Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کینیڈا سے پاکستان کے تین شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی

    کینیڈا سے پاکستان کے تین شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی

    کینیڈا سے پاکستان کے تین شہروں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، جو ٹورنٹو سے آپریٹ کی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی: فضائی آپریشن کا آغاز کرنے والی نئی کینیڈین ائیرلائن ’زارا ایئرویز‘ کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی پریس کانفرنس کے دوران زارا ائیرویز کے سی ای اوسید قلی کا کہنا تھا کہ کہ زارا ایئر ویز کی پروازیں ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے آپریٹ کی جائیں گی کمپنی کینیڈا سے این او سی کا انتظار کر رہی ہ کوشش ہے اگست میں اپنے آپریشن کا آغاز کریں۔

    ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لیے ایس او ایس جاری

    سید قلی نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد ڈائریکٹ فلائٹس لینا چاہتی ہےجو ہم فراہم کریں گے ایڈوائزر کی حیثیت سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کمپنی کو رہنمائی فراہم کریں گے دو 777 ایل آر طیاروں سے آپریشن شروع کریں گے اور سول ایویشن سے سلاٹس ملنے پر طیاروں کی تعداد بڑھا بھی سکتے ہیں۔

    اعجاز ہارون نے بتایا کہ ڈائریکٹ آپریشن مسافروں کی ترجیح ہے، بزرگ مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹس اور بڑے بڑے ائیرپورٹ پر مسافت سے بچانا ہمارا مقصد ہےلوگ چاہتے ہیں ان کے بزرگ اور فیملی کینیڈا سے چلیں اور ڈائریکٹ پاکستان ان کی منزل ہو۔ ائیر کینیڈا سے بات چیت جاری ہے وہاں کے ایوی ایشن قوانین کے مطابق معاملات حل کررہے ہیں۔

    پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے اور ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    فقیر باور حسین بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھ شاہین ائیرپورٹ سروس کو شامل کیا ہے، شاہین ائیرپورٹ سروس میں ہم ان کی گراؤنڈ سروس کیبن کریو اور دیگر اسٹاف استعمال کریں گے۔

  • ترکیہ زلزے کی پیشگوئی کرنیوالےسیسمولوجسٹ کی جون میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    ترکیہ زلزے کی پیشگوئی کرنیوالےسیسمولوجسٹ کی جون میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبٹس نے ایک بار پھر ایک خوفناک انتباہ جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبٹس نے جون کے پہلے ہفتے کے دوران ایک شدید زلزلے کے بارے میں خبردار کیا ہے جسے انہوں نے "زبردست” قرار دیا ہے۔

    جاپان، طوفانی بارشیں،معمولات زندگی معطل، 3 افراد ہلاک


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ ۔ اضافی ہوشیار رہیں ساتھ ہی اپنی بات کی تائید میں انہوں نے اہم سیاروں کی پوزیشن کا حوالہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ 4 اپریل سے زمین، مریخ اور یورینس کے درمیان قربت اور پورا چاند بہت نازک صورتحال ہے اور اس کے نتیجے میں بہت بڑا زلزلہ آ سکتا ہے تاہم یہ زمین کی پرت اور اس پر دباؤ کی شدت پر منحصر ہے۔

    ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان


    ہوگریبٹس نے حالیہ عرصے میں آنے والے کئی زلزلوں یا جھٹکوں کی پیشگوئی کی تھی ان میں سب سے اہم ان کی 6 فروری کو ترکی کی سرزمین پر آنے والے تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی تھی جس میں 50,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے تھے-

    العربیہ کے مطابق ماہرین زلزلہ اور ماہرین ارضیات، ہوگریبٹس کے نظریات کو مسترد کرتے ہیں،کیونکہ بہت سے ماہرین اور مطالعات میں اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ زلزلوں کی تاریخ کی قبل از وقت پیشگوئی نہیں کی جا سکتی تاہم، ہوگریبٹس اپنے نظریات پر قائم ہیں اور سیاروں کی حرکت، ان کے قربت اور زمین پر ان کےاثرات کی وجہ سے آنے والی تبدیلیوں اور زلزلہ کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں۔

    جی ایچ کیوحملہ کیس: پولیس کا راجہ بشارت کی گرفتاری کیلئےرہائش گاہ پر چھاپہ

  • پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،لطیف کھوسہ

    پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،لطیف کھوسہ

    لاہور: نیشنل پبلک فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے حکومت عدم استحکام کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں پہل کرے-

    باغی ٹی وی: نیشنل پبلک فورم کا ماہانہ اجلاس چیئرمین میاں منظور احمد خان وٹو کی زیر صدارت جم خانہ کلب لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ”کی نوٹ“ سپیکر سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری دنیا کی بہترین اپنی افواج کو مضبوط سے مضبوط تر دیکھنا چاہتا ہے۔ 9 مئی کے کے واقعات ہر اعتبار سے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،اس رویے کی حمایت نہیں کی جا سکتی جس جس نے یہ سب کیا اسے سزا ملنی چاہیے ،سیاست میں ایسے واقعات کی گنجائش نہیں ہوتی –

    ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان

    انھوں نے کہا کہ سیاستدان اگر اپنی قومی و انتظامی ذمہ داریوں کی انجام دہی کسی اور کے سپرد کر دیں گےتو بحران تو آئیں گے۔موجودہ سیاسی ابتری سے سیاست دان اور سیاسی جماعتیں خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتیں ،سیاست دان جب آپس میں بات چیت نہیں کریں گے تو پھر تیسری قوت کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے –

    انھوں نے کہا کہ اگست 2023ء کے بعد انتخابات ناگزیر ہیں، پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے حکومت کو اتفاق رائے کے لئے ماحول سازی کرنی چاہیے اور مذاکرات میں پہل کرے ، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک سنگین معاشی بحران سے گزررہا ہےآئی ایم ایف کے ساتھ اگر معاہدہ نہیں ہوتا تو 2 سے 3 ماہ تک ہی معاشی معاملات چل سکیں گے۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہےچیلنجز بہت سخت ہیں۔جو آگ لگی ہے اب اسے بجھانے پر توجہ دی جائے۔ سیاسی عدم استحکام ختم نہ ہوا تو بحران شدت اختیار کرتے چلیں جائیں گے –

    جی ایچ کیوحملہ کیس: پولیس کا راجہ بشارت کی گرفتاری کیلئےرہائش گاہ پر چھاپہ

    انھوں نے کہا کہ ۔ذوالفقار علی بھٹو کو سیاست سے مائنس کرنے کے لیے پھانسی لگادیا گیا مگر پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ایک سیاسی حقیقت ہے۔مائنس اور پلس کا اختیار عوام کے پاس رہنے دیا جائے۔ 1973ء کا آئین بنیادی انسانی حقوق کے بہترین آرٹیکلز پر مشتمل ہے مگر مسئلہ عملدرآمد کا ہے۔ میڈیا سمیت قوم کے ہر دانشور اور محب وطن سیاستدان کو ملک و قوم کے مفاد میں صورت حال کو نارمل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے میں یا اعتزاز احسن کسی کے خلاف نہیں ہم آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں-

    نیشنل پبلک فورم کے چیئرمین، سینئر سیاستدان میاں منظور احمد خان وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جمہوری مستقبل آئین و قانون کی بالادستی اور ڈائیلاگ سے وابستہ ہے۔ سیاست کو انتقامی رویوں سے پاک کرنا ہو گا۔

    چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا

    انہوں نے کہا کہ آج کے اس سیشن کا اعلامیہ ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیا جائے اور کھلے دل کے ساتھ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کیے جائیں ،لوگ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں،نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے روزگار کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں ،سیاسی ایوان غریب عوام کی امید بنیں، انتشار ملک اور اداروں کے لئے زہر قاتل ہے۔ 25 کروڑ عوام کا ملک خوراک، پانی سمیت گورننس کے بحران میں مبتلا ہے۔ آٹا، روٹی کے مسائل سنگین سے سنگین تر ہوتے چلے جارہے ہیں،کسان ،مزدور ،تاجر ،صنعتکار سب پریشان ہیں ۔ ہم اس سیاسی بحران اور عدم استحکام کو زیادہ دیر تک اپنے ساتھ لے کر نہیں چل سکیں گے۔ بالآخر معاملات مذاکرات سے حل ہونے ہیں، مزید تاخیر نہ کی جائے۔

    سیکریٹری پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں گرفتار

    اجلاس میں مجیب الرحمن شامی،امجد وڑائچ، صوبائی مشیر کنور دلشاد، لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی ملک، خرم نواز گنڈاپور، خالد فاروقی، مبشر لقمان، انور سمرا، امان اللہ خان، نوابزادہ مظہر علی، افتخار حسین شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں نوراللہ صدیقی کے والد محمد رفیق (مرحوم)کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور نیشنل پبلک فورم کے ممبران نے ان سے اظہار تعزیت کیا۔ اجلاس میں سینئر صحافی اشرف ممتاز کے انتقال پر بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

    پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

  • جانی خیل میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    جانی خیل میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    جانی خیل میں سیکیورٹی فورسزا ور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوان بھی شہید ہوگئے شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں،شہیدنائب صوبیدار غلام مرتضیٰ کا تعلق بہاولپوراور حوالدار محمدانور کا سیالکوٹ سے ہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

  • گوجرانولہ :2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نےپی ٹی آئی چھوڑ دی

    گوجرانولہ :2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نےپی ٹی آئی چھوڑ دی

    گوجرانوالا سے پاکستان تحریک انصاف کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پارٹی چھوڑ دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق چوہدری صدیق، علی اشرف، سرفراز مہر اور سردار حق نواز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

    علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

    خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد 150 موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ تحریک انصاف کوچھوڑ چکے ہیں اب تک مجموعی طورپر220 اعلی عہدیداران نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

    پارٹی چھوڑنے والوں میں 31 سابق وزرا، مشیران اور سابق معاونین خصوصی شامل ہیں،ان میں 50 موجودہ یا سابق ممبران قومی اسمبلی نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے 9 مئی واقعہ کے بعد پنجاب سے 77 سابق ایم پی اے نے پارٹی کو خیرباد کہا کے پی سے 11 سابق ممبران صوبای اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔

    کوالالمپور میں روکا گیا پی آئی اے کا جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

    سندھ سے 8 ممبران صوبائی اسمبلی اور بلوچستان سے 3 ممبران صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑی 9مئی کے واقعات کے بعد 52 پارٹی عہدے داران اب تک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں،تین سینٹرز نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔

  • کوالالمپور میں روکا گیا پی آئی اے کا جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

    کوالالمپور میں روکا گیا پی آئی اے کا جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور میں پی آئی اے کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دے دی جس کے بعد طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملائیشیا کی عدالت سے احکامات جاری ہوتے ہی کوالالمپور سے روانہ ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد میں لینڈنگ کی،پرواز پی کے 6893 نے ہفتہ کی رات 11 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی رجسٹریشن APBMH کا بوئنگ 777 طیارہ لیزنگ کمپنی سے ادائیگی کے تنازع پر عدالتی حکم پر کوالالمپور میں روک لیا گیا تھا۔

    پی آئی اے کے طیارے کو واپسی کی اجازت مل گئی

    پی ائی اے کے ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم امتناع پر روکا گیا تھا ،عدالت نے طیارہ روکنے والے حکم کو معطل کر دیا پی آئی اے لیگل ٹیم نے3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ واگزار کروا لیا ،26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کئے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کئے تھے ،طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو وصول کروائے گئے-

    علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

    ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نےجمعے کو طیارہ روکنے کے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا تھا تاہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر پی آئی اے کے طیارہ روانگی میں تاخیر ہوئی۔

  • ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان

    ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان

    ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی کوسووو میں بدامنی سے نمٹنے کیلئے اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجے گا۔

    باغی ٹی وی: "روئٹرز” کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے کہا کہ ملک کے شمال میں بدامنی کے بعد اتحاد کی KFOR امن فوج میں شامل ہونے کی نیٹو کی درخواست کے جواب میں ترکی اتوار اور پیر کو کوسوو میں کمانڈوز بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

    نیٹو کی جوائنٹ فورس کمانڈ نے ترکیہ سے فوجی دستے بھیجنے کی درخواست کی تھی ترکیہ کی کمانڈو بٹالین علاقے میں موجود نیٹو کے مشن کوسووو فورس (KFOR) کے ساتھ بطور ریزرو یونٹ شامل ہوجائے گی۔

    ترک وزارت دفاع کے عہدیدار نے کہا کہ 500 فوجی کوسووو جائیں گے ہفتے کے روز ایک بیان میں، وزارت نے ایک ایسے بحران کو حل کرنے کے لیے تحمل اور تعمیری بات چیت پر زور دیا جو ان کے بقول علاقائی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    وزارت نے کہا کہ ہماری تفویض کردہ یونٹ (ایک کمانڈو بٹالین) کو ،کوسوو میں 5 یا 5 جون کو تعینات کرنے کا منصوبہ ہے-

    امریکی حکام کی سی آئی اے سربراہ کے دورہ چین کی تصدیق

    ایک سیاسی بحران جو کوسوو کے شمال میں اس وقت سے شدت اختیار کرگئی ہے جب سے اس خطے کے سرب اکثریتی علاقے میں البانوی میئرز نے عہدہ سنبھالا، جس کی وجہ سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے پرسٹینا کو سرزنش کی۔ اکثریتی سرب آبادی نے اپریل میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا، جس سے البانیوں کو منتخب ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

    پیر کو سرب جنگجوؤں کے ساتھ مسلح تصادم میں 30 فوجی زخمی ہوئے تھے جنہوں نے میئرز کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا۔ تشدد نے نیٹو کو یہ اعلان کرنے پر مجبور کیا کہ وہ علاقے میں موجود فورسز کو 700 اہلکاروں کی نئی کمک بھیجے گا جبکہ کوسووو فورس میں اس وقت 3 ہزار 800 فوجی اہلکار ہیں جن میں 350 کا تعلق ترکیہ سے ہے۔

    رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا

  • علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

    علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کوپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پرعلی امین گنڈاپور کوپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ علی اصغر کو پی ٹی آئی پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

    جی ایچ کیوحملہ کیس: پولیس کا راجہ بشارت کی گرفتاری کیلئےرہائش گاہ پر چھاپہ

    واضح رہے کہ دو روز قبل پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد عہدہ خالی تھا،پرویز خٹک نے جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تاہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان مشاورت کے بعد کرنے کا کہا۔

    سیکریٹری پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں گرفتار

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہےآئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اورپارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کروں گا، جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔

    گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

  • سیکریٹری پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں گرفتار

    سیکریٹری پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں گرفتار

    اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کوگرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا اور بھرتی کے عمل میں گھپلوں کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔

    چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا

    ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں جس کی بنیاد پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو گرفتار کرلیا گیا،رائے ممتاز نے پرویز الٰہی کے ساتھ مل کرپنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں۔

    خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گوجرانوالا کی عدالت سے دو کیسز میں بری ہونے کے بعد پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

    گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

    اس حوالے سے مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پربیان جاری کرتےہوئےلکھا کہ پہلےکرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی، لاہورکےایک اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسز میں پرویز الٰہی بری ہو گئے،اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا ہےصرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں، پرویز الٰہی عدلیہ سےسرخرو ہو رہے ہیں۔

  • جی ایچ کیوحملہ کیس: پولیس کا راجہ بشارت کی گرفتاری کیلئےرہائش گاہ پر چھاپہ

    جی ایچ کیوحملہ کیس: پولیس کا راجہ بشارت کی گرفتاری کیلئےرہائش گاہ پر چھاپہ

    راولپنڈی: سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کےمطابق راولپنڈی میں پولیس چھاپے کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت گھر پر موجود نہیں تھے راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب ہیں، تھانہ آر اے بازار پولیس نے راجہ بشارت کے خلاف 9 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا۔

    پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

    دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا مراد سعید خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کی گرفتاری کےلیے کے پی پولیس کوخصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔

    گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

    گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم تھا تاہم اب پولیس حکام نے تردید کردی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق پولیس نے مراد سعید کو گرفتار نہیں کیاان کی کرک سے گرفتاری سے متعلق خبریں غلط ہیں۔

    انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار