Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مضافاتی علاقوں میں زندگی گزارنےوالے لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں

    مضافاتی علاقوں میں زندگی گزارنےوالے لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں

    وہ لوگ جو پھیلتے مضافاتی علاقوں میں زندگی گزار رہے ہیں ان کو ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے شدید خطرات لاحق ہیں-

    باغی ٹی وی: وہ لوگ جو شہر کی شور شرابے والی اور اعصاب شکن زندگی سے اکتا چکے ہیں، انہیں لگتا ہے مضافاتی علاقوں میں جا کر بس جانا اس مسئلے کا ایک مثالی حل ہے لیکن ایک تحقیق کے مطابق ایسا کرنا زندگی میں سکون کا ضامن نہیں ہو سکتا اس کی بنیادی وجہ اطراف میں تھوڑے لوگوں کے ہونےکےسبب معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں کمی اور اجتماعیت کا عدم احساس ہےجو ذہنی صحت کو بہتر کرنے کا سبب ہوتے ہیں۔

    ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان

    امریکا کی ییل یونیورسٹی اور ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی کے محققین نے ڈنمارک میں 30 برس کے عرصے میں بننے والے علاقوں کی سیٹلائیٹ تصاویر اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے نقشہ سازی کی محققین نے دیکھا کہ تقریباً 75 ہزار کی آبادی والے علاقے کے افراد میں ڈپریشن کی تشخیض ہوئی جبکہ اس دورانیے میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد آبادی والے علاقے میں لوگوں میں یہ کیفیت نہیں پائی گئی۔

    ترکیہ زلزے کی پیشگوئی کرنیوالےسیسمولوجسٹ کی جون میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    مطالعے سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ وہ شخص جو مضافاتی علاقے میں زندگی گزاررہا ہوتا ہے اس کے شہر میں رہنے والوں کی نسبت ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے خطرات 10 سے 15 فی صد زیادہ ہوتےہیں تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ بلند عمارتوں اورکم کثافت والے گھروں کے مجموعے کا تعلق شہر میں رہنے والوں کو لاحق کم خطرے سے تھا۔

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

  • صوبہ سندھ کا رواں ماہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

    صوبہ سندھ کا رواں ماہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

    کراچی: صوبہ سندھ کا مالی سال 2023-24 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ خزانہ کے حالیہ اعلان کے مطابق صوبہ سندھ کا مالی سال 2023-24 کا بجٹ10 جون کو پیش کیا جائے گا،بجٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صبح 11 بجے پیش کریں گے۔

    پی سی بی نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضا مند

    سیکرٹری سندھ اسمبلی کو لکھے گئے خط میں محکمہ خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ اور وقت کی تصدیق کردی، یہ سالانہ مالیاتی منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ آئندہ مالی سال کے لیے فنڈز کی تقسیم اور حکومتی ترجیحات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔

    واضح رہےکہ مالی سال وفاقی بجٹ سندھ کے بجٹ کےاعلان سے ایک روز قبل 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، وفاقی اور صوبائی بجٹ کے درمیان ہم آہنگی خطے میں وسائل کی تقسیم اور ترقیاتی اقدامات کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    نیب کا بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    سندھ کے بجٹ کی پیش کش میں بیان کردہ بجٹ کے فیصلوں اور پالیسیوں کےمختلف شعبوں بشمول تعلیم،صحت کی دیکھ بھال، انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

  • پی سی بی نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضا مند

    پی سی بی نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضا مند

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضا مند ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری ہے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی –

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی، بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا …

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا جس کے بعد نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کا امکان ہے کیوی بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ میں کھیلنے کی دعوت دی ہے، جس میں پانچ ٹی20 انٹرنیشنل یا پھر 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنےکی تجویز زیر غور ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

    واضح رہے کہ پاکستان نے دسمبر 2023 سے جنوری 2024 تک آسٹریلیا کادورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان سپرلیگ فروری مارچ میں شیڈول ہے ، پی سی بی نےمصروف شیڈول کےباعث ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان بھی ملتوی کردیا ہے۔

    دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کو حتمی شکل دینے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجویز پر غور کرے گا جبکہ دورے کے بارے میں آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔

    انجری کا شکار راشد خان سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے …

  • نیب کا  بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    نیب کا بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : ذرا ئع کے مطابق نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،بشری بی بی کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق 7 جون کو بشری بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہوگا۔

    پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،لطیف کھوسہ

    ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطور گواہ جاری ہواطلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے، بشری بی بی کو جاری نوٹس میں بطور گواہ طلبی کا ذکر موجود ہے-

    نوٹس میں بشری بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات بھی طلب کرلی گئی ہیں جبکہ القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ نیب نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی واپسی کے اسکینڈل کے معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جے آئی ٹی میں طلب کرلیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کو بھیجے گئے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 7 جون کو صبح 11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر جی-6 اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور بھیجے گئے سوالات کے جواب تحریری شکل میں جمع کرا دیں۔

    آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    نیب کی جانب سے نوٹس میں القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ، القادر یونیورسٹی پروجیکٹ انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ اور القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر تمام دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے-

    القادر ٹرسٹ کیس:

    سال 2018 میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خاندان کے ساتھ 19 کروڑ پاؤنڈز مالیت کے تصفیے پر اتفاق کیا تھا این سی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق تصفیے میں برطانیہ کی ایک جائیداد، 1 ہائیڈ پارک پلیس، لندن، شامل تھی جس کی مالیت تقریباً 5 کروڑ پاؤنڈ تھی اور تمام رقم ملک ریاض کے منجمد اکاؤنٹس میں آگئیں۔

    یاسمین راشد کی قیادت میں کورکمانڈرہاؤس لاہورپہنچا اور توڑ پھوڑ کی،ملزم کا اعترافی بیان

    اسی سال جب یہ پتا چلا تھا کہ ملک ریاض نے کراچی کے مضافات میں ضلع ملیر میں ہزاروں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر حاصل کی تو سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کے عوض ملک ریاض کی رئیل اسٹیٹ کمپنی، بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کی جانب سے 460 ارب روپے کے سیٹلمنٹ واجبات کی پیشکش قبول کر لی تھی۔

    این سی اے کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد ملک ریاض نے ٹوئٹ کیا تھا کہ برآمد شدہ رقم، سپریم کورٹ کے 460 ارب روپے جرمانے کی ادائیگی میں جائیں گے۔

    بعد ازاں جب این سی اے نے 3 دسمبر کو اپنے فیصلے کا اعلان کیا تو یہ رقم حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی جبکہ اس وقت کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا تھا کہ رقم براہ راست ریاست کے پاس آئے گی۔

    بعد میں اس ابہام کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’کیا سپریم کورٹ حکومت کا حصہ نہیں ہے؟ لہٰذا اگر پیسہ سپریم کورٹ میں جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پیسہ ریاست کے پاس آتا ہے۔

    کینیڈا سے پاکستان کے تین شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی

    جون 2022 میں یہ معاملہ ایک مبینہ آڈیو لیک ہونے کے بعد دوبارہ سامنے آیا جس میں مبینہ طور پر ملک ریاض اور ان کی بیٹی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی، جس میں دونوں کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عرف گوگی کے فرضی مطالبات کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    عمران خان کی حکومت کے کچھ مبینہ احسانات پر، خاتون نے اپنے والد کو بتایا کہ فرح نے انہیں بتایا تھا کہ (سابق) خاتون اول نے ان سے 3 قیراط کی ہیرے کی انگوٹھی قبول نہ کرنے کو کہا تھا اور 5 قیراط کا مطالبہ کیا تھا۔

    گزشتہ برس یکم دسمبر کو بظاہر رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش میں قومی احتساب بیورو نے علی ریاض اور دیگر فائدہ اٹھانے والوں کو پیش ہونے کو کہا۔

    جانی خیل میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    نیب کے نوٹس میں کہا گیا کہ اختیارات کے غلط استعمال، مالی فوائد اور اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ علی ریاض ملک اور دیگر نے حکومت پاکستان کو فنڈز کی واپسی کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کا معاہدہ کیا۔

    مزید برآں میسرز بحریہ ٹاؤن نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے موضع برکالا، تحصیل سوہاوہ، ضلع جہلم میں واقع 458 ایکڑ، چار مرلہ اور 58 مربع فٹ زمین عطیہ کی ہے، لہٰذا آپ کے پاس ہر وہ معلومات/شواہد ہیں جو مذکورہ جرم (جرائم) کے کمیشن سے متعلق ہیں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ ٹرسٹ کے ٹرسٹیز میں سے ایک ہیں۔

    گوجرانولہ :2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نےپی ٹی آئی چھوڑ دی

  • پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت اور عقیدے میں بندھے ہیں،مریم اورنگزیب

    پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت اور عقیدے میں بندھے ہیں،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترک اور غیر ملکی مبصرین نے دیکھا کہ ترک صدر اردوان، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان کیمسٹری قابلِ ذکر ہے۔

    باغی ٹی وی: اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ سب مشکل وقت اور خوش گوار لمحات میں متواتر تبادلوں اور ملاقاتوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے، پاک ترکیہ تعلقات میں غیر معمولی بہتری نواز شریف کے بطور وزیرِ اعظم تیسرے دور میں آئی۔

    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی،ملک کے مختلف علاقوں میں …

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ محبت اور احترام کا اس سے زیادہ مظاہرہ نہیں کہ اردوان نے 2016 میں بیٹی کی شادی میں نواز شریف سے گواہ بننے کی درخواست کی انقرہ اسٹیڈیم میں جب اس بات کا اعلان کیا گیا توترک عوام نےاپنے لیڈرکی پاکستانی لیڈر کے لیے چوائس پر زوردار تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

    یاسمین راشد کی قیادت میں کورکمانڈرہاؤس لاہورپہنچا اور توڑ پھوڑ کی،ملزم کا اعترافی بیان

    وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت اور عقیدے میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ خوش گوار رہے ہیں۔


    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے سرمایہ کار، صنعت کار، اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان اور اہم کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

    مختلف شخصیات سے اپنی ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے ان سے توانائی، متبادل بالخصوص شمسی توانائی، تعمیرات، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی، پاکستان اور ترکیہ کی تاریخی برادرانہ دوستی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سہولیات دے رہا ہے۔

    تیری میری کہانیاں کی تقریب ، وہاج علی، مہوش حیات و دیگر کی شرکت

    انہوں نے کوکا کولا، سی سی آئی کے چیف اسٹریٹجی آفس کے، سی ای او کریم یاہی اور آتیلا یرلیکایا سے بھی ملاقات کی جبکہ ترکش کانٹریکٹر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حسن یالسین اور چیئرمین دولسار انجینئرنگ عرفان عاقر کی بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

    اپنے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین اور صدر ڈیک نیل اولپاک محمد پاک یاتیرم، سنان آک اور زورلو گروپ اور چیئرمین احمد البارک گروپ سے بھی ملاقاتیں کی۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر ترکیہ گئے ہیں جہاں انہوں نے ترک صدررجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نےترکیہ کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

    ترکیہ زلزے کی پیشگوئی کرنیوالےسیسمولوجسٹ کی جون میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

  • سپریم کورٹ کےمخصوص ججز اپنی انا کوپسِ پشت ڈالیں، آئین کی تعظیم کریں،عرفان قادر

    سپریم کورٹ کےمخصوص ججز اپنی انا کوپسِ پشت ڈالیں، آئین کی تعظیم کریں،عرفان قادر

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص ججز اپنی انا کو پسِ پشت ڈالیں، آئین کی تعظیم کریں ریاست ججز کو جواب دہ نہیں ، عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے۔

    باغی ٹی وی : عرفان قادر نے کہا کہ چاہتے ہیں عدلیہ میں تقسیم ختم ہو ، فردِ واحد کسی بھی ادارے پر حاوی نہ ہو کہا جاتا ہے پارلیمنٹ قانون بنانے سے پہلے ہم سے مشورہ کرے ، کل کو حکومت اور پارلیمنٹ بھی کہہ سکتی ہےکہ فیصلہ دینے سے پہلے ہم سے پوچھ لیا کریں۔

    آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    عرفان قادر نے کہا کہ لگتا ہے یہ لوگ کسی خاص سیاسی گروپ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں، مقدمات کی سماعت کے دوران سوال کیا جاتا ہے حکومت کیا کررہی ہے؟ قانون سازی سے پہلے ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟ آپ یہ نہیں کہہ سکتے اسی طرح پارلیمنٹ یہ نہیں کہہ سکتی کہ سپریم کورٹ کیا کررہی ہے؟ ایک سیاسی دھڑا ریاست اور اداروں کو کمزور کرنے میں مصروف ہے۔

    یاسمین راشد کی قیادت میں کورکمانڈرہاؤس لاہورپہنچا اور توڑ پھوڑ کی،ملزم کا اعترافی بیان

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص ججز اپنی انا کو پسِ پشت ڈالیں، آئین کی تعظیم کریں، ہم نے بھی دل بڑا کیا ہے، مل کر قوم اور ملک کے لیے کام کریں۔

  • آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی: رجسٹرار آفس نے 7 اعتراضات عائد کرتے ہوئےدرخواست واپس کر دی رجسٹرار آفس کےاعتراضات میں کہاگیا کہ درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی،درخواست گزار نے اس بات کی نشان دہی نہیں کی کہ سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے کس حصے کی خلاف ورزی کی گئی۔

    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی،ملک کے مختلف علاقوں میں …

    اعتراضات میں کہا گیا کہ مرکزی کیس کی پیپر بکس جمع نہیں کرائی گئیں، بادی النظر میں انکوائری کمیشن نے سپریم کورٹ کی 26 مئی کی سماعت کے حکمنامہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروائی روک دی۔

    اعتراضات میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کی انکوائری کمیشن کے خلاف درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔ جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست ناقابلِ فہم ہے،جن افراد نے توہین عدالت کی ان کے خلاف الزامات پر مبنی مواد جمع نہیں کرایا گیا،توہین عدالت کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی جاتی ہے.

    تجھے جب بھی کوئی دکھ دے،اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا

  • یاسمین راشد کی قیادت میں کورکمانڈرہاؤس لاہورپہنچا اور توڑ پھوڑ کی،ملزم کا اعترافی بیان

    یاسمین راشد کی قیادت میں کورکمانڈرہاؤس لاہورپہنچا اور توڑ پھوڑ کی،ملزم کا اعترافی بیان

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پُرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔

    پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،لطیف کھوسہ

    ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے رئیس احمد نے اعترافی بیان میں کہا کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی نے منصوبہ بنایا۔ جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہورپہنچا، توڑ پھوڑ کی گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔

    رئیس احمد نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فوج کیخلاف مسلسل تقریریں سننے کے باعث ذہن سازی ہوئی اور میں پُرتشدد احتجاج کا حصہ بنا۔ گزشتہ ایک سال سے فوج کے خلاف مسلسل تقریریں سننے کے بعد میری ذہن سازی شروع ہوئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔

    کینیڈا سے پاکستان کے تین شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی

    واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہفتے کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو کور کمانڈر حملہ کیس میں بری کردیا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عبہر گل خان کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

    پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ یاسمین راشد سے موباٸل برآمد کرنا ہے اور ان کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ بھی کروانا ہے، لہٰذا یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائےعدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

    عدالت نے تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں ڈاکٹریاسمین راشد کانام نکالنےکاحکم دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اس مقدمہ میں نامزد نہیں ہیں،انہیں شریک ملزم کےبیان کی بنیاد پر بلایا گیا ہےجس کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے یاسمین راشد کے خلاف کوئی ایسا ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیاگیا جس سے ثابت ہو کہ وہ مجرم ہیں، اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے۔

    تجھے جب بھی کوئی دکھ دے،اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا

  • کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی،ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی،ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ملتان، جہانیاں اور راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے،روجھان میں سیلابی پانی تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے راجن پور میں فلڈکنٹرول روم کے مطابق برساتی نالہ کاہا سلطان سے 6 ہزار کیوسک سیلابی ریلاگزر رہا ہے، سیم نالوں کے حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    کینیڈا سے پاکستان کے تین شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، خانیوال، خان پور اور کوٹ ادو میں بارش کا امکان ہے شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے استور میں کئی روز سے جاری بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ہے جس کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچ میں آج گرمی اور حبس کی شدت کل سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور نے محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    تجھے جب بھی کوئی دکھ دے،اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا

    محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا کئی شہروں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹ گرام، کوہستان، کرم، چترال، اپر دیر اور لوئر دیر میں بارش متوقع ہے-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مئی کا موسمیاتی خلاصہ جاری کردیامحکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مئی میں معمول سے127 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ہوئیں 63سال میں رواں سال مئی دوسرا زائد بارش کا مہینہ رہا،مئی میں ایک دن میں حافظ آباد میں 80ملی میٹر بارش 5م ئی کو ہوئی۔

    مئی میں مالم جبہ 185ملی میٹر بارش کے ساتھ زائد بارش والا علاقہ رہا،مئی میں دن کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے0.98ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا ملک میں دن کا اوسط درجہ حرارت 35.28ڈگری سینٹی گریڈ رہا،21مئی کو 49ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ جیکب آبادگرم ترین مقام رہا-

    ترکیہ زلزے کی پیشگوئی کرنیوالےسیسمولوجسٹ کی جون میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

  • تجھے جب بھی کوئی دکھ دے،اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا

    تجھے جب بھی کوئی دکھ دے،اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا

    اردو اور پنجابی کی ممتاز شاعرہ سارا شگفتہ 31 اکتوبر 1954ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئی تھیں، وہ پنجابی اور اردو دونوں میں شاعری کرتی تھیں، ان کی شاعری کی مرغوب صنف نثری نظم تھی جو ان کے ایک الگ اسلوب سے مرصع تھی۔

    سارا شگفتہ کی پنجابی شاعری کے مجموعے بلدے اکھر، میں ننگی چنگی اور لکن میٹی اور اردو شاعری کے مجموعے آنکھیں اور نیند کا رنگ کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔ ان کی ناگہانی موت نے ان کی زندگی اور شاعری کو ایک نئی جہت عطا کی۔ ان کی وفات کے بعد ان کی شخصیت پر امرتا پرتیم نے ایک تھی سارا اور انور سن رائے نے ذلتوں کے اسیر کے نام سے کتابیں تحریر کیں اور پاکستان ٹیلی وژن نے ایک ڈرامہ سیریل پیش کی جس کا نام آسمان تک دیوار تھا 4 جون 1984ء کو سارا شگفتہ نے کراچی میں ریل کے نیچے آکر خودکشی کرلی-

    سارا شگفتہ صاحبہ کی منتخب نظمیں
    ..
    ہمارے آنسوؤں کی آنکھیں بنائی گئیں
    ہم نے اپنے اپنے تلاطم سے رسہ کشی کی
    اور اپنا اپنا بین ہوئے
    ستاروں کی پکار آسمان سے زیادہ زمین سنتی ہے
    میں نے موت کے بال کھولے
    اور جھوٹ پہ دراز ہوئی
    نیند آنکھوں کے کنچے کھیلتی رہی
    شام دوغلے رنگ سہتی رہی
    آسمانوں پہ میرا چاند قرض ہے
    میں موت کے ہاتھ میں ایک چراغ ہوں
    جنم کے پہیے پر موت کی رتھ دیکھ رہی ہوں
    زمینوں میں میرا انسان دفن ہے
    سجدوں سے سر اٹھا لو
    موت میری گود میں ایک بچہ چھوڑ گئی ہے
    ——————
    بین کرنے والوں نے
    مجھے ادھ کھلے ہاتھ سے قبول کیا
    انسان کے دو جنم ہیں
    پھر شام کا مقصد کیا ہے
    میں اپنی نگرانی میں رہی اور کم ہوتی چلی گئی
    کتوں نے جب چاند دیکھا
    اپنی پوشاک بھول گئے
    میں ثابت قدم ہی ٹوٹی تھی
    اب تیرے بوجھ سے دھنس رہی ہوں
    تنہائی مجھے شکار کر رہی ہے
    اے میرے سر سبز خدا
    خزاں کے موسم میں بھی میں نے تجھے یاد کیا
    قاتل کی سزا مقتول نہیں
    غیب کی جنگلی بیل کو گھر تک کیسے لاؤں
    پھر آنکھوں کے ٹاٹ پہ میں نے لکھا
    میں آنکھوں سے مرتی
    تو قدموں سے زندہ ہو جاتی
    ——————
    تجھے جب بھی کوئی دکھ دے
    اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا
    جب میرے سفید بال
    تیرے گالوں پہ آن ہنسیں رو لینا
    میرے خواب کے دکھ پہ سو لینا
    جن کھیتوں کو ابھی اگنا ہے
    ان کھیتوں میں
    میں دیکھتی ہوں تیری انگیا بھی
    بس پہلی بار ڈری بیٹی
    میں کتنی بار ڈری بیٹی
    ابھی پیڑوں میں چھپے تیرے کمان ہیں بیٹی
    میرا جنم تو ہے بیٹی
    اور تیرا جنم تیری بیٹی
    تجھے نہلانے کی خواہش میں
    میری پوریں خون تھوکتی ہیں
    ——————
    بین کرنے والوں نے
    مجھے ادھ کھلے ہاتھ سے قبول کیا
    انسان کے دو جنم ہیں
    پھر شام کا مقصد کیا ہے
    میں اپنی نگرانی میں رہی اور کم ہوتی چلی گئی
    کتوں نے جب چاند دیکھا
    اپنی پوشاک بھول گئے
    میں ثابت قدم ہی ٹوٹی تھی
    اب تیرے بوجھ سے دھنس رہی ہوں
    تنہائی مجھے شکار کر رہی ہے
    اے میرے سر سبز خدا
    خزاں کے موسم میں بھی میں نے تجھے یاد کیا
    قاتل کی سزا مقتول نہیں
    غیب کی جنگلی بیل کو گھر تک کیسے لاؤں
    پھر آنکھوں کے ٹاٹ پہ میں نے لکھا
    میں آنکھوں سے مرتی
    تو قدموں سے زندہ ہو جاتی

    خالی آنکھوں کا مکان مہنگا ہے
    مجھے مٹی کی لکیر بن جانے دو
    خدا بہت سے انسان بنانا بھول گیا ہے
    میری سنسان آنکھوں میں آہٹ رہنے دو
    آگ کا ذائقہ چراغ ہے
    اور نیند کا ذائقہ انسان
    مجھے پتھروں جتنا کس دو
    کہ میری بے زبانی مشہور نہ ہو
    میں خدا کی زبان منہ میں رکھے
    کبھی پھول بن جاتی ہوں اور کبھی کانٹا
    زنجیروں کی رہائی دو
    کہ انسان ان سے زیادہ قید ہے
    مجھے تنہا مرنا ہے
    سو یہ آنکھیں یہ دل
    کسی خالی انسان کو دے دینا