Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گا،عمران خان

    حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گا،عمران خان

    لاہور: سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملاقات کی جس کی اندروانی کہانی سامنے آ گئی ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ٕدوران ملاقات امیر جماعت اسلامی نے عمران خان کو تجویز دی کہ 90 دن کی مدت میں پہلے ہی توسیع ہو چکی ہے، کچھ قدم آپ آگے بڑھائیں، دو قدم وزیراعظم بھی توبات آگے بڑھ سکتی ہے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا، انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔

    علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اعتمادکا شدید فقدان ہے، صرف پنجاب میں انتجابات ہوئے تو اسمبلیاں اکٹھی مدت پوری نہیں کرپائیں گی، حکومت کا خیال ہےکہ اس سے طاقت کا توازن متوازن نہیں رہے گا۔

    واضح رہے کہ آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اور پھر عمران خان سے ملاقات کی اور کہا حکومت اور پی ٹی آئی ایک دن الیکشن کرانے کے ایجنڈے پر مل بیٹھنے کو تیار ہیں حکومتی ذرائع کے مطابق الیکشن ایک دن کرانے پر جماعت اسلامی سے مزید بات چیت کیلئے تیار ہیں، کوئی حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

    حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

  • پٹرول فی لیٹر 10 روپے مہنگا کردیا گیا

    پٹرول فی لیٹر 10 روپے مہنگا کردیا گیا

    وفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گہا ہے۔ جس کے بعد ٹرول کی فی لٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر 282 روپے فی لٹر ہوگئی۔

    علی امین گنڈا پورکے خلاف اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی گئی ہیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے ،جس کے بعد نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

  • جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے دی انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آئی وی آر آئی) نے گائے کے پیشاب کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی: ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (IVRI)، بریلی کے محققین نے ایک مطالعہ شائع کیا ہے جس میں حتمی شواہد ظاہر کیے گئے ہیں کہ گائے کے پیشاب میں ممکنہ طور پر نقصان دہ بیکٹیریا ہو سکتے ہیں-

    سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

    اس تحقیق کے دوران گائے، بھینس اور انسان کے پیشاب کے 73 نمونے حاصل کیے گئے۔ ان نمونوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا پر تحقیق کی گئی جن میں سے 14 ایسی اقسام پائی گئیں جو انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہیں۔

    مائکروبائیولوجسٹ بھوج راج سنگھ اور تین پی ایچ ڈی طلبا کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق ان پیشاب کے نمونوں میں کسی قسم کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی نہیں جاتیں۔ گائے کا تازہ پیشاب کسی بھی صورت میں انسان کے استعمال کے لیے موزوں نہیں ہے۔

    پلوامہ کا ڈرامہ ،مودی نے فوجی خود مروائے،حقیقت سامنے آ گئی

    ایک سینئر کنسلٹنٹ، کریٹیکل کیئر میڈیسن ڈاکٹر سمیت رے نے وضاحت کی کہ سائنسی طور پر، گائے کا گوبر اور گائے کا پیشاب جانوروں کے جسم سے خارج ہوتا ہے، جسے باہر پھینکا جاتا ہے ایسا کوئی سائنسی مطالعہ یا ثبوت نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ گائے کے پیشاب یا گائےکےگوبر میں جراثیم کش خصوصیات ہیں یہ ہمیں کورونا وائرس سمیت کسی بھی انفیکشن میں فائدہ نہیں دے گا اس طرح کے تبصرے صرف پھیلائی جانے والی غیر سائنسی اور غیر معقول معلومات میں اضافہ کرتے ہیں! ”

    واضح رہے کہ بھارت میں گائے کو مذہبی طور پر مقدس مانا جاتا ہے اور اس کا پیشاب پاک سمجھ کر پیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ ماضی میں مذکورہ بالا ادارے کے سابق ڈائریکٹر آر ایس چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ کشید کیے جانے کے بعد گائے کا پیشاب انسانوں میں قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کینسر جیسے موذی مرض اور کرونا وائرس کے خلاف بھی مددگار ہے۔

    چینی کمپنی کی طالبان کو لیتھیم کے ذخائر تک رسائی کے لیے 10 ارب ڈالر …

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس جنوری میں بھارتی ریاست گجرات کے ضلع ٹپی کے ایک سیشن جج نے کہا تھا کہ گائے کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کا پیشاب بہت سے لاعلاج امراض کا علاج کرسکتا ہے اور گائے کا گوبر تابکاری کو روکتا ہے۔

    ٹوئٹر پر امراضِ جگر کے ڈاکٹر اور سائنس دان ایبی فلپس نے، جو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر دی لیور ڈاکٹر کے نام سے لکھتے ہیں، ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جہاں ڈاکٹروں کی قلیل تنخواہ اور موذی بیماریوں جیسے مسائل درپیش ہیں، وہیں بھارتی ادارہ ایسے موضوع پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کر رہا ہے اب بھی ایسا لگتا ہے کہ تحقیق کے مصنفین ان نتائج سے خوش نہیں ہیں اور وہ کشید کیے ہوئے گائے کے پیشاب پر مزید تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔

    سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے سوڈان کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں

  • جنوبی وزیرستان :سیکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،8 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    جنوبی وزیرستان :سیکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،8 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع زرملان کے عام علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وین: آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا پاک فوج کے نوجوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا۔ نتیجتاً 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک شعیب علی (عمر 25 سال، رہائشی پاراچنار، ضلع کرم) اور سپاہی رفیع اللہ (عمر 22 سال، ساکن ضلع لکی مروت) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےکی صفائی کی جا رہی ہےتاکہ علاقے میں پائےجانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • علی امین گنڈا پورکے خلاف اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور

    علی امین گنڈا پورکے خلاف اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور

    علی امین گنڈا پورکے خلاف اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی-

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج بھکر ارشد محمود کی عدالت نےایک لاکھ روپے کےضمانتی مچلکے جمع کروانےکا حکم دیتے ہوئے اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نےمقدمہ سے اقدام قتل سمیت دیگردفعات بھی ختم کردیں-

    علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سول جج کی عدالت نےانہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا تھا۔

    دوسری جانب داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کیس میں علی امین گنڈاپور کو سرگودھا کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا عدالت نے علی امین گنڈا پور کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

    علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں پر داجل چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گاڑی سےکچلنے کی کوشش اور جان سےمارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا درج ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی سمیت 11 دفعات شامل ہیں۔

  • وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

    مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہسپتال پہنچ گئی ہیں-

    وفاقی وزیر مذہبی امور و امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بتاریخ 16 اپریل بوقت دو بجے دن تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائے گی ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیااپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے دوست، ساتھی اور کابینہ کے اہم رکن مفتی عبدالشکور صاحب کی اچانک موت کا سن کا شدید دکھ اور تکلیف ہوئی۔ وہ ایک باعمل عالم، نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے-

    واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

    حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی حکومت اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    باغی ٹی وی: امیر جماعت اسلامی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کرنے کے لیے سرگرم ہیں انہوں ںے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور آج عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں حکومت سے مذاکرات کی تجویز دی ہے-

    ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

    جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملنے زمان پارک لاہور پہنچے ان کے ساتھ نائب امیرِ جماعت لیاقت بلوچ اور مرکزی سیکیرٹری جنرل امیر العظیم بھی موجود تھے ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چودھری، چیئرمین کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز اور معاون سیاسی امور حافظ فرحت عباس بھی موجود تھے۔

    وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات کی۔ اس اہم ترین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا امیر جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کے لیے وسیع اتفاقِ رائے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی گئی۔

    سوڈانی فوج اورریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان جھڑپیں،دونوں کا صدارتی محل پر قبضہ کرنے کا …

    سراج الحق نے کہا کہ ملک میں الیکشن ایک ہی وقت پر موضوع ہیں، سیاسی صورت حال کو سیاسی طریقے سے ہی مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کسی غیر یقینی صورت حال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف آئین کے دائرہ و حدود کے اندر بات چیت کیلئے تیار ہے۔

    دریں اثنا سراج الحق نے شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی ،وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ عمران خان سے مذاکرات آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے جائیں گے جبکہ عمران خان نے بھی مذاکرات کی پیش کش پر مثبت جواب دیا۔

    سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے سوڈان کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں

  • علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    لاہور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی گرفتاری پر ردعمل میں عمران خان نے علی زیدی کے گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

    عمران خان نے بارہا ایک مبینہ ”لندن پلان“ کے بارے میں بات کی ہے جس کے بارے میں ان کے خیال میں پی ٹی آئی کی بے دخلی اور پاکستان میں نواز شریف کی اقتدار میں واپسی کا تصور کیا گیا تھا انہوں نے پلان کی ایک اور قسط کے بارے میں کہا کہ اگلے ہفتے کے آخر میں عید کے موقع پر گرفتاریوں کی ایک نئی لہر متوقع ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیوں سمیت 27 رمضان المبارک کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انتخابات کی صورت میں ہمیں کمزور کردیں گے، میں دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، ان سب حربوں سے محض عوام کا غصّہ ہی بڑھ رہا ہے اور یہ اس ناپاک لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے۔

    سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    لاہو: پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف دیا تھا-

    باغی ٹی وی:پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست ہوئی۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر کی تیسری سینچری اسکور کی۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 101 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے محمد رضوان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے فخرزمان، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 2 رنز بناکر کیچ ہوئے افتخار 33 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 جبکہ روی رچندر اور جیمز نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 44 کے مجموعی رنز پر گری جب ٹام لیتھم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد چیڈ بوویس 26 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے ویل ینگ 9 ، مچل 9، نیشم ایک، رویندرا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کیوی بیٹر مارک چیپمین 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے-

    نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ عماد، زمان اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا بینچ بہت مضبوط ہے۔

    پاکستان نے گزشتہ روز بھی نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی،قومی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

  • سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے سوڈان کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں

    سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے سوڈان کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں

    عرب لیگ نے بھی سوڈان کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے اورفریقین سے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز(آرایس ایف) کے درمیان جھڑپوں کے بعد تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

    سوڈانی فوج اورریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان جھڑپیں،دونوں کا صدارتی محل پر قبضہ کرنے کا …

    سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں ہے کہ مملکت کو سوڈان میں فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جھڑپوں پر گہری تشویش لاحق ہےمملکت نے متحارب فریقوں سے ضبط وتحمل سے کام لینے پرزوردیا ہے اورلڑائی میں شریک فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلح تنازعات کے بجائے بات چیت کا انتخاب کریں۔

    متحدہ عرب امارات نے بھی سوڈان میں کشیدگی میں کمی اورتحمل کا مظاہرہ کرنے اور موجودہ بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

    زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد کی موت،24 ہسپتال منتقل

    دوسری جانب سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سوڈان سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا ایک طیارہ ہفتے کے روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔اس واقعے کے بعد فضائی کمپنی نے تمام پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔السعودیہ کا یہ طیارہ خرطوم سے الریاض کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کررہا تھا۔

    مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع