Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عید الفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

    عید الفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

    عید الفطر کے موقع پر ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری آگئی، ریلوے کی جانب سے 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 18 سے27 اپریل کے درمیان 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔


    ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی ٹرین 18 اپریل کو کراچی سٹی سے شام 6:30 پر روانہ ہو کر حیدرآباد، بہاولپور، گوجرہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی اور اٹک سٹی سے ہو تی ہو ئی 19 اپریل کو دوپہر 3 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی-


    دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے صبح 10 بجے روانہ ہو کر جیکب آباد، خانپور، ملتان کینٹ،رائے ونڈ، لاہور، گجرات سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 4 بجے راولپنڈی پہنچے گی-


    تیسری عید اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہو کر حیدرآباد، روہڑی، خان پور، ملتان، اوکاڑہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 4 بجکر 55 منٹ پر لاہور پہنچے گی


    ترجمان ریلوے کے ماطبق چوتھی ٹرین 26 اپریل کو راولپنڈی سے صبح 9 بجے روانہ ہو کر گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، خانپور، روہڑی، جیکب آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 3 بجکر 15 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی-


    ترجمان ریلوے کے مطابق پانچویں عید اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے دن 11 بجے روانہ ہوکر اوکاڑہ، ملتان کینٹ، رحیم یارخان، روہڑی اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 8 بج کر 10 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی-

  • عمران خان کے جلسوں سے ملک میں تبدیلی کی نئی لہر،نوجوان لڑکیاں والدین کو قتل کی دھمکیاں دینے لگیں،ویڈیو

    عمران خان کے جلسوں سے ملک میں تبدیلی کی نئی لہر،نوجوان لڑکیاں والدین کو قتل کی دھمکیاں دینے لگیں،ویڈیو

    عمران خان کے دھرنے میں پسند آئے لڑکے سے شادی کیلئے لڑکی کی اپنے سگے والد کو قتل کی دھمکیاں دے ڈالیں جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی-

    ‏باغی ٹی وی: ویڈیو میں لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ جس لڑکے کو پسند کرتی ہے اس کے ساتھ ملاقات عمران خان کے جلسے میں ہوئی جس پر ویڈیو میں لڑکی کے والد نے کہا کہ یہ عمران خان کے جلسے میں جاتی ہے یہ بیٹی ہے میری عزت ہے ہماری ہم اسے منع کرتے ہیں جلسوں میں جانے سے یہ سنتی نہیں ہے ہماری بات-


    جس پر میزبان نے لڑکی سے پوچھا کہ آپ عمران خان کے جلسے پر کیوں جاتی ہیں لڑکی نے کہا کہ وہ ملک کی تندیلی کیلئے عمران خان کے جلسوں میں جاتی ہے اگر میرا باپ نہیں جاتا تو میں تو ضرور جاؤں گی میرا باپ جائےنا جائے میں نے تو جانا ہے میں نے ملک کیلئے کچھ کرنا ہے اور میں وہ کر کے رہوں گی-

    لڑکی کا والد شکوہ کرتا ہے کہ یہ ہماری بیٹی جلسے میں جاتی ہے یہ عزت ہے ہماری تو عمران خان اپنی عزت لے آئے نا اس کی بیوی جلسے میں آئے ہماری بیٹیاں ہی کیوں جلسے میں جائیں؟لڑکی نے کہا کہ عمران خان کی بیوی پردہ کرتی ہیں جس پر لڑکی سے پوچھا گیا کہ عمران خان کی بیوی نیک ہے کیا آپ نیک نہیں لڑکی کہتی ہے کہ میں بھی نیک ہوں لیکن میں بتا رہی ہوں میں ملک کی تبدیلی کے لئے بے پردہ ہوتی ہوں کتنی عورتیں ہیں جو وہاں پر آتی ہیں –

    یہ کئی بار پہلے بھی سوال اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی بیوی کیوں نہیں دھرنوں جلسوں پر آتی جبکہ قوم کی بچیاں تبدیلی کے لئے آتی ہیں اچھی بات ہے کہ وہ تبدیلی چاہتی ہیں –

    لڑکی کے والد نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں ہماری بیٹی پردے میں رہے وہ ہماری عزت ہے اور ابھی بھی اس کے بال کھلے ہوئے ہیں ہم تو چاہتے ہیں یہ پردے میں رہے یہ ہماری بات سنتی نہیں مانتی نہیں میرا دل کرتا ہے میں اسے جان سے مار کر خود بھی مرجاؤں بس اب یہی
    ہو سکتا ہے-

    جس پر بیٹی نے والد کو کہا میں کیوں مروں آپ مریں اور آپ شرم کریں میں اتنی بڑی ہو گئی ہوں اپ کا فرض بنتا ہے میری بات سنیں یہ آپ کیا بدتمیزی کر رہے ہیں میں لڑکوں کے پیچھے بھاگ رہی ہوں کون سے لڑکوں کے پیچھے بھاگ رہی ہوں میں صرف اسی لڑکے سے پیار کرتی ہوں جو میرے ساتھ ہے اب نے میری اس کے ساتھ شادی کروانی ہے اگر نہیں کروائی تو میں بھاگ جاؤں گی-

    باپ کے قتل کرنے کی دھمکی دینے پر لڑکی کے بے خوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باپ کو دھمکی دی کہ دیکھیں گے کون کسے قتل کرے گا-

  • جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے یورینس کے چھلوں کی تفصیلی تصویر جاری کردی

    جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے یورینس کے چھلوں کی تفصیلی تصویر جاری کردی

    واشنگٹن: ناسا کی 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی گئی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نظامِ شمسی کے ساتویں سیارے یورینس کی تفصیلی تصویر جاری کردی تصویر میں برف کے سیارے کے گرد موجود 13 چھلوں میں سے 11 کو اور اس کے 27 چاندوں کو دیکھا جاسکتا ہے یہ چھلے اتنے چمکدار ہیں کہ ان روشن دائرے کی صورت دِکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :ناسا کے ایک بیان کے مطابق جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے سیارے کے دو دھندلے ترین غبار پر مشتمل چھلوں کو بھی عکس بند کیا ہے جن کو 1986 میں وائجر 2 نے قریب سے گزرتے وقت دریافت کیا تھا یورینس کے گرد یہ چھلےدیگر سیاروں کے گرد موجود چھلوں کی نسبت پتلے، تنگ اور تاریک ہیں ۔


    ٹیلی اسکوپ نے یورینس کے 27 معلوم چاندوں کو بھی عکس بند کیا۔ ان چاندوں میں اکثر اتنے چھوٹے ہیں کہ تصویر میں واضح نہیں دیکھے جاسکتے جبکہ چھ روشن چاندوں کی نشاندہی صرف 12 منٹ کے ایکسپوژر میں کی گئی۔

    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار

    تصویر کے لیے استعمال کیے گئے نیئر انفرا ریڈ کیمرا(الیکٹرومیگنیٹک اسپیکٹرم میں قابلِ دید روشنی سے زیادہ فریکوئنسی والی روشنی کو عکس بند کرتا ہے) نے نئی تصویر میں دور دراز موجود کہکشاؤں کو بھی واضح عکس بند کیا ہے۔

    انگلینڈ کی ناٹنگھم یونیورسٹی کے ماہر فلکیات مائیکل میری فیلڈ نے کہا کہ یورینس کو اس قسم کی تفصیل سے دیکھنا کتنا حیرت انگیز ہے جو اس سے پہلے صرف وائجر 2 کے اصل میں اس کا دورہ کرنے کے ذریعہ ممکن ہوا تھا-

    سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ویب ایک دن سیارے کے باقی دو بیرونی حلقوں کی بھی تصویر بنانے میں کامیاب ہو جائے گا جو اس پہلی تصویر میں نہیں دکھائے گئے ہیں۔ دوربین فی الحال سیارے کی فالو اپ تصاویر لے رہی ہے۔

    سورج کے حجم سے 30 بلین گنا بڑا بلیک ہول دریافت

    یورینس سورج کا ساتواں سیارہ ہے، اور ہمارے نظام شمسی میں اس کا قطر تیسرا سب سے بڑا ہے یہ ٹیلی سکوپ کی مدد سے پایا جانے والا پہلا سیارہ تھا، یورینس کو 1781 میں ماہر فلکیات ولیم ہرشل نے دریافت کیا تھا یورینس کی سطح ٹھوس نہیں ہے۔ اس کا ماحول بنیادی طور پر کچھ میتھین کے ساتھ ہائیڈروجن اور ہیلیم ہے، جو سورج کی روشنی کی سرخ طول موج کو جذب کرتا ہے جس کی وجہ سے یورینس نیلے رنگ کا دکھائی دیتا ہےسیارہ زمین سے تقریباً چار گنا چوڑا ہے اور ناسا کے مطابق ایک چھوٹے، چٹانی حصے پر مشتمل ہے جس کے ارد گرد گرم، گھنے مادے ہیں جس میں پانی، میتھین اور امونیا شامل ہیں۔

    چونکہ دور دراز کا سیارہ ہر 84 سال میں ایک بار سورج کے گرد چکر لگاتا ہےیہ ایک منفرد زاویہ پر اپنا سفر مکمل کرتا ہے سیارے ایک چپٹی سطح کے ساتھ حرکت کرتے ہیں جب وہ گردش کرتے ہیں۔ عطارد تصوراتی سطح پر کھڑے محور کے گرد گھومتا ہے، جبکہ زیادہ تر دوسرے سیارے اس محور پر گھومتے ہیں جو تھوڑا سا جھکا ہوا ہے –

    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت

    زمین کا جھکاؤ 23.4 ڈگری ہے۔ دوسری طرف، یورینس، بنیادی طور پر اس کے کنارے پر ہے، 98 ڈگری کے زاویہ پر گھومتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، اس کے ایک حصے پر طویل موسموں تک مسلسل سورج کی روشنی پڑتی ہے، جب کہ دوسرے کو گہری خلا کی تاریکی کا سامنا ہے۔

  • موسمیاتی تبدیلیاں،پنجاب میں گرمی کی شدت اورجنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے

    موسمیاتی تبدیلیاں،پنجاب میں گرمی کی شدت اورجنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے

    لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے-

    باغی ٹی وی: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر کوارڈینیشن کی زیر صدارت ہیٹ ویو اور فاریسٹ فائر بارے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سول ڈیفنس، جنگلات، زراعت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ انڈسٹریز حکام شریک ہوئے-

    دنیا بھر میں سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر …

    اجلاس میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق محمود بخاری نےکہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاؤ اور انتظامات بارے پلان پی ڈی ایم اے کو جمع کروائیں۔ محکمہ تعلیم بچوں کے امتحانی شیڈول بارے فی الفور پی ڈی ایم اے کو آگاہ کرے۔

    انہوں نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےہیٹ ویو اورگرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہےجبکہ گرمی کی شدت بڑھنے سے جنگلات میں آتشزدگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے محکمہ جنگلات فاریسٹ فائر سےبچاؤ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر رپورٹ جمع کروائے۔

    دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مزید خطرناک انکشاف

    طارق محمود بخاری نے یہ بھی بتایا کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں، ہیٹ ویو سے بزرگ شہری اور بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ بچاؤ کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس کو موثر آگاہی فراہم کی جائے پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سےانٹارکٹیکا برف کا پگھلاؤ عالمی سمندری نظام درہم برہم کرسکتا …

  • ٹی20 میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی طرح جارح مزاج کپتان کی ضرروت ہے،عاقب جاوید

    ٹی20 میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی طرح جارح مزاج کپتان کی ضرروت ہے،عاقب جاوید

    لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹی20 میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین کے سپرد کرنی چاہیے-

    باغی ٹی وی: لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا کہ بابر بڑے فارمیٹ کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں طویل فارمیٹ کی کرکٹ یعنی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھنی چاہیے،تاہم ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی طرح جارح مزاج کپتان کی ضرروت ہے۔

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    سابق کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے بات کروں تو مستقبل میں ہمارے پاس زیادہ ٹی20 کرکٹ نہیں، ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں شاہین کو بطور ٹی20 کپتان قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے،پی ایس ایل میں شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتیں سب کے سامنے ہیں-

    سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں شاداب اور بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم جارح مزاج انداز میں نہیں کھیل رہی شاہین دلیر فیصلے کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، ان فیصلوں کی وجہ سے اسی وجہ سے وہ بعض اوقات تنقید کی زد میں بھی رہتے ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

  • ڈاکوؤں سے نبرد آزما پولیس اہلکاروں کی سانپ پکڑ کر باربی کیو پارٹی،ویڈیو وائرل

    ڈاکوؤں سے نبرد آزما پولیس اہلکاروں کی سانپ پکڑ کر باربی کیو پارٹی،ویڈیو وائرل

    راجن پورکےکچے کے علاقے میں پولیس کے جوان ڈاکوؤ ں کے ساتھ ساتھ سانپوں کے خلاف بھی آپریشن کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : راجن پورکےکچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف سندھ پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کی سانپ پکڑ کر باربی کیو پارٹی کرنےکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار سندھ میں کچے کے علاقے میں خطرناک سانپ کو پکڑ نے کے بعد سانپ کی کھال اتار کر اس کو مصالحہ لگا رہے ہیں اور لیموں چھڑک رہے ہیں پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم ملک دشمنوں کو بھی اسی طرح لیموں چھڑک کرکھا جائیں گے،پولیس اہلکار نے کہا کہ کوبرا سانپ میں وافر مقدار میں پروٹین ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ مچھلی جیسا ہے-

    ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ ہم نے پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کی زیرکمانڈ ہونے والے انسداد دہشت گردی کے کورس میں سیکھا ہے، وہاں سروائیول ایونٹ میں ہمیں زندہ رہنے اور پروٹین حاصل کرنے کے لیے ایسی چیزیں کھانے کے لیے ہمیں تربیت دی گئی تھی ہم پتے وغیرہ اور سانپ کھا سکتے ہیں یہاں بھی ہم سروائیو ہی کرر ہے ہیں ،21 منٹ میں سانپ پک کر تیار ہو جائے گا-

    ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کوسانپ کے گوشت کو ایک سلاخ میں لگا کوئلے پر پکانے کے بعد چٹخارے لے کر کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہےاہلکاروں نے کہ سانپ کے گوشت کا ذائقہ مچھلی کے ذائقے جیسا ہوتا ہے۔
    https://youtu.be/sdtrpk5klzg
    خیال رہےکہ سندھ اور پنجاب کےکچےکے علاقے میں دونوں صوبوں کی پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے سانپ کھانے والے اہلکاروں کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے خود سانپ کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

    واضح رہے کہ پولیس اہلکار رونتی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔

  • لیک ہونیوالی حساس امریکی دستاویزات میں چین کا روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا انکشاف

    لیک ہونیوالی حساس امریکی دستاویزات میں چین کا روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا انکشاف

    لیک ہونے والی حساس امریکی دستاویزات میں مصر کی جانب سے روس کو 40 ہزار راکٹس خفیہ طور پر دینے کے منصوبے کے بعد اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ دستاویزات میں چین سے روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا بھی ذکر ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیک ہونے والےبہت ساری دستاویزات یوکرین کے میدان جنگ اور روسی جنگی کوششوں سے متعلق ہیں، جن میں سے کچھ اس حد تک دکھاتے ہیں کہ امریکہ نے روسی وزارت دفاع اور روسی تنظیم ویگنر گروپ میں کس حد تک کردار ادا کیا ہے-

    مصر کا روس کو 40 ہزار راکٹس خفیہ طور پر دینے کا منصوبہ

    دستاویزات میں چین کے ہائپرسونک ہتھیاروں، جنگی جہاز اور راکٹ لانچر تجربات کی تفصیل ہے دستاویزات کے مطابق نیٹو ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین کا روس پر حملہ چین کو جنگ میں لاسکتاہے-

    لیک ہونے والی خفیہ امریکی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ امریکا نے جنوبی کوریا پر یوکرین جنگ میں ہتھیار بھیجنے کیلئے دباؤ ڈالا تاہم وہ جنگ زدہ ممالک کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی پالیسی کے تحت امریکا کے ساتھ مزاحم رہاجنوبی کوریا نے گزشتہ سال امریکا کو گولہ بارود فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور امریکا پر زور دیا کہ گولہ بارود یوکرین جنگ میں استعمال نہ ہوں۔

    علاوہ ازیں دستاویزات میں یوکرین جنگ میں مغربی فورسز کی محدود تعداد شامل ہونے کا بھی ذکر ہےدستاویزات میں روسی حمایت یافتہ ہیکروں کا کینیڈین انرجی انفرااسٹرکچرکو نشانہ بنانےکاانکشاف کیا گیا ہے جبکہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح کیا کہ کینیڈین انرجی انفرااسٹرکچرکو سائبرحملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

    ادھر برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس لیک میں سنگین سطح کی غلطی ہے۔

    برطانوی میڈیا نے امریکی دستاویزات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ جنوبی کوریا پر یوکرین جنگ میں ہتھیار بھیجنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، جنوبی کوریا امریکا کو گولہ بارود بیچنے پر رضامند ہوا تاہم اسے خدشہ رہا کہ یہ گولہ بارود امریکا یوکرین بھیج سکتا ہے اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران قومی سلامتی مشیر نے گولہ بارود امریکا کے بجائے پولینڈ کو فروخت کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    برطانوی ادرے کی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دستاویزات افشا ہونے سے جنوبی کوریا کے امریکا، روس سے تعلقات اپ سیٹ ہو سکتے ہیں امریکی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا پرانے اتحادی جنوبی کوریا کی دہائیوں سے جاسوسی کر رہا ہے۔

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    جبکہ جنوبی کوریا نےافشا ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات کوجعلی قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جنوبی کورین حکام کا کہنا ہےکہ امریکی خفیہ دستاویزات میں جنوبی کوریا کےاعلیٰ حکام سےمتعلق معلومات درست نہیں ہےجبکہ امریکا کےجنوبی کوریا کی جاسوسی کرنے کے شبہات بھی غلط ہیں جنوبی کوریا کے صدر اور قومی سلامتی مشیروں کی اعلیٰ سطحی بات چیت میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ امریکا گولہ بارود کا آخری صارف نہیں ہو گا۔

    دوسری جانب سے پینٹاگون نے دستاویزات لیک کو قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    باغی ٹی وی: محکمہ خوراک کی جانب سے جاری گندم کی خریداری مہم میں رکاؤٹ پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت گندم کی خریداری کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا-

    کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    سیکریٹری خوراک ،گندم خریداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کمشنر نصیر آباد نے اجلاس کو بریفنگ دی،اجلاس میں گندم پیدا کرنے والے زمیندار وں کی جانب سے گندم زخیرہ کرنے اور مہنگے داموں بیچنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا-

    اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے باوجود زمینداروں کی گندم بیچنے میں ہچکچاہٹ نا قابل قبول ہے نصیر ڈویژن میں گندم خریداری کے لیۓ عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ کیا گیا –

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امدادی قیمت پر محکمہ خوراک کو گندم نہ بیچنے والے زمینداروں کی گندم بحق سرکار ضبط کی جائے گی حکومت کا گندم کی زخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے لیۓ قانون سازی کی جائے گی-

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ اس سال صوبائی حکومت نے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ گندم خریدنے کی مہم کا آغاز کیا ہے محکمہ خوراک نے ایک ملین بوری گندم کی خرید کا ہدف مقرر کیا ہے-

    چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ گندم پیدا کرنے بڑے زمینداروں کو رضا کارانہ طور پر امدادی قیمت پر گندم کی فروخت پر قائل کیا جائے گندم کی زخیرہ اندوزی کا فائدہ بڑے زمینداروں کو جبکہ نقصان چھوٹے زمینداروں کو ہوگا۔

    چیف سیکریٹری کی کمشنر نصیر آباد کو ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کی ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتخصیص کریک ڈاؤن کیا جائے گندم کی خرید اور ترسیل کے نظام کی مانیٹرنگ کا میکینزم موثر کیا جائے-

    اجلاس کو کوئٹہ کی طرف گندم کی نقل و حمل کا طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خوراک کے دفتر میں قائم کنٹرول روم سے خریداری اور ترسیل کی تمام سرگرمییوں پر نظر رکھی جا ئے گی نوتال چیک پوسٹ پر محکمہ خوراک کا عملہ تین شفٹوں میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرےگا-

    بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

  • کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن ، 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    باغی ٹی وی:ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ مقصود الحسن کےمطابق آپریشن کے دوران 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈاکوؤں کی پناہ گاہیں راکٹ لانچرز سے بھی تباہ کی گئی ہیں جب کہ ڈاکوؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگادی گئی ہے،ڈاکو کچے کے جنگل میں نکل گئے ہیں جن کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

    خاتون کو سنگسار کرنے کا فتویٰ، امام سمیت 4 افراد گرفتار

    دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی ڈاکوؤں کے مبینہ سرپرستوں کوکھُلی وارننگ دے دی،رونتی تھانے کے حفاظتی بند پر قائم چوکی کا افتتاح کرتےہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر تین ماہ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈاکوؤں کے مبینہ سرپرستوں کوکھُلی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے پکے میں موجود سہولت کاروں کو ٹف ٹائم دیں گےآپریشن کے لیے جدید اسلحے کی خریداری کے فنڈز جلد ریلیز ہوں گے-

    شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

  • اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    بدنام زمانہ پیگاسس پروگرام ، جسے جاسوسی کے لیے اسرائیلی نئے آلات نے مختلف ملکوں میں اپوزیشن سیاستدانوں اور صحافیوں کو ہدف بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی : کینیڈین واچ ڈاگ نے منگل کے روز کہا کہ بدنام زمانہ پیگاسس پروگرام سےمشابہت رکھنے والے نئے اسرائیلی ساختہ اسپائی ویئر کو کئی ممالک میں صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

    بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل …

    سٹیزن لیب کے مطابق، سپائی ویئر اور متعلقہ استحصال یا ہیکنگ سافٹ ویئر کو غیر معروف کمپنی QuaDream نے بنایا تھا، جسے ایک سابق اسرائیلی فوجی اہلکار اور پیگاسس تیار کرنے والے این ایس او گروپ کے سابق فوجیوں نے قائم کیا تھا-

    سٹیزن لیب، جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کا مطالعہ کرتی ہے، نے کہا کہ اس نے کم از کم پانچ افراد کی نشاندہی کی ہے جنہیں QuaDream اسپائی ویئر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور شمالی امریکہ، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اورمشرق وسطیٰ میں لوگوں جو نشانہ بنایا گیا –

    اسرائیل، سنگاپور، میکسیکو، بلغاریہ اور امارات سمیت دس ملکوں کے سرورزکو متاثرین کا ڈیٹا پہنچا ہےجبکہ QuaDream نےجن ملکوں کو جاسوسی کے آلات بیچےہیں ان میں سعودی عرب، مراکش،انڈونیشیا اورگھانا بھی شامل ہےمتاثرین میں صحافی، سیاسی حزب اختلاف کی شخصیات اور ایک این جی او (غیر سرکاری تنظیم) کے کارکن شامل ہیں،” اس نے کہا کہ یہ فی الحال ان کی شناخت نہیں کرے گا۔

    بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

    دعویٰ کیا گیا ہےکہ جاسوسی کا نیا نظام کسی بھی شخص کو پتا لگے بغیر اس کے فون کال کی آڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے،کیمرے سے تصاویر لے سکتا ہے اور فون میں موجود تمام مواد کھنگال سکتا ہے، اس سے کلاؤڈ اکاونٹ تک بھی اس کی رسائی ممکن ہے جب کہ ڈیٹا کھنگالنے کے بعد یہ خود کار نظام سے اپنی موجودگی کے تمام شواہد مٹاسکتا ہے۔

    پیگاسس جیسے اسپائی ویئر کو حکومتوں اور دیگر اداکاروں نے مخالفین، میڈیا اور کارکنوں کی جاسوسی کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا ہے۔

    پروگراموں کو کمپیوٹر اور سیل فونز پر فشنگ کمیونیکیشنز اور بیک ڈور کارناموں کے ذریعے رکھا جا سکتا ہے، اور صارف کے علم کے بغیر فون پر معلومات کا سروے اور آپریٹر کو واپس منتقل کر سکتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس نے مارچ کے آخر میں کہا تھا کہ پیگاسس کو حکومتیں "جبر کو آسان بنانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو قابل بنانے کے لیے” استعمال کرتی رہی ہیں۔

    کیا دنیا بھر میں جاسوسی کرنے والے پیگاسس کی مدد واٹس ایپ نے کی اور پاک فوج کیسےمحفوظ رہی؟ پی ٹی اے حکام کے انکشافات

    سٹیزن لیب نے کہا کہ صارفین کے علم میں لائے بغیر ایک بار صارف کے فون یا کمپیوٹر پر رکھنے کے بعد، QuaDream کا اسپائی ویئر کسی فون کال سے آڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے، ڈیوائس کے مائیکروفون سے بیرونی آوازیں ریکارڈ کر سکتا ہے، کیمروں سے تصاویر لے سکتا ہے، اور ڈیوائس کی فائلوں کو تلاش کر سکتا ہے-

    اسپائی ویئر ڈیوائس کے مالک کے کلاؤڈ اکاؤنٹس تک مسلسل رسائی کو فعال کرنے کے لیے اپنے دو فیکٹر تصدیقی کوڈ بھی بنا سکتا ہے۔

    سٹیزن لیب نے کہا کہ اسپائی ویئر میں اپنی پچھلی موجودگی کو چھپانے کے لیے خود کو تباہ کرنے والی خصوصیت شامل ہے، ایک بار جب اسے مزید استعمال نہ کیا جائے۔

    اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟