Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارت کے مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات ،پرتشدد ہنگامے ،گرفتاریں ،انٹرنیٹ سروس بند

    بھارت کے مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات ،پرتشدد ہنگامے ،گرفتاریں ،انٹرنیٹ سروس بند

    بہار: بھارت کے مغربی بنگال میں بھڑکنے والے فرقہ وارانہ فسادات، پرتشدد ہنگاموں اور جھڑپیں جاری ہیں-

    باغی ٹی وی: رواں ہفتے کے آغاز میں بنگال کے علاقے ہاوڑہ میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔


    بھارتی خبررساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے ہگلی میں اس وقت ایک مرتبہ پھر ہنگامے پھوٹ پڑے جب بی جے پی کی جانب سے رام نومی کے حوالےسےجلوس نکالا جا رہا تھا جھڑپوں میں فرقہ وارانہ فسادات، پرتشدد ہنگاموں مرکز کی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایم ایل اے زخمی ہو گئے ہیں جب کہ حکومت نے علاقے میں انٹرنیٹ بند کردیا ہے۔

    انڈیا کی دفاعی برآمدات میں 10 گُنا اضافہ

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے اتوار کے دن رام نومی شوبھا یاترا میں شرکت کی جب کہ زخمی ایم ایل اے بیمن گھوش کو اسپتال میں داخل کرا دیاگیا ہےمقامی انتظامیہ اورعلاقہ پولیس کےمطابق حکومتی ہدایات پرموبائل وانٹرنیٹ سروسز آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے بند کردی گئی ہیں اور بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔


    پولیس ذرائع نے اس حوالے سے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ رام نومی کے جلوس نے ڈی جے کے ساتھ اونچی آواز میں موسیقی بجائی جب کہ کچھ لوگوں نے ایک مسجد کے سامنے تلواریں اٹھائیں نکالی جانے والی ریلی دیر سے شروع ہوئی جب کہ اسی دوران یہ بات بھی پھیل گئی کہ کچھ لوگوں نے ایک مسجد کو نشانہ بنایا ہے پتھر پھینکنے کے دوران لوگوں کو حفاظت کے لیے جائے وقوع سے تیزی کے ساتھ بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

    بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ تشدد کے ذمہ داروں کو آج رات گرفتار کیا جائے گا اور انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔

    میری ایجاد کردہ ڈیوائس اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہے،موبائل فون کے موجد کا …


    واضح رہے کہ گزشتہ دو دن سے جاری فرقہ وارانہ فسادات کے بعد بھارتی ریاست بہار میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں، اتوار کو ایک درجن سے زائد افراد کو اس حوالے سے گرفتارکیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا نے ہندو تہوار رام نومی کےدوران جمعرات اور جمعہ کومغربی بنگال، مہاراشٹر اور گجرات میں فرقہ وارانہ تصادم کی اطلاعات دی تھیں اور بتایا تھا کہ اس دوران گاڑیوں اور گھروں کے ساتھ ساتھ دکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں بھارتی حکام نے مشرقی بھارت کے کچھ حصوں میں اینٹی رائٹس پولیس متعین کر کے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز منقطع کر دی ہے۔

    4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف …

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور دیگر دائیں بازو کے گروپ تشدد کے پیچھے ہیں بی جے پی نے ان الزامات کی تردید کی اور معاملے کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ،قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں جاری ہیں،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہےمحکمہ موسمیات کے مطا بق ملک کے بالائی علاقوں میں پیر اور منگل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے –

    مزید خالی چیک نہیں؛ سعودی حکام کا سخت پیغام

    محکمہ موسمیات کے ،طابق مغربی ہوائیں آج رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، چارسدہ ، نوشہر ہ، ایبٹ آباد میں بار ش متوقع ہے۔ اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، گوجرنوالہ، لاہور، فیصل آباد میں بھی برش ہوگی، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    سعودی عرب کا مئی سے تیل کی پیداوار میں کمی کافیصلہ

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہے گا شہر قائد میں تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے،آج اور کل کراچی سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی تیز سمندری ہوائیں چلیں گی، شہر کا مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چند ایک مقامات پر گہرے بادل بن سکتے ہیں، البتہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اور شہر میں گرمی کی شدت میں اگلے ہفتے سے واضع طور پر اضافے کا امکان ہے، اس دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2023 تک فعال ہو جائے گا

  • رستم پاکستان فائنل دنگل 7 مئی کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا

    رستم پاکستان فائنل دنگل 7 مئی کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا

    لاہور: رستم پاکستان فائنل دنگل سات مئی کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس،می پاکستان واپڈا کے زمان انور جانی گوجرانوالہ اور پاکستان آرمی کے محمد آصف بہاولپور کا جوڑ پڑے گا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب اینڈ یوتھ افیئرز کے اشتراک سے ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے کشتی کے اس فائنل مقابلے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ زمان انور جانی نے شہزاد پیچار کو سیمی فائنل میں زیر کیا تھا۔

    محمد آصف نے طیب رضا کے خلاف کامیابی پائی تھی۔ تیسری پوزیشن کے لیے طیب رضا واپڈا اور آرمی کے شہزاد پیچار مظفر گڑھ کا جوڑ پڑے گا۔ پاکستان ریسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار،کے مطابق حکومت پنجاب کے تعاون سے ہونے والے اس دنگل میں مجموعی طور پر سات مئی کو ٹائٹلپنجابیوں فائیٹ سمیت تیس کشتیوں کے چھوٹے بڑے مقابلے ہوں گے۔

    حکومت پنجاب دیسی کشتی کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی ہےرستم پاکستان دنگل کےلیےمشیر کھیل وزیراعلیٰ وہاب ریاض، سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان، ڈائریکٹر سپورٹس عمیرحسین۔ڈائریکٹر ندیم قیصر کی نگرانی میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ رستم پاکستان فائنل کے فاتحین میں ایک بڑی انعامی رقم مختص کی جارہی ہے۔

  • لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار

    لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار

    لاہور میں قتل ہونے والے ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق فرحت عباس شاہ کے قتل میں بھابھی ملوث ہے جسے گرفتار کر لیا ہے، فرحت عباس شاہ بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے-

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابق ایس پی کی ہوئی موت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کر کے سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کر دیا تھا، سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک

    واضح رہے کہ ملت پارک کے قریب نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سابق ایس پی فرحت عباس زخمی ہوئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انکی موت ہو گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق سابق ایس پی فرحت عباس کو دو گولیاں لگی انہیں گھر کے قریب ہی نشانہ بنایا گیا پولیس حکام کے مطابق سابق ایس پی فرحت عباس پرحملہ کرنیوالاملزم اکیلا تھا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا-

    وزیرآباد ،کمرہ عدالت میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت

    سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا سی سی پی او نے حکم دیا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتل کو ٹریس کیا جائے-

  • مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ

    مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ

    نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے توکیا اس وقت یہ بحث کی جائیگی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہوگا کہ سب ملکر آگ بجھائیں؟ موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سرجوڑکرملک کوبچائیں-


    انہوں نے مزید لکھا کہ قرآن کریم فرماتاہے کہ "تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لئے اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراو اوراللہ سے ڈرو تاکہ تمھارےساتھ رحمت کامعاملہ کیا جائے ” عوام اور بااثرحضرات کافرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پرعمل کرکے رھنماوں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں-


    مفتی تقی نےکہا کہ فوج اور عدلیہ کو یقیناًسیاست میں دخل نہیں دینا چاہئیے لیکن ایسے سنگین حالات میں جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر غیرجانب داری سے خالص ملک کے مفاد اور قومی سلامتی کے لئے مسئلے کاحل نکالنا انکا فرض بنتا ہے اللہ تعالی اسکی توفیق عطا فرمائے آمین-

  • گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام

    گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ چاند رات کو گورنر ہاؤس سندھ میں خواتین کیلئے مفت مہندی لگانے کا اہتمام ہو گا۔

    باغی ٹی وی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے بہادرآباد پہنچے جہاں انہوں نے عوام سے ملاقات کی اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ جاؤں گا اور صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا۔

    گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ

    انہوں نے کہا کہ ہر صاحب اختیار کو عوام کے درمیان جانا چاہیے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں،تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔ چاند رات کو گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام کیا گیا ہے۔

    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار

    قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا پولیس حکام کے مطابق سیکيورٹی گاڑی کوحادثہ پرائیوٹ گاڑی کی ٹکرسے پیش آیاحادثہ ڈيفنس شاہین بخاری سگنل کے قریب یوٹرن پر پیش آیا۔ پولیس کےمطابق ٹریفک حادثے میں سیکيورٹی گاڑی سے گرکر2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے-

    حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال

  • ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار

    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار

    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا کی جانب سے 2023 کے دوران کسی وقت 4 جی کنکٹویٹی کی سہولت فراہم کرنے والے سیٹلائیٹ کو چاند پر بھیجا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: "سی این بی سی” کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمس 3 مشن کے تحت جو انسان 5 دہائیوں بعد پہلی بار چاند کی سرزمین پر قدم رکھیں گے، وہ وہاں 4 جی نیٹ ورک کی بدولت سوشل میڈیا سائٹس پر سیلفی شیئر کر سکیں گے۔

    بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

    فن لینڈ کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیااس سال کے آخر میں چاند پر ایک 4G موبائل نیٹ ورک شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، چاند کی دریافتوں کو بڑھانے کی امید میں اور سیٹلائٹ سیارے پر انسانی موجودگی کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے نوکیا کی جانب سے 2023 کے دوران کسی وقت 4 جی کنکٹویٹی کی سہولت فراہم کرنے والے سیٹلائیٹ کو چاند پر بھیجا جائے گاکمپنی کی جانب سے اس کا عندیہ فروری 2023 کے آخر میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران دیا گیا تھا۔

    نوکیا کے پرنسپل انجینئر لوئس ماسٹرو روئز ڈی ٹیمینو نے اس ماہ کے شروع میں بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس ٹریڈ شو میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ فینیش ٹیلی کمیونیکیشن گروپ آنے والے مہینوں میں اسپیس ایکس راکٹ پر نیٹ ورک کو لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    28 مارچ کوآسمان پر پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے

    لینڈر اور روور کے درمیان ایک LTE کنکشن قائم کیا جائے گابنیادی ڈھانچہ شیکلٹن کریٹر پر اترے گا، جو چاند کے جنوبی حصے کے ساتھ واقع ہےنوکیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو خلا کے انتہائی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اس نیٹ ورک کو ناسا کے آرٹیمس 1 مشن کے اندر استعمال کیا جائے گا، جس کا مقصد 1972 کے بعد چاند کی سطح پر چلنے کے لیے پہلے انسانی خلابازوں کو بھیجنا ہے۔

    امریکی اسپیس کمپنی Intuitive Machines کی جانب سے رواں سال اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے نووا سی لینڈر چاند پر بھیجا جائے گا جس کے ساتھ نوکیا کا 4 جی بیس اسٹیشن بھی ہوگا لینڈر اور بیس اسٹیشن کے ساتھ ایک سولر پاور سے کام کرنے والا روور بھی اس مشن کا حصہ ہوگا۔

    پاکستان میں فیس بک اور انسٹاگرام کو ویریفائیڈ کروانے کی فیس کتنی اور کن شرائط …

    جب یہ بیس اسٹیشن چاند کے Shackleton crater پر پہنچ جائے گا تو روور اور لینڈر کی جانب سے 4 جی ایل ٹی ای کنکشن کو قائم کیا جائے گاکمپنی کو توقع ہے کہ اس نیٹ ورک سے چاند پر مستقبل کے انسانی تحقیقی مشن کو معاونت ملے گی آرٹیمس مشن میں شامل افراد ایک دوسرے سے اس نیٹ ورک کے ذریعے رابطے میں رہ سکیں گے جبکہ رئیل ٹائم میں زمین پر ویڈیو اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ ڈیٹا بھیج سکیں گے۔

    ابھی چاند پر اس 4 جی سیٹلائیٹ کو بھیجنے کی تاریخ طے نہیں ہوئی مگر ماہرین کے خیال میں 2023 میں ایسا ہونے کا قوی امکان ہے اگر چاند پر یہ موبائل نیٹ ورک کام کرنے لگتا ہے تو یہ خلا میں پہلا 4 جی سسٹم ہوگا جس سے چاند کی سطح پر رہتے ہوئے بھی رابطوں، تیز انٹرنیٹ اور دیگر کاموں میں مدد مل سکے گی۔

    ناسا کی جانب سے 2020 میں فن لینڈ کی کمپنی کو چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا کام سونپا تھا اور جب سے اس کی تیاریاں کی جا رہی تھیں یہ نیٹ ورک بہت زیادہ درجہ حرارت، ریڈی ایشن اور خلائی ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔

    واٹس ایپ میں وائس چیٹ اور کال میں تبدیلیاں متوقع

  • چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال

    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال

    لاہور:صحت کی دیکھ بھال کیلئے قائم خیراتی ادارہ رحمت علی میموریل ٹرسٹ لگن اور دلجمعی سے پسماندہ عوام کی خدمت میں مامور ہے-

    باغی ٹی وی: رحمت علی میموریل ٹرسٹ (CRAMT)، ٹاؤن شپ، لاہور، ایک خیراتی ادارہ جو 1976 میں پسماندہ عوام کے لیے صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کی خدمات انجام دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    خدمت انسانیت کا اجر دنیا میں نہیں بلکہ رب آخرت میں دیں گے، موجودہ حالات میں جہاں وطن عزیز پاکستان میں مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، گھروں میں فاقے تو علاج کے لیے بھی کچھ نہیں، زندہ رہنے کے لئے بھی انسانی ضروریات کو پورا کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہو تو ایسے میں وہ ادارے ، افراد جو غریب عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہیں کسی نعمت سے کم نہیں، انہی اداروں میں سے ایک چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ہے جس کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں-

    لاہور میں موجود اس ادارے نے عوامی خدمت میں وہ مثال قائم کی ہے جو شاید حکومتیں بھی نہیں کر سکتیں، خدمت انسانیت کا یہ کام پاکستانی قوم کے تعاون سے ہی ممکن ہو رہا ہے ، رمضان برکتوں والا مہینہ چل رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہ مبارک میں چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ انکی خدمت انسانیت کہ شمع جلتی رہے-

    ڈاکٹر ایس ایم کے واسطی جو لاہور کے مشہور چائلڈ اسپیشلسٹ تھے ،انہوں نے چند دوستوں کے ساتھ مل کر 70کی دہائی میں چوہدری رحمت علی کے نام پر ٹرسٹ بنانےکی ٹھانی۔ڈاکٹر رشید چوہدری اوردیگر احباب کےساتھ مل کرجو پودا انہوں نے لگایا آج اس شجرسایہ دار کےتحت ایک ہسپتال ، ایک گرلز کالج،ایک گرلز اسکول، ایک بوائز اسکول ،ایک مسجد اور اس سے ملحق ایک مدرسہ قائم ہیں-

    رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے سماجی خدمت کے شعبے درج ذیل ہیں۔

    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ہسپتال سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ لوگ مستفید ہو تے ہیں ، غریب اور مستحق افراد کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔ٹرسٹ کے زیر اہتمام بوائز ہائی اسکول،گرلز اسکول،گرلز ڈگری کالج میں طلباء طالبات کی تعداد 2000سے زائد ہے۔

    ماہانہ فیس انتہائی کم،تاہم ذہین و مستحق طلباء طالبات کو فیس میں خصوصی رعایت جبکہ انتہائی ضرورت مند طلباء کومفت تعلیم کی سہولت میسر ہے۔جامعہ مسجد رحمت و دارالعلوم میں بچوں کو حفظ قرآن،ناظرہ تجوید و درس نظامی کی مفت تعلیم جبکہ ان بچوں کے کھانے پینے ،علاج اور رہائش کے اخراجات بھی ادارہ کے ذمہ ہیں۔

    48 بستروں والا ہسپتال ہے جس کی او پی ڈی میں مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو چیک کیا جاتا ہےسپتال نے پچھلے سال 160,000 سے زیادہ مریضوں کی علاج معالجہ کیا او پی ڈی کے مریضوں سے انتہائی کمزور افراد کو اعلیٰ معیار کی مشاورت اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے 50 روپے کی معمولی فیس لی جاتی ہے۔

    ایک مسجد اور ایک رہائشی سہولت کا انتظام ہے جس میں حفظ اور قرآن سیکھنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔

    چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ٹاؤن شپ، لاہور کے صدرڈاکٹر عثمان واسطی کا کہنا ہےکہ جاری خدمات کو برقراررکھنے اور خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے، کمیونٹی کی مالی مدد ٹرسٹ کے لیے ایک ضروری لائف لائن ہے بورڈ آف ٹرسٹ کیجانب سے شہریوں سے درخواست کی کہ آپ زکوٰۃ اور عطیات کے ذریعے اس سماجی بہبود کے منصوبے کو تقویت دیں ہم آپ کی ہمدردی اور حمایت کے لیے پیشگی شکریہ ادا کرتے ہیں آپ کے قیمتی تعاون کا انتظار رہے گا۔

    ٹرسٹ کے ماہانہ کل اخراجات ایک کروڑ سے زائد ہیں جبکہ توسیع اور مزید سہولیات کے لئے عطیات اور مالی معاونت کا تخمینہ الگ جو احباب اس شجر سایہ دار کا سایہ پھیلانے میں زکوۃ، عطیات و صدقات کے ذریعے سےشامل ہو سکیں۔اس میں انکی دنیا اور آخرت کی بھلائی بھی ہے اور معاشرے کا حق داروں کا حق بھی ادا ہونے کی صورت بھی ہےچوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے لیے اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات فراہم کرنے کے لیے تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    آن لائن ڈپازٹ کے لیے؛

    1-نیشنل بینک آف پاکستان (ٹاؤن شپ لاہور)
    اکاؤنٹ کا عنوان: Ch. رحمت علی میموریل ٹرسٹ ہسپتال
    بینک اکاؤنٹ: 1669003035978601 (برانچ کوڈ 1669)
    IBAN نمبر: PK70NBPA1669003035978601

    2- بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ (اکبر چوک، پیکو روڈ لاہور)
    اکاؤنٹ کا عنوان: Ch. رحمت علی میموریل ٹرسٹ
    بینک اکاؤنٹ: 201139351240201 (برانچ کوڈ 2011)
    IBAN نمبر: PK84BKIP0201139351240201

    3- علاوہ ازیں عطیات جمع کرنے کے لیےاس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں :
    042-35154812، 0309-3330125

    چودھری. رحمت علی میموریل ٹرسٹ 45-سوک سینٹر، ڈاکٹر واسطی چوک،ٹاؤن شپ، لاہور میں واقعہ ہے چودھری. رحمت علی میموریل ٹرسٹ پنجاب چیریٹی کمیشن (پی سی سی)پاکستان سینٹر فار فلانتھراپی (PCP کی جانب سے رجسٹرڈ ہے، تمام عطیات انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 2 (36) کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں ٹرسٹ عطیات/فنڈز کا انتظام ایک اچھی طرح سے طے شدہ نظام کے ذریعے کرتا ہے۔

    ویب سائٹ:
    www.chaudhryrahmatalitrust.com

  • واٹس ایپ پر اب صارفین ویڈیوز اور تصاویر ایڈٹ کر سکیں گے

    واٹس ایپ پر اب صارفین ویڈیوز اور تصاویر ایڈٹ کر سکیں گے

    سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے لمبے انتظار کے بعد وہ فیچر متعارف کرادیا جس پر ایپلیکیشن گزشتہ کئی عرصے سے کام کر رہی تھی،یہ فیچر آئندہ کچھ روز میں تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ نے ‘نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر’ کا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت امیجز، ویڈیوز اور جی آئی ایف (گرافکس انٹرچینج فارمیٹ) کو ایڈٹ کیا جا سکے گا۔

    واٹس ایپ میں وائس چیٹ اور کال میں تبدیلیاں متوقع


    اس ٹول کے ذریعے واٹس ایپ کے مختلف فونٹس استعمال کرنا آسان ہوجائے گااس سے صارفین فوراً ہی دوسرے فونٹس کا انتخاب کر سکیں گے اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہےاس فیچر کےپیش نظرصارف فوٹوز اور ویڈیوز پر موجود ٹیکسٹ کو دائیں، بائیں اور سینٹر میں کرسکیں گے-

    نیند کی کمی دوسروں کی مدد کرنے کے رجحان کو کم کرسکتی ہے،تحقیق

    اس طرح صارفین اپنی امیجز، ویڈیوز اورجی آئی ایف پر ٹیکسٹ مرضی کےمطابق ترتیب دے سکتے ہیں اس کےعلاوہ نئے ٹول کا استعمال کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی تبدیل ہوسکےگا، اس سے بیم گراؤنڈ اور ٹیکسٹ کے رنگ میں فرق واضح ہوجائے گا-

    رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال ‘اینڈرائیڈ’ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جب کہ آئی او ایس صارفین کے لیے اسے آنے والے کچھ ماہ میں پیش کردیا جائےگا، اینڈرائیڈ صارفین اسے اپنے اپڈیٹڈ واٹس ایپ ورژن میں استعمال کرسکیں گے۔

    فرانس نے بھی چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

  • 4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم  عمر مصنف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    4 سالہ بچے نے رحم دلی پر کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی: گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 4 سالہ بچے کا نام سعید رشید المہیری ہے اور اس کا تعلق ابوظبی سے ہے سعید رشید کی اس وقت درست عمر 4 سال 218 دن ہے اور ننھا مصنف کتابیں لکھنے کا شوقین ہے، اس نے The Elephant Saeed and the Bear کے نام سے کتاب لکھی ہے۔


    گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سعید نے اپنا عالمی ریکارڈ 9 مارچ 2023 کو بنایا تھا جس کے بعد سے سعید کی کتاب کی 1000کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں، یہ کہانی رحم دلی اور دو جانوروں کی لازوال دوستی پر مبنی ہے۔


    سعید خاندان میں واحد ریکارڈ توڑنے والا نہیں ہے سعید کی بڑی بہن الذہبی بھی 8 سال کی عمر میں کم عمر مصنفہ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں اور سعید بھی اپنی بہن کےکارنامے سےمتاثر ہوکر مصنف بنا الذہبی نےدنیا کی سب سےکم عمرشخص کا دولسانی کتاب (خاتون) شائع کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور، ایک سال سے بھی کم عرصے بعد، اس نے 8 سال کی عمر میں دو لسانی کتابوں کی سیریز (خواتین) شائع کرنے والے سب سے کم عمرمصنفہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    مزید یہ کہ الذہبی نے بچوں سے بچوں تک کتابیں کے نام سے ایک منفرد اقدام شروع کیا۔ اس اقدام کا مقصد 4 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کو عربی یا انگریزی میں لکھنے کی ترغیب دینا ہے، تاکہ مصنف، مصور، پبلشر اور کتاب کے پڑھنے والے سبھی بچے ہوں۔

    سعید نے کہا کہ میں اپنی بہن سے بہت پیار کرتا ہوں اور مجھے ہر وقت اس کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے”ہم ایک ساتھ بہت ساری سرگرمیاں پڑھتے، لکھتے، ڈرا کرتے ہیں۔ میں نے اپنی کتاب (ان سے متاثر ہو کر) لکھی کیونکہ مجھے لگا کہ میری اپنی کتاب بھی ہو سکتی ہے-