Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل گئے

    ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل گئے

    کولمبیا: ایمازون کے جنگلات میں طیارے حادثے کے تقریباً 5 ہفتوں بعد چار بچے معجزاتی طور پر زندہ مل گئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یکم مئی کو کولمبیا اورایمازون کے علاقے میں سرحد کے قریب چھوٹا طیارہ سیسنا 206 طیارہ 7 افراد کو لے کر ایمازون میں پرواز کررہا تھا کہ اس کا انجن فیل ہونے سے جنگل میں گرکرتباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ اوربچوں کی ماں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں جہاز کے اندر سے ملی تھیں۔
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667314390444527616?s=20
    میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار 4 بچے لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب عسکری کولمبیا کے صدر نے معجزاتی طور پر بچوں کے زندہ سلامت ملنے کی تصدیق کردی ہے زندہ بچنے والے بچوں کی عمریں 13،9،4 سال ہیں جب کہ ان میں ایک 12 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667315023964782592?s=20
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667321318734176257?s=20
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667325393181786112?s=20
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667388583869652994?s=20

  • کسی ملکی یا غیرملکی کو نایاب پرندوں یا جانوروں کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

    کسی ملکی یا غیرملکی کو نایاب پرندوں یا جانوروں کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی لگا دی۔

    باغی ٹی وی:بلوچستان کی سرزمین کو تلور،آئبیکس اور دیگر نایاب پرندوں اورجانوروں کےشکار کیلئےممنوع قرار دے دیا گیا ہے بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق18 ویں ترمیم کے تحت علاقوں کی الاٹمنٹ اور منسوخی صوبائی حکومت کا اختیار ہے، پرندوں کے شکار کے علاقوں کی تمام الاٹمنٹ منسوخ کردی ہیں، صوبے میں ٹرافی ہنٹنگ پر بھی پابند عائد ہوگی۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا

    وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ کسی ملکی یا غیرملکی کو نایاب پرندوں یا جانوروں کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی، معصوم پرندوں اور جانوروں کی جان کی قیمت پر پیسوں اور تعلقات قائم کرنے کی ضرورت نہیں، اگر کسی کو حکومت کے فیصلے پر ابہام ہے تو وہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے رابطہ کرے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق بلوچستان حکومت کو پابندی لگانے کےاختیارکےاستعمال کا آئینی وقانونی تحفظ حاصل ہےحکومتی فیصلے کو کسی قانونی فورم پر چیلنج نہیں کیاجاسکتا وزیراعلیٰ بلوچستان نے نایاب پرندے پکڑنے اور بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    دبئی :کاروبار کے نام پر درجنوں افراد کو دھوکہ، عرب نژاد یورپی شہری گرفتار

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ یو این چارٹر اور بلوچستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، تمام ڈپٹی کمشنروں اورمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے افسران و اہلکاروں پر جنگلی حیات کا تحفظ لازم قرار دیا ہےجہاں نایاب پرندوں کے شکار کی اطلاع ملی ، اس علاقے کے ڈپٹی کمشنرکےخلاف کارروائی ہوگی اس ضلع کے ڈی سی اور متعلقہ عملے کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • 20 جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے،شیخ رشید

    20 جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے،شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائے، ہوگا وہی جو اللہ کومنظور ہوگا۔

    ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری اور فضل الرحمان کہتے ہیں الیکشن میں کراؤں گا جب کہ نوازشریف کہتا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی تو الیکشن ہوگا 20 جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے، سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، جتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائے، ہوگا وہی جو اللہ کومنظور ہوگا۔

    ہم نے ملک کی اکانومی کو آگے بڑھانا ہے،شرجیل میمن

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئین قانون اور عوام کا کہیں ذکر نہیں، 100 افراد 24 کروڑ لوگوں کی خواہشوں اور خوشیوں کا خون کر رہے ہیں، گھر میں 4 ارب ڈالر ہیں اور آصف زردای 100 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بات کر رہے ہیں-

    علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اورحکومت شادیانے بجا رہی ہے جو معشیت آصف زرداری جیل میں پڑھ کر آئے وہ 2008 سے 2018 اور موجودہ 14 مہنیے کہاں تھی الیکڑانک میڈیا اور لوگوں کے شعور پر زنجیریں پہنا دی گئی ہیں، سارے پڑوسی سمجھا رہے ہیں لیکن عوام کے ردعمل سے خوف زدہ حکومت کچھ سننے کے لیے تیار نہیں۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا

  • استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا

    استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا

    جہانگیرترین کی استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈےکا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے پارٹی پرچم تیار کر لیا، استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم 3 رنگوں پر مشتمل ہے، استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا سبز، سفید اور سرخ رنگ پر مشتمل ہے،پرچم میں سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ پارٹی کے جھنڈے میں چاند ستارہ بھی واضح ہے۔

    دبئی :کاروبار کے نام پر درجنوں افراد کو دھوکہ، عرب نژاد یورپی شہری گرفتار

    استحکام پاکستان پارٹی کا منشور چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ اسحاق خاکوانی، عون چودھری، علیم خان و دیگر پر مشتمل ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیرترین آج پریس کانفرنس میں پارٹی جھنڈے اور لوگو کی رونمائی کریں گے جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ

  • دبئی :کاروبار کے نام پر درجنوں افراد کو دھوکہ، عرب نژاد یورپی شہری گرفتار

    دبئی :کاروبار کے نام پر درجنوں افراد کو دھوکہ، عرب نژاد یورپی شہری گرفتار

    دبئی پولیس نے کاروبار کے نام پر 86 افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں عرب نژاد یورپی شہری کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : "اردو نیوز” کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان مین کہا گیا ہے کہ متعدد افراد نے ایک کمپنی کے ذمہ داران کیخلاف شکایات درج کرائی تھیں،ابتدائی تفتیش کے بعد کمپنی کے الک کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے فراڈ کرنے والا شخص اس کمپنی کا مالک اور عرب نژاد یورپی شہری ہے، اس کے علاوہ پولیس ایک عرب شہری کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی کررہی ہے جس نے کمپنی کا اندراج اپنے نام سے کرایا تھا-

    نمک کا زیادہ استعمال ذہنی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

    کمپنی کا گرفتارکیا جانے والا مالک اپنی کمپنی ایک ملازم کے ہاتھوں فروخت کرچکا ہے، اس کے علاوہ اس دھوکہ دہی کیلئے کمپنی کا نام بھی ایک سے زائد بار تبدیل کیا جاچکا ہے۔

    فراڈ سے متاثرہ ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اُن سے ایک شخص نے سرمایہ کاری کیلئے رابطہ کیا اور بتایا تھا کہ وہ ایک اہم شخصیت کی کمپنی میں ملازم ہے، اس کی جانب سے دی جانے والی ترغیب کے بعد ابتدء میں ماہانہ 3 ہزار درہم منافع پر 50 ہزار درہم کی سرمایہ کاری کی-

    جہانگیر ترین کی پارٹی، عمران خان نے بھی خاموشی توڑ دی

    خاتون نے پولیس کوبتایا کہ ابتدائی 2 ماہ تک تو منافع کی رقم دی جاتی رہی اور پھرمزید سرمایہ کاری کیلئے کہا گیا جس پر انہیں ایک بار پھر50 ہزار درہم دیئے اتنا بھاری منافع دیئے جانے پر ابتداءمیں وہ شکوک وشبہات کا شکار رہی لیکن پھر پُرآسائش علاقے میں کمپنی کی عمارت دیکھ کر وہ خاصی مطمئن ہوگئی۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق اسے ایک کمپنی کے اہلکار نے رابطہ کرکے اپنی رقم کی واپسی کیلئے دفتر پہنچنے کو کہا جہاں جا کر علم ہوا کہ کمپنی کا ایک عہدیداررقم لے کر فرار ہوچکارقم واپس لینے کے لیے اور بھی بہت سے لوگ کمپنی کے دفترپہنچے تھے جنہیں جعلی چیک تھما دیا گیا تھا۔

    دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رُخ موڑنے کا فیصلہ

  • نمک کا زیادہ استعمال ذہنی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

    نمک کا زیادہ استعمال ذہنی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

    لندن: نمک کا زیادہ استعمال نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ ذہنی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : محققین کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ روزانہ 9 سے 12 گرام کے درمیان نمک کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ سوڈیم کی روزانہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ مقدار سے کہیں زیادہ ہےزیادہ نمک والی خوراک ہائی بلڈ پریشر کے لیے ایک معروف خطرہ عنصر ہے۔ پچھلی تحقیق نے نمک کی بڑھتی ہوئی مقدار کو علمی کمی اور ڈیمنشیا کے زیادہ خطرے سے بھی جوڑا ہے مزید برآں، ہائی بلڈ پریشر والے لوگ ڈیمنشیا کے بڑھتے ہوئے خطرے میں ہوتے ہیں۔

    اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    برٹش فارماکولوجیکل سوسائٹی میں شائع ہونے والی جاپانی ماہرین کی تازہ طبی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تحقیق میں ماہرین نے نمک کے زیادہ استعمال کے دماغ اور انسانی اعصاب پر پڑنے والے منفی اثرات جانچنے کے لیے چوہوں پر تحقیق کی اور انہیں 12 ہفتوں تک زیادہ نمک والا پانی اور خوراک دی۔

    ماہرین نے اس کے بعد تمام چوہوں کی اعصابی، جسمانی اور دماغی صورتحال کا جائزہ لیا تو انہوں نے دیکھا کہ زیادہ نمک استعمال کرنے سے جذبات اور یادداشت کو کنٹرول کرنے والے پروٹین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے ڈیمینشیا یا الزائمر ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں-

    ماہرین کے علم میں یہ بھی آیا کہ زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے دماغ میں (CaMKII enzyme) نامی کیلشیم پروٹین میں نمایاں کمی ہو گئی یہ پروٹین دماغ میں لہروں یا وہاں موجود نسوں کے درمیان سگنلز بھیجنے کا کام کرتا ہے زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے دماغ میں (PSD95) نامی پروٹین میں تبدیلیاں آئیں، یہ پروٹین دماغ میں موجود سیلز کے درمیان روابط کا کام کرتا ہے۔

    چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سےبھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا

    زیادہ نمک استعمال کرنے سے چوہوں کے اعصابی نظام کے دو اہم ہارمونز (angiotensin II) اور (prostaglandin e2) اور ان کے جزوی ہارمونز میں بھی تبدیلیاں ہو رہی ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن رہی ہیں زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے اعصابی اور دماغی نظام کے متعدد پروٹینز اور ہارمونز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئیں جو کہ ہائی بلڈ پریشر اور دماغی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

    دونوں ہارمونز اور ان کے جزوی ہارمونز انسان کی نسوں میں خون کی روانی کو بہتر اور معیاری بنا کر اسے دل اور دماغ سمیت جسم کے دیگر حصوں تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں جب کہ اس میں سے ایک ہارمون چوٹ لگنے یا خون بہنے کی صورت میں خون کے بہاؤ کو روکنے میں بھی معاون و مددگار ہوتا ہے۔

    تحقیقی رپورٹ کے مطابق ماہرین نےواضح طور پر تجویز دی ہےکہ عام انسان کو روزانہ زیادہ سے زیادہ صرف چارگرام نمک کھانا چاہیے جب کہ موجودہ باربی کیو اور فاسٹ فوڈ کے دور میں عام افراد یومیہ بنیادوں پر 15 سے 20 گرام نمک کا استعمال کرتےہیں جومطلوبہ مقدار سے کم از کم 5 گنا زائد ہے-

    بابا وانگا کی 2023 میں ایک تباہ کن ایٹمی تباہی کی پیشگوئی

  • دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رُخ موڑنے کا فیصلہ

    دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رُخ موڑنے کا فیصلہ

    دیامر بھاشا ڈیم کیلئے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین واپڈا سجاد غنی کو دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کے دورے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیم کیلئے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا اور دریائے سندھ کا رُخ موڑنا اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے جس کے بعد دریائے سندھ ڈائی ورژن کے بعد اپنے قدرتی راستے سے جاملے گا دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

    پشاورمیں پہلی باربچوں کابھی بغیرسینہ چاک کیےدل کا کامیاب آپریشن

    پراجیکٹ حکام کا کہنا تھا کہ دیا مر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، ڈیم سے 4 ہزار 500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی جب کہ 4 ہزار 320 میگا واٹ کا داسو پروجیکٹ 2 مراحل میں مکمل کیا جائے گا –


    دیا مر بھاشا خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان دریائے سندھ پر ہےاس کا سنگ بنیاد اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان نے 1998 میں رکھا تھااس کا کچھ حصہ خیبر پختوںخوا کے علاقے کوہستان میں جبکہ کچھ حصہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں آتا ہے اور اسی وجہ سے اسے دیامربھاشا ڈیم کا نام دیا گیا ہے۔

    یہ ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا۔ یہ تعمیر تربیلا ڈیم سے 315 کلومیٹر کی بلندی پر جبکہ گلگت بلتستان کے دارالحکومت گلگت سے 165 کلومیٹر اور چلاس سے 40 کلومیٹر دور دریائے سندھ کے نچلی طرف ہو گی۔

    محکمہ صحت اور اسپتالوں کی انتظامیہ ڈاکٹروں کو کام پر لانے میں ناکام،ہڑتال 8ویں روز …

    واپڈا کے مطابق ڈیم کی بلندی 272 میٹر ہو گی۔ اس کے 14 سپل وے گیٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ اس میں مجموعی طور پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 8.10 ملین ایکٹر فٹ ہو گی جبکہ اس میں ہمہ وقت 6.40 ملین ایکٹر فٹ پانی موجود رہے گا۔

    اس پانی کو زراعت کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ واپڈا کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف صوبہ خیبر پختوںخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کا چھ لاکھ ایکڑ کا رقبہ قابل کاشت ہو جائے گا بلکہ مجموعی طور پر تین ملین ایکڑ زرعی رقبہ سیراب ہو سکے گا۔

    اس ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 12 ٹربائن لگائی جائیں گیں اور ہر ایک ٹربائن سے متوقع طور پر 375 میگا واٹ بجلی جبکہ مجموعی طور پر 4500 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔

    اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    ڈیم دریائے سندھ کے پانی کا قدرتی بہاؤ استعمال کرتے ہوئے اس پانی کا 15 فیصد استعمال کرے گا جبکہ اس مقام پر دریائے سندھ کا سالانہ اخراج پانچ کروڑ ایکڑ فیٹ ہے۔ ڈیم مجموعی طور پر 110 مربع کلومیٹررقبےپرپھیلا ہوگاجبکہ 100 کلومیٹر مزید رقبے پر ڈیم کے انفراسٹر کچر کی تعمیر ہو گئی۔

    واپڈا کی رپورٹ کے مطابق ڈیم کی تعمیر سے 30 دیہات اور مجموعی طور پر 2200 گھرانے جن کی آبادی کا تخمینہ 22 ہزار لگایا گیا ہے متاثر ہوں گے جبکہ 500 ایکڑ زرعی زمین اور شاہراہ قراقرم کا سو کلومیٹر کا علاقہ زیرِ آب آئے گا ان نقصانات کی تلافی اور متاثرہ آبادی کی آباد کاری کے لیے نو مختلف منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

  • اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں انسداد منشیات کارروائیاں جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی-

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں پارسل سے50 گرام ویڈ برآمد کی گئی دوعدد پلاسٹک کے لفافوں میں چھپائی گئی تھی، مذکورہ پارسل برطانیہ سے جہلم کیلئے بک کروایا گیا تھا۔

    سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    ایک الگ کارروائی میں گوادر کے غیر آباد علاقے مذانی سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمدکی گئی مذکورہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی-

    ملتان ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 986 گرام چرس برآمدکی گئی ۔شمالی وزیرستان کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر PK-221 دبئی کیلئے روانہ ہو رہا تھاقلعہ عبداللہ کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں چھاپہ مار کارروائی میں 129 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کی گئی جو مختلف منشیات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    پشاورمیں پہلی باربچوں کابھی بغیرسینہ چاک کیےدل کا کامیاب آپریشن

    ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • بجٹ میں  وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے شروع کئے جائیں گے

    بجٹ میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے شروع کئے جائیں گے

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2023-24 میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم پیکج میں سولر پاور منصوبے کیلئے 30 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی،وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 10 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی،اس کے علاوہ نوجوانوں کیلئے چھوٹے قرضوں کیلئے10 ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

    کھیلوں کے فروغ کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی،وزیر اعظم سبز انقلاب پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے،خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے 5 ارب روپے کا پروگرام شروع کرنے کی تجویز دی گئی-

    یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کئلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، وزیراعظم آئی ٹی پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف کیلئے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق نان فائلرز کیلئے میوچل فنڈز پر تیس فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، درآمدی لگژری اشیاء پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو بڑھایا جائے گا۔

    محکمہ صحت اور اسپتالوں کی انتظامیہ ڈاکٹروں کو کام پر لانے میں ناکام،ہڑتال 8ویں روز …

    ذرائع کے مطابق پراپرٹی سیکٹر میں نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس دوگنا کیا جائے گا، نان فائلرز کیلئے پرائز بانڈز پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا، پلاٹ کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کیلئےدگنا ہوگا،بجٹ میں 720 ارب کے نئے ٹیکسز عائد کیے جائیں گے، ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے 9200 ارب ہدف مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر آئندہ مالی سال 19 سو ارب اضافی اکٹھے کرے گا۔

    جبکہ کاروباری شخصیات نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے پیپر انڈسٹری سے وابستہ انڈسٹریلسٹ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ایف بی آر کو فعال کیا جائے۔ ملکی ریونیو کو بڑھانے کیلئے نئے لوگوں کو ٹیکس کیلئے رجسٹرڈ کیا جائے۔

    سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • محکمہ صحت اور اسپتالوں کی انتظامیہ ڈاکٹروں کو کام پر لانے میں ناکام،ہڑتال 8ویں روز بھی جاری

    محکمہ صحت اور اسپتالوں کی انتظامیہ ڈاکٹروں کو کام پر لانے میں ناکام،ہڑتال 8ویں روز بھی جاری

    لاہور: محکمہ صحت اور اسپتالوں کی انتظامیہ ڈاکٹروں کو کام پر لانے میں ناکام،لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی 8ویں روز بھی ہڑتال جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سےسرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز آٹھویں روز بھی بند ہونےسے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےمریضوں نے سرکاری اسپتالون کی او پی ڈیز کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب مریضوں کی سنوائی کہیں نہیں ہے۔ بار بار اسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں لیکن علاج نہیں ہورہا ہے۔

    ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال:عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سےدائر کی گئی ہے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں سستا علاج عوام کا بنیادی حق ہے لیکن ڈاکٹرز نے غیر قانونی طور پر ہڑتال کردی جس سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    گزشتہ روز ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی وکلا آمنہ اور سلمیٰ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ سرکاری اسپتالوں میں سستا علاج کرانا شہریوں کا آئینی حق ہے تاہم ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں غیر قانونی طور پر ہڑتال کر رکھی ہے۔

    ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم دے اور سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لئے احکامات جاری کرے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت، سیکرٹری صحت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ 31 مئی کو چلڈرن اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی ایک سالہ بچی کے لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کر کے احتجاج شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری