Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان کی وزیراعلیٰ پرویز الہی سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

    عمران خان کی وزیراعلیٰ پرویز الہی سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

    لاہور: عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویز الہی سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی سے ملاقات کے دوران کہا کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے،پولی گرافک ٹیسٹ کی درخواست منظور

    عمران خان نے تمام معاملات باالخصوص آٹے کی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی جب کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

    زمان پارک میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ڈائریکشن مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

    پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کےمطابق کرے،آئی ایم ایف

    عمران خان نے کہا کہ لاؤ لشکر سمیت جنیوا جاکر بھیک مانگتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی؟ معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار آج خود اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں ٹولہ جینوا سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے گا، آج معیشت نہ سنبھلی تو کل اس کا نقصان ریاست کو ہوگا-

    ملاقات کے دوران چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے سرکاری گندم کا کوٹہ دوگنا کر دیا ہے۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط بے حس ٹولے نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، یہ لوگ عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے این آراو کے ذریعے اپنے آپ کو کلیئر کرانے میں لگے ہیں۔

    پاکستان کو جون کے آخر تک آئی ایم ایف کی رقم فائدہ دے گی،بلومبرگ اکنامکس

  • ڈی جے گروپ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

    ڈی جے گروپ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

    کراچی: بلال کالونی اور نیوکراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتےہوئے بدنام زمانہ ڈی جے گروپ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حنین ، سہیل عرف ڈاکٹر عرف لمبا اور سہیل عرف چھوٹو عرف بنگش کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کی گرفتاری ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔

    اسلام آباد سے 24 گھنٹوں میں 15 گرفتاریاں

    پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 دسمبر 2022ء کو نیو کراچی سیکٹر 11-E میں کریانہ اسٹور کو لوٹا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ رکشا ڈرائیور نے غلطی سے ملزمان کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس پر ملزم سہیل بنگش اور سہیل ڈاکٹر نے ڈرائیور کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا، ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ رکشا ڈرائیور کو جب گولیاں ماریں تو ہم شراب کے نشے میں تھے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے مشترکہ تفتیش کے دوران نیو کراچی ڈویژن میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے سرسید تھانے کی حدود اویس میڈیکل سینٹر سیکٹر 11/C-1 نارتھ کراچی میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی مزاحمت پر گولیاں مار کر فرار ہوئے۔

    اسی طرح ملزمان نیو کراچی تھانے کی حدود میں التوکل بریانی کے مالک کو دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر لوٹنے کے بعد لائسنس یافتہ اسلحہ نائن ایم ایم پستول، موبائل فون اور رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے، ملزمان سہیل عرف ڈاکٹر اور سہیل بنگش نے نیو کراچی کے حدود سے 10 سے زائد دکانوں، میڈیکل اسٹور اور ریسٹورنٹ لوٹنے کا اعتراف جرم کیا ہے، گروہ کے سرغنہ حنین، سہیل ڈاکٹر یا سہیل بنگش کو تمام تر سہولیات جس میں اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان فراہم کرتا تھا، ڈکیتی کے بعد حصہ ( پتی )حنین کی سربراہی میں ہوتی تھی۔

    ملزم سہیل نے اعتراف کیا کہ انہوں نے وارداتوں کے دوران چھینے گئے 200 سے زائد موبائل فون حنین کو دیئے ہیں، ملزم حنین واردات کے پیسوں کا تیسرا حصہ لیا کرتا تھا اور چھینے ہوئے موبائل فون 3 سے 4 ہزار میں ہم سے خرید کر اچھے داموں فروخت کرتا تھا، حنین موبائل کا IMEI نمبر تبدیل کرکے دکانوں میں اچھےداموں میں فروخت کرتا تھا، حنین ہمیں کم پیسے دیتا تھا کیونکہ موبائل کی ساری سیٹنگ اس کے پاس تھی۔

    31 برس بعد باپ کے قتل کا بدلہ، کمرے میں گھس کر ماری گولیاں

    ملزم سہیل نے بتایا کہ حنین ڈکیتوں کےتین سے چار گروپ چلاتا ہے سب کواسلحہ موٹر سائیکلیں دیتا ہے اور اپنا حصہ لیتا ہے، اکثرواردتوں میں حنین کے ساتھ باہر کے نئے لڑکوں کی ٹیم وارداتیں کرنے نیو کراچی آتی ہے مرکزی ملزم حنین ڈی جے گروپ کا سرغنہ اقبال ڈی جے کا دست راست ہے، گزشتہ دنوں ڈی جے اقبال اغوا برائے تاوان کی واردات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

    گروہ کے سرغنہ حنین نےانکشاف کیا کہ ایک کی ساتھی کرن عرف کومل، لیپ ٹاپ کے ہمرا کبھی نیب کبھی ایف آئی اے کبھی پولیس اہلکار بن کر گھر کا دروازہ کھلواتی تھی اور ہم پوری ٹیم اسلحہ کے زور پر داخل ہوتے، گھر کو لوٹ لیا کرتے تھے، گھروں، بنگلوں کی واردتوں میں گرفتاری کے بعد جیل میں بیٹھ کر پیٹرول پمپ لوٹنے کا پلان تیار کیا جس کے بعد سینٹرل میں مختلف پیٹرول پمپس لوٹے اور مزاحمت پر پمپ کے سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کی، کیش موبائل فون کے ساتھ رپیٹر بھی چھین کر فرارہو جاتے ہیں۔

    ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ملزمان کے دیگر وارداتوں کے انکشاف پر متعلقہ تھانہ جات میں گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

     قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاںبحق

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 256 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا۔

    پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابر اعظم 66، فخر زمان 56 اور حارث سہیل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےنیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 2، ٹِم ساؤتھی اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کےمطابق کرے،آئی ایم ایف

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز255 اسکور کیے نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایا رہے۔

    گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فِن ایلن 29، کپتان کین ولیم سن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےٹِم ساؤتھی 15 جبکہ لوکی فرگوسن 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر 2 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز 1،1 وکٹ لے سکے۔

    پہلا ون ڈے، 256رنز کے ہدف میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

  • کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے کی ویڈیو وائرل

    کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: بلوچی گلوکار کیفی خلیل نے کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

    باغی ٹی وی : مشہور بلوچی گانے کنا یاری اور کہانی سنو کے گلوکار کیفی خلیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی افواہوں کو جعلی قرار دے دیا۔

    گلوکار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میرے زخمی ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں میں خیریت سے ہوں۔

    کیفی نے بتایا کہ وہ کراچی میں جاری ایٹ فیسٹیول میں گزشتہ رات ہونے والی بدنظمی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں آئی خواتین کو ہراساں کیا گیا جوکہ کچھ دیر لطف اندوز ہونے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ آئی تھیں۔

    کیفی نے ایونٹ آرگنائزر سے درخواست کی کہ وہ کنسرٹ کیلئے بہتر جگہ کا انتخاب کریں اور آرٹسٹ سمیت ایونٹ میں آئے تماشائیوں خاص کر خواتین کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

    کیفی کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے نے انہیں بےحد مایوس اور پریشان کیا ہے اس سے قبل بھی ایک مرتبہ اس طرح کی بدنظمی کی وجہ سے انہیں پرفارمنس ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔

    کیفی خلیل نے مداحوں سے درخواست کی وہ اپنے رویے کو بہتر بنائیں اور سب کے ساتھ عزت سے پیش آئیں خاص طور پر خواتین کی عزت کرنا سیکھیں۔

    کراچی کے علاقے ڈیفینس کے بیچ پارک ویو پارک میں ہونے والے سالانہ دسویں ایٹ فیسٹیول میں بدنظمی، دھکم پیل اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد گلوکار کیفی خلیل پرفارمنس درمیان میں روک کر چلے گئےفیسٹیول میں دھکم پیل ہوئی، خواتین کو نامعلوم افراد نے ہراساں کیا جب کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی لڑائی کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

    یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ایٹ فیسٹیول جاری تھا جہاں کچھ لڑکے رکاوٹیں پھیلانگ کر گھس آئے اور فیسٹیول میں آئی خواتین اور فیملیز کو ہراساں کیا، اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ کیفی خلیل پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ خواتین کی بھی گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں-

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی ایٹ فیسٹیول کی مختلف ویڈیوز میں چند افراد کو رکاوٹوں کو عبور کرکے فیسٹیول میں اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے اندر داخل ہوتے ہی وہاں دھکم پیل شروع ہوجاتی ہے۔

    ویڈیوز میں لڑکیوں کے چلانے اور خواتین کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں جب کہ بعض ویڈیوز میں فیسٹیول کے اندر لڑکیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس نے بھی واضح کیا ہے کہ کراچی ایٹ میں دھکم پیل اور بھگدڑ مچنے کا کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا، انتطامیہ نے انہیں تاحال کوئی شکایت نہیں کی۔

    پولیس نے بھی فیسٹیول میں بدنظمی کی تصدیق کی اور بتایا کہ بعض افراد نے ٹکٹس کے بغیر اندر داخل ہوکر وہاں بدنظمی پھیلائی اور لوگوں کو ہراساں کیا۔

    دوسری جانب ایٹ فیسٹیول میں شریک خاتون نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اس واقعے پر شدید پریشانی اور مایوسی کا اظہار کیا اورپاکستان میں کھلے عام اس طرح نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی نازیبا حرکات پر شدید برہمی اور کنسرٹس میں سیکیورٹی خدمات پر سوال اٹھائے –

    فیسٹیول میں دھکم پیل، بدنظمی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے انتظامیہ نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختتامی روز ہونے والے واقعات افسوس ناک ہیں، جس سے کئی افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ فیسٹیول میں بہتر صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مزید سخت انتظامات کیے جانے چاہئیے تھے اور آئندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔

    انتظامیہ نے بدنظمی، دھکم پیل اور ہراسانی کا شکار ہونے والے افراد سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی سےلاپتہ ہونے والی 14سالہ دو لڑکیاں لاہور سے مل گئیں

    کراچی سےلاپتہ ہونے والی 14سالہ دو لڑکیاں لاہور سے مل گئیں

    کراچی کے علاقے کورنگی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی دو کم عمر سہیلیاں لاہور ریلوے پولیس کو مل گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 2 سے 3 سہیلیاں 14 سالہ کنزہ اور 14 سالہ نائلہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھیں اور دونوں کے اغوا کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا۔

    کراچی:14 سالہ دو سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں

    ایس پی کورنگی انویسٹی گیشن ابریز علی عباسی کے مطابق دونوں سہیلیوں کے لا پتہ ہونے کے بعد پولیس نے جب تفتیش شروع کی تو ہمیں کچھ ایسے شواہد ملے تھے کہ دونوں سہیلیاں ریلوے اسٹیشن سے کہیں گئی ہیں جس پر ہم نے ریلوے اسٹیشنز پر چیکنگ شروع کردی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ریلوے پولیس کو بھی آگاہ کردیا تھا اور گزشتہ روز لاہور ریلوے پولیس کو دونوں لڑکیاں ریلوے اسٹیشن سے ہی مل گئی ہیں اور ریلوے پولیس نے دونوں لڑکیوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے اورانہوں نے کراچی پولیس کو لڑکیاں ملنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

    ایس پی کورنگی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ زمان ٹاؤن تھانے کا تفتیشی افسر دونوں لڑکیوں کو لینے کے لیے لاہور روانہ ہو گیا ہے اور جلد لڑکیاں واپس آجائیں گی اور ہماری ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں سہیلیاں منصوبہ بندی کرکے گھر سے فرار ہوئی تھی۔

    ملتان,صحافی بھی اب ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے

    قبل ازیں کنزا کے والد محمد جنید نے درخواست میں کہا تھا کہ نائلہ کورنگی نمبر دو میں گھر آئی تھی، دونوں گورنمنٹ ملت اسکول کورنگی ٹی ایریا میں ایک ساتھ پڑھتی ہیں اور دونوں کی دوستی بھی اسکول میں ہی ہوئی تھی۔درخواست کے متن کے مطابق دونوں بچیاں بوقت تین بجےدن گھرمیں کام کررہی تھیں اور میں گھر کی چھت پر تھا، ساڑھے تین بجے گھر کی چھت سے نیچےآیا تو دونوں بچیاں گھر میں موجود نہیں تھیں، گھروالوں سے دریافت کیا تو معلوم ہوا دونوں بچیاں گھر سے باہر گئیں ۔

    محمد جنید کا کہنا تھاکہ دیر ہوجانے پر تشویش ہوئی اور اسی اثنا میں نائلہ کے والد نوید بھی بیٹی کو لینے آگئے، دونوں نے مل کر بچیوں کو علاقے میں تلاش کیا اور معلومات حاصل کیں لیکن بچیوں سے متعلق معلومات نا ملنے پر پولیس سے رابطہ کیا۔

    31 برس بعد باپ کے قتل کا بدلہ، کمرے میں گھس کر ماری گولیاں

  • نئے مغربی ہواؤں کا سلسلہ، 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

    نئے مغربی ہواؤں کا سلسلہ، 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

    کراچی: نئے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق نئے مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12 جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ (سنگل ڈیجیٹ میں )7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں، سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی، سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے،سردی کی لہر 18 جنوری تک ملک بھر میں اثرانداز رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 10 جنوری کی رات سے داخل ہورہی ہیں، نیا مغربی سسٹم 11 جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا-

    10 سے11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، مسلم باغ اور پشین میں بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    پیشگوئی کےمطابق 11 سے13 جنوری کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار،چارسدہ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، بھکر،لیہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے-

    11 سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور برف باری کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر شدید برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

    مذکورہ سسٹم کے نتیجے میں مکران کے ساحلی علاقوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اس دوران مری گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگہ، استور، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید برف باری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔

    اس دوران بالائی خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    پاکستان کو جون کے آخر تک آئی ایم ایف کی رقم فائدہ دے گی،بلومبرگ اکنامکس

  • کراچی: مختلف کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: مختلف کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی سٹی کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان میں 8 منشیات فروشوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغانی باشندے, 1 شراب سپلائر اور 1 جواری شامل ہیں،ملزمان سے تقریباً 2 کلو گرام چرس, 173 گرام آئس, 110 گرام ہیروئن, 4 بوتلیں شراب, جوا کی رقم اور سٹہ پرچیاں وغیرہ برآمد ہوئیں-

    اسلام آباد سے 24 گھنٹوں میں 15 گرفتاریاں

    ملزمان کی شناخت غلام جیلانی, وہاج, حارث عرف منا, دانش, امان, ازلان, اشفاق , شفیع اللہ, سمیع اللہ, نادر خان, محمد سرور, ماجد اور ولی اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان کو انٹیلیجنس/ٹیکنیکل بیسڈ مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا-

    ملزمان کو علاقہ تھانہ عیدگاہ, کلری, رسالہ اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا،ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

    دوسری جانب نیوکراچی سیکٹر الوین اے میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی،خاتون بینک سے تین لاکھ روپےکیش لیکر نکلی تھیں دو ملزمان نے گھر کےگیٹ پر لوٹنےکی کوشش کی،خاتون کے ساتھ نوجوان نے ڈاکوں سےمزاحمت کی تو انھوں نےفائرنگ کردی،ملزمان تین لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے-

    علاوہ ازیں ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے جرمن اسکول کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنل کے درمیان مقابلہ ہوا،پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران فرار ملزم حذیفہ ولد محمد سلطان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا-

    شہر چھوڑو پیسے لو،ازقلم :غنی محمود قصوری

    ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے مطابق ملزم نے اسلام چوک کے قریب واردات کے دوران 17 سالہ سمیر کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا،ملزم کے دو ساتھیوں کو عوام نے موقع پر پکڑ کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ ملزم فرار ہوگیا تھا، ملزم ساتھیوں کے ہمراہ دو روز قبل تھانہ اورنگی کے علاقے میں ہیئر ڈریسر کی دکان پر واردات کرکے فرار ہوا تھا۔

    موقع واردات سے حاصل کی گئی CCTV فوٹیج میں بھی ملزم اور اس کے ساتھیوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان آج صبح اتحاد ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں بھی ہیئر ڈریسر کی دکان پر واردات کرکے فرار ہوئے تھے۔

    زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور چلیدہ خولز برآمد ہوئے،زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    سال 2022ء میں 49,89833 لوگوں نے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کی سیر کی

  • عمران خان مشکل میں پھنس گئے،پولی گرافک ٹیسٹ کی درخواست منظور

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے،پولی گرافک ٹیسٹ کی درخواست منظور

    گوجرانوالہ :انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے-

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

    ملزم نوید بشیر کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ نے دلائل دیئےعدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا،جبکہ ایف آئی آر کے تمام زخمیوں کے پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیے۔

    عدالت نے عمران خان، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت تمام زخمیوں کے موبائل فونز فرانزک کے لیے قبضے میں لینے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا۔

    دوران دلائل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جاسکتا ہےتو تمام زخمیوں گواہوں کا کیوں نہیں؟عمران خان، سینیٹر اعجاز چودھری اور دیگر زخمیوں کے موبائل فونز اہم شہادت ہو سکتی ہیں-

    پنجاب اسمبلی اجلاس، اپوزیش نے کیا سپیکر ڈائس کا گھیراؤ

    وکیل ملزم کے مطابق عمران خان، سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر زخمیوں کے موبائل فونز اہم شہادت ہو سکتی ہیں لہٰذا عمران خان سمیت دیگر زخمیوں کے موبائل فونز فوری قبضے میں لیے جائیں اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے جس موبائل سے ٹویٹ کیا، وہ بھی قبضے میں لیا جائے۔

    ملزم کے وکیل نے کہا کہ اس مقدمے میں جے آئی ٹی اصل ثبوت اکٹھے ہی نہیں کر رہی، اگر ملزم کے مبینہ فونز کا فرانزک ٹیسٹ ہو سکتا ہے تو تمام زخمی گواہوں کا فرانزک کیوں نہیں ہوسکتا؟ جے آئی ٹی اس مقدمے کی تفتیش میں ملزم نوید کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے وقوعہ کے زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس ملزم کو مقدمے کی پیروی کیلئے درکار ہیں۔

    عدالت نے عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس ملزم کو فراہم کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا اور حکم دیا کہ تمام 6 درخواستوں میں 19 جنوری تک جواب جمع کروایا جائے۔

    پی ٹی آئی نے خونی مارچ کرکے دکھا دیا اب خونی الیکشن کی بات کررہی ہے،شرجیل میمن

  • آرمی آفیسر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    آرمی آفیسر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    چندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب میں آرمی آفیسر نے گھر میں اپنی اہلیہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب ہاؤس سے گولیوں کی آواز آنے پر پہنچنے والی ٹیم نے دو لاشیں دیکھیں جن پر گولیوں کے نشان تھے لاشوں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل نشانت اور ان کی اہلیہ ڈمپل کے ناموں سے ہوئی،جن کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی عمریں 40-45 کے درمیان تھیں۔

    ریاست اتراکھنڈ‌ کےقصبے میں مندرزمین میں دھنسنےکیوجہ سے 600 سےزیادہ گھروں میں…

    فیروز پور چھاؤنی کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نوین شرما نے واقعے کی تصدیق کی، لاشوں کے نزدیک آرمی آفیسر کے ہاتھوں سے لکھا ہوا خط بھی ملا پولیس نے خودکشی نوٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ جھگڑے کے نتیجے میں اپنی بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔

    خودکشی کرنے والے آرمی آفیسر کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی تھی اور دنوں کونسلنگ بھی کرا رہے تھے۔

    فوجی حکام نے یہ بھی کہا کہ فوج اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    31 برس بعد باپ کے قتل کا بدلہ، کمرے میں گھس کر ماری گولیاں

  • شہر چھوڑو پیسے لو،ازقلم :غنی محمود قصوری

    شہر چھوڑو پیسے لو،ازقلم :غنی محمود قصوری

    شہر چھوڑو پیسے لو

    ازقلم غنی محمود قصوری

    پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس کا سب سے بڑا مسئلہ مس مینجمنٹ یعنی انتظام میں نقص ہے جس کے باعث ہم ترقی کی بجائے تنزلی کیجانب جا رہے ہیں یہ مس مینجمنٹ ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہے اسی لئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے علاوہ ہمارے گھروں تک میں مس مینجمنٹ دیکھنے کو ملتی ہے

    ٹوکیو چھوڑو، پیسے لو اور لکھ پتی بن جاؤ
    جی ہاں یہ نعرہ ہے جاپان گورنمنٹ کا

    جاپان کی حکومت نے دارالحکومت ٹوکیو چھوڑنے پر رقم کی پیشکش تین لاکھ ین ( جاپانی کرنسی) سے بڑھا کر دس لاکھ پن کر دی ہے
    شہر چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں بسنے والے خاندانوں کو فی بچہ دس لاکھ ین دیے جائیں گے-

    جاپان حکومت نےیہ اقدام شہرکی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنےکےپیش نظر کیا ہےتاکہ لوگوں کو صحیح طوربنیادی ضروریات زندگی مل سکیں اور ان کی صحت متاثر نا ہوٹوکیو شہر کی آبادی ایک کروڑ تیس لاکھ سےبڑھ چکی ہے اور یہ جاپان کی کل آبادی کا دوفیصد ہے-

    ٹوکیو کو تئیس تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہےتاکہ لوگوں کو اچھا متنظم نظام ملے اور ان کی صحت درست رہےاوروہ اسی صحت و تندرستی سے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں جب لوگوں کو اچھی اور جائز ضروری سہولیات ملیں گی تو لوگ تندرست و توانا ہونے کیساتھ جرائم سے دور بھی رہیں گےجرائم سے دور رہیں گے تو امن و امان ہو گاامان و امان ہو گا تو فائدہ گورنمنٹ کے ساتھ عوام کا بھی ہو گا
    مگر ہمارے ہاں نا تو فائدہ گورنمنٹ کا کیا جاتا ہے اور نا ہی عوام کا بلکہ فائدہ صرف خالصتاً اشرافیہ، بیورو کریسی و سیاستدان کا کیا جاتا ہے-

    ہمارے ہاں مینجمنٹ کا شدید فقدان ہے ملک میں بہت زیادہ غیر زرعی زمینیں بنجر پڑی ہیں کہ جہاں گھاس پھوس و جڑی بوٹیاں تو بغیر محنت کئے اگتی ہیں مگر ہم تھوڑی سی محنت کرکے اسی زمین سے فصل نہیں لے سکتے شہروں کی آبادیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے
    کراچی کی آبادی پونے تین کروڑ سے زائدلاہور کی آبادی پونے دو کروڑ سے زائد اور فیصل آباد کی آبادی پون کروڑ سے زائد ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود بلڈنگوں کے اوپر بلڈنگیں بنائی جا رہی ہیں تھوڑی بہت بچی ہوئی زرعی زمینوں پہ رہائشی کالونیاں بنائی جا رہی ہیں مگر افسوس کہ بنجر زمینوں پہ نا تو نئے شہر بسائے جا رہے ہیں نا ہی انہیں قابل کاشت کیا جا رہا ہے کیونکہ ہمیں شارٹ کٹ کمانے کی عادت پڑ چکی ہے اور یہی عادت جرائم میں اضافے کا سبب بننے کے ساتھ بیماریوں کی بھی وجہ بن رہی ہے-

    ہمارے ہاں شہروں کی بہت زیادہ آبادی ہونے کے باعث لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں اور آلودگی پھیلنے سے ان کی صحت بری حد تک متاثر ہوئی ہے جس سے صحت کی بحالی کی مد میں گورنمنٹ کیساتھ ساتھ عوام کا اپناروپیہ پیسہ بھی ضائع ہو رہا ہے اور شرع اموات غیر معمولی طور پہ بڑھ گئی ہے-

    اب حالات یہ ہیں کہ ہمارےشہروں میں قبل ازعمربالوں میں سفیدی،گھٹنوں میں درد ودیگرخطرناک امراض پائےجانےلگےہیں جب یہ امراض جوانوں میں موجود ہو تو جوان کام کیا کریں گے اور ملک ترقی کیسے کرے گا ؟

    واضع رہے کہ جاپان دنیا کا وہ ملک ہے کہ جہاں غریب سے غریب تر فرد کے پاس بھی اپنی اچھی سواری ہے پہننے کو اچھے کپڑے اور کھانے کواعلی خوراک میسرہے مگراسکے باوجود بھی گورنمنٹ شہریوں کی صحت اورانہی کی سہولیات کےپیش نظران کو پیسے دے کر نقل مکانی کروا رہی ہے تاکہ ٹوکیو کی آبادی نا بڑھے بلکے دیگر چھوٹے شہر پرونق ہو جائیں یا پھر نئے شہر بسائے جائیں-

    یہ ساری مینجمنٹ ہمیں دین اسلام سکھلاتا ہے مگر ہم نے اسلام سے دوری رکھی اور اسی رولز آف اسلام سے ڈائریکٹیلیشن کرکے غیر مسلم ترقی کر رہے ہیں یہ بات ہمارے لئے ایک بہت بڑا پیغام ہے کہ نئے شہر بسائے جائیں غیر زرعی زمینوں کو قابل کاشت کیا جائے اور لوگوں کے رہنے کے مناسب اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگ اچھی صحت کیساتھ دیر پا زندگی بغیر بڑی بیماریوں کے جئیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں-

    کیونکہ فرمان مصطفی ہےکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،طاقتور مومن، کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے-

    تاہم خیر تو دونوں ہی میں ہے جو چیز تمہارے لیے فائدے مند ہو، اس کی حرص رکھو اور اللہ سے مدد مانگو اور عاجز نہ بنو اگر تم پر کوئی مصیبت آ جائے، تو یہ نہ کہو کہ اگر میں ایسا کر لیتا، تو ایسا ہوجاتا بلکہ یہ کہو کہ یہ اللہ کی تقدیر ہے اور وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ کیونکہ ،اگر، ( کاش) شیطان کے عمل دخل کا دروازہ کھول دیتا ہے ۔۔مسلم

    اللہ کے نبی نے ہمیں واضع بتا دیا کہ طاقتور بنو وہ طاقت جسمانی بھی ہے اور ایمانی بھی جسمانی و مضبوط ایمانی طاقت اللہ کو بہت پسند ہے اور اسی سے خیر کا دروازہ کھلتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے پیٹ کی آگ کیساتھ عوام کی مینجمنٹ کے بارے بھی سوچ سکیں، آمین