Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مصر کا 700 ڈالر کا 5 سالہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

    مصر کا 700 ڈالر کا 5 سالہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

    قاہرہ: مصر نے 700 ڈالر کے بدلے 5 سالہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کئی سالوں کا سیاحتی ویزا پہلی بار جاری کر رہا ہے، 5 سال کا یہ ملٹی پل ویزا 700 ڈالر میں حاصل کیا جا سکے گا جبکہ 180 سے زائد ممالک کے شہری 30 دن کا سنگل انٹری ویزا 25 میں حاصل کر سکیں گے۔

    پاکستان اورچین کا اتحاد مضبوط لیکن چین کےمخالفین بالخصوص امریکا پاکستان سے مکمل اتحاد سے …

    مصر کے وزیر سیاحت اور نوادرات احمد عیسیٰ نے پیر کو اعلان کہا کہ چین اور بھارت کو ویزا آن ارائیول کی فہرست میں شامل کر لیا گیا اور یہ اقدامات سیاحت کے فروغ کے لیے کیے گئے ہیں مصر کی معیشت میں غیر ملکی زرمبادلے اور ملازمتوں کے لیے سیاحت اہم ذریعہ ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ 17 لاکھ سیاحوں نے مصر کا رخ کیا تھا اور اب مصر کی حکومت اس تعداد کو سالانہ 25 سے 30 فیصد بڑھا کر 2028 تک 3 کروڑ کرنا چاہتی ہے آنے والے دنوں میں مصر میں سیاحتی ویزے کے لیے کئی نئی سہولیات کا اعلان کیا جائے گا۔

    ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

    احمد عیسیٰ نے کہا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جنوری اور فروری میں سیاحوں کی آمد میں 30 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی وزیر ثقافت اور سیاحت ہو ہیپنگ یکم سے 4 اپریل تک قاہرہ کا دورہ کریں گےچین کے وزیر سے سیاحت کے فروغ کے لیے بات چیت کریں گے۔ 2019 میں 2 لاکھ 20 ہزار چینی سیاحوں نے مصر کا دورہ کیا تھا۔

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

  • پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز:شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز:شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹی 20 کرکٹ کے کپتان شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاک افغان ٹی 20 سیریز کے کپتان شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی جس کے بعد وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں افغان بیٹسمین عثمان غنی کو آؤٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا۔ انہوں نے 98 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    دوسری جانب شاداب خان سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ میدان میں کپتان نظر نہیں آیا، انہوں نے جواب میں کہا کہ پھر کون کپتانی کررہا تھا؟ اگر جیت جاتا تو اچھی کپتانی ہوتی، ہار گیا تو اچھے کپتان نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق قیادت کی، اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کی مگر نتیجہ مثبت نہیں رہا، زندگی اور کرکٹ میں چیزیں ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتیں۔

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کامیاب، افغانستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

    شاداب خان نےکہا کہ میری کپتانی پر سوال اٹھائیں مگر یہ بھی دیکھیں کہ افغانستان کے پاس کئی ورلڈکلاس پلیئرز اور شارجہ جیسی کنڈیشنز کی اچھی ٹیم ہیں،پی ایس ایل کے دوران سب کو اچھا لگا کہ پی سی بی نئے ٹیلنٹ کا سوچ رہا ہے،سینئرز کو آرام مل رہا ہے، ہار جیت سے سب کچھ بدل کیوں جاتا ہے، کیا وہ پہلے دائیں ہاتھ سے کھیلتے تھےاب بائیں سے کھیلتے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا،میڈیا پلیئرز کو بگاڑنے میں کردار ادا کرتا ہے تو بنانے میں بھی کرے، ناکامیوں کو بھی برداشت کریں، سینئرز کی بھی تو ناکامیوں کا دور آتا ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ قوم چاہ رہی تھی کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنےوالے نوجوان کرکٹرز کو موقع ملنا چاہیےکیوںکہ وہ اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں، کنڈیشنز بہت مختلف تھیں، کوئی بھی ٹیم ہوتی تو شاید اس طرح کی بولنگ کے مقابل مشکل محسوس کرتی، نوجو ان کرکٹرز میں ٹیلنٹ اور یہی ہمارا مستقبل ہیں،ہمیں ان کو تسلسل کے ساتھ مواقع دینا چاہیں،قوم ہی کھلاڑیوں کو اسٹار بناتی ہے، پی ایس ایل میں پرفارمنس کی بنیاد پر ان کو سپورٹ کیا تو اب مشکل وقت میں بھی کرنا چاہیے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    شاداب خان نے کہا کہ ہمارے سینئرز کی جس طرح کی پرفارمنس تھی انہیں اس طرح سے عزت نہیں ملی، مجھے لگتا ہے اس سیریز کے بعد ہماری قوم اور میڈیا کی طرف سے انہیں بہت زیادہ عزت ملے گی، ہم لوگ ہی اپنے پلیئرز پر تنقید کرتے ہیں، پرفارم کریں بھی تو ایک تلوار لٹکی رہتی ہے، رضوان اور بابر اعظم پر سست رفتاری سے کھیلنے پر تنقید ہوتی رہی ہے، ان کے اسٹرائیک ریٹ پر باتیں ہوتی ہی پی ایس ایل میں اچھے اسٹرائیک والے بیٹرز کی قومی ٹیم میں شمولیت عوام کا ہی مطالبہ تھا، اب ہمیں نوجوانوں کو سپورٹ بھی کرنا چاہیے۔

    نوجوان کرکٹرز کو بہت جلد عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع دیئے جانے کے سوال پر انھوں نے کہاکہ سوال تو سلیکشن کمیٹی سے بنتا ہے مگر اگر انھیں نہ کھلائیں تو کہا جاتا ہے کہ آزمایا کیوں نہیں جارہا، آپ ہی بتائیں کہاں ان پلیئرز کو صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کریں، کرکٹرز نے ڈومیسٹک میں پرفارم کیا تو فرنچائزز نے اپنی ٹیموں میں لیا،پی ایس ایل میں کارکردگی دکھائی تو سلیکٹرز کی نظروں میں آئے،انھوں نے خود کو قومی ٹیم کا حقدار ثابت کیا تو منتخب ہوئے،ناکامیاں اور کامیابیاں تو آئیں گی۔

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

    ان کا کہنا تھا کہ ایک میچ یا سیریز سے نہ کوئی ہیرو بنے گا، نہ ہی اس کو ناکام کہہ سکتے ہیں، دوسرے میچ میں نسیم شاہ کو چھکا نہ لگتا تو صورتحال مختلف ہوتی مگر کوئی نہیں جانتا کہ زمان خان اوور کرواتے تو کیا ہوتا جو میری سمجھ میں آیا فیصلہ کیا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

    احتساب عدالت میں پیشی،عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے

    عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی جو آئی جی اسلام آباد اورایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی، دستاویزات میں ایک ہی دن عمران خان پر 15 مقدمات درج کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں، پولیس کے 28 اور ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا۔

    گزشتہ برس 26 مئی کو مختلف تھانوں میں 15 مقدمے درج کیے گئے، 26 مئی کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ عدالت خارج قرار دے چکی ہے 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں جبکہ باقی مقدمات میں عمران خان کے خلاف ٹرائل جاری ہے ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہےلانگ مارچ والے دن 25 مئی کو بھی تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس:حکومتی اتحاد کا سپریم کورٹ فریق بننے کا فیصلہ

    عمران خان کے خلاف مقدمات کی فہرست میں 2014 کے دو مقدمے بھی شامل ہیں جبکہ سال 2022 اور 2023 میں 26 مقدمے بنائے گئے 2 مقدمات سال 2014 میں درج کئے گئے تھے اور 14 مارچ 2023 کو 3 نئے مقدمات بنائے گئے۔

    عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ کوئی ایک مقدمہ ہو تو سمجھ آتی ہے، یہاں بہت سے ہیں، آئی جی کے نمائندہ بھی یہاں عدالت میں ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مقدمات کی تفصیل پیش ہونے پردرخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چوہدری کے ساتھ رابطے میں رہیں-

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے …

  • انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس:حکومتی اتحاد کا سپریم کورٹ فریق بننے کا فیصلہ

    انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس:حکومتی اتحاد کا سپریم کورٹ فریق بننے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومتی اتحاد نے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست کے بعد حکومتی اتحاد نے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے آج ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی-

    انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    حکومتی اتحاد کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج دوبارہ کچھ دیر بعد سماعت کرےگا، بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

  • پاکستان اورچین کا اتحاد مضبوط لیکن چین کےمخالفین بالخصوص امریکا پاکستان سے مکمل اتحاد سے گریز کر سکتا ہے،امریکی رپورٹ

    پاکستان اورچین کا اتحاد مضبوط لیکن چین کےمخالفین بالخصوص امریکا پاکستان سے مکمل اتحاد سے گریز کر سکتا ہے،امریکی رپورٹ

    واشنگٹن: امریکا نے چین-پاکستان ملٹری تعلقات کا مستقبل‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ یوایس انسٹیٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) سے منسلک سیمیرپی لالوانی نے تیار کی ہے، یہ ادارہ کانگریشنل مینڈیٹ کے ساتھ ایک وفاقی ادارہ ہے۔

    رپورٹ میں ’چین-پاکستان ملٹری تعلقات کا مستقبل‘ کے عنوان سے رپورٹ میں چین-پاکستان تعلقات کی موجودہ صورت حال کو ’مضبوط اتحاد‘ سے تعبیر کیا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں یہ اتحاد بھرپور نہیں ہوسکتا، جس کی وجہ چین کے اپنے غلط اقدامات یا تعلقات معطل کرنے کے لیے مخالفین کے جارحانہ اقدامات ہوسکتے ہیں پاکستان اور چین کا آپس میں مضبوط اتحاد ہے لیکن بیجنگ کے مخالفین خاص کر امریکا ان سے مکمل اتحاد سے گریز کرسکتا ہے۔

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران جنوبی ایشیا میں جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں، امریکہ اور چین کے تیز مقابلے، چین-بھارت تعلقات میں تیزی سے گراوٹ، اور 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء نے چینی اور پاکستانی فوجوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا ہے دونوں ممالک کی فوجیں اور بحریہ تیزی سے سامان کا اشتراک کر رہی ہیں، زیادہ جدید ترین مشترکہ مشقوں میں مشغول ہو رہی ہیں، اور عملے اور افسروں کے تبادلے کے ذریعے بات چیت کر رہی ہیں۔

    مذکورہ رپورٹ میں نوٹ کیا گیا کہ 2015 میں تجزیہ کاروں نے مختلف وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان اور چین کے ملٹری تعلقات میں کمی آئے گی لیکن اسی برس صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ایک فلیگ شپ منصوبہ سی پیک متعارف کروایا اور پاکستان کو 8 آبدوزیں فروخت کرنے کا اعلان کیا۔

    پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان نئے فرسٹ منسٹر منتخب ہوگئے

    رپورٹ کے مصنف سمیر لالوانی نے لکھا کہ چین کے باضابطہ اتحاد سے دور رہنے کے باوجود، چین پاکستان فوجی شراکت داری گزشتہ دہائی کے دوران نمایاں طور پر گہرا ہوا ہے، جو کہ اتحاد کی حد تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم، فوجی اتحاد کی طرف پیش رفت ناگزیر نہیں ہے سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے چین پاکستان کا سب سے اہم دفاعی شراکت دار ہے۔ بیجنگ پاکستان کے روایتی ہتھیاروں اور اسٹریٹجک پلیٹ فارمز کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے-

    سمیرلالوانی نے لکھا کہ اب ایک دہائی سے کم عرصے میں چین-پاکستان ملٹری تعلقات قسط وار شراکت سے مضبوط اتحاد کی طرف بڑھے ہیں پاکستان کے اکثر دفاعی آلات زیادہ تر چینی ہیں، خاص طور پر ہائر-اینڈ کمبیٹ اسٹرائیک اور پاور پروجیکشن کی صلاحتیں شامل ہیں اور پاکستان مسلسل امریکا اور یورپین پلیٹ فارمز سے الگ ہو رہا ہے۔

    بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

    امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مضبوط تعلق کو ایک بھرپور تعلق بننا ہے، ایک اشارہ یہ ہوگا کہ بیجنگ کی جانب سے پاکستان کو مزید فوجی امداد دی جائے اور حساس نظام تک رسائی ملے جیسا کہ جے-20 فائٹر یا نیوکلیئر-پاور کی حامل آبدوز ہے۔

    سمیرلالوانی نے کہا کہ دوسرا نکتہ یہ ہوگا کہ ان کی فوجیں مشترکہ پیس ٹائم مشن اپنائیں تاکہ چین-بھارت یا پاکستان-بھارت سرحدی بحران کے دوران ایک دوسرے کی مدد کی جاسکے آخری اشارہ چین کی بحریہ میری ٹائم جاسوسی آلات گوادر میں نصب کرنے کا ہوسکتا ہے۔

    مصنف نے لکھا کہ سویلین اور عسکری دونوں قیادت نے واضح طور پر انکار کیا ہے کہ پاکستان کسی طرح چین کے کیمپ میں نہیں جا رہا ہے اور اس دباؤ کو بھی کم کردیا ہے جس میں تعلقات کے لیے چین اور مغرب میں کسی کے انتخاب پر زور دیا جاتا تھا چین اور پاکستان کے موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی ماحول میں اختلاف کے کئی ایسے نکات ہیں جو ان کے ملٹری تعلقات کو موجودہ رفتار سے سست یا واپس کر سکتے ہیں۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فوٹوگرافی کیلئے اصول متعارف

    چین کی جانب سے پاکستان کے مغربی ساحل سے بحر ہند پر فوجی طاقت پیش کرنےکے امکانات بڑھ رہےہیں پاکستان کے سٹریٹجک حلقوں میں چینی اڈے کو معنی خیز حمایت حاصل ہے جنگ کے وقت کی ہنگامی بنیادوں میں بحری رسائی کو اپ گریڈ کرنے میں مادی اور سیاسی رکاوٹیں وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان نکات کے حوالے سے بتایا گیا کہ سیاسی طور پر صوبے سنکیانگ میں مسلمان قبیلہ ایغور کے ساتھ چین کا رویہ پاکستان کے ساتھ عوامی اختلاف کی وجہ سے تعلقات پر اثراندازہوسکتا ہےچین اس وقت پاکستان کی معیشت کو رقم دے رہا ہے یا پاکستان کی قیمت پر ایران میں معاشی اور ملٹری سرمایہ کاری میں سرگرم ہے۔

    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا

  • احتساب عدالت میں پیشی،عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے

    احتساب عدالت میں پیشی،عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے

    سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عثمان بزدار احتساب عدالت پیش نہ ہوسکے دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ عثمان بزدار کو کورونا ہوگیا-

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا …

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکلاء نے ان کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار کی کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے، نے کورونا پازیٹو کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی جس پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ عثمان بزدار نے نیب سوالنامے کا جواب ابھی تک جمع نہیں کرایا عدالت نے نیب تفتیشی آفیسر سے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی –

    واضح رہے کہ نیب نے عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے،جس پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر رکھا تھا۔

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

  • جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی-

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے …

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے،عدالت نے کہا کہ ابھی جے آئی ٹی بنی ہی نہیں آپ جا کر شامل تفتیش ہوں۔

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا …

    عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال اور دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا عدالت نے 3 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شادمان پولیس نے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

  • انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر 27 مارچ کی سماعت کا تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ آئین کے تحت عام انتخابات وقت پر ہونا لازم ہیں-

    باغی ٹی وی: 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تحریر کیا ہے عدالتی حکم نامےمیں کہاگیا ہے کہ آئین کےتحت عام انتخابات وقت پرہونا لازم ہیں، بروقت عام انتخابات کا ایمانداری، منصفانہ اورقانون کےمطابق انعقاد جمہوریت کےلیے ضروری ہے-

    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری

    سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی انتخابات کی تاریخ منسوخ کی الیکشن کمیشن صدرکی تاریخ منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا،الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آرٹیکل 254 کے پیچھے پناہ لی عدالتی نظائرمیں آرٹیکل 254 کسی عمل کا مقررہ وقت گزرنے کے بعد اس کو غیر مؤثر ہونے سے تحفظ دیتا ہے، آرٹیکل254 مقررہ وقت پر ہونے والے عمل میں التوا کا تحفظ نہیں دیتا-

    عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں مقدمات کی تفصیلات جاری،پارٹی کے دعوے غلط ثابت

    حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار کے مطابق 8 اکتوبر تک انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی آئینی پشت پناہی نہیں سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے، الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن درخواست میں اٹھائے گئے قانونی سوالات پر جواب دے کیس کی مزید سماعت آج دن ساڑھے11 بجے ہوگی۔

  • پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان ،متحدہ امارات ، سعودی عرب اور کئی دیگر مسلم ممالک نے کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا بار بار ہو نا اس قانون کی افادیت پر سوال اٹھاتا ہے جس کے پیچھے اسلام مخالف چھپتے ہیں تمام ریاستوں سے کہتے ہیں کہ ایسے کیسز سے بچنے کے لیے قانونی دفاع تیار کیا جائے ۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت

    سعودی وزارتِ خارجہ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےسعودی عرب مکالمے، رواداری اور احترام کی اقدار کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور نفرت، انتہا پسندی اور تقسیم کرنے والی ہر چیز کو مسترد کرتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات نے بھی اس مکروہ فعل کی شدید مذمت کی ہے امارات نیوزایجنسی وام کے مطابق وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی)نے کہا کہ یواے ای انسانی اوراخلاقی اقدار اور اصولوں کے منافی عالمی امن وسلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے تمام طریقوں کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے۔

    وزارت نے کہا کہ مذہبی شعائر اور علامتوں کا احترام کرنے اور اشتعال انگیزی اور تقسیم سے بچنا چاہیئے دنیا کو رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    ترک وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم آزادی اظہار کی آڑ میں ایسے نفرت انگیز جرم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ڈنمارک حکام کو ایسے اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ مجرموں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے ۔


    ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کی ہے۔پنی ٹویٹ پر ایک بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل قبول ہے اور اس کی اجازت دینے والوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ میرا ڈینش حکام اور قانون کے عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ دین اسلام کے عقائد اور مسلمانوں کی تضحیک کرنے کے خلاف اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

    نائب صدر فواد اوکتے نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ڈینش حکام قابل مذمت ہیں-

    بحرین، مراکش، قطر اور اردن نے بھی اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے بارے میں خبردارکیا ہے اور مغربی ممالک سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ

    واضح رہے کہ ڈنمارک اوراس کے پڑوسی سویڈن میں حالیہ مہینوں میں اظہاررائے کی آزادی کے نام پرمتعدد اسلام مخالف کارروائیاں ہو چکی ہیں۔اس سے پہلے بھی بعض انتہاپسندوں نے اسلام کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے جلائے تھے یہ اسی سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

  • زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

    واشنگٹن: امریکہ نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بیانات کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا-

    باغی ٹی وی:امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں افغانستان کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق بیانات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ زلمےخلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور زلمے خلیل زاد کا بیان انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا، زلمے خلیل زاد عام شہری ہیں اور ان کے بیانات ان کی ذاتی رائے ہے۔

    پی ٹی آئی پر آئندہ چند روز میں پابندی کے اشارے مل رہے ہیں،زلمے خلیل داد

    ترجمان نے کہا کہ تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں، ہم سیاسی فریقین کو قانون کی عزت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں عوام کو آئینی اور جمہوری طریقے سے رہنماؤں کے انتخاب کا حق ملنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی جانب سے پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں متعدد بیانات دیئے گئے تھے –

    زلمے خلیل زاد نے پاکستانی سیاسی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو تین بحرانوں کا سامنا ہے، یہ بحران سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے ہیں یہ سنجیدہ ، جرات مندانہ سوچ، اور حکمت عملی کا وقت ہے، سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی دینا، قتل کرنا غلط راستہ ہے۔

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں،خرم دستگیر

    زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ایسا لگتا ہے حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے  عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی,  اقتصادی اور سلامتی بحران مزید گہرا ہو گا پہلے ہی کچھ ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو معطل کر دیا ہے  عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ بھی غیریقینی کا شکار ہے، مذکورہ اقدامات سے پاکستان کیلئے عالمی حمایت میں مزید کمی آئے گی سیاسی پولرائزیشن اور تشدد بڑھنے کا امکان ہے۔

    زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کخرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں، جو پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو گا کہ کیا کرنا چاہیے، پاکستان میں الیکشن جلد کرا دیئے جائیں، اس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی احتجاج کیا تھا۔

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے دباؤ ڈالا تھا،بشیر میمن