Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • قازقستان سے لاہور کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا اعلان

    قازقستان سے لاہور کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا اعلان

    لاہور :قازقستان سے لاہور کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلا ت کے مطابق قازقستانی سکیٹ ایئرلائن کی جولائی میں الماتے سے لاہور کے لیے دوطرفہ پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازوں کا آغاز 8 جولائی سے کیا جائے گا۔

    اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق سکیٹ ایئرلائن ہفتہ وار دوطرفہ 2 پروازیں بدھ اور ہفتے کے روز آپریٹ کرے گی، سکیٹ ایئرلائن بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان کے لیے پروازوں کے آغاز کے سلسلہ میں لاہور ایئرپورٹ پر تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔

    پالائن کشمین کا یوم پیدائش

  • نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

    نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

    پشاور کےعلاقے سیٹھی ٹاؤن میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، پولیس نے بیٹوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: نافرمان بیٹوں سے تنگ بوڑھی ماں رضیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پولیس اور حکومت اُسے بیٹوں کے تشدد اور مارپیٹ سے نجات دلائےمتاثرہ خاتون نے بیٹوں کے خلاف ہاتھ میں پلے کارڈ بھی اٹھارکھا تھا۔

    اے ایس پی فقیر آباد سید طلال کے مطابق بچے متاثرہ خاتون سے پیسے مانگتے تھے گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے ہیں جس پر خاتون فریاد لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کے بیٹوں کو بُلا کر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ شکایت کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

  • اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں فوج تعیناتی کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،چیف کمشنر آفس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا-

    مراسلے میں وزرات داخلہ سے کہا گیا کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج لگائی گئی تھی، اسلام آباد میں امن و امان صورتحال اطمینان بخش ہے۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے 10 مئی کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے میں فوج کی تعیناتی کا آرڈر واپس لے لیا محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مئی کو فوج کی تعیناتی کا آرڈر آرٹیکل 245 کے تحت جاری کیا گیا تھا، جو صورتحال معمول پر آنے کے واپس لے لیا گیا ہے۔

    جبکہ خیبرپختونخوا سے فوج کو واپس بلانے کے لیے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ 10 مئی کو وفاقی وزارت داخلہ نے امن وامان کے قیام کے لیے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کرنے منظوری دی تھی جس کے بعد 15 مئی کو بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو کیا گیا تھا۔

  • پالائن کشمین کا یوم پیدائش

    پالائن کشمین کا یوم پیدائش

    پالائن کشمین

    10 جون 1833ء میں پیدا ہونے والی پالائن کشمین Pauline Cushman نامی اس خاتون کو انٹیلی جینس کے ساتھ کسی قسم کا لگاؤ نہ تھا، وہ اٹھارہ سال کی عمر میں اداکاری کے شوق میں نیو یارک پہنچی تھی جہاں اس نے خانہ جنگی کے ایام میں زبردست طریقے سے جاسوسی کی۔ یونین آرمی کے جنرل ولیم اور صدر ابراہام لنکن نے اس کی خدمات کے عوض اسے میجر کا عہدہ دیا۔

    پالائن کشمین اپنی بعض بری عادات کے باعث جاسوسی کے شعبے میں آگے نہ بڑھ سکی، وہ میجر کا یونیفارم پہن کر دوسروں کو مرعوب کرتی کہ جاسوسی کے شعبے میں میری بڑی خدمات ہیں۔پالائن کشمین نے 1893ء میں افیون کھانا شروع کردی، جس کے باعث اس کی ذہانت، بہادری اور دیگر صلاحیتیں پس پردہ چلی گئیں-

    وہ زندگی کے آخری حصے میں ڈپریشن اور ذہنی اضطراب کا شکار ہو گئی جن کے باعث 2 دسمبر 1893ء کو اس نے خودکشی کر لی، پالائن کشمین کو فوجی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا، پالائن کشمین کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھی گئی ہے جس کا نام Spy of the Cumberland ہے۔

  • پاکستان کے پہلے مرثیہ گو شاعر سیدآل رضا

    پاکستان کے پہلے مرثیہ گو شاعر سیدآل رضا

    تم رضا بن کے مسلمان جو کافر رہے
    تم سے بہتر ہے وہ کافر جو مسلماں نہ ہوا

    اردو کے نامور شاعر سید آل رضا 10 جون 1896ء کو قصبہ نبوتنی ضلع انائو (یو، پی) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد سید محمد رضا 1928ء میں اودھ چیف کورٹ کے اولین پانچ ججوں میں شامل تھے ۔

    سید آل رضا نے 1916ء میں کنگ کالج (لکھنؤ) سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور 1920ء میں الٰہ آباد سے ایل ایل بی پاس کرکے لکھنؤ میں وکالت شروع کی۔ 1921ء میں وہ پرتاب گڑھ چلے گئے جہاں 1927ء تک پریکٹس کرتے رہے۔ 1927ء کے بعد دوبارہ لکھنؤ میں سکونت اختیار کی۔ تقسیم کے بعد پاکستان تشریف لے آئے اور پھر ساری عمر اسی شہر میں گزاری۔

    سید آل رضا کی شاعری کا آغاز پرتاب گڑھ کے قیام کے دوران ہوا۔ 1922ء میں باقاعدہ غزل گوئی شروع کی اور آرزو لکھنوی سے بذریعہ خط کتابت تلمذ حاصل کیا۔ 1929ء میں آل رضا کی غزلوں کا پہلا مجموعہ ’’نوائے رضا‘‘ لکھنؤ سے اور 1959ء میں دوسرا مجموعہ ’’غزل معلی‘‘ کراچی سے شائع ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے بہت کم غزلیں کہیں اور تمام ترصلاحیتیں نوحہ و مرثیہ کے لئے وقف کردیں۔

    1939ء میں انہوں نے پہلا مرثیہ کہا جس کا عنوان تھا ’’شہادت سے پہلے‘‘ دوسرا مرثیہ 1942ء میں جس کا عنوان تھا ’’شہادت کے بعد‘‘ یہ دونوں مرثیے 1944ء میں لکھنؤ سے ایک ساتھ شائع ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد نور باغ کراچی میں سید آل رضا نے اپنا پہلا مرثیہ ’’شہادت سے پہلے‘‘ پڑھا اور اس طرح وہ پاکستان کے پہلے مرثیہ گو قرار پائے۔

    کراچی کی مجالس مرثیہ خوانی کے قیام میں سید آل رضا کی سعی کو بہت زیادہ دخل ہے۔ یکم مارچ 1978ء کو سید آل رضا وفات پاگئے۔ کراچی میں علی باغ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

  • عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی روشنی میں پاکستان کینیا میں حقِ دعویٰ رکھتا ہے،اہلیہ ارشد شریف

    عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی روشنی میں پاکستان کینیا میں حقِ دعویٰ رکھتا ہے،اہلیہ ارشد شریف

    اسلام آباد: سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ ارشد نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

    باغی ٹی وی: ارشد شریف کی اہلیہ نے جواب میں اقوام متحدہ کی مختلف قراردادوں اور عالمی قوانین کا حوالہ بھی دیا کہا کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی روشنی میں پاکستان کینیا میں حقِ دعویٰ رکھتا ہے، عالمی قوانین کے کینیا کی جانب سےعدم تعاون کی شکایت متعلقہ فورم پر کی جا سکتی ہے-

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

    جواب میں کہا گیا کہ منصوبہ بندی کے تحت دوسری ریاستوں میں ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے قانون موجود ہے پاکستان اور کینیا دونوں ہی اس حوالے سے عالمی قوانین کو تسلیم کر چکے ہیں، خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

    سپریم کورٹ کا خصوصی لارجر بینچ 13 جون کو ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔

    واضح رہے کہ 24 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    ارشد شریف کی میت پاکستان لائے جانے کے بعد پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے، ان کو گولی انتہائی قریب سے ماری گئی تھی پمز ذرائع کے مطابق ارشد شریف کا کینیا میں بھی پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا جس کی وجہ سے موت کے وقت پہنے کپڑے ساتھ نہیں دیئے گئے۔

    سیالکوٹ:کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پہ فروغ دینا وقت ضرورت ہے- چوھدری …

  • سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

    بھارت میں آنے والے ممکنہ سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظر سات ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: ہندوستان ٹائمز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں بننےوالے طوفان میں ہفتےکی صبح میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

    ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل …

    محکمہ موسمیات کا کہنا کہ طوفان کی وجہ سے بھارت کے جنوبی علاقوں میں خوب بادل برسیں گے، یہ سلسلہ چار روز تک جاری سکتا ہے، طوفان گووا شہر کے مغرب میں 690 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور مہاراشٹر کے علاوہ ممبئی کے قریبی اضلاع کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر سمیت ممبئی میں بارش ہوگی، ممبئی میں بارش کی شدت کم ہوگی تاہم اس کے قریبی اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب کیرالہ ریاست کے لیے ”ییلو“ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے اس کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی،امکان ہے کہ آج ہوائیں چلیں گی جبکہ اس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    بھارتی ریاست گجرات میں بھی وارننگ جاری ہونے کے بعد گجرات کے مشہور سیاحتی مقام کی ٹیتھل بیچ کو 14 جون تک بند کردیا گیا ہے مچھیروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سمندر میں جانے کی کوشش نہ کریں۔ محکمہ موسمیات نے کیرالہ، کرناٹک کے مچھیروں کو بھی سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

    سمندری طوفان کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار45 سے 55 ناٹس تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں یہ 65 تک بھی جا سکتا ہے اور یہ سلسلہ آج سے شروع ہو کر 12 جون تک جائے گا۔

    صندل خٹک نے حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

  • سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    کراچی: بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا۔

    باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نےکہا ہےکہ 24 گھنٹوں کے بعد واضح ہوگا کہ طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کہاں جائےگا طوفان کے بلوچستان اور عمان کے ساحلی علاقوں یا بھارتی گجرات اورسندھ کےساحل پراثرانداز ہونےکا امکانات ہیں دونوں صورتوں میں پاکستان کی 1100کلومیٹر کی پٹی پر طوفان کے اثرات رہیں گے جس کے باعث تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوسکتا ہے۔

    موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ 14 جون کی رات طوفان کسی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے ٹکرانے پر 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل سکتی ہیں طوفان ٹکرانےکےبعد تین دن تک اثرات قریبی ساحلی علاقوں میں رہتےہیں، طوفان ٹکرانے کے بعد موسلا دھاربارشوں کا امکان بھی رہتا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق طوفان کے کراچی پر ممکنہ اثرات کے سبب ماہی گیروں نے شہر کی مختلف جیٹیوں پرلانچیں لنگرانداز کرنا شروع کردی ہیں، سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں نے احتیاطی اقدامات پرعمل شروع کردیا ہے، 12 جون سے ماہی گیروں کو کھلے سمندرمیں نہ جانے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    روس اور ایران کی فوجی شراکت داری گہری ہوتی جا رہی ہے،امریکا

    کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں ریڑھی گوٹھ، ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں کناروں پرکھڑی کردی ہیں، کمال شاہ کے مطابق اس وقت سمندر میں کافی بڑی تعداد میں ماہی گیرلانچیں موجود ہیں، لانچوں کی جلد واپسی کے لیے سیٹلائٹ ریڈیو کے ذریعے رابطے شروع کردیے ہیں۔

    سیکیورٹی انچارج کراچی فش ہاربر ناصر بونیری کے مطابق اس وقت سمندر میں لانچوں کی تعداد انہتائی کم ہے، 3 جون کے بعد صورتحال کے پیش نظر مچھلی کے شکار پرروانہ ہونے والی لانچوں کو روک دیا گیا تھا، گہرے سمندر میں پہلے سے موجود لانچوں کی تعداد 25 کے لگ بھگ ہے، امکان ہے کہ ان میں سے بیشترواپس لنگراندازہوجائیں گی تھورایا (سیٹلائٹ فون) کے ذریعے ان ماہی گیرلانچوں کو مسلسل انتباہ جاری کیا جارہا ہے کہ اگران کے لیے کراچی پہنچنا ممکن ہے تو پھرکوشش کریں اوراگر راستے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہے تو پھر وہ جس جگہ موجود ہیں وہاں کسی محفوظ پناہ کو ترجیح دیں۔

    سیالکوٹ : قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت،مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی کے …

  • روس اور ایران کی فوجی شراکت داری گہری ہوتی جا رہی ہے،امریکا

    روس اور ایران کی فوجی شراکت داری گہری ہوتی جا رہی ہے،امریکا

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ روس حالیہ ہفتوں میں کیف پر حملہ کرنے اور یوکرین کی آبادی کو دہشت زدہ کرنے کے لیے ایرانی یو اے وی کا استعمال کر رہا ہے –

    باغی ٹی وی: روئٹرزکے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ روس کو یوکرین پر حملے کے لیے سیکڑوں ایرانی ڈرون ملے ہیں امریکا کو روس کے اندر ایرانی یو اے وی تیار کرنے کے منصوبے پر تشویش ہےاورایسا لگتا ہے کہ روس اور ایران کی فوجی شراکت داری گہری ہوتی جا رہی ہے۔

    یوکرین روس تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے،آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں،بلاول

    ترجمان وائٹ ہاؤس نے نئی خفیہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون ایران میں بنائے گئے تھے، جنہیں بحیرہ کیسپین میں بھیجا گیا اور پھر روسی افواج نے یوکرین کے خلاف استعمال کیا ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ روس ایران کے ساتھ مل کر روس کے اندر سے ایرانی یو اے وی تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس معلومات ہیں کہ روس ایران سےڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کےلیے ضروری مواد حاصل کر رہا ہے جو اگلے سال کے اوائل میں مکمل طور پر فعال ہو سکتا ہے ہم روس کے الابوگا اسپیشل اکنامک زون میں اس یو اے وی مینو فیکچرنگ پلانٹ کے مجوزہ مقام کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر رہے ہیں۔

    صندل خٹک نے حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    امریکہ اس سے قبل روس کو ڈرون سپلائی کرنے پر ایک دفاعی صنعت کار کے ایرانی ایگزیکٹوز پر پابندیاں لگا چکا ہے۔ ایران نے روس کو ڈرون بھیجنے کا اعتراف کیا ہے لیکن کہا ہے کہ وہ ماضی میں فروری میں روس کے حملے سے پہلے بھیجے گئے تھے۔

    دوسری طرف ماسکو نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین میں ایرانی ڈرون استعمال کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایران نے اگست سے اب تک کئی سو ڈرون روس کو منتقل کیے ہیں۔

    حکومت کا پیش کردہ وفاقی بجٹ عوام و تاجر دوست بجٹ ہے، نعیم میر کا …

  • صندل خٹک نے حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    صندل خٹک نے حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے”ہم ” کےمطابق صندل خٹک نےحریم شاہ کےخلاف 22 اے کےتحت عدالت میں درخواست دی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار صندل خٹک نے درخواست میں لکھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔

    یوکرین روس تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے،آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں،بلاول

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،صندل خٹک نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دھمکیاں مل رہی ہیں عدالت سیکیورٹی فراہم کرے، عدالت نے صندل خٹک کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

    واضح رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز رواں سال 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہےویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیے۔

    ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا حریم شاہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے مذکورہ ویڈیوز کچھ عرصہ قبل اس وقت بنائی تھیں جب ان کی دوستی صندل خٹک اور عائشہ کے ساتھ تھی اور مذکورہ دونوں ٹک ٹاکرز کو ان کے موبائل تک بھی رسائی ہوتی تھی اوریہ کہ ان کا کبھی کسی تیسرے مرد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔

    سندھ کا 2 کھرب اور 244 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش

    بعد ازاں صندل خٹک نے پہلی بار مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں اور یہ کے ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں صندل خٹک نے ساتھی ٹک ٹاکر سے بات کرتے ہوئے مقدس کتاب قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں، ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں اور انہیں ایک بیہودہ لڑکی کی وجہ سے مقدس کتاب پر ہاتھ رکھنےپڑ رہے ہیں انہوں نے مختصر ویڈیو میں بتایا کہ اگر ان کے پاس حریم شاہ کی ایسی ویڈیوز ہوتیں تو بھی وہ انہیں لیک نہ کرتیں۔

    صندل خٹک نے بتایا تھا کہ لیک ہونے والی ویڈیوز خود حریم شاہ یا ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہوں گی، کیوں کہ مذکورہ ویڈیوز ان دونوں افراد کے پاس ہی تھیں انہوں نے دعویٰ کیا تھاکہ حریم شاہ جھوٹ بول رہی ہیں کہ لیک ہونے والی ویڈیوز میں ان کے ساتھ شوہر بلاول شاہ ہیں لیک ہونے والی ویڈیوز میں حریم شاہ کے ساتھ ان کے سابق بوائے فرینڈ حسن شاہ ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں میں سے کسی ایک فرد نے ویڈیوز کو لیک کیا ہوگا۔

    آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہے گی، اسحاق ڈار

    صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے پاس نہ تو حریم شاہ کی ویڈیوز تھیں اور اگر ہوتیں تو بھی وہ انہیں لیک نہ کرتیں اور یہ کہ وہ ایسی حرکت کبھی نہیں کریں گی ٹک ٹاکر نے اپنی پرانی دوست کو بددعائیں بھی دیں اورکہا تھا کہ حریم شاہ کو ذلالت، رسوائی اور خواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ ماضی میں صندل خٹک اور حریم شاہ ایک ساتھ ویڈیوز بناتی دکھائی دیتی تھیں اور دونوں نے متعدد سیاستدانوں اور دیگر معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بناکر انہیں وائرل بھی کیا، جن پر کافی تنازعات بھی ہوئے۔