Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت  کا ہنگامی اجلاس جاری

    عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت کا ہنگامی اجلاس جاری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس جاری ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس جاری ہے اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے نوٹس اور آج کی صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔

    اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جارہا ہے-

    دوسری جانب عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بنتے ہی انہوں نے ایف آئی اے اور نیب کے سربراہ تبدیل کر دیئے،شہبازشریف نے 16 ارب کرپشن اور 8 ارب منی لانڈرنگ کے کیسز ختم کرائے، شہباز شریف کے خلاف کیسز چل رہے تھے اور انہیں وزیر اعظم بنا دیا گیا،کسی ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے جب مجرموں کو اس پر حکمران بنا دیا جائے-

  • عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

    عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے۔

    باغی ٹی وی: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، ایسے الیکشن ہونے چاہییں جن کے بعد ملک بہتری کی طرف جائے۔

    ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل نہیں جس دن حکومت فیصلہ کرے گی اس دن گرفتار کرلیا جائے گا، اگر چاہتے تو ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران انہیں گرفتار کرسکتے تھے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان جو قاتلانہ حملے کی کہانی بیان کررہا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے، انہیں اسکے سوا کچھ بولنا نہیں آتا۔

    فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا،مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی رہنما فود چودھری کا کہنا تھا کہ کچھ دیر پہلے اسلام آبادپولیس زمان پارک پہنچی۔عمران خان پر 74مقدمے ہیں۔ایک ہی وقت میں بہت سے کیسزمیں عدالت کے سامنے پیش ہونا ممکن نہیں یہ چاہتے ہیں ملک کے حالات خراب کرکے الیکشن سے بچا جائےیہ اس طرح کا مسئلہ کھڑا کرکے امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کی کال دیں گے۔

    فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی نااہل حکومت کو خبردار کرتا ہوں وہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں حکومت ہوش سے کام لیں۔

    آئی جی کی آج ہی عمران خان کو گرفتار کرنے کی ہدایت، اڈیالہ جیل میں …

  • پاک افغان سیریز: اعظم خان،عماد وسیم،  احسان اللہ اوراسامہ میر کی شمولیت کا امکان

    پاک افغان سیریز: اعظم خان،عماد وسیم، احسان اللہ اوراسامہ میر کی شمولیت کا امکان

    لاہور: پاکستان اور افغانستان بورڈز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی: شارجہ میں افغانستان کے خلاف رواں ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی گئی،اور اگلے چند روز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل …

    اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کاباقاعدہ اجلاس جلد متوقع ہے،ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جارہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ ٹیم کا اعلان ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل متوقع ہے-

    ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد پاور ہٹر اعظم خان، آل راونڈر عماد وسیم، فاسٹ بولر احسان اللہ اور لیگ اسپنر اسامہ میر کی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے جبکہ بعض سنئیرز کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

    ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    پاک افغان سیریز کے لیے قومی ٹیم 23 مارچ کو شارجہ روانہ ہوگی، جہاں ابتدائی طور پر 26، 27 اور 29 مارچ کو میچز کھیلنے کا مجوزہ شیڈول افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو بجھوایا گیا ہے۔

    لاجسٹک معاملات کو سامنے رکھ کر حتمی شیڈول پی سی بی کی مشاورت کے ساتھ افغانستان کرکٹ بورڈ اگلے ہفتے تک جاری کردے گا جبکہ سیریز کا میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ ہے تاہم سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں بورڈز میں برابر تقسیم ہوگی، افغانستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا-

    ایشیا کپ 2023 سے متعلق بابر اعظم کا بیان سامنے آ گیا

    افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنی تھی تاہم خواتین کے پڑھنے، کھیلنے اور کام کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر بطور احتجاج کرکٹ آسٹریلیا ان میچز سے دستبردار ہوگیا جس پر افغانستان کی درخواست پر پی سی بی نے سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

    دوسری جانب افغان کرکٹرز نے سیریز کے لیے کابل میں ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

    ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

  • ایشیا کپ 2023 سے متعلق بابر اعظم کا بیان سامنے آ گیا

    ایشیا کپ 2023 سے متعلق بابر اعظم کا بیان سامنے آ گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے حوالے سے کہا ہے کہ بھرپور پرفارمنس دینے کی پوری کوشش کریں گے-

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےکہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے تیاریوں پر توجہ مرکوز ہے، بھرپور پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل …

    بابراعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اس کے لیے مجھے اور رضوان کو اوپننگ میں رنز بنانے ہوں گے تاہم میں اور رضوان ہر میچ میں رنز نہیں بنا سکتے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور محض دو پلئیرز کی کارکردگی پر انحصار نہ کریں۔

    ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھیل کے دوران تنقید ہوتی رہتی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ہر کوئی آپ کے حق میں بولے، میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں اس لیے میرا اعتماد بڑھتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے تاہم بی سی سی آئی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جبکہ پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔

    ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

  • رمضان ریلیف پیکیج:یوٹیلیٹی اسٹورز میں19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج

    رمضان ریلیف پیکیج:یوٹیلیٹی اسٹورز میں19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج

    اسلام آباد: رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز میں19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا-

    باغی ٹی وی: یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر19 اشیاء پر 5ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا، جس کے تحت بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

    تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کے نرخ گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے لگے،عوام کی …

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت غریب طبقے کو گھی پر 100، آٹا 52، چینی پر30 روپے سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی، عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔

    عام صارف کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میسر ہو گی، تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف دیا جائے گا، چائے پر 100، دودھ، بلیک ٹی پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعائت ہو گی۔

    ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی

  • اسلام آباد پولیس نوٹس جمع کروا کرعمران خان کی گرفتاری کے بغیر زمان پارک سے چلی گئی

    اسلام آباد پولیس نوٹس جمع کروا کرعمران خان کی گرفتاری کے بغیر زمان پارک سے چلی گئی

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم نوٹس جمع کروا کر زمان پارک سے چلی گئی۔

    باغی ٹی وی: ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں ٹیم لاہور پہنچی تھی۔ ایس پی سٹی حسین طاہر نے ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچ کر وارنٹ گرفتاری دکھائے اور نوٹس جمع کروا کر واپس روانہ ہوگئے –

    عمران خان کے وارنٹس کی تعمیل ہو گئی ، شبلی فراز نے وارنٹس موصول کر لئے وصولی رپورٹ کے مطابق عمران خان گھر میں دستیاب نہیں ، وارنٹس کے جواب میں تمام لیگل پراسیس پر عمل کی یقین دہانی کروا دی گئی-

    اسلام آباد پولیس عدالت کے حکم پر گرفتاری کیلئے ایس پی سٹی حسین طاہر کی سربراہی میں ٹیم لاہورزمان پارک پہنچی تھی، اسلام آباد عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کےلئے لاہور پولیس کومعاونت کیلئے درخواست دی تھی ،لاہور پولیس زمان پارک کے اطراف میں جمع ہونا شروع ہوگئی اور لوہے کے جنگلے بھی طلب کر لیے ہیں۔ زمان پارک میں کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    لاہور پولیس کی مزید نفری کو الرٹ کر دیا گیا جبکہ اینٹی رائٹ فورس کے جوان پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں تیار ہیں، واٹر کینن بھی تیار کر لیا گیا۔ زمان پارک کے باہر پولیس وین بھی پہنچ گئی۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ عدالت نےعمران خان کی گرفتاری کا حکم دیا ہےمکمل قانونی تقاضے پورے کر کے عمران خان نیازی کو گرفتار کیاجائے گا،عمران خان نیازی کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو پیش کیا جائے-

    ایس پی اسلام آباد حسین طاہر نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیلئے پہنچے ہیں ،عمران خان کوبولیں گے کہ عدالت میں آئیں ،عمران خان اگر عدالت نہیں آتے ہیں تو گرفتار کیا جائے گا،پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کررہے ہیں ہم نوٹس لے کر پہنچے ہیں-

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے، عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی-

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے،عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں، ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں-

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کردےگی، میں اس نااہل اورپاکستان دشمن حکومت کوخبردارکرناچاہ رہا ہوں،پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سےکام لیں۔

    رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر اور فواد چوہدری نے کارکنوں سے اپیل کی کہ تمام کارکن فوری طور پر زمان پارک پہنچیں،تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد،فواد چوہدری،فرخ حبیب بھی زمان پارک پہنچ گئے جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی زمان پارک موجود ہے-

    فرخ حبیب عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے،عمران خان لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں،عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے،عمران خان کی ملک کے لیے خدمات ہیں ،یہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ،کسی صورت حکومت کو عمران خان کی گرفتاری ممکن نہیں ہونے دیں گے، عدالت میں پیشی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے-

    نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عدالتی حکم پر عمران خان کو گرفتار کرنے آئی ہے ، پنجاب حکومت اسلام آباد پولیس کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کرے گی-

    ذرائع کے مطابق عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سیل تیار کیا جارہا ہے، عمران خان کو اڈیالہ جیل کے اسی سیل میں رکھا جائے گا جس میں 2019 میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرکے رکھا گیا تھالاہور ائیرپورٹ پر خصوصی طیارے کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی اسلام آباد سے رابطہ کیا اور انہیں عمران خان کو آج ہی گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    زمان پارک میں میڈیا سےگفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی انسان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ روز اتنے مقدمات میں پیش ہو، ان حکمرانوں نے ملک اور معیشت کو ڈبو دیا ہے، ان حکمرانوں کا واحد مقصد ملک میں فسادات کرنا ہے تاکہ انتخابات ملتوی ہو جائیں، عمران خان کی گرفتاری کا مقصد صرف ملک کے حالات خراب کرنا ہےحکومت فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت ملک میں امن و امان کا مسئلہ کھڑا کرنا چاہتی ہے، حکومت پی ٹی آئی کےکارکنوں کو اشتعال دلانا چاہتی ہےحکومت عمران خان پرایک اورقاتلانہ حملہ کرانا چاہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور محسن نقوی میں کوئی فرق نہیں، ہم عدالتوں میں قانون کےمطابق ڈیل کر رہےہیں، حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے، عدالتیں ایک بھگوڑے کو نہیں بلا رہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے نوٹس دیکھ لیا ہے، نوٹس میں گرفتاری کا حکم نہیں، وکلا سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہمارا سیاسی رد عمل بھی ہوگا لیکن بلاوجہ گھبرانےکی ضرورت نہیں عمران خان کی جان کو خطرہ تھا اور ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا،عین ممکن ہے ان پر دوبارہ قاتلانہ حملے کا پلان کیا جا رہاہو، عمران خان کے خطاب میں کل جارحیت نہیں تھی، عمران خان نے یکجہتی کی بات کی، عقل کے اندھے جو اس وقت کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہےہیں وہ زخم پرنمک پاشی کر رہےہیں، عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے بجائے مرہم رکھنےکی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے، ملک کواس وقت سکیورٹی چیلنجز بھی درپیش ہیں، حقیقی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گےہمیں صرف سکیورٹی کےتحفظات ہیں، کسی میں سمجھ داری ہے توہم خلا پرکرنےکےلیےتیارہیں لیکن اپنےبنیادی اصولوں سےنہیں ہٹیں گےحکومت انتخابات سےفرارچاہتی ہے30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات ہونے ہیں، یہ حکومت گھبرا چکی ہے، پولیس اور حکومت دونوں کنفیوژ ہیں جب کہ پی ٹی آئی پرُسکون ہے اور متحد ہے۔

    خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھےسیشن عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرکے7 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

    عدالت نے 28 فروری کو عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع دے رکھا تھا کیونکہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا۔

    عمران خان نے ٹرائل کورٹ کو کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے عمران خان کی عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ عمران خان 28 فروری کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے تھے لیکن کچہری نہ گئے۔

  • حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

    حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


    حارث رؤف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آج کا دن میرے اور میری ٹیم (لاہور قلندرز) کے لیے بہت اچھا ہے، الحمد لِلّٰہ مجھے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی ہے۔

    فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ٹیم لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    قبل ازیں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیرکی کیپ ملی،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو کیپ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ سے پہلے پی سی بی کی جانب سے دی گئی محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پرآئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر 2022 میں شامل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی۔

  • ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کی جانب سے اس خواہش کا اظہار افغان آل راؤنڈر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کیا گیا۔

    ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

    راشد خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 17 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ،جس میں انہوں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر حارث رؤف اور سکندر رضا کی تعریف کرتے ہوئے کراؤڈ کا شکریہ ادا کیا۔

    راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر جہاں دیگر کئی کھلاڑیوں نے کمنٹس کیے وہیں آسٹریلیا کے بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی کمنٹ کیا، ڈیوڈ وارنر نے سوال کیا کہ میں کب کھیل سکتا ہوں؟-

    لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    آسٹریلوی کرکٹر کا مذکورہ کمنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہا ہے جب کہ کرکٹر کے پاکستانی مداح انہیں اپنے وطن آنے کی پیشکش بھی کررہے ہیں۔

  • فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا،مریم اورنگزیب

    فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رو، چیخو یا پٹو، تم سے کوئی سمجھوتہ کرنے کونہیں ہے۔

    باغی ٹی وی: مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ‘رجیم ہٹانے والوں’ ، ‘امپورٹڈ حکومت’ اور خود پر ‘حملہ کرانے والوں ‘، سب سے سمجھوتے کی بات ، سمجھوتہ نہیں، این آر او کے لیے منتیں ہیں۔

    سب سے بات کرنے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

    انہوں نے کہا کہ جنہیں “میرجعفر،میر صادق” کہا، سب کو معاف کرنے کو تیار ہو؟ مگر گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ سمجھوتہ نہیں این آر او کا منتیں ہیں، سمجھوتے کی بات اس لئے کیونکہ ہیروں, 190 ملین پاؤنڈ کے بند لفافے، القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کو جواب نہ دینا پڑے-

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کوچیئرمین نیب تعینات کر دیا

    واضح رہےکہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعےکارکنوں سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ سب سے بات کرنے اور سب سے سمجھوتہ کرنےکے لیے تیار ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدان سب سے بات کرتا ہےکسی سے کُٹی نہیں کرتا لیکن جو لوگ ملک کا پیسا چوری کرتے ہیں ان سے کیسے سمجھوتہ ہوسکتا ہے؟ جنرل باجوہ نے کہا کہ ان کو این آر او دے دو ، میں کون ہوتا ہوں کہ عوام کا پیسا ان کو معاف کردوں؟ میں سب سے بات کرنےکو تیار ہوں، مجھے پتا ہے کہ قاتلانہ حملے میں کون کون ملوث تھا، ملک کی خاطر میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو معاف کرنےکو تیار ہوں-

    قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

  • ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی

    ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی

    ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے-

    باغی ٹی وی: مہنگائی میں ذخیرہ اندوز بھی عوام کا امتحان لے رہے ہیں، مارکیٹ سے آٹا بھی غائب ہے، جہاں مل رہا ہے وہاں آٹےکی من مانی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے-

    بیسن 275 روپےکلو ، اچھے والے سفید چنے کا ریٹ 500 روپے، ماش کی دال 460، دال مسور 240، ملکہ مسور 260 اور روزانہ استعمال کا چاول بھی ساڑھے 3 سو روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

    تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کا ریٹ تو گھنٹوں کے حساب سے بدل رہا ہے، عوام دہائیاں دیتے ہیں کہ ان کی دسترس سے تو اب آلو، ٹنڈے ، ٹماٹر، پیاز، گوبھی اور تورئی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی باہر ہوچکی ہیں۔

    لاہورمیں لیموں کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی،درآمد شدہ ادرک بھی 50 روپے اضافے کے بعد 650 روپے فی کلو تک پہنچ گئی،اتوار بازار میں لہسن فی کلو 360 سے 400 روپے تک فروخت ہورہا ہے،گاجر کی فی کلو قیمت 48 سے بڑھ کر 60 روپے ہوگئی،پیاز کی فی کلو قیمت میں30 روپے 150 روپےفی کلو میں دستیاب ہےآلو 50،کھیرا 80،بیگن 90 اورشملہ مرچ 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے-

    لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 416 ہوگئی،برائلر گوشت کی قیمت فی کلو624 روپے مقرر کی گئی، مارکیٹ میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 238 روپے مقرر ہو گئے-

    کراچی میں مرغی کا گوشت فی کلو 720 روپے میں دستیاب ہے،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 480 روپےمیں فروخت ہورہی ہے-

    ملتان میں برائلز مرضی کا گوشت فی کلو600 روپے میں دستیاب ہے،برائلر زندہ مرضی کا سرکاری ریٹ 386 روپے مقرر ہے، برائلر زندہ مرضی کا فی کلوسرکاری ریٹ 386 روپے مقرر ہے،

    پشاورمیں زندہ مرغی کی قیمت میں 10روپے کمی ریکارڈ کی گئی،زندہ مرضی فی کلو 445 سے کم ہو کر 435 کی ہوگئی،