Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سیلاب سے تباہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے 414 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری

    سیلاب سے تباہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے 414 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری

    اسلام آباد: سیلاب سے تباہ ہونے والے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے 414 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا اجلاس کے اعلامیے کے مطابق انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے چاروں صوبوں کے متاثرہ اضلاع کیلئے ہیں، منصوبوں میں سڑکوں اور پُلوں کی دوبارہ تعمیر کو اہمیت دی گئی ہے اجلاس میں آزاد کشمیر میں بھی متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

    اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ،چینی سفیر،برطانوی ہائی کمشنر اور سری لنکا کے وزیر مملکت…

    اہم منصوبوں میں مورو سے رانی پور این فائیو شاہراہ کی تعمیر نو اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) فلڈ ایمرجنسی لون کے تحت 32 تباہ شدہ پل بھی تعمیر کیے جائیں گے اس منصوبے پر 36 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی، اے ڈی بی 32.5 ارب جبکہ حکومت 3.6 ارب روپے خرچ کرے گی۔

    ایکنک نے 48 ارب 32 کروڑ روپے کی لاگت کے سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کی بھی منظوری دی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آبپاشی کے اس منصوبے کیلئے فنڈز عالمی بینک فراہم کرے گا۔

    اجلاس میں سندھ میں 66 ارب روپے لاگت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر،خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تحفظ کیلئے 15 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

    بلوچستان میں بحالی و تعمیر نو کے ساڑھے 12 ارب روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ سندھ کے 23 اضلاع میں زرعی ٹرانسفارمیشن پر 70 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔

    ایکنک نے 3 ارب 82 کروڑ روپے کی لاگت کے فارم واٹر منیجمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دی۔

    سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

    دوسری جانب چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہےوزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے تینوں اہم ملکوں کے سفیروں سے اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی گئی تھی جس پر امریکا برطانیہ اور چین نے پاکستان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے سفیروں کو بتایا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے 16 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ پاکستان نے قرض ری شیڈول اور رول اوور کرنے کے ساتھ ساتھ نئے قرض جاری کرنے پر بھی بات چیت کی، مشکل حالات میں آئی ایم ایف کی طرف سے پروگرام جاری رکھنے کی سخت شرائط بھی بات چیت کا حصہ رہیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی کی ملاقات

  • سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےگندم کی کھڑی فصل پر ہل چلوا دئیے

    سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےگندم کی کھڑی فصل پر ہل چلوا دئیے

    سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کسانوں کی گندم کی کھڑی فصل پر ہل چلوا دیے –

    باغی ٹی وی : راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کسانوں کی گندم کی کھڑی فصل پر ہل چلوا دیے اور احتجاج کرنے والےکسانوں اور زمین مالکان کو گرفتار بھی کرلیا گيا کسانوں اور زمین مالکان کی گرفتاری کے بعد متاثرین کے بچے اور خواتین بھی احتجاج میں شامل ہوگئے۔

    بھارت کا ویزے جاری کرنے سے انکار، چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ردعمل

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو صرف اس زمین پر کام کی اجازت دی تھی جہاں زمین کا ریٹ ایوارڈ ہو چکا تھا۔

    راوی اربن سٹی کی تعمیر پر لاہور ہائی کورٹ نے اسٹے دے رکھا ہے، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان کے دورِ حکومت میں قائم کی گئی تھی ، انہوں نے نہ صرف اس کا افتتاح کیا بلکہ اس کی پروموشن بھی کی تھی لیکن حکومت جانے کے بعد اب عمران خان نے ریئل اسٹیٹ کو سب سے بڑا مافیا قرار دیتے ہوئےکہا کہ اس کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ منصوبے کے لیے کسانوں کو اراضی کی قیمت ادا کی جاچکی ہے، ریونیو بورڈ آف پنجاب نے اراضی کی قیمت کی ادائیگی کے بعد روڈا کےنام پر اسٹیٹ لینڈ لی، گیم چینجر منصوبےکی اسٹیٹ لینڈ مافیا کے ذریعے ہتھیانے کا منصوبہ ناکام ہوگا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے دریائے راوی کے کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے یعنی راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا-

    سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم پر مشتمل سنگل بینچ نے اس منصوبے کے خلاف دائر ہونے والی مختلف درخواستوں پر فیصلہ سُنایا جس میں کہا گیا تھا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے اراضی سنہ 1894 کے قانون کے برعکس حاصل کی گئی تھی۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ آئین کے تحت منصوبے کے لیے ترمیمی آرڈیننس قواعد و ضوابط پورے کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    اس منصوبے کے خلاف دائر درخواستوں میں اس پراجیکٹ کے لیے اراضی کے حصول میں قواعد کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کو نظر انداز کرنے کے بارے میں بھی نکات اٹھائے گئے تھے۔

    اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ،چینی سفیر،برطانوی ہائی کمشنر اور سری لنکا کے وزیر مملکت…

    جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر فیصلہ سُناتے ہوئے ’روڈا ایکٹ‘ کی کئی دفعات کو غیرقانونی قرار دیا تھا اور باور کروایا تھا کہ روڈا قانون کے تحت ماسٹر پلان ترتیب نہیں دیا گیا۔

    جسٹس شاہد کریم نے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ماسٹر پلان کے بغیر بنائی گئی کوئی بھی سکیم غیر قانونی ہوتی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا ماسٹر پلان ہی بنیادی دستاویز ہے اور تمام سکیمز ماسٹر پلان کے ہی طابع ہوتی ہیں زرعی اراضی کو ایک باقاعدہ قانونی طریقہ کار یعنی لیگل فریم کے تحت ایکوائر کیا جا سکتا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اراضی حاصل کرنے کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی حیثیت بھی غیرقانونی ہے کیونکہ لاہور اور شیخوپورہ میں زمین ایکوائر کرنے کے لیے قانون پر عمل نہیں کیا گیا لہذا روڈا اتھارٹی پنجاب حکومت سے حاصل کردہ قرضہ دو ماہ میں واپس کرے۔

    مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  • حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے اسموگ انتہائی خطرناک ہے،طبی ماہرین

    حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے اسموگ انتہائی خطرناک ہے،طبی ماہرین

    طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حاملہ خواتین کیلئے اسموگ انتہائی خطرناک ہے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھرمیں آلودگی میں نمبر وَن شہر لاہور میں کئی عشروں سے ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھوتے ہوئے 300 سے ساڑھے 400 کے درمیان رہ رہا ہے جو انسانی صحت کیلئےانتہائی مضر ہےاسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کا رش رہتاہے، ایک ایک اسپتال میں روزانہ 600 سے زائد اسموگ سے متاثرہ بچے، جوان اور بوڑھے آرہے ہیں۔

    لاہورسمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ

    ماہرین کے مطابق لاہور میں سانس، دمے، سینے کا انفیکشن، نزلہ، زکام اور بخار جیسی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔ فضا میں آکسیجن کی کمی کے باعث حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کو بھی آکسیجن پوری نہیں ملتی جس کی وجہ سے زچہ و بچہ کو زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ کی وجہ سےقوت مدافعت کم ہو جاتی ہے، خصوصاً حاملہ خواتین کا آکسیجن لیول کم رہتا ہے، بچے کو بھی آکسیجن کم ملتی ہے اور اگر حاملہ خاتون دمہ کی مریضہ ہو تو زیادہ پریشانی ہوتی ہے، شہری صبح اورشام کے اوقات میں کھڑکیاں بند رکھیں، چمشے لگائیں اور ماسک پہن کر گھروں سے نکلیں۔

    شہریوں کے مطابق حکومت اسموگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہے، فیکٹریاں ٹائر جلاتی ہیں جبکہ فصلوں کو آگ لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے-

    پرویز الہٰی نے اسموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے،محکمہ تحفظ ماحول،ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں،اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے،دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے-

    کراچی :ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے

    دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی اداروں کو لیٹر بھجوائے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف ایگزیکٹو آفیسر کو اطلاع دی جاتی ھے کہ ایک بار پھر ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو فیس ماسک پہنائیں جائیں۔ذیادہ سے ذیادہ پانی پلائیں۔بچوں کو آنکھیں کو ہاتھ نا لگانے دیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

    سموگ کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کارروائیاں لاہور میں جاری ہیں،تحصیل شالیمار کے علاقے میں پراولیسس پلانٹس کی چیکنگ کی گئی. 02 پراولیسس پلانٹس ،02 سٹیل ری رولنگ یونٹس اور 05 چربی پگھلنے والے یونٹس کو مسمار کروایا گیا.طیب پراولیسس پلانٹ کو مسمار کروا کر مالک عبدالرحمن کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا. گل خان پراولیسس پلانٹ کو بھی مسمار کروایا گیا. ایک خالی پلاٹ میں 1000 چھپائے ہوئے کاربن بیگز کو بھی موقع پر تلف کروایا گیا. سموگ کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

    معروف نقاد، محقق اور مترجم مظفر علی سید کا یوم پیدائش

  • شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی

    شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی

    شمالی کوریا نے والدین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے نام’Bomb’،’ Gun’ اور ‘Satellite’ جیسے حب الوطنی کی نشاندہی کرنے والے نام رکھیں۔

    باغی ٹی وی: شمالی کوریا دوسرے ممالک سے مختلف ہے۔ اتنا تو دنیا میں سب جانتے ہیں۔ لیکن جب سب سے ابتدائی اور معمول کی چیزوں کی بات کی جائے تو وہ کتنے مختلف ہیں؟-

    مطلق العنان حکومت باقی دنیا سے مختلف قوانین کی پیروی کرتی ہے۔ ان کا اپنا کیلنڈر ہے، شہریوں کو بغیر اجازت ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، غیر ملکی موسیقی پر پابندی ہے، بے وفائی کی سزا سخت ہے، اور بال کٹوانے کے لیے حکومت سے منظور شدہ ہونا ضروری ہے۔

    یہ ملک کے بہت سے غیر معمولی قوانین میں سے کچھ ہیں۔ فہرست میں اضافہ کرنے کے لیے، حکومت نے حال ہی میں ملک میں والدین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے نام ‘بم’، ‘گن’ اور ‘سیٹیلائٹ’ رکھیں تاکہ حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہو۔

    حکومت چاہتی ہے کہ شمالی کوریا کے بچے حب الوطنی اور عسکری پسندی کی عکاسی کرنے والے نام رکھیں جس سے جنوبی کوریا اور ان کی ثقافت میں فرق آئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں پیار بھرے نام رکھنے کے خلاف کریک ڈاؤن کے طور پر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل شمالی کوریا کی حکومت نے شہریوں کو جنوبی کوریا کی طرح زیادہ پیار بھرے نام جیسے کہ A Ri (پیارا) اور Su Mi (انتہائی خوبصورت) رکھنے کی اجازت دی تھی۔

    اگر امریکی کانگریس نے میڈیا بل منظور کیا تو فیس بک سے خبریں ہٹا دیں گے،میٹا

    لیکن اب حکومت نے حکم دیا ہے کہ وہ اس قسم کے ناموں کے بجائے مزید محب وطن اور نظریاتی ماننے والوں کی نشاندہی کرنے والے نام رکھیں۔

    یہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پیانگ یانگ ان ناموں کے استعمال پر کریک ڈاؤن کر رہا ہے جو حکومت کے خیال میں بہت نرم ہیں۔
    جنوبی کوریا کی طرح، دارالحکومت نے پہلے ایسے ناموں کی اجازت دی تھی جو سر کے ساتھ ختم ہوتے ہیں جیسے A Ri (پیار) اور Su Mi (سپر بیوٹی)۔ جو کہ اب نئی حکومتی ہدایت کے ساتھ تبدیل ہونے والا ہے۔

    حکومت چاہتی ہے کہ ‘نرم ناموں’ والے لوگ اپنے اور اپنے بچوں کے نام بدل کر زیادہ نظریاتی اور عسکری معنی رکھنے والے رکھیں۔
    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم جونگ ان کی قیادت والی حکومت ان خاندانوں پر جرمانے عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو اس ہدایت کی تعمیل نہیں کریں گے۔

    کہا جاتا ہے کہ حکومت کا خیال ہے کہ جن ناموں کا کوئی حتمی حرف نہیں ہے وہ ‘سوشلسٹ مخالف’ ہیں ملک کے حکام نے مبینہ طور پر کہا کہ نئے نام جنوبی کوریا کے ناموں سے ملتے جلتے نہیں ہونے چاہئیں۔

    ناسا کا خلا میں ٹماٹر اگانے کا منصوبہ شروع

    رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن چاہتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کے نام ایسے رکھیں جس میں final consonant(حروف کا ایک ایسا گروپ، عام طور پر دو یا تین جو لفظ کے آخر میں اپنی آواز نکالتے ہیں) شامل ہوں، مثال Pok Il (bomb)، Ui Song (satellite)۔

    انہوں نے ان لوگوں کو جرمانے کی دھمکی دی ہے جو اس کی خلاف ورزی کریں گے، رپورٹس کے مطابق کم جونگ مانتے ہیں final consonant کے بغیر نام اینٹی سوشلسٹ ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب کچھ شہری شکایت کر رہے ہیں کہ حکام لوگوں کو ملک کے مطلوبہ معیارکے مطابق اپنے نام تبدیل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ایسے لوگ جن کے ناموں میں final consonant نہیں ہیں، ان کے پاس سال کے آخر تک وقت ہے کہ وہ ریاست کے معیارپر پورا اترنے کے لیے ایسے نام رکھیں جس کے سیاسی معنی ہوں۔

    کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پرگرنے سے27 افراد ہلاک

  • چین نے اسلحے میں اضافے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

    چین نے اسلحے میں اضافے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

    چین نے اپنے جوہری اسلحےکے ذخائر میں آئندہ چند سالوں میں تین گنا اضافے کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ دفاع نے چینی فوج کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ چین اپنے جوہری اسلحے میں تیزی سے اضافہ کررہا ہے اور 2035 تک اپنے جوہری میزائلوں کی تعداد 1500 تک لے جاسکتا ہے۔

    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت

    امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ ہفتے اپنی سالانہ رپورٹ میں امریکی فوج کو درپیش "چیلنجوں” کا خاکہ پیش کیا اور چین کی فوجی اور سیکورٹی حکمت عملی میں "تبدیلیوں” کا جائزہ لیا۔

    امریکی محکمہ دفاع نے بین الاقوامی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے اپنی قومی طاقت کو بڑھانے کے لیے چین کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ فوجی جبر میں اضافہ؛ اس کی خلائی، ایٹمی اور کاؤنٹر اسپیس صلاحیتوں کو مضبوط کرنا؛ اور تائیوان کے خلاف اپنے سفارتی، سیاسی، اقتصادی اور فوجی دباؤ کو تیز کریں۔

    پیٹاگون کے مطابق بیجنگ اپنے بیلسٹک میزائل جدید بنانےکے لیےکام کر رہا ہے، چین نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی تیار کر رہا ہے، 2800 سے زائد طیاروں کے ساتھ چینی فضائیہ دنیا کی تیسری بڑی قوت ہے۔

    پینٹا گون کی رپورٹ میں چین کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق چین کے پاس 400 سے زیادہ آپریشنل نیوکلیئر وارہیڈز ہیں۔

    خیال رہےکہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری رپورٹ میں چین کے پاس موجود جوہری ہتھیاروں کی مبینہ تعداد امریکا اور روس سےکہیں کم ہےکیونکہ دونوں ممالک کے پاس ہزاروں کی تعداد میں جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

    جبکہ چین نے منگل کو اپنی فوج سے متعلق تازہ ترین امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن پر حقائق کو مسخ کرنے، تقسیم پیدا کرنے اور تصادم کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔

    پینٹاگون کی "2022 چائنا ملٹری پاور رپورٹ” پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل ٹین کیفی نے کہا کہ اس نے "چین کی قومی دفاعی پالیسی اور فوجی حکمت عملی کو مسخ کیا، چین کی فوجی ترقی کے بارے میں بے بنیاد قیاس آرائیاں کیں، اور تائیوان کے سوال پر چین میں زبردست مداخلت کی۔

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں چین کی دفاعی پالیسی اور عسکری حکمت عملی کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا جو کہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے اور یہ امریکاکی روایتی چال ہے جس میں وہ چین کے ‘نام نہاد فوجی خطرے’ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

    ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کیخلاف جانوروں کےحقوق کی ممکنہ خلاف ورزی پرتحقیقات

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چین کی جدید جوہری طاقت کے خلاف افواہیں پھیلا رہا ہے جب کہ حقیقت میں یہ خود امریکی جوہری پالیسی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے، قومی دفاعی پالیسی کو برقرار رکھتا ہے جو کہ دفاعی نوعیت کی ہے اور ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں معاون اور بین الاقوامی نظام کا محافظ ہے۔

    تاہم، تان نے کہا کہ چین کی فوجی ترقی کا مقصد "اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنا ہےچاہے وہ کتنا ہی ترقی یافتہ کیوں نہ ہو، چین کبھی تسلط کی تلاش میں نہیں رہے گا اور نہ ہی توسیع میں مشغول ہوگا۔

    اپنے مفادات کے حصول میں، امریکہ نے پوری دنیا میں تفرقہ پیدا کیا ہے اور تصادم کو ہوا دی ہے،” تان نے واشنگٹن پر "عالمی امن اور استحکام کو سب سے بڑا مصیبت اور تباہ کرنے والا” ہونے کا الزام لگایا۔

    تائیوان کے بارے میں، چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا تائیوان ہے، اور تائیوان کا سوال چین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کوئی بیرونی مداخلت نہیں ہے۔

    روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی

  • کراچی میں 12 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل،پولیس چچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں

    کراچی میں 12 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل،پولیس چچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں

    کراچی:12 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ،پولیس مفرور چچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے-

    باغی ٹی وی : جناح اسپتال میں 12 سال کی بچی کی لاش لائی گئی ہے جس سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جناح اسپتال کے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ لاش کو بریگیڈ تھانے کی حدود سے لایا گیا، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی-

    ماموں زاد نے کزن کے ساتھ کی بدفعلی،قتل کر کے پٹرول چھڑک کر لاش کو لگائی آگ

    پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش دوپہر دوبجے بریگیڈ تھانے کا انویسٹی گیشن آفیسر اسپتال لایا بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، ڈی این اے کیلئے بچی کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی خودکشی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم کرانے پر زیادتی کی تصدیق ہوئی، بچی کا والد پارک میں چوکیدار ہے-

    بچی کی بڑی اور چھوٹی بہن اسکول گئی ہوئی تھی، بچی گھرمیں اکیلی تھی، بچی کا قتل ہونے کے بعد سے چاچا بھی غائب ہے، مقتولہ بچی کے چاچا کی گرفتاری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

    پولیس کو انتہاٸی مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار

    قبل ازیں گوجرانوالا میں 3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا پولیس کے مطابق کامونکی کے محلہ حبیب پورہ کا رہائشی تین سال کابچہ صبح 8 بجے کے قریب گھر کے باہرکھیلتےہوئے لاپتہ ہو گیا۔

    گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو قریب ہی کھیتوں سے جلی ہوئی لاش ملی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں۔

    دوران تفتیش ایک محلے دار نے بتایا کہ اس نے بچے کو ملزم فیض کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم فیض مقتول بچےکا ماموں زاد بھائی ہے۔

    بچے کا نام محمد ہے اور اس کی عمر3 سال تھی ملزم نے پولیس کے سامنے اعترا ف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ زیادتی کر لی تھی جس پر اسے خدشہ تھا کہ اس کا راز کھل جائے گا تو اس نے راز کو چھپانے کیلئے پہلے اسے گلا دبا کر قتل پھر موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر بچے پر گرایا اور آگ لگا دی اور موقع سے بھاگ گیا تھا-

  • بھارت کا ویزے جاری کرنے سے انکار، چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ردعمل

    بھارت کا ویزے جاری کرنے سے انکار، چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ردعمل

    بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا جس پر چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارت کی جانب سے ویزے دینےسے انکار پرچیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، کھیلوں میں سیاست کو لایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کلیئرنس نہیں دی، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے گا ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کو مستقبل میں میزبانی دینے پر پابندی لگا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی اورٹیم کو اتوار کو بھارت روانہ ہونا تھا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جانا ہے ، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو مرتبہ رنرز اپ رہ چکی ہے۔

  • کراچی :ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے

    کراچی :ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فدا حسین کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیگ میں 11 روز کی بچی کو رکھا ہوا تھا خاتون کا کہنا ہے کہ بچی بیمارتھی سردی سے بچانے کیلئے بیگ میں رکھا تھا۔

    ڈیرہ غازیخان۔ علاقہ تھانہ صدر میں اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ڈکیتی کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، خاتون بیگ کے ساتھ بس سے اتری تو نامعلوم افراد بیگ چھین کر فرار ہوگئے-

    واقعے کی جگہ کےقریب کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی جارہی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ، واقعہ دوپہر ساڑھے 12 سے ایک بجے کے درمیان پیش آیا۔

    دوسری جانب گوجرانوالا میں 3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق کامونکی کے محلہ حبیب پورہ کا رہائشی تین سال کابچہ صبح 8 بجے کے قریب گھر کے باہرکھیلتےہوئے لاپتہ ہو گیا۔

    ڈی جی خان: بلیک لسٹ ٹھیکیدارپرمحکمہ پبلک ہیلتھ کی کرم نوازی ، کام کرنے سے قبل ہی 13کروڑ نکلوا لئے

    گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو قریب ہی کھیتوں سے جلی ہوئی لاش ملی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں۔

    دوران تفتیش ایک محلے دار نے بتایا کہ اس نے بچے کو ملزم فیض کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم فیض مقتول بچےکا ماموں زاد بھائی ہے۔

    بچے کا نام محمد ہے اور اس کی عمر3 سال تھی ملزم نے پولیس کے سامنے اعترا ف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ زیادتی کر لی تھی جس پر اسے خدشہ تھا کہ اس کا راز کھل جائے گا تو اس نے راز کو چھپانے کیلئے پہلے اسے گلا دبا کر قتل پھر موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر بچے پر گرایا اور آگ لگا دی اور موقع سے بھاگ گیا تھا-

    ماموں زاد نے کزن کے ساتھ کی بدفعلی،قتل کر کے پٹرول چھڑک کر لاش کو لگائی آگ

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی کی ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی کی ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی امیر جماعت کے ہمراہ تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی امت کو متحد دیکھنا چاہتی ہے۔ پاکستان اور ترکیہ اسلامی دنیا کو قیادت فراہم کر سکتے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے مسئلہ کشمیر اور شمالی قبرص پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے، دونوں ممالک محبت اور بھائی چارہ کے دیرینہ اور لازوال رشتے سے بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں اطراف مسئلہ فلسطین اور اسلاموفوبیا پر بھی یکساں اور زوردار موقف رکھتی ہیں۔ صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب اردگان کا مسئلہ فلسطین اور اسلامو فوبیا پر کردار قابل تحسین ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ اسلامی دنیا کو باہمی اختلافات بھلا کر مشترکہ مفادات کو فوقیت دینی چاہیے۔ اسلامی ممالک کا تعلیم، ٹیکنالوجی اور اقتصادی شعبوں میں اشتراک وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کے درمیان اشتراک مغربی تسلط سے آزادی کے لیے لازم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشترکہ منڈی اور مشترکہ دفاع کے لیے قدم بڑھائیں۔ انھوں نے کہا کہ امت متحد ہو کر اسلامو فوبیا کے چیلنج کا مقابلہ کرے تاکہ مغربی تہذیب کا تسلط قائم کرنے کی سازشیں ناکام ہو سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک مسلمان اقلیتوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ اور جان دار آواز اٹھائیں۔

  • اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ،چینی سفیر،برطانوی ہائی کمشنر اور سری لنکا کے وزیر مملکت برائے خزانہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ،چینی سفیر،برطانوی ہائی کمشنر اور سری لنکا کے وزیر مملکت برائے خزانہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم،چینی سفیر، سری لنکا کے وزیر مملکت برائے خزانہ اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

    امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ نے امریکا سے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو اجاگر کیا، وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔


    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی سفیر نے سیلاب کے بحران سے پاکستان کو ہونے معاشی نقصانات کا اعتراف کیا اور کہا کہ امریکی حکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی بھی ملاقات ہوئی۔

    اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یو این ڈی پی کے کنسلٹنٹ سر مائیکل باربربھی برطانوی ہائی کمشنرکے ہمراہ تھے، وزیرخزانہ نے ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔


    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنی بیرونی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کر رہا ہے، پاکستان نے حال ہی میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی کی ہے۔

    وزیرخزانہ نے سیلاب کے بعد جاری تعمیر نو اور بحالی کے پروگرام کے بارے میں بھی برطانوی ہائی کمشنر کو بتایا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مجموعی طور پر تعمیر نو اور بحالی کا مرحلہ پانچ سات مالی برسوں تک جاری رہےگا، موجودہ حکومت کا مقصد معاشی اور مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے حکومتی اقدامات کوسراہا اور سیلاب متاثرین کیلئے برطانوی حکومت کی جانب سے ہرممکن مدد کی پیشکش کی۔


    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سری لنکا کے وزیر مملکت برائے خزانہ شیہان سیماسنگھے نے آج ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سری لنکا کے وزیر مملکت کو ان کے مشکل وقت میں مکمل تعاون اور تعاون کی پیشکش کی۔


    جبکہ عوامی جمہوریہ چین کے سفیر ایچ ای مسٹر نونگ رونگ نے آج وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔