Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

    ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

    قومی ٹیم کے بیٹر اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود کا کہنا ہے کہ ان سمیت دیگر کھلاڑی کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ سب سے پہلے لیڈر آتا ہے، ہم سب کا مشترکہ گول پاکستان ہے، ہم بہت سی خبریں دیکھتے ہیں کہ لوگ ٹیم کو ادھر سے اُدھر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ہمیں ذاتی طور پر کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔

    بلوچستان: اعلیٰ افسران سمیت 68 پولیس اہلکار معطل

    شان مسعود نے کہا کہ ہم سب کھلاڑی بابر اعظم کے پیچھے کھڑے ہیں، جب ہمارے کپتان سرفراز احمد تھے ، تب بھی ہم جان دینے کو تیار تھے اور اب بابر اعظم کے لیے بھی ہم سب جان دینے کو تیار ہیں۔

    کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی میرا پسندیدہ بولر ہے لیکن اس کے پہلے اوور میں بچنا بہت مشکل ہے اگر آپ شاہین کے پہلے اوور میں بچ رہے ہیں اور اسے کہیں پر چھکا مار رہے ہیں تو آپ بہت اچھا کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت وہ دنیا کا نمبر ون بولر ہے۔

    قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    شان نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگے گا اگر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل بھی ملتان اور لاہور کے درمیان ہو۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا تھا جس میں فاتح قلندرز کی ٹیم قرار پائی تھی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترقی پذیر ممالک سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے دو روزہ کانفرنس آج سے دوحہ میں شروع ہوگی، ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے، کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی تیز کرنے کے اقدامات پر غور ہوگا۔


    امیر قطرکانفرنس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف بھی امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔

  • ملک میں ہیٹ ویو رواں ماہ میں ہی آنےکا امکان

    ملک میں ہیٹ ویو رواں ماہ میں ہی آنےکا امکان

    محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں ہیٹ ویو رواں ماہ میں ہی آنےکا امکان ہے ماہرین کے مطابق مارچ، اپریل اور مئی میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط درجے سے زائد رہنےکا امکان ہے۔

    وزیر اعظم شہبازشریف آج قطر کا 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

    محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہےکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہونےکا امکان ہےجبکہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے،گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بھی معمول سےکم بارشیں ہوں گی۔

    رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپرآگیا

    کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث دن میں گرمی اور حبس کا امکان ہے،کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،،8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواچل رہی ہے،دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا.کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے-

    دوسری جانب لاہور اور گردونواح میں آج موسم خشک رہے گا،آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا، آج ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے-

    موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

  • چین کا دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافے کا اعلان

    چین کا دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافے کا اعلان

    چین نے رواں سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: خبر ایجنسی کے مطابق چین نے اتوار کے روز آئندہ سال کے لیے اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جو گزشتہ سال کے 7.1 فیصد اضافے کی شرح سے تھوڑا زیادہ ہے معاشی ترقی کے ہدف کا اعلان چینی وزیراعظم نے سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس کے موقع پرکیا۔

    وزیر اعظم شہبازشریف آج قطر کا 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

    یہ مسلسل آٹھویں سال سنگل ہندسوں کے فیصد پوائنٹ میں اضافہ ہے جو اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا فوجی بجٹ ہے۔ 2023 کا اعداد و شمار 1.55 ٹریلین یوآن ($ 224 بلین) کے طور پر دیا گیا تھا، جو 2013 سے تقریباً دوگنا ہے۔

    تقریباً 5 فیصد معاشی ترقی کا ہدف گزشتہ دہائیوں کا کم ترین ہدف ہے چین نے دفاعی بجٹ 7.2 فیصد بڑھانےکا اعلان کیا ہے جو 225 ارب ڈالر بنتا ہے۔

    چین کا اس سال تقریباً 12 ملین نئی ملازمتیں پیدا کرکے شہری بے روزگاری کی شرح کو 5.5 فیصد تک لے جانے کا ارادہ ہے۔

    بلوچستان: اعلیٰ افسران سمیت 68 پولیس اہلکار معطل

    دنیا کی سب سے بڑی فوج کے ساتھ ساتھ، چین کے پاس دنیا کی سب سے بڑی بحریہ ہے اور اس نے حال ہی میں اپنا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز لانچ کیا ہے۔ امریکہ کے مطابق، اس کے پاس انڈو پیسیفک میں سب سے بڑی ایوی ایشن فورس بھی ہے، اس کے نصف سے زیادہ لڑاکا طیارے چوتھی یا پانچویں نسل کے ماڈلز پر مشتمل ہیں۔

    چین میزائلوں کے بڑے ذخیرے کے ساتھ ساتھ اسٹیلتھ ہوائی جہاز، جوہری ہتھیار پہنچانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار، جدید سطح کے جہاز اور جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کی بھی فخر کرتا ہے۔

    20 لاکھ رکنی پیپلز لبریشن آرمی حکمران کمیونسٹ پارٹی کا عسکری ونگ ہے، جس کی قیادت صدر اور پارٹی رہنما شی جن پنگ کی قیادت میں پارٹی کمیشن کرتا ہے۔

    موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

  • 800 سال پرانی ممی کو "روحانی گرل فرینڈ” بنانے والا نوجوان گرفتار

    800 سال پرانی ممی کو "روحانی گرل فرینڈ” بنانے والا نوجوان گرفتار

    پیرو میں ایک شخص کو اس کے کولر بیگ سے 600 سے 800 سال پرانی ممی ملنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہفتے کو پنو شہر کے ایک پارک میں تین افراد شراب پیتے ہوئے پائے گئے جب ان کے پاس سے باقیات ملی تھیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو ہفتے کی دوپہر کو پونو شہر کے ایک پرانے پارک میں شراب پینے والے تین نوجوانوں کی تلاشی کے دوران 26 سالہ جولیو سیزر کےکولر بیگ سے ممی ملی۔

    26 سالہ جولیو سیزر برمیجو نامی اس شخص نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ ممی شدہ باقیات تقریباً 30 سال قبل اس کےوالد گھرلائے تھے،اور جب سے یہ اس کے خاندان کا حصہ ہے۔

    گرفتار ہونے کے بعد جولیو سیزر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس ممی کو اپنی ‘روحانی گرل فرینڈ’ قرار دیا، اس نے بتایا کہ وہ اسے ‘جوانیتا’ کے نام سے پکارتا ہے جبکہ وہ ممی کو اپنے ساتھ کمرے میں ہی رکھتا ہے،وہ میرے ساتھ سوتی ہے۔ میں اس کا خیال رکھتا ہوں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ ممی دراصل سیکڑوں سال قبل وفات پائے گئے 45 سالہ شخص کی ہے، پولیس نے ممی کو پیرو کی وزارت ثقافت کے حوالے کر دیا ہے جس نے ممی کو قومی ثقافتی اثاثہ قرار دیا ہے۔

    وزارت ثقافت کے مطابق، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ممی ایک بالغ مرد ہے، ممکنہ طور پر پیرو کے اسی علاقے سے ہے۔

    فرانس 24 کے مطابق وزارت کے ایک ماہر نے کہا کہ "یہ جوانیتا نہیں ہے، یہ جوآن ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ اس مرد کی عمر 45 سال سے زیادہ تھی۔

    برمیجو نے باقیات بیچنے کی کوشش سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے اسے پارک میں کولر بیگ میں رکھا تھا کیونکہ "میرے دوست اسے دیکھنا چاہتے تھے۔”

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اس سلسلے میں جولیو سیزر کے ساتھ اس کے دو نوں دوستوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • روس کی عظیم جدت پسند شاعرہ انا اخماتووا

    روس کی عظیم جدت پسند شاعرہ انا اخماتووا

    انا اخماتووا بین الاقوامی شہرت یافتہ روسی شاعرہ ہیں جنھیں روس میں اور دوسرے ممالک میں غنائی شاعری کے لیے بڑی شہرت و مقبولیت حاصل ہے۔

    حالات زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔
    انا اخماتووا یوکرین کے شہر اوڈیسا، روسی سلطنت میں 23 جون 1889ء میں پیدا ہوئیں۔ حب الوطنی کی جنگ کے زمانے میں انا اخماتووا نے اپنے ریڈیو نشریوں میں اور اخبارات میں عوام کے گیت گائے۔ پچھلے برسوں میں ان کی نظموں کے ترجمے انگریزی، بلگاریائی، چیکاسلواکیائی، جرمن، رومانیائی، فرانسیسی، فارسی اور اردو زبانوں میں کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔ انا اخما تووا اپنی وفات سے دو سال پہلے روسی ادیبوں کی انجمن کی صدر منتخب ہوئیں۔
    نظمیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)نیم شب کی نظمیں
    ۔ (2)خاکِ وطن
    ۔ (3)شام ڈھلے
    ۔ (4)جہانِ سخن
    ۔ (5)حلف
    ۔ (6)مردانگی

    وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    روس کی عظیم جدت پسند شاعرہ انا اخماتووا 76 سال کی عمر میں 05 مارچ 1966ء کو ماسکو، سویت یونین میں حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث وفات کر گئیں اور لینن گراڈ میں تدفین ہوئی۔

  • کھانسی کے شربت سے ہلاکتیں،بھارتی دوا ساز کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار،2 کی تلاش جاری

    کھانسی کے شربت سے ہلاکتیں،بھارتی دوا ساز کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار،2 کی تلاش جاری

    بھارتی دوا ساز کمپنی Marion Biotech کے کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات کے معاملے میں کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش اسٹیٹ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق دوا کے 36 میں سے 26 نمونوں میں زہریلے مادے پائے گئے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ڈائریکٹرز کی تلاش جاری ہے۔

    بھارتی دوا ساز کمپنی پرگیمبیا میں 69 بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت،انکوائری کمیٹی کا سخت کاروائی کا مطالبہ

    کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کے انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کا امکان ہےدوسری جانب بھارتی وزارت صحت نے واقعے پرکوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی کمپنی کی دوا پینے سے گیمبیا میں 70 جبکہ ازبکستان میں 19 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، جب بھارتی ادویات کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں انتہائی زہریلا کیمیکل ایتھلین گلیکول پایا گیا۔

    بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیوایچ او کے مطابق جعلی ادویات سے گزشتہ سال گیمبیا،انڈونیشیا اورازبکستان میں 300 سے زائداموات ہو ئی تھیں، مرنے والوں میں زیادہ تر کی عمریں 5 سال سے کم تھیں۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اکتوبر میں اس سیرپ سمیت بھارت میں بننے والی چار دواؤں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ان پر پابندی کا حکم دیا تھا ادارے نے کہا تھا کہ ان ادویات میں ایسے کیمیکلز ہیں جو انسانی جان کےلیے زہر ہیں۔

    گیمبیا میں بھارتی دوا پینے سے بچوں کے گردے میں شدید زخم ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں 69 بچے ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب میڈن فارما سیوٹیکلزنے الزامات کی تردید کردی تھی جبکہ بھارت میں سرکاری لیبارٹریز سے اس کمپنی کی دواؤں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں ان ادویات کے ٹھیک ہونے کی رپورٹ آئی ہے بھارتی حکام نے بھی عالمی ادارہ صحت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    انڈونیشیا:100بچوں کی ہلاکت کے بعد کھانسی کے شربت پر پابندی

    لیکن عالمی ادارہ صحت نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ صرف اپنے مینڈیٹ کی پیروی کر رہی ہے اور "کی گئی کارروائی پر قائم ہے-

    ہفتوں کی تحقیقات کے بعد، گیمبیا کی پارلیمانی کمیٹی نے اب سفارش کی ہے کہ حکام کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں، جن میں ملک میں میڈن فارماسیوٹیکل کی تمام مصنوعات پر پابندی لگانا اور فرم کے خلاف قانونی کارروائی کرنا شامل ہے۔

    کمیٹی نے کہا کہ وہ "اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ میڈن فارماسیوٹیکلز مجرم ہے اور اسے آلودہ ادویات برآمد کرنے کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے”۔

  • کراچی:ڈمپراور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

    کراچی:ڈمپراور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

    کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی ڈمپر سے ٹکر ہوئی دو نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھے جبکہ تیسرا نوجوان قریب ہی زخمی حالت میں موجود تھا جوکہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

    موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پولیس کا کہنا ہے کہ شرافی تھانے کی موبائل پیٹرولنگ پر تھی کہ اس دوران سروس روڈ پر ہمیں نوجوان لیٹے ہوئے نظر آئے،قریب جاکر دیکھا تو 2 دو نوجوان جاں بحق تھے جبکہ موٹرسائیکل بالکل تباہ ہوگئی تھی۔

    پولیس کے مطابق سروس روڈ پر کھڑی دو بسوں کے بیچ میں تیسرا نوجوان زخمی حالت میں موجود تھا جس نے بس پر ہاتھ مار کر ہمیں اپنی طرف متوجہ کیا،زخمی نوجوان کو ہم نے ایمبولینس بلاکر اسپتال روانہ کیا لیکن وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

    قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق منوجوانوں کی شناخت تنویر اور عمران کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تھوڑا آگے ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ڈمپر کو تحویل میں لیکر شرافی تھانے منتقل کردیا ہے۔

    بلوچستان: اعلیٰ افسران سمیت 68 پولیس اہلکار معطل

  • وزیر اعظم شہبازشریف آج قطر کا 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم شہبازشریف آج قطر کا 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم شہبازشریف امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورہ قطر کے دوران اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں ،سیکرٹری اقوام متحدہ

    اس کے علاوہ وزیر اعظم کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ قطر میں ہفتے کے روز غریب ممالک کی ترقی کے حوالے سے سمٹ جاری ہر جس میں گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے اونتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ امیر ممالک شرح سود میں اضافے کیلیے ترقی پذیر اور غریب ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اُن کا یہ اقدام قابل مذمت ہیں۔

    سیکریٹری جنرل یو این نے کہا کہ امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں غریب ریاستیں غربت کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں اُس کے باوجود بھی امیر ممالک کا رویہ درست نہیں ہورہا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امیر ممالک نے صرف اپنے فائدے کیلئے عالمی مالیاتی نظام ڈیزائن کیا،امیر ممالک سالانہ 500 ارب ڈالر دوسرے ممالک کی مدد کیلئے فراہم کریں تاکہ وہ مشکلات سے باہر آسکیں اور اُن کی تعلیم، صحت اور معاشی نظام بہتر ہوسکے۔

    رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپرآگیا

    واضح رہے کہ 46 ایل ڈی سی کا سربراہی اجلاس عام طور پر ہر 10 سال بعد منعقد ہوتا ہے لیکن 2021 کے بعد سے کورونا وائرس کی وجہ سے سمٹ کو دو بار مؤخر کیا گیا،رواں برس اجلاس میں دوغریب ترین ممالک افغانستان اورمیانمار قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ ان کی حکومتوں کو اقوام متحدہ کے ارکان تسلیم نہیں کرتے جبکہ دنیا کی کسی بھی بڑی معیشت کے رہنما نے شرکت نہیں کی۔

  • رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپرآگیا

    رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپرآگیا

    جدہ: 2023ء میں پہلی بارچاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہےکہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آیا۔

    چاند پاکستانی وقت کےمطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کےاوپر آیا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوا ہے۔

    فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چاند خانہ کعبہ کے اوپر آنے سے دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کے رخ کا درست تعین کیا جاسکتا ہے۔

    قبل ازیں جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاند 93 فیصد روشن ہو گا اس کے علاوہ دیگر چمک دار ستارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ متعین کرنے کا بہترین موقع ہے۔