Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش،لوگ خوفزدہ ہو گئے

    آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش،لوگ خوفزدہ ہو گئے

    آسٹریلیا میں آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش ہوئی، جسے دیکھ کر بستی کے لوگ خوفزدہ اور حیران رہ گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمان سے مچھلیاں گرنے کا واقعہ آسٹریلیا کے جنوب مغربی علاقے صحرائے تنامی کے ایک گاؤں لجامانو میں پیش آیا۔ جہاں موسلادھار بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں گرنا شروع ہو گئیں

    ایک شہری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک بڑا طوفان بستی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا اور مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ موسلادھار بارش ہو گی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو مقامی لوگوں نے آسمان سے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی گرتی دیکھیں آسمان سے زندہ اور چھوٹے سائز کی مچھلیاں گریں جنہیں مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتن میں ڈال لیا۔

    بستی کے باشندوں کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں مچھلیوں کی بارش آخری بار آسٹریلیا کے ایک دور افتادہ قصبے لاجامانو میں ایک دہائی سے زیادہ پہلے ہوئی تھی۔ یہ واقعہ 2010 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، اور اس سے پہلے 2004 اور 1974 میں۔ ممکنہ طور پر پہلی بار ایسا 40 سال سے زیادہ پہلے ہوا تھا پینی میکڈونلڈ نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ 1980 کی دہائی کے وسط میں تھا جب آسمان سے مچھلیاں برسیں۔

    ماہرین موسمیات کے مطابق ایسے واقعات بڑے پیمانے پر آنے والے طوفانوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو دریاؤں سے پانی اور مچھلیوں یا دیگر چھوٹے آبی جانداروں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

  • شوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی کیلئے فنڈز جاری

    شوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی کیلئے فنڈز جاری

    پشاور:شوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہم کی جائیں گی،انسولین فار لائف پروگرام نے ادویات فراہمی کے لیے کمپنیوں سے معاہدہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: صوبائی حکومت نے ایک ماہ میں ادویادت کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ سے مفت شوگر ادویات کا سلسلہ معطل تھا۔

    شوگر کے مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کیلئے 36 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کردیے گئے خیبر پختونخوا میں فنڈز کی عدم دستیابی کیوجہ سے 24اضلاع میں شوگر کے مریضوں کو مفت ادویات نہیں مل رہی تھی۔

    انسولین فار لائف پروگرام میں 58 ہزار سے زائد شوگر سے متاثرہ مریض رجسٹرڈ ہیں۔

  • وفاق نےقومی کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔

    باغی ٹی وی:حکومت نے قومی کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی، 7رکنی کمیٹی کے ٹی اوآرز میں وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لینا شامل ہے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق کمیٹی میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، رانا تنویر حسین، امین الحق، اعظم نذیر تارڑ، طارق بشیرچیمہ، قمر زمان کائرہ اور ہاشم نوتیزئی شامل ہیں۔

    پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر اپنی تجاویز بشمول کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی ٹائم لائنز مذکورہ کمیٹی کو پیش کریں گے۔ کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی ٹائم لائنز 27 فروری تک مکمل ہوجائیں گی۔

  • تھرکول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتیں، چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا

    تھرکول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتیں، چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا

    تھر کول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکرٹری سندھ کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ چیئرمین کیجانب سے کہا گیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں –

    چینی کمپنی کے چیئرمین نےاپنے خط میں مزید لکھا کہ قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے۔کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا۔

    خط میں چیئرمین کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ سے تھر کول بلاک ون کی باڑ سے دو کلو میٹر تک غیر متعلقہ افراد کی آمد ورفت پر پابندی عائدکرنےکی بھی گزارش کی گئی۔

    چینی کمپنی کے چیئرمین نے مزید لکھا کہ اگر چوریاں نہ رکیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

  • سعودی عرب میں پہلی بار فوجی پریڈ فدا میں خواتین کی شرکت

    سعودی عرب میں پہلی بار فوجی پریڈ فدا میں خواتین کی شرکت

    سعودی عرب میں پہلی بار فوجی پریڈ فدا میں خواتین نے شرکت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: پریڈ میں سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے 16 سیکیورٹی کے شعبوں کے ارکان شریک ہوئے ہیں سعودی عرب کی فوجی پریڈ میں پہلی بار آرکسٹرا بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

    شرکاء نے فوجی نظم و ضبط اور ربط میں انفرادی مہارتیں پیش کیں 7 مختلف پینٹنگز اور میوزیکل پیسز کا جائزہ لیا اور ان کی نمائندگی کی فوجی پریڈ کا عنوان ’’ فدا ‘‘ رکھا گیا-

    وزارت داخلہ اور اس کے سیکیورٹی شعبوں نے یوم تاسیس کی تقریب میں وزارت ثقافت کے تعاون سے ’’ فدا‘‘ عنوان کے تحت فوجی پریڈ میں ایک فوجی میوزیکل پرفارمنس کا بھی انعقاد کیا سعودی ریاست کا قیام، سلامتی اور تحفظ کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    دریں اثنا وزارت ثقافت نے "فاؤنڈیشن مارچ” کی سرگرمی کا اہتمام کیا جو ریاض کے شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز اول روڈ پر منعقد کی گئی۔ اس مارچ میں 4800 سے زیادہ فنکاروں نے شرکت کی۔

    اس مارچ میں وزارت داخلہ کی فوجی پریڈ اور دیگر مشہور فنکاروں کی پرفارمنس بھی شامل تھی۔ پرفارمنگ آرٹس اور ثقافتی اقدار کی نمائندگی کرنے والی فنکارانہ شخصیات نے پرفارمنس پیش کی۔

  • شمالی کوریا میں ہالی ووڈ فلموں پر پابندی

    شمالی کوریا میں ہالی ووڈ فلموں پر پابندی

    شمالی کوریا میں ہالی ووڈ فلموں پر پابندی لگا دی گئی حکام کی جانب سے والدین کو اپنے بچوں کو ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے کی اجازت دینے کے سخت نتائج سے خبردار کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں اعلی سطح پرمتعدد اجلاس منعقد کیے گئے تاکہ والدین کو حکام کی جانب سے ان لوگوں کے خلاف عدم برداشت سے آگاہ کیا جا سکے جو اپنے بچوں کو مغربی مواد دیکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس وارننگ کو مدنظر نہ رکھنے کی صورت میں غیر ملکی فلمیں یا ٹیلی ویژن پروگرام دیکھتے ہوئے، ناچتے یا گاتے پکڑے جانے والے بچے کے والد کو 6 ماہ کی مدت کے لیے لیبر کیمپ میں بھیج دیا جائے گا اور ان کے بچوں کو 5 سال کے لیے سماجی خدمات انجام دینے پر مجبور کیا جائے گا۔

    پیانگ یانگ کے حکام نے والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ریاست کے سوشلسٹ نظریات کے مطابق تعلیم دیں۔

    ایک ریاستی عہدیدار نےکہا کہ بچوں کی تعلیم گھر سے شروع ہوتی ہے۔ اگر والدین اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دیں گے تو وہ سرمایہ داری کے لیے ناچیں گے اور گائیں گے اور سوشلسٹ نظریات کے مخالف ہو جائیں گے۔

    چند روز قبل شمالی کوریا میں اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب اور چونکا دینے والا فیصلہ کیا گیا تھاحکام نے کہا تھا کہ جن لڑکیوں اور خواتین کے نام ’’کم جونگ ان‘‘ کی بیٹی کے نام جیسا یعنی ’’ جو اِی‘‘ ہے وہ اپنا نام تبدیل کر لیں ان ہدایات کےبعد لوگوں کو نام تبدیل کرنے پر مجبور کردیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں شمالی پیونگن اور جنوبی پیونگن صوبوں کے دو گمنام ذرائع کے حوالےسےبتایا گیاہےکہ مقامی حکومتی اہلکاروں نے جیونگجو اور پیونگ سیونگ شہروں میں خواتین کو پیدائشی سرٹیفکیٹ پر اپنے نام تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا حکام نے کہا کہ یہ نام اب "اعلیٰ ترین وقار اور اعلیٰ معیار” کے لوگوں کے لیے مخصوص ہے۔

    برطانوی اخبار "دی گارڈین” نے بتایا کہ شہریوں کے نام تبدیل کرنے کے احکامات جاری کرنا یا بعض ناموں کے نام رکھنے پر پابندی عائد کرنا اس الگ تھلگ ملک میں حکمران کم خاندان کی روایت ہے۔ اپنے اقتدار میں آنے سے ایک سال پہلے کم نے "جونگ اُن” نام رکھنے والوں کو اپنے پیدائشی سرٹیفکیٹس کو قانونی طور پر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

  • سپریم کورٹ آئین ،قانون کی بالادستی قائم کرےگی توملک میں معاشی اوراقتصادی استحکام آئےگا،شیخ رشید

    سپریم کورٹ آئین ،قانون کی بالادستی قائم کرےگی توملک میں معاشی اوراقتصادی استحکام آئےگا،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین ،قانون کی بالادستی قائم کرےگی توملک میں معاشی اوراقتصادی استحکام آئےگا-

    باغی ٹی وی: شیخ رشید نے کہا کہ 90 روزمیں انتخاب آئین اورقانون کی ریڈلائن ہے،پی ڈی ایم فیصلہ کرلے انتخاب میں جانا ہے عذاب یا احتساب میں،دیکھنا ہوگا کہ ملک کوسول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لےکرجارہا ہے-

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اب عدالتوں پرحملہ آورہوئے تو تولگ پتہ جائے گا،غریب ڈیفالٹ ہوگیا ہے ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے ، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچاسکتا ہے-

    شیخ رشید نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کوتقسیم کرکے1997کی تاریخ دہرانہ چاہتےہیں لیکن ناکام ہو ں گے-

  • پاپوانیوگنی میں  6.2 شدت کا زلزلہ

    پاپوانیوگنی میں 6.2 شدت کا زلزلہ

    پاپوانیوگنی میں ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پاپوانیوگنی کے دور دراز علاقے میں 38 کلو میٹر زیرِ زمین گہرائی میں آیا ہے زلزلے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع آواران میں آنے کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں آوارن میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے اس زلزلے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 400 افراد ہلاک جبکہ 599 زخمی ہوئے تھے۔

  • امریکی کیچپ ساز کمپنی کو سمندر میں پھنسنے کے دوران کیچپ کھا کر زندہ رہنے والے ماہی گیر کی تلاش

    امریکی کیچپ ساز کمپنی کو سمندر میں پھنسنے کے دوران کیچپ کھا کر زندہ رہنے والے ماہی گیر کی تلاش

    معروف امریکی کیچپ ساز کمپنی نے 14 فروری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی دنوں تک سمندر میں پھنسنے کے دوران کیچپ کھا کر زندہ رہنے والے ڈومنیکا کے ایک ماہی گیر کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی:"سی این این” کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈومنیکا کے 47 سالہ ماہی گیر فرانکوئیس، ڈ چ سائیڈ سینٹ مارٹن جزیرے پر سمندر کے کنارے اپنی کشتی کی مرمت کر رہے تھے کے لہروں کے بہاؤ میں ان کی کشتی گہرے سمندر میں چلی گئی اور وہ 24 روز تک سمندر میں گم ہو گئے تھے۔

    ہینز کے سوشل میڈیا کے مطابق، وہ پہلے ہی ڈومینیکا کی حکومت تک پہنچ چکے ہیں، وہ جزیرہ نما ملک جہاں سے فرانکوئس ہے، نیز کولمبیا کی بحریہ، جس نے اسے کولمبیا کے پورٹو بولیوار کے شمال مغرب میں بچایا۔

    24 روز سمندر میں پھنسے رہنے کے بعد کولمبین نیوی کے ایک ہوائی جہاز نے ماہی گیر کی کشتی کو سمندر میں دریافت کیا تھا جس کے بعد انہیں ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

    ریسکیو کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ وہ سمندر میں گم ہو گئے تھے اور انہیں سمندری راستوں کا علم نہ ہونے کے باعث وہ سمندر میں پھنس گئے تھے، ان کے پاس کھانے پینے کیلئے کوئی سامان نہیں تھا تاہم ایک کیچپ کی بوتل، لہسن پاؤڈر اور کچھ میگی کے کیوبز موجود تھے اور انہوں نے وہ سب پانی کے ساتھ ملا لیے اور ان پر گزارا کرتے رہے۔

    اب امریکی کیچپ ساز کمپنی ڈومنیکا کے ماہی گیر کو تلاش کرنا چاہتی ہے، اس کام کیلئے انہوں نے ڈومنیکا کی حکومت اور ماہی گیر کو ریسکیو کرنے والے کولمبیا نیوی سے بھی رابطے کیے تاہم فرانکوئیس کے بارے میں انہیں کوئی خاطر خواہ معلومات فراہم نہ ہو سکی جس کے بعد کمپنی کی جانب سے ماہی گیر کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ماہی گیر کی تلاش میں ناکامی کے بعد اب کمپنی نےسوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ 47 سالہ ڈومنیکن ماہی گیر فرانکوئیس کی تلاش میں ان کی مدد کی جائے، کمپنی انہیں جدید نیویگیشنل آلات سے لیس نئی کشتی تحفے کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ آئندہ کبھی ایسی صورتحال سے دوچار نہ ہوں۔

  • کیمرون میں ریس کے دوران ہونیوالےدھماکوں سے 19 ایتھلیٹ زخمی

    کیمرون میں ریس کے دوران ہونیوالےدھماکوں سے 19 ایتھلیٹ زخمی

    افریقی ملک کیمرون میں ریس کے دوران ہونے والے دھماکوں سے 19 ایتھلیٹ زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے علاقے بیو میں ہونے والی ماؤنٹ کیمرون ریس میں 529 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے کہ مقابلے کے دوران ہی دو دھماکے ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-


    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیمرون کے علاقے بیو میں وسط مغربی افریقا کے سب سے اونچے پہاڑ پر جاری ’ماؤنٹ کیمرون ریس‘ کے مقابلے کے دوران دو دھماکوں کے بعد افراتفری پھیل جاتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیو کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 19 زخمی ایتھلیٹس کو اسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تین افراد کو نازک حالت میں لایا گیا تھا جن کے آپریشن کردیئے گئے ہیں، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بیو میں ماؤنٹ کیمرون ریس پر حملوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم امبازونیا گورننگ کونسل کے شدت پسند ملیشیا ونگ نے قبول کر لی ہے۔