Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

    گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

    گوجرانوالا : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،اس حوالے سے مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پربیان جاری کرتےہوئےلکھا کہ پہلےکرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی، لاہورکےایک اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسز میں پرویز الٰہی بری ہو گئے۔

    چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا


    مونس الٰہی نےلکھا کہ اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا ہےصرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں، پرویز الٰہی عدلیہ سےسرخرو ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی گوجرانوالا کی عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کےصدر پرویز الٰہی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا تھا اور گوجرانوالا کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    شیخوپورہ: منت سماجت کے باوجود جیل انتظامیہ قیدی کوہسپتال نہ لے گئی ،قیدی جان …

    گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں ان پر دونوں مقدمات میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں دوران کِک بیکس کے الزامات ہیں۔

  • پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

    پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ایل این جی خریدنے کے حوالے سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی کے درمیان معاہدہ ہو گا آذربائیجان کی کمپنی سوکار سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو خریدا جائے گا-

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اورآذر بائیجان کی سرکاری کمپنی ’سوکار‘ کے درمیان طے پانے والے ممکنہ معاہدے کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ سے مہنگی ترین لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی درآمد سے چھٹکارے پانے کے لیے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدے گا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل این جی کارگو کی خریداری سے متعلق سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی، پی ایل ایل سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گی، ادائیگیوں کے لیے مقامی بینک میں ایل سیز کھولی جائیں گی پی ایل ایل کو جون 2022 سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا

    گزشتہ سال فروری تا ستمبر کے دوران پی ایل ایل کارگوخریدنے میں ناکامی رہی تھی تاہم اب پاکستان اورآذربائیجان سرکاری کمپنی ’سوکار‘ کے مابین لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے درمیان ایل این جی خریداری کا بین الاحکومتی معاہدہ ہو چکا ہے۔

  • چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا

    چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا

    گوجرانوالہ :عدالت نے پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار

    پرویز الہٰی کو 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم سنا دیا فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ کے پاس ناکافی ثبوت ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ اینٹی کرپشن میں 2 مقدمات درج ہیں، دونوں ایف آئی آرز میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کِک بیکس کے الزامات ہیں۔

    مقدمہ نمبر 6/23 میں الزام ہے کہ پل بنیاں سے چھتاں والا تک 10 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض 50 لاکھ روپے رشوت لی گئی۔

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ

    مقدمہ نمبر 7/23 میں الزام ہے کہ گجرات پرانا جی ٹی روڈ سے لکھن وال تک 10 ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض 2 ارب روپے رشوت لی گئی دونوں ٹھیکوں میں رشوت پرویز الہٰی کے فرنٹ مین سہیل اصغر نے وصول کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

  • امریکی فضائیہ کے اے آئی ڈرون نے جان بوجھ کر اپنے آپریٹر کوماردیا

    امریکی فضائیہ کے اے آئی ڈرون نے جان بوجھ کر اپنے آپریٹر کوماردیا

    امریکی فضائیہ کے ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حامل ڈرون نے مبیبنہ طور پر مشن کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جان بوجھ کر اپنے آپریٹر کوماردیا-

    باغی ٹی وی : "دی گارڈین” کے مطابق اس خبر کے سامنے آنے کے بعد امریکی فضائیہ ایک نئے تنازعے کی زد میں آگئی ہے جس کے بعد امریکی فضائیہ نے اس بات کی تردید کی ہے-

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    فضائیہ کے ایک اہلکار نے اس سے قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ امریکی فوج کے ذریعے کیے گئے ورچوئل ٹیسٹ میں اے آئی کے زیرِ کنٹرول ڈرون اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ’انتہائی غیر متوقع حکمت عملی‘ استعمال کرتا تھالیکن فضائیہ نے سختی سے اس کے وجود سے انکار کیا ہے۔

    کرنل ٹکر’سنکو‘ ہیملٹن، چیف آف اےآئی ٹیسٹ اورآپریشنز ہیں، اورایک تجرباتی فائٹر ٹیسٹ پائلٹ بھی ہیں انہوں نےگزشتہ ماہ فیوچر کامبیٹ ایئر اینڈ اسپیس کیپبلٹیز سمٹ میں مصنوعی ذہانت کے منظر نامے میں اے آئی سےچلنےوالے ڈرون کے پریشان کن رویے کا انکشاف کیا تھا۔

    کرنل ٹکر "سنکو” ہیملٹن نے وضاحت کی کہ دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے لیے تفویض کئے گئے ڈرون نے ہدایات کی خلاف ورزی کی اور اپنے انسانی آپریٹر کو یہ سمجھتے ہوئے نشانہ بنایا کہ وہ اس کے مقصد میں رکاوٹ ہے۔

    رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا

    ہیملٹن نے کہا کہ سسٹم نے یہ سمجھنا شروع کیا کہ جب وہ خطرے کی نشاندہی کرتے تھے، بعض اوقات انسانی آپریٹر اسے اس خطرے کو مارنے کے لیے نہیں کہتا تھا، لیکن اس نے اس خطرے کو مار کر اپنے پوائنٹس حاصل کیے تو اس نے کیا کیا؟ اس نے آپریٹر کو مار ڈالا۔ اس نے آپریٹر کو مار ڈالا کیونکہ وہ شخص اسے اپنے مقصد کو پورا کرنے سے روک رہا تھا-

    ہم نے سسٹم کو تربیت دی ‘ارے آپریٹر کو مت مارو یہ بری بات ہے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ پوائنٹس کھو دیں گے۔ تو یہ کیا کرنا شروع کرتا ہے؟ یہ کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کرنا شروع کر دیتا ہے جسے آپریٹر ڈرون کے ساتھ بات چیت کے لیے استعمال کرتا ہے تاکہ اسے ہدف کو مارنے سے روکا جا سکے کسی حقیقی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔

    امریکی حکام کی سی آئی اے سربراہ کے دورہ چین کی تصدیق

    ہیملٹن، جو ایک تجرباتی فائٹر ٹیسٹ پائلٹ ہے، نے AI پر بہت زیادہ انحصار کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ "آپ مصنوعی ذہانت، ذہانت، مشین لرننگ، خود مختاری کے بارے میں بات نہیں کر سکتےہیملٹن نے اے آئی کے اخلاقی جہتوں اور سوچ سمجھ کر غور کرنے اور اے آئی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کے خلاف احتیاط کی ضرورت پر زور دیا۔

    رائل ایروناٹیکل سوسائٹی جس نے کانفرنس کی میزبانی کی اور امریکی فضائیہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    امریکی فضائیہ کی ترجمان این اسٹیفنیک نے مبینہ سمیولیشن کے وجود سے انکار کیا ہےان کا کہنا تھا کہ فضائیہ نے کوئی اے آئی-ڈرون کی سمیولیشن نہیں کی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہیملٹن کے تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر کیے گئے تھے اور اس کا مقصد ایک کہانی گڑھنا تھا۔

    بھارت،تین ٹرینیں ٹکرا گئیں،ہلاکتیں 300 سے زائد

    واضح رہے کہ جہاں امریکی فوج نے اے آئی کو اپنایا ہے اور حال ہی میں ایف 16 لڑاکا طیارے کو کنٹرول کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہےوہیں ہیملٹن نے معاشرے اور فوج میں اے آئی کی موجودگی سے نمٹنے کی ضرورت پر مسلسل زور دیا ہے۔

  • انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار

    انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار

    انٹرپول پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کامیابی سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: یہ آپریشن ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو نے کیا، جسے انٹرپول پاکستان بھی کہا جاتا ہے متعلقہ پولیس کی درخواست کے بعد، این سی بی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد انہیں فیصل آباد لے جایا جائے گاگرفتارافراد میں محمد ذیشان، محمدعثمان اورمحمد ثقلین شامل ہیں یہ تمام افراد اغوا اور جنسی زیادتی کےالزام میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔

    بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

    واجح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں ایف آئی اے کے این سی بی نے ایک مجرم کو پکڑا تھا ملزم ابرار احمد سیالکوٹ پولیس کو زیادتی کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا این سی بی دیگر انٹرپول ممبر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور مجرمانہ تحقیقات میں بین الاقوامی تعاون کی سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

    گوجرخان :بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

  • جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ امور عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی-

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس عطا تارڑ نے کہاکہ جیل میں قید خواتین ناروا سلوک سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہیں، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں شرپسندوں نےفوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، یادگاروں کی بے حرمتی پر شہدا کے ورثاء غمزدہ ہیں۔

    نیب نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں، تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز …

    انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی، شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی دشمن نے بھی تعریف کی، میں صوابی جاکر شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے ورثا سے معافی مانگ کر آیا فوجی تنصیبات پر حملوں کا مقصد اپنے لیڈر کی کرپشن کو چھپانا تھا، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، واقعے کے ذمہ داروں کو سزا بھگتنا ہوگی۔

    بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مراد سعید جیسا بزدل آدمی لوگوں کو اہداف پر پہنچنے کی ہدایات جاری کرتا رہا، اب خود چھپا بیٹھا ہے، کوئی بے گناہ جیل نہیں جائے گا، کوئی قصور وارجیل سےبچ نہیں پائےگا دفاعی تنصیبات پرحملےکے دوران فوج کے جوانوں نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی-

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیئے، گزشتہ حکومت میں کابینہ میں بند لفافہ لاکر کہا گیا کہ اسے منظور کیا جائے، قوم کو یہ نہیں بتایا گیاکہ اس بند لفافے میں کیا ہے، یہ وہی بند لفافہ تھا جس پر 60 ارب روپے کرپشن کا کیس بنا ہے، برطانیہ سے آئی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہونا تھی لیکن سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی۔

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

  • بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

    بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

    لاہور میں اپنی بہو سے شادی کے لیے چھ سالہ پوتے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے دادا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ملزم اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا ملزم نے اپنے پوتے کو اغوا کر کے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے اور بات نہ ماننے کی صورت میں ملزم پوتے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

    گوجرخان :بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا


    ملزم کےبیٹے اور مقتول بچے کے باپ نے ایف آئی آر میں کہا کہ میں سپئیر پارٹس کا کام کرتا ہوں کہ میں اپنے 6 سالہ بیٹے غلام مصطفےٰ کو لے کر ماڈل بازار گیا جہاں سے میرا بیٹا غائب ہو گیا جس کو میں نے اپنے طور پر تلاش کرنا شرو کیا تو میرے والد نے بتایا کہ آپ کے بیٹے کو اغوا کر لیا ہے اور نامعلوم جگہ پر لے گیا ہوں اگر آپ اپنی بیوی مہناز کو چھوڑدو اور وہ میرے ساتھ نکاح کر لے تو میں آپ کے بیٹے کو گھر لے آؤں گا اگر ایسا نہ کیا تو میں آپ کے بیٹے کو قتل کر دوں گا-

    8 ملک گیر کاروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بات نہ ماننے پر اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنا اسکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی اور فرار ہوگیا جسے پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار کرلیا۔

  • بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

    بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

    بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا اور وفاقی حکومت سے بھی گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کردی۔

    باغی ٹی وی: بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، وفاقی حکومت ضلع گوادر کو اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے۔

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

    گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قراردےدیا میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوںاور کہا کہ صوبائی کابینہ نے گوادرکو ٹیکس فری زون کا درجہ دے کردیرینہ مطالبہ منظور کرلیا، وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے، ٹیکس فری زون سے گوادر پورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے۔

    گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابرنے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ م، صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کادرجہ دے کر ہمارا دیرینہ مطالبہ منظورکرلیاوفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسزمیں چھوٹ دے۔

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، پورٹ سٹی دبئی اور سنگارپور بھی ٹیکس فری زون تھے تبھی ترقی ہوئی،گوادرمیں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسچینج بھی آئے گا گوادر میں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسنچ بھی آئےگا۔

  • ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    تہران: ایران علاقائی استحکام کیلئے خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کی منصوبہ کرنے لگا۔

    باغی ٹی وی: ایرانی نیوی کے سربراہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ نیول الائنس بنانےکا منصوبہ ہے جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عراق شامل ہوں گےجبکہ نیول الائنس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہوں گے تاہم انہوں نے اس اتحاد کی تشکیل کے بارے میں مزید نہیں بتایا ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی تشکیل دیا جائے گا۔

    امریکی حکام کی سی آئی اے سربراہ کے دورہ چین کی تصدیق

    ایران کے نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے تعاون میں ہی علاقائی استحکام ہے،ایرانی نیول چیف نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات نے امریکی کی زیرقیادت 38 رکنی بحری اتحاد سے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق خلیج فارس کی سلامتی کیلئے مشترکہ بحریہ تشکیل دی جائے گی۔

    ایران حال ہی میں کئی خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مارچ میں، سعودی عرب اور ایران نے چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سات سال کی دشمنی کا خاتمہ کیا، علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

    سلمان خان کا ٹرین حادثے پر شدید افسوس کااظہار

    ایران کے ساتھ سعودی عرب کے میل جول نے ایران کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کو مایوس کیا ہے متحدہ عرب امارات، جو کہ پہلا خلیجی عرب ملک تھا جس نے 2020 میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے معاہدے پر دستخط کیے، گزشتہ سال ایران کے ساتھ باضابطہ تعلقات دوبارہ شروع کیے تھےبعد میں بحرین اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں متحدہ عرب امارات میں شمولیت اختیار کی۔

  • سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی ،پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ” باپ” کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور باپ پارٹی کے بانی سید سعید احمد ہاشمی کے بیٹے سید حسنین ہاشمی نے ” باپ” پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی –

    آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی …

    اس بات کا اعلان انہوں نے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی موجودگی میں کیا۔

    حسنین ہاشمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کے فروغ ، ملک کی تعمیر و ترقی ، عوام کی خدمت اور خوشحالی کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے –

    سلمان خان کا ٹرین حادثے پر شدید افسوس کااظہار

    اس موقع پر میر چنگیز خان جمالی و دیگر رہنمائوں نے سید حسنین ہاشمی کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ۔