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا،وزیر مملکت مصدق …

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک، فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    سانحہ 9 مئی:عمران خان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،رانا ثنااللہ

  • اے ٹی سی نے عامر محمود کیانی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    اے ٹی سی نے عامر محمود کیانی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد: عدالت نے رہنما استحکام پاکستان پارٹی عامر محمود کیانی کی سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں محفوظ فیصلہ سنا دیا-

    باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس عامر محمود کیانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی عامر محمود کیانی انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے جبکہ اس موقع پر سابق وزیر صحت بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

    اے ٹی سی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیس میں عامر محمود کیانی کی ضمانت کنفرم کردی۔

    واضح رہے کہ عامر محمود کیانی پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

    عامر محمود کیانی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں انہوں نے اسلام آباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران عامر محمود کیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ میں اب سیاست نہیں کروں گا، اب انسانی حقوق سے متعلق لوگوں کی خدمت کروں گا، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، اس دن کے واقعات بہت تکلیف دہ تھے، جنہوں نے مجھ پر بہت اثر کیا ہے۔

    سانحہ 9 مئی:عمران خان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،رانا ثنااللہ

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری بقا اللّٰہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، ہمارے جوان شہادتیں دے رہے ہیں، عرب اسپرنگ میں بھی وہاں کی فوج کو پہلے ہٹ کیا گیا یہ خطرناک کام ہےہمارے خاندان کے اکثر لوگ فوج میں ہیں، میرے دادا اور خاندان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، میں نے سیاست کے دوران کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر دہشت گردی کے 8، 9 سیاسی پرچے درج ہیں، پارٹی میں ماضی میں بھی مشکل وقت آئے، میانوالی میں جو 2 واقعات ہوئے ان میں میرا نام بھی ڈالا گیا۔

    اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

  • جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو  تیل رعایتی قیمت پر ہوگا،وزیر مملکت مصدق ملک

    جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا،وزیر مملکت مصدق ملک

    اسلام آباد: وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا، اصل قیمت اس وقت نہیں بتاسکتا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا-

    ملک کے میدانی اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہےکہ ایک تہائی خام تیل رعایتی قیمت پر روس سے آئے، جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا، اصل قیمت اس وقت نہیں بتاسکتا، تاہم اس کا بہت بڑا فرق آئے گا اور اثر لوگوں کی جیب تک پہنچےگا،ابھی پہلا جہاز آیا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ ایک ڈیڑھ مہینے میں تسلسل سے روسی تیل آنا شروع ہوجائے۔

    اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

    واضح رہے کہ روس سے پیٹرول کے بعد ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی ہے روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ کے10 کنٹینرطورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ دس ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی ہے روس سے ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ رواں سال جنوری میں ہوا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں ایل پی جی کے نئے نرخوں کا تعین کیا جائے گا۔

    سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھ گئی،سمندر میں لہریں 35 سے 40 فٹ بلند

  • سانحہ 9 مئی:عمران خان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،رانا ثنااللہ

    سانحہ 9 مئی:عمران خان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا-

    باغی ٹی وی: رانا ثنااللہ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، اسے کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، جو جو بھی ذمہ دار ہوگا سب کو گرفتار کیا جائے گا،نوجوانوں کے والدین جیلوں کےباہر رو رہے ہیں،یہ پنکی پیرنی کے پاس بیٹھا تعویز گنڈے کر رہا ہے لیکن اب یہ بات کالے بکروں کے صدقوں سے ٹلنے والی نہیں۔

    نوازشریف نے ہر چیز کو ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ رانا ثناء

    قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ نوازشریف نے ہر دباؤ برداشت کیا اور ہر چیز کو ٹھکرایا پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے، پوری دنیا نے کہا پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرے اس وقت ملک کا وزیراعظم نوازشریف تھے، امریکی صدر نے 5 مرتبہ ٹیلی فون کر کے کہا دھماکے نہیں کریں امریکی صدر نے کہا 5 ارب ڈالرز دنیا کی کسی بھی اکاؤنٹ میں جمع کرادیتے ہیں۔

    امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

    رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ جو نوازشریف پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہےانہیں شرم نہیں آتی، آج ہم 1 ارب ڈالرز کے لیے آئی ایم ایف اور دنیا کے پاؤں پکڑ رہے ہیں،نوازشریف نے ہر دباؤ برداشت کیا اورہرچیز کوٹھکرایا پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،موجودہ باندر حقیقی آزادی کے نام پر آیا تھا اس بچہ جمہورے کو پال پوس کر ہم پرمسلط کیا گیا انہوں نے بے شرمی اور بے حیائی کا کلچر پروان چڑھایا، انہوں نے گھٹیا ترین کرپشن کی، فرح گوگی اور پنکی پیرنی جیسے کردار متعارف کرائے۔

    اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

    انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کے راستے پر ایک جنونی نے اس پر فائرنگ کی، اس شخص نے 3 دن پہلے وزیرآباد سے 20 ہزار کا پسٹل خریدا تھا۔ سندھ کا سابق گورنر کہتا ہے کہ 15 دن جیل میں رہا پھر کہتا ہے پی ٹی آئی خدا حافظ، سیاست سے بریک لے رہا ہوں، کوئی کہتا تھا ماتھے پر گولی ماردو، 3 دن بعد کہتا ہے پی ٹی آئی خدا حافظ۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نےورلڈکپ کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا،پاک بھارت …

  • امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

    امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

    امریکی شہر فلا ڈیلفیا میں ہائی وے کے پل کے نیچے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: فلا ڈیلفیا میں انٹراسٹیٹ 95 کے اونچے حصے کے نیچے ایک ٹینکر میں آگ لگنے سے شاہراہ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا تاہم خوش قسمتی سے آتشزدگی اور پل کا ایک حصہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار …

    فلاڈیلفیا کے ایک ریٹائرڈ پولیس سارجنٹ مارک فوسیٹی نے بتایا کہ وہ شہر کے ہوائی اڈے کی طرف جا رہے تھے تو انہوں نے ہائی وے پر کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جیسے ہی وہ آگ کے قریب سے گزرے تو نیچےکی سڑک میں سرسراہٹ دیکھنے کو ملی اور بعد میں پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

    شہر کے حکام نے شاہراہ پر ٹینکر ٹرک میں آگ لگنے کے بارے میں ٹویٹر پر انتباہات کا ایک سلسلہ جاری کیا، جس کے بارے میں مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پل کے نیچے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے،جو یہ پُل گرنے کا سبب بنے۔

    شہر کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ "I-95 کے نیچے آگ” کی وجہ سے ہائی وے گر گئی، لیکن اس نے اسے کسی گاڑی سے منسوب نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    برطانیہ :مزید دو اراکین پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

    مقامی میڈیا نے بتایا کہ آگ صبح 6:20 بجے (0220 GMT) کے قریب شروع ہوئی، جب اتوار کو ٹریفک عام طور پر ہلکی ہوتی ہے۔

    فلاڈیلفیا کے میئر جم کینی نے ٹویٹر پر کہا کہ میں اپنے اہلکاروں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا کہ وہ رہائشیوں اور آنے والوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خطرناک، جان بچانے والے کام کرتے ہیں۔

    فلاڈیلفیا انکوائرر کے مطابق، شہر کے منیجنگ ڈائریکٹر تومر الیگزینڈر نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، "I-95 ایک طویل عرصے تک متاثر رہے گا۔”

    رہائشیوں نے شہر کے میڈیا آؤٹ لیٹس کو بتایا کہ انہوں نے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی، فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہکار نے بتایا کہ مقامی این بی سی اسٹیشن زیر زمین سے آرہا ہے، جو ٹرک کے بہنے سے ہوا۔

    قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    واضح رہے کہ جہاں حادثہ ہوا وہ انٹر اسٹیٹ 95 ہے یہ امریکا میں مرکزی شاہراہ کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ ہائی وے نیو یارک سٹی ، فلا ڈیلفیا اور واشنگٹن ڈی سی جیسے بڑے مراکز کو آپس میں جوڑتی ہے اور جنوب میں ریاست فلوریڈا تک جاتی ہے۔