Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ

    گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا، حادثے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق سیکيورٹی گاڑی کوحادثہ پرائیوٹ گاڑی کی ٹکرسے پیش آیاحادثہ ڈيفنس شاہین بخاری سگنل کے قریب یوٹرن پر پیش آیا۔ پولیس کےمطابق ٹریفک حادثے میں سیکيورٹی گاڑی سے گرکر2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے-

    وزیر اعظم کی مفت آٹےکےمراکز پرشناختی کارڈ کی تصدیق میں رکاوٹوں کو دور کرنیکی ہدایت

    حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

    آسٹریلین سفیر کی بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر

  • عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا، اس نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردِعمل میں کہا کہ جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اس نے اسمبلیاں توڑیں ، وہ اب دم توڑ رہے ہیں، عمران خان نے اپنے سہولت کاروں کے کہنے پر آئین توڑا، پیٹرول بم برسانے والے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے ۔

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو قانون کسی کی حفاظت نہیں کرپائےگا،عمران خان

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہوں گے،عمران خان نے بیرونِ ملک سے 200 ارب ڈالر لانے تھے ، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بھی دینے تھے، مگر عمران کے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکا ۔

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے،عمران خان

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو شخص جہاں بھی اس فتنے اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے، عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا، ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں اس نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں۔

    وزیر اعظم کی مفت آٹےکےمراکز پرشناختی کارڈ کی تصدیق میں رکاوٹوں کو دور کرنیکی ہدایت

  • آسٹریلین سفیر کی بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر

    آسٹریلین سفیر کی بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر

    راولپنڈی: پاکستان میں متعین آسٹریلین سفیر نیل ہکنلز نے بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر کی-

    باغی ٹی وی: آسٹریلین سفیر بغیر سفارتی پروٹوکول کے راولپنڈی کی سیر سے لطف اندوز ہوئے اپنے پیغام میں آسٹریلیا کے سفیر کا کہنا ہے کہ قدیم ترین شہر راولپنڈی کی رکشے میں بیٹھ کر سیر کرنا یادگار اور دلچسپ تجربہ رہا۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیل ہکنلز نے کہا کہ رکشے میں بیٹھ کر شہر میں گھومنا ایک دلچسپ تجربہ ہے تنگ تاریک گلیوں اور بازاروں میں رش نا قابل یقین لمحات پیں راولپنڈی کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں جہاں بھی گیا لوگوں نے بے پناہ عزت سے نوازا۔

    آسٹریلیا کے سفیر اسلام آباد سے راولپنڈی اپنی سفارتی گاڑی پر گئے اور بعد میں انہوں نے اندرون شہر رکشہ پر سفید کرتا پاجامہ اور سبز رنگ کی ویسٹ کوٹ پہن کر سفر کیا۔ غیر ملکی سفیر کو پاکستانی رنگ میں دیکھ کر پنڈی کے شہری بھی خوش ہوئے۔

  • روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

    روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

    مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق روضہ اطہرکے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

    حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا۔

    یہ اقدام مسجد نبوی کی مشاہداتی شناخت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر آتا ہےرسول ﷺکی عمارت کے اردگرد لکڑی کے حصار کی جگہ تانبے کے سنہری حصار نے لے لی تھی ابتدا میں رسول ﷺ کی عمارت کے اردگرد لکڑی کا حصار قائم تھا جس کو ہٹا کر تانبے کا سنہری حصار لگایا گیا تھا۔

    ٹوئٹر میں کمپنیوں سے منسلک اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا …

  • لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس انسپکٹر عمران یوسف کے مطابق زیر حراست ملزموں کو نشاندہی کیلئے مناواں کے علاقہ میں لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مفرور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ہلاک ڈاکوؤں میں قدیر احمد اور ناصر حسین شامل ہیں-

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابق ایس پی کی ہوئی موت

    پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے ملز مان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی عمران کو بھی زخمی کیا تھا-

    پولیس کے مطابق ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں نویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا گیا جبکہ بچے کو ٹیوشن پڑھانے والا ٹیچر بھی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا،نویں جماعت کے طالب علم مجتبیٰ شمیم کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا اور 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزم بچے کے باپ کو واٹس ایپ سے بچے کی ویڈیو بھیج کر تاوان طلب کرتے رہے۔

    اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد عمر کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر اغوا کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گی، اغواکار کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے دوران مرکزی ملزم محمد عمراپنے ہی ساتھیوں گولیاں لگنے سے مارا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ملزم محمد عمر بچے کو ٹیوشن پڑھاتا تھا پولیس نے ٹھکانے کی تلاشی لی تو 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا-

    دہشگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ …

  • وزارت تجارت کی اسرائیل سے تجارت کی خبروں پر وضاحت

    وزارت تجارت کی اسرائیل سے تجارت کی خبروں پر وضاحت

    اسلام آباد: وزارت تجارت نے اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل سے تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی استوار کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور اسرائیل کی مابین تجارتی تعلقات استوار ہونے کی افواہیں پروپیگنڈا ہیں-

    باغی ٹی وی: ترجمان وزارت تجارت نے کہا کہ امریکی یہودی کانگریس کی پریس ریلیز کا غلط مطلب اخذ کیا گیا، کانگریس نے بھی اسے آفیشل تجارت نہیں کہا،پاکستانی یہودی فیشل بنک خالد نے ذاتی حیثیت سےکھانے پینےکی اشیا کےتین نمونے متحدہ عرب امارات سے یروشلم اور حیفہ بھجوائے۔

    پاکستانی مسالے،کھجوریں اور ڈرائی فروٹس اسرائیل میں برآمد

    ترجمان وزارت تجارت نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس اقدام کی کسی صورت معاونت نہیں کی اور نہ ہی بینکاری یا آفشیل چینلز استعمال کیے گئے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کی بات چیت میں اوریجن کے معاملے پر سختی سے عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تجارت کے لیے 96 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹی ٹیکس کم کیے ہیں، یو اے ای کے اس اقدام کا مقصد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی تجارت کو فائدہ پہنچانا ہے۔

    عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    واضح رہے کہ پاکستانی یہودی شہری فشیل بن خالد نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں پاکستانی مسالے، کھجوریں اور دیگر سامان یہودی مارکیٹ میں فروخت کیلئے رکھا ہوا تھا فشیل بن خالد کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان سے فوڈ پروڈکٹ کا پہلا بیج اسرائیل برآمد کیا ہے جس میں کھجوریں، خشک میوہ جات اور مسالے شامل ہیں۔

  • وزیر اعظم کی مفت آٹےکےمراکز پرشناختی کارڈ کی تصدیق میں رکاوٹوں کو دور کرنیکی ہدایت

    وزیر اعظم کی مفت آٹےکےمراکز پرشناختی کارڈ کی تصدیق میں رکاوٹوں کو دور کرنیکی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آٹا تقسیم کرنے والے مراکز کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم نے یہ بات اسلام آباد میں آٹے کی تقسیم کے مرکز کے دورے کے دوران کہی جہاں وفاقی حکومت ضرورت مند افراد کو آٹے کے تھیلے مفت فراہم کر رہی ہے۔

    چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ اس شخص کے لیے ایک سہولت کار طریقہ کار وضع کریں جو اصل کارڈ کے غائب ہونے کی صورت میں صرف قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پیش کر سکے۔

    وزیراعظم نے اس حوالے سے متبادل راستہ تجویز کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی انہوں نے عمر رسیدہ افراد اور خواتین میں آٹے کے تھیلوں کی تقسیم کو ترجیح دینےکی ہدایت کی جبکہ ایک کے بجائے دو آٹے کے تھیلے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام کو بار بار ڈسٹری بیوشن سینٹر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

    وفاق نےقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپس لینےکیلئےمتفرق درخواست دائرکردی

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ، وزیراعظم نے آٹے کی تقسیم کے مرکز کا ایک چکر لگایا اور مفت آٹے کے تھیلے وصول کرنے کے منتظر لوگوں سے بات چیت کی انہوں نے لوگوں کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچنے کے لیے بیٹھنے کے مناسب انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وائرل خبروں پر وزارت خزانہ کی وضاحت

    پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وائرل خبروں پر وزارت خزانہ کی وضاحت

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق پھیلائی جانے والی افواہیں غلط ہیں ، اس حوالے سےسوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا قیمتوں میں اضافہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے-

    مارچ میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھی،ادارہ شماریات

    ترجمان وزارتِ خزانہ نے وضاحت کی کہ پیٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا اور قیمتوں کا اعلان گزشتہ روز ہی کیا گیا۔


    واضح رہے کہ قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ پر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ کا ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

    یاد رہے کہ گزشتہ شب آئندہ پندرہ روز کیلیےمٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 ،10 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

  • 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    سیشن کورٹ نے 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے سفاک مجرم کو سزائے موت کا حکم جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا عدالت نے ملزم شاہد عمران کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی۔

    گھریلو ملازمہ پر تشدد،ملزم گرفتار،ملازمہ بازیاب


    استغاثہ کے مطابق مجرم شاہد عمران نے اڑھائی سال قبل جولائی 2021ء میں حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی کی ایک مسجد میں 6 سالہ بچی کو لے جا کر جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا شاہد عمران کے خلاف تھانہ کالیکی منڈی میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا۔

    ڈاکٹر بیربل قتل کیس،خاتون اسسٹنٹ کا ساتھی گرفتار

    دوسری جانب گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے ملازمہ کو بازیاب کروا لیا ہے، لاہور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور ڈیوٹی پر مامورسیکورٹی گارڈ کو گرفتارکرلیا ہے،گھر کے سیکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی تھی ریسکیو کیلئے پی آر یو سیکٹر انچارج چوہنگ، ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی تھی-

    دہشگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ …

    پولیس حکام کے بعد پولیس ٹیم نے مریم کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے کراس کے اہلخانہ سے رابطہ کیا بعد ازاں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اس کے والد کو بلوا کر لڑکی کو حوالے کردیا گیا ،گھریلو ملازمہ مریم پر تشدد کیا گیا تھا اور اسے گھر والوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، اسے گھر میں قید کیا گیا تھا-

    اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

  • ہمارے بغیر صرف حکومت ہی نہیں اپوزیشن بھی کمزور ہے،خالد مقبول صدیقی

    ہمارے بغیر صرف حکومت ہی نہیں اپوزیشن بھی کمزور ہے،خالد مقبول صدیقی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جانتے ہیں ہمارے بغیر صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن بھی کمزور ہے-

    باغی ٹی وی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کےمقابلے میں آج ایم کیو ایم ایک بار پھرنکھرکر سامنے آرہی ہے، ہماری اہمیت کا اندازہ ایوان کے نشستوں سے نہیں لگایا جاسکتا ہے، ہمارے بغیر صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن بھی کمزور ہے۔

    وفاق نےقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپس لینےکیلئےمتفرق درخواست دائرکردی

    پی ٹی آئی سے رابطوں کے حوالے سے خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جمہوریت پرپختہ یقین رکھنےوالی جماعت ہے لیکن مکالمے کے سب سے زیادہ مخالف عمران خان ہی رہے ہیں ہم غداری کے سرٹیفکیٹ کو تمغے سمجھتے ہیں، جب پیپلز پارٹی پر مشکل آتی ہےتو وہ سندھ کارڈ کھیلتی ہے۔

    چیف جسٹس سمیت تینوں ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہے،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کی مردم شماری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،زرداری سمیت جسٹس (ر) گلزاربھی کہہ چکے کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زائد ہے لیکن اب مردم شماری ختم ہونے کو ہے اور کراچی کی آبادی 84 لاکھ تک بتائی جارہی ہےسوال تو یہ ہے کہ جس شہر سے لوگ آرہے ہیں وہاں کی آبادی بڑھ رہی ہے لیکن جہاں رہائش اختیار کررہے ہیں وہاں آبادی کی شرح کم دکھائی جارہی ہے۔

    چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان