Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کے نامور سوز خوان، نوحہ خوان اور شاعر عزت لکھنوی کا یومِ وفات

    پاکستان کے نامور سوز خوان، نوحہ خوان اور شاعر عزت لکھنوی کا یومِ وفات

    کبھی کچھ رسمِ دنیا اور کبھی کچھ مصلحت مانع
    حقیقت میں بڑی مشکل ہے جو سچ ہو وہی کہنا

    پاکستان کے نامور سوز خوان، نوحہ خوان اور شاعر عزت لکھنوی کا یومِ وفات

    مرزاآغامحمدعزتالزماں المعروف عزتؔ_لکھنوی 1932ء میں شہر لکھنؤ کے محلہ اشرف آباد میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام آغا محمد بدیع الزماں تھا۔ عزت لکھنوی نے ابتدای تعلیم مدرسہ حسینیہ، اما باڑہ میاں داراب علی خان مرحوم، مولوی گنج لکھنؤ میں حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسہ
    سلطان المدارس نزد میڈیکل کالج لکھنؤ میں بھی زیرِ تعلیم رہے اس کے بعد شیعہ ڈگری کالج، ڈالی گنج لکھنؤ، لکھنؤ کے طالب علم رہے۔

    قانون کی ڈگری انہوں نے لکھنؤ سے حاصل کی۔15؍اگست 1958ء کو ترکِ وطن کیا اور کراچی پہنچے۔ کراچی کے عدالتی ماحول سے بد دل ہو کر بینک افسری کا امتحان دیا اور حبیب بنک کراچی سے منسلک ہو گئے۔ ‘کراچی ٹی، وی اسٹیشن جب قائم ہوا تو اس وقت سے لے کر تادمِ مرگ محرم کے شامِ غریباں کی نشریات میں ان کا پڑھا ہوا نوحہ نشر کیا جاتا رہا 16؍جنوری 1981ء کوانتقال کر گئے۔

    عزتؔ لکھنوی کے یومِ وفات پر منتخب اشعار
    ….
    فکر بدلے گی تو پھر لوگ ہمیں پوجیں گے
    بعد مرنے کے کیا جائے گا چرچہ اپنا
    غیر تو وقت پہ کچھ کام بھی آ جاتے ہیں
    کوئی لیکن کبھی اپنوں میں نہ نکلا اپنا
    لوگ تڑپیں گے اگر یاد کبھی آئے گی
    ایسا اسلوب یہ انداز یہ لہجہ اپنا
    ———
    کبھی کچھ رسمِ دنیا اور کبھی کچھ مصلحت مانع
    حقیقت میں بڑی مشکل ہے جو سچ ہو وہی کہنا
    ———
    اک محبت ہے فقط وجہِ بہارِ زندگی
    ورنہ اس دنیا میں کیا رکھا ہے انساں کے لیے
    ———
    آپ خوب واقف ہیں، دل کی جو تمنا ہے
    حُکم کیا ہے اے مولا، چپ رہوں میں یا مانگوں
    ———
    ناقدریِ زمانہ کی تلخی سے بے نیاز
    اچھے ہیں جن کے پاس متاعِ ہنر نہیں

  • پاکستان کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر کا یوم پیدائش

    پاکستان کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر کا یوم پیدائش

    معروف پاکستانی اداکارہ اور شاعرہ حنا دلپذیر المعروف مومو کا یوم پیدائش ہے-

    باغی ٹی وی: مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ اور شاعرہ حنا دلپذیر خان 16 جنوری 1966 میں کراچی میں پیدا ہوٸیں انہوں نےاپنے فنی کیریٸر کا آغاز 42 سال کی عمر میں 2008 میں فصیح باری خان کی ٹیلی فلم ” برنس روڈ کی نیلوفر ” سے کیا جس میں انہوں نے سعیدہ کے نام سے کردار ادا کیا۔

    انہوں نے ڈارامہ سیریل بلبلے میں ” مومو” کے نام سے مزاحیہ کردار ادا کیا جس سے انہیں بےپناہ شہرت اور مقبولیت حاصل ہوٸی اور اب وہ عوام خاص طور پر بچوں اور خواتین میں ” مومو” کے نام سے ہی جانی جاتی ہیں ۔ ان کے دیگر ڈراموں میں خاتون منزل، باندی، تم ہوکے چپ ، قدوسی کی بیوہ، عینی کی آٸے گی بارات، لیڈیز پارک اور گوگلی محلہ وغیرہ شامل ہیں ۔

    حنا نے دلپذیر خان نامی ایک نوجوان سے اپنی پسند کی شادی کی جس سے انہیں ایک بیٹا مصطفی دلپذیر پیدا ہوا ، ابھی وہ تین سال کا تھا کہ دلپذیر خان نے اپنی بیوی حنا المعروف موموکو ہنسی مذاق میں طلاق دے دی حنا عرف مومو نے اس کے بعد ابھی تک دوسری شادی نہیں کی –

    اعجاز اسلم نے اپنے دوست کو کیوں رلا دیا ؟

    حنا اردو میں شاعری بھی کرتی ہیں انہوں نے اب تک 100 سے زاٸد غزلیں لکھی ہیں جن کو وہ کتابی شکل دے کر شعری مجموعہ شاٸع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

    آغا نیاز مگسی

  • ہرفرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،بل گیٹس

    مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ ہر فرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : 2015 میں پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا تھا تاہم اب بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکے گی۔

    سمندری سیپی سے تیار ماحول دوست ہیلمٹ


    یہ پیشگوئی بل گیٹس نے سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں بات کرتے ہوئے کی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ہونے والے کام میں کافی تیزی آئی ہے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ناقص کوششوں کی وجہ سے انسانی حالات میں بہتری کے لیے ہونے والی پیشرفت بھی سست رفتار ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں 10 فیصد سے زیادہ بچے 5 سال کی عمر سے پہلے ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 30 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب مقدار میں خوراک دستیاب نہیں تمام تر حالات کے باوجود مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہم بھیانک نتائج سے بچ سکتے ہیں-

    خیال رہے کہ بل گیٹس نے ایک جوہری کمپنی ٹیرا پاور کی بنیاد رکھی ہے جبکہ بریک تھرو انرجی نامی کمپنی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے متعدد جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے،علاوہ ازیں بل گیٹس نے مصنوعی گوشت کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کیا ہے۔

    واٹس ایپ نےصارفین کی آسانی کیلئےتصاویر اورویڈیوزکا نیافیچرمتعارف کرا دیا

    انہوں نے بتایا کہ مصنوعی گوشت سے تیار ہونے والی مصنوعات کا شیئر تو ابھی نہ ہونے کے برابر ہے مگر یہ گوشت کے متبادل ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ماحول دوست مصنوعات سستی ہوں، یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم دنیا بھر کے ممالک سےتبدیلی لانےکا مطالبہ کرسکتے ہیں، اگر ان مصنوعات کی لاگت زیادہ ہوتوہم کامیاب نہیں ہوسکتےہر فرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے آپ ایک ووٹر، خریدار اور ایک ورکر ہیں، ان تمام کرداروں میں آپ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں-

    انہوں نے بتایا کہ میرے پاس امریکہ میں 1/4000 سے بھی کم کھیتی ہے۔ میں نے ان فارموں میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ انہیں مزید پیداواری بنایا جا سکے اور مزید ملازمتیں پیدا کی جا سکیں۔ اس میں کوئی بڑی اسکیم شامل نہیں ہے – درحقیقت یہ تمام فیصلے پیشہ ورانہ سرمایہ کاری ٹیم کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

    جرمنی کا پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    بہت امیر لوگوں کو میرے خیال میں انہیں بہت زیادہ ٹیکس ادا کرنا چاہئے اور انہیں وقت کے ساتھ ساتھ اپنی دولت کو چھوڑ دینا چاہئے۔ یہ میرے لیے بہت پورا کرنے والا رہا ہے اور یہ میرا کل وقتی کام ہے مجھے حیرت ہے کہ ٹیکس میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا۔ مثال کے طور پر کیپیٹل گین کی شرحیں عام آمدنی کی شرح کے برابر ہوسکتی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ بہت سارے لوگوں کے لیے چیزیں مشکل ہیں۔

    واضح رہے کہ بل گیٹس سے قبل اکتوبر 2022 میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کیجانب سے جاری ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا ہدف حاصل کرنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے یا فیچر متعارف کرا دیا

  • یوکرین میں روس کا عمارت پر حملہ،بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی

    یوکرین میں روس کا عمارت پر حملہ،بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی

    یوکرین کے شہر دنیپرو میں عمارت پر روس کے میزائل حملے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر دنیپرو کا کہنا ہے کہ روسی میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت کے ملبے تلے اب بھی 40 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں، روسی حملے کے بعد دنیپرو میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 40 گھنٹوں سے جاری ہے۔

    روس پاکستانی آلو سے اعلٰی معیار کی شراب بنا رہا ہے،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیپرو میں عمارت پر ہونے والے میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے دنیپرو میں ہفتےکو روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    اس حوالے سے جرمنی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں ہونے والے جنگی جرائم کے ذمہ دار روسی رہنما اور فورسز ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ کے سابق اہلکار اسکاٹ ریٹر نے کہا تھا کہ روس پر جنگ کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا نتیجہ ایٹمی جنگ کی صورت میں برآمد ہو سکتا ہے۔

    روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    اقوام متحدہ کے سابق اہلکار اسکاٹ ریٹر نے شیلر تھینک ٹینک میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی منقطع کر دیں اور وہ یوکرین کی جیت کا مفہوم ایک طرف رکھ کر ہونے والے نقصانات اور تباہی کو تسلیم کریں۔

    اقوام متحدہ کے سابق اہلکار نے جرمنی میں ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں روس کو یوکرین کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی معاہدے سے قبل روس کو مجبور کرنے کا نتیجہ الٹ نکل سکتا ہے اور اس سے روس کا ردعمل اور سخت ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کے زور پر روس کو مجبور کرنے کا عمل حالات کو مزید کشیدہ کر سکتا ہے جس سے ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔

    روس پردباواتنا نہ بڑھائیں کہ جواب ایٹمی حملے کی صورت ملےگا:اہم شخصیت کا اعلان

  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    کراچی: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 سیکشن 10 کے تحت لوکل کونسلوں کی تعداد مہیا کرنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے، سندھ حکومت نے لوکل کونسلزکی تعداد الیکشن کمیشن کو فراہم کی، الیکشن کمیشن اسی تعداد کے مطابق حلقہ بندیاں کرنےکا پابند تھا اور الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق شفاف انداز میں حلقہ بندیاں کیں۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سندھ کی حلقہ بندیوں کا اسلام آباد کی حلقہ بندیوں سےکوئی تعلق نہیں، اسلام آباد میں انتخابی شیڈول کے دوران یوسیزکی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی101 یوسیزپر7سے 10 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے لہٰذا الیکشن کمیشن پرلگائے تمام الزامات غلط اور قانون کے منافی ہیں، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا بیان غلط اور عوام کو گمراہ کرنےکے مترادف ہے، ان کا بیان ظاہرکرتا ہے کہ ان کی الیکشن قوانین سےواقفیت کم ہے۔

    چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

    ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کررہا ہے، الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی فہرستوں کو منجمد کردیا جاتا ہے اس لیے شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر کا اندراج یا اخراج نہیں کیا جاسکتا، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول 29 اپریل2022 کوجاری کیا گیا اور29 اپریل کی انتخابی فہرستوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2022 کو جاری انتخابی فہرستیں آئندہ عام انتخابات میں استعمال کی جائیں گی۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی…

  • آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی

    اسلام آباد: حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپٹما نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کاٹن امپورٹ کے لیے دو ارب ڈالر قرض پاکستان کو فراہم کرے، پاکستان میں کاٹن کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، پاکستان کو بارشوں اور سیلاب کے باعث سالانہ 5 ملین بیلز کا نقصان ہوا۔

    ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

    خط میں اپٹما نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کی تباہی کے باعث محض کاٹن کی فصل کو 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جون تا اکتوبر 2022ء کے دوران سیلاب کے باعث پاکستان کو15.2 ارب ڈالرکا معاشی نقصان ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی کاٹن کی پیداوار انتہائی حد تک کم ہونے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں سیزن کیلئے پاکستان کو 10 ملین کاٹن بیلز امپورٹ کی ضرورت ہے،امریکی قرض کی رقم سے لاکھوں لوگوں کا روزگاربچ جائے گا، قرض سے پاکستان کے بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری آئے گی-

    چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

  • ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے،شاہد آفریدی

    ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے،شاہد آفریدی

    شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں کیونکہ انہوں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔

    شاہد آفریدی کابطور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری پوری ہونے پر پیغام

    وائرل ہونے والے کلپ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پٹھانوں کے خاندانوں میں بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹا نہیں ہے تو تعویذ بناؤلیکن میں ان چیزوں کے سخت خلاف ہوں میں اپنی اہلیہ کو کئی بار حدیث سنائی کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن پر ہمارا ایمان اور یقین ہے،اللہ تعالی نے باپ، بیٹی اور ماں ، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، اہلیہ کو پتا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں اس لیے میری اہلیہ بھی کافی ریلیکس ہیں۔

    بیٹیوں سے تعلق پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں اور الحمد اللہ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔

    ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

  • ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے تین ناموں پر غور شروع کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب نگراں وزیراعلٰی کے تقرر کے لیے ن لیگ نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔

    مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا جبکہ قیادت نے سینئر رہنماؤں سے نگراں وزیراعلی کے لیے مزید نام بھی طلب کئے ہیں-

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے قائم مقام وزیراعلی چوہدری پرویز الہی اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلی کی تقرری کے لیے خط لکھ رکھا ہے، حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا ، سمری کے 48 گھنٹے پورے ہونے پر اسمبلی اور کابینہ خود بخود تحلیل ہوگئی تھی اب حکومت اور اپوزیشن مل کر 7 روز میں نگراں وزیراعلیٰ کا مقرر کریں گے۔

    گورنرپنجاب کا اسمبلی تحلیل کرنےسےانکار:اسمبلی پھربھی تحلیل ہوگئی

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، سمری پر دستخط نہ کرنے سے آئینی عمل میں رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین و قانون میں آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

    قبل ازیں واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسملبی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی۔اس سے قبل انہوں نے عدالتی حکم کی روشنی میں پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، اعتماد کے ووٹ کی قرار داد کے حق میں 186 اراکین نے ووٹ دیا تھا تاہم اپوزیشن نے اس عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

  • ڈولفن پولیس نے ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

    ڈولفن پولیس نے ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے شفیق آباد کے علاقے سے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تعاقب کے بعد راؤنڈ اپ کرلیا۔

    داماد نے سسرال میں کیا گھناؤنا کام ،سن کر ساس بھی دنگ رہ گئی

    ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پستول، موبائل و موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان نے راوی روڈ، اسلامپورہ، شفیق آباد اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان سفیان اور ذوالفقار ریکارڈ یافتہ ہیں، ڈولفن نے تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا۔

    قبل ازیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس رورل زون نے گزشتہ سات ماہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث 62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 کو گرفتار کرکے9 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کیا ،،جس میں7 مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں ، قتل اوراندھے قتل میں ملوث 76ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا گیا –

    ٹھٹھہ: بائی پاس پر ڈمپر اور کار میں تصادم 2 بچوں سمیت 4 زخمی

    اغو اء کے مقدما ت میں ملوث 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، جبکہ اغو اءبر ائے تا وان کے ایک مقدمہ میں ملوث پا نچ اغو اءکا روں کو گرفتار کرکے مغوی کو بغیر تا وان دئیے بحفاظت با زیا ب کر الیا، ڈکیتی ، ڈکیتی معہ قتل، رابری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 459ملزمان کو گرفتار کیاگیا-

    اسی طرح منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 547 ملزمان سے 134کلوگر ام چرس، 75کلو ہیرو ئن گرام ہیروئن، 2383 گرام افیون، 4619 گرام آئس ،1961 بوتلیں ،2785 لیٹر شراب برآمد کرلی، اسی طرح ملزمان سے 294 پسٹل،15عدد رائفلیں/کا ربین اور18 کلا شنکوفیں معہ ایمو نیشن برآمد کیا گیا،اسی عر صہ کے دوران پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 288 پیشہ ور بھکا ریو ںکو گرفتار کرلیاگیا-

    62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 ملزم گرفتار

  • شُترمُرغ کے 4000 سال  قدیم انڈے دریافت

    شُترمُرغ کے 4000 سال قدیم انڈے دریافت

    تل ابیب: ماہرین کو 4000 سال سے زائد پُرانا شترمرغ کا انڈہ ملا ہے-

    باغی ٹی وی : اسرائیل کے محکمہ آثار کے مطابق ریگستانی علاقے نگیوو میں ایک مقام پر شترمرغ کے ہزاروں برس قدیم انڈوں کی باقیات ملی ہیں اور اس کے پاس ہی آگ لگانے کے لیے بنایا جانے والا ایک گڑھا بھی ملا ہے۔

    ایمیزون جنگلات کی تباہی سے ہمالیہ اورانٹارکٹک کی برف میں بھی کمی ہوسکتی ہے

    ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں انسانوں نے عارضی پڑاؤ کیا تھا جو 200 مربع میٹر وسیع تھا یہاں سے گزرنے والے خانہ بدوشوں نے شترمرغ کے انڈوں کو پکا کر کھایا ہوگا کیونکہ ساتھ ہی آگ سے جھلسے ہوئے چھوٹے بڑے پتھر بھی ملے ہیں علاوہ ازیں شترمرغ کےشکستہ انڈے بھی پائے گئے ہیں جو سب سے اہم دریافت ہے انسانی تاریخ میں شترمرغ کے انڈے کے یہ قدیم ترین آثار ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں سے کوچ کرنے کے بعد ریگستانی مٹی نے تھوڑے ہی عرصے میں پوری جگہ پرایک دبیز چادر کی شکل اختیار کرلی تھی اور اب ہزاروں سال بعد اسے ماہرین نے دوبارہ دریافت کیا ہے-

    جنوب مغربی امریکہ کی آب و ہوا مسلسل گرم اور خشک،بوٹانیکل گارڈن تتلیوں کے لیےبہترین…

    کھدائی کے ڈائریکٹر لارین ڈیوس نے کہا کہ ماہرین آثار قدیمہ نے پتھر کے اوزار اور مٹی کے برتنوں کے ٹکڑوں کا بھی پتہ لگایا، لیکن یہ کہ انڈے "واقعی خاص تلاش” تھے،19ویں صدی تک اس علاقے میں جنگلی شتر مرغ عام تھے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ اس خطے میں شترمرغ اسی طرح عام تھے جیسے آج گائے اور دیگر جانور پائے جاتے ہیں انیسویں صدی کے اوائل میں شترمرغ یہاں سے غائب ہوگئے تھے بعض انڈے بہت اچھی حالت میں ہیں جن کا بغورمطالعہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب قدیم انسانی حیات میں شترمرغ اور ان کے انڈوں کی اہمیت بھی سامنے آئی ہے۔ شترمرغ کے ایک انڈے میں مرغی کے 25 انڈوں کے برابر غذائیت ہوتی ہے پھر اس میں زائد سفیدی اور زردی کی وجہ سے لوگ اسے پسند کیا کرتےہوں گے علاوہ ازیں انڈے کے خول کو آرائش اور دیگر امور میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔


    واضح رہے کہ عموماً آثارِ قدیمہ سے انڈے نہیں ملتے اور یوں یہ ایک اہم دریافت ہے۔

    ماہرین فلکیات کا زمین کےمدارمیں گردش کرتےسیٹلائٹس پرگہری تشویش کا اظہار