Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • راولپنڈی: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

    راولپنڈی: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

    راولپنڈی: نصیر آبد میں کیش وین پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں نجی بینک کے لیے کیش وین سے نقدی نکال کر بینک منتقل کی جارہی تھی کہ اسی دوران ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا ، مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ عبدالوحید جاں بحق جبکہ دوسرا سیکورٹی عمر پستول کے بٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

    روجھان میں نوجوان اغوا ، پولیس اور کچہ کے ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

    پولیس کے مطابق ملزمان رقم چھیننے میں کامیاب رہے جس کا تخمینہ لگانے کے لیے نجی سیکورٹی کمپنی سے رابطے میں ہیں،واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقاتی ٹیم کو خصوصی ہدایات دیں۔

    قبل ازیں راجن پور میں تھانہ روجھان کےحدود موضع چک چانڈکہ میں نا معلوم مسلح افراد نےنوجوان کو اغوا کر لیا تھاشوکت ولد صدردین اپنے رقبے پر کاشتکاری کر رہا تھا ڈاکوؤں نےاسلحے کے زور پر اسے اغوا کر لیا۔ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے ۔

    بھارت: 140 سالہ قدیم کیبل پُل مرمت کے 5 ویں روز ٹوٹ گیا،60 افراد ہلاک درجنوں ڈوب…

    دوسری جانب ڈاکوؤں نے کچہ میں موجود پولیس پر حملہ کردیا تھا ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی جانب سے شدید جوابی فائرنگ کی گئی جس کےنتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ اور ٹیمز کے بروقت رپسپانس کی بدولت ڈاکو فرارہوگئے ۔

    پکٹ پرموجود تمام پولیس ملازم محفوظ، پولیس کی مزید بھاری نفری موقع پرموجود ہے،کچہ میں ڈاکوؤں کوان کےمزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،پولیس ترجمان کامزید کہنا ہے کہ کچہ میں فرنٹ لائن پر تعینات پولیس ملازمان کے حوصلے بلند ہیں،پولیس کی جانب سے ہر محاظ پر کچہ ڈاکوؤں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا-

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

  • ارشد شریف کیس: وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق تین رکنی انکوائری کمیشن کے سربراہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) عبدالشکور ہی جبکہ کمیشن کے دیگر مبران میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد شامل ہیں-

    حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گا اور 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔

    کمیشن میں شامل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حیات اس وقت دو رکنی اس تحقیقاتی ٹیم میں بھی شامل ہیں جو اس وقت کینیا میں ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔

    کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت بنایا جارہا ہے، کمیشن کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے لیے سمری بھیجی-

    دریں اثنا ارشد شریف قتل کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد پر مشتمل دو رکنی ٹیم کی کینیا میں تحقیقات جاری ہیں۔

    لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،شیخ رشید

    ٹیم نے کینیا میں جائے وقوع، فارم ہاؤس اور واقعہ سے قبل ارشد شریف کے آخری ڈنر کے مقام کا جائزہ لیا تحقیقاتی ٹیم نے کینیا حکام کے ساتھ فائرنگ سے متاثرہ گاڑی کا بھی جائزہ لیا اور اس پر لگنے والی گولیوں کے نشانات وغیرہ کا باریک بینی سے جائزہ لے کر نوٹس لیے جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے خرم احمد اور وقار احمد سے تفصیلی پوچھ گچھ کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے سوالات کیے پاکستانی تفتیش کاروں کو کینیا حکام نے بھی تفصیلات فراہم کیں

    لانگ مارچ میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے شہیدہونے والےپولیس ڈرائیور کی نماز…

    خرم احمد نے تفتیشی حکام کے مختلف سوالات پر بتایا کہ جائے وقوعہ سے اول ٹیپیسی فارم 22 کلومیٹر دور ہے اور بیشتر راستہ کچا ہے، محسوس ہوا فائرنگ کے بعد بھی میرا پیچھا کیا جارہا ہے تو گاڑی بھگائی، اچانک فائرنگ سے گھبرا گیا تھا، واقعے کے فوری بعد بھائی وقار کو کال کی جس پر وقار نے اول ٹیپیسی فارم پہنچنے کا کہا۔

    وقار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ خرم کی کال آئی تو اس نے گاڑی پر فائرنگ کا بتایا، کال آتے ہی میں بھی اول ٹیپیسی فارم کے لیے نکل گیا، راستے سےکینیا پولیس کے حکام اور پاکستانی دوست کو تفصیلات بتائیں، اول ٹیپیسی فارم پہنچا توارشدشریف کی لاش گاڑی میں موجود تھی، اس وقت تک گاڑی پر فائرنگ پولیس کیجانب سے کیےجانےکا شبہ نہیں تھا، میرے پہنچنے کے بعد کینیا کے پولیس افسران بھی پہنچے اور شواہد جمع کیے۔

    صدف نعیم کی موت کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی،وزیر اطلاعات

  • برطانیہ امیگریشن دفتر پرنامعلوم شخص کا بم حملہ ،ملزم نے خودکشی کر لی

    برطانیہ امیگریشن دفتر پرنامعلوم شخص کا بم حملہ ،ملزم نے خودکشی کر لی

    لندن: جنوبی برطانیہ کی بندرگاہ پر بنے تارکین وطن کی امیگریشن کے دفتر پر نامعلوم شخص نے تین بم پھینک کر خود کو بھی دھماکے سے اُڑالیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق اتوار کے روز جنوبی برطانیہ کے چینل پورٹ ٹاؤن ڈوور میں تارکین وطن کےلیےبنائے گئے پروسیسنگ سینٹر میں تین بم پھینکے گئے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔

    دس سال سزا پانے والے للا دی سلوا دوبارہ برازیل کے صدر منتخب

    بعد ازاں حملہ آور نے خود کو ہلاک کر لیا اس شخص نے تین پٹرول بم پھینکے تاہم ان میں سے ایک پھٹنے میں ناکام رہا۔

    ایک عینی شاہد نے کہااس شخص نے سفید Saeat گاڑی کو کینٹ میں ٹگ ہیون پروسیسنگ کی سہولت تک پہنچایا۔ اس نے باہر نکل کر تین پٹرول بم پھینکے، جن میں سے ایک نہیں چلا۔

    کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعاقب کیا گیا تاہم اس نے خود بارودی مواد سے اُڑا کر خودکشی کرلی۔ حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے جو شکل سے تارکین وطن لگتا ہے۔

    دفتر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا یہ دفتر چھوٹی کشتیوں میں چینل کراس کرنے والے تارکین وطن کا ریکارڈ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاحال واقعے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔

    پولیس حملے کے چند منٹوں میں پہنچی اور اتوار کی صبح 11:22 بجے ڈوور میں علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس شخص کی ذہنی صحت کے مسائل کی تاریخ تھی۔

    بعد میں، پولیس نے تصدیق کی کہ مشتبہ شخص کی شناخت ہوگئی ہے اور وہ قریبی پولیس اسٹیشن میں واقع ہےجہاں اس کی موت کی تصدیق کی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل یونٹ جائے وقوعہ پرپہنچی اور ایک اور ڈیوائس کا پتہ لگایا، جس کی "مشتبہ گاڑی کے اندر محفوظ ہونے کی تصدیق کی گئی-

    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ

  • حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

    حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

    حکومت نے کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ رقم پچھلے سال کے مقابلے میں 400ارب روپے زیادہ ہے، کسانوں کوملنےوالے قرض پرحکومت سبسڈی فراہم کرے گی،زرعی ترقی کےلیےکسانوں کے مسائل کاحل ضروری ہے،زرعی ترقی کیلئے کسانوں کے مسائل حل کریں گے-

    ٹک ٹاک اور زندگی ٹرسٹ کے زیر اہتمام سرکاری اسکولوں میں ڈیجیٹل سیفٹی ورکشاپس کا انعقاد

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار زرعی ترقی پر ہے،سیلاب میں پورے پاکستان میں تباہی مچائی،سیلاب سے 40لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،زرعی زراعت ہماری معیشت کو آگے بڑھا سکتی ہے،88ارب روپے سیلاب متاثرین میں نقد اور اشیا کی شکل میں امداد تقسیم کی ہے-

    شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کی بہتری کیلئے حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی وہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا، حکومت ان قرضوں پر6ارب40کروڑ رروپے کی سبسڈی فراہم کرے گی، حکومت نے ڈی اے پی کھاد کی بوری کی قیمت 11ہزار 250روپے مقرر کردی-

    انہوں نے کہا کہ ڈی اے پی کی پیداوار کیلئے کھاد بنانے والوں کو سستی گیس فراہم کریں گے،ڈی اے پی کی فی بوری میں 2500 روپے کمی کروائی گئی ہے،ڈی اے پی پر58ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی-

    ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر آفس میں آگ لگ گئی،کمپیوٹر روم کے اندر کمپیوٹرز،دیگر آلات جل کر خاکستر

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو بلا سود قرض فراہم کیے جائیں گے، سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کے بیج کے 12 لاکھ تھیلے فراہم کیے جائیں گے، سیلاب زدہ علاقوں میں بے زمین ہاریوں کو بلاسود5ارب کے قرضے دیئے جائیں گے-

    انہوں نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمال میڈیم انٹر پرائز معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،وفاق اور صوبے ملکر بیج کیلئے 13ارب20کروڑ روپے دیں گے،ٹریکٹر کی قیمت عام کسانوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے،ٹریکٹر کی قیمت کم کرنے کیلئے ہم نے پوری کوشش کی-

    انہوں نے کہا کہ 5سال تک استعمال شدہ ٹریکٹرزکی درآمدکی اجازت دے رہے ہیں استعمال شدہ ٹریکٹرز کی درآمد کیلئے ڈیوٹی چھوٹ دی جائے گی،حکومت 5لاکھ ٹن یوریا درآمد کرے گی، حکومت یوریا پر بھی 30ارب روپے کی سبسڈی دےگی،گزشتہ حکومت گندم اور چینی پہلے برآمد پھر درآمد کرتی رہی،ہم نے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ ہم 16لاکھ ٹن گندم اور امپورٹ کرینگے اب ٹوٹل 26لاکھ ٹن گندم امپورٹ ہوگی،10لاکھ ٹن آچکی ہے،جب بھی صوبے چاہیں گے ان کو گند م فراہم کریں گے،اجتماعی کوشش سے ہم ایک ایک ڈالر بچا رہے ہیں-

    فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب

  • لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی موت:جمائمہ کے گھر کے باہر لندن میں رہنے والے پاکستانیوں کا احتجاج

    لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی موت:جمائمہ کے گھر کے باہر لندن میں رہنے والے پاکستانیوں کا احتجاج

    لندن: خاتون صحافی صدف نعیم کی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے پر پاکستانی شہریوں نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا-

    باغی ٹی وی: پاکستانی شہریوں نے جمائما کے باہر احتجاج کے دوران کہا کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون صحافی شہید ہو گئیں ہیں اور پتہ نہیں کتنی لاشیں گریں گی-

    لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی موت، وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

    پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ جمائما کے گھر میں تین بچے ہیں آپ ان تین بچوں کو پہلے لے جاؤ لانگ مارچ اور دھرنوں میں ان کو شامل کرو پھر آپ قوم کے بچوں کو کہو کہ باہر نکلو آپ کو شرم آنی چاہیے آپ کا لائف سٹائل آپ کا رہن سہن اس قابل نہیں ہے کہ آپ غریبوں کے ساتھ آور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں-

    مطاہرین نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ میں نوجوانوں کے لئے پاکستان بنا رہا ہوں پہلے ان نوجوانوں یعنی اپنے بیٹوں کو تو ان نوجوانوں میں کھڑا کرو-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا۔

    انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے آج ہم اپنے مارچ کو ختم کر رہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

    صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں، ساتھی رپورٹر کا دعویٰ

  • ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا، صدف کی ماں کی گفتگو

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا، صدف کی ماں کی گفتگو

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی صدف کی موت ہو گئی ہے صدف کے ساتھی رپورٹنگ کرنے والے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ صدف کو سیکورٹی گارڈ نے دھکا دیا جس کے بعد اسکی موت ہوئی ۔ لاہور سے خاتون صحافی امبرین فاطمہ صدف کے گھر گئیں اور لواحقین سے ملاقات کی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔

    صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں، ساتھی رپورٹر کا دعویٰ


    صدف کے گھر لواحقین سےملاقات کے بعد امبرین فاطمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ابھی صدف کے گھر سے ہوکر آئی ہوں،صدف کے والد اور والدہ بیٹا اور بیٹی سب کی حالت دیکھ کر بہت تکلیف ہوِئی۔مرحومہ کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور بیٹی۔

    بیٹی کا کہنا ہے کہ صبح ناشتے کے وقت انکو منع کیا مت جائیں،والدہ کہتی ہیں رات 12 بجے کال کرکے خاص طور پہ منع کیا لیکن کام ‏کے جنون نے انہیں رکنے نہ دیا اور کام پر پہنچ گئیں۔

    لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی موت، وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا


    امبرین نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ والدہ کہتی ہیں کہ صدف نے مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہوا تھا آٹا منگوایا کہ اب بچوں کو اپنے ہاتھ سے روٹی بنا کر دوں گی،امتنان شاہد کے اصرار پر لانگ مارچ کی کوریج کےلیے گھر سے نکلی،تایا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا انٹرویو کرنے پہ بہت خوش تھی،صدف کی نند بچوں کی طرح رو رہی تھی اور تعریف کررہی تھی۔

    صدف کی والدہ کہتی ہیں کسی نے کہا ٹی وی دیکھو،دیکھا تو صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا بولیں آٹھ دن پہلے میرے پاس چھ گھنٹے گزار کر گئی بولی پھر آوں گی امی جی-

    امبرین فاطمہ کے مطابق صدف کا جنازہ آج رات ایک بجے ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا جائے گا۔

    اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

  • 14 سالہ بچے نے والدین کیجانب سے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پرخودکشی کرلی

    14 سالہ بچے نے والدین کیجانب سے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پرخودکشی کرلی

    کراچی میں 14 سالہ بچے نے والدین کی جانب سے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بچے کی خودکشی کا کراچی کے علاقے عزیز آباد فدائی اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں گھر سے 14 سالہ بچے کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔

    جنوبی کوریا: ہالووین کےہجوم میں بھگدڑ سے 120 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت 14 سالہ عثمان کے نام سے کی گئی ہے، جس کے اہل خانہ پڑھائی کے معاملے پر اس پر سختی کرتے تھے۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ متوفی اسکول کے بجائے اکثر کہیں چلا جاتا تھا، اسی لیے پڑھائی کےلیے سختی کرتے تھے بچے نے گھر کے کمرے میں خود کو لٹکالیا، جب ہم لوگ کمرے میں گئے تو بچے کی پھندا لگی لاش ملی۔

    پولیس نے بچے کی خودکشی کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں سال 2020 میں کراچی کے علاقے کیماڑی میں والدین کی جانب سے پنجاب ساتھ نہ لے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر 12 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی تھی-

    12 سالہ عبیداللہ نے بہن کے ڈوپٹے سے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی تھی، خود کشی کے وقت بچے کی چھوٹی بہن گھر پر موجود تھی جبکہ بچے کے والدین کسی عزیز کی میت کے لئے پنجاب گئے ہوئے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا اور بچے کی چھوٹی بہن اور کزن کا بیان لے لیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے والدین کراچی واپسی کے لئے پنجاب سے روانہ ہوگئے ہیں اور والدین کے کراچی پہنچنے پر مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔

    چونیاں: اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے جوعلاج کے نام پر موت بانٹنے…

  • لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی موت، وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

    لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی موت، وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی موت پر ساتھی صحافی کے انکشافات کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بڑا اعلان کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ موقع پر موجود صحافیوں کے انکشافات کے بعد معاملہ مشکوک ہوگیا ہے-

    صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں، ساتھی رپورٹر کا دعویٰ

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے کہ ایک بے گناہ خاتون رپورٹر کی دردناک موت کی تحقیق کرائے۔ پنجاب حکومت نے اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاقی حکومت اپنا قانونی فرض ادا کرے گی۔

    وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جاں بحق خاتون رپورٹر کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے کہ صدف کو دھکا دیا گیا، دھکا دینے والے شخص کو گرفتار کیا جائے، قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں؛ اس شہادتی بیان کے بعد ضروری ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہوں۔

    واضح رہے کہ نجی خبررساں ادارے چینل 5 کی صدف نعیم کے ساتھی صحافی افضل سیال عینی شاہد کا بیان ہے کہ صدف نعیم کو عمران خان کے کنٹینر پر تعینات گارڈ نے دھکا دے کر نیچے گرایا پھر کنٹینر نے کچلا ہے-

    اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا۔

    انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے آج ہم اپنے مارچ کو ختم کر رہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

    کوئٹہ: جوائنٹ روڈ بروری کراس پر پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،14 افراد زخمی ایک ہلاک

  • کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

    کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

    ممبئی: بھارت کے معروف فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے سلمان خان سے معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : کمال آر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر الزام لگایا تھا کہ اس کی گرفتاری کے پیچھے اداکار کا ہاتھ تھا۔

    اکشے کمار کو کس چیز کا ہے بے حد افسوس ؟


    تاہم اب کے آر کے نے ٹوئٹر پر ہی سُپر اسٹار سلمان خان سے معاف مانگ لی ہے اور کہا کہ میں تمام میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری گرفتاری کے پیچھے سلمان خان کا ہاتھ نہیں تھا جیسا کہ میں نے سوچا تھا۔ پیچے سے کوئی اور کھیل کر گیا-

    کے آر کے نے سلمان خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی جان مجھے آپ کی غلط فہمی کے لیے بہت افسوس ہے۔ اور اگر میں نے آپ کو کسی بھی طرح سے تکلیف پہنچائی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میں رضاکارانہ طور پر آپ کی فلموں کا جائزہ نہ لینے کا فیصلہ کرتا ہوں۔


    کے آر کے نے لکھا کہ بہت سے لوگ اب بھی سمجھتے ہیں کہ میری گرفتاری کے پیچھے کرن جوہر کا ہاتھ تھا۔ اور میں پھر کہتا ہوں کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں کہ اس کی گرفتاری میں فلمساز کرن جوہر کا کوئی کردار ہے۔

    2021 میں سلمان خان نے کے آر کے خلاف ہتک عزت کا ایک کیس دائر کیا تھا کیوں کے کمال خان نے اداکار کے خلاف سوشل میڈیا پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر بھی کے آر کے نے متنازعہ ٹویٹس کی تھیں اور فلم انڈسٹری کے کچھ افراد کو اداکار کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا کمال آر خان کو ممبئی پولیس نے اکتوبر میں گرفتار کیا تھا۔

    کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھی، سینما میں بیٹھے کی تصاویر وائرل

  • پرویز الہٰی کا ملازمتوں پر سے پابندی اٹھانے اور پانچ نئےاضلاع بنانےکا اعلان

    پرویز الہٰی کا ملازمتوں پر سے پابندی اٹھانے اور پانچ نئےاضلاع بنانےکا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں ملازمتوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ملازمتوں پر پابندی کو اٹھا لیا ہے، ملازمتوں کی بھرتی کے اشتہارات آرہے ہیں۔

    روجھان میں نوجوان اغوا ، پولیس اور کچہ کے ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنائے ہیں،لاہور کے بھی 3 نئے ضلعے بنا رہے ہیں لاہور کے نئے ضلع میں قصور کا کچھ حصہ بھی شامل کیا جا رہا ہے اور اسے موٹر وے سےلنک کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی کو زیادہ سےزیادہ سہولتیں فراہم کریں۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ،کلمہ چوک تا لبرٹی کی ری ماڈلنگ(سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ) کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے-

    کوئٹہ: جوائنٹ روڈ بروری کراس پر پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،14 افراد زخمی ایک ہلاک


    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی اور وقت کی بچت ہوگی سی بی ڈی بلیوارڈ پرتقریباً4ارب20کر وڑ روپے لاگت آئی گی۔


    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرویزا لہیٰ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ لاہور ہی نہیں بلکہ پنجاب اور پاکستان بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔ سی بی ڈ ی پنجاب بلیوارڈ منصوبے سے ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ ری ماڈلنگ آف مین بلیوارڈ لبرٹی چوک تا کلمہ چوک کو”سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ“کانام دیاگیاہے۔

    وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان