Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان

    ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان

    بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق بھارت اور سعودی عرب نے ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی کیلئے بولی دی تھی اورایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اکتوبر میں دونوں ممالک کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔

    فیفا ورلڈکپ؛ فرانس نے پولینڈ کو 3-1 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

    ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے ایک بیان میں کہا کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے انتخاب سے دستبرداری اختیار کر لی ہے بیان میں بھارت کے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

    اکتوبر میں اے ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہندوستان اور سعودی عرب کو ممکنہ میزبانوں کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔

    "ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کو آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے میزبان انتخاب کے عمل سے اپنی بولی واپس لینے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے،علاقائی باڈی نے پیر کو وضاحت کے بغیر کہا۔

    تین بار کا چیمپئن سعودی عرب اب ممکنہ طور پر اپنے پہلے اے ایف سی ایشین کپ کی میزبانی کرے گا اے ایف سی کانگریس آئندہ سال فروری میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں میزبانی کا باضابطہ فیصلہ کرے گی، ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

    سعودی عرب 3 مرتبہ ایشیا کا چیمپئن رہ چکا ہے اوریہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودیہ اہم فٹبال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کرے گا۔

    خیال رہے کہ چین کورونا وبا کے باعث ایشین کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا اوراب ایشین کپ اگلے سال قطر میں کھیلا جائے گا اور قطر ہی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

    واضح رہے کہ قطر میں جاری ورلڈکپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دیکر اپ سیٹ کیا تھا اور فٹبال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا لیکن ٹیم پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

    ایشین کپ ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ قطر نے ٹورنامنٹ کا آخری ایڈیشن 2019 میں جیتا تھا، جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات نے کی تھی۔

    بناؤ کسی بولر کو کپتان، پھر دیکھتا ہوں ایسی پچ بنتی ہے یا نہیں؟ عاقب جاوید پنڈی کی پچ پر برہم

  • ایلون مسک سے ملاقات کے بعد دنیا کے پہلے خلائی سیاح کا بڑا اعلان کرنے کا فیصلہ

    ایلون مسک سے ملاقات کے بعد دنیا کے پہلے خلائی سیاح کا بڑا اعلان کرنے کا فیصلہ

    دنیا کے پہلے خلائی سیاح جاپانی ارب پتی یوساکوما یزاوا نے ٹوئٹ کیا کہ وہ اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سے ملاقات کے بعد بہت جلد خلا سے متعلق ‘بڑا اعلان’ کرنے والے ہیں-

    باغی ٹی وی : "روئٹرز” کے مطابق جاپانی ارب پتی یوساکوما یزاوا ایک آن لائن فیشن کمپنی کے بانی ہیں اور انہوں نے دسمبر 2021 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) جاکر پہلے خلائی سیاح کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    وہ 2023 میں ایلون مسک کی کمپنی کے ذریعے چاند کے سفر کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں، مگر ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ مشن شیڈول کے مطابق روانہ ہوتا ہے یا نہیں۔


    47 سالہ یوساکوما یزاوا نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ایلون مسک سے ان کی آن لائن ملاقات ہوئی اور وہ 9 دسمبر کو خلا سے متعلق بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔

    جنوبی افریقا میں چرچ جانے والا قافلہ سیلاب میں بہہ گیا؛ 14 افراد ہلاک

    اگر 2023 کو اسپیس ایکس کا چاند پر بھیجے جانے والا مشن روانہ ہوا تو یوساکوما یزاوا وہاں جانے والے پہلے پرائیویٹ مسافر بن سکتے ہیں انہیں ستمبر 2018 میں اسپیس ایکس نے چاند کے پہلے نجی سیاحتی دورے کے لیے منتخب کیا تھا۔

    ایک میوزک بینڈ میں ڈرمر سے مقبولیت حاصل کرنے والے میزاوا، اپنے توجہ حاصل کرنے والے سٹنٹس کی وجہ سے بھی خاصے مشہور ہیں کپڑوں کی آن لائن جاپانی کمپنی زوزو کے بانی میزاوا نے فیشن انڈسٹری سے دولت کمائی اپنی دولت کا بڑا حصہ وہ آرٹ پر خرچ کرتے ہیں-

    ٹِک ٹاک ایپ سے امریکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں. ایف بی آئی

  • عمارہ حکمت نے”دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کی بھارت میں ممکنہ ریلیزسےمتعلق خبروں کی تردیدکردی

    عمارہ حکمت نے”دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کی بھارت میں ممکنہ ریلیزسےمتعلق خبروں کی تردیدکردی

    لاہور: ہاکستان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم کی بھارت میں ممکنہ ریلیز سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی نیوز ویب بالی وڈ ہنگامہ نے دعوی کیا تھا کہ فواد خان کی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” 23 دسمبر کو انڈیا میں ریلیز ہونے کا امکان ہے انہوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اگر فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی تو اس کا رنویر سنگھ کی فلم’سرکس‘ سے مقابلہ ہوگا۔

    زی اسٹوڈیو "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو انڈیا میں ریلیز کرنے پر کام کررہا ہے اور اگلے ہفتے تک ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آجائے گی۔

    تاہم اب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بھارت میں پاکستانی فلم کی ریلیز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہماری بھارت میں کسی سے بھی اس طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی لیکن ہمیں امید ہے کہ بھارتی شائقین اس فلم کو سینما گھروں میں بھی دیکھیں گے۔

    میناکشی نے سوشل میڈیا پر جیکی شروف کے ساتھ اپنی تصویر لگا کرکیپشن لکھا ہیرو کی ہیروئین

    واضح رہےکہ ایکشن پنجابی فلم”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے باکس آفس پر بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہےصرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے پاکستانی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔

    یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی "مولا جٹ” کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جبکہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

    کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌

  • جناح پولوفیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولو کپ،پہلےمیچ میں پلاٹینم ہومزکی ٹیم نےچارکورپس کی ٹیم کوہرادیا

    جناح پولوفیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولو کپ،پہلےمیچ میں پلاٹینم ہومزکی ٹیم نےچارکورپس کی ٹیم کوہرادیا

    لاہور:جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کے ساتویں روز دو اہم میچز کھیلے گئے، جن میں پلاٹینم ہومز اور ری ماؤنٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان پارک پولو گراؤنڈ کیولری گراؤنڈ میں کھیلے گئے دونوں میچز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں پلاٹینم ہومز کی ٹیم نے چار کورپس کی ٹیم کو 8-3.5 سے ہرا دیا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کو مزید 263 رنز درکار، انگلینڈ 8 وکٹیں دور

    پلاٹینم ہومز کی طرف سے آغا موسیٰ علی خان اور عامر رضا بہبودی نے تین تین گول، بلال حیات نون نے دو گول سکور کیےچار کورپس کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ، لیفٹیننٹ کرنل تبسم ضیاء اور نوید شیخ نے ایک ایک گول سکور کیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور شرمناک شکست، بنگلہ دیش نے ہرادیا

    دوسرے میچ میں ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ریجاس گروپ کی ٹیم کو 12-3.5 سے ہرا دیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے عمران شاہد نے 5، محمد نعیم نے 3، میجر حسیب منہاس اور راجہ تیمور ندیم نے دو دو گول سکور کیے۔

    ریجاس گروپ کی ٹیم کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا جبکہ واحد گول بلال حئی نے سکور کیا۔ آج بروز منگل جناح پولو فیلڈز ڈی ایچ اے میں تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

    بناؤ کسی بولر کو کپتان، پھر دیکھتا ہوں ایسی پچ بنتی ہے یا نہیں؟ عاقب جاوید پنڈی کی پچ پر برہم

  • سلمان خان کو”بھائی جان” کیوں کہا جاتا ہے ان کا یہ نام کیسے پڑا؟

    سلمان خان کو”بھائی جان” کیوں کہا جاتا ہے ان کا یہ نام کیسے پڑا؟

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار اور سُپر اسٹار سلمان خان بھارت سمیت دنیا بھر میں افراد "بھائی جان” کے نام سے بھی جانتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سلو میاں کے چاہنے والے یہ تو جانتے ان کے پسندیدہ اداکار کو بھائی جان کہا جاتا ہے آہستہ آہستہ پتہ ہی نہیں چلا کہ کب سلمان خان پورے ملک کے بھائی بن گئے لیکن اس کے پیچھے بھی ایک پوری کہانی ہے کہ کس طرح آہستہ آہستہ لوگوں نے سلمان خان کو ان کے نام کے بجائے بھائی جان کے نام سے پکارنا پسند کیا لیکن بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ سلمان خان کو بھائی جان کیوں کہا جاتا ہے اور ان کا یہ نام کیسے پڑا؟-

    بہترین اداکارائوں کی فہرست بتاتے بتاتے سیف اپنی اہلیہ کرینہ کا نام لینا بھول گئے

    سلمان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس راز سے خود پردہ اٹھایا بتایا کہ ایک وقت تھا جب مجھے صرف سہیل خان بھائی جان پکارتے تھے یہ اس لیے تھا کہ میں ان سے عمر میں بڑا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب پاپا رازی نے سہیل خان کو مجھے بھائی جان پکارتے سنا تو پھر فلم انڈسٹری کے دیگر افراد نے بھی انہیں اسی نام سے پکارنا شروع کر دیا اور پھر رفتہ رفتہ بھائی جان کا نام مشہور ہو گیا۔

    کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌

    جب سلمان خان بھارت میں بھائی کے نام سے مشہور ہو گئے تو پھر لوگ فلموں میں ان کی باڈی کے بارے میں باتیں کرنے لگے اور طویل عرصے تک انہیں فلموں میں ان کی باڈی کی وجہ سے پسند کیا جانے لگا۔

    اور پھر بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے جیسے سلمان خان کا فوٹو گرافرز پر غصہ کرنا، کسی کا موبائل فون چھیننا، سلمان خان جب بھی میڈیا یا عوام کے سامنے آتے تو غصیلے موڈ میں نظر آتے جس کے بعد ان کی فلم کی مناسبت سے ہی ان کا نام بھی دبنگ اور سلطان پڑگیا۔

    ماہرہ خان نے بتا دیا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ کونسا سین دوبارہ کرنا چاہیں گی

  • ایس ایم ایس  کی سہولت کے 30 برس مکمل ہو گئے

    ایس ایم ایس کی سہولت کے 30 برس مکمل ہو گئے

    ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی سہولت کو 30 برس مکمل ہوگئے ہیں،پہلا پیغام 3 دسمبر 1992 کو برطانیہ کے برکشائر میں ووڈافون کے ایک انجینئر نے موبائل فون پر بھیجا تھا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق شارٹ میسج سروس (ایس ایم ایس) کی گزشتہ روز 30 ویں سالگرہ منائی گئی ہے 3 دسمبر 1992 کو دنیا کا پہلا ایس ایم ایس برطانیہ میں ایک بھیجا گیا تھا جس میں میری کرسمس ٹائپ کیا گیا تھا جو ایک ٹیلی کام کمپنی کے ملازم نے یہ ایس ایم ایس اپنے ڈائریکٹر کو بھیجا تھا۔

    یہ میسج کمپیوٹر کے ذریعے ٹائپ کر کے ارسال کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت تک ٹیلی فون میں کی بورڈ کی سہولت نہیں تھی جبکہ نیل پاپورتھ کو اپنے اوربیٹل 901 فون پر یہ پیغام موصول ہوا تھا جس کا وزن 2.1 کلوگرام ہے تقریباً 12 معیاری آئی فون 14s کے برابر تھا –

    بتدریج 160 حروف پر مشتمل ایس ایم ایس کا استعمال عام ہوگیا تھا اپنے عروج پر، فون صارفین نے ہر سال اربوں ایس ایم ایس – یا شارٹ میسیج سروس – پیغامات کا تبادلہ کیا، اور 2010 میں لفظ "ٹیکسٹنگ” لغت میں شامل ہوا۔

    سروس اب بھی استعمال کی جاتی ہے، حالانکہ انٹرنیٹ پر مبنی، انکرپٹڈ میسجنگ پلیٹ فارم جیسے واٹس ایپ اور آئی میسیج کہیں زیادہ مقبول ہیں۔

    Statista کے مطابق، برطانیہ میں 2021 میں 40 بلین ایس ایم ایس پیغامات بھیجے گئے، جو 2012 میں 150 بلین سے کم ہیں۔ اس کے برعکس، دنیا بھر میں روزانہ 100 بلین واٹس ایپ پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

    چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت ،امریکہ نے ایٹمی ہتھیارسے لیس جدید جنگی جہازفوج کےحوالے کردیا

    پہلا ایس ایم ایس 1992 میں ارسال کیا گیا مگر اس کا تصور 1980 کی دہائی کے شروع میں سامنے آیا تھا مگر موبائل فون پر اسے بھیجنے میں کئی سال لگے1994 میں نوکیا 2010 نامی ماڈل کے متعارف ہونے کے بعد ایس ایم ایس کا استعمال زیادہ ہونے لگا کیونکہ اس میں آسانی سے پیغام تحریر کرنا ممکن تھا۔

    90 کی دہائی کے موبائل فونز میں نمبروں والے کی بورڈ ہوتے تھے اور ہر نمبر کے ساتھ 2 یا 3 انگلش حروف منسلک ہوتے تھے مثال کے طور پر C لکھنے کے لیے 1 کے ہندسے کو 3 بار ٹائپ کرنا پڑتا تھا۔

    ایس ایم ایس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل کی جانب سے میسجز ایپ میں گروپ چیٹس کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر کے اضافے کا اعلان کیا گیا یہ فیچر انفرادی چیٹس کے لیے تو پہلے سے دستیاب تھا مگر اب گروپ چیٹس کے لیے اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ گوگل نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ میسجز ایپ میں صارفین بہت جلد پیغامات پر کسی ایموجی کے ذریعے ری ایکشن کا اظہار کرسکیں گے۔

    یورپی یونین قیمتوں کی حد کو مقرر کرکے اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی…

  • تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا

    تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا

    لندن: تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے لیے ترمیم کی غرض سے لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق 350 سال سے زیادہ عرصے سے انگلینڈ میں بادشاہوں کی تاج پوشی پر مرکز نگاہ بنا رہنے والا تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے لیے ترمیم کی غرض سے لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا۔

    بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کو لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا ہے تاکہ مئی 2023 میں ہونے والی کنگ چارلس III کی تاج پوشی کے لیے ترمیم کی جائے گی۔

    بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد کی جائے گی اور اس دوران بادشاہ کو سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ اسی کے ساتھ بادشاہ سوئم کو امپیریل اسٹیٹ سروس کا تاج بھی پہنایا جائے گا امپیریل سٹیٹ کراؤن سنہ 1937 میں ملکہ الزبتھ دوئم کے والد شاہ جارج ششم کی تاج پوشی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس تاج میں دیگر قیمتی پتھروں کے علاوہ دو ہزار سے زائد ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کو سونے کے ایک ٹھوس فریم سے بنایا گیا ہے جس میں یاقوت، نیلم،گارنیٹ، پکھراج، ٹورمالائنز اور کوہ نور سمیت دیگر قیمتی پتھر جڑے ہوئے ہیں جبکہ اس میں ارمین بینڈ کے ساتھ مخمل کی ٹوپی بھی ہے۔

    سینٹ ایڈورڈ کے تاج سمیت شاہی خاندان کی جواہرات کی انمول کلیکشن ٹاور آف لندن میں رکھی گئی ہے جسے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح شوق سے دیکھنے آتے ہیں۔

    ہم تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے،روس

    سینٹ ایڈورڈ کا تاج آخری مرتبہ 1953 میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب کےدوران ملکہ الزبتھ دوئم کے سر پر رکھا گیا تھا ملکہ الزبتھ دوم کی 96 سال کی عمر میں وفات کے بعد تخت سنبھالنے والے چارلس سوئم کو یہ تاج پہنایا جائے گا۔

    یہ تاج دراصل 11ویں صدی کے بادشاہ سینٹ ایڈورڈ دی کنفیسر کے تاج کی جگہ پر سنہ 1611 میں شاہ چارلس دوئم کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
    اصلی تاج کوشاہ برطانیہ چارلس اول کی سزائے موت کے بعد آگ میں پگھلا دیا گیا تھا نیا تاج اتنا بھاری تھا کہ کئی صدیوں تک اسے صرف تاج پوشی کی تقریب کے موقع پر ہی پہنا جاتا تھا۔

    بعد ازاں سنہ 1911 میں شاہ جارج پنجم کی تاج ہوشی کی تقریب کے لیے اس میں ترمیم کر کے اسے کچھ ہلکا کیا گیا لیکن ابھی بھی اس کا وزن 2.23 کلو گرام یعنی تقریباً پانچ پونڈ ہے۔

    یورپی یونین قیمتوں کی حد کو مقرر کرکے اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی…

  • فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی، فیصل واوڈا 2018ء میں رکن اسمبلی بننے کے لیے اہل نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا جو کہ چار صفحات پر مشتمل ہے اور اسے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے۔

    پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس امیدوارکو الیکشن سےقبل نااہل کرنےکا اختیارنہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ بھی قانون کی نظرمیں برقرارنہیں رکھا جاسکتا لہذا الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا تاحیات نااہلی فیصلہ کالعدم قراردیاجاتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے عدالت کو بتایا کہ 25 جون 2018ء کو شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا، فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی-

    18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا 2018ء میں رکن اسمبلی بننے کے لیے اہل نہیں تھے، فیصل واوڈا کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کا اطلاق ہوتا ہے، فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل تصور ہوں گے۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا آئندہ انتخابات لڑنے کے لیے اہل ہوں گے، فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفی فوری چیئرمین سینٹ کو ارسال کردیں۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 25 نومبر کو فیصل واوڈا کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    کوئٹہ:عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

  • بھارت میں ایک اور ٹیچرنے دوران لیکچرمسلمانوں کو دہشتگرد کہہ دیا،ویڈیو

    بھارت میں ایک اور ٹیچرنے دوران لیکچرمسلمانوں کو دہشتگرد کہہ دیا،ویڈیو

    بھارتی ریاست راجستھان میں کالج لیکچرار کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں اسلاموفوبک ریمارکس کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا-

    باغی ٹی وی : یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کرناٹک میں ایک ٹیچر نے کلاس میں طلبا سے تعارف کرنے کے دوران ایک مسلم طالب علم کے نام بتانے پر کہا تھا کہ اوہ تم اجمل قصاب والے ہو جس پر مسلم طلبا نےٹیچرکو کرارا جواب دیاتھاجو سوشل میڈیا پروائرل ہوا اورتعلیمی ادارے نے استاد کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی بٹھادی تھی-

    یورپی یونین کےبعد جی سیون ممالک اورآسٹریلیا کا بھی روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی…

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی یہ معاملہ ختم نہ ہوا تھا کہ راجستھان کے ایک کالج میں تعلیم یافتہ ٹیچر کی جانب سے اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا راجستھان کے بلوترا کالج کی مسلم طالبہ حسینہ بانو نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہاکہ تاریخ کے لیکچرار نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر کی ان کی دل آزاری کی۔


    مسلم طالبہ نے مزید بتایا کہ لیکچرار نے کہا کہ آفتاب نے اپنی ہندو گرل فرینڈ کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے کیوںکہ مسلمان یہ کہتے ہیں کہ ایک ہندو کو کاٹو گے تو حاجی بن جاؤ گےایسےلیکچرارہندو نوجوانوں کی ذہن سازی کا باعث بنتے ہیں اور وہ جذبات میں آکر میں مسلم طلبا سے بحث و مباحثہ کرتے ہیں اگر تعلیمی اداروں میں ایسا پڑھایا جائے گا تو ہندو انتہا پسندوں سے مسلم طلبا کی جان کو خطرہ بڑھ جائے گا۔

    شوہرنے 2 کروڑروپےانشورنس کی رقم کیلئےبیوی کو ٹریفک حادثے میں قتل کرادیا

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کمرۂ جماعت میں ٹیچر طلبا کے نام پوچھ رہے تھے جیسے ہی ایک مسلم طالب علم نے اپنا نام بتایا، ٹیچر نے بے ساختہ کہا ’’ اوہ ۔۔ تم اجمل قصاب کی طرح ہو‘‘۔

    جس پر طالب علم نے کہا کہ ممبئی حملہ ایک مذاق نہیں۔ بحثیت مسلمان اس واقعے کے بعد سے ہم نے ملک میں بہت سہا ہے اور ہر روز جھیل رہے ہیں۔ آپ نے سب کے سامنے مجھے دہشت گرد کہا۔

    طالب علم کے جواب پر ٹیچر نے کہا کہ تم میرے بیٹے کی طرح ہو، جس پر طالب علم نے جواب دیا کہ کیا آپ اپنے بیٹے کو دہشت گرد بولیں گے؟ ٹیچر نے فوراً جواب دیا کہ ’’نہیں‘‘ اور میں تم سے معذرت کرتا ہوں طالبعلم نے کہا یہ مذاق قابلِ برداشت نہیں، آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اُڑا سکتے، بطور مسلم بھارت میں رہتے ہوئے مذہب کے خلاف بات برداشت کرنا مذاق نہیں۔

    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست…


    اس سارے مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر نہ صرف مودی سرکار بلکہ منیپال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پر دباؤ بڑھا اور وہ چار و ناچار پروفیسر کے خلاف کارروائی پر مجبور ہوئے۔

    انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امتیازی سلوک اور نفرت آمیز جملوں کی ادارے میں کوئی گنجائش نہیں۔ مذکورہ واقعہ ناقابل برداشت ہے جس میں ایک پروفیسر نے نامناسب رویہ رکھا۔

    دوسری جانب پروفیسر کے نفرت آمیز جملوں کا سامنا کرنے والے مسلم طالب علم نے اپنے حق میں آواز اُٹھانے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے اُس وقت ٹیچر کے ذہن میں کیا چل رہا تھا۔ انھوں نے ایک غلط بات کی جس کا میں نے مناسب انداز میں جواب دیا ایک ایسی شخصیت جنھیں ہم اپنا رول ماڈل بناتے ہیں کی جانب سے ایسا رویہ نامناسب ہے تاہم ٹیچر نے معافی مانگ لی اور فی الوقت اس بار کے لیے یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیئے-

  • 18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور: رائے ونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم ریاض لڑکی کو زیادتی کے لیے قریبی کھیتوں میں لے گیا تھا لیکن پولیس نے محلے دار کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا تونسہ شریف کا دورہ

    ایس ایچ او رائیونڈ فاروق اعظم کے مطابق ملزم ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ سٹی کی حدود سے شادی میں جانے والی تیرہ سالہ زہرہ رحمان ولد شیخ عتیق الرحمان کونامعلوم ملزمان اغواکرکے لے گئے تھے –

    جھنگ: تھانہ میں آنے والے متاثرین کی بروقت دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او

    واضح رہے کہ پولیس کی نااہلی کی بدولت جرائم کی شرح میں بےحد اضافہ ہوگیا ہےاورعوام کو قیمتی سازو سامان سے محروم کیا جارہاہے جبکہ اغوائیگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں اغوا ہونے والی لڑکی کے والدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہم بہت سخت پریشان ہیں اوربرائے مہربانی بچی کوت لاش کرنے میں ہماری مددکریں ۔معلومات ملنے پر درج ذیل نمبرات 03435068371 / 0337-7445943پررابطہ کرسکتے ہیں۔

    شادی میں جانے والی تیرہ سالہ لڑکی کو کیا گیا اغوا