Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے  سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

    آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

    تل ابیب: مسلم ملک آذربائیجان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے،اسرائیل نے آذربائیجان کے اس اقدام کو تاریخی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔

    شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    افتتاح سے قبل دونوں وزراء خارجہ نے ملاقات کی ،اس موقع پر اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفار تخانے کا افتتاح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے اور آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ جلد ہی ایک بڑی اقتصادی وفد کے ساتھ باکو کا دورہ کریں گے۔

    انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    دوسری جانب آذربائیجان کے وزیرخارجہ نےکہا کہ اسرائیل آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنےوالے پہلےممالک میں سے ایک تھا، گزشتہ 30 سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعلقات مضبوط تھے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان 30 سال سےتعلقات ہیں اورباکو میں 1993 سےاسرائیل کا سفارت خانہ موجود ہے اسرائیل دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے دسمبر 1991 میں آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا اور 2 سال بعد وہاں اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا۔

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

  • ٹوئٹرنے بھارت میں پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کردیا

    ٹوئٹرنے بھارت میں پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کردیا

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرنے بھارت میں پاکستان گورنمنٹ کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ایجنسی "روئٹرز” کے مطابق برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

    شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے عدالتی حکم پر حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیا ہےجاری کردہ نوٹس کے مطابق کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کےجواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتی ہیں۔

    تاہم بھارت میں بلاک کیا جانے والا پاکستان حکومت کا آفدشل ٹوئٹراکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھنے اور بات چیت کے لیے دستیاب ہے تاحال اس حوالے سے پاکستان کے علاوہ بھارت کی آئی ٹی وزرات سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ قانونی تقاضوں کے باعث حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔

  • توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آج بھی اسلام آباد بار کی ہڑتال ہے اور 3 روز سے ہڑتال چل رہی ہے۔

    اس پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ وکلا کی ہڑتال میں عمران خان تو شامل نہیں، اگروکیل ملزم ہڑتال پر ہوتے تو عمران خان کو کمرہ عدالت میں ہونا چاہیے تھا، ٹرائل کی اسٹیج پر ملزم کی کمرہ عدالت میں حاضری لازم ہوتی ہے، عمران خان کو آنا چاہیے اگر ان کے وکیل ہڑتال پر جانا چاہتے ہیں۔

    عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، حکومت نے ان سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی واپس لینے پر رپورٹ طلب کرلی ہے، سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان سیشن عدالت میں موجود نہیں، وہ تو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں، توشہ خانہ کیس میں کیا جلدی ہے، معمول کے مطابق ڈیل کیا جائے، سپریم کورٹ نے کہا کریمنل کیسز کو جلد نمٹایا جائے، لہٰذا عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے تاہم دیگر عدالتی کارروائی جاری رکھیں گے۔

    وکلا کے دلائل پر جج نے استفسار کیا کہ مشترکہ مشاورت سے عدالتی سماعت سے متعلق بتا دیں، اس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ رمضان کے بعد توشہ خانہ کی سماعت رکھ لیں، کیا جلدی ہے؟جج نے فریقین کو ہدایت کی کہ آپ مشاورت کرلیں، عدالت تو ساڑھے 8 بجے بیٹھ گئی ہے۔

    خواجہ حارث نے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرنے کی تجویز دی جس پر عدالت نے مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    علاوہ ازیں عمران خان کے وکلا کی جانب سے کیس قابل سماعت ہونے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے اور آئندہ سماعت پر توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمران جماعت کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف کو فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ڈکلیئر نہیں کیا۔

    آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت دائر کیے جانے والے ریفرنس میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اپنایا تھا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی صرف عدلیہ کا اختیار ہے جب کہ سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو بھی آئین کی اسی شق کے تحت اسی نوعیت کے معاملے میں تاحیات نااہلی قرار دیا گیا تھا، ان پر اپنے بیٹے سے متوقع طور پر وصول نہ ہونے والی سزا گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا۔

  • شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاداب خان اور افتخار احمد کو گولڈن ویزا کے اعزاز سے نواز دیا۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے علاوہ یو اے ای دوسرا ملک ہے جہاں میں نے بہت زیادہ ٹائم گزارا ہے اور یہاں قیام کے دوران مجھے گھر جیسا احساس ہوتا ہے، گولڈن ویزا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

    مڈل آرڈر بیٹرافتخار احمد نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈ ویزا دینے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اللہ کا شکر ہے مجھے اُس ملک کی طرف سے گولڈن ویزا کا اعزاز دیا گیا جسے میں اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں۔


    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے-

    یو اے ای کی جانب سے جن غیر ملکیوں کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا وہ کفیل کے بغیر متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرسکتے جبکہ تعلیم، رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں گولڈن ویزا حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو دبئی کے مقامی شہریوں کے برابر کا درجہ دیا جاتا ہے، جس کے تحت وہ کفیل کے بغیر کسی کے ساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔

  • مسجد الحرام میں عمرہ ادائی کے دوران خاتون روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں

    مسجد الحرام میں عمرہ ادائی کے دوران خاتون روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں

    مسجد الحرام میں مصری خاتون روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق هبة القبانی نامی مصری خاتون عمرہ ادائی کے دوران اور روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر هبة القبانى کے شوہر ڈاکٹرعبد المنعم الخطيب نے اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھ بھال کرنے والی، صالح اور فرمانبردار خاتون تھی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے پسماندگان میں شوہر اور 5 بچوں کو چھوڑے ہیں۔

    شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبارک میں عمرہ ادائی کے لیے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے زائرین اور متعمرین کا رش لگا ہوا ہے-

  • شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کی فیڈرل سپریم کونسل کی منظوری سے شیخ منصور بن زاید آل نہیان کو ملک کا نائب صدر اور صدارتی دیوان کا وزیر مقرر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق شیخ منصور کو موجودہ نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے ساتھ امارات کا نیا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے شیخ محمد بن راشد دبئی کے حاکم اور وزیر اعظم بھی ہیں۔

    اماراتی صدر نے خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو امارت ابوظبی کا ولی عہد مقرر کیا ہے۔ انھوں نے ہزاع بن زاید کو امارت ابوظبی کا نائب حاکم اور شیخ طحنون بن زاید کو بھی ابوظبی کا نیا نائب حکمران مقرر کیا ہے۔

    شیخ منصور کو صدارتی عدالت اور صدارتی امور کی وزارت سنبھالنے کے بعد 2004 میں صدارتی امور کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ 2006 میں انہیں وزارتی ترقیاتی کونسل اور2007 میں ایمریٹس انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سربراہی سونپی گئی،وہ ابوظہبی فنڈ برائےترقی کے چیئرمین بھی ہیں۔ وہ ابوظہبی سپریم پیٹرولیم کونسل کے رکن ہیں اور متعدد سرمایہ کاری کے اداروں کے بورڈز کے رکن بھی ہیں-

    خلیج ٹائمز کے مطابق شیخ منصور نے 2000 میں نیشنل آرکائیوز، 2005 میں ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ، 2005 میں ابوظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے بورڈ اور 2006 میں ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی بھی کی۔

    شیخ منصور بن زید النہیان 21 نومبر 1970 کو ابوظہبی میں پیدا ہوئے جہاں انہوں نے ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کی۔ اس نے اپنی تعلیم ریاستہائے متحدہ میں جاری رکھی، اور 1993 میں بین الاقوامی تعلقات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

    1997 میں، شیخ منصور کو اپنے مرحوم والد شیخ زید بن سلطان النہیان کے دفتر کا چیئرمین مقرر کیا گیا، یہ عہدہ وہ نومبر 2004 میں شیخ زاید کے انتقال تک رہے اسی مہینے میں، شیخ منصور کو صدارتی امور کے وزیر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا، یہ ایک وزارتی قلمدان ہے جو صدارتی امور کی وزارت بنانے کے لیے صدر کے دفتر اور صدارتی عدالت کے انضمام کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔

    مئی 2009 میں، نئی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ، شیخ منصور بن زاید کو نائب وزیر اعظم مقررکیا گیا، یہ عہدہ وہ آج تک برقرار ہے۔ جولائی 2022 میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے جاری کردہ وفاقی فرمان کے بعد شیخ منصور کو صدارتی عدالت کا وزیر نامزد کیا گیا۔

  • مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    رباط: غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو عدالت نے فراڈ کے الزام میں قید کی سزا سنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ  کے مطابق جس بھکارن کو عدالت نے سزا سنائی ہے اسے مراکش کے شہر اکادیر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا گرفتار کی جانے والی بھکارن سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وہ نہ صرف بے پناہ دولت و قیمتی جائیدادوں کی مالک ہے، ایک پوش علاقے میں دو مکانات اور جائیداد کی مالک ہے، بینک اکاؤنٹ ہولڈر بھی ہے بلکہ مراکش کے علاوہ سوئزر لینڈ کی شہریت کی بھی حامل ہے-

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

    میڈیا کے مطابق دو سال قبل بھی مراکش میں ایک بھکارن کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بھیک مانگنے کے بعد اپنی لگژری گاڑی میں جا کر بیٹھی اور پرانے و پھٹے پرانے کپڑے تبدیل کر کے انتہائی مہنگے کپڑوں میں ملبوس ہو کر وہاں سے چلی گئی تھی۔

    اس حوالے سے مراکشی شہریوں نے ملک میں بھیک مانگنے اور دھوکہ دہی کے ذریعے مادی منافع حاصل کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے مہمات اور حفاظتی نگرانی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پاکستانی نژاد نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پرافطاری اور نماز کی ادائیگی

    اس صورتحال پر مراکش کے ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد الہنودی نے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مراکش میں بھیک مانگنے کا رجحان پریشان کن ہو گیا ہے جہاں زیادہ تر بھکاری بھیک مانگنے کو ایک منافع بخش اور آرام دہ پیشے کے طورپر اپناتے ہیں حالیہ دنوں میں بھیک مانگنے کا طریقہ بدل گیا ہے، بھکاریوں نے لوگوں پر دباؤ ڈالنا اور اصرار کرنا شروع کردیا ہے جو بعض اوقات اشتعال انگیزی تک پہنچ جاتا ہے قانون سازی "بھکاریوں کی بھیڑ کو روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہورہی –

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    مراکش میں ضابطہ فوجداری ہر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے جواز فراہم کرتا ہے جس کے پاس روزی کمانے کا ذریعہ ثابت ہو گیا ہو یا وہ اسے کام کرنے اور کسی قانونی طریقے سے کمانے کے قابل ہو۔ اور آرٹیکل 326 ،327 اور 328، کے تحت اس کی خلاف ورزی کی سزا ایک سے چھ ماہ تک قید ہے۔

  • ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

    ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

    ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان ہے ۔ یہ ایونٹ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کے سخت مؤقف کے جواب میں پاکستان نے بھی ورلڈکپ 2023 کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست


    کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے نیوٹرل وینیو کے حوالے سے بات چیت شروع ہوچکی ہے پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا تاہم انڈیا اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور پاکستان کے میچز کیلئے بنگلادیش ممکنہ طور پر نیوٹرل وینیو ہوسکتا ہے یہ تجویز دبئی میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں سامنے آئی تاہم فی الحال یہ صرف تجویز ہے اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو اس کا اثر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھی ہوگا جو فروری 2025 میں پاکستان میں ہی شیڈول ہے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں یو اے ای، عمان، سری لنکا اور انگلینڈ بھی بھارت کے میچز کی میزبانی کیلئے متوقع وینیوز کے طور پر زیر غور ہیں۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے کم سے کم دو بار آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا نے 2012 کے بعد سے اب تک کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی جبکہ 2007 کے بعد سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہو سکیدونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی حریف صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس اور ایشیا کپ میں آمنے سامنے آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا میں شیڈول ہے جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا-

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

  • الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق خیبرپختوںخوا میں عام انتخابات 8 اپریل کو ہوں گے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا سے تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی اور پھر غور کے بعد تاریخ کا اعلان کردیا۔

    دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کیلئے تجویز کی تھی نہوں نے مشاورت کے بعد 24 مارچ کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں 8 اکتوبر کو صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تجویز دی تھی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےپنجاب میں انتخابات کیلیے 30 مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا تھاجس کو ملتوی کرکے نئی تاریخ 8 اپریل دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے التوا پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

    ایم کیو ایم قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات،مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

  • محکمہ موسمیات کی سندھ میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی سندھ میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ خطے کو بدستور متاثر کررہا ہے، جس کے اثرات کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ صبح کے وقت ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔

    بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل،موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

    محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر، بدین، ٹھٹھ، میرپورخاص، سجاول ،ٹنڈو محمد خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداندی ہوسکتی ہے جبکہ جیکب آباد،قمبرشہداد کوٹ،شکارپور،لاڑکانہ،دادو،جامشورو،سکھر،گھوٹکی، کشمور ،شکار پور،سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگئیں مکران ،زیارت ،قلات ، قلعہ عبداللہ ،ہرنائی، سوراب، پنجگور، گوادر ،واشک سمیت کئی دیگر علاقوں میں رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہوئی جس کے باعث آمد و رفت کے راستے بند ہوگئے کوئٹہ اور سبی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا قلعہ عبداللہ شہرکے قریب ماچکہ اور باغک ندی میں بھی طغیانی آ گئی –

    انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    چمن میں بارش کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بھاؤ بڑھ گیا جس کے باعث راستوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ مستونگ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے بلوچستان کی وادی بولان کے علاقے ڈھاڈر میں سیلابی ریلے این 65 قومی شاہراہ پر قائم عارضی پل کو بہا لے گیا، جس کی بحالی میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔