Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال:عدالت نے  پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا

    ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال:عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا

    لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی وکلا آمنہ اور سلمیٰ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ سرکاری اسپتالوں میں سستا علاج کرانا شہریوں کا آئینی حق ہے تاہم ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں غیر قانونی طور پر ہڑتال کر رکھی ہے۔

    آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو،وزیراعظم

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم دے اور سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لئے احکامات جاری کرے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت، سیکرٹری صحت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹر پرتشدد کے خلاف اسپتالوں کی اوپی ڈیز کی بندش کو ایک ہفتہ ہوگیا مگر ڈاکٹرز ٹھوس اقدامات تک احتجاج جاری رکھنے پربضد ہیں صوبے پھر میں او پی ڈیز کی بندش اور باربارہڑتالوں سے تنگ آکر مریضوں نے حکومت سے معاملہ سلجھانے کا مطالبہ کردیا۔

    ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    ایک سال کی بچی میڈیکل وارڈ میں داخل تھی، طبیعت نہ سنبھلنے پر ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے، لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ڈیوٹی ڈاکٹر و عملہ پر تشدد کیا-

    لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، لواحقین کے تشدد سے ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیا، مشتعل لواحقین نے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کو بھی گالیاں دیں،مذکورہ واقعہ کے بعد ڈاکٹرز نے اسپتال میں علاج معالجہ بند کر دیا تھا-

    محکمہ ایکسائز نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل نیب کو …

  • روس اور یوکرین کی بمباری میں ڈیم تباہ،سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

    روس اور یوکرین کی بمباری میں ڈیم تباہ،سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

    جنوبی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ شہر خیرسوں میں جاری لڑائی میں ایک اہم ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی اور روسی حکام نے منگل کے روز کہا کہ جنوبی یوکرین میں کاخووکا ڈیم کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس سے دریائے دنیپرو کے ساتھ نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے جب کہ 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

    پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں،امریکا

    یوکرین کی سرکاری ہائیڈرو الیکٹرک کمپنی نے کہا ہے کہ انجن روم کے اندر دھماکے کے بعد پاور پلانٹ ’مکمل طور پر تباہ‘ ہو گیا-

    سوویت دور کا یہ ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ جزیرہ نما کریمیا کو بھی پانی فراہم کرتا ہےجسے روس نے 2014 میں ضم کرلیا تھا، اور زاپروژیا جوہری پلانٹ کو بھی پانی اسی ڈیم سے فراہم کیا جاتا ہے، یہ بھی روسی کنٹرول میں ہے۔

    مقامی گورنر کے مطابق متاثرہ علاقے سے لوگوں کے انخلاء کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اسی دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے باخموت کے قریب مبینہ پیش قدمی پر اپنے فوجیوں کی تعریف کی ہے جبکہ روس نے کہا کہ اس نے بڑے پیمانے پر یوکرینی حملے کو پسپا کر دیا ہے۔


    زیلنسکی نے اپنی عوام سے رات کے ویڈیو خطاب کے دوران کہا تھا کہ وہ خبر جس کا ہم انتظار کر رہے ہیں، اُس کا خیر مقدم کرتا ہوں میں ہر ایک سپاہی کا، اپنے تمام محافظوں، مردوں اور عورتوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے آج ہمیں وہ خبر دی جس کا ہم انتظار کر رہے تھے۔ باخموت سیکٹر میں بہترین کار کردگی پیش کرنے والے سپاہیو، گُڈ جاب

    امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید امداد کا اعلان

    یوکرینی صدر نے روس کے اس اقدام کو عالمی ماحولیاتی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حساس انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرکے روس ہمارے زیر قبضہ علاقوں کی واپسی کی منصوبہ بندی میں خلل نہیں ڈال سکتا۔

    یوکرین کے صدر نے روس کے اس عمل کو جانتے بوجھتے کی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ روس نے ڈیم کو تباہ کرکے سیلاب کو بطور ہتھیار استعمال کیا، روس ماحول کی تباہی پر اترآیا ہے۔


    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ کاخووکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ڈیم کی تباہی پوری دنیا کے سامنے صرف اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ انہیں (روسیوں کو) یوکرینی سرزمین کے ہر کونے سے بے دخل کیا جانا چاہئیے۔ ان کے لیے ایک میٹر جگہ بھی نہیں چھوڑنی چاہئیے، کیونکہ وہ ہر میٹر کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    کیف کی فوجی انتظامیہ نے میسجینگ ایپ ٹیلی گرام پر بتایا کہ شہر میں نصب فضائی دفاعی نظام منگل کے پہلے پہر سے ہی اس علاقے میں فضائی حملوں کو پسپا کرنے میں مصروف تھا۔

    آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو،وزیراعظم

    یوکرینی دارالحکومت کے میئر وٹالی کلچکو نے بھی کہا کہ کیف میں دھماکوں کی جو آوازیں سنائی دیں وہ فضائی دفاعی نظام کے جوابی حملوں کی آوازیں تھی،حملے کے بعد کیف کی فوجی انتظامیہ نے کہا کہ فضائی دفاع نے دشمن کی طرف سے بھجوائے گئے 20 سے زیادہ اوبجیکٹس کو تباہ کر دیا۔

    روس کی طرف سے یوکرین کے شہروں پر فضائی حملوں کی ایک اور لہر شروع کرنے کے نتیجے میں یوکرین میں راتوں رات ہوائی حملوں کا الرٹ نافذ کر دیا گیا۔

    یورپین یونین نے بھی اس کی تباہی کا الزام روس پر عائد کرنے کے بعد اسے ’بربریت والی جارحیت‘ اور ’جنگی جرم‘ قرار دیا ہے یورپی یونین کمیشن کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا کہ یہ کشیدگی کی ایک نئی علامت ہے جو یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی ہولناک اور وحشیانہ نوعیت کو بے مثال سطح تک لے جا رہی ہے۔‘

    اس سے قبل یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے بھی اس حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے ماسکو پر الزام عائد کیا تھا۔

    ادھر ماسکو نے ڈیم پر حملے کی تردید کی ہے، اس کے بجائے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ’جان بوجھ کر تخریب کاری کی کارروائی‘ کر کے اسے نقصان پہنچایا ہے۔

    جانوروں کی قربانی سے پہلے عوام کی قربانی

    روسی حکام کا کہنا ہےکہ ڈیم کو نشانہ بناکر اپنے زیر قبضہ علاقوں کو سیلاب سے متاثرکیوں کریں گے،یوکرینی حملےکا مقصد کریمیا کو پانی سے محروم کرنا تھا، یوکرین نے فوج دوسری جگہ منتقل کرنےکے لیے ڈیم کونشانہ بنایا۔

  • آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو،وزیراعظم

    آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ اس حوالے سےامید پائی جاتی ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایک سمجھوتے پر پہنچ جائےگی-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے "جیو” نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مابین ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا ہے کہ اس حوالے سےامید پائی جاتی ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایک سمجھوتے پر پہنچ جائےگی –

    محکمہ ایکسائز نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل نیب کو …

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں یقینی بنائیں کہ آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔

    رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے عمومی انتخابی سال کے لیے پاپولر بجٹ دینے کی میڈیا رپورٹس کے برعکس ’’ پاکستان کوئی ایسا بجٹ افورڈ نہیں کر سکتا جس میں آئی ایم ایف کی طے کردہ بنیادی باتوں کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔

    ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے حوالے سے خاصے پرامید ہیں کیونکہ ان کی ایک ہفتہ قبل آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔

    بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیارجیوا سے رابطے میں 6.5 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج کےپٹری سےاترے ہوئے پیکج کی بحالی کی بات کی تھی، دونوں رہنماؤں کےمابین ہونےوالی یہ گفتگو وزارت خزانہ کیجانب سے گزشتہ چار ماہ کے دوران مذاکرات میں تعطل دور کرنے میں ناکامی کے بعد ہوئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے گفتگو سےخاصےمطمئن تھےاسی میٹنگ میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے بجٹ کی تفصیلات شیئر کرےگا۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم کو پروگرام کی بحالی کا اشارہ بھی دیا۔

    یہاں تک کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ترک میڈیا کو بتایا کہ پاکستان رواں ماہ میں آئی ایم ایف سے ڈیل طے پاجانے کے حوالے سے پرامید ہے۔

    امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید امداد کا اعلان

  • محکمہ ایکسائز نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل نیب کو بھجوا دی

    محکمہ ایکسائز نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل نیب کو بھجوا دی

    محکمہ ایکسائز پنجاب نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل نیب کو بھجوا دی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع محکمہ ایکسائز کے مطابق نیب کو بھجوائی گئی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ 22 گاڑیاں فرحت شہزادی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں فواد چوہدری کے نام پر ایک اور شہزاد اکبر کے نام پر 2 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں-

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ ایکسائز کے مطابق شفقت محمود کے نام پر 4 اور عمر ایوب کے نام پر ایک گاڑی رجسٹرڈ ہے تمام دفاتر سے تفصیلات اکٹھی کر کے نیب کو بھججوائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو آج طلب کرلیا،نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کے مرکزی ملزم عمران خان کو آج 11 بجے نیب راولپنڈی دفتر طلب کیا ہے۔

    پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں،امریکا

    چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب سوالنامے کے تمام سوالات کے جواب لانے کے ساتھ کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی،نیب نے عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب نے بشری بی بی کو بھی آج طلب کیا ہےنیب نے بشری بی بی کوبطور گواہ نوٹسزجاری کیے۔ نیب کی جانب سےعدالت میں بتایا گیاکہ بشری بی بی کی گرفتاری نہیں چاہیئےبشری بی بی سےالقادر ٹرسٹ کی دستاویزات رجسٹریشن اور ایچ ای سی سے رجسٹریشن سمیت ملنے والے عطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئیں ہیں۔

    امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید امداد کا اعلان

  • بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی

    بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی

    بحیرہ عرب سمندری طوفان ،بحیرہ عرب میں بائے پر جوائے سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر ی طوفان نے شدت اختیار کرلی ہے، تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے،سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1340 کلومیٹر دور ہے،

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ اومان کی جانب ہے،سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی سطح کو کوئی خطرہ نہیں،سائیکلون سینٹر سمندری طوفان کی مسلسل نگرانی کررہا ہے،سمندری طوفان ایک سے دو روز میں اومان کے ساحلوں سے ٹکرائے گا،

    بمحکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ نمبر 2 جاری کردیا جس کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا سمندری طوفان کراچی سے1420 کلومیٹر دور ہے۔

    امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید امداد کا اعلان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون کے اطراف میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تند و تیز ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے کسی بھی پاکستانی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔ جب کہ کراچی میں صبح سویرے حبس ہے اور صبح 7 بجے شہر کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    افتخار ٹھاکر کا نواز شریف کے بارے بڑا انکشاف

  • امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید امداد کا اعلان

    امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید امداد کا اعلان

    امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کے بحران پر قابو پانے کے لیے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: امریکا نے جون کے وسط سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے ملک کی تاریخ کے بد ترین سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کا اعلان کیا ہے-

    پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں،امریکا

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیگر حکام کے ہمراہ خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ خوراک کاسنگین بحران دیکھا ہے16 لاکھ سےزائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں،صحت کی فراہم کردہ سہولتیں ناکافی ہیں۔

    افغانستان کےصوبے بدخشاں میں بم دھماکہ:صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے مزید امداد کا اعلان کیاہے،سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے پہلے 20 کروڑ ڈالر کی امداد دی، اب ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد مزید جاری کر رہے ہیں۔

    سعودی عرب میں سالوں سے بند ایرانی سفارت خانہ آج کھول دیا جائے گا

  • پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں،امریکا

    پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو جھوٹ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے امریکا پر لگائے گئے الزامات کے سوال پر کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹ ہیں اور پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں جو آئین کے مطابق ہوں امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے۔

    دوران چارجنگ موبائل کیبل سے کرنٹ لگنے سے بچی جانبحق

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں کیونکہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت ہے اور ہم پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ہم ان کی ممکنہ مدد کےلیےتیاررہتے ہیں اور دوسرے ممالک سے کہا ہے کہ گرفتار امریکیوں کے لیے طریقہ کار کو سامنے رکھیں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر تمام معاملات پر بات ہو گی جبکہ انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کا معاملہ بھی مودی سے بات چیت کا حصہ ہو گا۔

    پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

    واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں گرفتار ہیں جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا-

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ مو سمیات نے آج جنوبی پنجاب ،بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں کرواؤں گا- آصف زرداری

    گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی لاہور میں آندھی کے باعث راوی روڈ پر واقع اسکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے ، شہر میں مختلف مقامات پر درخت گرگئے محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آندھی کی رفتار 98 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی-

    افتخار ٹھاکر کا نواز شریف کے بارے بڑا انکشاف

    اس کے علاوہ ملتان، خانیوال، بہاول پور، سرگودھا، خوشاب میں کہیں ژالہ باری اور کہیں آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی راجن پور میں ندی نالوں کا سیلابی ریلا روجھان کے میدانی علاقوں میں داخل ہوگیا جبکہ بلوچستان میں کوہِ سلیمان رینج میں شیرانی اور ژوب کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

    بلاول بھٹو نے بغداد میں نئے پاکستانی سفارتخانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  • شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹیو ی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم جس زمانے لنکن ٹیم کے پاس کھیلنے گئے تھے اس وقت وہاں کے حالات بہت زیادہ خراب تھے، اسی طرح بنگلہ دیش آج ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہے تو اس میں پاکستان کا کردار ہے مودی حکومت سے قبل جب پاکستان دورہ بھارت کیلئے جاتا تھا تو بال ٹھاکرے کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی تھیں لیکن ہماری گورنمنٹ نے یہی کہا کہ حکومت کی طرف سے ’’گرین سگنل‘‘ ہے۔

    شاہد آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ور کرکٹرز موسم کے حالات دیکھ کر نہیں کھیلتے، یہ چیزیں ہوتی ہیں لیکن یہ آپ کی فٹنس لیول کو بھی جانچتی ہے اگر آپ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز کے ساتھ آسکتے ہیں جیسے متحدہ عرب امارات میں بہت گرمی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہانے ہیں-

    واضح رہے کہبورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2023 ایشیاکپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا، جسے یہ کہہ کر ماننے سے انکار کردیا گیا کہ دیگر بورڈز یو اے ای میں شدید گرمی کی وجہ سے کھیلنے کو تیار نہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور اے سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے دوسرے ممالک پر واضح کر دیا ہےکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ “ہائبرڈ ماڈل” کو قبول نہیں کریں گےٹورنامنٹ ایک ہی مقام خاص طور پر سری لنکا میں ہونا چاہیے-

    نامزد میزبان کے طور پر پی سی بی کو سری لنکا میں کھیلنا ہوگا یا دستبردار ہونا پڑے گا۔ اس صورت میں، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان وہ چار ٹیمیں ہوں گی جن میں پانچویں ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

  • مون سون 2023 کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

    مون سون 2023 کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست 2023 کی مون سون کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سےمئی اورجون کو پری مون سون کا سیزن قرار دے دیا گیا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ جون کے دوسرے ہفتے میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا 13 جون کے بعد پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا-

    سردار سرفراز کے مطابق پاکستان کے پیشتر مقامات پر جولائی سے مون سون کا امکان ہے، مون سون کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران معمول یا معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے موسلادھار بارشوں کے باعث اربن، فلیش فلڈنگ اور گلیشیرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا اور ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1550 کلومیٹر دور ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق کل شام تک ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم سسٹم سے اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو خطرہ نہیں سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے اور ابتدائی طور پر اس سسٹم کا شمال مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے۔

    مون سون (ساون کی جھڑی)کیا ہے ؟

    انگریزی زبان کے لفظ مون سون کی جَڑیں پُرتگیزی زبان کے لفظ مون کاؤ اور عربی و ہندی زبان کے لفظ موسم میں ہیں عام طور پر اس کا مطلب زمین اور سمندر پر حدت کے ساتھ فضا میں ہونے والی تبدیلی لیا جاتا ہےانگریزی زبان میں یہ لفظ سب سے پہلے برصغیر میں استعمال کیا گیااس اصطلاح کا مفہوم خلیج بنگال اور بحیرہ عرب اسے اٹھنے والی ہوا تھی جو خطے میں بارش کا باعث بنتی ہیں۔

    مجموعی طور پر مون سون ہواؤں، بادلوں اور بارشوں کا ایک سلسلہ ہے اور یہ موسم گرما میں جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا میں بارشوں کا سبب بنتا ہے اپریل اور مئی میں افریقہ کے مشرقی ساحلوں کے قریب خط استوا کے آس پاس بحر ہند کے اوپر گرمی کی وجہ سے بخارات بنتے ہیں۔

    یہ بخارات بادلوں کی شکل میں مشرق کا رخ کرتے ہیں اور جون کے پہلے ہفتے میں یہ سری لنکا اور جنوبی بھارت پہنچتے ہیں اور پھر مشرق کی طرف نکل جاتے ہیں ان کا کچھہ حصہ بھارت پر برستا ہوا کوہ ہمالیہ سے ٹکراتا ہے، جبکہ بادلوں کا کچھہ حصہ شمال مغرب کی طرف پاکستان کا رخ کرتا ہے15 جولائی کے قریب مون سون کے بادل پاکستان پہنچتے ہیں۔ جسے ساون کی جھڑی کہتے ہیں، کیوںکہ 15 جولائی کو ساون کی پہلی تاریخ ہوتی ہے۔