Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اینٹی نارکوٹکس کی ملک بھر میں کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس کی ملک بھر میں کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کیجانب سےمنشیات کےخلاف ملک بھرمیں کارروائیوں کا سلسلہ جاری مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور اسلام آباد سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران قطرجانے والےصوابی کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو ، 24 گرام آئس برآمد کرلی گئی جبکہ دبئی جانے والے ایک دوسرے خیبر ایجنسی کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 131 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے-

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تعیناتی پر فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بنکاک جانے والے ملزم کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 4 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے مقامی رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے چاغی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 25 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں 2 مختلف مشترکہ کارروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 43 کلو چرس برآمد کرکے افغانستان سے بلوچستان کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تعیناتی پر فیصلہ محفوظ

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ کے 16رکنی ٹی 20 اسکواڈ کے ٹام لیتھم کپتان ہوں گے، ریگولر کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کے بجائے آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی ٹم سودھی، کین ولیم سن، گلین فلپس، مچل سینٹنر ڈیون کانوائے، فن ایلن، مچل براس ویل، لوکی فرگوسن بھی آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے جبکہ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی پاکستان میں ٹی 20 میچز کے دوران آرام کریں گے، ان کی جگہ شین جورجینسین کوچنگ کریں گے، اسٹیڈیم 26 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے موقع پر ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

    کیوی ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور5 ون ڈے کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچز لاہور،راولپنڈی اورکراچی میں کھیلے جائیں گے،پاکستان اور نیوزی لین ڈکے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

    عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی:عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کررہے ہیں چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر سے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست پراعتراض دور ہو گئے ہیں، آپ کو پہلے بھی بتایا کہ بائیو میٹرک تو کہیں سے بھی ہو سکتی ہے وکیل نے کہا کہ میں معزرت خواہ ہوں اگلی بار دیکھ لیں گے، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی بائیو میٹرک کا ایشو ہوتا ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا 60 سال والوں کے انگھوٹے کا نشان نہیں ہوتا، ابھی تو ہم نے بائیو میٹرک بہت آسان کردیا ہے وکیل نے کہا عمران خان نے17 مارچ حفاظتی ضمانت لاہورہائیکورٹ سےکرائی تھی، 18 مارچ یہاں آئے لیکن انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت نہیں لے سکے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیوں ٹرائل کورٹ نہیں گئے؟ پہلے اس پرعدالت کی معاونت کریں، آخری سماعت پر کہا کہ ہم درخواست کے قابل سماعت ہونے کو دیکھ لیں گے، وکیل نےکہا کہ وہ ضمانت آج بھی گروانڈ پرموجود ہیں، درخواست گزار کی زندگی کی حفاظت ضروری ہے، ان پر ایک بار قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو لاء آرڈر کے حالات بناتے ہیں وہ آپ خود بنا رہے ہیں، اگر آپ عدالت پیشی پر 10 ہزار لوگوں کو لائیں گے تو لاء آرڈر کے حالات تو ہوں گےدوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کورٹ کو خود مخاطب کرنے کے لیے روسٹرم پر آ گئے، تاہم چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو بات کرنے سے روک دیا اور ان کو واپس اپنی نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہیں جو جینوئن ہوں گے، ان پر ایک مرتبہ حملہ بھی ہوچکا ہے۔

    عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون کو روسٹرم پر بلا لیا، اور جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے متعدد بار چیف کمشنرکو سیکیورٹی فراہم کرنے کا کہا ،ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کوبتایا کہ ٹرائل کورٹ کوایف ایٹ کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کیا گیا، عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرامن ماحول کو یقینی بنائیں، یہ وہاں گاڑی سے نہیں اترے اور ان کے لوگوں نے وہاں گاڑیاں جلا دیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ سیکورٹی فراہم نہیں کرتے تو پھر وہ کیا کریں، ہمارے پاس آج ہی ایک پٹیشن آئی کل سنیں گے، جب انتظامیہ غیر ذمہ دارانہ ہو گی تو پھرکیا ہوگا، کسی شہری سے متعلق کیا انتظامیہ ایسا کوئی بیان دے سکتی ہے۔

    عمران خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں دو سابق وزرائے اعظم قتل ہو چکے ہیں، ایک وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، آج میں نے 7 ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں، اور ہمیں جوڈیشل کمپلیکس داخلے کی اجازت نہیں ملی۔

    چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ عمران خان بطور سابق وزیراعظم کس سیکیورٹی کےحقدار ہیں، وہ سیکیورٹی تو ساتھ ہی ہوتی ہوگی فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

    چیف جسٹس نےاستفسارکیا کہ پٹیشنر اب اسلام آباد میں ہیں تو یہاں سیکیورٹی کس نے دینی ہے فواد چوہدری نے جواب دیا کہ یہاں سیکیورٹی وزارت داخلہ نے دینی ہے، اور وزیر داخلہ کا بیان تو آپ نے دیکھ ہی لیا ہےچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بدقسمتی سے سلمان تاثیر کا واقعہ بھی ادھر ہوا ہے۔

    دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور فواد چودھری کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ میں نے بھی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کی ہے۔ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ نہیں، آپ نے یہ بات نہیں کی، آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے فواد چودھری کو جواب دیا کہ آپ سے زیادہ جھوٹ کوئی نہیں بولتا۔

    عدالت نے فواد چوہدری اورایڈووکیٹ جنرل کو کراس ٹاک سے منع کردیا، اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں 6 اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پولیس کو عمران خان کو 7 مقدمات میں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

    عمران خان نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہےاور مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے ہیں درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھےعمران خان کے ساتھ اسلام آباد آنے والی گاڑیوں کو گولڑہ موڑپر روک لیا گیا اور ان کے ساتھ صرف 4 گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دی گئی جس میں جیمر والی گاڑی بھی شامل ہے-

    عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں مقدمات کی تفصیلات جاری،پارٹی کے دعوے غلط ثابت


    عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر داخلے کی اجازت مل گئی، پولیس نے ہائیکورٹ سائیڈ پر تمام گاڑیوں کو روک لیا۔

    اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ آنے والے ان کے فوٹو گرافر نعمان جی کو حراست میں لے لیاپولیس نے نعمان جی کے ہمراہ دیگر 3 کارکنان کو بھی قیدیوں والی گاڑی میں منتقل کردیا۔

    دوسری جانب عمران خان کی پیشی سے متعلق وفاقی پولیس نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ساڑھے 2500 اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موجود ہوگی سیکیورٹی پلان کو مخلتف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، آنسو گیس، ربرکی گولیاں، واٹرکینن اورقیدی وین کے حوالےسے پلان فائنل کرلیا گیا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تعیناتی پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان ممکنہ طورپر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں ضمانت کیلئےرجوع کریں گے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کردیے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پراعتراضات عائد کیےکہ عمران خان نےبائیو میٹرک نہیں کرایا اورٹرائل کورٹ سے پہلےہائیکورٹ میں کیسے درخواست دائر ہوسکتی ہے؟-

    عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا …

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف عوامی لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

    عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا …

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن نے کس بنیاد پر محسن نقوی کا نام فائنل کیا اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ، محسن نقوی کو خاص مقاصد کے لئے تعینات کیا گیاالیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے، سابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد میں نگراں وزیراعلیٰ کا بڑا کردار تھا، نگراں وزیراعلیٰ نے آتے ہی ایڈووکیٹ جنرل آفس میں برطرفیاں کیں اور من پسند لاء افسر لگائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان تعیناتیوں کو کالعدم بھی تو قرار دیا ہے وکیل نے بتایا کہ ابھی تک عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہوا اور ایک بھی افسر اپنے عہدے پر نہیں آیا عدالت نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے عدالت کا فیصلہ تو اپنی جگہ موجود ہے۔

    عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات

    جج نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیئے تھے، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ فریقین کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کےلیے کون کون سے نام دیئے گئے تھے، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ احد چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام دیئے گئے تھے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے دن سے سب کو پتا تھا کہ محسن نقوی وزیر اعلیٰ ہوں گےعدالت نے کہا کہ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا پراسس اختیار کیا گیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کےلیے مکمل اختیار ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محسن نقوی کی تقرری پر پہلے دن سے سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کو طریقہ کار کے مطابق تعینات کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن،قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بعد ازاں الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئین کےتحت کام کرتا ہے الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کی۔ فریقین دیئے گئے وقت میں نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر نہیں کر سکے تھے الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت محسن نقوی کی تقرری کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔

    دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ اگر نگراں وزیر اعلیٰ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے تو الیکشن کمیشن اور عدالتیں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ کے متعدد فیصلوں پر عملدرآمد روکا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد …

    عدالت نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نیوٹرل اور خود مختار ہے تو کوئی نگراں وزیر اعلیٰ کچھ نہیں کرسکتا۔ فریقین آپس میں تجویز کردہ ناموں سے کسی ایک پر اتفاق کرلیتے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فریقین میں سے کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

    بعد ازاں عدالت نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف شیخ رشد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم بعد ازاں دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی-

    واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے محسن نقوی کے تقرر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں مقدمات کی تفصیلات جاری،پارٹی کے دعوے غلط ثابت

    عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں مقدمات کی تفصیلات جاری،پارٹی کے دعوے غلط ثابت

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے دعوے غلط ثابت ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے خلاف تقریباً 100 مقدمات کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہےتاہم وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے (پنجاب) اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے خلاف ملک بھر میں مجموعی طور پر درج مقدمات کی تعداد 37 ہے۔

    عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 28 مقدمات اسلام آباد، 6 پنجاب اور ایک مقدمہ بلوچستان میں درج ہے جب کہ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت 2 مقدمات ایف آئی اے میں درج ہیں۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی دیگر لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات کی بھی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جن کے مطابق تحریک انصاف کی دیگرلیڈرشپ اورکارکنان کےخلاف 127 مقدمات درج ہیں جسمیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف 43 مقدمات درج ہیں جبکہ پنجاب میں 84 مقدمات درج ہیں۔

    عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا …

  • عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی

    عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی-

    باغی ٹی وی: عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔

    عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں کےعمران خان کی مقدمات کی تفصیلات متعلق درکوت پر سماعت ہوئی چیف جسٹس عامر فاروق نےعمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پرسماعت کی اور ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی-

    لاہور:لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں اور سخت محنت کریں،محمد رضوان کا نوجوان کرکٹرز کیلئے پیغام

    شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں اور سخت محنت کریں،محمد رضوان کا نوجوان کرکٹرز کیلئے پیغام

    افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی لگاتار دوسری شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا-

    باغی ٹی وی: محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر مکمل یقین ہے،مضبوط رہیں اور ان شکست کو اپنےاندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں،آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے-


    واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں افغانستان نے گزشتہ روز پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

    افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔


    دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر افغان ٹیم اور قو م کو مبارکباد پیش کی ہے۔

  • عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےعمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پرسماعت کی اس موقع پر وکلا کی جانب سے عدالت پہنچنے میں دشواری کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں بھی اسی طرح آیا ہوں آپ کے پارٹی لیڈر آرہے ہیں، انہی کے لیے سیکیورٹی لگائی ہوئی ہے۔

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    وکیل فیصل فرید نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گزشتہ روز کے بیان کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی اور کہا کہ صورت حال یہ ہے یہاں پر ضمانت کرا کے نکلتے ہیں تو فیک ایف آئی آر میں اٹھا لیا جاتا ہے۔

    سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست منظور کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیرقانونی گرفتاری روکیں، آپ کی درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہوجائیں گے، کیا میں کہہ دوں غیرقانونی نہیں تو قانونی گرفتار کرلیں؟ اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں، میں صرف اس عدالت کے دائرہ اختیار تک احکامات دے سکتا ہوں۔

    فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسی عدالت نے نوازشریف کی صحت کی ضمانت مانگی تھی، اس پر عدالت نے کہا کہ میں کسی ایسی چیز میں نہیں جانا چاہتا، بائی بک ہی چلتا ہوں۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک تفصیلات طلب کرلیں اور کل تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

  • لاہور:لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    لاہور:لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی : لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔گلگت بلتستان کی ڈاکٹر نسیم اعجاز چار سال سے ہاسٹل میں مقیم تھیں،پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ گائنی ڈاکٹر نسیم اعجاز کی لاش کمرہ نمبر 29 سے برآمد ہوئی، لیڈی ڈاکٹر مہوش کے مطابق نسیم اعجاز کی موت کا پتہ اس وقت چلا جب اس کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا، نسیم کمرے میں منہ کے بل مردہ پڑی تھی۔

    نیپالی اور بھارتی مسافرطیاروں کا تصادم

    پولیس کے مطابق متوفیہ کی بہن نے ایک ڈاکٹرکوکال کی کہ بہن سے رابطہ نہیں ہوپا رہا لیڈی ڈاکٹر کی موت طبعی ہے تاہم لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ہے۔مرحومہ کے ماموں حیدر علی نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی اجازت سے لاش ورثا کے حوالے کریں گے۔

    ڈاکٹر نسیم اعجاز لیڈی والنگٹن ہسپتال میں بطور پی جی آر گائن کام کر رہی تھیں یہ ہسپتال کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (KEMU) کے تحت میو ہسپتال کا ذیلی ہسپتال ہے نسیم اعجاز کے والد کا انتقال ہوگیا اور وہ گلگت سے تعلق رکھنے کی وجہ سے چھٹی پر تھیں۔ جب وہ واپس آئی تو اس کی HOD اضافی چھٹیوں کے لیے غصے میں تھی۔

    مبینہ طور پر پروفیسر کے حکم کے مطابق اس کی تنخواہ روک دی گئی تھی اور ایڈمن یعنی VC uni/MS ہسپتال نے اس کی تائید کی تھی۔
    اسے اضافی ڈیوٹی کرنے پر مجبور کیا گیا اور وہ سراسر پیشہ ورانہ اور مالی دباؤ میں تھی اور اس کے نتیجے میں اس کی موت ہاسٹل کے کمرے میں ہوئی۔

    ہاسپٹل میں نسیم اعجاز کے ساتھی کولیگز کے مطابق اس نے اپنے سینئرز سے کئی مرتبہ درخواست کی کہ اسے چھٹی دی جائے کہ اسے بخار ہے اور سسپیکٹڈ پیریکارڈائیٹس (pericarditis)جس کی ٹریٹمنٹ اور لیبزکے لیےاسے ٹائم چاہیےاسکا مزاق آڑایا گیااسکو سنائی گئی کہ یہ تو کام چور ہےاس کے تو بہانے ہی نہیں ختم ہوتےجب کہ سب کو اس کا گرتا ہو وزن اور اسکے جسم اور چہرے پے نقاہت صاف نظر آ رہی تھی مگر ہمارے کچھ پروفیسرز اور سینئزز ابلیس سے بھی بد تر ہیں جو کہ سی ایم ہاوس اور سیکریٹریٹ سے آئے ہوے ہر فون کے آگے بچھ جاتے ہیں جبکہ اپنے جونئیرز اور ینگ ڈاکٹرز کے لیے وہ ایک جکاد سے کم نہیں-

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    مرحومہ ڈاکٹر نسیم اعجاز سے اخری لانگ کال گائنی میں بیماری کی حالت میں جمعرات کو کروائی گئی اور ہفتے کی رات یہ ڈاکٹر بیماری کی حالت میں مر گئی ۔یہ ایک موت نہین ہے یہ ایک قتل ہے اس کی ایف آئی آر ہر اس سینئیر کے خلاف کٹوانی چاہیے جس نے اس کا مزاق اڑایا اور اس کے علاج میں رکاوٹ ڈالی۔اس پروفیسر کو فورن ٹرمینیٹ کر دینا چاہہے جس نے اپنے جونئیر کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا سلوک کیا آئی جی پنجاب کو اس وارڈ کو وزٹ کرنا چاہیے اور اس پروفیسر کےخلاف خود مدعی بن کے ایف آئی آر کٹوانی چاہیے یہ سینئرز نہیں ہیں۔ یہ قاتل ہیں جونئیرز کے مستقبلوں کے اور ان کی جانوں کے۔

    ذمہ دار کون ہے؟کیا کوئی اس کے معاملے پر غور کرے گا؟کیا کوئی VC/MS سے پوچھے گا کہ تنخواہ کیوں روکی گئی؟ کنسلٹنٹ بننے کے لیے ان کی 30 سال کی جدوجہد اسی طرح ختم ہوئی۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

  • مسلمانان برصغیرکےعظیم رہنما سرسید احمد خان کا یوم پیدائش

    مسلمانان برصغیرکےعظیم رہنما سرسید احمد خان کا یوم پیدائش

    خدا دارم دلے بریاں ز عشق مصطفی دارم
    ندارد ہیچ کافر ساز و سامانے کہ من دارم

    مسلمانان برصغیر کے عظیم رہنما سر سید احمد خان 17 اکتوبر 1817ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ تعلیم پرانے اصولوں کے مطابق حاصل کی، 22 برس کے تھے کہ والد کا انتقال ہوگیا پہلے چھوٹی موٹی ملازمتیں کیں۔ 1841ء میں منصفی کا امتحان پاس کرکے جج بن گئے پھر ترقی کرتے کرتے منصف عدالت خفیفہ ہوگئے، 1857ء کی جنگ آزادی کے وقت بجنور میں تھے۔ جہاں انہوں نے متعدد انگریزوں کی جان بچائی۔ سر سید احمد خان مسلمانان ہند کی ان عظیم شخصیات میں سے ایک تھے جو ایک فرد ہی نہیں ایک تحریک بھی تھے۔ جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد سر سید احمد خان مسلمانوں کی تباہی اور زبوں حالی سے سخت پریشان ہوئے۔

    انہوں نے پہلے اس جنگ کے اسباب و عوامل پر ایک رسالہ ’’اسبابِ بغاوتِ ہند‘‘ تحریر کیا پھر انہوں نے مسلمانوں کو انگریزی زبان اور مغربی علوم کے حصول کے لیے مائل کرنا چاہا تاکہ وہ آہستہ آہستہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ اس مقصد کے لیے پہلے انہوں نے 1861ء میں مراد آباد میں ایک انگریزی اسکول قائم کیا۔ پھر ایک سائنٹفک سوسائٹی قائم کی جہاں انگریزی سے تاریخ اور سیاسیات کی بعض کتابیں ترجمہ کروائیں۔ 1869ء میں انگلستان گئے اور 1875ء میں علی گڑھ میں مدرستہ العلوم قائم کیا جو بعد میں مسلم یونیورسٹی کے نام سے مشہور ہوا۔

    سر سید احمد خان نے متعدد کتابیں بھی لکھیں جن میں آثار الصنادید، خطباتِ احمدیہ، احکامِ طعام با اہل کتاب، قولِ متین در ابطال حرکت زمیں اور رسالہ اسبابِ بغاوت ہند زیادہ مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئین اکبری اور تاریخ فیروز شاہی کی تصحیح کی، تزکِ جہانگیری شائع کروائی اور تاریخ سرکشی بجنور کو مرتب کیا۔ اس کے علاوہ ایک رسالہ تہذیب الاخلاق بھی جاری کیا اور قرآن پاک کی تفسیر بھی لکھنی شروع کی۔ تقریباً نصف قرآن تک پہنچی تھی کہ سرسید کا انتقال ہوگیا۔ سرسید احمد خاں کا بطور رہنمائے قوم سب سے اہم کارنامہ ان کی تعلیمی تحریک ہے۔

    انہوں نے قوم کو مغربی علوم کی اہمیت سے آگاہ کیا اور اپنی تحریروں اور تقریروں کے ذریعہ مسلمانوں کو سائنس اور انگریزی علوم سیکھنے پر آمادہ کیا۔ وہ فارسی زبان کے بہترین شاعر بھی تھے ۔ تنگ نظر علما نے ان پر الحاد اور کفر کے فتوے بھی لگائے اور ان کا مذاق بھی اڑایا۔ مگر سرسید آخر تک اپنے عقیدے میں راسخ رہے۔ سر سید احمد خاں پہلے اتحاد مذاہب کے داعی تھے مگر ہندوئوں کی تنگ نظری دیکھ کر انہوں نے دو قومی نظریے کا واضح اعلان کیا جو آگے چل کر پاکستان کی اساس بنا۔ سرسید احمد خان نے 27 مارچ 1898ء کو وفات پائی۔ انہیں علی گڑھ میں ان کے مدرستہ العلوم میں سپرد خاک کیا گیا۔

    کلام سر سید احمد خان

    افلاطون طِفلَکے باشَد بہ یُونانے کہ مَن دارَم
    مَسیحا رشک می آرَد ز دَرمانے کہ مَن دارَم

    افلاطون تو ایک بچہ ہے اس یونان کا جو میرا ہے، مسیحا خود رشک کرتا ہے اس درمان پر کہ جو میں رکھتا ہوں۔

    خُدا دارَم دِلے بِریاں ز عشقِ مُصطفٰی دارَم
    نَدارَد ھیچ کافر ساز و سامانے کہ مَن دارَم

    میں خدا رکھتا ہوں کہ جلے ہوے دل میں عشقِ مصطفٰی (ص) رکھتا ہوں، کوئی کافر بھی ایسا کچھ ساز و سامان نہیں رکھتا جو کہ میرے پاس ہے۔

    ز جبریلِ امیں قُرآں بہ پیغامے نمی خواھَم
    ہمہ گفتارِ معشوق است قرآنے کہ مَن دارَم

    جبریلِ امین سے پیغام کے ذریعے قرآن کی خواہش نہیں ہے، وہ تو سراسر محبوب (ص) کی گفتار ہے جو قرآن کہ میں رکھتا ہوں۔

    فلَک یک مطلعِ خورشید دارَد با ہمہ شوکت
    ہزاراں ایں چُنیں دارَد گریبانے کہ مَن دَارم

    آسمان اس تمام شان و شوکت کے ساتھ فقط سورج کا ایک مطلع رکھتا ہے جب کہ اس (مطلع خورشید) جیسے ہزاروں میرے گریبان میں ہیں۔

    ز بُرہاں تا بہ ایماں سنگ ھا دارَد رہِ واعظ
    نَدارَد ھیچ واعظ ہمچو بُرہانے کہ مَن دارَم

    واعظ کی دلیل و عقل سے ایمان تک کی راہ پتھروں سے بھری پڑی ہے لیکن کوئی واعظ اس جیسی برہان نہیں رکھتا جو کہ میرے پاس ہے۔